۷۸۔ سورۃ النبإ

تفسیر صغیر

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔

یہ (لوگ) کس (چیز) کے بارے میں ایک دوسرے سے (بطور تعجب) سوال کر رہے ہیں۔

کیا اس (مذکورہ بالا یوم الفصل والی) عظیم (الشان) خبر کے بارہ میں۔

جس کے بارے میں یہ لوگ (قرآن کی بتائی ہوئی حقیقت سے) اختلاف رکھتے ہیں۔

خوب یاد رکھیں کہ اصل حقیقت ان کے عقیدوں کے خلاف ہے اور ایک دن وہ اسے معلوم کر لیں گے۔

پھر ہم کہتے ہیں کہ بات ان کے عقیدوں کے خلاف ہے اور یہ لوگ اس پیشگوئی کو جو اس سورت میں بیان کی گئی ہے ضرور جان لیں گے۔

(سوچیں تو سہی کہ) کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا۔

اور پہاڑوں کو میخوں کے طور پر نہیں گاڑا۔

اور (یہ بھی یاد رکھو کہ) ہم نے تم (سب لوگوں) کو جوڑا (جوڑا) بنایا ہے۔

اور ہم نے تمہاری نیند کو موجب راحت بنایا ہے۔

اور ہم نے رات کو پردہ پوش بنایا ہے۔

اور ہم نے دن کو زندگی (کے اظہار) کا موقعہ بنایا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی