۷۹۔ سورۃ النازعات

تفسیر صغیر, حصہ 4

اور جہنم اس کے لئے جو اسے (عقل کی آنکھ سے) دیکھے گا ظاہر کر دی جائے گی۔

پس جس نے سرکشی اختیار کی۔

اور ورلی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دی۔

یقیناً جہنم (ہی) اس کا ٹھکانا ہے۔

اور جس نے اپنے رب کی شان سے خوف کیا اور (اپنے) نفس کو گری ہوئی خواہشات سے روکا۔

یقیناً جنت ہی اس کا ٹھکانا ہے۔

وہ تجھ سے اس گھڑی کے متعلق پوچھتے ہیں (کہ) اس کا آنا کب ہوگا؟

تجھے اس کے (آنے کے) ذکر سے کیا تعلق؟

اس (کے وقت) کی انتہا (کی تعیین) تو تیرے رب سے تعلق رکھتی ہے۔

تو تو صرف اس کو جو اس (آفت) سے ڈرتا ہے ہوشیار کرنے والا ہے۔

وہ جس دن اسے دیکھیں گے (ان کی حالت ایسی ہوگی کہ) گویا وہ صرف ایک شام یا اس کی صبح (اس دنیا میں) رہے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی