۷۹۔ سورۃ النازعات

تفسیر صغیر, حصہ 3

اور (لوگوں کو جمع کرکے) کہا کہ میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں۔

اس پر اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں مبتلا کرنے کے لئے پکڑلیا۔

یقیناً اس (واقعہ) میں اس کے لئے جو خدا سے ڈرتا ہے ایک بڑی عبرت (کا سامان) ہے۔

(سوچو تو سہی) کہا تمہیں (دوبارہ) پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا آسمان کو (پیدا کرنا) جسے اس (خدا) نے بنایا ہے۔

(اور) اس کی بلندی کو اونچا کیا ہے، پھر اسے بے عیب بنایا ہے۔

اور اس کی رات کو (تو) تاریک بنایا ہے لیکن اس کی دوپہر کو (روشن بنا کر) ظاہر کیا ہے۔

اور اس کے ساتھ (اسی زمانہ[1] میں) زمین کو بھی بچھایا ہے۔

[1] عربی زبان میں کبھی بَعْد ’’ساتھ‘‘ کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے (دیکھئے اقرب) اسی کے مطابق ترجمہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ نظام شمسی جیسا کہ علمِ ہیئت سے ثابت ہے ایک وقت میں بنا ہے۔

پھر (اس میں سے) اس کا پانی اور اس کا چارہ نکالا ہے۔

اور پہاڑوں کو بھی اس نے اس میں گاڑا ہے۔

(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدہ کے لئے (اس نے کیا ہے)

پس جب وہ بڑی آفت آئے گی۔

جس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی