۸۱۔ سورۃ التكوير

تفسیر صغیر, حصہ 3

اور وہ غیب کی خبریں بتانے میں ہرگز بخیل نہیں۔

اور نہ وہ (یعنی اس پر نازل ہونے والا کلام) دھتکارے ہوئے شیطان کی (کہی ہوئی) بات ہے۔

پھر (باوجود اس کے) تم کہاں جاتے ہو۔

یہ تو صرف تمام جہانوں کے لئے ایک نصیحت ہے۔

(خصوصاً) تم میں سے اس کے لئے جو سیدھے راستہ پر چلنا چاہے۔

اور تم یہ نہیں چاہ سکتے مگر خدا کی مشیئت[1] کی مطابقت میں، جو سب جہانوں کا رب ہے۔

[1] اس کا یہ مطلب نہیں کہ خداتعالیٰ نے کوئی تقدیر مقرر کر دی ہے کہ فلاں شخص نیک ہو اور فلاں بد۔ قرآن مجید اس عقیدہ کو غلط قرار دیتا ہے۔ اس آیت میں قرآن مجید کی ایک دوسری آیت کی طرف اشارہ ہے جو یہ ہے کہ مَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ (ذاریات: ۵۷) یعنی میں نے جِنّ و انس کو صرف اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں۔ اسی طرح اس آیت کی طرف اشارہ ہے کہ وَنَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰھَا (سورۃ شمس) یعنی ہر انسانی جان کو ہم نے اعلیٰ درجہ کی طاقتوں کے ساتھ بھیجا ہے۔ پس سورۃ تکویر کی اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ خداتعالیٰ کی یہ مشیئت نازل ہو چکی ہے کہ تمہاری اصلاح کی جائے اور تم کو کامل بندہ یا مومن بنایا جائے۔ اس لئے تم اس کے خلاف نہیں جا سکتے۔ پس اس جگہ پر بنی نوع انسان کا بحیثیت جنس ذکر ہے نہ کہ کسی خاص انسان کا۔ اور مراد یہ ہے کہ جب تم خداتعالیٰ کی شریعت کے مطابق اپنے ارادے بنا لو تبھی تمہارا ایمان سیدھے راستہ پر چلنے کا موجب ہو سکتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی