۸۱۔ سورۃ التكوير

تفسیر صغیر, حصہ 2

اور جب جہنم کو بھڑکا[5]یا جائے گا۔

[5] یعنی اس آخری زمانہ میں گناہ بہت بڑھ جائے گا۔ اور گناہوں کے بڑھنے کی وجہ سے دوزخ انسان کے قریب آجائے گا۔

اور جب جنت کو قریب [6]کر دیا جائے گا۔

[6] یعنی مذہب کی حکمتیں اس طرح کھول کر بیان کی جائیں گی کہ لوگوں کے لئے ان کا ماننا اور ان پر عمل کرنا آسان ہو جائے گا۔

(اس دن) ہر جان جو کچھ اس نے حاضر کیا ہے جان لے گی۔

پس ایسا نہیں (جو تم خیال کرتے ہو) میں شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں، چلتے چلتے پیچھے ہٹ جانے والوں کو۔

(جو ساتھ ہی) ناک کی سیدھ چلنے والے (بھی ہیں اور پھر) گھروں میں بیٹھے رہنے والے[7] بھی۔

[7] یہاں تباہ ہونے والی قوموں کی علامت بتائی ہے (مسلمان اس پر غور کریں) ایک علامت یہ کہ خطرہ کے وقت پیچھے ہٹ جانا اور دوسری علامت یہ کہ انجام سوچے بغیر جرأت کر لینا اور تیسری علامت یہ کہ سب کام چھوڑ کر گھر میں بیٹھ جانا۔

اور رات کو (شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں) جب وہ خاتمہ کو پہنچ جاتی ہے۔

اور صبح کو جب وہ سانس [1]لینے لگتی ہے۔

[1] یعنی مسلمانوں پر تباہی کا دور ابدی نہیں ہوگا، رات کے بعد صبح آئے گی۔

یقیناً وہ (قرآن) ایک بزرگ رسول[2] کا کلام ہے۔

[2] یہ مطلب نہیں کہ قرآن مجید محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے بلکہ اس آیت نے یہ بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے مقرب ہیں اور فرشتے یہ کلام لے کر آتے ہیں۔ اس لئے یہ کلام، کلام اللہ بھی ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام بھی۔ کیونکہ اُن کے منہ سے دنیا نے سنا۔ لیکن قرآن مجیدنے اس کے کلام اللہ ہونے پر زیادہ زور دیا ہے جیسے کہ فرماتا ہے وَاِنَّہٗ لَتَنَزِیْلُ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُ۔ عَلٰی قَلْبِکَ لِتَکُوْنَ مِنَ الْمُنْذَرِیْنَ (شعراء آیت۱۹۳ تا ۱۹۵)

(جو رسول) قوت والا اور صاحب عرش کے حضور بڑا درجہ رکھنے والا ہے۔

(اور) مُطَاع (بھی) ہے (اور) اس کے ساتھ امین[3] بھی ہے۔

[3] یعنی چونکہ یہ رسول ہے اس پر کلام اترنا چاہیے تھا اور پھر اس کے غیر معمولی دعویٰ کے بعد ایک بڑی فرمانبردار جماعت اسے ملی ہے۔ پس یہ سچا ہے اور دشمنوں کے اقرار کے مطابق یہ امین بھی ہے۔ پس جب یہ کہتا ہے کہ یہ کلام خدا کا ہے تو اس کا یہ دعویٰ جھوٹا نہیں ہو سکتا۔

اور تمہارا ساتھی ہرگز مجنون نہیں۔

اور اس نے اس (غیب) کو یقیناً کھلے افق میں دیکھا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی