۸۲۔ سورۃ الإنفطار

تفسیر صغیر, حصہ 2

تم جو کچھ بھی کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں۔

یقیناً نیکیوں میں بڑھ جانے والے لوگ (ہمیشہ) نعمت میں (رہتے) ہیں۔

اور بدکار لوگ یقیناً جہنم میں (رہتے) ہیں۔

وہ (خصوصیت کے ساتھ) اس میں جزا سزا کے دن داخل ہونگے۔

اور وہ کسی طرح بھی اس سے بچ کر غائب نہیں ہو سکتے۔

اور (اے مخاطب)! تجھے کس نے اس بات کا علم دیا ہے کہ جزا سزا کا وقت کیا ہے۔

پھر (ہم تجھے کہتے ہیں کہ) تجھے کس نے علم دیا ہے کہ جزا سزا کا وقت کیا ہے۔

(یہ وقت) اس دن (ہوگا) جس میں کوئی جان کسی جان کو فائدہ پہنچانے کے [1]لئے کوئی اختیار نہ رکھے گی اور سب فیصلہ اس دن اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوگا۔

[1] یعنی یہ جزا سزا اگلے جہان میں ہوگی۔ جب کوئی دوست کسی دوست کو نفع نہیں پہنچا سکے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی