۸۳۔ سورۃ المطففين

تفسیر صغیر, حصہ 3

تو (اگر انہیں دیکھے تو) ان کے چہروں میں نعمت کی شادابی محسوس کرے گا۔

انہیں خالص سر بمہر شراب پلائی جائے گی۔

اس کے آخر میں مشک ہوگا۔ اور چاہیے کہ خواہش رکھنے والا (انسان) ایسی (ہی) چیز کی خواہش کریں۔

اور اس میں تسنیم[3] کی آمیزش ہوگی۔

[3] تَسْنِیْم کے معنے لغت میں بلند شان ہونے کے ہوتے ہیں۔ پس تسنیم کی آمیزش سے مراد یہ ہے کہ تسنیم کا پانی ان جنتیوں کے پینے والے پانی میں ملا ہوا ہوگا جن کی وجہ سے ان کے درجے بلند ہوتے چلے جائیں گے۔

(ہماری مراد اس) چشمہ (سے) ہے جس سے مقرب لوگ پیئیں گے۔

وہ لوگ جو مجرم ہوئے، یقیناً مومنوں سے ہنسی (ٹھٹھا) کیا کرتے تھے۔[1]

[1] اوپر جو مومنوں کا حال بیان کیا گیا ہے وہ تو دنیوی فتوحات اور اخروی نعماء کا ہے۔ اس کے مقابلہ میں کفار کا حال دنیا میں اس طرح گذرا ہے کہ وہ مومنوں سے ہنسی ٹھٹھا کرنے میں ہی اپنا وقت گذار دیتے تھے۔

اور جب ان کے پاس سے گذرتے تھے تو ایک دوسرے کو آنکھ سے اشارے کیا کرتے تھے۔

اور جب اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تھے تو (مسلمانوں کے خلاف) خوب باتیں بناتے ہوئے لوٹتے تھے۔

اور جب (بھی) انہیں دیکھتے تھے کہتے تھے کہ یہ لوگ تو بالکل گمراہ ہیں۔

اور حق یہ ہے کہ وہ ان پر نگران بنا کر نہیں بھیجے گئے[2] تھے۔

[2] اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ کسی کے دلی عقیدہ کے متعلق فتویٰ لگانا جائز نہیں کیونکہ ممکن ہے کہ اس کے دل کی بات فتویٰ لگانے والے پر ظاہر نہ ہو اور وہ جھوٹا فتویٰ لگا دے۔

پس جو ایمان لائے (وہ) اس (جزا سزا کے) دن کفار پر ہنسیں گے۔

چھپرکھٹوں پر بیٹھے ہوئے (ان کا سب حال) دیکھ رہے ہوں گے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی