۸۳۔ سورۃ المطففين

تفسیر صغیر, حصہ 2

اور اس کا انکار نہیں کر سکتا مگر وہی جو حد سے نکلا ہوا (اور) سخت گنہگار ہے۔

جب ایسے لوگوں کے سامنے ہمارے نشانات پڑھے جائیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو پہلے لوگوں کی نقل کردہ باتیں ہیں۔

ہرگز (ایسا) نہیں (جیسے وہ کہتے ہیں) بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر اس نے جو وہ کما چکے ہیں زنگ لگا دیا ہے۔

بلکہ یوں کہو کہ اس دن وہ اپنے رب کے سامنے آنے سے یقیناً روکے جائیں گے۔

پھر وہ ضرور جہنم میں داخل ہوں گے۔

پھر ان سے کہا جائے گا، یہی تو وہ (انجام) ہے جس کا تم انکار کیا کرتے تھے۔

تمہارے خیالات کے خلاف ابرار (کی جزا) کا حکم یقیناً عِلِّیِّیْن[1] میں ہے۔

[1] مفردات میں لکھا ہے اس کے معنے ایسے اعلیٰ مدارج والے لوگوں کے ہیں جو دوسروں سے افضل ہوں گے۔

اور تجھے کس نے بتایا ہے کہ علیون کیا ہے؟

وہ ایک لکھا [2]ہوا حکم ہے۔

[2] یعنی عِلِّیُّوْنَ وہ لوگ ہیں جن کے بارہ میں خاص احکام جاری ہوتے ہیں اور صاحبِ قرب لوگ اپنی آنکھوں سے اسے پڑھیں گے اور خوش ہوں گے۔

جسے مقرب لوگ (خود اپنی آنکھوں سے) دیکھیں گے۔

نیکی میں بڑھے ہوئے لوگ یقیناً نعمت (کے مقام) میں رکھے جائیں گے۔

چھپرکھٹوں پر (بیٹھے سب حال) دیکھ رہے ہوں گے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی