۸۵۔ سورۃ البروج

تفسیر صغیر, حصہ 2

یقیناً تیرے رب کی گرفت سخت ہوا کرتی ہے۔[4]

[4] اس لئے اس سے بچتے رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

(کیونکہ) وہی دنیا کے عذاب کو شروع کرتا ہے اور (اگر کوئی قوم باز نہ آئے تو) باربار عذاب[5] لاتا ہے۔

[5] یعنی گناہ پر مصر رہے تو عذاب بھی باربار آتا ہے۔

اور (اس کے ساتھ ہی) وہ بے انتہا بخشنے والا (اور) بے انتہا محبت کرنے والا بھی [6]ہے۔

[6] یعنی خداتعالیٰ کے عذاب دینے سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ رحم سے خالی ہے کیونکہ تمام قرآن مجید اس بات سے بھرا پڑا ہے کہ اللہ تعالیٰ کفار پر بھی کبھی اس دنیا میں اور کبھی اگلے جہان میں رحم کرتا ہے۔

(وہ) عرش [1]کا مالک (اور) بزرگ شان والا ہے۔

[1] عرش سے مراد خداتعالیٰ کا تخت حکومت ہے اور عرش کا مالک ہونے سے مراد یہ ہے کہ خداتعالیٰ ایسے قانونوں کے ساتھ دنیا میں حکومت کرتا ہے کہ جن سے اس کی اعلیٰ شان ظاہر ہوتی ہے۔ ظلم اور جبر ثابت نہیں ہوتا۔

جس بات کا ارادہ کرے اسے کرکے رہنے والا ہے۔

کیا تمہیں (دشمنان صداقت کے) لشکروں کی خبر نہیں ملی۔

یعنی فرعون اور ثمود کے لشکروں کی۔

حقیقت تو یہ ہے کہ کافر (شدید) انکار (کی مرض) میں (مبتلا) ہیں۔

حالانکہ اللہ (انہیں) ان کے پیچھے سے (آکر) گھیرنے والا ہے۔

(اس کے علاوہ) یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ (کلام جو ان امور کی خبر دے رہا ہے) ایک بزرگ کلام ہے اور ہر جگہ اور ہر زمانہ میں پڑھا[2] جانے والا کلام ہے۔

[2] یہ معنے ہم نے لفظ قُرْاٰنٌ کے کیے ہیں۔ جس کے معنے ہیں وہ چیز جو ہمیشہ پڑھی جائے۔

(اور مزید کمال یہ ہے کہ) وہ لوحِ محفوظ [3]میں ہے۔

[3] یعنی قیامت تک قائم رہے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی