۸۷۔ سورۃ الأعلى
تفسیر صغیر, حصہ 2
(وہی) جو بڑی آگ میں داخل ہونے والا[4] ہے۔
[4] یعنی جس کی بداعمالیوں کی وجہ سے خداتعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہوگا کہ اس کو آگ میں داخل کیا جائے۔
پھر (اس میں داخل ہونے کے بعد) نہ تو وہ اس میں مرے گا اور نہ[5] زندہ رہے گا۔
[5] یعنی وہ عذاب بہت شدید ہوگا اور وہ اس کو چکھے گا بھی گویا بوجہ عذاب کی شدت کے اس عذاب کو موت بھی کہہ سکتے ہیں اور حیات بھی کیونکہ تیز جلانے والی آگ کی وجہ سے اس کا چمڑا سخت ہو جائے گا اور اس کے محسوس کرنے کی طاقت کم ہو جائے گی پس انسان کی حالت دوزخ میں ایسی ہوگی کہ نہ وہ مُردہ کہلا سکے گا اور نہ زندہ۔
جو پاک بنے گا، وہ یقیناً کامیاب ہوگا۔
بشرطیکہ (پاک بننے کے ساتھ ساتھ) اس نے اپنے رب کا نام بھی لیا، اور نماز پڑھتا رہا۔
مگر (اے مخالفو)! تم (لوگ) تو ورلی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دیتے ہو۔
حالانکہ آخرت کہیں بہتر اور دیرپا ہے۔
یقیناً یہی (بات) پہلے صحیفوں میں بھی (درج) ہے۔
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں[1] میں۔
[1] یعنی یہ مذکورہ بالا تعلیم ایسی عام ہے کہ تمام نبیوں کی تعلیم کا جو بھی حصہ محفوظ ہے اس سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ پرانے نبیوں کی تعلیم کو محفوظ رکھنے کی بہت کم کوشش کی گئی ہے۔ صرف یہودنے اپنی کتاب طالمود میں اکثر انبیاء اور صلحاء کی تعلیمات کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے پڑھنے سے پتہ لگ سکتا ہے کہ درحقیقت قرآن کریم کی کئی سچائیاں پہلے نبیوں کے منہ سے بھی بیان ہوتی رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ اِنَّ ھٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰی صُحُفِ اِبْرَاھِیْمَ وَ مُوْسٰی یعنی قرآنی تعلیم کے خاص خاص اجزا پہلی کتابوں میں بھی موجود ہیں۔