۸۸۔ سورۃ الغاشية

تفسیر صغیر, حصہ 2

اس میں ایک بہتا ہوا چشمہ ہوگا۔

(اور) اس (جنت) میں اونچے تخت (بھی) رکھے ہوں گے۔

اور آب خورے دھرے ہوئے ہونگے۔

اور سہارا لینے والے چھوٹے سائز کے تکیے قطاروں میں (ٹیک لگانے کے لئے) رکھے ہوں گے۔

اور قالینیں بچھی ہوئی ہوں گی۔

کیا وہ بادلوں[2] کو نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح پیدا کیے گئے ہیں۔

[2] یہاں اِبِل کا لفظ ہے، مگر اِبِل جو اونٹ کا عام نام ہے اس کے معنے لغت میں بادل کے بھی لکھے ہیں (مفردات) اور یہی معنے ہم نے کیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ بادل ایک جگہ سے اٹھتے ہیں اور ساری دنیا میں پھیل جاتے ہیں۔ کیا قرآن کے منکر یہ بھی نہیں سمجھتے کہ بادلوں کو پیدا کرنے والا خدا جس نے مادی پانی ان کے ذریعہ سے ساری دنیا میں پھیلا دیا ہے کیا قرآن کریم کے روحانی پانی کو ساری دنیا میں نہیں پھیلا سکتا۔

اور آسمان[1] کو (نہیں دیکھتے کہ) کس طرح اونچا کیا گیا ہے۔

[1] یعنی جس طرح مادی آسمان اونچا کیا گیا ہے اسی طرح روحانی آسمان یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونچا کیاجائے گا۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ کے گھروں کے متعلق آتا ہے کہ فِیْ بُیُوْتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنْ تُرْفَعَ (نور: ۳۷) یعنی اللہ کا نور ایسے گھروں میں ہے جن کے اونچا کرنے کا فیصلہ خداتعالیٰ نے کر دیا ہے۔ ظاہر ہے کہ جس کے صحابیؓ اونچے کیے جائیں گے اس کا اپنا گھر تو ان سے بھی اونچا کیا جائے گا اور آسمانوں سے بھی اونچا چلا جائے گا۔

اور پہاڑوں [2]کو (نہیں دیکھتے) کہ کس طرح گاڑے ہوئے ہیں۔

[2] پہاڑ کے معنے بڑے آدمی کے بھی ہوتے ہیں۔ چونکہ پہلے صحابہؓ کا ذکر ہے اس لئے اس جگہ بھی پہاڑ سے مراد مسلمانوں کے بڑے آدمی لئے جائیں گے اور اس آیت کے یہ معنے ہوں گے کہ کیا وہ صحابہؓ کو نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح گاڑے ہوئے ہیں یعنی باوجود دشمنوں کی خطرناک کوششوں کے اپنی جگہ سے نہیں ہلتے۔

اور زمین کو (نہیں دیکھتے) کہ کس طرح ہموار[3] کی ہوئی ہے۔

[3] پہاڑ کے معنی بڑے آدمی کے بھی ہوتے ہیں۔ چونکہ پہلے صحابہؓ کا ذکر ہے، اس لیے اس جگہ بھی پہاڑ سے مراد مسلمانوں کے بڑے آدمی لیے جائیں گے اور اس آیت کے یہ معنے ہوں گے کہ کیا وہ صحابہؓ کو نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح گاڑے ہوئے ہیں، یعنی باوجود دشمنوں کی خطرناک کوششوں کے اپنی جگہ سے نہیں ہلتے۔

پس نصیحت کر کہ تو تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔

تو ان (لوگوں) پر داروغہ (کے طور پر) مقرر نہیں ہے۔

مگر جس نے پیٹھ پھیر لی اور کفر کا مرتکب ہوا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی