۹۰۔ سورۃ البلد

تفسیر صغیر, حصہ 2

اور تجھے کس نے بتایا ہے کہ چوٹی کیا (ہے اور کس چیز کا نام) ہے؟

(چوٹی پر چڑھنا غلام کی) گردن چھڑانا ہے۔

یا بھوک کے دن کھانا کھلانا ہے۔

یتیم کو، جو قریبی ہو۔[1]

[1] یعنی ترقیات روحانی تبھی ملتی ہیں جب انسان دنیا سے غلامی کو مٹائے یا دنیا سے غربت کو دور کرے اور اسی طرح یتیموں اور مسکینوں کا انتظام کرے۔

یا مسکین کو جو زمین پر گرا ہوا ہو۔[2]

[2] یعنی ایسا مسکین جس کا کوئی مددگار نہیں۔ کیونکہ جس کے دوست ہوتے ہیں وہ اگر زمین پر گر جائے تو اس کے دوست اسے پکڑ کر اٹھا لیتے ہیں۔ یہ مسکین جس کو اٹھانا مسلمانوں کا فرض ہے وہ مسکین ہے جس کا کوئی مددگار نہیں ہوتا۔ وہ اگر گر جاتا ہے تو اس کو کوئی اٹھانے والا نہیں ہوتا۔

پھر (چوٹی پر چڑھنا یہ تھا کہ ان کاموں کے علاوہ) یہ اُن میں سے بن جاتا جو ایمان لائے اور (جنہوں نے) ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی اور ایک دوسرے کو رحم کرنے کی نصیحت کی۔[3]

[3] چوٹی پر چڑھنے کی کچھ تشریحات اوپر کی گئی ہیں اب ان میں زیادتی فرماتا ہے اور بتاتا ہے کہ صرف اعمال نیک فائدہ نہیں دیتے جب تک انسان ایمان نہ لائے اور صرف اپنے ایمان لانے پر کفایت نہ کرے بلکہ دوسروں کو ایمان لانے اور عمل صالح کرنے کی بھی تلقین کرتا رہے۔

یہی لوگ تو برکت والے ہونگے۔

اور جنہوں نے ہماری آیتوں کا کفر کیا وہ نحوست والے ہونگے۔

ان پر بھٹی کی آگ (کی سزا) نازل ہوگی۔

آج 10 میں سے 10 باقی