۹۲۔ سورۃ الليل

تفسیر صغیر

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔

مَیں رات کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں جب وہ ڈھانک [1]لے۔

[1] یعنی جب بھی دنیا میں مذہبی تاریکی چھا جاتی ہے اگر کوئی غور سے دیکھے تو اسے معلوم ہو جائے کہ وہی دن ہوتے ہیں جبکہ دنیا مجددوں اور ماموروں سے خالی ہوجاتی ہے۔

اور دن[2] کو بھی (میں شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں) جب وہ خوب روشن ہوجائے۔

[2] یعنی جب کبھی دنیا پر نیکی اور پاکیزگی کا دورہ آئے تو غور کرنے سے صاف پتہ لگ جائے گا کہ اس زمانہ میں مجددین اور مامورین نے کوشش کرکے اسلام کا نور لوگوں کے دلوں میں داخل کر دیا ہے۔

اور نر اور مادہ[3] کی پیدائش کو بھی (شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں)

[3] یعنی انسانوں میں سے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کو ہدایت دیتے ہیں اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ان کی تبلیغ سے ہدایت حاصل کرتے ہیں یعنی مادہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

کہ تمہاری [4]کوششیں یقیناً مختلف ہیں۔

[4] یعنی مسلمانوں اور کافروں کی۔ کہ ایک ہدایت کے لئے کوشش کر رہا ہے اور دوسرا گمراہی کے لئے۔

پس جس نے (خدا کی راہ میں) دیا اور تقویٰ اختیار کیا۔

اور نیک بات کی تصدیق کی۔

اسے تو ہم ضرور آسانی (کے مواقع) بہم پہنچائیں گے۔

اور ایسا (شخص) جس نے بخل سے کام لیا اور بے پروائی کا اظہار کیا۔

اور نیک بات کو جھٹلایا۔

اسے ہم تکلیف (کا سامان) بہم پہنچائیں گے۔

اور جب وہ ہلاک ہوگا تو اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ پہنچائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی