۹۲۔ سورۃ الليل
تفسیر صغیر, حصہ 2
ہدایت دینا یقیناً ہمارے ہی ذمے ہے۔
اور ہر بات کی انتہا اور ابتدا بھی یقیناً ہمارے ہی اختیار میں ہے۔
پس (یاد رکھو کہ) میں نے (تو) تم کو ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے ہوشیار کر دیا ہے۔
اس میں سوائے کسی بڑے بدبخت کے کوئی داخل نہ ہوگا۔
(ایسا بدبخت) جس نے (حق کو) جھٹلایا اور (سچ سے) منہ پھیر لیا۔
اور جو بڑا متقی ہوگا وہ ضرور اس سے دور رکھا جائے گا۔
(ایسا [1]متقی) جو اپنا مال (اس لئے خدا کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اس سے) تزکیہ حاصل کرے۔
[1] یعنی جس کا ذکر اٹھارھویں آیت میں کیا گیا ہے جو اپنا مال اس لئے خدا کی راہ میں دیتا ہے کہ اس سے تزکیہ حاصل کرے اور کسی کا اس پر کوئی پرانا احسان نہیں ہوتا جس کا بدلہ اتارنے کا اسے خیال ہو۔
اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں ہوتا جس کا بدلہ اتارنے کا اس کو خیال ہو۔
ہاں مگر اپنے عالی شان رب کی خوشنودی حاصل کرنا (اس کا مقصود ہوتا ہے)
اور وہ (خدا) ضرور اس سے راضی ہو جائے گا۔