۹۶۔ سورۃ العلق
تفسیر صغیر, حصہ 2
یا تقویٰ کا حکم دیتا ہو۔
اور اس کو روکنے والا (ہدایت کا) منکر ہو اور (اس سے) منہ پھیرتا ہو (تو پھر اس روکنے والے کا کیا انجام ہوگا)
کیا وہ (اتنا بھی) نہیں جانتا کہ اللہ ہر ایک چیز کو جانتا ہے (اس لئے وہ کان کھول کر سن لے کہ وہ غلطی کر رہا ہے)
جس طرح وہ چاہتا ہے اس طرح نہیں ہوگا بلکہ اگر وہ (اپنے اس کام سے) باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر زور[2] سے گھسیٹیں گے۔
[2] سَفَعَ کے معنے عربی لغت میں پیشانی کے بالوں کو پکڑ کر زور سے گھسیٹنے کے ہوتے ہیں (اقرب)
ایسی پیشانی کی چوٹی جو جھوٹی ہے اور وہ خطا کار بھی [3]ہے۔
[3] یعنی حقیقتاً تو وہ آدمی ذلیل ہے لیکن وہ چوٹی اس کی بڑائی اور عزت کی علامت ہوتی ہے اس لئے وہ جھوٹی ہے اور پھر وہ خطار کار بھی ہے یعنی گناہ کی تائید کر رہی ہوتی ہے اور ایک گناہ گار کو بڑا آدمی ظاہر کرتی ہے۔
پس (کافر کو) چاہیئے کہ وہ اپنی مجلس کو بلائے۔
ہم بھی اپنی پولیس[4]کو بلائیں گے۔
[4] اس جگہ پولیس سے عذاب کے فرشتے مراد ہیں جو اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی منکرینِ صداقت کو سزا دیتے رہتے ہیں۔
دشمن کی مرضی کے مطابق معاملہ نہیں ہوگا (پس اے نبی)! تو اس (قسم کے کافر) کی اطاعت نہ کر اور (صرف اپنے رب کے حضور میں) سجدہ کر اور (اس سجدہ کے نتیجہ میں اپنے رب کے) قریب تر ہوتا جا۔