سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جلالی رنگ دکھانا پڑتا ہے۔ اس وقت چونکہ اس کی ضرورت نہیں اس واسطے ہم جمالی رنگ میں آئے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخه ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۴)
کتاب دسا تیر مجوس میں یہ فقرات ہیں ” بنام ایزدبخشا ئندہ بخشائش گرمہربان دادگر جو بظاہر بِسمِ اللهِ
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کے مشابہ ہیں لیکن جو لفظ رحمان اور رحیم میں پر حکمت فرق ہے وہ فرق ان لفظوں میں
موجود نہیں اور جو اللہ کا اسم وسیع معنی رکھتا ہے وہ ایزد کے لفظ میں ہرگز پائے نہیں جاتے۔ لہذا یہ ترکیب
پارسیوں کی بسم اللہ سے کچھ مناسبت نہیں رکھتی غالباً یہ الفاظ پیچھے سے بطور سرقہ لکھے گئے ہیں۔ بہر حال یہ
نقص دلالت کرتا ہے کہ یہ انسان کا قول ہے ۔ ( من الرحمن۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۴۹، ۱۵۰ حاشیه در حاشیه )
اللہ جو خدائے تعالیٰ کا ایک ذاتی اسم ہے اور جو تمام جمیع صفات کاملہ کا ستجمع ہے ۔۔۔۔ کہتے ہیں کہ اسم اعظم
یہی ہے اور اس میں بڑی بڑی برکات ہیں۔ لیکن جس کو وہ اللہ یا د ہی نہ ہو وہ اس سے کیا فائدہ اُٹھائے گا۔
(رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۸)
قرآن کی اصطلاح کی رُو سے اللہ اس ذات کا نام ہے جس کی تمام خوبیاں حُسن واحسان کے کمال کے
نقطہ پر پہنچی ہوئی ہوں اور کوئی منقصت اُس کی ذات میں نہ ہو۔ قرآن شریف میں تمام صفات کا موصوف
صرف اللہ کے اسم کو ہی ٹھہرایا ہے تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اللہ کا اسم تب متحقق ہوتا ہے کہ جب تمام
صفات کا ملہ اس میں پائی جائیں۔
(ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۷)
اللہ جس کا ترجمہ ہے وہ معبود یعنی وہ ذات جو غیر مدرک اور فوق العقول اور وراء الوراء اور دقیق در دقیق
ہے جس کی طرف ہر ایک چیز عابدانہ رنگ میں یعنی عشقی فنا کی حالت میں جو نظری فنا ہے یا حقیقی فنا کی حالت
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۶۸)
میں جو موت ہے رجوع کر رہی ہے۔
اللہ کا نام خدا تعالیٰ کے لئے اسم اعظم ہے۔ (تحفہ گولڑویہ۔ روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۶۸)
اللہ جامع جمیع شیون کا ہے اور اسم اعظم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کے ساتھ
اسم اعظم کی معیت مع تمام صفات کے پائی جاتی ہے۔ (الحکم نمبر ۲ جلد کے مؤرخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ صفحہ ۷)
قرآن شریف جس خدا کو منوانا چاہتا ہے وہ تمام نقائص سے منڈہ اور تمام صفات کاملہ سے موصوف ہے۔
کیونکہ اللہ کا لفظ اسی ہستی پر بولا جاتا ہے جس میں کوئی نقص ہو ہی نہیں اور کمال دو قسم کے ہوتے ہیں یا بلحاظ حسن
کے یا بلحاظ احسان کے۔ پس وہ دونوں قسم کے کمال اس لفظ میں پائے جاتے ہیں۔ دوسری قوموں نے جو لفظ
خدا تعالیٰ کے لئے تجویز کئے ہیں وہ ایسے جامع نہیں ہیں اور یہی لفظ اللہ کا دوسرے باطل مذاہب کے معبودوں
کی ہستی اور ان کی صفات کے مسئلہ کی پوری تردید کرتا ہے۔ (الحکم نمبر ۱۷ جلد ۷ مؤرخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)

بت پرست بھی وجودیوں کی طرح اپنے بتوں کی مظاہر ہی مانتے ہیں۔ قرآن شریف اس مذہب کی تردید کرتا
ہے۔ وہ شروع ہی میں یہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ اگر مخلوق اور خالق میں کوئی امتیاز نہیں بلکہ دونوں برابر
اور ایک ہیں تو رب العالمین نہ کہتا اب عالم تو خدا تعالیٰ میں داخل نہیں ہے کیونکہ عالم کے معنے ہیں مَا يُعْلَمُ بِہ اور
خدا تعالیٰ کے لئے لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ (الانعام : ۱۰۴ ) ۔
الحكم جلد ۶ نمبر ۲۸ مؤرخه ۱۰ را گست ۱۹۰۲ صفحه ۸ ۔ ملفوظات جلد ۲ صفحہ ۲۳۰)
قَدْ عَرَفْتَ أَنَّ اللهَ بِصِفَةِ الرَّحْمٰنِ آپ کو معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفت رحمانیت
يُنَزِّلُ عَلَى كُلِّ عَبْدِمِنَ الْإِنْسَانِ وَ کے نتیجہ میں ہر مخلوق پر وہ انسان ہو یا حیوان ، کافر ہو یا
الْحَيَوَانِ وَالْكَافِرِ وَ أَهْلِ الْإِيمَانِ أَنْوَاعِ مؤمن ہر قسم کے احسانات اور افضال ایسے عمل کے بغیر
الْإِحْسَانِ وَ الْاِمْتِنَانِ بِغَيْرِ عَمَلٍ نازل فرماتا ہے جو ان کو جزا دینے والے خدا کی بارگاہ میں
يَجْعَلُهُمْ مُسْتَحِقِينَ فِي حَضْرَةِ الدَّيَّانِ إِذْ انعامات کا مستحق بنا دے اور بلاشبہ اس طرز کا احسان
لَاشَكَ أَنَّ الْإِحْسَانَ عَلَى هَذَا الْمِنْوَالِ احسان کرنے والے کو فورا محبوب بنا دیتا ہے۔ پر ہے۔ پس ثابت يَجْعَلُ الْمُحْسِنَ مَحْبُوبًا فِي الْحَالِ فَثَبَّتَ أَنَّ ہوا کہ رحمانیت کے ماتحت فیض پہنچانا فیض حاصل کرنے
الْإِفَاضَةَ عَلَى الطَّرِيقَةِ الرَّحْمَانِيَّةِ يُظْهِرُ
فِي أَعْيُنِ الْمُسْتَفِيضِيْنَ شَأْنَ الْمَحْبُوبِيَّةِ والوں کی نظروں میں شان محبوبیت کو نمایاں کر دیتا ہے
وَ أَمَّا صِفَةُ الرَّحِيمِيَّةِ فَقَدْ الْزَمَتْ ليكن صفت رحیمیت نے اپنے آپ کو شانِ محبیت کے
نَفْسَهَا شَأْنَ الْمُحِبِيَّةِ فَإِنَّ اللهَ لَا تَتَجَلَّى * ساتھ لازم کر دیا ہے اور اللہ تعالی اس فیضان کے ساتھ کسی
عَلَى أَحَدٍ بِهَذَا الْفَيْضَانِ إِلَّا بَعْدَ أَنْ تُحِبَّهُ مؤمن پر اسی وقت تجلی فرماتا ہے۔ جب وہ اس سے محبت
وَيَرْضَى بِهِ قَوْلًا وَ فِعْلًا مِنْ أَهْلِ الْإِيمَانَ کرنے لگے اور اس پر اپنے قول اور فعل سے اپنی
(اعجاز المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۱۰۰٬۹۹ حاشیہ) خوشنودی کا اظہار کرے۔ ( ترجمہ از مرتب )
قَالَ اللهُ تَعَالَى وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ اے نبی ! ہم
رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ * * * وَلَا يَسْتَقِيمُ هَذَا نے تمہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ آپ
الْمَعْنَى إِلَّا فِي الرَّحْمَانِيَّةِ فَإِنَّ الرَّحِيمِيَّةَ كا رحمة للعالمین ہونا صفت رحمانیت کے لحاظ سے ہی
يَخْتَصُّ بِعَالَمٍ وَاحِدٍ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ۔ درست ہو سکتا ہے۔ کیونکہ رحیمیت تو صرف مومنوں
اعجاز مسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۸ حاشیہ) کی دنیا کے ساتھ ہی مخصوص ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
سہو کتابت ہے درست یتجلی ہے (ناشر) ** (الانبیاء : ۱۰۸)

پھر اللہ تعالیٰ کی صفت الرحمن بیان کی ہے اور اس صفت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ انسان کی فطری خواہشوں کو
اس کی دُعا یا التجا کے بغیر اور بدوں کسی عمل عامل کے عطا ( پورا) کرتا ہے۔ مثلاً جب انسان پیدا ہوتا ہے تو اس
کے قیام و بقاء کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔ پیدا پیچھے ہوتا ہے لیکن
ماں کی چھاتیوں میں دودھ پہلے آ جاتا ہے۔ آسمان، زمین ، سورج، چاند، ستارے، پانی، ہوا وغیرہ یہ تمام
اشیاء جو اس نے انسان کے لئے بنائی ہیں یہ اس کی صفت رحمانیت ہی کے تقاضے ہیں۔ لیکن دوسرے مذہب
والے یہ نہیں مانتے کہ وہ بلا مبادلہ بھی فضل کر سکتا ہے۔ الحکم نمبر ۷ ۱ جلدی مؤرخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۳)
الرحمن
بغیر کسی عمل کے خود بخو د عطاء کرنے والا ۔ سناتن دھرم والے ان میں سے ہیں جو ایک رنگ میں مانتے ہیں
کہ پرمیشر سے سب کچھ نکلا مگر ساتھ ہی کہتے ہیں کرموں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ مرد بنا ہے تو کرموں کی وجہ سے
عورت بنی ہے تو کرموں کے سبب ۔ غرض گدھا، بندر ، بلا جو کچھ ہوا کرموں سے۔ پس یہ لوگ صفت رحمانیت
کے منکر ہیں ۔ وہ خدا جس نے آدمیوں سے پہلے سورج وغیرہ پیدا کیا ، سانس کے لئے ہوا پیدا کی ، نیز اس
لئے کہ ایک دوسرے تک آواز پہنچے۔ جب یہ سب کچھ قبل از وجود پیدا کیا ہے تو پھر کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس
نے کرموں کی وجہ سے کیا ہے۔ یہ لوگ بھولے ہوئے اور کفر میں گرفتار ہیں۔ سچی بات یہی ہے کہ اللہ کا فضل
ہے۔ کئی نعمتیں ایسی ہیں جن میں اعمال کا دخل نہیں اور کئی ایسی جن میں اعمال کا دخل ہے جیسے عابد، زاہد بندگی
کرتے ہیں اور اس کا اجر ملتا ہے۔
البدر نمبر ا جلدے مؤرخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۵)
رحمن کے معنے ، خدا کے کلام سے یہ ثابت ہوتے ہیں کہ جب وہ بغیر کسی عوض کے اور سوا کسی عمل کے رحمت خدا
کرتا اور اسباب مہیا کر دیتا ہے۔ مثلاً دیکھو خدا نے جب یہ نظام بنا رکھا ہے۔سورج ہے، چاند ہے، اناج ہے،
پانی ہے، ہوا ہے، ہمارے امراض کے دفعیہ کے لئے قسم قسم کے لئے قسم قسم کی بوٹیاں ہیں ۔ اب کوئی بتلا سکتا ہے کہ یہ اس
کے کس عمل کا اجر ہیں۔ ہر ایک شخص جو عمیق فکر کرے۔ اس پر خدا کا رحمان ہونا ثابت ہوتا ہے۔ انسان کی
زندگی و آسودگی کے لئے جو کچھ چاہئے تھا وہ اس کے پیدا ہونے سے پہلے مہیا کیا۔ جو کچھ آسمان میں ہے اور
زمین میں اور پھر جو کچھ ہمارے وجود میں پایا جاتا ہے یہ سب اس کی رحمانیت کا نتیجہ ہیں ۔ کیونکہ جب ہم
ماں کے پیٹ میں تھے۔ اس وقت جو کچھ اس کے انعام تھے وہ کسی عمل کا نتیجہ نہیں ہو سکتے ۔ تناسخ کا مسئلہ

یہیں سے رڈ ہو جاتا ہے۔ مگر میں اسے چھیڑ نا نہیں چاہتا ۔ غرض خدا کی بے شمار نعمتیں ہیں جن کو کسی ترازو میں
تول نہیں سکتے ضروری طور سے ماننا پڑتا ہے کہ خدا رحمان ہے۔ ہمارے اس ملک میں بہت قسم کے فرقے
ہیں کہ جو کچھ انسان کو عطا کیا گیا وہ کسی گزشتہ کرم کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔ سچ بات یہ ہے کہ جو کچھ ہے۔ یہ خدا کے
فضل اور اس کی رحمانیت نے مہیا ( کیا ) ہے کوئی دعوی نہیں کر سکتا کہ میرے اعمال کا عوض ہے۔
البدر نمبر ۲۵ جلدی مؤرخہ ۲۵ جون ۱۹۰۸ء صفحہ (۳)
فرمایا هو الرحمن یعنی وہ جانداروں کی ہستی اور ان کے اعمال سے پہلے محض اپنے لطف سے نہ کسی غرض
سے اور نہ کسی عمل کی پاداش میں ان کے لئے سامان راحت میسر کرتا ہے۔ جیسا کہ آفتاب اور زمین اور دوسری
تمام چیزو چیزوں کو ہمارے وجود اور ہمارے اعمال کے وجود سے پہلے ہمارے لئے بنا دیا۔ اس عطیہ کا نام خدا کی
کتاب میں رحمانیت ہے۔ اور اس کام کے لحاظ سے خدائے تعالیٰ رحمن کہلاتا ہے۔ اور پھر فرمایا کہ الرحیم
یعنی وہ خدا نیک عملوں کی نیک تر جزا دیتا ہے اور کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا اور اس کام کے لحاظ سے
کہلاتا ہے۔ اور یہ صفت رحیمیت کے نام سے موسوم ہے۔
سے رحیم
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۳)
اللہ تعالیٰ کے دو نام ہیں ایک رحمن دوسرا رحیم ۔ رحمن تو یہی ہے کہ فطرت عمدہ اور مناسب حال اہل اللہ
کے عطا کرتا ہے اور رحیم یہ کہ جب یہ خدا تعالیٰ کے عطا کردہ قوی سے کام لے تو اس پر نیک نتائج مترتب کر
دیتا ہے۔ رحیمیت کے نیچے آ کر کوشش کرنا اس کا فرض ہو جاتا ہے۔ اس لئے فرمایا وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - (العنكبوت : ٧٠)
الحکم نمبر اول جلدے مؤرخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
الرحمن وہی ہے جس کی رحمتیں بے بدلہ ہیں مثلاً انسان کا کیا عذر تھا اگر اللہ تعالیٰ اسے کتا بنا دیتا تو کیا یہ کہہ
سکتا تھا کہ اے اللہ میر افلاں عمل نیک تھا اس کا بدلہ تو نے نہیں دیا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مؤرخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۶)
الرحيم
اس کے یہ معنے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نیک عمل کے بدلہ نیک نتیجہ دیتا ہے جیسا کہ نماز پڑھنے والا روزہ رکھنے والا
صدقہ دینے والا دنیا میں بھی رحم پاوے گا اور آخرت میں بھی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ
أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ (التوبة: (۱۲۰) اور دوسری جگہ فرماتا ہے فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَةً وَمَنْ يَعْمَلْ
مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَة (الزلزال: ۹۸) یعنی اللہ تعالیٰ کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا جو کوئی ذرہ سی بھی بھلائی کرتا
البدر نمبر ۲۴ جلد ۲ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ (۱۸۶)
ہے وہ اس کا بدلہ پالیتا ہے۔

رحیم
یعنی عملوں کی پاداش میں بدلا دینے والا۔ بعض لوگ ایسے ہیں ( خود انہی مسلمانوں میں بھی ) جو اعمال کو
باطل قرار دیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں نماز کیا روزہ کیا قسمت ہوئی تو بچ جائیں گے۔ یعنی جو کچھ ہونا ہے ہو جائے
گا۔ ہم کیوں خواہ مخواہ تکلیف اُٹھائیں۔ یہ فرقہ بڑا بڑھا ہوا ہے۔ جاہل سے جاہل کا اعتقاد یہی ہے۔ قسمت پر
چھوڑا ہوا ہے۔ کہتے ہیں کہ ہم نے کوئی ولی بننا ہے جو یہ ریاضتیں کریں۔ مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا نام رحیم
ہے جو صالح الاعمال، عشق و محبت میں محو ہو جاتا ہے اس کے مدارج بلند کروں گا۔ جتنے اولیاء اور بڑے بڑے
راست باز ہوئے ہیں ان سب نے پہلے ضرور مجاہدات کئے ہیں ۔ جب جا کر ان پر یہ دروازہ کھلا ۔ قرآن مجید
میں ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰ ) - جو بندہ یا بندہ جس نے مجاہدات
کئے اُسی نے پایا۔ پس یہ رحیم ان لوگوں کے رد میں ہے جو کہتے ہیں کہ جو ہونا ہے وہ ہو جائے گا۔ ہمیں
عبادات کی کیا ضرورت ہے۔ غالباً چوروں ڈاکوؤں کا بھی یہی مذہب ہوتا ہے اور یہی خیالات وہ اندر ہی اندر
رکھتے ہیں۔
بدر نمبر ا جلدی مؤرخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ (۵)
خدا نے اسی سورہ فاتحہ میں فرمایا کہ وہ رحیم ہے۔ یعنی کوششوں پر نیک نتیجہ مرتب کرتا ہے۔ مثلاً ایک
کسان کاشتکاری کرتا ہے، آبپاشی کرتا ہے اب عادت اللہ جاری ہے وہ کسی کی کوشش کو ضائع نہیں کرتا بلکہ
ایک دانے کے عوض کئی دانے دیتا ہے۔ کسی پوشیدہ حکمت یا کاشت کار کی بدعملی کی وجہ سے فصل برباد ہو جائے
تو یہ علیحدہ بات ہے۔ یہ شاذ و نادر کالمعدوم کا حکم رکھتی ہے۔ بد نمبر ۲۵ جلد ۷ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ صفحه ۳)
رحمانیت کا مظہر تام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے کیونکہ محمد کے معنے ہیں بہت تعریف کیا گیا اور رحمان کے معنے
ہیں بلا مزد، بن مانگے بلا تفریق مومن و کافر (کو) دینے والا ۔ اور یہ صاف بات ہے کہ جو بن مانگے دے گا
اس کی تعریف ضرور کی جاوے گی ۔ پس محمد میں رحمانیت کی تجلی تھی اور اسم احمد میں رحیمیت کا ظہور تھا۔ کیونکہ
رحیم کے معنے ہیں محنتوں اور کوششوں کو ضائع نہ کرنے والا اور احمد کے معنے ہیں تعریف کرنے والا ۔ اور یہ بھی
عام بات ہے کہ وہ شخص جو کسی کا عمدہ کام کرتا ہے وہ اس سے خوش ہو جاتا ہے اور اس کی محنت پر ایک بدلا دیتا
ہے اور اُس کی تعریف کرتا ہے۔ اس لحاظ سے احمد میں رحیمیت کا ظہور ہے۔ پس اللہ محمد ( رحمان ) احمد
(رحیم) ہے۔ گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی ان دو عظیم الشان صفات رحمانیت اور رحیمیت کے
مظہر تھے۔
الحکم نمبر ۶ جلد ۵ مؤرخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ ء صفحہ ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی