سورة الفُرقان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لکھ چکے ہیں کہ رب کے معنے دیوتا ہے۔ پس قرآن شریف پہلے اسی سورۃ سے شروع ہوا ہے کہ الْحَمْدُ لِلهِ
رَبِّ الْعَالَمِينَ یعنی وہ تمام مہما اور اُستت اُس خدا کی چاہئے جو تمام عالموں کا دیوتا ہے۔ وہی ہے جو رب
العلمین ہے اور رحمن العلمین ہے اور رَحِيمُ الْعَلَمِينَ ہے۔ اور مالك جزاء العالمین ہے۔ اس
کے برابر اور کوئی دیوتا نہیں کیونکہ قرآن شریف کے زمانہ میں دیوتا پرستی بہت شائع تھی اور یونانی ہر ایک دیوتے
کا نام رب النوع رکھتے تھے اور رب النوع کا لفظ آریہ ورت میں دیوتا کے نام سے موسوم تھا اس لئے
پہلے خدا کا کلام ان جھوٹے دیوتاؤں کی طرف ہی متوجہ ہوا جیسا کہ اس نے فرمایا ۔ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ
الْعَلَمِینَ یعنی وہ جو سب عالموں کا دیوتا ہے نہ صرف ایک یا دو عالم کا اسی کی پرستش اور حمد و ثنا چاہئے ۔
دوسروں کی مہما اور اُستت کرنا غلطی ہے۔ اس صورت میں جو صفتیں بت پرستوں نے چار دیوتاؤں کے لئے
مقرر کر رکھی تھیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان سب کو اپنی ذات میں جمع کر دیا ہے اور صرف اپنی ذات کو ان صفات کا
منبع ظاہر فرمایا بت پرست قدیم سے یہ بھی خیال کرتے تھے کہ خدا کی اصولی صفات یعنی جو اصل جڑ تمام
صفات کی ہیں وہ صرف چار ہیں۔ پیدا کرنا پھر مناسب حال سامان عطا کرنا۔ پھر ترقی کے لئے عمل کرنے
والوں کی مدد کرنا پھر آخر میں جزا سزا دینا اور وہ ان چار صفات کو چار دیوتاؤں کی طرف منسوب کرتے تھے۔
اسی بنا پر نوح کی قوم کے بھی چار ہی دیوتا تھے اور انہیں صفات کے لحاظ سے عرب کے بت پرستوں نے بھی
لات منات وعز لی اور ہبل بنا رکھے تھے۔ ان لوگوں کا خیال تھا کہ یہ چار دیوتا بالا رادہ دنیا میں اپنے اپنے
رنگوں میں پرورش کر رہے ہیں اور ہمارے شفیع ہیں اور ہمیں خدا تک بھی یہی پہنچاتے ہیں۔ چنانچہ یہ مطلب
آیت لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللهِ زُلفی (الزمر: ۴) سے ظاہر ہے۔ اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں وید بھی ان چاروں
دیوتاؤں کی مہما اور اُستت کی ترغیب دیتا ہے اور وید میں اگر چہ اور دیوتاؤں کا بھی ذکر ہے لیکن اصولی
دیوتے جن سے اور سب دیوتے پیدا ہوئے ہیں یا یوں کہو کہ ان کی شاخ ہیں وہ چارہی ہیں کیونکہ کام بھی چار
ہی ہیں۔ پس قرآن شریف کی پہلی غرض یہی تھی کہ وید وغیرہ مذاہب کے دیوتاؤں کو نیست و نابود کرے اور
ظاہر کرے کہ یہ لوگوں کی غلطیاں ہیں کہ اور اور چیزوں کو دیوتا یعنی رب النوع بنا رکھا تھا بلکہ یہ چار صفتیں
خاص خدا تعالیٰ کی ہیں اور ان چار صفتوں کے عرش کو خادموں اور نوکروں کی طرح یہ بیجان دیوتے اُٹھا رہے
ہیں چنانچہ کسی نے کہا ہے ۔
حمد را با تو نسبتی است درست بر در هر که رفت بر در تست

پس یہ اعتراض کہ جو آریہ صاحبان ہمیشہ سے کرتے ہیں یہ تو در حقیقت ان کے ویدوں پر اعتراض ہے
کیونکہ مسلمان تو اس خدا کی پرستش کرتے ہیں جو مخدوم ہے مگر آریہ صاحبان ان جھوٹے دیوتاؤں کو خدا سمجھ
رہے ہیں جو خادموں اور نوکروں چاکروں کی طرح خدا تعالیٰ کی صفات اربعہ کا عرش اپنے سر پر اٹھا رہے ہیں
بلکہ وہ تو چاکروں کے بھی چاکر ہیں کیونکہ ان پر اور طاقتیں بھی مسلط ہیں جو ملائک کے نام سے موسوم ہیں جو
ان دیوتاؤں کی طاقتوں کو قائم رکھتے ہیں جن میں سے زبانِ شرع میں کسی کو جبرئیل کہتے ہیں اور کسی کو
میکائیل اور کسی کو عزرائیل اور کسی کو اسرافیل اور سناتن دھرم والے اس قسم کے ملائک کے بھی قائل ہیں اور ان
کا نام کم رکھتے ہیں ۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۵ تا ۴۶۰ حاشیه )
آنحضرت صلی ال اسلام صفات الہی کا مظہر ہیں
میں نے سورۃ الفان سورۃ الفاتحہ ( جس کو ام الکتاب اور مثانی بھی کہتے ہیں اور جو قرآن شریف کی عکسی تصویر اور
خلاصہ ہے ) کے صفات اربعہ میں دکھانا چاہا ہے کہ وہ چاروں نمونے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ہیں
اور خدا تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں ان صفات اربعہ کا نمونہ دکھایا۔ گویا وہ صفات دعویٰ
تھیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود بطور دلیل کے ہے۔ چنانچہ ربوبیت کا آپ کے وجود میں کیسا
ثبوت دیا کہ مکہ کے جنگلوں کا سرگردان اور دس برس تک حیران پھرنے والا جس کے لئے کوئی راہ کھلی نظر نہ
آتی تھی ، اس کی تربیت کا کس کو خیال تھا ؟ کہ اسلام روئے زمین پر پھیل جاوے گا اور اس کے ماننے
والے ۹۰ کروڑ تک پہنچیں گے۔ مگر آج دیکھو کہ دنیا کا کوئی آباد قطعہ ایسا نہیں جہاں مسلمان نہیں۔
پھر الرحمن کی صفت کو دیکھو جس کا منشاء یہ ہے کہ عمل کے بدوں کامیابی اور ضرورتوں کے سامان بہم
پہنچائے۔ کیسی رحمانیت تھی کہ آپ کے آنے سے پیشتر ہی استعدادیں پیدا کر دیں۔ عمر رضی اللہ عنہ بچوں کی
طرح کھیلتا تھا۔ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ جو کافروں کے گھر میں پیدا ہوا تھا۔ اور ایسا ہی اور بہت سے
صحابہ آپ کے ساتھ ہو گئے ۔ گویا ان کو آپ کے لئے رحمانیت الہی نے پہلے ہی تیار کر رکھا تھا اور اس قدر
امور رحمانیت کے اسلام کے ساتھ ہیں کہ ہم ان کو مفصل بیان بھی نہیں کر سکتے ۔ امنیت رحمانیت کو چاہتی ہے
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا (الجمعة: ٣) - رحم عة : ۳) - رحمانیت کا
منشا اس ضرب المثل سے خوب ظاہر ہے :
کر دے کر ادے اور اُٹھانے والا ساتھ دے۔

اور یہ ظہور اسلام کے ساتھ ہوا۔ اسلام گویا خدا کی گود میں بچہ ہے۔ اس کا سارا کام کاج سنوار نے والا
اور اس کے سارے لوازم بہم پہنچانے والا خود خدا ہے۔ کسی مخلوق کا بار احسان اس کی گردن پر نہیں۔
اسی طرح رحیم جو محنتوں کو ضائع نہ کرے۔ اس کے خلاف یہ ہے کہ محنت کرتا رہے اور نا کام رہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رحیمیت کا اظہار دیکھو کیسے واضح طور پر ہوا۔ کوئی ایسی لڑائی نہیں جس میں
فتح نہ پائی ہو۔ تھوڑا کام کر کے بہت اجر پایا ہے۔ بجلی کے کوندنے کی طرح فتوحات چمکیں ۔ فتوحات الشام،
فتوحات المصر ہی دیکھو۔ صفحہ تاریخ میں کوئی ایسا انسان نہیں جس نے صحیح معنوں میں کامیابی پائی ہو جیسے
کامیابیاں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ملیں ۔
صحابہؓ نے دنیا میں کامیابی حاصل کی
پھر ملِكِ يَوْمِ الدِّين جزا وسزا کا مالک ، اچھے کام کرنے والوں کو جزا دی جاوے۔ اگر چہ کامل طور پر یہ
آخرت کے لیے ہے اور سب قو میں جزا وسزا کو آخرت ہی پر ڈالتی ہیں ، مگر خدا نے اس کا نمونہ اسلام کے لیے
اس دنیا میں رکھا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ جو دو پہر کی دھوپ میں گھر بار مال و متاع چھوڑ کر اُٹھ کھڑا ہوا تھا اور جس
نے ساری جائداد کو دیکھ کر کہہ دیا کہ بر باد شد، بر باد باشد ۔ سب سے انقطاع کر کے ساتھ ہی ہو لیا تھا۔ اُس
نے یہ مزہ پایا کہ آپ کے بعد سب سے پہلا خلیفہ بلا فصل یہی ہوا۔ حضرت عمر جو صدق اخلاص سے بھر گئے
تھے ، اُنھوں نے نے یہ مزہ پایا کہ اُن کے بعد خلیفہ ثانی ہوئے۔ غرض اسی طرح پر ہر ایک صحابی نے پوری عزت
پائی ۔ قیصر و کسری کے اموال اور شاہزادیاں اُن کے ہاتھ آئیں ۔ لکھا ہے کہ ایک صحابی کسری کے دربار میں
گیا۔ ملا زمان کسری نے سونے چاندی کی کرسیاں بچھوادیں اور اپنی شان و شوکت دکھائی ۔ اُس نے کہا کہ ہم
اس مال کے ساتھ فریفتہ نہیں ہوئے ۔ ہم کو تو وعدہ دیا گیا ہے کہ کسری کے کڑے بھی ہمارے ہاتھ آجائیں
گے۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ کڑے ایک صحابی کو پہنا دیئے تا کہ وہ پیشگوئی پوری ہو۔
اسلام کا جادہ اعتدال
مذہب اسلام چونکہ اعتدال پر واقع ہوا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے تعلیم یہی دی ہے اور مغضوب اور
ضالین سے بچنے کی ہدایت فرمائی ہے۔ ایک سچا مسلمان نہ مغضوب ہو سکتا ہے نہ ضالین کے زمرہ میں شامل
ہو سکتا ہے۔ مغضوب وہ قوم ہے جس پر خدا تعالیٰ کا غضب بھڑکا۔ چونکہ وہ خود غضب کرنے والے تھے، اس
لیے خدا کے غضب کو کھینچ لائے اور وہ یہودی ہیں ۔ اور ضال سے مراد عیسائی ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی