سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مذہب ہے کہ جس میں انسان ترقی کرتا ہوا فرشتوں سے مصافحہ جا کرتا ہے اور اگر یہ بات نہ تھی تو صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کیوں سکھا یا ؟ اس میں صرف جسمانی اموال کی طلب نہیں کی گئی بلکہ روحانی انعام کی
درخواست ہے۔ پس اگر تم نے ہمیشہ اندھا ہی رہنا ہے تو پھر تم مانگتے کیا ہو۔ یہ دُعا فاتحہ ایسی جامع اور عجیب
دُعا ہے کہ پہلے کبھی کسی نبی نے سکھلائی ہی نہیں۔ پس اگر یہ نرے الفاظ ہی الفاظ ہیں اور اس کو خدا نے منظور
نہیں کرنا تو ایسے الفاظ خدا نے ہمیں کیوں سکھلائے ۔ اگر تمہیں وہ مقام ملنا ہی نہیں تو ہم پانچ وقت کیوں
ضائع کرتے ہیں۔ خدا کی ذات میں بخل نہیں ۔ اور نہ انبیاء اس لئے آتے ہیں کہ اُن کی پوجا کی جاوے بلکہ
اس لئے کہ لوگوں کو تعلیم دیں کہ ہماری راہ اختیار کرنے والے ہمارے ظل کے نیچے آ جاویں گے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۸، ۳۹ مورخہ ۱۰ تا ۱۷ نومبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
دُعا تب ہی جامع ہو سکتی ہے کہ وہ تمام منافع اور مفاد کو اپنے اندر رکھتی ہو اور تمام نقصانوں اور مضرتوں
سے بچاتی ہو۔ پس اس دُعا میں تمام بہترین منافع جو ہو سکتے ہیں اور ممکن ہیں وہ اس دُعا میں مطلوب ہیں اور
بڑی سے بڑی نقصان رساں چیز جو انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اُس سے بچنے کی دُعا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۳)
اور وہ دو گروہ جو ان لوگوں کے مقابل پر بیان فرمائے گئے ہیں وہ مغضوب علیہم اور ضالین ہیں جن
سے محفوظ رہنے کے لئے خدا تعالیٰ سے اسی سورۃ فاتحہ میں دُعا مانگی گئی ہے۔ اور یہ دُعا جس وقت اکٹھی پڑھی جاتی
ہے یعنی اس طرح پر کہا جاتا ہے کہ اے خدا ہمیں منعم علیہم میں داخل کر اور مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور
ضالین سے بچا تو اُس وقت صاف سمجھ آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں منعم علیہم میں سے ایک وہ
فریق ہے جو مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور ضَالِینَ کا ہم عصر ہے اور جبکہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد اس سورۃ
میں بالیقین وہ لوگ ہیں جو مسیح موعود سے انکار کرنے والے اور اس کی تکفیر اور تکذیب اور توہین کرنے والے
ہیں تو بلا شبہ ان کے مقابل پر منعم علیہم سے وہی لوگ اس جگہ مرادر کھے گئے ہیں جو صدق دل سے
مسیح موعود پر ایمان لانے والے والے اور اُس کی دل سے تعظیم کرنے والے اور اس کے انصار ہیں اور دُنیا کے
سامنے اس کی گواہی دیتے ہیں۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۲۹،۲۲۸)
آیت اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ -
یہ تمام آیتیں بتلا رہی ہیں کہ قیامت تک اختلاف رہے گا۔ منعم علیہم بھی رہیں گے۔ مغضوب علیہم

بھی رہیں گے۔ ہاں ملل باطلہ دلیل کے رو سے ہلاک ہو جائیں گی ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۲۰ حاشیه در حاشیه )
قرآن شریف نے جیسا کہ جسمانی تمدن کے لئے یہ تاکید فرمائی ہے کہ ایک بادشاہ کے زیر حکم ہو کر چلیں
یہی تاکید روحانی تمدن کے لئے بھی ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ یہ دعا سکھلاتا ہے: اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ پس سوچنا چاہئے کہ یوں تو کوئی مومن بلکہ کوئی
انسان بلکہ کوئی حیوان بھی خدا تعالیٰ کی نعمت سے خالی نہیں مگر نہیں کہہ سکتے کہ ان کی پیروی کے لئے خدا تعالیٰ
نے یہ حکم فرمایا ہے۔ لہذا اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ جن لوگوں پر اکمل اور اتم طور پر نعمت روحانی کی بارش
ہوئی ہے ان کی راہوں کی ہمیں توفیق بخش کہ تاہم ان کی پیروی کریں۔ سو اس آیت میں یہی اشارہ ہے کہ تم
امام الزمان کے ساتھ ہو جاؤ۔
یادر ہے کہ امام الزمان کے لفظ میں نبی ، رسول ، محدث، مجد دسب داخل ہیں ۔ مگر جو لوگ ارشاد اور ہدایت
خلق اللہ کے لئے مامور نہیں ہوئے اور نہ وہ کمالات ان کو دیئے گئے ۔ وہ گو ولی ہوں یا ابدال ہوں امام الزمان
نہیں کہلا سکتے ۔
( ضرورة الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۵،۴۹۴)
بعض کہتے ہیں کہ انبیاء اس دُعا کو کیوں مانگتے ہیں؟ ان کو معلوم نہیں وہ ترقیات کے لئے مانگتے تھے۔
چونکہ اللہ تعالیٰ غیر محدود ہے اس کے فیضان و فضل بھی غیر منقطع ہیں اس لئے وہ ان غیر محدود فضلوں کے حاصل
کرنے کے لئے اس دُعا کو مانگتے تھے۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
قرآن کریم اور حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ مرشد کے ساتھ مرید کا تعلق ایسا ہونا چاہئے
جیسا عورت کا تعلق مرد سے ہو ۔ مرشد کے کسی حکم کا انکار نہ کرے اور اس کی دلیل نہ پوچھے ۔ یہی وجہ
ہے کہ قرآن کریم میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فرمایا ہے کہ مُنْعَمْ
عَلَيْهِمْ کی راہ کے مقید رہیں ۔ انسان چونکہ طبعاً آزادی کو چاہتا ہے پس حکم کر دیا کہ اس راہ کو اختیار کرے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۶ مؤرخہ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه ۲، ۳)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سے پایا جاتا ہے کہ جب انسانی کوششیں تھک کر رہ جاتی ہیں تو آخر اللہ تعالیٰ
ہی کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخہ ۷ ۱ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحہ ۷ )
الحکم جلد ۵ نمبر۷ مؤرخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۲)
سورہ فاتحہ سے ایک عزت کا خطاب مجھے عنایت ہوا ۔ وہ کیا ہے؟ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔

انسان کی بڑی سے بڑی خواہش دنیا میں یہی ہے کہ اس کو سکھ اور آرام ملے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے
ایک ہی راہ مقرر کی ہے جو تقویٰ کی راہ کہلاتی اور دوسرے لفظوں میں اس کو قرآن کریم کی راہ کہتے ہیں اور یا
اس کا نام صراط مستقیم رکھتے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۳)
نماز کا مغز اور روح بھی دُعا ہی ہے جو سورہ فاتحہ میں ہمیں تعلیم دی گئی ہے جب ہم اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ کہتے ہیں تو اس دُعا کے ذریعہ سے اس نور کو اپنی طرف کھینچنا چاہتے ہیں جو خدا تعالیٰ سے اُتر تا اور
دلوں کو یقین اور محبت سے منور کرتا ہے۔
القلم
ایام اسح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۱)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں منعم علیہ گروہ میں سے شہیدوں کا گروہ بھی
ہے اور اس سے یہی مراد ہے کہ استقامت عطا ہو۔ جو جان تک دیدینے میں بھی قدم کو ہلنے نہ دے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۵ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ میں تکمیل علمی کی طرف اشارہ ہے اور تکمیل عملی کا بیان صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں
فرمایا کہ جو نتائج اکمل اور اتم ہیں وہ حاصل ہو جائیں۔ جیسے ایک پودا جو لگایا گیا ہے جب تک پورا نشو و نما
حاصل نہ کرے اُس کو پھول پھل نہیں لگ سکتے اسی طرح اگر کسی ہدایت کے اعلیٰ اور اکمل نتائج موجود نہیں ہیں
وہ ہدایت مُردہ ہدایت ہے جس کے اندر کوئی نشوونما کی قوت اور طاقت نہیں ہے ۔۔۔۔۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے
سورہ فاتحہ میں صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہہ کر ایک قید لگا دی ہے یعنی یہ راہ کوئی بے ثمر اور حیران اور
سرگردان کرنے والی راہ نہیں ہے بلکہ اس پر چل کر انسان با مراد اور کامیاب ہوتا ہے۔
ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
خدا تعالیٰ کے راست بازوں اور منعم علیہ کی راہ ہی وہ اصل مقصود ہے جو انسان کے لئے خدا تعالیٰ نے رکھا
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مؤرخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۲)
جو شخص بیعت میں داخل ہوتا ہے اُس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان مقاصد کو مد نظر رکھے جو بیعت
سے ہیں یہ امور کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو جاوے اصل منشا اور مدعا سے دور ہیں ۔۔۔۔۔
خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ شخص بڑا ہی بد بخت ہے اور اُس کی کچھ بھی قدر اللہ تعالیٰ کے حضور نہیں جس نے
گو سارے انبیاء علیہم السلام کی زیارت کی ہو مگر وہ سچا اخلاص وفاداری اور خدا تعالیٰ پرسچا ایمان،
خشیت اللہ اور تقویٰ اُس کے دل میں نہ ہو۔ پس یا د رکھو کہ نری زیارتوں سے کچھ نہیں ہوتا خدا تعالیٰ نے

جو پہلی دُعا سکھلائی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ہے اگر خدا تعالیٰ کا اصل
مقصود زیارت ہوتا تو وہ اهْدِنَا کی جگہ آرِنَا صُوَرَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا تعلیم فرماتا ۔ جو نہیں کیا گیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی میں دیکھ لو کہ آپ نے کبھی یہ خواہش نہیں کی کہ مجھے ابراہیم علیہ السلام
کی زیارت ہو جاوے۔ گو آپ کو معراج میں سب کی زیارت بھی ہوگئی ۔ پس یہ امر مقصود بالذات ہر گز نہیں
ہونا چاہئے اصل مقصد سچی اتباع ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مؤرخہ ۱۷ اگست ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷، ۸ )
اپنا مدعا اور مقصود ہمیشہ یہ ہونا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق تزکیہ نفس حاصل ہو اور اس کی مرضی
کے موافق تقویٰ حاصل ہو اور کچھ ایسے اعمال حسنہ میسر آ جاویں کہ وہ راضی ہو جائے ۔ پس جس وقت وہ راضی
ہوگا تب اُس وقت ایسے شخص کو اپنے یسے شخص کو اپنے مکالمات سے مشرف کرنا اگر اس کی حکمت اور مصلحت تقاضا کرے گی
تو وہ خود عطا کر دے گا اصل مقصود اس کو ہر گز نہیں ٹھہرانا چاہئے کہ یہی ہلاکت کی جڑ ہے بلکہ اصل مقصود یہی
ہونا چاہئے کہ قرآن شریف کی تعلیم کے موافق احکام الہی پر پابندی نصیب ہو اور تزکیہ نفس حاصل ہو اور
خدا تعالیٰ کی محبت اور عظمت دل میں بیٹھ جائے اور گناہ سے نفرت ہو خدا تعالیٰ نے بھی یہی دعا سکھائی ہے کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ پس اس جگہ خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ تم یہ دُعا کرو کہ
ہمیں الہام ہو۔ بلکہ یہ فرمایا ہے کہ تم یہ دُعا کرو کہ راہِ راست ہمیں نصیب ہو ۔ ان لوگوں کے راہ جو آخر کا ر خدا
تعالیٰ کے انعام سے مشرف ہو گئے۔ بندہ کو اس سے کیا مطلب ہے کہ وہ الہام کا خواہش مند ہو اور نہ بندہ کی
اس میں کچھ فضیلت ہے۔ بلکہ یہ تو خدا تعالیٰ کا فعل ہے نہ بندہ کا عمل صالح تا اس پر اجر کی توقع ہو۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۴۲ مؤرخہ ۲۴ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
نماز کا ( جو مومن کی معراج ہے ) مقصود یہی ہے کہ اس میں دُعا کی جاوے اور اسی لئے اُمّ الادعیہ اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ دُعا مانگی جاتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱)
ہونا چاہئے اور شئے ہے اور ہے اور شئے ہے۔ اس ہے کا علم سوائے دُعا کے نہیں حاصل ہوتا۔ عقل سے کام
لینے والے ہے کے علم کو نہیں پاسکتے اس لئے ہے خدارا بخدا تو اں شناخت ۔ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ (الانعام : ۱۰۴)
کے یہی معنی ہیں کہ وہ صرف عقلوں کے ذریعہ سے شناخت نہیں کیا جا سکتا بلکہ خود جو ذریعے (اس نے )
بتلائے ہیں ان سے ہی اپنے وجود کو شناخت کرواتا ہے اور اس امر کے لئے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ جیسی اور کوئی دُعا نہیں ہے۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مؤرخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۷ )

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت:۷۰) جو ہماری راہ میں
مجاہدہ کرے گا ہم اس کو اپنی راہیں دکھلا دیں گے۔ یہ تو وعدہ ہے اور ادھر یہ دُعا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ سوانسان کو چاہئے کہ اس کو مد نظر رکھ کر نماز میں بالحاح دُعا کرے اور تمنا رکھے کہ وہ بھی اُن لوگوں
میں سے ہو جاوے جو ترقی اور بصیرت حاصل کر چکے ہیں ایسا نہ ہو کہ اس جہان سے بے بصیرت اور اندھا
اُٹھا یا جاوے۔
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۳۹،۳۸)
خدائے تعالیٰ کا آواز دینا یہی ہے کہ درمیانی حجاب اُٹھ گیا اور بعد نہیں رہا۔ یہ متقی کا انتہائی درجہ ہوتا ہے
جب وہ اطمینان اور راحت پاتا ہے۔ دوسرے مقام پر قرآن شریف نے اس اطمینان کا نام فلاح اور
استقامت بھی رکھا ہے اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں اُسی استقامت یا اطمینان یا فلاح کی طرف لطیف
اشارہ ہے اور خود مستقیم کا لفظ بتلا رہا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۳۷)
ہر قسم کی دُعا ئیں طفیلی ہیں ۔ اصل دُعائیں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے واسطے کرنی چاہئیں۔ باقی دُعائیں
خود بخود قبول ہو جائیں گی ۔ کیونکہ گناہ کے دور ہونے سے برکات آتی ہیں۔ یوں دُعا قبول نہیں ہوتی جویری
دنیا ہی کے واسطے ہو۔ اس لئے پہلے خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے واسطے دُعائیں کرے اور وہ سب سے بڑھ
کر دُعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے۔ جب یہ دُعا کرتا رہے گا تو وہ منعم علیہم کی جماعت میں داخل ہوگا
جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی محبت کے دریا میں غرق کر دیا ہے۔ ان لوگوں کے زمرہ میں جو مقطعین
ہیں دا داخل ہو کر یہ وہ انعامات الہی انعامات الہی حاصل کرے گا جیسی عادت اللہ ان سے جاری ہے۔ یہ کبھی کسی نے نہیں سنا
ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایک راستباز متقی کو رزق کی مار دے بلکہ وہ تو سات پشت تک بھی رحم کرتا ہے۔
قرآن شریف میں خضر و موسیٰ کا قصہ درج ہے کہ انہوں نے ایک خزانہ نکالا اس کی بابت کہا گیا کہ ابُوهُمَا
صَالِحًا (الكهف : ۸۳) اس آیت میں ان کے والدین کا ذکر تو ہے لیکن یہ ذکر نہیں کہ وہ لڑ کے خود کیسے تھے۔
باپ کے طفیل سے اس خزانہ کو محفوظ رکھا تھا اور اس لئے ان پر رحم کیا گیا۔ لڑکوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ ستاری سے
کام لیا۔
توریت اور ساری آسمانی کتابوں سے پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ متقی کو ضائع نہیں کرتا اس لئے پہلے
ایسی دعائیں کرنی چاہئیں جن سے نفس امارہ نفس مطمئنہ ہو جاوے اور اللہ تعالیٰ راضی ہو جاوے
پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعائیں مانگو کیونکہ اس کے قبول ہونے پر جو یہ خود مانگتا ہے خدا تعالیٰ

خود دیتا ہے ۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مؤرخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
اگر اسی قدر مقصود ہوتا جو بعض لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ موٹی موٹی بدیوں سے پر ہیز کرنا ہی کمال ہے تو
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا تعلیم نہ ہوتی جس کا انتہائی اور آخری مرتبہ اور مقام خدا تعالیٰ کے ساتھ مکالمہ اور
مخاطبہ ہے۔ انبیاء علیہم السلام کا اتنا ہی تو کمال نہ تھا کہ وہ چوری چکاری نہ کیا کرتے تھے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی
محبت ، صدق ، وفا میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے۔ پس اس دُعا کی تعلیم سے یہ سکھایا کہ نیکی اور انعام ایک الگ شیء
ہے جب تک انسان اسے حاصل نہیں کرتا اس وقت تک وہ نیک اور صالح نہیں کہلا سکتا اور منعم علیہ کے زمرہ
میں نہیں آتا۔ اس سے آگے فرمایا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ اس مطلب کو قرآن شریف
نے دوسرے مقام پر یوں فرمایا ہے کہ مومن کے نفس کی تکمیل دوشربتوں کے پینے سے ہوتی ہے۔ ایک
شربت کا نام کا فوری ہے اور دوسرے کا نام زنجبیلی ہے۔ کافوری شربت تو یہ ہے کہ اس کے پینے سے نفس
بالکل ٹھنڈا ہو جاوے اور بدیوں کے لئے کسی قسم کی حرارت اس میں محسوس نہ ہو۔ جس طرح پر کافور میں یہ
خاصہ ہوتا ہے کہ وہ زہریلے مواد کو دبا دیتا ہے اسی لئے اسے کافور کہتے ہیں۔ اسی طرح پر یہ کا فوری شربت
گناہ اور بدی کی زہر کو دبا دیتا ہے۔ اور وہ موادر د یہ جو اُٹھ کر انسان کی روح کو ہلاک کرتے ہیں ان کو اُٹھنے
نہیں دیتا بلکہ بے اثر کر دیتا ہے۔ دوسرا شربت شربت زنجبیلی ہے جس کے ذریعہ سے انسان میں نیکیوں کے
لئے ایک قوت اور طاقت آتی ہے اور پھر حرارت پیدا ہوتی ہے ) پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو اصل مقصد اور غرض ہے یہ گویا زنجبیلی شربت اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الضَّالِّينَ کا فوری شربت ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مؤرخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
جب تک کسی کے پاس حقیقی نیکیوں کا ذخیرہ نہیں ہے تب تک وہ مومن نہیں ہے اسی لئے خدا تعالیٰ نے
سورہ فاتحہ میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا تعلیم فرمائی ہے کہ انسان چوری زنا وغیرہ جیسے موٹے موٹے
برے کاموں کو ترک کرنا ہی نیکی نہ جان لے بلکہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فرما کر بتلا دیا کہ نیکی اور انعام
ایک الگ شے ہے جب تک اسے حاصل نہ کرے گا تب تک نیک اور صالح نہیں کہلائے گا۔ دیکھو خدا تعالیٰ
نے یہ دُعا نہیں سکھلائی کہ تو مجھے فاسقوں اور فاجروں میں داخل نہ کر اور اسی پر بس نہیں کیا بلکہ یہ سکھلایا کہ
انعام والوں میں داخل کر ۔ اس کے آگے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ان آیات سے یہ مطلب
ہے کہ مومن کے نفس کی تکمیل اس وقت ہوتی ہے جبکہ وہ دو شربت پیتا ہے ایک شربت کا نام تو کافوری ہے کہ

جس کے پینے سے اس کا نفس بدیوں سے سرد ہو جاتا ہے جیسے کافور میں ایک خاصہ ہے کہ وہ زہریلی مواد کو
جذب کرتا ہے ایسے ہی اس کے اندر جوز ہر گناہ اور بدی کی ہوتی ہے وہ اس شربت کا فوری سے جذب ہو جاتی
ہے اور دوسرا شربت زنجبیلی شربت ہے جس سے انسان کو نیکی کی قوت حاصل ہوتی ہے۔ اس لئے قرآن شریف
میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کی دُعا
تعلیم فرمائی ہے جس میں دونوں شربت اللہ تعالیٰ سے طلب کئے گئے ہیں ۔
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
انسانی زندگی کا مقصد اور غرض صراط مستقیم پر چلنا اور اس کی طلب ہے۔جس کو اس سورۃ میں ان الفاظ میں
بیان کیا گیا ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ یا اللہ ہم کو سیدھی راہ دکھا ان لوگوں
کی جن پر تیرا انعام ہوا۔ یہ وہ دعا ہے جو ہر وقت ہر نماز اور ہر رکعت میں مانگی جاتی ہے۔ اس قدر اس کا تکرار
ہی اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہماری جماعت یا درکھے کہ یہ معمولی سی بات نہیں ہے اور صرف زبان سے
طوطے کی طرح ان الفاظ کا رٹ دینا اصل مقصود نہیں ہے بلکہ یہ انسان کو انسان کامل بنانے کا ایک کارگر اور
خطا نہ کرنے والا نسخہ ہے جسے ہر وقت نصب العین رکھنا چاہئے اور تعویذ کی طرح مد نظر رہے اس آیت میں
چار قسم کے کمالات کے حاصل کرنے کی التجا ہے۔ اگر یہ ان چار قسم کے کمالات کو حاصل کرے گا تو گویا دُعا
مانگنے اور خلق انسانی کے حق کو ادا کریگا اور ان استعدادوں اور قومی کے بھی کام میں لانے کا حق ادا ہو جائے گا
جو اس کو دی گئی ہیں ۔۔۔۔۔ میں یہ بھی تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ بہت سے لوگ ہیں جو اپنے تراشے ہوئے
وظائف اور اور اد کے ذریعہ سے ان کمالات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن میں تمہیں کہتا ہوں کہ جو طریق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار نہیں کیا وہ محض فضول ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر منعم
علیہ کی راہ کا سچا تجربہ کار اور کون ہو سکتا ہے جن پر نبوت کے بھی سارے کمالات ختم ہو گئے ۔ آپ نے جو راہ
اختیار کیا ہے وہ بہت ہی صحیح اور اقرب ہے۔ اس راہ کو چھوڑ کر اور ایجاد کرنا خواہ وہ بظاہر کتنا ہی خوش کرنے والا
معلوم ہوتا ہو میری رائے میں ہلاکت ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھ پر ایسا ہی ظاہر کیا ہے ۔۔۔۔۔
غرض منعم علیہم لوگوں میں جو کمالات ہیں اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں جس کی طرف اللہ تعالیٰ
نے اشارہ فرمایا ہے ان کو حاصل کرنا ہر انسان کا اصل مقصد ہے اور ہماری جماعت کو خصوصیت سے اس طرف
متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کے قائم کرنے سے یہی چاہا ہے کہ وہ ایسی جماعت تیار کرے

جیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کی تھی تا کہ اس آخری زمانہ میں یہ جماعت قرآن شریف اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی اور عظمت پر بطور گواہ ٹھہرے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۶،۵)
جیسا ہمارے علماء کا عقیدہ ہے کہ اب الہام کا دروازہ بند ہو گیا ہے۔ اگر یہ سچ ہوتا تو ایک عارف طالب تو
زندہ ہی مر جاتا۔ خدا بخیل نہیں ہے۔ اس نے خود صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا سکھائی ہے جس میں
ظاہر کیا گیا ہے کہ ان نعمتوں کا دروازہ کھلا ہے۔ البدر جلد نمبر ۱۸ مورخه ۳ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
یقیناً جانو کہ اللہ تعالی اس وقت تک راضی نہیں ہوتا اور نہ کوئی شخص اس تک پہنچ سکتا ہے جب تک صراط مستقیم
پر نہ چلے۔ وہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی ذات صفات کو شناخت کرے۔ اور ان راہوں اور
ہدایتوں پر عمل درآمد کرے جو اس کی مرضی اور منشاء کے موافق ہیں ۔ جب یہ ضروری بات ہے تو انسان کو
چاہئے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرے۔
البدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
ہر ایک چیز پر خدا کو اختیار کر لینا اور اس کے لئے سچی محبت اور سچے جوش سے دنیا کی تمام تلخیوں کو اختیار کرنا
بلکہ اپنے ہاتھ سے تلخیاں پیدا کر لینا یہ وہ مرتبہ ہے کہ بجز صدیقوں کے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ یہی وہ
عبادت ہے جس کے ادا کرنے کے لئے انسان مامور ہے اور جو شخص یہ عبادت بجالاتا ہے تب تو اُس کے اس
فعل پر خدا کی طرف سے بھی ایک فعل مترتب ہوتا ہے جس کا نام انعام ہے جیسا کہ اللہ تعالی قرآن شریف
میں فرماتا ہے یعنی یہ دعا سکھلاتا ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی اے
ہمارے خدا ہمیں اپنی سیدھی راہ دکھلا اُن لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا ہے اور اپنی خاص عنایات سے
مخصوص فرمایا ہے۔ حضرت احدیت میں یہ قاعدہ ہے کہ جب خدمت مقبول ہو جاتی ہے تو اُس پر ضرور کوئی
انعام مترتب ہوتا ہے چنانچہ خوارق اور نشان جن کی دوسرے لوگ نظیر پیش نہیں کر سکتے یہ بھی خدا تعالیٰ کے
انعام ہیں جو خاص بندوں پر ہوتے ہیں ۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۵،۵۴)
یادر
یا درکھو ایک پہلو پر جانے والے لوگ مشرک ہوتے ہیں ۔ آخر خدا کی طرف قدم اٹھانے اور حقیقی طور پر
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ والی دُعا مانگنے کے یہی معنے تو ہیں کہ خدا یا وہ راہ دکھا جس سے تو راضی ہو اور جس پر
چل کر نبی کا میاب اور بامراد ہوئے آخر جب نبیوں والی راہ پر چلنے کے لئے دُعا کی جاوے گی تو پھر ابتلاؤں
اور آزمائشوں کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے اور ثابت قدمی کے واسطے خدا سے مدد طلب کرتے رہنا چاہئے ۔ جو

شخص یہ چاہتا ہے کہ صحت و عافیت بھی رہے مال و دولت میں بھی ترقی ہو اور ہر طرح کے عیش و عشرت کے
سامان اور مالی اور جانی آرام بھی ہوں کوئی ابتلا بھی نہ آوے اور پھر یہ کہ خدا بھی راضی ہو جاوے وہ ابلہ ہے
وہ کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ جن لوگوں پر خدا راضی ہوا ہے ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوا ہے کہ وہ طرح
طرح کے امتحانوں میں ڈالے گئے اور مختلف مصائب اور شدائد سے ان کا سامنا ہوا۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی اے خدا کہ تو رب العالمین ، رحمن ، رحیم اور
مالک یوم الدین ہے ہمیں وہ راہ دکھا جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرا بے انتہا فضل ہوا۔ اور تیرے بڑے
بڑے انعام اکرام ہوئے ۔ مومن کو چاہئے کہ ان چار صفات والے خدا کا صرف زبانی اقرار ہی نہ کرے بلکہ
اپنی ایسی حالت بناوے جس سے معلوم ہو کہ وہ صرف خدا کو ہی رب جانتا ہے۔ زید عمر کو نہیں جانتا۔ اور اس
بات پر یقین رکھے کہ در حقیقت خدا ہی ایسا ہے جو عملوں کی جزا سزا دیتا ہے اور پوشیدہ سے پوشیدہ اور نہاں در
نہاں گناہوں کو جانتا ہے۔ یا د رکھو کہ صرف زبانی باتوں سے کچھ نہیں ہوتا جب تک عملی حالت درست نہ ہو۔
جو شخص حقیقی طور پر خدا کو ہی اپنا رب اور مالک یوم الدین سمجھتا ہے۔ ممکن ہی نہیں کہ وہ چوری، بدکاری،
قمار بازی یا دیگر افعال شنیعہ کا مرتکب ہو سکے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ سب چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں۔
اور ان پر عمل درآمد کرنا خدا تعالیٰ کے حکم کی صریح نافرمانی ہے۔ غرض انسان جب تک عملی طور پر ثابت نہ کر
دیوے کہ وہ حقیقت میں خدا پر سچا اور پکا ایمان رکھتا ہے۔ تب تک وہ فیوض اور برکات حاصل نہیں ہو سکتے ۔
جو مقتربوں کو ملا کرتے ہیں ۔
ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۲ ۔ و ۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲ مؤرخه ۶ رجنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
قرآن شریف پڑھ کر دیکھ لو اس میں کہیں بھی ایسا نہیں ملے گا کہ خدا اس شخص پر بھی راضی ہوتا ہے جو اس
کی رضا مندی کی راہوں سے غافل اور لا پرواہی کرنے والا ہو۔ خدا تعالیٰ نے اپنی رضا مندی کی جو راہیں
مقرر کر دی ہیں انہی کے اختیار کرنے سے وہ راضی ہوتا ہے۔ صاف طور سے اس نے یہ دعا سکھا دی ہے کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ دیکھو انسان انسان سے خوش ہو کر اُس کو انعامات عطا کرتا ہے۔ تو کیا خدا اپنی رضا
مندی کی راہوں پر چلنے والوں اور اُس کی تلاش کرنے والوں سے محبت نہیں کرے گا۔ مگر استعداد بھی ہو اُس
کے فیوض کے لینے کی ۔
( الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مؤرخه ۲ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۲)

غرض دُعا ہی ایک اعلیٰ ہتھیار ہے جو ہر مشکل سے نجات کی راہ ہے جہاں کوئی ہتھیار کارگر نہیں ہو سکتا وہاں
دُعا کے ذریعہ کامیابی ممکن اور یقینی ہوتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ دُعا کی قبولیت کے تمام شرائ شرائط اور لوازم مهیا و میتر
ہوں ۔ عمدہ دُعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے۔ جس میں نہ کسی خاص مذہب کا نام ہے۔ اور نہ کوئی خاص
پہلو اختیار کیا گیا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مؤرخه ۲ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴)
یہ کیا دعا ہے کہ منہ سے تو اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کہتے رہے اور دل میں خیال رہا کہ فلاں سودا اس
طرح کرنا ہے۔ فلاں چیز رہ گئی ہے۔ یہ کام یوں چاہئے تھا اگر اس طرح ہو جائے تو پھر یوں کریں گے۔ یہ تو
صرف عمر کا ضائع کرنا ہے۔ جب تک انسان کتاب اللہ کو مقدم نہیں کرتا اور اسی کے مطابق عملدرآمد نہیں کرتا
تب تک اس کی نمازیں محض وقت کا ضائع کرنا ہے۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مؤرخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۳)
دعا کے بارے میں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ا یا د رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ میں دُعا سکھلائی ہے۔ یعنی اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم یعنی اس میں تین لحاظ رکھنے چاہئیں ۔
(۱) ایک یہ کہ تمام بنی نوع کو اس میں شریک رکھے ۔ (۲) تمام مسلمانوں کو (۳) تیسرے اُن حاضرین
کو جو جماعت نماز میں داخل ہیں ۔ پس اس طرح کی نیت سے کل نوع انسان اس میں داخل ہوں گے اور یہی
منشاء خدا تعالیٰ کا ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے اسی سورت میں اُس نے اپنا نام ربّ العالمین رکھا ہے جو عام
ہمدردی کی ترغیب دیتا ہے جس میں حیوانات بھی داخل ہیں۔ پھر اپنا نام رحمان رکھا ہے۔ اور یہ نام نوع انسان کی
ہمدردی کی ترغیب دیتا ہے۔ کیونکہ یہ رحمت انسانوں سے خاص ہے۔ اور پھر اپنا نام رحیم رکھا ہے اور یہ نام مومنوں
کی ہمدردی کی ترغیب دیتا ہے۔ کیونکہ رحیم کا لفظ مومنوں سے خاص ہے اور پھر اپنا نام مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
رکھا ہے۔ اور یہ نام جماعت موجودہ کی ہمدردی کی ترغیب دیتا ہے۔ کیونکہ یوم الدین وہ دن ہے جس میں
خدا تعالیٰ کے سامنے جماعتیں حاضر ہوں گی۔ سو اسی تفصیل کے لحاظ سے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی
دُعا ہے۔ پس اس قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس دعا میں تمام نوع انسانی کی ہمدردی داخل ہے۔ اور اسلام کا
اصول یہی ہے کہ سب کا خیر خواہ ہو۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۲۹ اکتوبر ۱۸۹۸ صفحه ۴)
عادت اللہ اسی پر جاری ہے کہ جس کام کے لئے مصم عزم کیا جاوے اُس کے انجام کے لئے طاقت مل
جاتی ہے۔ سو مهم عزم اور عہد واثق سے اعمال کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور نماز میں اس دُعا کو پڑھنے میں کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم الح بہت خضوع اور خشوع سے زور لگانا چاہئے اور بار بار پڑھنا چاہئے۔

انسان بغیر عبادت کچھ چیز نہیں بلکہ جمیع جانوروں سے بدتر ہے اور شر البریہ ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۴ مؤرخه ۳۰ جون ۱۹۰۰ صفحه ۴)
آٹھویں اور نویں اور دسویں صداقت جو سورۃ فاتحہ میں درج ہے۔ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہم کو ان سالکین کا راستہ بتلا جنہوں نے ایسی
را ہیں اختیار کیں کہ جن سے اُن پر تیرا انعام وارد ہوا اور ان لوگوں کی راہوں سے بچا جنہوں نے لا پرواہی
سے سیدھی راہ پر قدم مارنے کے لئے کوشش نہ کی اور اس باعث سے تیری تائید سے محروم رہ کر گمراہ رہے۔ یہ
تین صداقتیں ہیں جن کی تفصیل یہ ہے کہ بنی آدم اپنے اقوال اور افعال اور اعمال اور نیات کے رو سے تین
قسم کے ہوتے ہیں۔ بعض سچے دل سے خدا کے طالب ہوتے ہیں اور صدق اور عاجزی سے خ اسے خدا کی طرف
رجوع کرتے ہیں۔ پس خدا بھی ان کا طالب ہو جاتا ہے اور رحمت اور انعام کے ساتھ ان پر رجوع کرتا
ہے۔ اس حالت کا نام انعام الہی ہے۔ اسی کی طرف آیت ممدوحہ میں اشارہ فرمایا اور کہا صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی وہ لوگ ایسا صفا اور سیدھا راستہ اختیار کرتے ہیں جس سے فیضانِ رحمت الہی کے مستحق
ٹھہر جاتے ہیں اور باعث اس کے کہ ان میں اور خدا میں کوئی حجاب باقی نہیں رہتا اور بالکل رحمت الہی کے
محاذی آ پڑتے ہیں۔ اس جہت سے انوار فیضانِ الہی کے ان پر وارد ہوتے ہیں۔ دوسری قسم وہ لوگ ہیں کہ
جو دیدہ و دانستہ مخالفت کا طریق اختیار کر لیتے ہیں اور دشمنوں کی طرح خدا سے مونہہ پھیر لیتے ہیں سو خدا بھی
ان سے منہ پھیر لیتا ہے اور رحمت کے ساتھ ان پر رجوع نہیں کرتا اس کا باعث یہی ہوتا ہے کہ وہ عداوت اور
بیزاری اور غضب اور غیظ اور نا رضا مندی جو خدا کی نسبت ان کے دلوں میں چھپی ہوئی ہوتی ہے وہی ان میں
اور خدا میں حجاب ہو جاتی ہے اس حالت کا نام غضب الہی ہے۔ اسی کی طرف خدائے تعالیٰ نے اشارہ فرما کر
کہا۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ تیسری قسم کے وہ لوگ ہیں کہ جو خدا سے لا پرواہ رہتے ہیں اور سعی اور کوشش
سے اس کو طلب نہیں کرتے ۔ خدا بھی اُن کے ساتھ لا پرواہی کرتا ہے اور ان کو اپنا راستہ نہیں دکھلاتا۔ کیونکہ وہ
لوگ راستہ طلب کرنے میں آپ سستی کرتے ہیں۔ اور اپنے تئیں اس فیض کے لائق نہیں بناتے کہ جو خدا کے
قانون قدیم میں محنت اور کوشش کرنے والوں کے لئے مقرر ہے۔ اس حالت کا نام اضلالِ الہی ہے۔ جس
کے یہ معنے ہیں کہ خدا نے ان کو گمراہ کیا یعنی جبکہ انہوں نے ہدایت پانے کے طریقوں کو بجد و جہد طلب نہ کیا
تو خدا نے بہ پابندی اپنے قانون قدیم کے ان کو ہدایت بھی نہ دی اور اپنی تائید سے محروم رکھا۔ اسی کی طرف

اشارہ فرمایا اور کہا وَلَا الضَّالِّينَ ۔ غرض ما حصل اور خلاصہ ان تینوں صداقتوں کا یہ ہے کہ جیسے انسان کی خدا
کے ساتھ تین حالتیں ہیں ایسا ہی خدا بھی ہر یک حالت کے موافق ان کے ساتھ جدا جدا معاملہ کرتا ہے۔ جو
لوگ اُس پر راضی ہوتے ہیں اور دلی محبت اور صدق سے اس کے خواہاں ہو جاتے ہیں خدا بھی ان پر راضی
ہو جاتا ہے اور اپنی رضامندی کے انوار ان پر نازل کرتا ہے۔ اور جو لوگ اُس سے مونہہ پھیر لیتے ہیں اور عمداً
مخالفت اختیار کرتے ہیں۔ خدا بھی مخالف کی طرح ان سے معاملہ کرتا ہے اور جو لوگ اس کی طلب میں سستی
اور لا پروائی کرتے ہیں خدا بھی ان سے لا پروائی کرتا ہے اور ان کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے غرض جس طرح
آئینہ میں انسان کو وہی شکل نظر آتی ہے کہ جو حقیقت میں شکل رکھتا ہے اسی طرح حضرت احدیت کہ جو
ہر یک کدورت سے مصفی اور پاک ہے محبت والوں کے ساتھ محبت رکھتا ہے غضب والوں پر غضب ناک
ہے، لاپرواہوں کے ساتھ لا پرواہی ، رُکنے والوں سے رک جاتا ہے اور جھکنے والوں کی طرف جھکتا ہے۔
چاہنے والوں کو چاہتا ہے اور نفرت کرنے والوں سے نفرت کرتا ہے اور جس طرح آئینہ کے سامنے جو انداز
اپنا بناؤ گے وہی انداز آئینہ میں بھی نظر آئے گا ۔ ایسا ہی خداوند تعالیٰ کے روبرو جس انداز سے کوئی چلتا ہے
وہی انداز خدا کی طرف سے اس کے لئے موجود ہے۔ اور جن لباسوں کو بندہ اپنے لئے آپ اختیار کر لیتا ہے
و ہی تم بویا بویا ہوا اس کا اس کو دیا جاتا ہے۔ جب انسان ہر ایک طرح کے حجابوں اور کدورتوں اور آلائشوں سے
اپنے دل کو پاک کر لیتا ہے اور محن سینہ اس کے کا موادرڈ یہ ماسوائے اللہ سے بالکل خالی ہو جاتا ہے۔ تو اس کی
ایسی مثال ہوتی ہے جیسے کوئی اپنے مکان کا دروازہ جو آفتاب کی طرف ہے کھول دیتا ہے اور سورج کی کرنیں
اس کے گھر کے اندر چلی آتی ہیں۔ لیکن جب بندہ ناراستی اور دروغ اور طرح طرح کی آلائشوں کو آپ اختیار
کر لیتا ہے اور خدا کو حقیر چیز کی طرح خیال کر کے چھوڑ دیتا ہے تو اس کی ایسی مثال ہوتی ہے جیسے کوئی روشنی کو
ناپسند کر کے اور اس سے بغض رکھ کر اپنے گھر کے تمام دروازے بند کر دے تا ایسا نہ ہو کہ کسی طرف سے
آفتاب کی شعاعیں اس کے گھر کے اندر آ جائیں ۔
اور جب انسان بباعث جذبات نفسانی یا ننگ و ناموس یا تقلید قوم وغیرہ طرح طرح کی غلطیوں اور
آلائشوں میں گرفتار ہو اور سستی اور تکامل اور لاپروائی سے ان آلائشوں سے پاک ہونے کے لئے کچھ سعی
اور کوشش نہ کرے تو اس کی ایسی مثال ہوتی ہے جیسے کوئی اپنے گھر کے دروازوں کو بند پاوے اور تمام گھر میں
اندھیرا بھرا ہوا دیکھے اور پھر اُٹھ کر دروازوں کو نہ کھولے اور ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھا رہے اور دل میں یہ کہے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی