سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اب اس وقت کون اُٹھے اور کون اتنی تکلیف اٹھاوے۔ یہ تینوں مثالیں ان تینوں حالتوں کی ہیں جو انسان
کے اپنے ہی فعل یا اپنی ہی سستی سے پیدا ہو جاتی ہیں جن میں سے پہلی حالت کا نام حسب تصریح گذشتہ کے
انعام الہی اور دوسری حالت کا نام غضب الہی اور تیسری حالت کا نام اضلال الہی ہے ان تینوں صداقتوں سے
بھی ہمارے مخالفین بے خبر ہیں۔ کیونکہ برہمو سماج والوں کو اُس صداقت سے بالکل اطلاع نہیں ہے جس کے رو
سے خدائے تعالیٰ سرکش اور غضب ناک بندوں کے ساتھ غضبناک کا معاملہ کرتا ہے۔ چنانچہ برہمو صاحبوں
میں سے ایک صاحب نے اس بارہ میں انہیں دنوں میں ایک رسالہ بھی لکھا ہے جس میں صاحب موصوف خدا
کی کتابوں پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ان میں غضب کی صفت خدائے تعالیٰ کی طرف کیونکر منسوب کی گئی
ہے کیا خدا ہماری کمزوریوں پر چڑتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر صاحب راقم کو اس صداقت کی کچھ بھی خبر ہوتی
تو کیوں وہ ناحق اپنے اوقات ضائع کر کے ایک ایسا رسالہ چھپواتے جس سے ان کی کم فہمی ہر ایک پر کھل گئی
ہے اور اُن کو باوجود دعوی عقل کے یہ بات سمجھ نہ آئی کہ خدا کا غضب بندہ کی حالت کا ایک عکس ہے جب
انسان کسی مخالفانہ شر سے محجوب ہو جائے اور خدا سے دوسری طرف مونہ پھیر لے تو کیا وہ اس لائق رہ سکتا ہے
کہ جو سچے محبوں اور صادقوں پر فیضانِ رحمت ہوتا ہے اس پر بھی وہی فیضان ہو جائے؟ ہرگز نہیں بلکہ خدا کا
قانون قدیم جو ابتدا سے چلا آیا ہے جس کو ہمیشہ راست باز اور صادق آدمی تجربہ کرتے رہے ہیں اور اب بھی
صحیح تجارب سے اس کی سچائیوں کو مشاہدہ کرتے ہیں وہ یہی قانون ہے کہ جو شخص ظلماتی حجابوں سے نکل کر
سیدھا خدائے تعالیٰ کی طرف اپنے روح کا مونہہ پھیر کر اس کے آستانہ پر گر پڑتا ہے اسی پر فیضان رحمت
خاصہ ایزدی کا ہوتا ہے اور جو شخص اس طریق کے برخلاف کوئی دوسرا طریق اختیار کر لیتا ہے تو بالضرور جوامر
رحمت کے برخلاف ہے یعنی غضب الہی اُس پر وارد ہو جاتا ہے اور غضب کی اصل حقیقت یہی ہے کہ جب
ایک شخص اس طریق مستقیم کو چھوڑ دیتا ہے کہ جو قانونِ الہی میں افاضہء رحمتِ الہی کا طریق ہے تو فیضانِ
رحمت سے محروم رہ جاتا ہے۔ اسی محرومی کی حالت کا نام غضب الہی ہے اور چونکہ انسان کی زندگی اور آرام
اور راحت خدا کے فیض سے ہی ہے۔ اس جہت سے جو لوگ فیضانِ رحمت کے طریق کو چھوڑ دیتے ہیں وہ خدا
کی طرف سے اسی جہان میں یا دوسرے جہان میں طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں کیونکہ جس
کے شاملِ حال رحمت الہی نہیں ہے ضرور ہے کہ انواع اقسام کے عذاب روحانی و بدنی اس کی طرف مونہہ
کریں اور چونکہ خدا کے قانون میں یہی انتظام مقرر ہے کہ رحمتِ خاصہ انہیں کے شامل حال ہوتی ہے کہ جو

رحمت کے طریق کو یعنی دُعا اور توحید کو اختیار کرتے ہیں۔ اس باعث سے جو لوگ اس طریق کو چھوڑ دیتے ہیں وہ
طرح طرح کی آفات میں گرفتار ہو جاتے ہیں اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے۔ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ
رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ (آل عمران : ۹۸) یعنی ان کو کہہ دے کہ
میرا خدا تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم دُعا نہ کرو اور اس کے فیضان کے خواہاں نہ ہو خدا کو تو کسی کی زندگی اور
وجود کی حاجت نہیں وہ تو بے نیاز مطلق ہے۔ اور آریہ سماج والے اور عیسائی بھی ان تینوں صداقتوں میں سے
پہلی اور تیسری صداقت سے بے خبر ہیں ۔ کوئی اُن میں سے یہ اعتراض کرتا ہے کہ خدائے تعالیٰ سب لوگوں کو
کیوں ہدایت نہیں دیتا۔ اور کوئی یہ اعتراض کر رہا ہے کہ خدا میں صفت اضلال کیونکر پائی جاتی ہے۔ جولوگ
خدائے تعالیٰ کی ہدایت کی نسبت معترض ہیں وہ یہ نہیں سوچتے کہ ہدایت الہی انہیں کے شامل حال ہوتی ہے
کہ جو ہدایت پانے کے لئے کوشش کرتے ہیں اور ان راہوں پر چلتے ہیں جن راہوں پر چلنا فیضانِ رحمت
کے لئے ضروری ہے اور جو لوگ اضلالِ الہی کی نسبت معترض ہیں اُن کو یہ خیال نہیں آتا کہ خدائے تعالیٰ اپنے
قواعد مقررہ کے ساتھ ہر ایک انسان سے مناسب حال معاملہ کرتا ہے اور جو شخص شستی اور تکامل سے اس کے لئے
کوشش کرنا چھوڑ دیتا ہے ایسے لوگوں کے بارہ میں قدیم سے اس کا یہی قاعدہ مقرر ہے کہ وہ اپنی تائید سے ان کو محروم
رکھتا ہے اور انہیں کو اپنی راہیں دکھلاتا ہے جو ان راہوں کے لئے بدل و جان سعی کرتے ہیں ۔ بھلا یہ کیونکر
ہو سکے کہ جو شخص نہایت لا پروائی سے مستی کر رہا ہے وہ ایسا ہی خدا کے فیض سے مستفیض ہو جائے جیسے وہ شخص
کہ جو تمام عقل اور تمام زور اور تمام اخلاص سے اس کو ڈھونڈتا ہے۔ اسی کی طرف ایک دوسرے مقام میں بھی اللہ تعالیٰ
نے اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا (العنکبوت : ۷۰) یعنی جولوگ
ہماری راہ میں کوشش کرتے ہیں ہم ان کو بالضرور اپنی راہیں دکھلا دیا کرتے ہیں ۔ اب دیکھنا چاہیئے کہ یہ دس
صداقتیں جو سورہ فاتحہ میں درج ہیں کس قدر عالی اور بے نظیر صداقتیں ہیں جن کے دریافت کرنے سے ہمارے
تمام مخالفین قاصر رہے اور پھر دیکھنا چاہئے کہ کس ایجاز اور لطافت سے اقل قلیل عبارت میں ان کو خدائے تعالیٰ
نے بھر دیا ہے اور پھر اس طرف خیال کرنا چاہئے کہ علاوہ ان سچائیوں کے اور اس کمال ایجاز کے دوسرے کیا
کیا لطائف ہیں جو اس سورہ مبارکہ میں بھرے ہوئے ہیں اگر ہم اس جگہ ان سب لطائف کو بیان کریں تو یہ
مضمون ایک دفتر بن جائے گا۔ (براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵ ۵۴ تا ۶۸ ۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
کیونکہ تذلل اور انکساری کی زندگی کوئی اختیار نہیں کر سکتا جب تک اللہ تعالیٰ اس کی مدد نہ کرے۔

اپنے آپ کو ٹولو اور اگر بچہ کی طرح اپنے آپ کو کمزور پاؤ تو گھبراؤ نہیں ۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا
صحابہ کی طرح جاری رکھو۔ راتوں کو اٹھو اور دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی راہ دکھلائے ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۶)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ظلی سلسلہ پیغمبروں کا اس اُمت میں
قائم کرنا چاہتا ہے۔ مگر جیسا کہ قرآن کریم میں سارے انبیاء کا ذکر نہیں اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کا ذکر
کثرت سے ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس اُمت میں بھی مثیل موسی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور مثیل عیسی یعنی امام مہدی سب سے عظیم الشان اور خاص ذکر کے قابل ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۸ )
سوال ہوا کہ جو لوگ آپ کو نہیں مانتے وہ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے نیچے ہیں یا کہ نہیں ؟
حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا کہ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں تو میں اپنی جماعت کو بھی شامل نہیں کر سکتا جب تک کہ خدا کسی کو نہ کرے۔ جو کلمہ گو
سچے دل سے قرآن پر عمل کرنے کے لیے تیار ہو بشرطیکہ سمجھا یا جاوے وہ اپنا اجر پائے گا۔ جس قدر کوئی مانے
گا اسی قدر ثواب پائے گا۔ جتنا انکار کرے گا اتنی ہی تکلیف اُٹھائے گا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۸ )
گناہ کی حالت میں انسان پستی اور ذلت میں ہوتا ہے اور جوں جوں گناہ کرتا جاتا ہے نیچے ہی نیچے چلا
جاتا ہے لیکن جب گناہوں پر موت آتی ہے تو وہ اس پستی کے گڑھے میں ہی پڑا ہوا ہوتا ہے جب تک اوپر
چڑھنے کے لئے اسے زنجبیلی شربت نہ ملے۔ پس نیکیوں کی توفیق عطا ہونے پر وہ پھر او پر چڑھنا شروع
کرتا ہے کہ اور یہ پہاڑی گھاٹیاں وہی ہیں جو صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں بیان ہوئی ہیں ۔ خدا تعالیٰ
کے راست بازوں اور منعم علیہم کی راہ ہی وہ اصل مقصود ہے جو انسان کے لئے خدا تعالیٰ نے رکھی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مؤرخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ صفحه (۲)
سورۃ فاتحہ میں ایک مخفی پیشگوئی موجود ہے اور وہ یہ کہ جس طرح یہودی لوگ حضرت عیسیٰ کو کافر اور دجال
کہہ کر مغضوب علیہم بن گئے بعض مسلمان بھی ایسے ہی بنیں گے۔ اسی لئے نیک لوگوں کو یہ دعا سکھلائی گئی کہ
وہ منعم علیہم میں سے حصہ لیں اور مغضوب علیہم نہ بنیں ۔ سورۃ فاتحہ کا اعلیٰ مقصود مسیح موعود اور اس کی جماعت اور
اسلامی یہودی اور اُن کی جماعت اور ضالین یعنی عیسائیوں کے زمانہ ترقی کی خبر ہے۔ سوکس قدر خوشی کی بات

ہے کہ وہ باتیں آج پوری ہوئیں ۔ ( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۱۴، ۴۱۵)
سورۃ فاتحہ میں خدا نے مسلمانوں کو یہ دُعا سکھلائی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ اس جگہ احادیث صحیحہ کے رُو سے بکمال تو اتر یہ ثابت ہو چکا
ہے کہ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد بد کار اور فاسق یہودی ہیں جنہوں نے حضرت مسیح کو کافر قرار دیا اور قتل
کے درپے رہے اور اُس کی سخت توہین و تحقیر کی اور جن پر حضرت عیسی نے لعنت بھیجی جیسا کہ قرآن شریف
میں مذکور ہے اور الضالین سے مراد عیسائیوں کا وہ گمراہ فرقہ ہے جنہوں نے حضرت عیسیٰ کو خدا سمجھ لیا اور
تثلیث کے قائل ہوئے اور خون مسیح پر نجات کا حصر رکھا اور ان کو زندہ خدا کے عرش پر بٹھا دیا۔اب اس دُعا کا
مطلب یہ ہے کہ خدا یا ایسا فضل کر کہ ہم نہ تو وہ یہودی بن جائیں جنہوں نے مسیح کو کا فرقراردیا تھا اور ان کے
قتل کے درپے ہوئے تھے اور نہ ہم مسیح کو خدا قرار دیں اور تثلیث کے قائل ہوں۔ چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ
آخری زمانہ میں اِسی اُمت میں سے مسیح موعود آئے گا اور بعض یہودی صفت مسلمانوں میں سے اس کو کافر
قرار دیں گے اور قتل کے درپے ہوں گے اور اس کی سخت توہین و تحقیر کریں گے اور نیز جانتا تھا کہ اس زمانہ
میں تثلیث کا مذہب ترقی پر ہوگا اور بہت سے بد قسمت انسان عیسائی ہو جائیں گے اس لئے اُس نے
مسلمانوں کو یہ دعا سکھلائی اور اس دُعا میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا جو لفظ ہے وہ بلند آواز سے کہہ رہا ہے کہ وہ
لوگ جو اسلامی مسیح کی مخالفت کریں گے وہ بھی خدا تعالیٰ کی نظر میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہوں گے جیسا کہ
اسرائیلی مسیح کے مخالف مغضوب علیہم تھے۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۱۹)
ہم نے تو اس زمانہ میں یہود دیکھ لئے اور ہم ایمان لائے کہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اس بات
کی طرف اشارہ کرتی تھی کہ اس قوم میں بھی مغضوب علیہم یہودی ضرور پیدا ہوں گے سو ہو گئے اور
پیشگوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری ہو گئی مگر کیا یہ اُمت کچھ ایسی ہی بد قسمت ہے کہ ان کی تقدیر میں
یہود بننا ہی لکھا تھا اس فعل کو ہم خدائے کریم کی طرف کبھی منسوب نہیں کر سکتے کہ یہود مردود بننے کے لئے تو یہ
اُمت اور مسیح بنی اسرائیل سے آوے ایسی کارروائی سے تو اس اُمت کی ناک کٹتی ہے اور اس خطاب کے
لائق نہیں رہتی کہ اس کو امت مرحومہ کہا جاوے پس اس اُمت کا یہود بنا جیسا کہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
سے سمجھا جاتا ہے اس بات کو چاہتا ہے کہ جو یہود مغضوب علیہم کے مقابل مسیح آیا تھا اس کا مثیل بھی

آج 10 میں سے 10 باقی