سورة النّحل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پہلو رکھا ہے اور محبت کی حالت کے اظہار کے لئے حج رکھا ہے۔ خوف کے جس قدر ارکان ہیں وہ نماز کے
ارکان سے بخوبی واضح ہیں کہ کس قدر تدلل اور اقرار عبودیت اس میں موجود ہے اور حج میں محبت کے
سارے ارکان پائے جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ (۳)
نماز انسان کا تعویذ ہے پانچ وقت دُعا کا موقع ملتا ہے کوئی دُعا توسنی جائے گی ۔ اس لئے نماز کو بہت سنوار
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۷ )
کر پڑھنا چاہئے اور مجھے یہی بہت عزیز ہے۔
نماز میں جو جماعت کا زیادہ ثواب رکھا ہے اس میں یہی غرض ہے کہ وحدت پیدا ہوتی ہے اور پھر اس
وحدت کو عملی رنگ میں لانے کی یہاں تک ہدایت اور تاکید ہے کہ باہم پاؤں بھی مساوی ہوں اور صف سیدھی
ہو اور ایک دوسرے۔ دوسرے سے ملے ہوئے ہوں ۔ اس سے مطلب یہ ہے کہ گویا ایک ہی انسان کا حکم رکھیں اور ایک
کے انوار دوسرے میں سرایت کر سکیں وہ تمیز جس سے خودی اور خود غرضی پیدا ہوتی ہے نہ رہے۔ یہ خوب یاد
رکھو کہ انسان میں یہ قوت ہے کہ وہ دوسرے کے انوار کو جذب کرتا ہے۔ پھر اسی وحدت کے لئے حکم ہے کہ
روزانہ نمازیں محلہ کی مسجد میں اور ہفتہ کے بعد شہر کی مسجد میں اور پھر سال کے بعد عید گاہ میں جمع ہوں اور کل
زمین کے مسلمان سال میں ایک مرتبہ بیت اللہ میں اکٹھے ہوں ۔ ان تمام احکام کی غرض وہی وحدت ہے۔
لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۸۱، ۲۸۲)
اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ تمام انسانوں کو ایک نفس واحد کی طرح بناوے۔ اس کا نام وحدت جمہوری ہے
جس سے بہت سے انسان بحالت مجموعی ایک انسان کے حکم میں سمجھا جاتا ہے۔ مذہب سے بھی یہی منشاء ہوتا
ہے کہ تسبیح کے دانوں کی طرح وحدت جمہوری کے ایک دھاگہ میں سب پروئے جائیں۔ یہ نمازیں
با جماعت جو کہ ادا کی جاتی ہیں وہ بھی اسی وحدت کے لئے ہیں تا کہ کل نمازیوں کا ایک وجود شمار کیا جاوے اور
آپس میں مل کر کھڑے ہونے کا حکم اس لئے ہے کہ جس کے پاس زیادہ نور ہے وہ دوسرے کمزور میں سرایت
کر کے اُسے قوت دیوے حتی کہ حج بھی اسی لئے ہے۔ اس وحدت جمہوری کو پیدا کرنے اور قائم رکھنے کی
ابتداء اس طرح سے اللہ تعالیٰ نے کی ہے کہ اول یہ حکم دیا کہ ہر ایک محلہ والے پانچ وقت نمازوں کو باجماعت
محلہ کی مسجد میں ادا کریں تا کہ اخلاق کا تبادلہ آپس میں ہو اور انوار مل ملا کر کمزوری کو دور کر دیں اور آپس میں
تعارف ہو کر انس پیدا ہو جاوے۔ تعارف بہت عمدہ شے ہے کیونکہ اس سے اُنس بڑھتا ہے جو کہ وحدت
کی بنیاد ہے حتی کہ تعارف والا دشمن ایک نا آشنا دوست سے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ جب غیر ملک میں
ملاقات ہو تو تعارف کی وجہ سے دلوں میں اُنس پیدا ہو جاتا ہے۔ وجہ اس کی یہ ہوتی ہے کہ کینہ والی زمین
سے الگ ہونے کے باعث بغض جو کہ عارضی شے ہوتا ہے وہ تو دور ہو جاتا ہے اور صرف تعارف باقی رہ جاتا
ہے۔ پھر دوسرا حکم یہ ہے کہ جمعہ کے دن جامع مسجد میں جمع ہوں کیونکہ ایک شہر کے لوگوں کا ہر روز جمع ہونا تو
مشکل ہے۔ اس لئے یہ تجویز کی کہ شہر کے سب لوگ ہفتہ میں ایک دفعہ مل کر تعارف اور وحدت پیدا کریں
آخر کبھی نہ کبھی تو سب ایک ہو جاویں گے۔ پھر سال کے بعد عیدین میں یہ تجویز کی کہ دیہات اور شہر کے لوگ
مل کر نماز ادا کریں تا کہ تعارف اور اُنس بڑھ کر وحدت جمہوری پیدا ہو پھر اسی طرح تمام دنیا کے اجتماع کے
لئے ایک دن عمر بھر میں مقرر کر دیا کہ مکہ کے میدان میں سب جمع ہوں ۔ غرضیکہ اس طرح سے اللہ تعالیٰ نے
چاہا ہے کہ آپس میں الفت اور اُنس ترقی پکڑے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۴ مورخه ۸ استمبر ۱۹۰۴ء صفحه (۵)
اس میں شک نہیں کہ نماز میں برکات ہیں مگر وہ برکات ہر ایک کو نہیں مل سکتے ۔ نماز بھی وہی پڑھتا ہے جس
کو خدا تعالی نماز پڑھاوے ورنہ وہ نماز نہیں نرا پوست ہے جو پڑھنے والے کے ہاتھ میں ہے اس کو مغز سے
کچھ واسطہ اور تعلق ہی نہیں ۔ اسی طرح کلمہ بھی وہی پڑھتا ہے جس کو خدا تعالیٰ کلمہ پڑھواوے۔ جب تک نماز
اور کلمہ پڑھنے میں آسمانی چشمہ سے گھونٹ نہ ملے تو کیا فائدہ؟ وہ نماز جس میں حلاوت اور ذوق ہو اور خالق
سے سچا تعلق قائم ہو کر پوری نیاز مندی اور خشوع کا نمونہ ہو اُس کے ساتھ ہی ایک تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے جس
کو پڑھنے والا فوراً محسوس کر لیتا ہے کہ اب وہ وہ نہیں رہا جو چند سال پہلے تھا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مؤرخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۶ )
نماز جو کہ پانچ وقت ادا کی جاتی ہے۔ اس میں بھی یہی اشارہ ہے کہ اگر وہ نفسانی جذبات اور خیالات
سے اُسے محفوظ نہ رکھے گا تب تک وہ سچی نماز ہر گز نہ ہوگی ۔ نماز کے معنے ٹکریں مار لینے اور رسم اور عادت کے
طور پر ادا کرنے کے ہر گز نہیں ۔ نماز وہ شے ہے جسے دل بھی محسوس کرے کہ روح پگھل کر خوفناک حالت
میں آستانہ الوہیت پر گر پڑے۔ جہاں تک طاقت ہے وہاں تک رقت کے پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
اور تضرع سے دُعا مانگے کہ شوخی اور گناہ جو اندر نفس میں ہیں وہ دور ہوں اسی قسم کی نماز با برکت ہوتی ہے۔
اور اگر وہ اس پر استقامت اختیار کرے گا تو دیکھے گا کہ رات کو یا دن کو ایک نور اس کے قلب پر گرا ہے اور
نفس امارہ کی شوخی کم ہوگئی ہے۔ جیسے اژدہا میں ایک سم قاتل ہے اسی طرح نفس امارہ میں بھی سم قاتل
ہوتا ہے اور جس نے اُسے پیدا کیا اسی کے پاس اس کا علاج ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۴ مورخه ۸ ستمبر ۱۹۰۴ صفحه (۳)
بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز ، روزہ کی وجہ سے برکات حاصل نہیں ہوتے وہ غلط کہتے ہیں ۔ نماز ، روزہ کے
برکات اور ثمرات ملتے ہیں اور اسی دنیا میں ملتے ہیں ۔ لیکن نماز ، روزہ اور دوسری عبادات کو اس مقام مقام اور جگہ
تک پہنچانا چاہئے جہاں وہ برکات دیتے ہیں ۔ صحابہ کا سارنگ پیدا کرو، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل
اور سچی اتباع کرو پھر معلوم ہوگا کہ کیا کیا برکات ملتے ہیں ۔ (الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ء صفحہ (۳)
خوب یاد رکھو اور پھر یا درکھو! کہ غیر اللہ کی طرف جھکنا خدا سے کاٹنا ہے۔ نماز اور توحید کچھ ہی ہو ( کیونکہ توحید
کے عملی اقرار کا نام ہی نماز ہے ) اسی وقت بے برکت اور بے سود ہوتی ہے جب اس میں نیستی اور تذلل کی
روح اور حنیف دل نہ ہو !! سنو ! وہ دُعا جس کے لئے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن: ۶۱) فرمایا ہے اس کے لئے
یہی سچی روح مطلوب ہے۔ اگر اس تضرع اور خشوع میں حقیقت کی روح نہیں تو وہ ہمیں ٹمیں سے کم نہیں ہے۔
ٹریکٹ نمبر ا بعنوان حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت وجود پر ایک خط مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحه ۱۱}
نماز اور استغفار دل کی غفلت کے عمدہ علاج ہیں نماز میں دُعا کرنی چاہئے کہ (اے اللہ ) مجھ میں اور
میرے گناہ میں ڈوری ڈال۔ صدق سے انسان دُعا کرتا رہے تو یہ یقینی بات ہے کہ کسی وقت منظور
ہو جاوے۔ جلدی کرنی اچھی نہیں ہوتی زمیندار ایک کھیت ہوتا ہے تو اسی وقت نہیں کاٹ لیتا۔ بے صبری
کرنے والا بے نصیب ہوتا ہے نیک انسان کی یہ علامت ہے کہ وہ بے صبری نہیں کرتے۔ بے صبری کرنے
والے بڑے بڑے بد نصیب دیکھے گئے ہیں اگر ایک انسان کنواں کھودے اور ۲۰ ہاتھ کھو دے اور ایک
ہاتھ رہ جائے تو اُس وقت بے صبری سے چھوڑ دے تو اپنی ساری محنت کو برباد کرتا ہے اور اگر صبر سے ایک
ہاتھ اور بھی کھو دے تو گوہر مقصود پالیوے۔ یہ خدا کی عادت ہے کہ ذوق اور شوق اور معرفت کی نعمت ہمیشہ
دکھ کے بعد دیا کرتا ہے اگر ہر ایک نعمت آسانی سے مل جاوے تو اس کی قدر نہیں ہوا کرتی ۔
م
سعدی نے کیا عمدہ کہا ہے
گر نباشد بدوست راه بردن
شرط عشق است در طلب مردن
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۵۰)
نماز سے پیشتر ایمان شرط ہے۔ ایک ہندو اگر نماز پڑھے گا تو اُسے کیا فائدہ ہوگا؟ جس کا ایمان قوی ہوگا
وہ دیکھے گا کہ نماز میں کیسی لذت ہے۔ اور اس سے اول معرفت ہے جو خدا کے فضل سے آتی ہے اور کچھ اس
کی طینت سے آتی ہے جو محمود فطرت والے ( ہیں ) مناسب حال اس کے فضل کے ہوتے ہیں اور اس کے
اہل ہوتے ہیں انہیں پر فضل ہوا کرتا ہے ہاں یہ بھی لازم ہے کہ جیسے دنیا کی راہ میں کوشش کرتا ہے ویسے ہی
خدا کی راہ میں بھی کرے۔۔۔۔ نماز پڑھو، تدبر سے پڑھو اور ادعیہ ماثورہ کے بعد اپنی زبان میں دُعا مانگنی
مطلق حرام نہیں ہے جب گدازش ہو تو سمجھو کہ مجھے موقع دیا گیا ہے اس وقت کثرت سے مانگو ، اس قدر مانگو کہ
اس نکتہ تک پہنچو کہ جس سے رفت پیدا ہو جاوے یہ بات اختیاری نہیں ہوتی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی
ترشحات پیدا ہوتے ہیں۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸۶)
دُعا وہ اکسیر ہے جو ایک مشت خاک کو کیمیا کر دیتی ہے اور وہ ایک پانی ہے جو اندرونی غلاظتوں کو دھو دیتا
ہے، اُس دُعا کے ساتھ روح پگھلتی ہے اور پانی کی طرح بہہ کر آستانہ حضرت احدیت پر گرتی ہے۔ وہ خدا
کے حضور میں کھڑی بھی ہوتی ہے اور رکوع بھی کرتی ہے اور سجدہ بھی کرتی ہے۔ اور اسی کی ظل وہ نماز ہے
جو اسلام نے سکھلائی ہے اور رُوح کا کھڑا ہونا یہ ہے کہ وہ خدا کے لئے ہر ایک مصیبت کی برداشت اور حکم
ماننے کے بارے میں مستعدی ظاہر کرتی ہے اور اس کا رکوع یعنی جھکنا یہ ہے کہ وہ تمام محبتوں اور تعلقوں کو
چھوڑ کر خدا کی طرف جھک آتی ہے اور خدا کے لئے ہو جاتی ہے اور اُس کا سجدہ یہ ہے کہ وہ خدا کے آستانہ پر
گر کر اپنے تئیں بکلی کھو دیتی ہے اور اپنے نقش وجود کو مٹا دیتی ہے۔ یہی نماز ہے جو خدا کو ملاتی ہے اور شریعت
اسلامی نے اس کی تصویر معمولی نماز میں کھینچ کر دکھلائی ہے تا وہ جسمانی نماز روحانی نماز کی طرف محرک ہو
کیونکہ خدا تعالیٰ نے انسان کے وجود کی ایسی بناوٹ پیدا کی ہے کہ روح کا اثر جسم پر اور جسم کا اثر روح پر
ضرور ہوتا ہے۔ جب تمہاری روح غمگین ہو تو آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو جاتے ہیں اور جب روح میں
خوشی پیدا ہو تو چہرہ پر بشاشت ظاہر ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ انسان بسا اوقات ہنسنے لگتا ہے ایسا ہی جب جسم
کو کوئی تکلیف اور درد پہنچے تو اس درد میں روح بھی شریک ہوتی ہے اور جب جسم کھلی ٹھنڈی ہوا سے خوش ہو تو
روح بھی اس سے کچھ حصہ لیتی ہے پس جسمانی عبادات کی غرض یہ ہے کہ روح اور جسم کے باہمی تعلقات کی
وجہ سے روح میں حضرت احدیت کی طرف حرکت پیدا ہو اور وہ روحانی قیام اور رکوع اور سجود میں مشغول ہو
جائے ۔ کیونکہ انسان ترقیات کے لئے مجاہدات کا محتاج ہے اور یہ بھی ایک قسم مجاہدہ کی ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
جب دو چیزیں باہم پیوست ہوں تو جب ہم اُن میں سے ایک چیز کو اٹھائیں گے تو اُس اُٹھانے سے دوسری
چیز کو بھی جو اس سے ملحق ہے کچھ حرکت پیدا ہوگی۔ لیکن صرف جسمانی قیام اور رکوع اور سجود میں کچھ فائدہ نہیں
ہے جب تک کہ اس کے ساتھ کوشش شامل نہ ہو کہ روح بھی اپنے طور سے قیام اور رکوع اور سجود سے کچھ حصّہ
لے اور یہ حصہ لینا معرفت پر موقوف ہے اور معرفت فضل پر موقوف ۔
سورة البقرة
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲۳، ۲۲۴)
اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لئے ایک محویت کی ضرورت ہے۔ ہم بار بار اپنی جماعت کو اس پر قائم ہونے کے
لئے کہتے ہیں کیونکہ جب تک دنیا کی طرف سے انقطاع اور اس کی محبت دلوں سے ٹھنڈی ہو کر اللہ تعالیٰ کے
لئے فطرتوں میں طبعی جوش اور محویت پیدا نہیں ہوتی اس وقت تک ثبات میسر نہیں آ سکتا۔ بعض صوفیوں نے
لکھا ہے کہ صحابہ جب نمازیں پڑھا کرتے تھے تو انہیں ایسی محویت ہوتی تھی جب فارغ ہوتے تو ایک
دوسرے کو پہچان بھی نہ سکتے تھے۔ جب انسان کسی اور جگہ سے آتا ہے تو شریعت نے حکم دیا ہے کہ وہ آ کر
لام علیکم کہے۔ نماز سے فارغ ہوتے السلام علیکم ورحمۃ اللہ کے کہنے کی حقیقت یہی ہے کہ جب ایک شخص
نے نماز کا عقد باندھا اور اللہ اکبر کہا تو وہ گویا اس عالم سے نکل گیا اور ایک نئے جہان میں جا داخل ہوا گویا
السلام
ایک مقام محویت میں جا پہنچا۔ پھر جب وہاں سے واپس آیا تو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر آن ملا۔ لیکن صرف
ظاہری صورت کافی نہیں ہو سکتی جب تک دل میں اس کا اثر نہ ہو چھلکوں سے کیا ہاتھ آ سکتا ہے۔ محض صورت کا
ہونا کافی نہیں ، حال ہونا چاہئے ۔ عِلتِ غائی حال ہی ہے مطلق قال اور صورت جس کے ساتھ حال نہیں ہوتا
وہ تو الٹی ہلاکت کی راہیں ہیں۔ انسان جب حال پیدا کر لیتا ہے اور اپنے حقیقی خالق و مالک سے ایسی سچی
محبت اور اخلاص پیدا کر لیتا ہے کہ یہ بے اختیار اس کی طرف پرواز کرنے لگتا ہے اور ایک حقیقی محویت کا عالم
بن جاتا ہے۔
اُس پر طاری ہو جاتا ہے تو اس وقت اس کیفیت سے انسان گویا سلطان بن جاتا ہے اور ذرہ ذرہ اس کا خادم
البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
حقیقت میں جو شخص نماز کو چھوڑتا ہے وہ ایمان کو چھوڑتا ہے اس سے خدا کے ساتھ تعلقات میں فرق آجاتا
ہے۔ اس طرف سے فرق آیا تو معاً اس طرف سے بھی فرق آجاتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱)
نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے، استغفار ہے اور درود شریف ۔ تمام
وظائف اور اوراد کا مجموعہ یہی نماز ہے اور اس سے ہر ایک قسم کے غم و ھہ دور ہوتے ہیں اور مشکلات حل
ہوتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر ذرا بھی غم پہنچتا تو آپ نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے اور اس
لئے فرمایا ہے : اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد : ۲۹) اطمینان ، سکینت قلب کے لئے نماز سے بڑھ
کر اور کوئی ذریعہ نہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۹)
نماز اپنی زبان میں نہیں پڑھنی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ نے جس زبان میں قرآن شریف رکھا ہے اس کو چھوڑنا
نہیں چاہئے ہاں اپنی حاجتوں کو اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے سامنے بعد مسنون طریق اور اذکار کے بیان کر
نہ رہا۔
سکتے ہیں مگر اصل زبان کو ہرگز نہیں چھوڑ نا چاہئے ۔ عیسائیوں نے اصل زبان کو چھوڑ کر کیا پھل پایا کچھ بھی باقی
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ صفحه ۸)
پانچواں وسیلہ اصل مقصود کے پانے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجاہدہ ٹھہرایا ہے۔ یعنی اپنا مال خدا کی راہ میں
خرچ کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی طاقتوں کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی جان کو خدا کی
راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی عقل کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اس کو ڈھونڈا جائے۔
جیسا کہ وہ فرماتا ہے : جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ (التوبة: (۴) ، وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (التوبة: (۴)،
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : اے) یعنی اپنے مالوں اور اپنی جانوں اور اپنے
نفسوں کو مع ان کی تمام طاقتوں کے خدا کی راہ میں خرچ کرو اور جو کچھ ہم نے عقل اور علم اور فہم اور ہنر وغیرہ تم کو
دیا ہے وہ سب کچھ خدا کی راہ میں لگاؤ۔ جو لوگ ہماری راہ میں ہر ایک طور سے کوشش بجالاتے ہیں ہم ان کو
اپنی راہیں دکھا دیا کرتے ہیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۸، ۴۱۹)
مجھے یہ الہام بارہا ہو چکا ہے أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ ہر ایک ایسی دُعا جو
نفس الامر میں نافع اور مفید ہے قبول کی جائے گی۔ میں جب اس خیال کو اپنے دل میں پاتا ہوں تو میری
روح لذت اور سرور سے بھر جاتی ہے۔ جب مجھے یہ اوّل ہی اوّل الہام ہوا قریباً پچیس یا تیس برس کا عرصہ
ہوتا ہے تو مجھے بہت ہی خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ میری دُعا ئیں جو میرے یا میرے احباب کے متعلق ہوں گی
ضرور قبول کرے گا۔ پھر میں نے خیال کیا کہ اس معاملہ میں بخل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ ایک انعام الہی ہے
اور اللہ تعالیٰ نے متقین کی صفت میں فرمایا ہے وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ پس میں نے اپنے دوستوں کے
لئے یہ اصول کر رکھا ہے کہ خواہ وہ یاد دلائیں یا نہ یاد دلائیں، کوئی امر خطیر پیش کریں یا نہ کریں اُن کی دینی اور
دنیوی بھلائی کے لئے دُعا کی جاتی ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۳۲)
متقی کا لفظ باب افتعال سے آتا ہے اور یہ باب تصنع کے لئے آتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ متقی کو بڑا مجاہدہ
اور کوشش کرنی پڑتی ہے اور اس حالت میں وہ نفس لوامہ کے نیچے ہوتا ہے اور جب حیوانی زندگی بسر کرتا ہے
اُس وقت اتارہ کے نیچے ہوتا ہے اور مجاہدہ کی حالت سے نکل کر جب غالب آ جاتا ہے تو مطمئنہ کی حالت
میں ہوتا ہے۔ متقی نفس امارہ کی حالت سے نکل کر آتا ہے اور تو امہ کے نیچے ہوتا ہے اسی لئے متقی کی شان میں
آیا ہے کہ وہ نماز کو کھڑی کرتے ہیں گویا اس میں بھی ایک قسم کی لڑائی ہی کی حالت ہوتی ہے وساوس اور اوہام
آ آ کر حیران کرتے ہیں مگر وہ گھبراتا نہیں اور یہ وساوس اُس کو درماندہ نہیں کر سکتے ۔ وہ بار بار خدا تعالیٰ کی
استعانت چاہتا ہے اور خدا کے حضور چلاتا اور روتا ہے یہاں تک کہ غالب آ جاتا ہے ایسا ہی مال کے خرچ
کرنے میں بھی شیطان اس کو روکتا ہے اور اسراف اور انفاق فی سبیل اللہ کو یکساں دکھاتا ہے حالانکہ ان
دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اسراف کرنے والا اپنے مال کو ضائع کرتا ہے مگر فی سبیل اللہ خرچ
کرنے والا اُس کو پھر پاتا ہے اور خرچ سے زیادہ پاتا ہے اس لئے ہی مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ فرمایا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۱ صفحه (۲)
دولت مند اور متمول لوگ دین کی خدمت اچھی طرح کر سکتے ہیں اسی لئے خدا تعالیٰ نے مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
يُنْفِقُونَ متقیوں کی صفت کا ایک جز و قرار دیا ہے۔ یہاں مال کی کوئی خصوصیت نہیں ہے جو کچھ اللہ تعالیٰ
نے کسی کو دیا ہے وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرے۔ مقصود اس سے یہ ہے کہ انسان اپنے بنی نوع کا ہمدرد اور
معاون بنے ۔ اللہ تعالیٰ کی شریعت کا انحصار دو ہی باتوں پر ہے۔ تعظیم لامر اللہ اور شفقت علی خلق اللہ ۔ پس
مِمَّا رَزَقُتُهُمْ يُنْفِقُونَ میں شفقت علی خلق اللہ کی تعلیم ہے۔ دینی خدمات کے لئے متمول لوگوں کو بڑے
بڑے موقع مل جاتے ہیں ۔ ایک دفعہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روپیہ کی ضرورت بتلائی تو
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ گھر کا کل اثاث البيت لے کر حاضر ہو گئے آپ نے پوچھا۔ ابوبکر ! گھر میں کیا چھوڑ آئے تو
جواب میں کہا اللہ اور رسول کا نام چھوڑ آیا ہوں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نصف لے آئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم )
نے پوچھا عمر ! گھر میں کیا چھوڑ آئے تو جواب دیا کہ نصف ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو بکر و عمر
کے فعلوں میں جو فرق ہے وہی ان کے مراتب میں فرق ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ راگست ۱۹۰۰ صفحه ۳، ۴)
متقیوں کی صفات میں سے ہے کہ وہ بالغیب ایمان لاتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور ما رَزَقُتُهُمْ
يُنْفِقُونَ یعنی علم ، مال اور دوسرے قوائے ظاہری اور باطنی جو کچھ دیا ہے۔ سب کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں صرف
کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے خدا نے بڑے بڑے وعدہ انعام کے کئے ہیں۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۴ء صفحه (۸)
پھر متقی کے لئے ایک اور منزل آتی ہے وہ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ہے یعنی جو کچھ ان کو ہم نے دیا ہے اس
میں سے خرچ کرتے اور دیتے ہی رہتے ہیں۔ لکھا ہے کہ ایمان کبھی کسی حال سے کبھی کسی حال سے قوی
ہو جاتا ہے اس کے لئے یہ لکھا ہے کہ اول خود دعا کرے اور پھر جن پر حُسنِ ظن ہو ان سے دُعا کرائے ۔
یہ بھی نہ ہو تو خیرات کرے جب خیرات دیتا ہے تو قبض دور ہو جاتی ہے۔ سوالی اگر آ جاوے تو اس کو پہلے
ہی جھڑک نہ دے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک قبض پیدا ہو جاتی ہے اور پھر کچھ بھی دینے کی توفیق نہیں ملتی
اور اگر اس کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آئے گا تو کچھ دینے کے لئے بھی سینہ کھل جائے گا۔
صدقات ایسی چیزیں ہیں کہ اُن سے دنیاوی منازل طے ہو جاتی ہیں اخلاق فاضلہ پیدا ہو جاتے ہیں اور
پھر بڑی بڑی نیکیوں کی توفیق دی جاتی ہے غرض مختلف مدارج اور اسباب ہیں اور یہ اس لئے ہیں کہ متقی
اپنے اصلی مرتبہ پر پہنچ جائے یہ دوسرا درجہ اصلاح کا ہے۔ اس وقت متقی کا نام صالح رکھا جاتا ہے اس
وقت شیطان کمزور ہو جاتا ہے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ صالح کا درجہ طفیلی درجہ ہے جو تقوی سے آتا ہے
پہلا درجہ بہت ہی مشکل ہے کیونکہ اس وقت شبہات سے ایک خطرناک جنگ ہوتی ہے اور شیطان پوری
طاقت سے حملہ کرتا ہے مگر اس درجہ میں فساد دور ہو جاتے ہیں شیطان کو بہت سی شکستیں مل چکی ہوتی ہیں
اس کی طاقت بہت ہی کمزور ہو جاتی ہے۔
اس کے بعد تیسرا درجہ یہ کہ فساد دور ہو کر اخلاق فاضلہ اور خدا کی محبت اندر آ جاتی ہے۔ یہ اطمینان کا درجہ
ہے اور یہ وہی درجہ ہے جس کو يَا يَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ( الفجر : ۲۸) کہا گیا ہے۔ میں اس کے وہ معنی کرتا ہوں
جو مجھ پر کھولے گئے ہیں، جب انسان اس درجہ پر پہنچتا ہے ایک قدرتی جذب الی اللہ اس میں پیدا ہو جاتا
ہے اور وہ گولی کی طرح لڑھکتا ہوا چلا جاتا ہے اب دور رہنا ناممکن ہے یہ معیت کو چاہتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۲،۱)
میں یقیناً جانتا ہوں کہ خسارہ کی حالت میں وہ لوگ ہیں جو ریا کاری کے موقعوں میں تو صد ہا روپیہ خرچ
کریں اور خدا کی راہ میں پیش و پس سوچیں ۔ شرم کی بات ہے کہ کوئی شخص اس جماعت میں داخل ہو کر پھر اپنی
خست اور بخل کو نہ چھوڑے۔ یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ ہر ایک اہل اللہ کے گروہ کو اپنی ابتدائی حالت میں
چندوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کئی مرتبہ صحابہ پر چندے لگائے۔ جن میں
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سب سے بڑھ کر رہے ۔۔۔ جو ہمیں مدد دیتے ہیں ۔ آخر وہ خدا کی مدد دیکھیں گے۔
مجموعه اشتہارات ، جلد ۲ صفحه ۳۰۸)
اللہ تعالیٰ نے جو کچھ قرآن شریف میں بیان فرمایا ہے وہ بالکل واضح اور بین ہے اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے عمل سے کر کے دکھا دیا ہے۔ آپ کی زندگی کامل نمونہ ہے لیکن باوجود اس کے ایک حصہ اجتہاد کا بھی
ہے جہاں انسان واضح طور پر قرآن شریف یا سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی کمزوری کی وجہ سے
کوئی بات نہ پاسکے تو اس کو اجتہاد سے کام لینا چاہئے مثلاً شادیوں میں جو بھاجی دی جاتی ہے اگر اس کی غرض
صرف یہی ہے کہ تا دوسروں پر اپنی شیخی اور بڑائی کا اظہار کیا جاوے تو یہ ریا کاری اور تکبر کے لئے ہوگی اس
لئے حرام ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص محض اسی نیت سے کہ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ( الضُّحى : ۱۲) کا عملی اظہار
کرے اور مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ پر عمل کرنے کے لئے دوسرے لوگوں سے سلوک کرنے کے لئے دے تو
یہ حرام نہیں۔ پس جب کوئی شخص اس نیت سے تقریب پیدا کرتا ہے اور اس میں معاوضہ ملحوظ نہیں ہوتا بلکہ اللہ
تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا غرض ہوتی ہے تو پھر وہ ایک سو نہیں خواہ ایک لاکھ کو کھانا دے منع نہیں ۔ اصل مدار
نیت پر ہے نیت اگر خراب اور فاسد ہو تو ایک جائز اور حلال فعل کو بھی حرام بنادیتی ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۲ و ملفوظات جلد ۲ صفحہ ۳۷۹)
یعنی متقی وہ ہوتے ہیں جو پہلے نازل شدہ کتب پر اور تجھ پر جو کتاب نازل ہوئی اس پر ( ایمان لاتے )
اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔ یہ امر بھی تکلف سے خالی نہیں ۔ ابھی تک ایمان ایک مجو بیت کے رنگ میں
ہے۔ متقی کی آنکھیں معرفت اور بصیرت کی نہیں ۔ اُس نے تقویٰ سے شیطان کا مقابلہ کر کے ابھی ایک بات
کو مان لیا ہے یہی حال اس وقت ہماری جماعت کا ہے۔ اُنہوں نے بھی تقویٰ سے مانا تو ہے اور ابھی وہ
نہیں جانتے کہ یہ جماعت کہاں تک نشو و نما الہی ہاتھوں سے پانے والی ہے۔ سو یہ ایک ایمان ہے جو بالآخر
فائدہ رساں ہوگا۔
یقین کا لفظ عام طور پر جب استعمال ہو تو اس سے مراد اس کا ادنیٰ درجہ ہوتا ہے۔ یعنی علم کے تین
مدارج میں سے ادنی درجہ کا علم یعنی علم الیقین اس درجہ پر انتقا والا ہوتا ہے۔ مگر بعد اس کے عین الیقین اور
حق الیقین کا مرتبہ بھی تقوی کے مراحل طے کرنے کے بعد حاصل کر لیتا ہے۔ تقویٰ کوئی چھوٹی چیز نہیں۔
اس کے ذریعہ ان تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے جو انسان کی ہر ایک اندرونی طاقت وقوت پر غلبہ پائی
ہوئی ہیں۔ یہ تمام قوتیں نفسِ اتارہ کی حالت میں انسان کے اندر شیطان ہیں ۔ اگر اصلاح نہ پائیں گے تو
انسان کو غلام کر لیں گے۔ علم و عقل ہی برے طور پر استعمال ہو کر شیطان ہو جاتے ہیں ۔ متقی کا کام ان کی
ہیں
اور ایسا ہی اور کل قومی کی تعدیل کرنا ہے۔ ایسا ہی جو لوگ انتقام ، غضب یا نکاح کو ہر حال میں برا جانتے
ا۔ وہ بھی صحیفہ قدرت قدرت کے مخالف ہیں اور قومی انسانی کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ سچا مذہب وہی ہے، جو انسانی
قوی کا مرتی ہو نہ کہ اُن کا استیصال کرے۔ رجولیت یا غضب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے فطرت انسانی
میں رکھے گئے ہیں اُن کو چھوڑ نا خدا کا مقابلہ کرنا ہے۔ جیسے تارک اللہ نیا ہونا یا راہب بن جانا یہ تمام حق العباد
کو تلف کرنے والے ہیں ۔ اگر یہ امر ایسا ہی ہوتا تو گویا اُس خدا پر اعتراض ہے جس نے یہ قومی ہم میں پیدا
کئے ۔ سوالی تعلیمیں جو انجیل میں ہیں اور جن سے قومی کا استیصال لازم آتا ہے ضلالت تک پہنچاتی ہیں ۔
اللہ تعالیٰ تو اس کی تعدیل کا حکم دیتا ہے ضائع کرنا پسند نہیں کرتا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۴۷، ۴۸)
تمام نیکیوں اور راست بازیوں کا بڑا بھاری ذریعہ منجمله دیگر اسباب اور وسائل کے آخرت پر ایمان
بھی ہے اور جب انسان آخرت اور اس کی باتوں کو قصہ اور داستان سمجھے تو سمجھ لو کہ وہ رد ہو گیا اور دونوں جہان
سے گیا گزرا ہوا۔ اس لئے کہ آخرت کا ڈر بھی تو انسان کو خائف اور ترساں بنا کر اُس کو معرفت کے سچے چشمہ
کی طرف کشاں کشاں لے آتا ہے اور سچی معرفت بغیر حقیقی خشیت اور خدا ترسی کے حاصل نہیں ہو سکتی ہے۔
پس یا د رکھو کہ آخرت کے متعلق وساوس کا پیدا ہونا ایمان کو خطرہ میں ڈال دیتا ہے اور خاتمہ بالخیر میں فتور
آجاتا ہے جس قدر ابرار، اختیار اور راست باز انسان دنیا میں ہو گزرے ہیں جو رات کو اُٹھ کر قیام اور سجدہ ہی
میں صبح کر دیتے تھے کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ وہ جسمانی قوتیں بہت رکھتے تھے اور بڑے بڑے قوی ہیکل
جوان اور تنومند پہلوان تھے ! نہیں !! یاد رکھو اور خوب یا د رکھو کہ جسمانی قوت اور توانائی سے وہ کام ہرگز نہیں
ہو سکتے جو روحانی قوت اور طاقت کر سکتی ہے۔ بہت سے انسان آپ لوگوں نے دیکھے ہوں گے جو تین چار
بار دن میں کھاتے ہیں اور خوب لذیذ اور مقوی اغذیہ پلاؤ وغیرہ کھاتے ہیں مگر اُس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ صبح
تک خراٹے مارتے رہتے ہیں اور نیند اُن پر غلبہ رکھتی ہے اور یہاں تک نیند اور سستی کے مغلوب ہو جاتے
ہیں کہ اُن کو عشاء کی نماز بھی دو بھر اور مشکل عظیم معلوم دیتی ہے چہ جائیکہ وہ تہجد گزار ہوں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۶۴ )
ہم کو اُس (خدا) نے قرآن اور حدیث کے ذریعہ خبر دی ہے کہ ایک زمانہ اور بھی آنے والا ہے جبکہ خدا
کے ساتھ کوئی نہ ہوگا ، وہ زمانہ بڑا خوفناک زمانہ ہے۔ چونکہ اُس پر ایمان لانا ہر مومن اور مسلمان کا کام
ہے، جو اُس پر ایمان نہیں لاتا وہ مسلمان نہیں کافر ہے اور بے ایمان ہے۔ جس طرح سے بہشت، دوزخ،
انبیاء علیہم السلام اور کتابوں پر ایمان لانے کا حکم ہے ویسا ہی اُس ساعت پر ایمان لانا لازم ہے۔ جب
نفخ صور ہو کر سب نیست و نابود ہو جاویں گے۔ یہ سنت اللہ اور عادت اللہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے
سمجھانے کے لئے تین طریق اختیار فرمائے ہیں ؟ ایک یہ کہ انسان کو عقل دی ہے کہ اگر وہ اُس سے ذرا بھی
کام لے اور غور کرے تو یہ امر نہایت صفائی سے ذہن میں آ سکتا ہے کہ انسان کی مختصر سی زندگی دو عدموں کے
درمیان واقع واقع ہے ہے اور اور اور کبھی کبھی بھی باقی نہیں رہ سکتی۔ قیاس سے مجہولات کا پتہ لگ سکتا ہے۔ انسان معلوم کر سکتا
ہے۔ مثلاً اگر ہم غور کریں کہ ہمارے باپ دادے کہاں ہیں؟ اس پر غور کریں اور سوچیں تو مان لینا پڑے گا
کہ سب کو اسی راستہ پر چلنا ہوگا۔ نادان ہے وہ انسان جس کے سامنے ہزار ہا نمونے ہوں اور وہ اُن سے سبق
نہ لے، عقل نہ سیکھے۔ عموماً دیکھا گیا ہے اور یہ ایک مانی ہوئی بات ہے کہ ہر گاؤں اور شہر میں زندوں سے قبریں
زیادہ ہوتی ہیں۔ بعض مخفی اور بعض ظاہر ہوتی ہیں ۔ بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ جب شہر میں کوئی کنواں
کھودتے ہیں۔ تو اُس میں سے ہڈیاں نکلتی ہیں۔ عموماً قبریں ہی قبریں ہر جگہ موجود ہیں ۔ یہ ایک دوسری بات
ہے کہ وہ نمودار نہ ہوں ۔ اس سے نابود شدہ طبقہ انسان کا پتہ لگتا ہے۔
دوسری ایک یہ دلیل عقلی اُس زمانہ کے وجود پر موجود ہے کہ جس طرح پر کھیت میں سبزہ نکلتا ہے۔ خوش نما
معلوم ہوتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ زرد ہو کر خشک ہونے لگتا ہے اور پھر ایک حالت اُس پر
آتی ہے کہ وہ گرنے لگتا ہے کہ اس وقت جب نقصان ہونے لگتا ہے تو بونے والا کسان اُس کو خود ہی کاٹ
ڈالتا ہے تا کہ ایسا نہ ہو کہ اسی طرح پر اڑ اڑ ہی کر ضائع جاوے۔
دنیا خدا تعالیٰ کا کھیت ہے۔ جس طرح زمیندار مصلحت اور انجام بینی سے کبھی کچا ہی کاٹ لیتا ہے، کبھی
ذرا پختہ ہوتا ہے تو کاٹتا ہے۔ اسی طرح سے ہم بھی پرورش پا کر خداوندی مشیت اور ارادے کے موافق ٹھیک
اپنے اپنے وقت پر کاٹے جاتے ہیں زمیندار کے فعل سے سبق اور عبرت حاصل کرنی چاہئے کہ انسان کی
زندگی کا بھی ٹھیک یہی طرز ہے جیسے بعض دانے اُگنے بھی نہیں پاتے بلکہ زمین کے اندر ہی اندر ضائع ہو جاتے
ہیں اُسی طرح بعض بچے شکم مادر ہی سے ضائع ہو جاتے ہیں اور بعض پیدا ہونے کے چند روز بعد مرتے
ہیں ۔ غرض ٹھیک اسی قانون اور عمل کے موافق انسان بچہ، جوان اور بوڑھا ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی مرضی کی
درانتی اُسے وقتاً فوقتاً مصلحت سے کاٹتی جاتی ہے۔ کبھی بچے مرتے ہیں جن کو کہتے ہیں کہ اٹھر اسے مرتے ہیں،
صحیح البدن توانا و تندرست جوان بھی مرتے ہیں ، عمر رسیدہ ہو کر پیر نا تواں بھی آخر اُٹھ جاتے ہیں۔ غرض یہ
سلسلہ قطع و برید کا دنیا میں ایسا جاری ہے جو ہر آن انسان کو سبق دیتا ہے کہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں ۔
پس یہ بھی ایک دلیل اُس زمانہ کی آمد پر ہے۔
ہے اور وہ
اس کے علاوہ ایک اور دلیل خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کی حقیقت کو سمجھانے کے لئے پیش کی
انبیاء علیہم السلام کے قہری معجزات ہیں جن سے ایک ایک وقت دنیا کے تختے اُلٹ گئے اور خلقت کا نام ونشان
تک قریباً مٹ گیا ہے۔ انسان خدا تعالیٰ کے قہر کے ہاتھ میں ہے جب چاہے وہ نابود کر دے۔ پھر اس کو اور
دلیل کے رنگ میں پیش کیا ہے۔ کہ بعض امراض اس ہیبت اور شدت سے پھیلتی ہیں کہ جنہوں نے اُن کا دورہ
دیکھا ہو گا وہ کہہ سکتے ہیں کہ قیامت ہی کا نمونہ ہوتا ہے۔
(رسالہ الانذار صفحه ۵۴ تا ۵۶ ایڈیشن اول )
طالب نجات وہ ہے جو خاتم آ وہ ہے جو خاتم النبین پیغمبر آخرالزمان پر جو کچھ اتارا گیا ہے۔ اس پر ایمان لاوے اور اس
پیغمبر سے پہلے جو کتابیں اور صحیفے سابقہ انبیاء اور رسولوں پر نازل ہوئے اُن کو بھی مانے ۔ وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ
يُوقِنُونَ اور طالب نجات وہ ہے جو پچھلی آنے والی گھڑی یعنی قیامت پر یقین رکھے اور جزا وسز اما نتا ہو۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۳۴، ۳۵ مورخه ۱۰ تا ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۴ صفحه ۹)
آج میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ قرآن شریف کی وحی اور اس سے پہلی وحی پر ایمان لانے کا ذکر تو
قرآن شریف میں موجود ہے۔ ہماری وحی پر ایمان لانے کا ذکر کیوں نہیں۔ اسی امر پر توجہ کر رہا تھا خدا تعالیٰ کی
طرف سے بطور القاء کے یکا یک میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ آیہ کریمہ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا
أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ میں تینوں وحیوں کا ذکر ہے۔ مَا أُنزِلَ
الَيْكَ سے قرآن شریف کی وحی اور ما أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ سے انبیاء سابقین کی وحی اور آخرت سے مراد مسیح
موعود کی وحی ہے۔ آخرۃ کے معنے ہیں پیچھے آنے والی ۔ وہ پیچھے آنے والی چیز کیا ہے۔ سیاق کلام سے ظاہر
ہے کہ یہاں پیچھے آنے والی چیز سے مراد وہ وحی ہے جو قرآن کریم کے بعد نازل ہوگی کیونکہ اس سے پہلے
وحیوں کا ذکر ہے۔ ایک وہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ، دوسری وہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے قبل نازل ہوئی اور تیسری وہ جو آپ کے بعد آنے والی تھی۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۱۴ نمبر ۴ بابت ماہ مارچ واپریل ۱۹۱۵ صفحه ۱۶۴ حاشیہ )