سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

متقی کی زندگی کا نقشہ کھینچ کر آخر میں بطور نتیجہ یہ کہا: وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یعنی وہ لوگ جو تقویٰ پر
قدم مارتے ہیں، ایمان بالغیب لاتے ہیں ، نماز ڈگمگاتی ہے پھر اُسے کھڑا کرتے ہیں، خدا کے دیئے سے
دیتے ہیں باوجود خطرات نفس ، بلا سوچے گذشتہ اور موجودہ کتاب اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور آخر کا ر وہ یقین
تک پہنچ جاتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت کے سر پر ہیں۔ وہ ایک ایسی سڑک پر ہیں جو برابر آگے کو
جا رہی ہے اور جس سے آدمی فلاح تک پہنچتا ہے۔ پس یہی لوگ فلاح یاب ہیں جو منزلِ مقصود تک پہنچ
جاویں گے اور راہ کے خطرات سے نجات پاچکے ہیں۔ اس لئے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے ہم کو تقوی کی تعلیم
کر کے ایک ایسی کتاب ہم کو عنایت کی جس میں تقویٰ کے وصایا بھی دیئے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۹)
یعنی جن لوگوں میں مذکورہ بالا اوصاف موجود ہوں وہ لوگ اپنے پروردگار کی سیدھی راہ پر ہیں اور وہی
لوگ نجات یا بندہ اور فرقہ ناجیہ کے لوگ ہیں ۔ یہی طریق نجات ہے جو اسلام نے پیش کیا ہے یہ راستہ کیا
صاف اور سیدھا ہے ۔ طالب نجات کو لازم ہے کہ وہ اپنی عقل کو الہام و وحی الہی کے ماتحت چلائے ورنہ بھٹک
جائے گا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۴، ۳۵ مورخه ۱۰ تا ۷ا راکتوبر ۱۹۰۴ء صفحه ۹)
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس جگہ خدائے تعالیٰ نے صاف فرمادیا کہ جو لوگ خدائے تعالیٰ کے علم میں ہدایت پانے کے لائق ہیں
اور اپنی اصل فطرت میں صفت تقویٰ سے متصف ہیں وہ ضرور ہدایت پا جائیں گے۔ اور پھر ان آیات میں
جو اس آیت کے بعد میں لکھی گئی ہیں اسی کی زیادہ تر تفصیل کر دی اور فرمایا کہ جس قدر لوگ ( خدا کے علم
میں ) ایمان لانے والے ہیں وہ اگر چہ ہنوز مسلمانوں میں شامل نہیں ہوئے پر آہستہ آہستہ سب شامل
ہو جائیں گے اور وہی لوگ باہر رہ جائیں گے جن کو خدا خوب جانتا ہے کہ طریقہ حقہ اسلام قبول نہیں کریں
گے اور گو ان کو نصیحت کی جائے یا نہ کی جائے ایمان نہیں لائیں گے یا مراتب کاملہ تقویٰ و معرفت تک نہیں
پہنچیں گے۔
غرض ان آیات میں خدائے تعالیٰ نے کھول کر بتلا دیا کہ ہدایت قرآنی سے صرف متقی منتفع ہو سکتے ہیں
جن کی اصل فطرت میں غلبہ کسی ظلمت نفسانی کا نہیں اور یہ ہدایت ان تک ضرور پہنچ رہے گی ۔ لیکن جو لوگ متقی

نہیں ہیں نہ وہ ہدایت قرآنی سے کچھ نفع اٹھاتے ہیں اور نہ یہ ضرور ہے کہ خواہ مخواہ ان تک ہدایت پہنچ
جائے ۔ خلاصہ جواب یہ ہے کہ جس حالت میں دنیا میں دو طور کے آدمی پائے جاتے ہیں۔ بعض متقی اور طالب
حق جو ہدایت کو قبول کر لیتے ہیں اور بعض مفسد الطبع جن کو نصیحت کرنا نہ کرنا برا بر ہوتا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۱، ۲۰۲)
خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَ عَلَى سَمْعِهِمْ وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَ لَهُمْ
عَذَابٌ عَظِيمٌ
خدا تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتا بلکہ انسان اپنے نفس پر آپ ظلم کرتا ہے۔ عادۃ اللہ یہ ہے کہ جب ایک فعل یا
عمل انسان سے صادر ہوتا ہے تو جو کچھ اس میں اثر مخفی یا کوئی خاصیت چھپی ہوئی ہوتی ہے خدا تعالیٰ ضرور اس کو
ظاہر کر دیتا ہے مثلاً جس وقت ہم کسی کوٹھڑی کے چاروں طرف سے دروازے بند کر دیں گے تو یہ ہمارا ایک
فعل ہے جو ہم نے کیا اور خدا تعالیٰ کی طرف سے اس پر اثر یہ مترتب ہوگا کہ ہماری کوٹھڑی میں اندھیرا ہو جائے
گا اور اندھیرا کرنا خدا کا فعل ہے جو قدیم سے اس کے قانونِ قدرت میں مندرج ہے۔ ایسا ہی جب ہم ایک
وزن کافی تک زہر کھا لیں گے تو کچھ شک نہیں کہ یہ ہمارا فعل ہو گا پھر بعد اس کے ہمیں مار دینا یہ خدا کا فعل ہے جو
قدیم سے اس کے قانونِ قدرت میں مندرج ہے۔ غرض ہمارے فعل کے ساتھ ایک فعل خدا کا ضرور ہوتا ہے
جو ہمارے فعل کے بعد ظہور میں آتا اور اس کا نتیجہ لازمی ہوتا ہے۔ سو یہ انتظام جیسا کہ ظاہر سے متعلق ہے ایسا
ہی باطن سے بھی متعلق ہے۔ ہر ایک ہمارا نیک یا بد کام ضرور اپنے ساتھ ایک اثر رکھتا ہے جو ہمارے فعل کے
بعد ظہور میں آتا ہے۔ اور قرآن شریف میں جو خَتَمَ اللهُ عَلى قُلُوبِ ہم آیا ہے اس میں خدا کے مہر لگانے
کے یہی معنی ہیں کہ جب انسان بدی کرتا ہے تو بدی کا نتیجہ اثر کے طور پر اس کے دل پر اور منہ پر خدا تعالیٰ ظاہر
کر دیتا ہے اور یہی معنے اس آیت کے ہیں کہ فَلَمَّا زَاغُوا اَزَاغَ اللهُ قُلُوبَهُمُ (الصف:1) یعنی جب کہ وہ حق
سے پھر گئے تو خدا تعالیٰ نے ان کے دل کو حق کی مناسبت سے دور ڈال دیا اور آخر کو معاندانہ جوش کے اثروں
سے ایک عجیب کایا پلٹ ان میں ظہور میں آئی اور ایسے بگڑے کہ گویا وہ وہ نہ رہے اور رفتہ رفتہ نفسانی مخالفت
کے زہر نے ان کے انوار فطرت کو دبا لیا۔
کتاب البرية روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۸،۴۷)
آریہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں لکھا ہے : خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ کہ خدا نے دلوں پر
مہر کر دی ہے تو اس میں انسان کا کیا قصور ہے؟ یہ ان لوگوں کی کو نہ اندیشی ہے کہ ایک کلام کے ماقبل اور مابعد

دراصل
نظر نہیں ڈالتے ورنہ قرآن شریف نے صاف طور پر بتلایا ہے کہ یہ مہر جو خدا کی طرف سے لگتی ہے یہ
انسانی افعال کا نتیجہ ہے۔ کیونکہ جب ایک فعل انسان کی طرف سے صادر ہوتا ہے تو سنت اللہ یہی ہے کہ ایک
فعل خدا کی طرف سے بھی صادر ہو ۔ جیسے ایک شخص جب اپنے مکان کے دروازے بند کر دے تو یہ اس کا فعل
ہے اور اس پر خدا کا فعل یہ صادر ہوگا کہ اس مکان میں اندھیرا کر دے کیونکہ روشنی اندر آنے کے جو ذریعہ
تھے وہ اُس نے خود اپنے لئے بند کر دیئے ۔ اسی طرح اس مہر کے اسباب کا ذکر خدا تعالیٰ نے قرآن شریف
میں دوسری جگہ کیا ہے جہاں لکھا ہے : فَلَمَّا زَاعُوا أَزَاغَ الله (الصف:۶) کہ جب انہوں نے کبھی اختیار کی تو
خدا نے ان کو کج کر دیا ، اسی کا نام مہر ہے لیکن ہمارا خدا ایسا نہیں کہ پھر اس مہر کو دور نہ کر سکے چنانچہ اُس نے مہر
لگنے کے اسباب بیان کئے ہیں تو ساتھ ہی وہ اسباب بھی بتلا دیئے ہیں جن سے یہ مہر اُٹھ جاتی ہے۔ جیسے کہ یہ
فرمایا ہے : إِنَّهُ كَانَ لِلأَوَّابِينَ غَفُورًا (بنی اسرائیل : ۲۶) ۔
( البدر، جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ استمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۶۷)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ )
کیا لوگ گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ محض اتنی ہی بات پر راضی ہو جاوے کہ وہ کہہ دیں کہ ہم ایمان
لائے اور وہ آزمائے نہ جاویں۔ ایسے لوگ جو اتنی بات پر اپنی کامیابی سمجھتے ہیں وہ یاد رکھیں انہیں کے لئے
دوسری جگہ آیا ہے : مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخہ ۲۴ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
انسان کو صرف پنجگانہ نماز اور روزوں وغیرہ وغیرہ احکام کی ظاہری بجا آوری پر ہی ناز نہیں کرنا چاہئے ۔ نماز
پڑھنی تھی پڑھ لی ، روزے رکھنے تھے رکھ لئے، زکوٰۃ دینی تھی دے دی وغیرہ وغیرہ مگر نوافل ہمیشہ نیک اعمال
کی متمم ومکمل ہوتی ہے اور یہی ترقیات کا موجب ہوتا ہے۔ مومن کی تعریف یہ ہے کہ خیرات و صدقہ وغیرہ
جو خدا نے اس پر فرض ٹھہرایا ہے بجالا وے اور ہر ایک کار خیر کے کرنے میں اس کو ذاتی محبت ہو اور کسی تصنع و
نمائش ور یاء کو اس میں دخل نہ ہو۔ یہ حالت مومن کی اُس کے سچے اخلاص اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے اور ایک سچا
اور مضبوط رشتہ اُس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیدا کر دیتی ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ اُس کی زبان ہو جاتا ہے جس
سے وہ بولتا ہے اور اُس کے کان ہو جاتا ہے جس سے وہ سنتا ہے اور اُس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے وہ کام
کرتا ہے۔ الغرض ہر ایک فعل اس کا اور ہر ایک حرکت و سکون اُس کا اللہ ہی کا ہوتا ہے۔اس وقت جو اس سے
دشمنی کرتا ہے وہ خدا سے دشمنی کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ میں کسی بات میں اس قدر تردد نہیں کرتا جس قدر کہ

اُس کی موت میں ۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ مومن اور غیر مومن میں ہمیشہ فرق رکھ دیا جاتا ہے۔ غلام کو
چاہئے کہ ہر وقت رضاء الہی کو ماننے اور ہر ایک رضا کے سامنے سر تسلیم خم کرنے میں دریغ نہ کرے۔ کون ہے
جو عبودیت سے انکار کر کے خدا کو اپنا محکوم به انکار کر کے خدا کو اپنا محکوم بنانا چاہتا ہے ؟ (الحکم جلدے نمبر ۲۴ مورخہ ۳۰ رنجون ۱۹۰۳ صفحه ۱۱)
فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا
يَكْذِبُونَ )
جب تک ایک مرض کے مواد مخفی ہیں تب تک اس مرض کا کچھ علاج نہیں ہو سکتا لیکن مواد کے ظہور اور
بروز کے وقت ہر یک طور کی تدبیر ہو سکتی ہے۔ انبیاء نے جو سخت الفاظ استعمال کئے حقیقت میں ان کا مطلب
تحریک ہی تھا تا خلق اللہ میں ایک جوش پیدا ہو جائے اور خواب غفلت سے اس ٹھوکر کے ساتھ بیدار
ہو جائیں اور دین کی طرف خوض اور فکر کی نگاہیں دوڑانا شروع کر دیں اور اس راہ میں حرکت کریں گو وہ
مخالفانہ حرکت ہی سہی اور اپنے دلوں کا اہلِ حق کے دلوں کے ساتھ ایک تعلق پیدا کر لیں گو وہ عدوانہ تعلق ہی
کیوں نہ ہو۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے : فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا -
یقیناً سمجھنا چاہیئے کہ دینِ اسلام کو سچے دل سے ایک دن وہی لوگ قبول کریں گے جو بباعث سخت اور پر زور
جگانے والی تحریکوں کے کتب دینیہ کی ورق گردانی میں لگ گئے ہیں اور جوش کے ساتھ اس راہ کی طرف قدم
اُٹھا رہے ہیں گو وہ قدم مخالفانہ ہی سہی ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۱۸)
ایک نہایت لطیف نکتہ جو سورۃ ۃ القدر کے معانی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ
نے اس سورۃ میں صاف اور صریح لفظوں میں فرما دیا ہے کہ جس وقت کوئی آسمانی مصلح زمین پر آتا ہے تو اس
کے ساتھ فرشتے آسمان سے اتر کر مستعد لوگوں کو حق کی طرف کھینچتے ہیں ۔ پس ان آیات کے مفہوم سے یہ
جدید فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ اگر سخت ضلالت اور غفلت کے زمانہ میں ایک دفعہ ایک خارق عادت طور پر
انسانوں کے قومی میں خود بخود مذہب کی تفتیش کی طرف حرکت پیدا ہونی شروع ہو جائے تو وہ اس بات کی
علامت ہوگی کہ کوئی آسمانی مصلح پیدا ہو گیا ہے کیونکہ بغیر روح القدس کے نزول کے وہ حرکت پیدا ہونا ممکن
نہیں اور وہ حرکت حسب استعداد و طبائع دو قسم کی ہوتی ہے ، حرکت تامہ اور حرکت نا قصہ حرکت تامہ وہ
حرکت ہے جو روح میں صفائی اور سادگی بخش کر اور عقل اور فہم کو کافی طور پر تیز کر کے رو بحق کر دیتی ہے اور

حرکت نا قصہ وہ ہے جو روح القدس کی تحریک سے عقل اور فہم تو کسی قدر تیز ہو جاتا ہے مگر باعث عدم سلامت
استعداد کے وہ رو بحق نہیں ہو سکتا بلکہ مصداق اس آیت کا ہو جاتا ہے کہ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ
مَرَضًا یعنی عقل اور فہم کے جنبش میں آنے سے پچھلی حالت اُس شخص کی پہلی حالت سے بدتر ہو جاتی ہے جیسا
کہ تمام نبیوں کے وقت میں یہی ہوتا رہا کہ جب اُن کے نزول کے ساتھ ملائک کا نزول ہوا تو ملائکہ کی
اندرونی تحریک سے ہر یک طبیعت عام طور پر جنبش میں آگئی تب جو لوگ راستی کے فرزند تھے وہ اُن
راستبازوں کی طرف کھنچے چلے آئے اور جو شرارت اور شیطان کی ذریت تھے وہ اس تحریک سے خواب
غفلت سے جاگ تو اُٹھے اور دینیات کی طرف متوجہ بھی ہو گئے لیکن بباعث نقصان استعداد حق کی طرف
رُخ نہ کر سکے سوفعل ملائک کا جو ربانی مصلح کے ساتھ اُترتے ہیں ہر یک انسان پر ہوتا ہے لیکن اس فعل کا
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید در شوره بوم و خس
نیکوں پر نیک اثر اور بدوں پر بداثر پڑتا ہے۔
مختلف طور کے اثر کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
اور جیسا کہ ہم ابھی اوپر بیان کر چکے ہیں یہ آیت کریمہ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا اى
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۵۵ تا ۱۵۷)
ان کے دلوں میں مرض تھی خدا تعالیٰ نے اس مرض کو زیادہ کیا یعنی امتحان میں ڈال کر اس کی حقیقت ظاہر
کردی۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۲۳۴)
جیسا کہ خدائے کریم بے نیاز ہے اس نے اپنے برگزیدوں میں بھی بے نیازی کی صفت رکھ دی ہے۔ سو
وہ خدا کی طرح سخت بے نیاز ہوتے ہیں اور جب تک کوئی پوری خاکساری اور اخلاص کے ساتھ اُن کے رحم
کے لئے ایک تحریک پیدا نہ کرے وہ قوت اُن کی جوش نہیں مارتی اور عجیب تریہ کہ وہ لوگ تمام دنیا سے زیادہ تر
رحم کی قوت اپنے اندر رکھتے ہیں۔ مگر اُس کی تحریک اُن کے اختیار میں نہیں ہوتی گو وہ بار ہا چاہتے بھی ہیں کہ وہ
قوت ظہور میں آوے مگر بجز ارادہ الہیہ کے ظاہر نہیں ہوتی ۔ بالخصوص وہ منکروں اور منافقوں اور شست اعتقاد
لوگوں کی کچھ بھی پروا نہیں رکھتے اور ایک مرے ہوئے کیڑے کی طرح اُن کو سمجھتے ہیں اور وہ بے نیازی ان کی
ایک ایسی شان رکھتی ہے جیسا کہ ایک معشوق نہایت خوبصورت برقع میں اپنا چہرہ چھپائے رکھے۔ اور اسی
بے نیازی کا ایک شعبہ یہ ہے کہ جب کوئی شریر انسان اُن پر بدظنی کرے تو بسا اوقات بے نیازی کے جوش
سے اُس بدظنی کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں کیونکہ تخلق بأخلاق اللہ رکھتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

آج 10 میں سے 10 باقی