سورة الدھر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشارات قرآن شریف میں پائے جاتے ہیں۔ کیونکہ لکھا ہے کہ قریب ہے کہ اس دین کے غلبہ کے وقت
آسمان پھٹ جائیں اور زمین میں بذریعہ خسف وغیرہ ہلاکتیں واقع ہوں ۔ غرض وجود آدم ثانی بھی جامع
جلال و جمال ہے اور اسی وجہ سے آخر ہزار ششم میں پیدا کیا گیا اور ہزار ششم کے حساب سے دنیا کے دنوں کا
یہ جمعہ ہے اور جمعہ میں سے یہ عصر کا وقت ہے جس میں یہ آدم پیدا ہوا۔ اور سورۃ فاتحہ میں اس مقام کے متعلق
ایک لطیف اشارہ ہے اور وہ یہ کہ چونکہ سورۃ فاتحہ ایک ایسی سورۃ ہے جس میں مبدء اور ء اور معاد کا ذکر ہے یعنی خدا
کی ربوبیت سے لے کر یوم الدین تک سلسلہ صفات الہیہ کو پہنچایا ہے اس مناسبت کے لحاظ سے حکیم از لی نے
اس سورۃ کو سات آیتوں پر تقسیم کیا ہے تا دنیا کی عمر میں سات ہزار کی طرف اشارہ ہو۔ اور چھٹی آیت اس
سورة لَى اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے۔ گویا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ چھٹے ہزار کی تاریکی آسمانی
ہدایت کو چاہے گی اور انسانی سلیم فطرتیں خدا کی جناب سے ایک ہادی کو طلب کریں گی یعنی مسیح موعود کو اور
ضالین پر اس سورۃ کو ختم کیا ہے۔ یعنی ساتویں آیت پر جو ضالین کے لفظ پرختم ہوتی ہے۔ یہ اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ ضالین پر قیامت آئے گی۔ (تحفہ گولر و یه روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۷۹ تا ۲۸۴
آدم عصر کے وقت چھٹے دن پیدا ہوا تھا۔ اس وقت مشتری کا دورہ ختم ہو کر زحل کا شروع ہونے والا تھا
چونکہ زحل کی تاثیرات خون ریزی اور سفا کی ہیں ۔ اس لئے ملائکہ نے اس خیال سے کہ یہ زحل کی
تاثیرات کے اندر پیدا ہوگا یہ کہا: أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا ۔ اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس طرح
رویه،
حاشیه )
انسان ارضی تاثیرات اور بوٹیوں کے خواص سے واقف ہوتا ہے اس طرح پر آسمانی مخلوق آسمانی تاثیرات
سے باخبر ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ صفحه ۳)
إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً سے استنباط ایسا ہو سکتا ہے کہ پہلے سے اس وقت کوئی قوم موجود ہو اور
دوسری جگہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے : وَالْجَانَّ خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ (الحجر : ۲۸)
ایک قوم جان بھی آدم سے پہلے موجود تھی بخاری کی ایک حدیث میں ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ سے خالق ہے۔
اور یہی حق ہے کیونکہ اگر خدا کو ہمیشہ سے خالق نہ مانیں تو اس کی ذات پر (نعوذ بالله ) حرف آتا ہے اور ماننا
پڑے گا کہ آدم سے پیشتر خدا تعالی معطل تھا لیکن چونکہ قرآن شریف خدا تعالیٰ کی صفات کو قدیمی بیان کرتا
ہے اسی لئے اس حدیث کا مضمون راست ہے قرآن میں جو کوئی ترکیب ہے وہ ان صفات کے استمرار پر
دلالت کرتی ہیں لیکن اگر آدم سے ابتدائے خلق ہوتی اور اس سے پیشتر نہ ہوتی تو پھر یہ نحوی ترکیب قرآن

میں نہ ہوتی ۔
سورة البقرة
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخه ۳ جولائی ۱۹۰۳ صفحہ ۱۸۷)
ممکن ہے کہ ایک قوم موجود ہو اور اس کے ہوتے وہ اور قوم پیدا کر دیوے یا ایک قوم کو ہلاک کر کے اور
پیدا کر دے۔ موسیٰ کے قصہ میں بھی ایک جگہ ایسا واقعہ بیان ہوا ہے ۔ آدم کے وقت بھی خدا سابقہ قوموں کو
ہلاک کر چکا تھا پھر جب آدم کو پیدا کیا تو اور قوم بھی پیدا کر دی۔ خلیفہ کے لئے ضروری نہیں ہے کہ ایک قوم
ضرور پہلے سے موجود ہو ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک اور قوم کو پیدا کر کے پہلی قوم کا خلیفہ اُسے قرار دیا جاوے اور
آدم اس کے مورث اعلیٰ ہوں کیونکہ خدا کی ذات ازلی ابدی ہے اس پر تغیر نہیں آتا مگر انسان از لی ابدی نہیں
ہے اس پر تغیر آتا ہے میرے الہام میں بھی مجھے آدم کہا گیا ہے۔
جب روحانیت پر موت آجاتی ہے یعنی اصل انسانیت فوت ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ بطور آدم کے ایک اور
کو پیدا کرتا ہے اور اس طرح سے ہمیشہ سے آدم پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ اگر قدیم سے یہ سلسلہ ایسا نہ ہو تو پھر
ماننا پڑے گا کہ ۵ یا ۶ ہزار برس سے خدا ہے قدیم سے نہیں ہے یا یہ کہ اول وہ معطل تھا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ صفحه (۱۸۷)
اسلام اور قرآن شریف کا یہ مذہب نہیں کہ دنیا چھ ۶ ہزار سال سے ہے یہ تو عیسائی لوگوں کا عقیدہ ہے مگر
قرآن شریف میں تو خدا تعالیٰ نے آدم کے متعلق فرمایا ہے کہ اِنِّی جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً اب ظاہر ہے
کہ خلیفہ اس کو کہتے ہیں کہ جو کسی کے پیچھے آوے۔ اور اس کا جانشین ہو۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آدم سے
پہلے بھی مخلوق تھی ۔ آدم اس کا قائم مقام اور جانشین ہوا ۔ (البدر جلد نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۲)
ہم اس بات کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی اس مسئلہ میں ہم تو ریت کی پیروی کرتے ہیں کہ چھ سات ہزار
سال سے ہی جب سے یہ آدم پیدا ہوا تھا اس دنیا کا آغاز ہوا ہے اور اس سے پہلے کچھ بھی نہ تھا اور خدا گویا
معطل تھا۔ اور نہ ہی ہم اس بات کے مدعی ہیں کہ یہ تمام نسل انسانی جو اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں موجود
ہے یہ اسی آخری آدم کی نسل ہے۔ ہم تو اس آدم سے پہلے بھی نسل انسانی کے قائل ہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف
کے الفاظ سے پتہ لگتا ہے۔ خدا نے یہ فرمایا کہ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً۔ خلیفہ کہتے ہیں جانشین کو۔ اس
سے صاف پتہ چلتا ہے کہ آدم سے پہلے بھی مخلوق موجود تھی ۔ پس امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ کے لوگوں کے
متعلق ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اس آخری آدم کی اولاد میں سے ہیں یا کہ کسی دوسرے آدم کی اولاد میں سے
ہیں ۔ آپ کے سوال کے مناسب حال ایک قول حضرت محی الدین ابن عربی صاحب کا ہے وہ لکھتے ہیں کہ

میں حج کرنے کے واسطے گیا تو وہاں مجھے ایک شخص ملا جس کو میں نے خیال کیا کہ وہ آدم ہے۔ میں نے اس
سے پوچھا کہ کیا تو ہی آدم ہے؟ اس پر اس نے جواب دیا کہ تم کون سے آدم کے متعلق سوال کرتے ہو؟ آدم
تو ہزاروں گزر چکے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۵)
اتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا فرشتوں نے کشفی رنگ میں دیکھا آدم کی اولاد نے جو فساد ڈالنا تھا۔
الحکم جلد ۴۷ نمبر ۱۹ تا ۲۲ مورخه ۲۱ تا ۲۸ رمتی وی تا ۱۴ رجون ۱۹۴۳ صفحه ۱۵)
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسیٰ ہی نہیں رکھا بلکہ ابتداء سے انتہاء تک جس
قدر انبیاء علیہم السلام کے نام تھے وہ سب میرے نام رکھ دیئے ہیں۔ چنانچہ براہین احمدیہ حصص سابقہ میں
میرا نام آدم رکھا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَرَدْتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ دیکھو براہین احمدیہ
حصص سابقہ صفحہ ۴۹۲ پھر دوسری جگہ فرماتا ہے سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا خَلَقَ آدَمَ
فَأَكْرَمَہ ۔ دیکھو براہین احمد یہ حصص سابقہ صفحہ ۵۰۴ دونوں فقروں کے معنے یہ ہیں کہ میں نے ارادہ کیا کہ
اپنا خلیفہ بناؤں سو میں نے آدم کو پیدا کیا یعنی اس عاجز کو ۔ پھر فرمایا پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندہ کو
ایک ہی رات میں تمام سیر کرا دیا۔ پیدا کیا اس آدم کو ۔ پھر اس کو بزرگی دی۔ ایک ہی رات میں سیر کرانے
سے مقصد یہ ہے کہ اس کی تمام تکمیل ایک ہی رات میں کر دی اور صرف چار پہر میں اس کے سلوک کو کمال تک
پہنچایا اور خدا نے جو میرا نام آدم رکھا اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں عام طور پر بنی آدم کی روحانیت
پر موت آ گئی تھی پس خدا نے نئی زندگی کے سلسلہ کا مجھے آدم ٹھہرایا اور اس مختصر فقرہ میں یہ پیشگوئی پوشیدہ ہے
کہ جیسا کہ آدم کی نسل تمام دنیا میں پھیل گئی ایسا ہی میری یہ روحانی نسل اور نیز ظاہری نسل بھی تمام دنیا میں
پھیلے گی ۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ فرشتوں نے آدم کے خلیفہ بنانے پر اعتراض کیا اور خدا تعالیٰ نے
اس اعتراض کو رڈ کر کے کہا کہ آدم کے حالات جو مجھے معلوم ہیں وہ تمہیں معلوم نہیں۔ یہی واقعہ میرے پر
صادق آتا ہے کیونکہ براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں یہ وحی الہی درج ہے کہ لوگ میری نسبت ایسے ہی
اعتراض کریں گے جیسے کہ آدم علیہ السلام پر کئے گئے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَإِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا
هُزُوًا أَهْذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ - جَاهِلٌ أَوْ مَجْنُون یعنی تجھے لوگ ہنسی کی جگہ بنالیں گے اور کہیں گے کہ کیا
یہی شخص خدا نے مبعوث فرمایا ہے۔ یہ تو جاہل ہے یا دیوانہ ہے۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ انہیں حصص
براہین احمدیہ میں فرماتا ہے : أَنْتَ مِي بِمَنْزِلَةٍ لَّا يَعْلَمُهَا الْخَلْقُ ۔ یعنی تیرا میرے نزدیک وہ مقام ہے

جس کو دنیا نہیں جانتی۔ یہ جواب اسی قسم کا ہے جیسا کہ آدم کی نسبت قرآن شریف میں ہے قَالَ انّي اَعْلَمُ مَا
لا تَعْلَمُونَ بلکہ یہی آیتیں بعینہ اگر چہ براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں نہیں مگر دوسری کتابوں میں میری
نسبت بھی وحی الہی ہو کر شائع ہو چکی ہیں ۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۲، ۱۱۳)
وَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَكَةِ فَقَالَ ائْتُونِي بِأَسْمَاءِ
هَؤُلَاءِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ
دور
وَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءِ كُلَهَا " أَيْ عَلَّمَهُ وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاء كُلَّهَا یعنی آدم کو اشیاء کے تمام
حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ كُلَّهَا وَجَعَلَهُ عَالَمًا حقائق کا علم عطا فرمایا اور اُسے ایک مجمل عالم بنایا جو
مُجْمَلًا مَّثِيلَ الْعَالَمِينَ
عالمین کا مثیل تھا۔ ( ترجمہ از مرتب )
( سر الخلافہ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۷۴)
قَالَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءِ فَهَذَا کہا ہے کہ خدا نے آدم کو نام سکھائے پس یہ سکھلانا
التَّعْلِيمُ يَدُلُّ عَلى أَشْيَاءٍ مِنْهَا أَنَّهُ كَانَ کئی باتوں پر دلالت کرتا ہے ان میں سے ایک یہ کہ خدا
مُعَلَّمَ الْكَلِمَاتِ بِتَوَسطِ الْمُسْمِيَاتِ وَ تعالیٰ نے کلمات کو مسمیات کے ذریعہ سے سکھلایا اور
نَعْنِي بِالْمُسْمِيَاتِ كُلَّمَا يُمْكِنُ بَيَانُهُ مسمیات سے مُراد ہمارے ایسے امور ہیں جن کا بیان کرنا
بِالْإِشَارَاتِ فِعْلًا كَانَ أَوْ مِنْ أَسْمَاءِ اشارات کے ذریعہ سے ممکن ہے خواہ وہ فعل ہوں یا اسماء
الْمَخْلُوقَاتِ وَمِنْهَا أَنَّهُ كَانَ مُعَلَّمَ مخلوقات میں سے ہوں اور پھر دوسرا امر یہ ہے کہ حقائق
حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ وَخَوَاصِهَا الْمَكْتُومَةِ اشیاء اور ان کے جو چھپے ہوئے خواص ہیں وہ زبان عربی
الْمَخْزُونَةِ فِي حَيْزِ الْاخْتِفَاءِ بِلُغَةِ عَرَبِی میں سکھلائے گئے ۔ اور اگر تو یہ بات کہے کہ نحو یوں نے
مُّبِينٍ وَإِنْ قُلْتَ إِنَّ النَّحْوِنِيْنَ خَصَّصوا لفظ اسم کو اسماء مخصوصہ سے خاص کیا ہے۔ یعنی وہ اسماء جن
لفظ الْإِسْمِ بِالْأَسْمَاءِ الْمَخْصُوصَةِ الَّتِي کے واسطے معانی ہیں اور تین زمانوں میں سے کسی سے
لَهَا مَعَانِي وَلَا تَقْتَرِنُ بِأَحَدٍ مِّنَ الْأَزْمِنَةِ اقتران (نہیں) رکھتے ہیں پس جواب اس کا یہ ہے کہ یہ
الثَّلَاثَةِ فَجَوَابُهُ أَنَّ ذَالِكَ اصْطِلاحُ لِهَذِهِ اس فرقہ کی اصطلاح ہے اور جب ہم حقیقی طور پر نظر کریں
الْفِرْقَةِ وَلَا اعْتِبَارَ بِهِ عِنْدَ نَظَرِ الْحَقِيقَةِ تو یہ اصطلاح ساقط الاعتبار ہوگی پس دیکھنے والوں کی
فَانْظُرْ كَالْمُبْصِرِينَ
طرح سوچ۔

وَإِنْ قِيلَ إِنَّ الْمَشْهُورَ بَيْنَ الْعَامَّةِ مِنْ اور اگر کوئی کہے کہ عوام مسلمانوں میں تو یہ مشہور
أَهْلِ الْمِلَّةِ إِنَّ اللهَ عَلَّمَ آدَمَ جَمِيعَ اللُّغَاتِ ہے کہ خدا تعالیٰ نے آدم کو تمام بولیاں سکھا دی تھیں
الْمُخْتَلِفَةِ فَكَانَ يَنْطِقُ بِكُلِّ لُغَتِ مِنَ اور وہ ہر یک بولی عربی فارسی وغیرہ بولتا تھا پس اس کا
الْعَرَبِيَّةِ وَالْفَارِسِيَّةِ وَغَيْرِهَا مِنَ الْأَلْسِنَةِ جواب یہ ہے کہ یہ خطا ہے اور اس کی طرف کوئی عقلمند
فَجَوَابُهُ أَنَّ هَذَا خَطَأً نَشَأَ مِنَ الْغَفْلَةِ لا توجہ نہیں کرے گا کیونکہ یہ بدیہی الثبوت امر کے
يَلْتَفِتُ إِلَيْهِ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْخُبْرَةِ بِمَا خَالَفَ مخالف ہے اور بے خبروں کا گمان باطل ہے بلکہ پہلی
أَمْرًا ثَبَتَ بِالْبَدَاهَةِ وَمَا هُوَ إِلَّا زَعْمُ زبان اور پہلے زمانہ کی بولی صرف عربی ہے اور اس کا
الْغَافِلِينَ بَلِ الْعَرَبِيَّةُ هِيَ النِّسَانُ مِنْ غیر اس کا مال موروثی ہے۔ یا کوئی چھوٹا سا موتی اس
مُسْتَأْنِفِ الْأَيَّامِ وَ مُسْتَطْرِفُهَا وَلَيْسَ کے موتیوں میں سے ہے اور تو جانتا ہے کہ قرآن اور
غَيْرُهَا إِلَّا كَمَرْجَانِ مِنْ دُرَرِ صَدَفِهَا وَأَنْتَ تورات نے جو کچھ ہم نے کہا وہ ثابت کر دیا ہے کیا
تَعْلَمُ أَنَّ الْقُرْآنَ وَالتَّوْرَاتَ قَدْ أَثْبَتَا مَا تجھے معلوم نہیں کہ توریت کتاب پیدائش گیارھویں
قُلْنَا وَأَكْمَلَا الْإِثْبَاتَ أَلَا تَعْلَمُ مَا جَاءَ فِي باب میں لکھا ہے کہ ابتدا میں تمام زمین کی بولی ایک
الْأَصْحَاحِ الْحَادِي الْعَشَرَ مِنَ التَّكْوِينِ فَإِنَّهُ تھی پھر جب وہ عراق عرب میں داخل ہوئی۔ تو بابل
شَهِدَ أَنَّ اللَّسَانَ كَانَتْ وَاحِدَةً فِي الْأَرْضِينَ شہر میں بولیوں میں اختلاف پڑا اور قرآن کا بیان بیان تو تو
ثُمَّ اخْتَلَفُوا بِبَابِلَ مُعْرِقِيْنَ وَأَمَّا الْقُرْآنَ سن چکا۔ پس تحقیق کرنے والوں کی طرح سوچ۔ پھر
فَقَدْ سَبَقَ فِيْهِ الْبَيَانُ فَفَجِّرُ كَالْمُحَقِّقِيْنَ اس جگہ ایک اور طریق ثبوت حق اور معرفت کے
ثُمَّ هُهُنَا طَرِيقُ أَخَرُ لِطَلَّابِ الْحَقِّ وَالْمَعْرِفَةِ طالبوں کے لئے ہے اور وہ یہ ہے کہ جب ہے کہ جب ہم اللہ
وَهُوَ إِنَّا إِذَا نَظَرْنَا فِي سُنَنِ اللهِ ذِي الْجَلَالِ وَ ذو الجلال کی ستّوں پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم اس کی
الْحِكْمَةِ فَوَجَدْنَا نِظَامَ خَلْقِهِ عَلَى طَرِيقِ پیدائش کا نظام وحدت کے طور پر پاتے ہیں اور یہ وہ
الْوَحْدَةِ وَ ذَلِكَ أَمْرُ اخْتَارَهُ اللهُ لِهَدَايَةِ امر ہے جس کو خدا تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کے لئے
الْبَرِيَّةِ لِيَكُونَ عَلَى أَحَدِيَّةِ أَحَدٍ مِنَ الْأَدِلَّةِ وَ اختیار کیا ہے تا کہ اس کی وحدانیت پر دلیل ہو۔ اور
لِيَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ الْخَالِقُ الْوَاحِدُ لَا شَرِيكَ لَهُ فِي اس دلیل پر دلالت کرے کہ وہ اکیلا پیدا کرنے والا
السَّمَاءِ وَالْأَرْضِينَ فَالَّذِی خَلَقَ الْإِنْسَانَ واحد لاشریک ہے کوئی اس کا شریک زمین و آسمان

مِن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ كَيْفَ تُعْزَى إِلَيْهِ | میں نہیں ۔ پس جس نے انسان کو نفسِ واحد سے پیدا کیا
كَثْرَةٌ غَيْرُ مُرَتَّبَةٍ وَلُغَاتٌ مُتَفَرِّقَةٌ غَيْرُ کیونکر اس کی طرف ایک ایسی کثرت منسوب کی جائے جو
مُنْتَظِمَةٍ أَلَّا تَعْلَمُ أَنَّهُ رَاعَى الْوَحْدَةَ في غیر مرتب ہے اور کیونکر ایسی زبانیں اس کی طرف سے سمجھی
كُلِّ كَثْرَةٍ وَأَشَارَ إِلَيْهِ فِي صُحُفِ مُطَهَّرَةٍ جائیں جو غیر منتظم ہیں۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ اس نے
وَ كِتَابِ اِمَامِ الْعَارِفِينَ وَ آبَانَ فِي صُحُفِهِ ہر یک کثرت میں وحدت کی رعایت رکھی ہے اور اپنی
الْغَرَّاءِ أَنَّهُ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ مِنَ الْمَاءِ پاک کلام میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے جو عارفوں کی
فَانْظُرُ إِلى سُنَّةِ حَضْرَةِ الْكِبْرِيَاءِ - كَيْفَ رَدَّ امام ہے اور اس نے اپنی کتاب روشن میں بیان فرمایا ہے
الْكَثْرَةَ إِلى وَحْدَةِ الْأَشْيَاءِ وَ جَعَلَ الْمَاءَ کہ اس نے ہر یک چیز کو پانی سے ہی پیدا کیا ہے۔ پس
أمَّ الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ فَفَكِّرُ كَالْعُقَلَاءِ خدا تعالیٰ کی سنت کی طرف دیکھ کیوں کر اس نے کثرت کو وحدت
فَإِنَّهُ عُنْوَانُ الْإِهْتِدَاءِ وَ لَا تَسْتَعْجِلُ کی طرف رد کیا ہے اور پانی کو زمین اور آسمان کی ماں ٹھہرایا
كَالْجَاهِلِينَ وَ إِنَّ هَذِهِ الْآيَةَ دَلِيلٌ وَاضح ہے پس عقلمندوں کی طرح سوچ کہ یہ ہدایت پانے کی علامت
عَلَى سُنَّةِ خَالِقِ الرَّقِيعِ وَ الْغَبْرَاءِ وَفِيهَا ہے اور جاہل مت بن ۔ اور یہ آیت خالق زمین و آسمان کی
تَبْصِرَةٌ لِأَهْلِ الْأَنْظَارِ وَالْأَرَاءِ وَاللهُ وِتر سنت پر دلیل واضح ہے اور اس میں اہلِ نظر کے لئے بصیرت
يُحِبُّ الْوِتْرَ يَا مَعْشَرَ الظُّلَبَاءِ ۔ کی راہ ہے اور خدا تعالیٰ وتر ہے وتر کو دوست رکھتا ہے۔
هُوَ الَّذِي نَوَّرَ مِنْ نُورٍ وَاحِدٍ نُجُومَ وہی ہے جس نے ایک نور سے تمام ستاروں کو بنایا اور
السَّمَاءِ وَ خَلَقَ نُفُوسًا مُتَشَابِهَةً عَلَى زمین پر تمام نفوس متشابہ پیدا کئے اور انسان کو ایک عالم
الْغَبْرَاءِ وَجَعَلَ الْإِنْسَانَ عَالِمًا جَامِعَ جميع حقائق اشیاء کا جامع بنایا پس اگر مخلوقات کا نظام
جَمِيعَ حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ فَلَوْلَمْ يَكُن وحدت پر مبنی نہ ہوتا تو خدا تعالیٰ کی پیدائش میں یہ
نِظَامُ الْخَلْقِ مَبْنِيًّا عَلَى الْوَحْدَةِ لَهَا مشابہت نہ پائی جاتی اور مخلوق متفرق چیزوں کی طرح
وُجِدَتْ فِي خَلْقِ اللهِ وُجُودُ هَذِهِ ہوتی بلکہ اگر نظام وحدانی نہ ہوتا تو حکمت باطل ہو جاتی اور
الْمُشَابَهَةِ وَلَكَانَ خَلْقُ اللهِ ستر روحانی ضائع ہو جاتا اور ربانی راہ بند ہو جاتی اور
كَالْمُتَفَرِقِيْنَ بَلْ لَوْ لَمْ يَكُنِ النِّظَامُ سالکوں کا امر مشکل ہو جاتا۔ پس تجھے کیا ہو گیا کہ تو اس
الْوَحْدَانِي لَبَطَلَتِ الْحِكَمُ وَضَاعَ السر وحدت کو نہیں سمجھتا جو اس لیگا نہ پر دلالت کرتی ہے اور وہی

الرُّوحَانِي وَسُدَّ الصِّرَاطُ الرَّيَّانِي وَعَسِرَ أَمْرُ اسلام میں توحید کا مدار ہے اور اس کی تعظیم
السَّالِكِينَ فَمَالَكَ لَا تَفْهَمُ وَحْدَةً دَالَّةً عَلَى الْوَحِيدِ اور مجید کے لئے اصل کبیر ہے اور خدا تعالیٰ
وَهِيَ فِي الْإِسْلَامِ مَدَارُ التَّوْحِيدِ وَ أَصْلُ كَبِيرٌ کی وحدانیت اور اس کی یکتائی کے پہچاننے
لِلتَّعْظِيمِ وَ التَّمْجِيدِ وَ سِرَاجٌ مُّنِيرٌ لِمَعْرِفَةِ کے لئے ایک چراغ روشن ہے اور ان
الْوَحْدَانِيَّةِ الْإِلَهِيَّةِ وَالْأَحَدِيَّةِ الرَّبَّانِيَّةِ وَإِنَّهَا مِنْ علوم میں سے ہے جو اہلِ اسلام سے
عُلُومِ اخْتَصَّتْ بِالْمُسْلِمِينَ۔
خاص ہے۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۱۱ تا ۲۱۴)
ابتدا میں جب خدا نے انسان کو پیدا کیا۔ اس وقت بذریعہ الہام بولیوں کی تعلیم کرنا ایسا امر تھا کہ جس میں
دونوں طور کی شرائط موجود تھی۔ اوّل ذاتی قابلیت پہلے انسان میں جیسا کہ چاہئیے الہام پانے کے لئے موجود
تھی ۔ دوسری ضرورت حقہ بھی الہام کی مقتضی تھی کیونکہ اس وقت بجز خدائے تعالیٰ کے اور کوئی حضرت آدم
کے لئے رفیق شفیق نہ تھا کہ جو ان کو بولنا سکھاتا۔ پھر اپنی تعلیم سے شائستگی اور تہذیب کے مرتبہ تک پہنچاتا۔
بلکہ حضرت آدم کے لئے صرف ایک خدائے تعالیٰ تھا جس نے تمام ضروری حوائج آدم کو پورا کیا اور اُس کو
آپ حُسن تربیت اور حُسنِ تادیب سے بمرتبہ حقیقی انسانیت کے پہنچایا۔ ہاں بعد اس کے جب اولاد
حضرت آدم کی دنیا میں پھیل گئی۔ اور جو علوم خدائے تعالیٰ نے آدم کو سکھلائے تھے۔ وہ اس کی اولاد میں
بخوبی رواج پکڑ گئے ۔ تب بعض انسان بعض انسانوں کے استاد اور معلم بن بیٹھے اور ہر یک بچہ کے لئے اس
کے والدین بولی سکھانے کے لئے رفیق شفیق نکل آئے۔ مگر آدم کے لئے بجز ایک خدا کے اور کوئی نہ تھا جو اس
کو بولی سکھا تا اور ادب انسانیت سے ادب آموز کرتا۔ اس کے لئے بجائے استاد اور معلم اور ما اور باپ
کے اکیلا خدا ہی تھا۔ جس نے اس کو پیدا کر کے آپ سب کچھ اس کو سکھایا۔ غرض آدم کے لئے یہ ضرورت
حقا و وجو با پیش آگئی تھی کہ خدا اس کی تربیت آپ فرماتا اور اس کے مایحتاج کا آپ بند و بست کرتا۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۳۱ تا ۴۴۰)
ممکن ہے کہ جس مقام پر آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی ہو وہاں کے لوگ کسی عذاب الہی سے ایسے تباہ
ہو گئے ہوں کہ آدمی نہ بچا ہو دنیا میں یہ سلسلہ جاری ہے کہ کوئی مقام بالکل تباہ ہو جاتا ہے۔ کوئی غیر آباد، آباد
ہو جاتا ہے۔ کوئی برباد شدہ پھر از سر نو آباد ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ پس ایسی صورت میں ان مشکلات میں پڑنے کی
کیا ضرورت ہے۔ ایمان لانا چاہئے کہ خدا تعالیٰ ربّ ، رحمان، رحیم، مالک یوم الدین ہے اور ہمیشہ سے ہی

ہے جاندار ایک تو تکون سے پیدا ہوتے ہیں اور ایک تکوین سے ممکن ہے کہ آدم کی پیدائیش کے وقت اور
مخلوقات ہو اور اس کی جنس سے نہ ہو یا اگر ہو بھی تو اس میں کیا ہرج ہے کہ قدرت نمائی کے لئے خدا تعالیٰ نے
( بدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۷)
حوا کو بھی ان کی پسلی سے پیدا کر دیا۔
یہ الہام جو میری نسبت ہوا۔ یعنی يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ أَرَدْتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ
آدم ۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ اے آدم تو اپنے جوڑے کے ساتھ جنت میں رہ، میں نے چاہا کہ میں اپنا مظہر
دکھلاؤں اس لئے میں نے اس آدم کو پیدا کیا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آدم صفی اللہ کے وجود کا
سلسلہ دور یہ اس عاجز کے وجود پر آ کرختم ہو گیا۔ یہ بات اہلِ حقیقت اور معرفت کے نزدیک مسلّم ہے کہ
مراتب وجود دور یہ ہیں یعنی نوع انسان میں سے بعض بعض کی خو اور طبیعت پر آتے رہتے ہیں جیسا کہ
پہلی کتابوں سے ثابت ہے کہ ایلیا یحییٰ نبی کی خُو اور طبیعت پر آ گیا اور جیسا کہ ہمارے نبی علیہ السلام
حضرت ابراہیم کی خو اور طبیعت پر آئے ۔ اسی ستر کے لحاظ سے یہ ملتِ محمدی ابراہیمی ملت کہلائی ۔ سوضرور تھا
کہ مرتبہ آدمیت کی حرکت دوری زمانہ کے انتہا پر ختم ہوتی ۔ سو یہ زمانہ جو آخر الزمان ہے۔ اس زمانہ میں
خدا تعالیٰ نے ایک شخص کو حضرت آدم علیہ السلام کے قدم پر پیدا کیا جو یہی راقم ہے اور اس کا نام بھی آدم
رکھا ۔۔۔۔ اور پہلے آدم کی طرح خدا نے اس آدم کو بھی زمین کے حقیقی انسانوں سے خالی ہونے کے وقت میں
اپنے دونوں ہاتھوں جلالی اور جمالی سے پیدا کر کے اس میں اپنی روح پھونکی کیونکہ دنیا میں کوئی روحانی انسان
موجود نہ تھا جس سے یہ آدم روحانی تولد پاتا۔ اس لئے خدا نے خود روحانی باپ بن کر اس آدم کو پیدا کیا اور
ظاہری پیدایش کے رُو سے اسی طرح نر اور مادہ پیدا کیا جس طرح کہ پہلا آدم پیدا کیا تھا یعنی اس نے مجھے
بھی جو آخری آدم ہوں جوڑا پیدا کیا جیسا کہ الہام یا آدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ میں اس کی طرف
ایک لطیف اشارہ ہے اور بعض گذشتہ اکابر نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ وہ انتہائی آدم
جو مہدی کامل اور خاتم ولایت عامہ ہے اپنی جسمانی خلقت کے رُو سے جوڑا پیدا ہو گا یعنی آدم صفی اللہ کی
طرح مذکر اور مؤنث کی صورت پر پیدا ہو گا اور خاتم الاولاد ہوگا کیونکہ آدم نوع انسان میں سے پہلا مولود تھا۔
سوضرور ہوا کہ وہ شخص جس پر بکمال و تمام دورہ حقیقت آدمی ختم ہو وہ خاتم الاولاد ہو یعنی اس کی موت کے بعد کوئی
کامل انسان کسی عورت کے پیٹ سے نہ نکلے ۔ اب یادر ہے کہ اس بندہ حضرت احدیت کی پیدائش جسمانی
اس پیشگوئی کے مطابق بھی ہوئی۔ یعنی میں تو ام پیدا ہوا تھا اور میرے ساتھ ایک لڑکی تھی ؟ ایک لڑکی تھی جس کا نام جنت تھا۔

اور یہ الہام کہ یا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ جو آج سے میں برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۶
میں درج ہے۔ اس میں جو جنت کا لفظ ہے اس میں یہ ایک لطیف اشارہ ہے کہ وہ لڑکی جو میرے ساتھ پیدا ہوئی
اس کا نام جنت تھا اور یہ لڑکی صرف سات ماہ تک زندہ رہ کر فوت ہوگئی تھی ۔ غرض چونکہ خدا تعالیٰ نے اپنے
کلام اور الہام میں مجھے آدم صفی اللہ سے مشابہت دی تو یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس قانونِ قدرت
کے مطابق جو مراتب وجود دوریہ میں حکیم مطلق کی طرف سے چلا آتا ہے مجھے آدم کی ؟ کی خو اور طبیعت اور
واقعات کے مناسب حال پیدا کیا گیا ہے چنانچہ وہ واقعات جو حضرت آدم پر گذرے منجملہ ان کے یہ ہے
کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش زوج کے طور پر تھی یعنی ایک مرد اور ایک عورت ساتھ تھی اور اسی طرح
پر میری پیدایش ہوئی یعنی جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی جس کا نام جنت
تھا اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی۔ اہل کشف نے مہدی خاتم الولایت کی علامتوں میں سے لکھا ہے
اور بیان کیا ہے کہ وہ آخری مہدی جس کی وفات کے بعد اور کوئی مہدی پیدا نہیں ہو گا خدا سے براہِ راست
ہدایت پائے گا جس طرح آدم نے خدا سے ہدایت پائی اور وہ اُن علوم اور اسرار کا حامل ہوگا جن کا آدم خدا ا
سے حامل ہوا اور ظاہری مناسبت آدم سے اس کی یہ ہوگی کہ وہ بھی زوج کی صورت پیدا ہوگا یعنی مذکر اور
مؤنث دونوں پیدا ہوں گے جس طرح آدم کی پیدائیش تھی کہ اُن کے ساتھ ایک مؤنث بھی پیدا ہوئی تھی یعنی
حضرت حوا علیہا السلام ۔ اور خدا نے جیسا کہ ابتدا میں جوڑا پیدا کیا مجھے بھی اس لئے جوڑا پیدا کیا کہ تا اولیت کو
آخریت کے ساتھ مناسبت تام پیدا ہو جائے یعنی چونکہ ہر ایک وجود سلسلہ بروزات میں دور کرتا رہتا ہے
اور آخری بروز اُس کا بہ نسبت درمیانی بروزات کے اتم اور اکمل ہوتا ہے اس لئے حکمتِ الہیہ نے تقاضا کیا
کہ وہ شخص کہ جو آدم صفی اللہ کا آخری بروز ہے وہ اس کے واقعات سے اشد مناسبت پیدا کرے۔ سو آدم
کا ذاتی واقعہ یہ ہے کہ خدا نے آدم کے ساتھ حوا کو بھی پیدا کیا سو یہی واقعہ بروز اتم کے مقام میں آخری آدم کو
پیش آیا کہ اس کے ساتھ بھی ایک لڑکی پیدا کی گئی اور اسی آخری آدم کا نام عیسی بھی رکھا گیا تا اس بات کی
طرف اشارہ ہو کہ حضرت عیسی کو بھی آدم صفی اللہ کے ساتھ ایک مشابہت تھی لیکن آخری آدم جو بروزی طور پر
عیسیٰ بھی ہے آدم صفی اللہ سے اشد مشابہت رکھتا ہے کیونکہ آدم صفی اللہ کے لئے جس قدر بروزات کا دور ممکن
تھا وہ تمام مراتب بروزی وجود کے طے کر کے آخری آدم پیدا ہوا ہے اور اس میں اتم اور اکمل بروزی حالت
دکھائی گئی ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۰۵ میں میری نسبت ایک یہ خدا تعالیٰ کا کلام اور الہام ہے کہ

خَلَقَ آدَمَ فَأَكْرَمَهُ یعنی خدا نے آخری آدم کو پیدا کر کے پہلے آدموں پر ایک وجہ کی اس کو فضیلت بخشی۔ اس
الہام اور کلام الہی کے یہی معنے ہیں کہ گو آدم صفی اللہ کے لئے کئی بروزات تھے جن میں سے حضرت عیسیٰ علیہ
السلام بھی تھے لیکن یہ آخری بروز اکمل اور اتم ہے۔ ( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۷۵ تا ۴۸۱)
إِنَّ اللهَ وَتُرْ تُحِبُّ الْوِتْرَ، فَاقْتَضَتْ | خدا اکیلا ہے اور ایک ہونے کو دوست رکھتا ہے۔
وَحْدَتُهُ أَنْ يَكُونَ الْإِنْسَانُ الَّذِي هُوَ اس لئے اُس کی یکتائی نے چاہا کہ وہ انسان جو خلیفوں کا
خَاتَمُ الْخُلَفَاءِ مُشَابِهَا بِادَمَ الَّذِي هُوَ أَوَّلُ خاتم ہو اُس آدم سے مشابہ ہو جو سب خلیفوں کا پہلا تھا
مَنْ أُعْطِيَ خِلَافَةً عُظمی وَ أَوَّلُ مَنْ نُفِخَ اور مخلوقات میں اول شخص تھا جس میں خدا کی روح پھونکی
فِيهِ الرُّوحُ مِنْ رَّبِّ الْوَرَى لِيَكُونَ زَمَانٌ گئی تھی اور یہ اس لئے کیا تا کہ نوع بشر کا زمانہ اس دائرہ
نَوْعِ الْبَشَرِ كَدَائِرَةِ يَتَّصِلُ نُقْطَةُ الْآخِرَةِ کی طرح ہو جائے جس کا آخری نقطہ اُس کے پہلے نقطہ
بِنُقْطَتِهَا الْأُولَى وَلِيَدُلُّ عَلَى التَّوْحِيدِ سے مل جاتا ہے اور نیز اس لئے کہ اس توحید پر دلالت
الَّذِي دُعِيَ إِلَيْهِ الْإِنْسَانُ وَ التَّوْحِيدُ کرے کہ جس کی طرف انسان کو بلایا گیا ہے۔ اور توحید
أَحَبُّ الْأَشْيَاءِ إِلَى رَبَّنَا الْأَعْلَى فَاخْتَارَ ہمارے پروردگار کو سب چیزوں سے زیادہ پیاری ہے۔
وَضْعًا دَوْرِيًّا فِي خَلْقِ الْإِنْسَانِ فَلِذَالِكَ اس لئے انسان کی پیدائش میں وضع دوری کو اختیار
خَتَمَ عَلَى آدَمَ كَمَا كَانَ بَدَأَ مِنْ آدَمَ في فرمایا ۔ اور اسی سبب سے آدم پرختم کیا جیسا کہ شروع
أَوَّلَ الْأَوَانِ وَ إِنَّ فِي ذَالِكَ لَآيَةً میں آدم سے ابتدا کیا اور فکر کرنے والوں کے لئے اس
لِلْمُتَفَكِّرِينَ، وَإِنَّ أَدَمَ اخَرَ الزَّمَانِ میں بڑا بھاری نشان ہے اور آخر زمانہ کا آدم در حقیقت
حَقِيقَةً هُوَ نَبِيُّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ہمارے نبی کریم ہیں صلی اللہ علیہ وسلم اور میری نسبت
وَالنِّسْبَةُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ كَنِسْبَةِ مَنْ عَلَّمَ اُس کی جناب کے ساتھ اُستاد اور شاگرد کی نسبت ہے۔
وَتَعَلَّمَ (خطبہ الہامیه، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۵۶ تا ۲۵۸)
( ترجمہ اصل کتاب سے )
قَالُوا سُبُحْنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ ۔
تو پاک ہے ہمیں کوئی علم نہیں۔ سوا اس کے جو تو نے ہم کو سکھا یا۔ تحقیق تو علم اور حکمت والا ہے۔
( بدر جلد نمبرے مورخہ ۱۸ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷ )
کیا عمدہ اور صاف اور پاک اور خدائے تعالیٰ کی عظمت اور بزرگی کے موافق یہ عقیدہ ہے کہ جو کچھ اس

سے ہونا ثابت ہے وہ قبول کیا جائے اور جو کچھ آئندہ ثابت ہو اس کے قبول کرنے کے لئے آمادہ رہیں اور
بجز امور منافی صفات کمالیہ حضرت باری عرب اسمہ سب کاموں پر اس کو قادر سمجھا جائے اور امکانی طور پر سب
ممکنات قدرت پر ایمان لایا جائے یہی طریق اہل حق ہے جس سے خدائے تعالیٰ کی عظمت و کبریائی قبول کی
جاتی ہے اور ایمانی صورت بھی محفوظ رہتی ہے جس پر ثواب پانے کا تمام مدار ہے۔
(سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۰۳، ۱۰۴)
طریق عبودیت یہی ہے کہ سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا کہنے والوں کے ساتھ ہو۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۹۱)
خدا کا نام علیم ہے اور پھر قرآن میں آیا ہے الرَّحْمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ (الرحمن : ۲، ۳) اسی لئے ملائکہ نے
کہا۔ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا -
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۲)
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ
الْكَفِرِينَ
انسان کی پیدائش میں دو قسم کے حُسن ہیں ۔ ایک حُسن معاملہ اور وہ یہ کہ انسان خدا تعالیٰ کی تمام امانتوں
اور عہد کے ادا کرنے میں یہ رعایت رکھے کہ کوئی امر حتی الوسع اُن کے متعلق فوت نہ ہو۔۔۔۔۔ دوسر احسن انسان
کی پیدائش میں حُسنِ بشرہ ہے۔ اور یہ دونوں حُسن اگر چہ رُوحانی اور جسمانی پیدائش درجہ پنجم میں نمودار ہو
جاتے ہیں لیکن آب و تاب اُن کی فیضانِ رُوح کے بعد ظاہر ہوتی ہے اور جیسا کہ جسمانی وجود کی رُوح
جسمانی قالب طیار ہونے کے بعد جسم میں داخل ہوتی ہے ایسا ہی روحانی وجود کی روح روحانی قالب طیار
ہونے کے بعد انسان کے روحانی وجود میں داخل ہوتی ہے۔ یعنی اُس وقت جب کہ انسان شریعت کا تمام جوا
اپنی گردن پر لے لیتا ہے اور مشقت اور مجاہدہ کے ساتھ تمام حدود الہیہ کے قبول کرنے کے لئے طیار ہوتا ہے
اور ورزش شریعت اور بجا آوری احکام کتاب اللہ سے اس لائق ہو جاتا ہے کہ خُدا کی روحانیت اس کی طرف
توجہ فرماوے اور سب سے زیادہ یہ کہ اپنی محبت ذاتیہ سے اپنے تئیں خدا تعالیٰ کی محبت ذاتیہ کا مستحق ٹھہرالیہ
ہے جو برف کی طرح سفید اور شہد کی طرح شیریں ہے۔ اور جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں وجود روحانی خشوع
کی حالت سے شروع ہوتا ہے اور روحانی نشوونما کے چھٹے مرتبہ پر یعنی اس مرتبہ پر کہ جب کہ روحانی قالب

کے کامل ہونے کے بعد محبت ذاتیہ الہیہ کا شعلہ انسان کے دل پر ایک روح کی طرح پڑتا ہے اور دائمی حضور
کی حالت اس کو بخش دیتا ہے کمال کو پہنچتا ہے اور تبھی روحانی حسن اپنا پورا جلوہ دکھاتا ہے۔ لیکن یہ حُسن جو
روحانی حسن ہے جس کو حُسن معاملہ کے ساتھ موسوم کر سکتے ہیں یہ وہ حسن ہے جو اپنی قوی کششوں کے ساتھ
حُسنِ بشرہ سے بہت بڑھ کر ہے۔ کیونکہ حُسنِ بشرہ صرف ایک یا دو شخص کے فانی عشق کا موجب ہوگا جو جلد
زوال پذیر ہو جائے گا اور اس کی کشش نہایت کمزور ہوگی ۔ لیکن وہ روحانی حُسن جس کو حُسنِ معاملہ سے
موسوم کیا گیا ہے وہ اپنی کششوں میں ایسا سخت اور زبردست ہے کہ ایک دنیا کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور
زمین و آسمان کا ذرہ ذرہ اس کی طرف کھنچا جاتا ہے اور قبولیت دعا کی بھی درحقیقت فلاسفی یہی ہے کہ جب
ایسا روحانی حسن والا انسان جس میں محبت الہیہ کی روح داخل ہو جاتی ہے جب کسی غیر ممکن اور نہایت مشکل
امر کے لئے دُعا کرتا ہے اور اُس دُعا پر پورا پورا زور دیتا ہے تو چونکہ وہ اپنی ذات میں حُسن روحانی رکھتا ہے
اس لئے خدا تعالیٰ کے امر اور اذن سے اس عالم کا ذرہ ذرہ اس کی طرف کھینچا جاتا ہے۔ پس ایسے اسباب جمع
ہو جاتے ہیں جو اس کی کامیابی کے لئے کافی ہوں ۔ تجربہ اور خدا تعالیٰ کی پاک کتاب سے ثابت ہے کہ دنیا
کے ہر ایک ذرہ کو طبعاً ایسے شخص کے ساتھ ایک عشق ہوتا ہے اور اُس کی دُعا ئیں اُن تمام ذرات کو ایسا اپنی
طرف کھینچتی ہیں جیسا کہ آہن ڈبالو ہے کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ پس غیر معمولی باتیں جن کا ذکر کسی علم طبعی اور
فلسفہ میں نہیں اس کشش کے باعث ظاہر ہو جاتی ہیں۔ اور وہ کشش طبعی ہوتی ہے۔ جب سے کہ صانع مطلق
نے عالم اجسام کو ذرات سے ترکیب دی ہے ہر ایک ذرے میں وہ کشش رکھی ہے اور ہر ایک ذرہ روحانی
حسن کا عاشق صادق ہے اور ایسا ہی ہر ایک سعید روح بھی ۔ کیونکہ وہ حُسن محلی گاہ حق ہے ۔ وہی ہی حُسن تھا جس
کے لئے فرمایا : اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ اور اب بھی بہتیرے ابلیس ہیں جو اس حُسن کو شناخت
نہیں کرتے مگر وہ حسن بڑے بڑے کام دکھلاتا رہا ہے۔
نوح میں وہی حُسن تھا جس کی پاس خاطر حضرت عزت جل شانہ کو منظور ہوئی اور تمام منکروں کو پانی کے
عذاب سے ہلاک کیا گیا۔ پھر اس کے بعد موسی ابھی وہی حُسن روحانی لے کر آیا جس نے چند روز تکلیفیں اٹھا کر آخر
فرعون کا بیڑا غرق کیا۔ پھر سب کے بعد سید الانبیاء وخیر الوریٰ مولانا وسید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
ایک عظیم الشان روحانی حسن لے کر آئے جس کی تعریف میں یہی آیت کریمہ کافی ہے: دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ
قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (النجم : ۱۰۰۹) یعنی وہ نبی جناب الہی سے بہت نزدیک چلا گیا اور پھر مخلوق کی طرف

آج 10 میں سے 10 باقی