سورة الدھر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جھکا اور اس طرح پر دونوں حقوں کو جو حق اللہ اور حق العباد ہے ادا کر دیا۔ اور دونوں قسم کا حسن روحانی ظاہر
کیا۔ اور دونوں قوسوں میں وتر کی طرح ہو گیا۔ یعنی دونوں قوسوں میں جو ایک درمیانی خط کی طرح ہو اور اس
طرح اس کا وجود واقع ہوا جیسے یہ ۔ اس حسن کو نا پاک طبع اور اندھے لوگوں نے نہ دیکھا جیسا
خالق مخلوق
قوس قوس
درمیانی خط آنحضرت
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ (الاعراف : 199 ) یعنی تیری طرف وہ دیکھتے ہیں مگر
تو انہیں دکھائی نہیں دیتا۔ آخر وہ سب اندھے ہلاک ہو گئے ۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۱۸ تا ۲۲۱)
آدم سے مراد کامل انسان ہے جب انسان کامل آدم بن جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم سجدہ
(اطاعت) کا دیتا ہے اور اس کے ہر ایک کام کو خدا تعالیٰ فرشتوں کے ذریعہ سے سرانجام کرتا ہے لیکن آدم
کامل بننے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا خدا سے سچا اور پکا تعلق ہو جب انسان ہر ایک حرکت اور سکون
حکم الہی کے نیچے ہو کر کرتا ہے تو انسان خدا کا ہو جاتا ہے تب خدا انسان کا والی وارث ہو جاتا ہے اور پھر اس پر
کوئی مخالفت سے دست اندازی نہیں کر سکتا۔ لیکن وہ آدمی جو احکام الہی کی پروا نہیں کرتا خدا بھی اُس کی پروانہیں
کرتا ۰۰۰۰۰۰۰ آدم علیہ السلام کامل انسان تھے فرشتوں کو سجدہ ( اطاعت ) کا حکم ہوا۔ اسی طرح اگر ہم میں
ہر ایک آدم بنے تو وہ بھی فرشتوں سے سجدہ کا مستحق ہے۔ (احکام جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۵ صفحه ۴)
اہلِ عرب اس قسم کے استثنا کرتے ہیں صرف و نحو میں بھی اگر دیکھا جاوے تو ایسے استثناء بکثرت ہوا
کرتے ہیں اور ایسی نظیریں موجود ہیں جیسے کہا جاوے کہ میرے پاس ساری قوم آئی مگر گدھا۔ اس سے یہ
سمجھنا کہ ساری کی ساری قوم جنس حمار میں سے تھی غلط ہے كَانَ مِنَ الْجِن کے بھی یہ معنے ہوئے کہ وہ فقط
ابلیس ہی قوم جن میں سے تھا۔ ملائکہ میں سے نہیں تھا ملائک ایک الگ پاک جنس ہے اور شیطان الگ۔
ملائکہ اور ابلیس کار از ایسا مخفی در مخفی ہے کہ بجز آمَنَّا وَ صَدَّقْنَا کے انسان کو چارہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ابلیس کو
اقتدار و توفیق نہیں دی مگر وسوسہ اندازی میں وہ محرک ہے جیسے ملائکہ پاک تحریکات کے محرک ہیں ویسے ہی
شیطان ناپاک جذبات کا محرک ہے۔ ملائکہ کی منشاء ہے کہ انسان پاکیزہ ہو مطہر ہو اور اُس کے اخلاق عمدہ
ہوں اور اس کے بالمقابل شیطان چاہتا ہے کہ انسان گندہ اور ناپاک ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ قانونِ الہی
ملائکہ وابلیس کی تحریکات کا دوش بدوش چلتا ہے۔ لیکن آخر کا ر ارادہ الہی غالب آجاتا ہے۔ گو یا پسِ پردہ ایک
جنگ ہے جو خود بخود جاری رہ کر آخر قادر و مقتدر حق کا غلبہ ہو جاتا ہے اور باطل کی شکست۔
چار چیزیں ہیں جن کی گنہ وراز کو معلوم کرنا انسان کی طاقت سے بالاتر ہے اوّل ۔ اللہ جل شانہ،
دویم - روح ، سویم ۔ ملائکہ، چہارم - ابلیس ۔ جو شخص ان چہاروں میں سے خدا تعالٰی کے وجود کا قائل ہے اور
اس کے صفات الوہیت پر ایمان رکھتا ہے۔ ضرور ہے کہ وہ ہر سہ اشیاء روح و ملائکہ وابلیس پر ایمان لا
ہا
لائے۔
(الحکم، جلد ۷ نمبر ۲۰ مورخہ ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۳)
بہت سے گناہ اخلاقی ہوتے ہیں جیسے غصہ ، غضب ، کینہ ، جوش ، ریا۔ تکبر ، حسد وغیرہ یہ سب بداخلاقیاں
ہیں جو انسان کو جہنم تک پہنچا دیتی ہیں انہی میں سے ایک گناہ جس کا نام تکبر ہے شیطان نے کیا تھا یہ بھی ایک
بد خلقی ہی تھی جیسے لکھا ہے ۔ آبی وَ اسْتَكْبَرَ (البقرۃ: ۳۵) اور پھر اس کا نتیجہ کیا ہوا وہ مردود خلائق ٹھہرا۔ اور
ہمیشہ کے لیے لعنتی ہو اگر یا درکھو کہ یہ تکبر صرف شیطان ہی میں نہیں ہے بلکہ بہت ہیں جو اپنے غریب بھائیوں
پر تکبر کرتے ہیں اور اس طرح پر بہت سی نیکیوں سے محروم رہ جاتے ہیں اور یہ تکبر کئی طرح پر ہوتا ہے کبھی
دولت کے سبب سے کبھی علم کے سبب سے کبھی حسن کے سبب سے اور کبھی نسب کے سبب سے ، غرض مختلف
صورتوں سے تکبر کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ وہی محرومی ہے ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
وَ قُلْنَا يَادَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُهَا وَلَا
تَقْرَبَا هُذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّلِمِينَ )
حوا پسلی ہی سے بنائی گئی ہیں ہم اللہ تعالیٰ کی قدرت پر ایمان لاتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی کہے کہ پھر ہماری
پہلی نہ ہوتی تو میں کہتا ہوں کہ یہ قیاس ، قیاس مع الفارق ہے اللہ تعالیٰ کو اپنے اوپر قیاس نہ کرو۔ میں اگر
خدا تعالیٰ کو قادر اور عظیم الشان نہ دیکھتا تو یہ دُعاؤں کی قبولیت کے نمونے جو دیکھتا ہوں نظر نہ آتے
۔۔۔۔۔ پس یہ کہنا کہ آدم علیہ السلام کی پہلی نکال لی تھی اور حوا اس پہلی سے بنی تو پھر پہلی کہاں سے آ گئی سخت
بیوقوفی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سوء ادبی ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه (۲)
انبیاء علیہم السلام کے گلہ کرنے سے بھی انسان کا فر ہو جاتا ہے۔ چونکہ وہ ان تعلقات سے محض نا آشنا ہوتا
ہے جو انبیاء ورسل اور اللہ تعالیٰ میں ہوتے ہیں۔ اس لئے کسی ایسے امر کو جو ہماری سمجھ اور دانش سے بالاتر اور
بالاتر ہے اپنی عقل کے پیمانہ سے نا پنا صریح حماقت ہے۔ مثلاً آدم علیہ السلام کا گلہ کرنے لگے کہ انہوں نے
درخت ممنوع کا پھل کھایا۔ یا عَبَسَ وَ تَوَلَّى (عبس :(۲) کو لے بیٹھے ۔ ایسی حرکت آداب الرسل کے خلاف
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴، ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل و یکم مئی ۱۹۰۴ء صفحه ۲)
ہے اور کفر کی حد تک پہنچا دیتی ہے۔