سورة القَدر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں ہوں کہ جس نے جنگ کی بلکہ مشرب حسن پر ہوں کہ جس نے جنگ نہ کی ، میں نے سمجھا کہ روزہ کی
طرف اشارہ ہے۔ چنانچہ میں نے چھ ماہ تک روزے رکھے۔ اس اثنا میں میں نے دیکھا کہ انوار کے
ستونوں کے ستون آسمان پر جا رہے ہیں ، یہ امر مشتبہ ہے کہ انوار کے ستون زمین سے آسمان پر جاتے تھے یا
میرے قلب سے۔ لیکن یہ سب کچھ جوانی میں ہو سکتا تھا اور اگر اس وقت میں چاہتا تو چار سال تک روزہ رکھ
سکتا تھا ۔۔۔ خدا تعالیٰ کے احکام دو قسموں میں تقسیم ہیں ایک عبادات مالی دوسرے عبادات بدنی عبادات مالی
تو اسی کے لئے ہیں جس کے پاس مال ہو اور جس کے پاس نہیں وہ معذور ہیں ۔ اور عبادات بدنی کو بھی انسان
عالم جوانی میں میں ہی ادا کر سکتا ہے ورنہ ۶۰ سال جب گزرے تو طرح طرح کے عوارضات لاحق ہوتے ہیں ۔
نزول الماء وغیرہ شروع ہو کر بینائی میں فرق آجاتا ہے۔ یہ ٹھیک کہا کہ پیری و صد عیب اور جو کچھ انسان جوانی
میں کر لیتا ہے اُسی کی برکت بڑھاپے میں بھی ہوتی ہے اور جس نے جوانی میں کچھ نہیں کیا اُسے بڑھاپے میں
بھی صد با رنج برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ موئے سفید از اجل آرد پیام ۔ انسان کا یہ فرض ہونا چاہئے
کہ حسب استطاعت خدا کے فرائض بجالا وے۔ روزہ کے بارے میں خدا فرماتا ہے : وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ
لكُمْ یعنی اگر تم روزہ رکھ بھی لیا کرو تو تمہارے واسطے بڑی خیر ہے۔
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۵۲)
میں نے قرآن کے لفظ میں غور کی تب مجھ پر کھلا کہ اس مبارک لفظ میں ایک زبردست پیشگوئی ہے وہ یہ
ہے کہ یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ میں تو اور بھی زیادہ یہی پڑھنے کے قابل
کتاب ہوگی جبکہ اور کتابیں بھی پڑھنے میں اس کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔ اُس وقت اسلام کی عزت
بچانے کے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے یہی ایک کتاب پڑھنے کے قابل ہوگی اور دیگر کتا بیں
قطعاً چھوڑ دینے کے لائق ہوں گی ۔ (اور فرمایا ) فرقان کے بھی یہی معنے ہیں یعنی یہی ایک کتاب حق و باطل
میں فرق کرنے والی ٹھہرے گی اور کوئی حدیث کی یا اور کوئی کتاب اس حیثیت اور پایہ کی نہ ہوگی ۔۔۔۔۔ اب
سب کتابیں چھوڑ دو اور رات دن کتاب اللہ ہی کو پڑھو ۔۔۔۔ بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن رآن کریم کی
طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جھکا رہے ۔۔۔۔۔ ہماری جماعت کو چاہئے کہ
قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان و دل سے مصروف ہو جائیں اور حدیثوں کے شغل کو ترک کر دیں ۔۔۔۔
بڑے تاسف کا مقام ہے کہ قرآن کریم کا وہ اعتنا اور تدارس نہیں کیا جاتا جو احادیث کا کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔اس
وقت قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لو تو تمہاری فتح ہے۔ اس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہ سکے گی۔ میں کہتا
ہوں در حقیقت یہی ایک ہتھیار ہے جواب بھی کارگر ہے اور ہمیشہ کے لئے کارگر ہوگا اور پہلے بھی قرنِ اوّل
میں یہی ایک حربہ تھا جو خود حضور سرور عالم علیہ الصلوۃ والسلام اور صحابہ کے ہاتھ میں تھا۔ مبار کی اور صد ہزار
مبار کی ہے اُس قوم کو، جو اس کے اختیار کرنے اور اسی لگا نہ کتاب کو اپنا مایہ ایمان قرار دینے میں ذرا بھی تردد
اور تذبذب میں نہیں پڑی، بڑے جوش اور خوشی سے آگے بڑھ کر اس فرقان اور نور کو لبیک کہا۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۶،۵ )
هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتِ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ یعنی قرآن میں تین صفتیں ہیں۔ اول یہ کہ جو علوم دین
لوگوں کو معلوم نہیں رہے تھے ان کی طرف ہدایت فرماتا ہے۔ دوسرے جن علوم میں پہلے کچھ اجمال چلا آتا
تھا،
ا، ان کی تفصیل بیان کرتا ہے۔ تیسرے جن امور میں اختلاف اور تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ ان میں قولِ فیصل بیان
کر کے حق اور باطل میں فرق ظاہر کرتا ہے۔
(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۲۵)
وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔
اور جب تجھ سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو میں نزدیک ہوں دُعا کرنے والے کی
دعا قبول کرتا ہوں ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۰۳ حاشیه حاشه در حاشیه نمبر (۳)
جب میرے بندے میرے بارہ میں سوال کریں تو ان کو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں یعنی جب وہ لوگ
جو اللہ رسول پر ایمان لائے ہیں یہ پتہ پوچھنا چاہیں کہ خدا تعالیٰ ہم سے کیا عنایات رکھتا ہے جو ہم سے مخصوص
ہوں اور غیروں میں نہ پائی جاویں۔ تو ان کو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں یعنی تم میں اور تمہارے غیروں میں
یہ فرق ہے کہ تم میرے مخصوص اور قریب ہو اور دوسرے مہجور اور دور ہیں جب کوئی دُعا کرنے والوں میں سے
جو تم میں سے دُعا کرے دُعا کرتے ہیں تو میں اس کا جواب دیتا ہوں یعنی میں اس کا ہمکلام ہو جاتا ہوں اور
اس سے باتیں کرتا ہوں اور اس کی دعا کو پایہ قبولیت میں جگہ دیتا ہوں پس چاہئے کہ قبول کر میں حکم میرے کو
اور ایمان لاویں تا کہ بھلائی پاویں۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۶)
اور پھر فرمایا کہ جب میرے مخصوص بندے ( جو برگزیدہ ہیں ) میرے بارہ میں سوال کریں اور پوچھیں
کہ کہاں ہے تو انہیں معلوم ہو کہ میں بہت ہی قریب ہوں ۔ اپنے مخلص بندوں کی دعا سنتا ہوں جب ہی کہ کوئی
مخلص بندہ دعا کرتا ہے (خواہ دل سے یا زبان سے ) سن لیتا ہوں (پس اس سے قرب ظاہر ہے ) مگر چاہئے
کہ وہ ایسی اپنی حالت بنائے رکھیں جس سے میں ان کی دعائن لیا کروں۔ یعنی انسان اپنا حجاب آپ ہو جاتا
ہے۔ جب پاک حالت کو چھوڑ کر دور جا پڑتا ہے تب خدائے تعالیٰ بھی اُس سے دُور ہو جاتا ہے اور چاہیئے کہ
ایمان اپنا مجھ پر ثابت رکھیں ( کیونکہ قوت ایمانی کی برکت سے دُعا جلد قبول ہوتی ہے ) اگر وہ ایسا کریں تو
رشد حاصل کر لیں گے یعنی ہمیشہ خدائے عز و جل اُن کے ساتھ ہوگا ۔ اور کبھی عنایت و رہنمائی الہی اُن سے
الگ نہیں ہوگی ۔ سو استجاب دعاء بھی اولیاء اللہ کے لئے ایک بھاری نشان ہے۔ فتدبر ! منہ
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۸۱ حاشیه )
ہر ایک پکارنے والے کی پکار کو سننے والا اور جواب دینے والا یعنی دُعاؤں کا قبول کرنے والا ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۶)
یعنی اگر میرے بندے میری نسبت سوال کریں کہ وہ کہاں ہے؟ تو ان کو کہہ کہ وہ تم سے بہت ہی قریب
ہے۔ میں دعا کرنے والے کی دُعا سنتا ہوں ۔ پس چاہئے کہ وہ دُعاؤں سے میرا وصل ڈھونڈیں اور مجھ پر
ایمان لاویں تا کامیاب ہو دیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۶)
اور جب میرے پرستار تجھ سے پوچھیں تو میں نزدیک ہوں یعنی دوستوں کے لئے نزدیک اور دشمنوں کے
لئے دور۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۲)
یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں کہ خدا کے وجود پر دلیل کیا ہے تو اس کا یہ
جواب ہے کہ میں بہت نزدیک ہوں یعنی کچھ بڑے دلائل کی حاجت نہیں۔ میرا وجود نہایت اقرب طریق
سے سمجھ آ سکتا ہے اور نہایت آسانی سے میری ہستی پر دلیل پیدا ہوتی ہے اور وہ دلیل یہ ہے کہ جب کوئی دُعا
کرنے والا مجھے پکارے تو میں اُس کی سنتا ہوں اور اپنے الہام سے اس کی کامیابی کی بشارت دیتا ہوں جس
سے نہ صرف میری ہستی پر یقین آتا ہے بلکہ میرا قادر ہونا بھی بپا یہ یقین پہنچتا ہے لیکن چاہیے کہ لوگ ایسی
حالت تقویٰ اور خدا ترسی کی پیدا کریں کہ میں اُن کی آواز سنوں۔ اور نیز چاہیے کہ وہ مجھ پر ایمان لاویں اور
قبل اس کے جو اُن کو معرفتِ تامہ ملے اس بات کا اقرار کریں کہ خدا موجود ہے اور تمام طاقتیں اور قدرتیں
رکھتا ہے کیونکہ جو شخص ایمان لاتا ہے اُسی کو عرفان دیا جاتا ہے۔ (ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۶۱،۲۶۰)
یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں کہ وہ کہاں ہے۔ پس جواب یہ ہے کہ ایسا نزدیک
ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نزدیک نہیں جو شخص مجھ پر ایمان لا کر مجھے پکارتا ہے تو میں اس کا جواب دیتا ہوں ۔
ہر ایک چیز کی گن میرے ہاتھ میں ہے اور میرا علم سب پر محیط ہے۔ میں ہی ہوں جو زمین و آسمان کو اٹھا رہا
ہوں۔ میں ہی ہوں جو تمہیں خشکی تری میں اُٹھا رہا ہوں ۔ نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۴)
یعنی اگر میرے بندے میرے وجود سے سوال کریں کہ کیوں کر اس کی ہستی ثابت ہے اور کیوں کر سمجھا
جائے کہ خدا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ میں بہت ہی نزدیک ہوں ۔ میں اپنے پکارنے والے کو جواب
دیتا ہوں ۔ اور جب وہ مجھے پکارتا ہے تو میں اُس کی آواز سنتا ہوں ۔ اور اُس سے ہم کلام ہوتا ہوں ۔ پس
چاہئے کہ اپنے تئیں ایسے بناویں کہ میں اُن سے ہم کلام ہو سکوں ۔ اور مجھ پر کامل ایمان لاویں تا اُن کو میری
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۹)
راہ ملے۔
ہے۔
چاہئے کہ میرے حکموں کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لاویں تا کہ ان کا بھلا ہو۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۱۵)
قرآن شریف نے جو کہا ہے : أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دُعا کا جواب ملتا
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۲)
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ یعنی میں تو بہ کرنے والے کی توبہ قبول کرتا ہوں خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ اُس
اقرار کو جائز قرار دیتا ہے جو کہ سچے دل سے تو بہ کرنے والا کرتا ہے اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے اس قسم کا اقرار
نہ ہوتا تو پھر تو بہ کا منظور ہونا ایک مشکل امر تھا۔ سچے دل سے جو اقرار کیا جاتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پھر
خدا تعالیٰ بھی اپنے تمام وعدے پورے کرتا ہے جو اُس نے تو بہ کرنے والوں کے ساتھ کئے ہیں ۔ اور اسی
وقت سے ایک ایک نور کی تجلی اس کے دل میں شروع ہو جاتی ہے جب انسان یہ اقرار کرتا ہے کہ میں تمام
گناہوں سے بچوں گا اور دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۷)
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ کے یہی معنے ہیں کہ اگر سوال ہو کہ خدا کا علم کیوں کر ہوا۔ تو
جواب یہ ہے کہ اسلام کا خدا بہت قریب ہے۔ اگر کوئی اُسے سچے دل سے بلاتا ہے۔ تو وہ جواب دیتا ہے۔
دوسرے فرقوں کے خدا قریب نہیں ہیں بلکہ اس قدر دور ہیں کہ اُن کا پتہ ہی ندارد۔ اعلیٰ سے اعلیٰ غرض عابد اور
ہوتا ہے۔
پرستار کی یہی ہے کہ اس کا قرب حاصل ہو اور یہی ذریعہ ہے۔ جس سے اس کی ہستی پر یقین حاصل ہو
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے بھی یہی معنے ہیں کہ وہ جواب دیتا ہے گونگا نہیں ہے۔ دوسرے تمام دلائل
اس کے آگے بیچ ہیں ۔ کلام ایک ایسی شے ہے جو کہ دیدار کے قائم مقام ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۹ مورخہ یکم اگست ۱۹۰۴ صفحه ۳)
جب میرا بندہ میری بابت سوال کرے پس میں بہت ہی قریب ہوں میں پکارنے والے کی دُعا کو قبول
کرتا ہوں جب وہ پکارتا ہے۔ بعض لوگ اُس کی ذات پر شک کرتے ہیں۔ پس میری ہستی کا نشان یہ ہے کہ
تم مجھے پکارو اور مجھ سے مانگو۔ میں تمہیں پکاروں گا اور جواب دوں گا۔ اور تمہیں یاد کروں گا۔ اگر یہ کہو کہ ہم
پکارتے ہیں پر وہ جواب نہیں دیتا تو دیکھو کہ تم ایک جگہ کھڑے ہو کر ایک ایسے شخص کو جو تم سے بہت دور ہے
پکارتے ہو اور تمہارے اپنے کانوں میں کچھ نقص ہے۔ وہ شخص تو تمہاری آواز سن کر تم کو جواب دے گا۔ مگر
جب وہ دور سے جواب دے گا تو تم باعث بہرہ پن کے سن نہیں سکو گے ۔ پس جوں جوں تمہارے درمیانی
پر دے اور حجاب اور ڈوری ڈور ہوتی جاوے گی تو تم ضرور آواز کو سنو گے۔ جب سے دنیا کی پیدائش ہوئی ہے دنیا
اس بات کا ثبوت چلا آتا ہے کہ وہ اپنے خاص بندوں سے ہم کلام ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو رفتہ رفتہ بالکل
یہ بات نابود ہو جاتی کہ اُس کی کوئی ہستی ہے بھی پس خدا کی ہستی کے ثبوت کا سب سے زبردست ذریعہ یہی
ہے کہ ہم اُس کی آواز کو سن لیں۔ یا دیدار یا گفتار ۔ پس آج کل کا گفتار قائم مقام ہے دیدار کا۔ ہاں جب
تک خدا کے اور اس سائل کے درمیان کوئی حجاب ہے اُس وقت تک ہم سن نہیں سکتے جب درمیانی پردہ اُٹھ
جاوے گا تو اُس کی آواز سنائی دے گی۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹،۳۸ مورخہ ۱۰-۱۷ نومبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۶، ۷ )
دُعا خدا تعالیٰ کی ہستی کا زبردست ثبوت ہے چنانچہ خدا تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى
عَنِي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۔ یعنی جب میرے بندے تجھ سے سوال کریں کہ خدا
کہاں ہے اور اس کا کیا ثبوت ہے تو کہہ دو کہ وہ بہت ہی قریب ہے۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب کوئی دُعا
کرنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کو جواب دیتا ہوں یہ جواب کبھی رویا صالحہ کے ذریعہ ملتا ہے اور کبھی
کشف اور الہام کے واسطے سے اور علاوہ بریں دُعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور طاقتوں کا اظہار
ہوتا ہے۔ اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسا قادر ہے جب کہ مشکلات کو حل کر دیتا ہے۔ غرض دُعا بڑی دولت
اور طاقت ہے اور قرآن شریف میں جابجا اس کی ترغیب دی ہے اور ایسے لوگوں کے حالات بھی بتائے ہیں
جنہوں نے دُعا کے ذریعہ اپنے مشکلات سے نجات پائی ۔ انبیاء علیہم السلام کی زندگی کی جڑ اور ان کی
کامیابیوں کا اصل اور سچا ذریعہ یہی دُعا ہے۔ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی ایمانی اور عملی طاقت کو بڑھانے
کے واسطے دُعاؤں میں لگے رہو ۔ دُعاؤں کے ذریعہ سے ایسی تبدیلی ہوگی جو خدا کے فضل سے خاتمہ بالخیر ہو
جاوے گا ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ صفحه (۳)
معرفت فضل کے ذریعہ سے حاصل ہوتی ہے اور پھر فضل کے ذریعہ سے ہی باقی رہتی ہے۔ فضل معرفت کو
نہایت مصفی اور روشن کر دیتا ہے اور حجابوں کو درمیان سے اُٹھا دیتا ہے اور نفس اتارہ کے لئے گردو غبار کو دور کر
دیتا ہے اور روح کو قوت اور زندگی بخشتا ہے اور نفس امارہ کو امارگی کے زندان سے نکالتا ہے اور بدخواہشوں کی
پلیدی سے پاک کرتا ہے اور نفسانی جذبات کے تند سیلاب سے باہر لاتا ہے۔ تب انسان میں ایک تبدیلی
پیدا ہوتی ہے اور وہ بھی گندی زندگی سے طبعاً بیزار ہو جاتا ہے کہ بعد اس کے پہلی حرکت جو فضل کے ذریعہ
سے رُوح میں پیدا ہوتی ہے وہ دُعا ہے۔ یہ خیال مت کرو کہ ہم بھی ہر روز دُعا کرتے ہیں اور تمام نماز دُعا ہی
رنگ
ہے جو ہم پڑھتے ہیں ۔ کیونکہ وہ دُعا جو معرفت کے بعد اور فضل کے ذریعہ سے پیدا ہوتی ہے وہ اور
اور کیفیت رکھتی ہے، وہ فنا کرنے والی چیز ہے، وہ گداز کرنے والی آگ ہے، وہ رحمت کو کھینچنے والی ایک
مقناطیسی کشش ہے، وہ موت ہے پر آخر کو زندہ کرتی ہے۔ وہ ایک تندسیل ہے پر آخر کوشتی بن جاتی ہے۔ ہر
ایک بگڑی ہوئی بات اس سے بن جاتی ہے اور ہر ایک زہر آخر اس سے تریاق ہو جاتا ہے۔
لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲۲)
دُعا خدا سے آتی ہے اور خدا کی طرف ہی جاتی ہے۔ دُعا سے خدا ایسا نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ تمہاری
جان تم سے نزدیک ہے۔ دُعا کی پہلی نعمت یہ ہے کہ انسان میں پاک تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ پھر اس تبدیلی
سے خدا بھی اپنے صفات میں تبدیلی کرتا ہے اور اس کے صفات غیر متبدل ہیں مگر تبدیلی یافتہ کے لئے اُس کی
ایک الگ تجلی ہے جس کو دنیا نہیں جانتی۔ گویا وہ اور خدا ہے حالانکہ اور کوئی خدا نہیں ۔ مگر نئی تجلی نئے رنگ
میں اس کو ظاہر کرتی ہے۔ تب اس خاص تجلی کے شان میں اس تبدیل یافتہ کے لئے وہ کام کرتا ہے جو
دوسروں کے لئے نہیں کرتا ، یہی وہ خوارق ہے۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۲۳)
دعا میں ایک موت ہے اور اس کا بڑا اثر یہی ہوتا ہے کہ انسان ایک طرح سے مرجاتا ہے۔ مثلاً ایک
انسان ایک قطرہ پانی کا پی کر اگر دعوی کرے کہ میری پیاس بجھ گئی یا اُسے بڑی پیاس تھی تو وہ جھوٹا ہے ہاں
اگر پیالہ بھر کر پیوے تو اس کی بات کی تصدیق ہوگی ۔ پوری سوزش اور گدازش کے ساتھ جب ایک رنگ میں
دُعا کی جاتی ہے۔ حتی کہ روح گداز ہو کر آستانہ الہی پر گر پڑتی ہے اور اسی کا نام دُعا ہے اور الہی سنت یہی ہے
کہ جب ایسی دُعا ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ یا تو اُسے قبول کرتا ہے اور یا جواب دیتا ہے ۔۔۔۔ بات کر کے بتلا دیتا
ہے۔۔۔۔۔۔ مکالمات الہیہ میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی زبان پر کلام جاری کر رہا ہے
اور وہ ایسی طاقت اور شدت سے ہوتی ہے جیسے ایک فولادی میخ دھنستی جاتی ہے ایسی لطافت ہوتی ہے کہ گویا
خدا کا کلام ہے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸۶)
دیکھو ایک بچہ جب بھوک سے بیتاب اور بے قرار ہو کر دودھ کے لئے چلاتا ہے اور چیختا ہے تو ماں کے
پستان میں دودھ جوش مار کر آ جاتا ہے حالانکہ بچہ تو دعا کا نام بھی نہیں جانتا لیکن یہ کیا سبب ہے کہ اس کی چھینٹیں
دودھ کو جذب کر لاتی ہیں یہ ایک ایسا امر ہے کہ عموماً ہر ایک صاحب کو اس کا تجربہ ہے بعض اوقات ایسا دیکھا
گیا ہے۔ کہ مائیں اپنی چھاتیوں میں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتی ہیں اور بسا اوقات ہوتا بھی نہیں لیکن جو نہی
بچہ کی دردناک چیخ کان میں پہنچی فوراً دودھ اُتر آیا ہے کہ جیسے بچہ کی ان چیخوں کو دودھ کے جذب اور کشش
کے ساتھ ایک علاقہ ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کے حضور ہماری چلا ہٹ ایسی ہی اضطراری ہو تو وہ
اُس کے فضل اور رحمت کو جوش دلاتی ہے اور اُس کو کھینچ لاتی ہے اور میں اپنے تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ خدا کے
فضل اور رحمت کو جو قبولیت دعا کی صورت میں آتا ہے میں نے اپنی طرف کھنچتے ہوئے محسوس کیا ہے بلکہ میں
تو یہ کہوں گا کہ دیکھا ہے۔ ہاں آج کل کے زمانہ کے تاریک دماغ فلاسفر اس کو محسوس نہ کر سکیں یا نہ دیکھ سکیں
تو یہ صداقت دنیا سے اُٹھ نہیں سکتی اور خصوصاً ایسی حالت میں جب کہ میں قبولیت دعا کا نمونہ دکھانے کے
لئے ہر وقت طیار ہوں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۳)
دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا جس نے دُعا کی تعلیم نہیں دی یہ دُعا ایک ایسی شے ہے جو عبودیت اور ربوبیت
میں ایک رشتہ پیدا کرتی ہے۔ اس راہ میں قدم رکھنا بھی مشکل ہے لیکن جو قدم رکھتا ہے پھر دُعا ایک ایسا ذریعہ
ہے کہ ان مشکلات کو آسان اور سہل کر دیتا ہے ۔۔۔۔ جب انسان خدا تعالی سے متواتر دُعائیں مانگتا ہے تو وہ
اور ہی انسان ہو جاتا ہے اس کی روحانی کدورتیں دور ہو کر اس کو ایک قسم کی راحت اور سرور ملتا ہے اور ہر قسم
کے تعصب اور ریا کاری سے الگ ہو کر وہ تمام مشکلات کو جو اس کی راہ میں پیدا ہوں برداشت کر لیتا ہے خدا
کے لئے ان سختیوں کو جو دوسرے برداشت نہیں کرتے اور نہیں کر سکتے صرف اس لئے کہ خدا تعالیٰ راضی ہو
جاوے برداشت کرتا ہے تب خدا تعالیٰ جو رحمن رحیم خدا ہے اور سراسر رحمت ہے اس پر نظر کرتا ہے اور اس کی
ساری کلفتوں اور کدورتوں کو سرور سے بدل دیتا ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ مئی ۱۹۰۱ صفحه ۳، ۴)
دُعار بو بیت اور عبودیت کا ایک کامل رشتہ ہے اگر دُعاؤں کا اثر نہ ہوتا تو پھر اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخه ۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳)
دُعا ایسی چیز ہے کہ خشک لکڑی کو بھی سر سبز کر سکتی ہے۔ اور مردہ کو زندہ کر سکتی ہے اس میں بڑی تاثیریں ہیں
جہاں تک قضاء قدر کے سلسلہ کو اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے کوئی کیسا ہی معصیت میں غرق ہود عا اُس کو بچالے گی۔
اللہ تعالیٰ اُس کی دستگیری کرے گا اور وہ خود محسوس کرلے گا کہ میں اب اور ہوں ۔ دیکھو جو شخص مسموم ہے
کیا وہ اپنا علاج آپ کر سکتا ہے اُس کا علاج تو دوسرا ہی کرلے گا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے تطہیر کے لئے یہ
سلسلہ قائم کیا ہے اور مامور کی دُعا ئیں تطہیر کا بہت بڑا ذریعہ ہوتی ہیں دُعا کرنا اور کرانا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں
ہے دُعا کے لئے جب درد سے دل بھر جاتا ہے اور سارے حجابوں کو توڑ دیتا ہے اس وقت سمجھنا چاہیئے کہ دُعا
قبول ہوگئی ۔ یہ اسم اعظم ہے اس کے سامنے کوئی انہونی چیز نہیں ہے۔ ایک خبیث کے لئے جب دُعا کے ایسے
اسباب میسر آجائیں تو یقیناً وہ صالح ہو جاوے اور بغیر دُعا کے وہ اپنی توبہ پر بھی قائم نہیں رہ قائم نہیں رہ سکتا ۔ بیمار اور
محجوب اپنی دستگیری آپ نہیں کر سکتا۔ سنت اللہ کے موافق یہی ہوتا ہے کہ جب دُعا ئیں انتہا تک پہنچتی ہیں تو
ایک شعلہ نور کا اُس کے دل پر گرتا ہے جو اُس کی ساری خباثتوں کو جلا کر تار یکی دور کر دیتا اور اندر ایک روشنی
پیدا کرتا ہے۔
جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ء صفحه ۶،۵ )
الحکم جلد
ساری عقدہ کشائیاں دُعا سے ہو جاتی ہیں ۔ الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۳)
اسلام کی صداقت اور حقیقت دعاہی کے نکتہ کے نیچے خفی ہے کیونکہ اگر دُعا نہیں تو نماز بے فائدہ زکوۃ بے سود
اور اسی طرح سب اعمال معاذ اللہ لغو ٹھہرتے ہیں ۔ الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ راپریل ۱۹۰۳ ء صفحه (۳)
اللہ جل شانہ نے جو دروازہ اپنی مخلوق کی بھلائی کے لئے کھولا ہے وہ ایک ہی ہے یعنی دُعا۔ جب کوئی
شخص بکاء وزاری سے اس دروازہ میں داخل ہوتا ہے تو وہ مولائے کریم اُس کو پاکیزگی و طہارت کی چادر پہنا
دیتا ہے اور اپنی عظمت کا غلبہ اُس پر اس قدر کر دیتا ہے کہ بے جا کاموں اور ناکارہ حرکتوں سے وہ کوسوں
بھاگ جاتا ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ صفحه (۱۴)
حصول فضل کا اقرب طریق دُعا ہے اور دُعا کامل کے لوازمات یہ ہیں کہ اس میں رفت ہو اضطراب اور
گدازش ہو۔ جو دعا عاجزی اضطراب اور شکستہ دلی سے بھری ہوئی ہو وہ خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچ لاتی ہے اور
قبول ہو کر اصل مقصد تک پہنچاتی ہے۔ مگر مشکل یہ ہے کہ یہ بھی خدائے تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہو
سکتی۔ اور پھر اس کا علاج یہی ہے کہ دُعا کرتا رہے خواہ کیسی ہی بے دلی اور بے ذوقی ہولیکن یہ سیر نہ ہو تکلف
اور تصنع سے کرتا ہی رہے اصلی اور حقیقی دُعا کے واسطے بھی دُعا ہی کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگ دُعا کرتے
ہیں اور ان کا دل سیر ہو جاتا ہے وہ کہہ اُٹھتے ہیں کہ کچھ نہیں بنتا مگر ہماری نصیحت یہ ہے کہ اس خاک پیزی ہی
میں برکت ہے کیونکہ آخر گو ہر مقصود اسی سے نکل آتا ہے اور ایک دن آ جاتا ہے کہ جب اس کا وہ دل زبان
کے ساتھ متفق ہو جاتا ہے اور پھر خود ہی وہ عاجزی اور رقت جو دُعا کے لوازمات ہیں پیدا ہو جاتے ہیں ۔ جو
رات کو اُٹھتا ہے خواہ کتنی ہی عدم حضوری اور بے صبری ہو لیکن اگر وہ اس حالت میں بھی دُعا کرتا ہے کہ الہی
دل تیرے ہی قبضہ و تصرف میں ہے تو اس کو صاف کر دے اور عین قبض کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے بسط
چاہے تو اس قبض میں سے بسط نکل آئے گی اور رقت پیدا ہو جائے گی یہی وہ وقت ہوتا ہے جو قبولیت کی گھڑی
کہلاتا ہے وہ دیکھے گا کہ اس وقت روح آستانہ الوہیت پر پانی کی طرح بہتی ہے اور گویا ایک قطرہ ہے جو
اوپر سے نیچے کی طرف گرتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ راگست ۱۹۰۳ صفحه (۳)
دُعا تو ایک ایسی چیز ہے جو ہر مشکل کو آسان کر دیتی ہے دعا کے ساتھ مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہو
جاتا ہے لوگوں کو دعا کی قدر و قیمت معلوم نہیں وہ بہت جلد ملول ہو جاتے ہیں اور ہمت ہار کر چھوڑ بیٹھتے ہیں۔
حالانکہ دُعا ایک استقلال اور مداومت کو چاہتی ہے۔ جب انسان پوری ہمت سے لگا رہتا ہے تو پھر ایک
بد خلقی کیا ہزاروں بدخلقیوں کو اللہ تعالیٰ دُور کر دیتا ہے اور اُسے کامل مومن بنا دیتا ہے لیکن اس کے واسطے
اخلاص اور مجاہدہ شرط ہے جو دعاہی سے پیدا ہوتا ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ء صفحه (۴)
انسان کو چاہئے کہ اس زندگی کو اس قدر قبیح خیال کر کے اس سے نکلنے کے لئے کوشش کرے اور دُعا سے
کام لے کیونکہ جب وہ حق تدبیر ادا کرتا ہے اور پھر سچی دُعاؤں سے کام لیتا ہے تو آخر اللہ تعالیٰ اُس کو نجات
دے دیتا ہے اور وہ گناہ کی زندگی سے نکل آتا ہے۔ کیونکہ دُعا بھی کوئی معمولی چیز نہیں ہے بلکہ وہ بھی ایک
موت ہی ہے جب اس موت کو انسان قبول کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کو مجرمانہ زندگی سے جو موت کا موجب
ہے بچا لیتا ہے اور اُس کو ایک پاک زندگی عطا کرتا ہے۔
بہت سے لوگ دُعا کو ایک معمولی چیز سمجھتے ہیں سو یا د رکھنا چاہئے کہ دُعا یہی نہیں کہ معمولی طور پر نماز پڑھ کر
ہاتھ اُٹھا کر بیٹھ گئے اور جو کچھ آیا منہ میں سے کہہ دیا۔ اس دُعا سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ دُعائری ایک
منتر کی طرح ہوتی ہے نہ اس میں دل شریک ہوتا ہے اور نہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور طاقتوں پر کوئی ایمان ہوتا
ہے۔ یا د رکھو! دعا ایک موت ہے اور جیسے موت کے وقت اضطراب اور بے قراری ہوتی ہے اسی طرح پر دُعا
کے لئے بھی ویسا ہی اضطراب اور جوش ہونا ضروری ہے اس لئے دُعا کے واسطے پورا پورا اضطراب اور گدازش
جب تک نہ ہو تو بات نہیں بنتی پس چاہئے کہ راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر نہایت تضرع اور زاری و ابتہال کے ساتھ
خدا تعالیٰ کے حضور اپنی مشکلات کو پیش کرے اور اس دعا کو اس حد تک پہنچاوے کہ ایک موت کی سی صورت
واقع ہو جاوے اُس وقت دُعا قبولیت کے درجہ تک پہنچتی ہے۔
یہ بھی یاد رکھو کہ سب سے اول اور ضروری دُعا یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک صاف کرنے
کی دُعا کرے۔ ساری دُعاؤں کا اصل اور جز یہی دُعا ہے کیونکہ جب یہ دعا قبول ہو جاوے اور انسان ہر قسم کی
گندگیوں اور آلودگیوں سے پاک صاف ہو کر خدا تعالیٰ کی نظر میں مطہر ہو جاوے تو پھر دوسری دُعائیں جواس
کی حاجات ضروریہ کے متعلق ہوتی ہیں وہ اُس کو مانگنی بھی نہیں پڑتی ہیں وہ خود بخو دقبول ہوتی چلی جاتی ہیں۔
بڑی مشقت اور محنت طلب یہی دُعا ہے کہ وہ گناہوں سے پاک ہو جاوے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں متقی اور
راست باز ٹھہرایا جاوے۔ یعنی اوّل اوّل جو حجاب انسان کے دل پر ہوتے ہیں اُن کا دور ہونا ضروری ہے
جب وہ دُور ہو گئے تو دوسرے حجابوں کے دور کرنے کے واسطے اس قدر محنت اور مشقت کرنی نہیں پڑے گی۔
کیونکہ خدا تعالیٰ کا فضل اس کے شامل حال ہو کر ہزاروں خرابیاں خود بخود دور ہونے لگتی ہیں اور جب اندر
پاکیزگی اور طہارت پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ خود بخوداُس کا متکفل
اور متوتی ہوتا ہے اور اس سے پہلے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی کسی حاجت کو مانگے اللہ تعالیٰ خود اُس کو پورا کر دیتا
ہے۔ یہ ایک بار یک ستر ہے جو اُس وقت کھلتا ہے جب انسان اس مقام پر پہنچتا ہے اس سے پہلے اس کی سمجھ
میں آنا بھی مشکل ہوتا ہے لیکن یہ ایک عظیم الشان مجاہدہ کا کام ہے کیونکہ دعا بھی ایک مجاہدہ کو چاہتی ہے جو
شخص دُعا سے لا پروائی کرتا ہے اور اُس سے دور رہتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اُس کی پروا نہیں کرتا اور اُس سے دور ہو
جاتا ہے۔ جلدی اور شتاب کاری یہاں کام نہیں دیتی خدا تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے جو چاہے عطا کرے اور
جب چاہے عنایت فرمائے۔ سائل کا کام نہیں ہے کہ وہ فی الفور عطا نہ کئے جانے پر شکایت کرے اور بدظنی
کرے بلکہ استقلال اور صبر سے مانگتا چلا جاوے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ صفحه ۶،۵)
دُعا کے اندر قبولیت کا اثر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب وہ انتہائی درجہ کے اضطرار تک پہنچ جاتی ہے جب
انتہائی درجہ اضطرار کا پیدا ہو جاتا ہے اُس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُس کی قبولیت کے آثار اور سامان بھی
پیدا ہو جاتے ہیں۔ پہلے سامان آسمان پر کئے جاتے ہیں اس کے بعد وہ زمین پر اثر دکھاتے ہیں۔ یہ چھوٹی
سی بات نہیں بلکہ ایک عظیم الشان حقیقت ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ جس کو خدائی کا جلوہ دیکھنا ہوا سے چاہئے کہ
دعا کرے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ صفحه ۶)
اگر دُعا اپنے اختیار میں ہوتی تو انسان جو چاہتا کر لیتا اسی لئے ہم نہیں کہہ سکتے کہ فلاں دوست یا رشتہ دار
کے حق میں ضرور فلاں بات ہو ہی جاوے گی بعض وقت با وجود سخت ضرورت محسوس کرنے کے دُعا نہیں ہوتی
اور دل سخت ہو جاتا ہے چونکہ اس کے سر سے لوگ واقف نہیں ہوتے اس لئے گمراہ ہو جاتے ہیں۔ اس پر
ایک شبہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر جَفَّ الْقَلَمُ والی ( یعنی مسئلہ تقدیر جس رنگ میں سمجھا گیا ہے ) بات ٹھیک
ہے۔ لیکن اس کا جواب یہ ہے کہ خدا کے علم میں سب سے ضرور ہے لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ خدا تعالیٰ
اس بات پر قادر نہیں ہے کہ فلاں کام ضرور ہی کر دیوے اگر ان لوگوں کا یہی اعتقاد ہے کہ جو کچھ ہونا تھا وہ
سب کچھ ہو چکا اور ہماری محنت اور کوشش بے سود ہے تو دردسر کے وقت علاج کی طرف کیوں رجوع کرتے
ہیں؟ پیاس کیلئے ٹھنڈا پانی کیوں پیتے ہیں؟ بات یہ ہے کہ انسان کے تردد پر بھی کچھ نہ کچھ نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔
دُعا عمدہ شیء ہے اگر توفیق ہو تو ذریعہ مغفرت کا ہو جاتی ہے اور اسی کے ذریعہ سے رفتہ رفتہ خدا تعالیٰ
مہربان ہو جاتا ہے۔ دُعا کے نہ کرنے سے اول زنگ دل پر چڑھتا ہے، پھر قساوت پیدا ہوتی ہے، پھر خدا
سے اجنبیت ، پھر عداوت پھر نتیجه سلب ایمان ہوتا ہے۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۸-۱۹ مؤرخہ ۸-۱۶ امتی ۱۹۰۴ صفحه ۳)
جو دعا سے منکر ہے وہ خدا سے منکر ہے۔ صرف ایک دُعا ہی ذریعہ خدا شناسی کا ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ ، مورخہ ۸-۱۶ رمتی ۱۹۰۴ صفحه (۴)
دُعا کی مثال ایک چشمہء شیریں کی طرح ہے جس پر مومن بیٹھا ہوا ہے وہ جب چاہے اُس چشمہ سے
اپنے آپ کو سیراب کر سکتا ہے۔ جس طرح ایک مچھلی بغیر پانی کے زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح مومن کا پانی دُعا
ہے کہ جس کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ اس دُعا کا ٹھیک محل نماز ہے جس میں وہ راحت اور سرور مومن کو ملتا
ہے کہ جس کے مقابل ایک عیاش کا کامل درجہ کا سرور جو اسے کسی بد معاشی میں میسر آ سکتا ہے بیچ ہے۔ بڑی
بات جو دُعا میں حاصل ہوتی ہے وہ قرب الہی ہے دُعا کے ذریعہ ہی انسان خدا کے نزدیک ہو جاتا ہے اور
اُسے اپنی طرف کھینچتا ہے جب مومن کی دُعا میں پورا اخلاص اور انقطاع پیدا ہو جاتا ہے تو خدا کو بھی اُس پر رحم
آ جاتا ہے اور خدا اُس کا متوتی ہو جاتا ہے اگر انسان اپنی زندگی پر غور کرے تو الہی توتی کے بغیر انسانی زندگی
قطعا تلخ ہو جاتی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخہ ۱۰، ۷ ارجون ۱۹۰۴ صفحه ۶ )
اسلام سے سچی مراد یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع اپنی رضا کرلے۔ مگر سچ یہ ہے کہ یہ مقام
انسان کی اپنی قوت سے نہیں مل سکتا۔ ہاں اس میں کلام نہیں کہ انسان کا فرض ہے کہ وہ مجاہدات کرے لیکن اس
مقام کے حصول کا اصل اور سچا ذریعہ دُعا ہے انسان کمزور ہے جب تک دُعا سے قوت اور تائید نہیں پاتا اس
دشوار گزار منزل کو طے نہیں کر سکتا۔ خود اللہ تعالیٰ انسان کی کمزوری اور اس کے ضعف حال کے متعلق ارشاد
فرماتا ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء :(۲۹) یعنی انسان ضعیف اور کمزور بنایا گیا ہے۔ پھر باوجود اس کی
کمزوری کے اپنی ہی طاقت سے ایسے عالی درجہ اور ارفع مقام کے حاصل کرنے کا دعویٰ کرنا سراسر خام خیالی
ہے۔ اس کے لئے دُعا کی بہت بڑی ضرورت ہے دُعا ایک زبردست طاقت ہے جس سے بڑے بڑے
مشکل مقام حل ہو جاتے ہیں۔ اور دشوار گزار منزلوں کو انسان بڑی آسانی سے طے کر لیتا ہے۔ کیونکہ دُعا اس
فیض اور قوت کے جذب کرنے والی نالی ہے جو اللہ تعالیٰ سے آتا ہے۔ جو شخص کثرت سے دُعاؤں میں لگا
رہتا ہے۔ وہ آخر اس فیض کو کھینچ لیتا ہے اور خدا تعالیٰ سے تائید یافتہ ہو کر اپنے مقاصد کو پالیتا ہے۔
ہاں نری دُعا خدا تعالیٰ کا منشاء نہیں ہے بلکہ اول تمام مساعی اور مجاہدات کو کام میں لائے اور اُس کے ساتھ
دعا سے کام لے۔ اسباب سے کام لے، اسباب سے کام نہ لینا اور نری دُعا سے کام لینا یہ آداب الدعا سے
نا واقعی ہے۔ اور خدا تعالیٰ کو آزمانا ہے اور نرے اسباب پر گر رہنا اور دُعا کو لاشے محض سمجھنا یہ دہریت ہے۔
یقیناً سمجھو کہ دُعا بڑی دولت ہے جو شخص دُعا کو نہیں چھوڑتا اس کے دین اور دنیا پر آفت نہ آئے گی ، وہ ایک
ایسے قلعہ میں محفوظ ہے جس کے ارد گرد مسلح سپاہی ہر وقت حفاظت کرتے ہیں۔ لیکن جو دُعاؤں سے لا پروا ہے
وہ اس شخص کی طرح ہے جو خود بے ہتھیار ہے اور اس پر کمزور بھی ہے اور پھر ایسے جنگل میں ہے جو درندوں اور
موذی جانوروں سے بھرا ہوا ہے۔ وہ سمجھ سکتا ہے کہ اس کی خیر ہرگز نہیں ہے۔ ایک لمحہ میں وہ موذی
جانوروں کا شکار ہو جائے گا اور اس کی بڑی بوٹی نظر نہ آئے گی اس لئے یا درکھو کہ انسان کی بڑی سعادت اور
اس کی حفاظت کا اصل ذریعہ یہی دُعا ہے۔ یہی دُعا اس کے لئے پناہ ہے اگر وہ ہر وقت اس میں لگا ر ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ صفحه ۴)
دوسرا طریق حقیقی پاکیزگی اور خاتمہ بالخیر کے حاصل کرنے کا جو خدا تعالیٰ نے سکھایا ہے جو دراصل سب
سے مقدم ہے وہ دُعا ہے اس لئے جس قدر ہو سکے دُعا کرو یہ طریق اعلیٰ درجہ کا مفید اور مجرب ہے کیونکہ خود