سورة القَدر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : (1) تم مجھ سے دُعا کرو میں تمہارے لئے قبول
کروں گا۔ دُعا ایک ایسی چیز ہے جس کے ساتھ مسلمانوں کو دوسری قوموں پر فخر کرنا چاہئے دوسرے مذاہب کو
دعا کی حقیقت کی کچھ بھی خبر نہیں اسی واسطے ان کو دُعا کی کوئی قدر نہیں ۔ بلکہ مسلمانوں نے بھی اس میں سخت
ٹھو کر کھائی ہے کہ دُعا جیسی شے کو ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے ہیں حالانکہ یہ فخر اور ناز صرف اسلام کو ہی ہے۔ دوسرے
مذاہب اس سے بگلی بے بہرہ ہیں۔ ( تقریریں صفحہ ہے، تقریر حضرت اقدس تقریر جلسه سالانه ۲۹ دسمبر ۱۹۰۴ طبع اول )
دعا اسلام کا خاص فخر ہے اور مسلمانوں کو اس پر بڑا ناز ہے۔ مگر یہ یاد رکھو کہ یہ دعا زبانی بک بک کا نام
نہیں ہے بلکہ یہ وہ چیز ہے کہ دل خدا تعالیٰ کے خوف سے بھر جاتا ہے اور دُعا کرنے والے کی روح پانی کی
طرح بہہ کر آستانہ الوہیت پر گرتی ہے اور اپنی کمزوریوں اور لغزشوں کے لئے قوی اور مقتدر خدا سے طاقت
اور قوت اور مغفرت چاہتی ہے اور یہ وہ حالت ہے کہ دوسرے الفاظ میں اس کو موت کہہ سکتے ہیں ۔ جب یہ
حالت میسر آجاوے تو یقیناً سمجھو کہ باب اجابت اس کے لئے کھولا جاتا ہے اور خاص قوت اور فضل اور
استقامت بدیوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقلال کے لئے عطا ہوتی ہے۔ یہ ذریعہ سب سے بڑھ کر
زبردست ہے۔
مگر بڑی مشکل یہ ہے کہ لوگ دُعا کی حقیقت اور حالت سے محض نا واقف ہیں اور اسی وجہ سے اس زمانہ
میں بہت سے لوگ اس سے منکر ہو گئے ہیں کیونکہ وہ ان تاثیرات کو نہیں پاتے۔ اور منکر ہونے کی ایک وجہ یہ
بھی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ ہونا ہے وہ تو ہونا ہی ہے پھر دُعا کی کیا حاجت ہے؟ مگر میں خوب جانتا ہوں
کہ یہ تو نرا بہانہ ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر اول مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۳)
انہیں چونکہ دُعا کا تجربہ نہیں اس کی تاثیرات پر اطلاع نہیں اس لئے اس طرح کہہ دیتے ہیں ورنہ اگر وہ
ایسے ہی متوکل ہیں تو پھر بیمار ہو کر علاج کیوں کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ جب کہ دوسری اشیاء میں تاثیرات موجود ہیں
تو کیا وجہ ہے کہ باطنی دنیا میں تاثیرات نہ ہوں ۔جن میں سے دُعا ایک زبردست چیز ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
دُعا کرتے وقت بے دلی اور گھبراہٹ سے کام نہیں لینا چاہئے اور جلدی ہی تھک کر نہیں بیٹھنا چاہئے۔
بلکہ اس وقت تک ہٹنا نہیں چاہئے جب تک دعا اپنا پورا اثر نہ دکھائے ۔ جولوگ تھک جاتے ہیں اور گھبرا جاتے
ہیں وہ غلطی کرتے ہیں کیونکہ یہ محروم رہ جانے کی نشانی ہے میرے نزدیک دُعا بہت عمدہ چیز ہے اور میں اپنے
تجربہ سے کہتا ہوں خیالی بات نہیں جو مشکل کسی تدبیر سے حل نہ ہوتی ہو اللہ تعالیٰ دُعا کے ذریعہ اسے آسان کر
دیتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ دُعا بڑی زبردست اثر والی چیز ہے۔ بیماری سے شفا اس کے ذریعہ ملتی ہے۔ دنیا
کی تنگیاں مشکلات اس سے دور ہوتی ہیں دشمنوں کے منصوبے سے یہ بچا لیتی ہے اور وہ کیا چیز ہے جو دُعا سے
حاصل نہیں ہوتی ؟ سب سے بڑھ کر یہ کہ انسان کو پاک یہ کرتی ہے اور خدا تعالیٰ پر زندہ ایمان یہ بخشتی ہے۔
گناہ سے نجات دیتی ہے اور نیکیوں پر استقامت اس کے ذریعہ سے آتی ہے۔ بڑا ہی خوش قسمت وہ شخص ہے
جس کو دُعا پر ایمان ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتوں کو دیکھتا ہے اور خدا تعالیٰ کو دیکھ کر ایمان
لاتا ہے کہ وہ قادر کریم خدا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے شروع قرآن ہی میں دعا سکھائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بڑی عظیم الشان اور
ضروری چیز ہے اس کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔ خدا تعالیٰ کی تجلیات اور رحمتوں کے ظہور کے لئے
دعا کی بہت بڑی ضرورت رورت ہے اس لئے اس پر ہمیشہ کمر بستہ رہو اور کبھی مت تھکو۔ غرض اصلاح نفس کے لئے
اور خاتمہ بالخیر ہونے کے لئے نیکیوں کی توفیق پانے کے واسطے دوسرا پہلو دُعا کا ہے۔ اس میں جس قدر تو گل
اور یقین اللہ تعالیٰ پر کرے گا اور اس راہ میں نہ تھکنے والا قدم رکھے گا۔ اسی قدر عمدہ نتائج اور ثمرات ملیں گے
تمام مشکلات دور ہو جائیں گی ۔ اور دُعا کرنے والا تقویٰ کے اعلیٰ محل پر پہونچ جاوے گا۔ یہ بالکل سچی بات
ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کسی کو پاک نہ کرے کوئی پاک نہیں ہو سکتا۔ نفسانی جذبات پر محض خدا تعالیٰ کے
فضل اور جذبہ ہی سے موت آتی ہے۔ اور یہ فضل اور جذبہ دُعا ہی سے پیدا ہوتا ہے اور یہ طاقت صرف دُعا ہی
سے ملتی ہے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ مسلمانوں اور خصوصاً ہماری جماعت کو ہرگز ہرگز دُعا کی بے قدری نہیں کرنی چاہئے
کیونکہ یہی دعا تو ہے جس پر مسلمانوں کو ناز کرنا چاہئے ۔ اور دوسرے مذاہب کے آگے تو دُعا کے لئے
گندے پتھر پڑے ہوئے ہیں اور وہ توجہ نہیں کر سکتے ۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۲، ۳)
دعا ایسی شے ہے کہ جن امراض کو اطباء اور ڈاکٹر لا علاج کہہ دیتے ہیں ان کا علاج بھی دُعا کے ذریعہ سے
ہوسکتا ہے۔
البدر جلد نمبر ۳ مؤرخه ۲۰ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
اصل حقیقت دعا کی وہ ہے جس کے ذریعہ سے خدا اور انسان کے درمیان رابطہ تعلق بڑھے۔ یہی دُعا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتی ہے۔ اور انسان کو نا معقول باتوں سے ہٹاتی ہے۔ اصل
بات یہی ہے کہ انسان رضائے الہی کو حاصل کرے۔ اس کے بعد روا ہے کہ انسان اپنی دنیوی ضروریات
کے واسطے بھی دُعا کرے۔ یہ اس واسطے روا رکھا گیا ہے کہ دنیوی مشکلات بعض دفعہ دینی معاملات میں ہارج
ہو جاتے ہیں۔ خاص کر خامی اور کیچ پینے کے زمانہ میں یہ اُمور ٹھوکر کا موجب بن جاتے ہیں۔ صلوٰۃ کا لفظ
پر سوز معنی پر دلالت کرتا ہے جیسے آگ سے سوزش پیدا ہوتی ہے ویسی ہی گدازش دُعا میں پیدا ہونی چاہئے۔
جب ایسی حالت کو پہنچ جائے جیسے موت کی حالت ہوتی ہے تب اُس کا نام صلوۃ ہوتا ہے۔
اصل راہ اور گر خداشناسی کا دُعا ہے۔
البدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ صفحه (۴)
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
میرا مذہب بیماریوں کے دُعا کے ذریعہ سے شفا کے متعلق ایسا ہے کہ جتنا میرے دل میں ہے اتنا میں
ظاہر نہیں کر سکتا ۔ طبیب ایک حد تک چل کر ٹھہر جاتا ہے اور مایوس ہو جاتا ہے مگر اُس کے آگے خدا دعا کے
ذریعہ سے راہ کھول دیتا ہے۔ خدا شناسی اور خدا پر توکل اسی کا نام ہے کہ جو حد میں لوگوں نے مقرر کی ہوئی ہیں
اُن سے آگے بڑھ کر رجا پیدا ہو۔ ورنہ اس میں تو آدمی زندہ ہی مر جاتا ہے۔ اسی جگہ سے اللہ تعالیٰ کی شناخت
شروع ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ عام لوگوں کے نزدیک جب کوئی معاملہ یاس کی حالت تک پہنچ جاتا ہے خدا تعالیٰ
اندر ہی اندر تصرفات شروع کرتا ہے اور معاملہ صاف ہو جاتا ہے ۔۔۔۔ اکثر لوگ دُعا کی اصل فلاسفی سے
ناواقف ہیں اور نہیں جانتے کہ دُعا کے ٹھیک ٹھکانہ پر پہنچنے کے واسطے کس قدر توجہ اور محنت درکار ہے۔
در اصل دعا کرنا ایک قسم کی موت کا اختیار کرنا ہوتا ہے۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴، مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
دُعا اور توجہ میں ایک روحانی اثر ہے۔ جس کو طبعی لوگ جو صرف مادی نظر رکھنے والے ہیں نہیں سمجھ سکتے ۔
سنت اللہ میں دقیق درد میں دقیق در دقیق اسباب کا ذخیرہ ہے جو دعا کے بعد اپنا کام کرتا ہے ۔۔۔۔ اس جہاں کے لوگ جب
فتنہ و فساد کی کثرت کو دیکھ کر اس کی اصلاح سے عاجز آ جاتے ہیں۔ تب اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ایسے
قومی عطا کرتے ہیں۔ جن کی توجہ سے سب کام درست ہو جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ دُعا کے ذریعہ سے عمریں
بڑھ جاتی ہیں۔
( بدر جلد نمبر ۷ امؤرخہ ۲۷ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۲)
واضح ہو کہ استجابت دعا کا مسئلہ در حقیقت دُعا کے مسئلہ کی ایک فرع ہے اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس
شخص نے اصل کو سمجھا ہوا نہیں ہوتا اس کو فرع کے سمجھنے میں پیچیدگیاں واقع ہوئی ہیں اور دھو کے لگتے
ہیں ۔۔۔۔ اور دُعا کی ماہیت یہ ہے کہ ایک سعید بندہ اور اس کے رب میں ایک تعلق مجاذبہ ہے یعنی پہلے خدا تعالیٰ
کی رحمانیت بندہ کو اپنی طرف کھینچتی ہے پھر بندہ کے صدق کی کششوں سے خدا تعالیٰ اس سے نزدیک ہو جاتا
ہے اور دُعا کی حالت میں وہ تعلق ایک خاص مقام پر پہنچ کر اپنے خواص عجیبہ پیدا کرتا ہے سوجس وقت بندہ کسی
سخت مشکل میں مبتلا ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف کامل یقین اور کامل امید اور کامل محبت اور کامل وفاداری اور کامل
ہمت کے ساتھ جھکتا ہے اور نہایت درجہ کا بیدار ہو کر غفلت کے پردوں کو چیرتا ہوا فنا کے میدانوں میں آگے
سے آگے نکل جاتا ہے پھر آگے کیا دیکھتا ہے کہ بارگاہ الوہیت ہے اور اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں تب اس کی
روح اس آستانہ پر سر رکھ دیتی ہے اور قوت جذب جو اس کے اندر رکھی گئی ہے وہ خدا تعالیٰ کی عنایات کو اپنی
طرف کھینچتی ہے تب اللہ جل شانہ اس کام کے پورا کرنے کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اس دُعا کا اثر ان تمام
مبادی اسباب پر ڈالتا ہے جن سے ایسے اسباب پیدا ہوتے ہیں جو اس مطلب کے حاصل ہونے کے لئے
ضروری ہیں ۔ مثلاً اگر بارش کے لئے دُعا ہے تو بعد استجابت دعا کے وہ اسباب طبعیہ جو بارش کے لئے ضروری
ہوتے ہیں اس دُعا کے اثر سے پیدا کئے جاتے ہیں۔ اور اگر قحط کے لئے بددعا ہے تو قادر مطلق مخالفانہ اسباب کو
پیدا کر دیتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ بات ارباب کشف اور کمال کے نزدیک بڑے بڑے تجارب سے ثابت
ہو چکی ہے کہ کامل کی دُعا میں ایک قوت تکوین پیدا ہو جاتی ہے۔ یعنی با ذنہ تعالیٰ وہ دُعا عالم سفلی اور علوی میں
تصرف کرتی ہے اور عناصر اور اجرام فلکی اور انسانوں کے دلوں کو اس طرف لے آتی ہے جو طرف مؤید مطلوب
ہے۔ خدا تعالیٰ کی پاک کتابوں میں اس کی نظیریں کچھ کم نہیں ہیں بلکہ اعجاز کی بعض اقسام کی حقیقت بھی
در اصل استجابت دعا ہی ہے اور جس قدر ہزاروں معجزات انبیاء سے ظہور میں آئے ہیں یا جو کچھ کہ اولیائے کرام
ان دنوں تک عجائب کرامات دکھلاتے رہے اس کا اصل اور منبع یہی دُعا ہے اور اکثر دُعاؤں کے اثر سے ہی طرح
طرح کے خوارق قدرت قادر کا تماشا دکھلا رہے ہیں وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ
لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے
اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دُنیا میں یکدفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا
کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی
اندھیری راتوں کی دُعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچادیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اُس اُمی
بیکس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں ۔ اللهمَّ صَلِّ وَ سَلَّمْ وَ بَارِكْ عَلَيْهِ وَآلِهِ بِعَدَدِ هَمِّهِ وَ غَمِّهِ
وَحُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَ انْزِلُ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ ۔ اور میں اپنے ذاتی تجربہ سے بھی دیکھ رہا