سورة النَّاس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
يضع الحرب رکھ کر دوسری طرف لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (الصف : ١٠) قرار دیا یعنی وہ اسلام کا غلبہ ملل با لکہ
پر حجت اور براہین سے قائم کرے گا اور جنگ و جدال کو اُٹھا دے گا۔ وہ لوگ سخت غلطی کرتے ہیں جو کسی خونی
مہدی اور خونی مسیح کا انتظار کرتے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحه (۳)
اب تلوار سے کام لینا تو اسلام پر تلوار مارنی ہے، اب تو دلوں کو فتح کرنے کا وقت ہے اور یہ بات جبر سے
نہیں ہو سکتی۔ یہ اعتراض کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پہلے تلوار اُٹھائی بالکل غلط ہے، تیرہ برس تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ صبر کرتے رہے پھر باوجود اس کے کہ دشمنوں کا تعاقب کرتے تھے مگر صلح
کے خواستگار ہوتے تھے کہ کسی طرح جنگ نہ ہو۔ اور جو مشرک قو میں صلح اور امن کی خواست گار ہوتیں ان کو
دیا جاتا اور صلح کی جاتی اسلام نے بڑے بڑے پیچوں سے اپنے آپ کو جنگ سے بچانا چاہا ہے۔ جنگ
کی بنیاد کو خود خدا تعالی بیان فرماتا ہے کہ چونکہ یہ لوگ بہت مظلوم ہیں اور ان کو ہر طرح سے دکھ دیا گیا ہے اس
لئے اب اللہ تعالیٰ اجازت دیتا ہے کہ یہ بھی ان کے مقابلہ پرلڑیں۔
امن
ور نہ اگر تعصب ہوتا تو یہ حکم پہنچتا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ دین کی اشاعت کے واسطے جنگ کریں۔ لیکن
ادھر حکم دیا کہ ( لا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ یعنی دین میں کوئی زبردستی نہیں ) اور ادھر جب غایت درجہ کی سختی اور ظلم
مسلمانوں پر ہوئے تو پھر مقابلہ کا حکم دیا۔ البدر جلد اول نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۴ )
مذہبی امور میں آزادی ہونی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کہ دین میں کسی قسم کی
زبردستی نہیں ہے۔ اس قسم کا فقرہ انجیل میں کہیں بھی نہیں ہے۔ لڑائیوں کی اصل جڑھ کیا تھی ؟ اس ؟ اس کے سمجھنے
میں ان لوگوں سے غلطی ہوئی ہے۔ اگر لڑائی کا ہی حکم تھا تو تیرہ برس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تو پھر ضائع
ہی گئے کہ آپ نے آتے ہی تلوار نہ اُٹھائی ، صرف لڑنے والوں کے ساتھ لڑائیوں کا حکم ہے۔ اسلام کا یہ
اصول کبھی نہیں ہوا کہ خود ابتدائے جنگ کریں۔ لڑائی کا کیا سبب تھا اسے خود خدا نے بتلایا ہے کہ: مظلموا ۔
خدا نے جب دیکھا کہ یہ لوگ مظلوم ہیں تو اب اجازت دیتا ہے کہ تم بھی لڑو۔ یہ نہیں حکم دیا کہ اب وقت تلوار کا
ہے تم زبر دستی تلوار کے ذریعہ لوگوں کو مسلمان کرو۔ بلکہ یہ کہا کہ تم مظلوم ہو، اب مقابلہ کرو مظلوم کو تو ہر ایک
قانون اجازت دیتا ہے کہ حفظ جان کے واسطے مقابلہ کرے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳ و ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ صفحه (۳)
یہ اعتراض کہ اگر جہا داب جائز نہیں تو اسلام میں اول زمانہ میں کیوں تلوار سے کام لیا گیا ؟ یہ معترضین کی
اپنی غلطی ہے جو باعث نا واقفیت پیدا ہوئی ہے۔ انہیں معلوم نہیں کہ اسلام دین کے پھیلانے کے لئے ہرگز
جبر کی اجازت ت نہیں دیتا۔ دیکھ دیکھو کیسی ممانعت قرآن میں موجود ہے کہ فرماتا ہے کہ : لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ یعنی
دین میں جبر نہیں کرنا چاہئے ۔
( گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۳۱ )
اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَ الَّذِينَ كَفَرُوا
أولِيتُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النَّوْرِ إِلَى الظُّلُمَتِ أُولَئِكَ أَصْحَبُ
النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ )
ع
خدا مومنوں کا کارساز ہے ان کو ظلمات سے نور کی طرف نکال رہا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۸)
اللہ دوست دار ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے اور ان کو اندھیرے سے روشنی کی طرف نکالتا ہے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۷)
خدا سے پورے طور پر ڈرنا بجز یقین کے کبھی ممکن نہیں۔ تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم مارنا اور اپنے عمل
کوریا کاری کی ملونی سے پاک کر دینا بجز یقین کے کبھی ممکن نہیں ۔ ایسا ہی دنیا کی دولت اور حشمت اور اس کی
کیمیا پر لعنت بھیجنا اور بادشاہوں کے قرب سے بے پرواہ ہو جانا اور صرف خدا کوا اپنا ایک خزانہ سمجھنا بجز یقین
کے ہرگز ممکن نہیں۔ اب بتلاؤ ، اے مسلمان کہلانے والو! کہ ظلمات شک سے نور یقین کی طرف تم کیونکر پہنچ
سکتے ہو؟ یقین کا ذریعہ تو خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ کا مصداق ہے۔
( نزول المسيح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۷۰)
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بہت نیکیاں کرنے سے انسان ولی بنتا ہے۔ یہ نادانی ہے مومن کو تو خدا نے
اوّل ہی ولی بنایا ہے۔ جیسے کہ فرمایا ہے : اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا - (البدر جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۳)
یعنی اللہ تعالیٰ مومنوں کا ولی ہوتا ہے اور انہیں ہر قسم کی تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۶ صفحه ۳)
أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا ۚ قَالَ أَنَّى يُحْيِ هُذِهِ اللَّهُ
بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ فَأَمَاتَهُ اللهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ
لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالَ بَلْ لَبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ فَانْظُرُ إِلَى طَعَامِكَ
وَ شَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهُ ۚ وَانْظُرُ إِلى حِمَارِكَ وَ لِنَجْعَلَكَ آيَةً لِلنَّاسِ وَانْظُرُ إِلَى
الْعِظَامِ كَيْفَ نُنْشِزُهَا ثُمَّ نَكْسُوهَا لَحْمًا فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ قَالَ أَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
عزیر کے فوت ہونے اور پھر سو برس کے بعد زندہ ہونے کی حجت جو پیش کی گئی ہے یہ حجت مخالف کے
لئے کچھ مفید نہیں ہے کیونکہ ہرگز بیان نہیں کیا گیا کہ عزیر کو زندہ کر کے پھر دنیا کے دارالہوم میں بھیجا گیا تا یہ
فساد لازم آوے کہ وہ بہشت سے نکالا گیا بلکہ اگر ان آیات کو اُن کے ظاہری معانی پر محمول کیا جاوے تو
صرف یہ ثابت ہوگا کہ خدائے تعالیٰ کے کرشمہ قدرت نے ایک لمحہ کے لئے عزیز کو زندہ کر کے دکھلا دیا تا
اپنی قدرت پر اس کو یقین دلا دے ۔ مگر وہ دنیا میں آنا صرف عارضی تھا اور دراصل عزیر بہشت میں ہی موجود
تھا۔ جاننا چاہیئے ! کہ تمام انبیاء اور صدیق مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جاتے ہیں اور ایک نورانی جسم بھی انہیں
عطا کیا جاتا ہے اور کبھی کبھی بیداری میں راستبازوں سے ملاقات بھی کرتے ہیں۔ چنانچہ اس بارہ میں یہ عاجز
خود صاحب تجربہ ہے۔ پھر اگر عزیز کو خدائے تعالیٰ نے اسی طرح زندہ کر دیا ہو تو تعجب کیا ہے؟ لیکن اس
زندگی سے یہ نتیجہ نکالنا کہ وہ زندہ ہو کر بہشت سے خارج کئے گئے یہ عجب طور کی نادانی ہے بلکہ اس زندگی سے
تو بہشت کی تجلی زیادہ تر بڑھ جاتی ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۷، ۲۸۸)
قرآن اور حدیث دونوں بالاتفاق اس بات پر شاہد ہیں کہ جو شخص مر گیا پھر دنیا میں ہر گز نہیں آئے گا اور
قرآن کریم أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (الانبياء : ۹۶) کہہ کر ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے اُن کو رخصت کرتا ہے۔ اور
قصہ عزیر وغیرہ جو قرآن کریم میں ہے اس بات کے مخالف نہیں کیونکہ لغت میں موت بمعنی نوم اور غشی بھی آیا
ہے، دیکھو! قاموس ۔ اور جو عزیر کے قصہ میں ہڈیوں پر گوشت چڑھانے کا ذکر ہے وہ حقیقت میں ایک الگ
بیان ہے جس میں یہ جتلانا منظور ہے کہ رحم میں خدائے تعالیٰ ایک مردہ کو زندہ کرتا ہے اور اس کی ہڈیوں پر
گوشت چڑھاتا ہے اور پھر اس میں جان ڈالتا ہے، ماسوا اس کے کسی آیت یا حدیث سے یہ ثابت نہ یہ ثابت نہیں ہو سکتا
کہ عزیر دوبارہ زندہ ہو کہ ہو کر پھر بھی فوت ہوا۔ پس اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ عزیر کی زندگی دوم ، دنیوی
زندگی نہیں تھی ورنہ بعد اس کے ضرور کہیں اس کی موت کا بھی ذکر ہوتا ۔ ایسا ہی قرآن کریم میں جو بعض لوگوں
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۹)
کی دوبارہ زندگی لکھی ہے وہ بھی دنیوی زندگی نہیں۔
مسیح علیہ السلام کی وفات کے منکر اپنے دلائل میں حضرت عزیر کی زندگی کا سوال پیش کرتے ہیں کہ وہ
سو برس مرکز پھر زندہ ہوا۔ مگر یاد رہے کہ یہ احیاء بعد لا ماتت ہے۔ اور احیاء کی کئی قسمیں یں ہیں ؛ اول یہ کہ
کوئی آدمی مرنے کے بعد ایسے طور پر زندہ ہو جاوے کہ قبر پھٹ جاوے اور وہ اپنا بوریا بدھنا، استر بستر وغیرہ
اُٹھا کر دنیا میں آجاوے۔ دوم یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ایک نئی زندگی بخشے جیسے اہل اللہ کو ایک
دوسری زندگی دی جاتی ہے جس طرح پر ایک شخص نے خدا سے ڈر کر کہا تھا کہ میری راکھ اڑا دی جاوے اس پر
خدا تعالیٰ نے اُس کو زندہ کیا یہ راکھ کا اکٹھا کرنا بھی ایک جسمانی زندگی تھی مرنے کے بعد جو زندگی ملتی ہے
وہاں تو راکھ کا اکٹھا کرنا نہیں ہے ۔۔ بعض آدمی حجۃ اللہ ، آیات اللہ کہلاتے ہیں، بعض وجود ہی نشان ہوتے
ہیں ، بعض کے مرنے کے بعد نشان قائم رہتے ہیں ۔
یہ بیان کرنا ضروری تھا کہ اس اعتراض کا منشا کیا ہے؟ جس راہ کو ہم نے اختیار کیا ہے اس کے خلاف
ہے۔ ہمارے مخالفوں کا مسیح کی نسبت تو یہ اعتقاد ہے کہ وہ زندہ ہی آسمان پر گئے اور زندہ ہی واپس آئیں
گے۔ عزیر کے قصہ سے اس کو کیا تعلق اور کیا مشابہت ہے؟ یہ مشابہت تو تب ہوتی اگر معترض کا یہ مذہب ہوتا
کہ مسیح علیہ السلام قبر پھٹ کر نکلیں گے۔ جبکہ اُن کا یہ مذہب ہی نہیں تو پھر تعجب کی بات ہے کہ اس قصہ کو جو
قیاس مع الفارق ہے کیوں پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔ غرض اس سلسلہ میں یعنی مسیح کے قصہ میں عزیز کا قصہ داخل
کرنا خلط مبحث ہے۔ ہمارا یہ مذہب ہے کہ عزیز کے قصہ کو مسیح کے آنے نہ آنے سے کچھ تعلق نہیں ہے۔
ہاں ! اگر رنگ سوال اور ہو تو اور بات ہے یعنی عزیز کیوں کر زندہ ہوا ؟ ہم اس قسم کی حیات کے منکر ہیں اور
سارا قرآن اوّل سے آخر تک منکر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو تجویز بندوں کے لئے رکھی ہے کہ خدا تعالیٰ اُس کے فرشتوں اُس کی کتابوں وغیرہ پر ایمان
رکھ کر خاتمہ اس طرح پر ہوتا ہے کہ فرشتہ ملک الموت آ کر قبض روح کر لیتا ہے اور پھر اور واقعات پیش آتے
ہیں ۔ منکر نکیر آتے ہیں ، اعمال آتے ہیں ، پھر کھڑ کی نکالی جاتی ہے۔ پھر قرآن کریم کہتا ہے کہ موٹی قیامت
ہی کو اٹھیں گے: وَالْمَوْتَى يَبْعَثُهُمُ اللهُ (الانعام : (۳) معالم میں لکھا ہے کہ رجوع موتی نہیں ہوتا۔
قرآن کریم کے دو حصے ہیں ۔ کوئی بات قصہ کے رنگ میں ہوتی ہے اور بعض احکام ہدایت کے رنگ میں
ہوتے ہیں۔ بہ حیثیت ہدایت جو پیش کرتا ہے اُس کا منشا ہے کہ مان لو جیسے فرمایا: أَنْ تَصُومُوا
خَيْرٌ لَكُم (البقرة: ۱۸۵) ۰۰۰۔ قصوں کے حقائق بتانے خدا تعالیٰ کو ضرور نہیں ، اُن پر ایمان لاؤ اور ان کی تفاسیر
حوالہ بخدا کرو۔۔۔۔ ہمارے مخالفوں میں اگر دیانت اور خدا ترسی ہو تو عزیر کا قصہ بیان کرتے وقت ضرور ہے
کہ وہ ان آیات کو بھی ساتھ رکھیں جس میں لکھا ہے کہ مردے واپس نہیں آتے ۔ پھر ہم بطریق تنزل ایک
اور جواب دیتے ہیں ۔
اس بات کو ہم نے بیان کر دیا ہے اور پھر کہتے ہیں کہ قصوں کے لئے اجمالی ایمان کافی ہے ہدایات میں
چونکہ عملی رنگ لانا ضروری ہوتا ہے اس لئے اُس کا سمجھنا ضروری ہے ماسوا اس کے یہ جولکھا ہے کہ سو برس
تک مردہ رہے۔ امات کے معنے آنام بھی آئے ہیں اور قوت نامیہ اور حسیہ کے زوال پر بھی موت کا لفظ
قرآن کریم میں بولا گیا ہے۔ بہر حال ہم سونے کے معنے بھی اصحاب کہف کے قصہ کی طرح کر سکتے ہیں
اصحاب کہف اور عزیر کے قصہ میں فرق اتنا ہے کہ اصحاب کہف کے قصہ میں ایک کتا ہے اور یہاں گدھا ہے اور
نفس، کتے اور گدھے دونوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ خدا نے یہودیوں کو گدھا بنایا ہے اور ہے اور کتے کو بلغم کے قصہ میں
بیان فرمایا ہے معلوم ہوتا ہے کہ نفس پیچھا نہیں چھوڑتا جو بیہوش ہوتا ہے، اُس کے ساتھ یا کتا ہوگا یا گدھا۔
غرض دوسرے طریق پر جس کا ہم نے ذکر کیا ہے آمات کے معنے آنام کرتے ہیں اور ہم اس پر ایمان
رکھتے ہیں کہ سو برس چھوڑ کر کوئی دو لاکھ برس تک سویا رہے، ہماری بحث یہ ہے کہ روح ملک الموت لے
جاوے پھر واپس دنیا میں نہیں آتی سونے میں بھی قبض روح تو ہوتا ہے مگر اُس کو ملک الموت نہیں لے جاتا۔
اور عرصہ دراز تک سوئے رہنا ایک ایسا امر ہے کہ اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو سکتا۔ ہندوؤں کی
کتابوں میں دم سادھنے ( حبس دم کرنے کی ترکیبیں لکھی ہوئی ہیں اور جوگ ابھیاس کی منزلوں میں دم
سادھنا بھی ہے۔ ابھی تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ اخبارات میں لکھا تھا کہ ریل کی سڑک تیار ہوتی تھی تو ایک سادھو
کی کٹیا نکلی ۔ ایسا ہی اخبارات میں ایک لڑکے کی ہیں سال تک سوئے رہنے کی خبر گشت کر رہی تھی۔ غرض یہ
کوئی تعجب خیز بات نہیں ہے کہ ایک آدمی سو سال تک سویا رہے۔ پھر یہ لفظ لَمْ يَتَسَنَّهُ قابل غور ہے اور
موجودہ زمانہ کے تجربہ پر لحاظ کرنے کے بعد لَمْ يَتَسَنَّهُ کی حقیقت سمجھ لینا کچھ بھی مشکل نہیں ہے، ایک ثقہ
آدمی لکھتا ہے کہ میں نے گوشت کھایا ہے جو میری پیدائش سے ۳۰ برس پہلے کا پکا ہوا تھا۔ ہوا نکال کر بند کر لیا
گیا تھا۔
اب ولایت یورپ اور امریکہ سے ہر روز ہزاروں لاکھوں بوتلوں میں لَمْ يَتَسَنَّهُ ، کھانے پکے پکائے
آتے ہیں۔ لَمْ يَتَسَہ کا اثر تو ہندوؤں کے جوگ پر پڑتا ہے اور آج کل کی علمی بلند پروازیوں کی
چلے آتے
حقیقت کھولتا ہے کہ قرآن کریم میں پہلے سے درج ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جیسے ہوا کے ایک خاص اثر سے کھانا مر جاتا ہے اسی طرح انسان پر بھی اُس کا اثر ہوتا
ہے۔ اب اگر خاص ترکیب سے کھانے کو اس ہوا کے اثر سے محفوظ رکھ کر زندہ رکھا جاتا ہے تو اس میں تعجب کی
کون سی بات ہے۔
ممکن ہے کہ آئندہ کسی زمانہ میں یہ حقیقت بھی کھل جائے کہ انسان پر کھانے کی طرح عمل ہو سکتا ہے۔
یہ علوم ہیں ان کے ماننے سے کوئی حرج لازم نہیں آتا ۔
آج کل کی تحقیقات اور علمی تجربوں نے ایسے موزے بنا لئے ہیں کہ انسان ان کو پہن کر دریا پر چل سکتا
ہے اور ایسے کوٹ ایجاد ہو گئے ہیں کہ آگ یا بندوق کی گولی اُن پر اپنا اثر نہیں کر سکتی ۔ اسی طرح سے کم
یسه کی حقیقت جو قرآن کریم کے اندر مرکوز ہے علمی طور پر بھی ثابت ہو جاوے تو کیا تعجب ہے؟ ہوا کا اثر
کھانے کو تباہ کرتا ہے اور انسان کے لئے بھی ہوا کا بڑا تعلق ہے۔ ہوا کے دو حصے ہیں ایک قسم کی ہوا اندر
جاتی ہے تو اندر تازگی پیدا ہوتی ہے دوسری دم کے ساتھ باہر آتی ہے جو جلی ہوئی متعفن ہوا ہوتی ہے۔ غرض
اگر لَمْ يَتَسَلَّهُه والی بات نکل آوے تو ہمارا تو کچھ بھی حرج نہیں بلکہ جس قدر علوم طبعی پھیلتے جاتے ہیں اور
پھیلیں گے اُسی قدر قرآن کریم کی عظمت اور خوبی ظاہر ہوگی ۔
ہم تو آئے دن دیکھتے ہیں کہ ولایت کے پکے ہوئے شور بے اور گوشت ہندوستان میں آتے ہیں اور
بگڑتے نہیں۔ ولایتی ادویات ہزاروں میل سے آتی ہیں اور مہینوں برسوں پڑی رہتی ہیں خراب نہیں ہوتی
ہیں۔ مجھے ایک شخص نے بتلایا کہ اگر انڈے کو سرسوں کے تیل میں رکھ چھوڑیں تو نہیں بگڑتا۔
اس طرح پر ممکن ہے کہ انسان کے شباب اور طاقتوں پر بھی اثر پڑے بعض مسلمانوں نے بھی دم سادھنے
کی کوشش کی ہے۔ خود میرے پاس ایک شخص آیا اور اُس نے کہا کہ میں دن میں دو بار سانس لیتا ہوں ۔ یہ عملی
شہادت ہے کہ ہوا کو سڑنے میں دخل ہے۔ اس قسم کی ہوا سے جب بچایا جاوے تو انسان کی عمر بڑھ جاوے تو
حرج کیا ہے۔ اور عمر کا بڑھنا مان لیں تو کیا حرج ہے؟
قاعدہ کی بات ہے کہ جس قدر حکمتیں ایجاد ہوتی ہیں یا تو طبعی طور پر خدا نے قاعدہ رکھا ہوا ہے یا عناصر
کے نظام میں بات رکھی ہوتی ہے۔ کوئی محقق دیکھ کر ، بات نکال لیتا ہے۔ ہم کو اس پر کوئی بحث نہیں ہے۔
ہمارا تو مذہب یہ ہے کہ علوم طبعی جس قدر ترقی کریں گے اور عملی رنگ اختیار کریں گے قرآن کریم کی
عظمت دنیا میں قائم ہوگی ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۶ مورخه ۱۶ جولائی ۱۹۰۰ صفحه ۱ تا ۴)
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى قَالَ أَوَ لَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَ
لكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِنَ الطَّيْرِ فَصُرُهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ
عَلى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعَيًّا وَاعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ
حَكِيمٌ
یا درکھنا چاہئیے ! کہ جو قرآن کریم میں چار پرندوں کا ذکر لکھا ہے کہ ان کو اجزاء متفرقہ یعنی جدا جدا کر کے
چار پہاڑیوں پر چھوڑا گیا تھا اور پھر وہ بلانے سے آگئے تھے، یہ بھی عمل الترب کی طرف اشارہ ہے کیونکہ
عمل الترب کے تجارب بتلا رہے ہیں کہ انسان میں جمیع کا ئنات الارض کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے ایک
قوت مقناطیسی ہے اور ممکن ہے کہ انسان کی قوت مقناطیسی اس حد تک ترقی کرے کہ کسی پرند یا چرند کوصرف
توجہ سے اپنی طرف کھینچ لے۔ فتدبر و لا تغفل! (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۰۶)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اس قصہ پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی معرفت آپ سے بھی بڑھی ہوئی تھی ۔ یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وسلم کی فضیلت کو ثابت کرتی
ہے کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یہ ارشاد ہوا : أَوَلَمْ تُؤْمِن کیا تو اس پر ایمان نہیں لاتا ؟ اگر چہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کا جواب یہی دیا کہ : بلی ہاں ! میں ایمان لاتا ہوں مگر اطمینانِ قلب چاہتا
ہوں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ایسا سوال نہ کیا اور نہ ایسا جواب دینے کی ضرورت پڑی اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ پہلے ہی سے ایمان کے انتہائی مرتبہ اطمینان اور عرفان پر پہنچے ہوئے تھے۔ اور یہی وجہ
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : أَدبَنِي رَبِّي فَأَحْسَنَ ادبی تو یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی فضیلت کو ثابت کرتی ہے ہاں اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بھی ایک خوبی اس
سے پائی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ سوال کیا : أَوَلَمْ تُؤْمِن تو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ میں
اس پر ایمان نہیں رکھتا بلکہ یہ کہا کہ ایمان تو رکھتا ہوں مگر اطمینان چاہتا ہوں۔
پس جب ایک شخص ایک شرطی اقتراح پیش کرے اور پھر یہ کہے کہ میں اطمینانِ قلب چاہتا ہوں تو وہ اس
سے استدلال نہیں کر سکتا۔ کیونکہ شرطی اقتراح پیش کرنے والا تو ادنی درجہ بھی ایمان کا نہیں رکھتا بلکہ وہ تو ایمان
اور تکذیب کے (درمیانی ) مقام پر ہے اور تسلیم کرنے کو مشروط به اقتراح کرتا ہے پھر وہ کیوں کر کہہ سکتا ہے
کہ میں ابراہیم کی طرح اطمینان قلب چاہتا ہوں؟ ابراہیم نے تو ترقی ایمان چاہی ہے، انکار نہیں کیا اور پھر
اقتراح بھی نہیں کیا بلکہ احیا ء موٹی کی کیفیت پوچھی ہے اور اس کو خدا تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے۔ یہ نہیں کہا کہ
اس مردہ کو زندہ کر کے دکھا ، یا یوں کر ! اور پھر اس کا جواب جو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے وہ بھی عجیب اور لطیف ہے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تو چار جانور لے یا ان کو اپنے ساتھ ہلا لے۔ یہ غلطی ہے جو کہا جاتا ہے کہ ذبح کر لے
کیونکہ اس میں ذبح کرنے کا لفظ نہیں بلکہ اپنے ساتھ ہلالے جیسے لوگ بیٹیر یا تیتر یا بلبل کو پالتے ہیں اور اپنے
ساتھ بلا لیتے ہیں پھر وہ اپنے مالک کی آواز سنتے ہیں اور اُس کے بلانے پر آجاتے ہیں۔ اسی طرح پر
حضرت ابراہیم کو احیاء امانت سے انکار تھا بلکہ وہ یہ چاہتے تھے کہ مردے خدا کی آواز کس طرح سنتے ہیں؟
اس سے اُنہوں نے سمجھ لیا کہ ہر چیز طبعاً اور فطرتا اللہ تعالیٰ کی مطیع اور تابع فرمان ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ صفحه (۳)
سوال : حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو پوچھا: رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُحي الموتی اس سے کیا غرض ہے؟
جواب : اس میں اللہ تعالیٰ کا مطلب جس کو ستر الہی سمجھنا چاہئے یہ ہے کہ ہر ایک چیز میری آواز سنتی ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مردوں کے زندہ ہونے پر کوئی شک پیدا نہیں ہوا کیونکہ ہم تو ہر روز دیکھتے ہیں کہ
متعفن پانی اغذیہ میں سے جانور پیدا ہو جاتے ہیں۔ پیٹ میں بچہ پیدا ہو جاتا ہے کیا وہ پہلے مردہ نہیں ہوتا ؟
پس واقعات سے انکار کرنے والا تو بڑا احمق ہوتا ہے۔ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام تو اصل سر سے واقف
ہونا چاہتے تھے۔ پس خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر ایک چیز میری آواز سنتی ہے جیسے پرندے تمہاری آواز سن کر
دوڑے چلے آتے ہیں ، اسی طرح ہر ایک چیز میری آواز سنتی اور میرے پاس دوڑی چلی آتی ہے یہاں تک
کہ ادویہ اور اغذیہ جو انسان کے پیٹ میں جاتی ہیں اور ہر ذرہ ذرہ میری آواز سنتا ہے۔ پس یہاں اللہ تعالیٰ
ایمان اور معرفت کا یقین دلانا چاہتا ہے۔
م
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مخلوق کو خالق سے ایک بار یک کشش ہوتی ہے جیسے کسی کا شعر ہے:
ہمہ را روئی در خدا دیدم
و آن خدا بر همه ترا دیدم
۔۔۔۔ غرض اس قصے میں اللہ تعالیٰ کو یہ دکھانا مقصود ہے کہ ہر ایک چیز اللہ تعالیٰ کی تابع ہے اگر اس سے
انکار کیا جاوے تو پھر تو خدا تعالیٰ کا وجود بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔ اخیر میں اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز اور حکیم بیان
کی ہے۔ یعنی اس کا غلبہ قہری ایسا ہے کہ ہر ایک چیز اس کی طرف رجوع کر رہی ہے بلکہ جب خدا تعالیٰ کا
قرب انسان حاصل کرتا ہے تو اس انسان کی طرف بھی ایک کشش پیدا ہو جاتی ہے جس کا ثبوت سورۃ العادیات
میں ہے۔ عزیز حکیم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا غلبہ حکمت سے بھرا ہوا ہے ناحق کا دکھ نہیں ہے۔
الحکم جلدی نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹)
مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَثْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ
فِي كُلِّ سُنُبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ۔
یعنی خدا کی راہ میں جو لوگ مال خرچ کرتے ہیں اُن کے مالوں میں خدا اس طرح برکت دیتا ہے کہ جیسے
ایک دانہ جب بویا جاتا ہے تو گو وہ ایک ہی ہوتا ہے مگر خدا اس میں سے سات خوشے نکال سکتا ہے اور ہر ایک
خوشہ میں سوڈا نے پیدا کر سکتا ہے یعنی اصل چیز سے زیادہ کر دینا یہ خدا کی قدرت میں داخل ہے اور در حقیقت
ہم تمام لوگ خدا کی اسی قدرت سے ہی زندہ ہیں اور اگر خدا اپنی طرف سے کسی چیز کو زیادہ کرنے پر قادر نہ
ہوتا تو تمام دنیا ہلاک ہو جاتی اور ایک جاندار بھی روئے زمین پر باقی نہ رہتا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۱۷۰ ۱۷۱)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَ قُتِكُمُ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى كَالَّذِي يُنْفِقُ مَا لَهُ
رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ صَفْوَانِ عَلَيْهِ
تُرَابُ فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَكَهُ صَلْدًا لَا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِمَّا كَسَبُوا وَ
اللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ ۔
یعنی اے احسان کرنے والو! اپنے صدقات کو جن کی صدق پر بنا چاہئے ، احسان یاد دلانے اور دکھ دینے
کے ساتھ برباد مت کرو۔ یعنی صدقہ کا لفظ صدق سے مشتق ہے۔ پس اگر دل میں صدق اور اخلاص نہ رہے تو
وہ صدقہ صدقہ نہیں رہتا۔ بلکہ ایک ریا کاری کی حرکت ہو جاتی ہے۔ غرض احسان کرنے والے میں یہ ایک
خامی ہوتی ہے کہ کبھی غصہ میں آکر اپنا احسان بھی یاد دلا دیتا ہے اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے احسان کرنے
والوں کو ڈرایا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۳۵۴)
اپنی خیرات اور مروت کو احسان رکھنے اور دکھ دینے کے ساتھ باطل مت کرو یعنی اپنے ممنون منت کو کبھی
یہ نہ جتلاؤ کہ ہم نے تجھے یہ دیا تھا اور نہ اس کو دکھ دو کیونکہ اس طرح تمہارا احسان باطل ہوگا اور نہ ایسا طریق
پکڑو کہ تم اپنے مالوں کو ریا کاری کے ساتھ خرچ کرو۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۵۶)
رونا دھونا اور صدقات، فرد قرارداد جرم کو بھی ردی کر دیتے ہیں ۔ اصول خیرات کا اسی سے نکلا ہے۔ یہ
طریق اللہ کو راضی کرنے کے ہیں۔ علم تعبیر الرویا میں مال کلیجہ ہوتا ہے اسی لئے خیرات کرنا، جان دینا ہوتا
ہے۔ انسان خیرات کرتے وقت کس قدر صدق و ثبات دکھاتا ہے۔ اور اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل و قال
سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھا یا جاوے۔ صدقہ اس کو اسی لئے کہتے ہیں کہ
صادقوں پر نشان کر دیتا ہے۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۱۶ مارچ ۱۸۹۸ء صفحه (۲)
مسلمان وہی ہے جو صدقات اور دُعا کا قائل ہو۔ (الحکم جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۶ اپریل ۱۸۹۹ صفحه ۶)
بعض لوگ ایک بات منہ سے نکالتے ہیں اور پھر اس پر قائم نہیں رہ سکتے اور گنہ گار ہوتے ہیں۔ صدقہ عمدہ
وہ ہے۔ جو اگر چہ قلیل ہو مگر اس پر دوام ہو۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۹ مورخه ۲۰ را کتوبر ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
اس بات پر بھی غور کرو کہ صدقہ اور خیرات کیوں جاری ہے اور ہر قوم میں اس کا رواج ہے۔ فطرتاً انسان
مصیبت اور بلا کے وقت صدقہ دینا چاہتا ہے اور خیرات کرتا ہے۔ اور کہتے ہیں کہ بکرے دو، کپڑے دو، یہ دو،
وہ دو! اگر اس کے ذریعہ سے رد بلا نہیں ہوتا تو پھر اضطراراً انسان کیوں ایسا کرتا ہے؟ نہیں! رد بلا ہوتا ہے۔
ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کے اتفاق سے یہ بات ثابت ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ صرف مسلمانوں ہی
کا مذہب نہیں بلکہ یہودیوں، عیسائیوں اور ہندوؤں کا بھی یہ مذہب ہے اور میری سمجھ میں روئے زمین پر کوئی
اس امر کا منکر ہی نہیں جبکہ یہ بات ہے تو صاف کھل گیا کہ وہ ارادہ الہی مل جاتا ہے۔
لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۷)
اَيَوَدُّ اَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيلٍ وَ أَعْنَابٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ لَهُ فِيهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَ أَصَابَهُ الْكِبَرُ وَ لَهُ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَاءُ
فَأَصَابَهَا اعْصَارٌ فِيهِ نَارُ فَاحْتَرَقَتْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ
تَتَفَكَّرُونَ
ہر ایک بسیط میں جو مرکبات کا اصل ہے گرویت یعنی گول ہونا مشاہدہ کرو گے۔ پانی کا قطرہ بھی گول شکل
پر ظاہر ہوتا ہے اور تمام ستارے جو نظر آتے ہیں اُن کی شکل گول ہے اور ہوا کی شکل بھی گول ہے جیسا کہ ہوائی
گولے جن کو عربی میں اعصار کہتے ہیں یعنی بگولے جو کسی تند ہوا کے وقت مدوّر شکل میں زمین پرچکہ پر چکر کھاتے
پھرتے ہیں ہواؤں کی کرویت ثابت کرتے ہیں۔ (تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۱۹ حاشیہ )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ وَ مِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ
الْأَرْضِ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَ لَسْتُمْ بِأَخِذِيهِ إِلَّا أَنْ
تُغْمِضُوا فِيهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ
اے ایمان والو ! تم ان مالوں میں سے لوگوں کو بطریق سخاوت یا احسان یا صدقہ وغیرہ دو جو تمہاری پاک
کمائی ہے۔ یعنی جس میں چوری یا رشوت یا خیانت یا غبن کا مال یا ظلم کے روپیہ کی آمیزش نہیں اور یہ قصد
تمہارے دل سے دور رہے رہے کہ نا پاک مال لوگوں کو دو۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۶)
يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِي خَيْرًا كَثِيرًا وَمَا
يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ ۔
یعنی خدا جس کو چاہتا ہے حکمت عنایت کرتا ہے اور جس کو حکمت دی گئی اس کو بہت سا مال دیا گیا۔
( براہین احمد یہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۹۹،۴۹۸)
یعنی خدا جس کو چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جس کو حکمت دی گئی اس کو خیر کثیر دی گئی ہے یعنی حکمت خیر کثیر
پر مشتمل ہے اور جس نے حکمت پائی اس نے خیر کثیر کو پالیا۔ سو یہ علوم و معارف جو دوسرے لفظوں میں حکمت
کے نام سے موسوم ہیں یہ خیر کثیر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے بحر محیط کے رنگ میں ہیں جو کلام الہی کے تابعین کو
دیئے جاتے ہیں اور ان کے فکر اور نظر میں ایک ایسی برکت رکھی جاتی ہے جو اعلیٰ درجہ کے حقائق حقہ اُن کے
نفس ، آئینہ صفت پر منعکس ہوتے رہتے ہیں اور کامل صداقتیں ان پر منکشف ہوتی رہتی ہیں۔ اور تائیدات
الہیہ ہر یک تحقیق اور تدقیق کے وقت کچھ ایسا سامان ان کے لئے میسر کر دیتی ہیں جس سے بیان ان کا ادھورا
اور ناقص نہیں رہتا اور نہ کچھ غلطی واقعہ ہوتی ہے۔
(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۳۳، ۵۳۴ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
یعنی خدائے تعالیٰ جس کو چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جس کو حکمت دی گئی اس کو خیر کثیر دی گئی ۔ پس دیکھنا
چاہئے کہ ان آیات میں مسلمانوں کو کس قدر علم و حکمت حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
(سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۹۲)
آسمانی مال جو خدائے تعالیٰ کے خاص بندوں کو ملتا ہے جس کو وہ دنیا میں تقسیم کرتے ہیں۔ دنیا کا درہم و دینار
نہیں بلکہ حکمت و معرفت ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اس کی طرف اشارہ کر کے فرمایا ہے کہ : يُؤْتِي الْحِكْمَةَ
مَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا - خیر مال کو کہتے ہیں ۔ سو پاک مال حکمت ہی ہے
جس کی طرف حدیث نبوی میں بھی اشارہ ہے کہ : إِنَّمَا أَنَا قَاسِم وَاللهُ هُوَ الْمُعْطِی ۔ یہی مال ہے جو مسیح
موعود کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔
۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۱، ۴۴۲)
اس جگہ حکمت سے مُراد علم قرآن ہے۔ سو ایسے لوگ وحی خاص کے ذریعہ سے علم اور بصیرت کی راہ سے
مطلع کئے جاتے ہیں اور صحیح اور موضوع میں ! اور صحیح اور موضوع میں اس خاص طور کے قاعدہ سے تمیز کر لیتے ہیں۔ گو عوام اور علماء ظواہر
کو اس کی طرف راہ نہیں۔
( مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۹۳)
یعنی جس کو خدا تعالیٰ چاہتا ہے حکمت عطا فرماتا ہے اور جس کو حکمت دی گئی اس کو خیر کثیر دی گئی۔ حکمت
سے مراد علم ، عظمت ذات وصفات باری ہے۔ اور خیر کثیر سے مراد اسلام ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ
قرآن کریم میں فرماتا ہے : هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ (یونس : ۵۹) ۔ پھر ایک دوسری آیت میں فرماتا ہے۔
قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه : ۱۵) یعنی اے میرے رب تو مجھے اپنی عظمت اور معرفت شیون اور صفات کا علم
کامل بخش اور پھر دوسری جگہ فرمایا۔ و بِذلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام : ۱۶۴) ان دونوں آیتوں
کے ملانے سے معلوم ہوا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اول المسلمین ٹھہرے تو اس کا یہی باعث ہوا کہ
اوروں کی نسبت علوم معرفت الہی میں اعلم ہیں یعنی علم ان کا معارف الہیہ کے بارے میں سب سے بڑھ کر
ہے۔ اس لئے ان کا اسلام بھی سب سے اعلیٰ ہے اور وہ اول المسلمین ہیں۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اس زیادت علم کی طرف اس دوسری آیت میں بھی اشارہ ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے: وَعَلَيْكَ
مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (النساء : ۱۴) یعنی خدا تعالیٰ نے تجھ کو وہ علوم عطا کئے جو تو
خود بخود نہیں جان سکتا تھا اور فضل الہی سے فیضانِ الہی سب سے زیادہ تیرے پر ہوا یعنی تو معارف الہیہ اور
اسرار اور علوم ربانی میں سب سے بڑھ گیا اور خدا تعالیٰ نے اپنی معرفت کے عطر کے ساتھ سب سے زیادہ
تجھے معطر کیا۔ غرض علم اور معرفت کو خدا تعالیٰ نے حقیقت اسلامیہ کے حصول کا ذریعہ ٹھہرایا ہے اور اگر چہ
حصول حقیقت اسلام کے وسائل اور بھی ہیں جیسے صوم و صلوۃ اور دُعا اور تمام احکام الہی جو چھ سو سے بھی کچھ زیادہ
ہیں لیکن علم ، عظمت و وحدانیت ذات اور معرفت شیون وصفات جلالی و جمالی حضرت باری عرب اسمه، وسیلة الوسائل ن هم