سورة النَّاس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور سب کا موقوف علیہ ہے کیونکہ جو شخص غافل دل اور معرفت الہی سے بکلی بے نصیب ہے وہ کب توفیق
پاسکتا ہے کہ صوم اور صلوٰۃ بجالا وے یا دعا کرے یا اور خیرات کی طرف مشغول ہو۔ ان سب اعمال صالح
کا محرک تو معرفت ہی ہے اور یہ تمام دوسرے وسائل دراصل اسی کے پیدا کردہ اور اس کے بنین و بنات ہیں
اور ابتدا اس معرفت کی پرتوہ اسم رحمانیت سے ، ہے نہ کسی عمل سے ، نہ کسی دُعا سے، بلکہ بلاعِلتِ فیضان سے،
صرف ایک موهبت ہے : يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَيُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ مگر پھر یہ معرفت اعمال صالحہ اور حسن ایمان
کے شمول سے زیادہ ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ آخر الہام اور کلام الہی کے رنگ میں نزول پکڑ کر تمام صحن سینہ
کو اس نور سے منور کر دیتی ہے جس کا نام اسلام ہے اور اس معرفت تامہ کے درجہ پر پہنچ کر اسلام صرف لفظی
اسلام نہیں رہتا بلکہ وہ تمام حقیقت اس کی جو ہم بیان کر چکے ہیں ، حاصل ہو جاتی ہے اور انسانی روح نہایت
انکسار سے حضرت احدیت میں اپنا سر رکھ دیتی ہے تب دونوں طرف سے یہ آواز آتی ہے کہ جو میرا سون اسو تیرا
ہے۔ یعنی بندہ کی روح بھی بولتی ہے اور اقرار کرتی ہے کہ یا الہی ! جو میرا ہے سو تیرا ہے۔ اور خدا تعالیٰ بھی بولتا
ہے اور بشارت دیتا ہے کہ اے میرے بندے! جو کچھ زمین و آسمان وغیرہ میرے ساتھ ہے وہ سب تیرے
ہے۔ اسی مرتبہ کی طرف اشارہ اس آیت میں ہے: قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا
ساتھ
تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا - (الزمر: (۵۴) -
آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۶ تا ۱۹۰)
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کا نام مال رکھا ہے اور حکمت کا نام بھی مال رکھا ہے جیسا کہ فرماتا ہے: یوتی
الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا - مفسر لکھتے ہیں کہ اس کے معنے ہیں مالا
كَثِيرًا ۔ لغت میں خیر کے معنے مال کے لکھے ہیں اور ایک اور حدیث میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
کہ میں نے ایک بڑی دعوت کی اور ہر ایک قسم کا کھانا پکا یا تو بعض کھانا کھانے کے لئے آئے انہوں نے کھانا
کھا کر حظ اُٹھایا اور بعض نے اس دعوت سے انکار کیا وہ بے نصیب رہے۔ اب دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے پلاؤ اور قورمہ وغیرہ پکایا تھا یا روحانی کھانے تھے۔
اصل بات یہ ہے کہ انبیاء اکثر روحانی امور کو طرح طرح کے پیرایوں میں بیان فرمایا کرتے ہیں اور
نفسانی آدمی ان کو جسمانی امور کی طرف لے جاتے ہیں ۔ بھلا ہم پوچھتے ہیں کہ مسیح آ کر درہم و دینار بہت
سے تقسیم کرے گا کہ علماء وغیرہ کے گھر سونے چاندی سے بھر جائیں گے لیکن اس کا کہاں تذکرہ ہے کہ وہ لوگ
جو روحانی طور پر بھوکے پیاسے ہوں گے اُن کی اسی طور سے پوری حاجت براری کرے گا۔ پس اگر یہ تذکرہ
کسی اور جگہ نہیں تو یقیناً یا درکھو کہ یہ وہی تذکرہ ہے جو استعارہ کے رنگ پر بیان کیا گیا ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۳ جولائی ۱۹۰۰ ء صفحہ ۳)
علوم ہیں ہی کیا؟ صرف خواص الاشیاء ہی کا تو نام ہے۔ سیارہ، ستارہ، نباتات کی تاثیریں اگر نہ رکھتا تو
اللہ تعالیٰ کی کی صفت علیم پر ایمان لانا انسان کے لئے مشکل ہو جاتا یہ ایک یقینی امر ہے کہ ہمارے علم کی بنیہ
بنیاد
خواص الاشیاء ہے۔ اس سے یہ غرض ہے کہ ہم حکمت سیکھیں ، علوم کا نام حکمت بھی رکھا ہے چنانچہ فرمایا : وَمَنْ
وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِي خَيْرًا كَثِيرًا -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۴۶)
قرآن شریف کو خدا تعالیٰ نے خیر کہا ہے چنانچہ فرمایا : وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِي خَيْرًا كَثِيرًا - پس
قرآن شریف معارف اور علوم کے مال کا خزانہ ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآنی معارف اور علوم کا نام بھی مال رکھا
ہے۔ دنیا کی برکتیں بھی اسی کے ساتھ آتی ہیں۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ ء صفحه ۷ )
جسے نصیحت کرنی ہوا سے زبان سے کرو۔ ایک ہی بات ہوتی ہے وہ ایک پیرا یہ میں ادا کرنے سے ایک شخص
کو دشمن بنا سکتی ہے اور دوسرے پیرا یہ میں دوست بنا دیتی ہے پس جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل : ١٢٦)
کے موافق اپنا عمل درآمد رکھو اسی طرز کلام ہی کا نام خدا نے حکمت رکھا ہے چنانچہ فرماتا ہے : يُؤْتِي الْحِكْمَةَ
مَنْ يَشَاءُ -
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
انسان اصل میں انسان سے لیا گیا ہے یعنی جس میں دو حقیقی اُنس ہوں ؟ ایک اللہ تعالیٰ سے دوسرا بنی نوع
کی ہمدردی سے، جب یہ دونو انس اس میں پیدا ہو جاویں اُس وقت انسان کہلاتا ہے اور یہی وہ بات ہے جو
انسانیت کا مغز کہلاتی ہے اور اسی مقام پر انسان اُولُوا الالباب کہلاتا ہے۔ جب تک یہ نہیں کچھ بھی نہیں ۔
ہزار دعویٰ کرو اور دکھاؤ مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے نبی اور فرشتوں کے نزدیک پیچ ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۳)
اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ
لَكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُم مِّنْ سَيِّاتِكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
اگر تم ظاہر کر و خیرات کو تو وہ اچھا ہے اور اگر تم خیرات کو چھپاؤ تو وہ بہت ہی اچھا ہے۔ ایسی خیرات تمہاری
بُرائیاں دور کرے گی۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۱۵)
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِأَلَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمُ
عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
وہ کبھی پوشیدہ خیرات کرتے ہیں اور کبھی ظاہر ۔ پوشیدہ اس لئے کہ تار یا کاری سے بچیں اور ظاہر اس لئے
کہ تا دوسروں کو ترغیب دیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷)
انجیل میں کہا گیا ہے کہ تم اپنے نیک کاموں کو لوگوں کے سامنے دکھلانے کے لئے نہ کرو مگر قرآن کہتا ہے
کہ تم ایسا مت کرو کہ اپنے سارے کام لوگوں سے چھپاؤ بلکہ تم حسب مصلحت بعض اپنے نیک اعمال پوشیدہ
طور پر بجالا ؤ جب کہ تم دیکھو کہ پوشیدہ کرنا تمہارے نفس کے لئے بہتر ہے اور بعض اعمال دکھلا کر بھی کرو جب
کہ تم دیکھو کہ دکھلانے میں عام لوگوں کی بھلائی ہے تا تمہیں دو بدلے ملیں اور تا کمزور لوگ کہ جو ایک نیکی کے
کام پر جرات نہیں کر سکتے وہ بھی تمہاری پیروی سے اُس نیک کام کو کر لیں ۔ غرض خدا نے جو اپنے کلام میں
فرمایا : سِرًّا وَ عَلَانِيَةً یعنی پوشیدہ بھی خیرات کرو اور دکھلا دکھلا کر بھی۔ ان احکام کی حکمت اُس نے خود فرمادی
ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف قول سے لوگوں کو سمجھاؤ بلکہ فعل سے بھی تحریک کرو کیونکہ ہر ایک جگہ قول
اثر نہیں کرتا بلکہ اکثر جگہ نمونہ کا بہت اثر ہوتا ہے۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۱، ۳۲)
جیسا کہ تم بعض اپنے نیک اعمال کو پوشیدہ کرتے ہو ایسا ہی بعض اوقات ان کو لوگوں پر ظاہر کرو تا لوگ
تمہارے نمونہ پر چلیں کیونکہ انسان کی عادت ہے کہ نمونہ دیکھ کر اس میں قوت پیدا ہوتی ہے۔
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۳۵۱،۳۵۰ مکتوب نمبر ۱۲ بنام حضرت سیٹھ عبد الرحمان صاحب مدراسی )
الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرَّبُوا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَنُ
مِنَ الْمَسِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرَّبُوا وَ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَ
حَرَّمَ الرَّبُوا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَ أَمْرَةً إِلَى
اللهِ وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِكَ أَصْحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ ، يَمْحَقُ اللهُ الرِّبوا
وَيُرْبِي الصَّدَقْتِ وَاللهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارِ أَثِيمٍ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصَّلِحَتِ وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَ أَتَوُا الزَّکٰوةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ، يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ ذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ
الرَّبُوا إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَ
رَسُولِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ
ایک شخص نے ایک لمبا خط لکھا کہ سیونگ بنگ کا سود اور دیگر تجارتی کارخانوں کا شود جائز ہے یا نہیں
کیونکہ اس کے ناجائز ہونے سے اسلام کے لوگوں کو تجارتی معاملات میں بڑا نقصان ہو رہا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا : کہ یہ ایک اجتہادی مسئلہ ہے اور جب تک کہ اس کے سارے پہلوؤں پر غور نہ
کی جائے اور ہر قسم کے ہرج اور فوائد جو اس سے حاصل ہوتے ہیں وہ ہمارے سامنے پیش نہ کئے جاویں۔
ہم اس کے متعلق اپنی رائے دینے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ یہ جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہزاروں طریق روپیہ
کمانے کے پیدا کئے ہیں۔ مسلمان کو چاہئے کہ ان کو اختیار کرے اور اس سے پر ہیز رکھے۔ ایمان صراط مستقیم
سے وابستہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو اس طرح سے ٹال دینا گناہ ہے مثلاً اگر دنیا میں سور کی تجارت ہی
سب سے زیادہ نفع مند ہو جاوے تو کیا مسلمان اس کی تجارت شروع کر دیں گے؟ ہاں! اگر ہم یہ دیکھیں کہ
اس کو چھوڑ نا اسلام کے لئے ہلاکت کا موجب ہوتا ہے تب ہم فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ (البقرة : ۱۷۴)
کے نیچے لا کر اس کو جائز کہہ دیں گے مگر یہ کوئی ایسا امر نہیں اور یہ ایک خانگی امر اور خود غرضی کا مسئلہ ہے۔ ہم فی
الحال بڑے بڑے عظیم الشان امور دینی کی طرف متوجہ ہیں۔ ہمیں تو لوگوں کے ایمان کا فکر پڑا ہوا ہے۔
ایسے ادنیٰ امور کی طرف ہم توجہ نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم بڑے عالیشان دینی مہمات کو چھوڑ کر ابھی سے ایسے ادنیٰ
کاموں میں لگ جائیں تو ہماری مثال اس بادشاہ کی ہوگی جو ایک مقام پر ایک محل بنانا چاہتا ہے مگر اس جگہ
بڑے شیر اور درندے اور سانپ ہیں اور نیز مکھیاں اور چیونٹیاں ہیں۔ پس اگر وہ پہلے درندوں اور سانپوں کی
طرف توجہ نہ کرے اور ان کو ہلاکت تک نہ پہنچائے اور سب سے پہلے مکھیوں کے فنا کرنے میں مصروف ہو تو
اس کا کیا حال ہوگا ؟
الحکم جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۱)
ایک نے سوال کیا کہ ضرورت پر شودی روپیہ لے کر تجارت وغیرہ کرنے کا کیا حکم ہے؟ فرمایا: حرام ہے۔
ہاں ! اگر کسی دوست اور تعارف کی جگہ سے روپیہ لیا جاوے اور کوئی وعدہ اُس کو زیادہ دینے کا نہ ہو، نہ اُس
کے دل میں زیادہ لینے کا خیال ہو پھر اگر مقروض اصل سے کچھ زیادہ دے دے تو وہ سود نہیں ہوتا بلکہ یہ تو
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : ۶۱) ہے۔
سورة البقرة
اس پر ایک صاحب نے سوال کیا کہ اگر ضرورت سخت ہوا اور سوائے سود کے کام نہ چل سکے تو پھر؟ اس پر
حضرت اقدس نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے اس کی حرمت مومنوں کے واسطے مقرر کی ہے اور مومن وہ ہوتا ہے
جو ایمان پر قائم ہو اللہ تعالیٰ اس کا متولی اور متکفل ہوتا ہے۔ اسلام میں کروڑہا ایسے آدمی گزرے ہیں جنہوں
نے نہ شود لیا نہ دیا آخران کے حوائج بھی پورے ہوتے رہے کہ نہ؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہ لو نہ دو، جو ایسا
کرتا ہے وہ گویا خدا کے ساتھ لڑائی کی تیاری کرتا ہے ایمان ہو تو اس کا صلہ خدا بخشا ہے۔ ایمان بڑی بابرکت
شے ہے : أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( البقرة : ۱۰۷ ) ۔ اگر اُسے خیال ہو کہ پھر کیا کرے تو کیا
خدا کا حکم بھی بیکار ہے اُس کی قدرت بہت بڑی ہے۔ سود تو کوئی شے ہی نہیں ہے اگر اللہ تعالیٰ کا حکم ہوتا کہ
زمین کا پانی نہ پیا کرو تو وہ ہمیشہ بارش کا پانی آسمان سے دیا کرتا ، اسی طرح ضرورت پر وہ خود ایسی راہ نکال
ہی دیتا ہے کہ جس سے اس کی نافرمانی بھی نہ ہو۔ تب تک ایمان میں میل کچیل ہوتا ہے، تب تک یہ ضعف اور
کمزوری ہے۔ کوئی گناہ چھوٹ نہیں سکتا جب تک خدا نہ چھڑاوے۔ ورنہ انسان تو ہر ایک گناہ پر یہ عذر پیش
کر سکتا ہے کہ ہم چھوڑ نہیں سکتے اگر چھوڑیں تو گزارہ نہیں چلتا۔ دوکانداروں ،عطاروں کو دیکھا جاوے کہ پرانا
مال سالہا سال تک بیچتے ہیں دھوکا دیتے ہیں ، ملازم پیشہ لوگ رشوت خوری کرتے ہیں اور سب یہ عذر کرتے
ہیں کہ گزارہ نہیں چلتا ان سب کو اگر اکٹھا کر کے نتیجہ نکالا جاوے تو پھر یہ نکلتا ہے کہ خدا کی کتاب پر عمل ہی نہ
کرو کیونکہ گزارہ نہیں چلتا حالانکہ مومن کے لئے خدا خود سہولت کر دیتا ہے یہ تمام راست بازوں کا مجرب
علاج ہے کہ مصیبت اور صعوبت میں خدا خود راہ نکال دیتا ہے۔
لوگ خدا کی قدر نہیں کرتے ، جیسے بھروسہ ان کو حرام کے دروازے پر ہے ویسا خدا پر نہیں ہے۔ خدا پر
ایمان، یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ اگر قدر ہو تو جی چاہے کہ جیسے اور عجیب نسخہ مخفی رکھنا چاہتے ہیں ویسے ہی اسے بھی
مخفی رکھا جاوے۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۷۵ )
ہمارے نزدیک شودی روپیہ لینا اور دینا دونوں حرام ہیں ۔ مومن وہ ہوتے ہیں جو اپنے ایمان پر قائم
ہوں اللہ تعالیٰ اُن کا خود متولی اور متکفل ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے ۔۔۔۔ عذر رکھ کر معصیت
میں مبتلا ہونا یہ سفلی عذر ہے جو شیطان سے آتا ہے ورنہ خدا تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کرے تو سب کچھ ہوتا
ہے ۔۔۔۔۔۔ غرض مومن کو خدا تعالیٰ ایسی مشکلات میں نہیں ڈالتا۔ جو پڑتا ہے وہ اپنی ہی کمزوری کی وجہ سے
پڑتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۶،۵)
ایک صاحب نے سوال کیا کہ ریلوے میں جو لوگ ملازم ہوتے ہیں ان کی تنخواہ میں سے ار( ایک آنہ )
فی روپیہ کاٹ کر رکھا جاتا ہے پھر کچھ عرصہ کے بعد وہ روپیہ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ کچھ زائد روپیہ بھی وہ
دیتے ہیں اس کا کیا حکم ہے۔
فرمایا کہ شرع میں سود کی یہ تعریف ہے کہ ایک شخص اپنے فائدے کے لئے دوسرے کو روپیہ قرض دیتا
ہے اور فائدہ مقرر کرتا ہے۔ یہ تعریف جہاں صادق آوے گی وہ شود کہلا وے گا۔ لیکن جس نے روپیہ لیا ہے
اگر وہ وعدہ وعید تو کچھ نہیں کرتا اور اپنی طرف سے زیادہ دیتا ہے تو وہ سود سے باہر ہے چنانچہ انبیاء ہمیشہ شرائط
کی رعایت رکھتے آئے ہیں ۔ اگر بادشاہ کچھ روپیہ لیتا ہے اور وہ اپنی طرف سے زیادہ دیتا ہے اور دینے والا
اس نیت سے نہیں دیتا کہ سود ہے تو وہ بھی سود میں داخل نہیں ہے وہ بادشاہ کی طرف سے احسان ہے۔ پیغمبر
خدا نے کسی سے ایسا قرضہ نہیں لیا کہ ادائیگی وقت اُسے کچھ نہ کچھ ضرور زیادہ (نہ ) دے دیا ہو۔ یہ خیال رہنا
چاہئے کہ اپنی خواہش نہ ہو۔ خواہش کے برخلاف جو زیادہ ملتا ہے وہ سود میں داخل نہیں ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۵)
شود کی تعریف یہ ہے کہ اپنے ذاتی فائدہ کے لئے روپیہ قرض دیا جاوے یہ تعریف جہاں صادق آتی ہے
وہ سود ہے۔ لیکن جبکہ محکمہ ریلوے کے ملازم خود وہ روپیہ سود کے لالچ سے نہیں دیتے بلکہ جبرا وضع کیا جاتا ہے
تو یہ سود کی تعریف میں داخل نہیں ہے۔ اور خود جو کچھ وہ روپیہ زائد دے دیتے ہیں وہ داخل شود نہیں ہے۔
غرض یہ خود دیکھ سکتے ہو کہ آیا یہ روپیہ سود لینے کے لئے تم خود دیتے ہو یا وہ خود وضع کرتے ہیں اور بلا طلب
اپنے طور پر دیتے ہیں ۔
الحکم جلد کے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۶)
ایک صاحب نے بیان کیا کہ سید احمد خان صاحب نے لکھا ہے : اَضْعَافًا مُضَاعَفَا کی ممانعت ہے۔
فرمایا: کہ یہ بات غلط ہے کہ شود در سود کی ممانعت کی گئی ہے اور شود جائز رکھا ہے شریعت کا ہرگز یہ منشا نہیں
ہے۔ یہ فقرہ اسی قسم کے ہوتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے کہ گناہ در گناہ مت کرتے جاؤ۔ اس سے یہ مطلب نہیں
ہوتا کہ گناہ ضرور کرو۔
اس
قسم کا روپیہ جو کہ گورنمنٹ سے ملتا ہے وہ اسی حالت میں سود ہوگا جبکہ لینے والا اسی خواہش سے روپیہ
دیتا ہے کہ مجھ کو سود ملے ورنہ گورنمنٹ جو اپنی طرف سے احسانا دیوے وہ سود میں داخل نہیں ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۵ )
انشیو رنس اور بیمہ پر سوال کیا گیا فرمایا ۔ کہ سود اور قمار بازی کو الگ کر کے دوسرے اقراروں اور ذمہ
داریوں کو شریعت نے صحیح قرار دیا ہے۔ قمار بازی میں ذمہ داری نہیں ہوتی ، دنیا کے کاروبار میں ذمہ داری کی
ضرورت ہے۔ دوسرے ان تمام سوالوں میں اس امر کا خیال بھی رکھنا چاہئے کہ قرآن شریف میں حکم ہے کہ
بہت کھوج نکال نکال کر مسائل نہ پوچھنے چاہئیں ۔ مثلاً اب کوئی دعوت کھانے جاوے تو اب اسی خیال میں
لگ جاوے کہ کسی وقت حرام کا پیسہ ان کے گھر آیا ہو گا پھر اس طرح تو آخر کار دعوتوں کا کھانا ہی بند ہو جاوے
گا۔ خدا کا نام ستار بھی ہے ورنہ دنیا میں عام طور پر راست باز کم ہوتے ہیں، مستور الحال بہت ہوتے ہیں یہ
بھی قرآن میں لکھا ہے : وَلَا تَجَسَّسُوا (الحجرات : ۱۳) یعنی تجسّس مت کیا کرو ورنہ اس طرح تم مشقت میں
پڑو گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخه ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۶ )
سود کی بابت پوچھا گیا کہ بعض مجبوریاں لاحق حال ہو جاتی ہیں ۔
فرمایا: اس کا فتوی ہم نہیں دے سکتے ۔ یہ بہر حال نا جائز ہے۔ ایک طرح کا سود اسلام میں جائز ہے یہ کہ
قرض دیتے وقت کوئی شرط وغیرہ کسی قسم کی نہ ہو اور مقروض جب قرضہ ادا کرے تو مروّت کے طور پر اپنی
طرف سے کچھ زیادہ دے دیوے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے ۔ اگر دس روپیہ قرض لئے تو
ادائیگی کے وقت ایک سو تک دے دیا کرتے ۔ سود حرام وہی ہے جس میں عہد معاہدہ اور شرائط اوّل ہی کر لی
جاویں۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۴ صفحه (۸)
بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ سود لینے کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ہو سکتا۔ ایسے لوگ کیوں کر متقی کہلا
سکتے ہیں خدا تعالیٰ تو وعدہ کرتا ہے کہ میں متقی کو ہر ایک مشکل سے نکالوں گا اور ایسے طور سے رزق دوں گا جو
گمان اور وہم میں بھی نہ آ سکے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۵)
حضرت حکیم نورالدین صاحب نے ایک مسئلہ حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ یہ ایک شخص ہیں جن کے
پاس بیس بائیس ہزار کے قریب روپیہ موجود ہے۔ ایک سکھ ہے وہ ان کا روپیہ تجارت میں استعمال کرنا چاہتا
ہے اور ان کے اطمینان کے لئے اس نے تجویز کی ہے کہ یہ روپیہ بھی اپنے قبضہ میں رکھیں ۔ لیکن جس طرح وہ
ہدایت کرے اسی طرح ہر ایک شے خرید کر جہاں کہے وہاں روانہ کریں اور جو روپیہ آوے وہ امانت رہے۔
سال کے بعد وہ سکھ دو ہزار چھ سور و پیر ان کو منافع کا دے دیا کرے گا۔ یہ اس غرض سے یہاں فتوی دریافت
کرنے آئے ہیں کہ یہ روپیہ جو ان کو سال کے بعد ملے گا اگر سود نہ ہو تو شراکت کر لی جاوے۔
حضرت اقدس نے فرمایا: کہ چونکہ انہوں نے خود بھی کام کرنا ہے اور ان کی محنت کو دخل ہے اور وقت بھی
صرف کریں گے۔ اس لئے ہر ایک شخص کی حیثیت کے لحاظ سے اس کے وقت اور محنت کی قیمت ہوا کرتی
ہے۔ دس دس ہزار اور دس دس لاکھ روپیہ لوگ اپنی محنت اور وقت کا معاوضہ لیتے ہیں۔ لہذا میرے نزدیک
تو یہ روپیہ جو ان کو وہ دیتا ہے سود نہیں ہے اور میں اس کے جواز کا فتویٰ دیتا ہوں ۔ سود کا لفظ تو اُس روپیہ پر
دلالت کرتا ہے جو مفت بلا محنت کے (صرف روپیہ کے معاوضہ میں ) لیا جاتا ہے۔ اب اس ملک میں اکثر
مسائل زیروز بر ہو گئے ہیں ، کل تجارتوں میں ایک نہ ایک حصّہ سُود کا موجود ہے۔ اس لئے اس وقت نئے
اجتہاد کی ضرورت ہے۔
بینک کے سود کے متعلق فرمایا :
(البدر جلد ۳ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه یکم و ۸ رنومبر ۱۹۰۴ صفحه ۸ )
ہمارا یہی مذہب ہے اور اللہ تعالی نے یہی ہمارے دل میں ڈالا ہے کہ ایسا روپیہ اشاعت دین کے کام
میں خرچ کیا جاوے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ سود حرام ہے لیکن اپنے نفس کے واسطے اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں جو چیز
جاتی ہے وہ حرام نہیں رہ سکتی ہے کیونکہ حرمت اشیاء کی انسان کے لئے ہے نہ اللہ تعالیٰ کے واسطے۔ پس شود
اپنے نفس کے لئے ، بیوی بچوں ، احباب رشتہ داروں اور ہمسایوں کے لئے بالکل حرام ہے۔ لیکن اگر یہ روپیہ
خالصہ اشاعت دین کے لئے خرچ ہو تو ہرج نہیں ہے خصوصاً ایسی حالت میں کہ اسلام بہت کمزور ہو گیا ہے
اور پھر اس پر دوسری مصیبت یہ ہے کہ لوگ زکوۃ بھی نہیں دیتے۔
میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت دو مصیبتیں واقع ہو رہی ہیں اور دو حرمتیں روا رکھی گئی ہیں ؛ اول یہ کہ زکوۃ
جس کے دینے کا حکم تھا وہ دیتے نہیں اور سود جس کے لینے سے منع کیا تھا وہ لیتے ہیں ۔ یعنی جو خدا تعالیٰ کا حق
تھا وہ تو دیا نہیں اور جوا اپنا حق نہ تھا اسے لیا گیا۔ جب ایسی حالت ہو رہی ہے اور اسلام خطرناک ضعف میں
مبتلا ہے تو میں یہی فتویٰ دیتا ہوں کہ ایسے سودوں کی رقمیں جو بنک سے ملتا ہے یک مشت اشاعت دین میں
خرچ کرنی چاہئیں۔ میں نے جو فتوی دیا ہے وہ عام ہے ورنہ سود کا لینا اور دینا دونوں حرام ہیں مگر اس ضعف
اسلام کے زمانہ میں جبکہ مالی ترقی کے ذریعہ پیدا نہیں ہوئے اور مسلمان توجہ نہیں کرتے ایسا روپیہ اسلام کے
کام میں لگنا حرام نہیں ہے۔
قرآن شریف کے مفہوم کے موافق جو حرمت ہے وہ یہی ہے کہ وہ اپنے نفس کے لئے اگر خرچ ہو تو حرام
ہے یہ بھی یاد رکھو! جیسے سود اپنے لئے درست نہیں ، کسی اور کو اس کا دینا بھی درست نہیں ۔ ہاں خدا تعالیٰ کے
قبضہ میں ایسے مال کا دینا درست ہے اور اس کا یہی طریق ہے کہ وہ صرف اشاعتِ اسلام میں خرچ ہو۔ اس
کی ایسی مثال ہے جیسے جہاد ہورہا ہو اور گولی بارود کسی فاسق فاجر کے ہاں ہو اس وقت محض اس خیال سے ٹک
جانا کہ یہ گولی بارود مال حرام ہے ٹھ بارود مال حرام ہے ٹھیک نہیں ۔ بلکہ مناسب یہی ہوگا کہ اس کو خرچ کیا جاوے۔ اس وقت تلوار
کا جہاد تو باقی نہیں رہا اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں ایسی گورنمنٹ دی ہے جس نے ہر ایک قسم کی
مذہبی آزادی عطا کی ہے۔ اب قلم کا جہاد باقی ہے اس لئے اشاعت دین میں ہم اس کو خرچ کر سکتے ہیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۹)
ہمارا مذہب یہ ہے کہ شود کاروپیہ بالکل حرام ہے کہ کوئی شخص اُسے اپنے نفس پر خرچ کرے اور کسی قسم کے
بھی ذاتی مصارف میں خرچ کرے یا اپنے بال بچے کو دے یا کسی فقیر مسکین کو دے کسی ہمسایہ کو دے یا
مسافر کو دے سب حرام ہے۔ سود کے روپیہ کا لینا اور خرچ کرنا گناہ ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۴)
شود کار و پیه تصرف ذاتی کے واسطے نا جائز ہے۔ لیکن خدا کے واسطے کوئی شے حرام نہیں۔ خدا کے کام میں جو
مال خرچ کیا جائے وہ حرام نہیں ہے۔ اس کی مثال اس طرح سے ہے کہ گولی بارود کا چلانا کیسا ہی ناجائز اور گناہ
ہو۔ لیکن جو شخص اُسے ایک جانی دشمن پر مقابلہ کے واسطے نہیں چلاتا وہ قریب ہے کہ خود ہلاک ہو جائے۔ کیا
مر نام خدا
خدا نے نہیں فرمایا کہ تین دن کے بھوکے کے واسطے سوز بھی حرام نہیں بلکہ حلال ہے؟ پس شود کا مال اگر ہم ؟
کے لئے لگا ئیں تو پھر کیوں کر گناہ ہو سکتا ہے اس میں مخلوق کا حصہ نہیں۔ لیکن اعلائے کلمہ اسلام میں اور اسلام
کی جان بچانے کے لئے اس کا خرچ کرنا ہم اطمینان اور شلج قلب سے کہتے ہیں کہ یہ بھی فَلَا اثْمَ عَلَيْهِ
(البقرۃ: ۱۷۴) میں داخل ہے۔ یہ ایک استثناء ہے۔ اشاعت اسلام کے واسطے ہزاروں حاجتیں ایسی پڑتی ہیں
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۴)
جن میں مال کی ضرورت ہے۔
اشاعت اسلام کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے اور اس پر اگر وہ روپیہ جو بنکوں کے سود سے آتا ہے خرچ
کیا جاوے تو جائز ہے کیونکہ وہ خالص خدا کے لئے ہے۔ خدا تعالیٰ کے لئے وہ حرام نہیں ہے جیسے میں نے
ابھی کہا ہے کہ کسی جگہ کا سکہ و بارود ہو وہ جہاد میں خرچ کرنا جائز ہے۔ یہ ایسی باتیں ہیں کہ بلا تکلف سمجھ میں
آ جاتی ہیں کیونکہ بالکل صاف ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سور کو حرام کیا ہے لیکن بایں ہمہ فرماتا ہے : فَمَنِ اضْطَر
غَيْرَ بَاعٌ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ( البقرۃ : ۱۷۴ ) ۔ جب اضطراری حالت میں محض اپنی جان بچانے کی
خاطر سور کا کھانا جائز ہے تو کیا ایسی حالت میں کہ اسلام کی حالت بہت ضعیف ہو گئی ہے اور اس کی جان پر
آبنی ہے، اس کی جان بچانے کے لئے محض اعلائے کلمہ اسلام کے لئے سود کا روپیہ خرچ نہیں ہو سکتا؟ میرے
نزدیک یقیناً خرچ ہو سکتا ہے اور خرچ کرنا چاہئے ۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
میرا مذہب جس پر خدا نے مجھے قائم کیا ہے اور جو قرآن شریف کا مفہوم ہے وہ یہ ہے کہ اپنے نفس، عیال،
اطفال، دوست عزیز کے واسطے اس سود کو مباح نہیں کر سکتے بلکہ یہ پلید ہے۔ اور اس کا گناہ (استعمال ) حرام
ہے۔ لیکن اس ضعفِ اسلام کے زمانہ میں جبکہ دین مالی امداد کا سخت محتاج ہے اسلام کی مدد ضرور کرنی
چاہئے ۔ جیسا کہ ہم نے مثال کے طور پر بیان کیا ہے کہ جاپانیوں کے واسطے ایک کتاب لکھی جاوے اور اور کسی کہ
فصیح بلیغ جاپانی کو ایک ہزار روپیہ دے کر ترجمہ کرایا جائے ۔ اور پھر اس کا دس ہزار نسخہ چھاپ کر جاپان میں
شائع کر دیا جاوے۔ ایسے موقع پر سود کا روپیہ لگانا جائز ہے کیونکہ ہر ایک مال خدا کا ہے اور اس طرح پر وہ
۔۔۔۔
خدا کے ہاتھ میں جائے گا ۔ مگر بایں ہمہ اضطرار کی حالت میں ایسا ہوگا اور بغیر اضطرار یہ بھی جائز نہیں ۔
ہمارا منشاء صرف یہ ہے کہ اضطراری حالت میں جب خنزیر کھانے کی اجازت نفسانی ضرورتوں کے واسطے جائز
ہے تو اسلام کی ہمدردی کے واسطے اگر انسان دین کو ہلاکت سے بچانے کے واسطے سُود کے روپے کو خرچ
کرلے تو کیا قباحت ہے؟ یہ اجازت مختص المقام اور مختص الزمان ہے۔ یہ نہیں کہ ہمیشہ کے واسطے اس پر عمل کیا
جائے۔ جب اسلام کی نازک حالت نہ رہے تو پھر اس ضرورت کے واسطے بھی سود لینا ویسا ہی حرام ہے کیونکہ
دراصل شود کا عام حکم تو حرمت ہی ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۴)
ایک صاحب کا ایک خط حضرت اقدس کی خدمت میں پہنچا کہ جب بنکوں کے سود کے متعلق حضور نے
اجازت دی ہے کہ موجودہ زمانہ اور اسلام کی حالت کو مد نظر رکھ کر اضطرار کا اعتبار کیا جائے تو اضطرار کا اصول
چونکہ وسعت پذیر ہے اس لئے ذاتی، قومی، ہلکی ، تجارتی وغیرہ اضطرارت بھی پیدا ہو کر شود کا لین دین جاری ہو
سکتا ہے یا نہیں۔
فرمایا : اس طرح سے لوگ حرام خوری کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں کہ جو جی چاہے کرتے پھریں۔ ہم نے یہ
نہیں کہا کہ بینک کا شود به سبب اضطرار کے کسی انسان کو لینا اور کھانا جائز ہے بلکہ اشاعت اسلام میں اور دینی
ضروریات میں اس کا خرچ جائز ہونا بتلایا گیا ہے۔ وہ بھی اُس وقت تک کہ امداد دین کے واسطے رو پیدل نہیں
سکتا اور دین غریب ہو رہا ہے کیونکہ کوئی شے خدا کے واسطے تو حرام نہیں ۔ باقی رہی اپنی ذاتی اور ملکی اور قومی اور
تجارتی ضروریات ، سوان کے واسطے اور ایسی باتوں کے واسطے سُود بالکل حرام ہے ۔ وہ جواز جو ہم نے بتلایا
ہے وہ اس قسم کا ہے کہ مثلاً کسی جاندار کو آگ میں جلانا شرعاً منع ہے لیکن ایک مسلمان کے واسطے جائز ہے
کہ اس زمانہ میں اگر کہیں جنگ پیش آوے تو توپ بندوقوں کا استعمال کرے کیونکہ دشمن بھی اس کا استعمال
کر رہا ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۵ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۷ )
جو شخص اللہ کے حکم کو توڑتا ہے اسے سزا ملتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے پہلے فرمادیا کہ اگر شود کے لین دین سے
باز نہ آؤ گے تو لڑائی کا اعلان ہے۔ خدا کی لڑائی یہی ہے کہ ایسے لوگوں پر عذاب بھیج دیتا ہے۔ پس یہ مفلسی
بطور عذاب اور اپنے کئے کا پھل ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۵ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ و صفحه ۶،۵ )
اس شخص نے کہا کیا کریں مجبوری سے سودی قرضہ لیا جاتا ہے۔
فرمایا: جو خدا تعالیٰ پر تو گل کرتا ہے خدا اس کا کوئی سبب پردہ غیب سے بنا دیتا ہے۔ افسوس ! کہ لوگ اس
راز کو نہیں سمجھتے کہ متقی کے لئے خدا تعالیٰ کبھی ایسا موقع نہیں بنا تا کہ وہ سودی قرضہ لینے پر مجبور ہو۔ یا درکھو!
جیسے اور گناہ ہیں مثلاً زنا، چوری ایسے ہی یہ شود دینا اور لینا ہے۔ کس قدر نقصان دہ یہ بات ہے کہ مال بھی گیا،
حیثیت بھی گئی اور ایمان بھی گیا۔ معمولی زندگی میں ایسا کوئی امر ہی نہیں کہ جس پر اتنا خرچ ہو جو انسان شودی
قرضہ لینے پر مجبور ہو۔ مثلاً نکاح ہے اس میں کوئی خرچ نہیں۔ طرفین نے قبول کیا اور نکاح ہو گیا۔ بعد ازاں
ولیمہ سنت ہے۔ سو اگر اس کی استطاعت بھی نہیں تو یہ بھی معاف ہے۔ انسان اگر کفایت شعاری سے کام لے
تو اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ لوگ اپنی نفسانی خواہشوں اور عارضی
خوشیوں کے لئے خدا تعالیٰ کو ناراض کر لیتے ہیں جو ان کی تباہی کا موجب ہے۔ دیکھو! شود کا کس قدر سنگین
گناہ ہے؟ کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں ؟ سور کا کھانا تو بحالت اضطرار جائز رکھا ہے چنانچہ فرماتا ہے : فَمَنِ
اضْطُرَ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ (البقرۃ : ۱۷۴) یعنی جو شخص باغی نہ ہو اور نہ
حد سے بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ غفور رحیم ہے۔ مگر سود کے لئے نہیں فرمایا کہ بحالت اضطرار جائز
ہے بلکہ اس کے لئے تو ارشاد ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبُوا إِنْ كُنْتُمْ
مُؤْمِنِينَ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللهِ وَ رَسُولِهِ ۔ اگر سُود کے لین دین سے باز نہ آؤ گے تو اللہ
اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان ہے۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اُسے حاجت
ہی نہیں پڑتی۔ مسلمان اگر اس ابتلا میں ہیں تو یہ ان کی اپنی ہی بد عملیوں کا نتیجہ ہے۔ ہندا ہندو اگر یہ گناہ کرتے
ہیں تو مالدار ہو جاتے ہیں ۔ مسلمان یہ گناہ کرتے ہیں تو تباہ ہو جاتے ہیں : خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ( الحج : ١٢ )
کے مصداق ۔ پس کیا ضروری نہیں کہ مسلمان اس سے باز آئیں ۔
انسان کو چاہئے کہ اپنے معاش کے طریق میں پہلے ہی کفایت شعاری مد نظر رکھے تا کہ سودی قرضہ
اٹھانے کی نوبت نہ آئے جس سے سود اصل سے بڑھ جاتا ہے۔ ابھی کل ایک شخص کا خط آیا تھا کہ ہزار روپیہ
دے چکا ہوں ابھی پانچ چھ سو باقی ہے پھر مصیبت یہ ہے کہ عدالتیں بھی ڈگری دے دیتی ہیں ۔ مگر اس میں
عدالتوں کا کیا گناہ؟ جب اس کا اقرار موجود ہے تو گویا اس کے یہ معنے ہیں کہ سود دینے پر راضی ہے پس وہاں
سے ڈگری جاری ہو جاتی ہے۔ اس سے یہ بہتر تھا کہ مسلمان اتفاق کرتے اور کوئی فنڈ جمع کر کے تجارتی طور پر
اُسے فروغ دیتے تا کہ کسی بھائی کو سود پر قرضہ لینے کی حاجت نہ ہوتی بلکہ اسی مجلس سے ہر صاحب ضرورت
اپنی حاجت روائی کر لیتا اور میعاد مقررہ پر واپس دے دیتا۔ ( بدر جلدے نمبر ۵ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ صفحه ۶)
دیکھو جو حرام پر جلدی نہیں دوڑتا بلکہ اس سے بچتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے لئے حلال کا ذریعہ نکال دیتا
ہے : مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا (الطلاق: ۳) ۔ جو سود دینے اور ایسے حرام کاموں سے بچے خدا تعالیٰ
اس کے لئے کوئی سبیل بنا دے گا۔ ایک کی نیکی اور نیک خیال کا اثر دوسرے پر بھی پڑتا ہے، کوئی اپنی جگہ پر
استقلال رکھے تو سود خوار بھی مفت دینے پر راضی ہو جاتے ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۵ مورخه ۶ فروری ۱۹۰۸ صفحه ۶)
۔۔۔۔۔ وَلَا يَأْبَ الشُّهَدَاءُ إِذَا مَا دُعُوا ۔۔۔۔۔۔
جب تم سچی گواہی کے لئے بلائے جاؤ تو جانے سے انکار مت کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱)
وَ إِنْ كُنْتُمْ عَلَى سَفَرٍ وَ لَمْ تَجِدُوا كَاتِنَا فَرِهِنَّ مَقْبُوضَةٌ فَإِنْ آمِنَ
بَعْضُكُم بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ الَّذِي اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهُ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ وَلَا تَكْتُمُوا
الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُبُهَا فَإِنَّةَ اثْمٌ قَلْبُهُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ *
ہمارے نزدیک رہن جبکہ نفع و نقصان کا ذمہ دار ہو جاتا ہے اس سے فائدہ اُٹھا نا منع نہیں ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۶ )