سورة النَّاس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
موجودہ تجاویز رہن جائز ہیں ۔ گزشتہ زمانہ میں یہ قانون تھا کہ اگر فصل ہوگئی تو حکام زمینداروں سے
معاملہ وصول کر لیا کرتے تھے اگر نہ ہوتی تو معاف ہو جاتا اور اب خواہ فصل ہو یا نہ ہو حکام اپنا مطالبہ وصول
کر ہی لیتے ہیں ۔ پس چونکہ حکام وقت اپنا مطالبہ کسی صورت میں نہیں چھوڑتے تو اسی طرح یہ رہن بھی جائز
رہا کیونکہ کبھی فصل ہوتی اور کبھی نہیں ہوتی تو دونوں صورتوں میں مرتین نفع و نقصان کا ذمہ دار ہے۔ پس رہن
عدل کی صورت میں جائز ہے۔ آج کل گورنمنٹ کے معاملے زمینداروں سے ٹھیکہ کی صورت میں ہو گئے
ہیں اور اس صورت میں زمینداروں کو کبھی فائدہ اور کبھی نقصان ہوتا ہے تو ایسی صورت عدل میں رہن بیشک
جائز ہے۔
جب دودھ ودھ والا جانور اور سواری کا گھوڑا رہن با قبضہ ہو سکتا ہے اور اس کے دودھ اور سواری سے
فائدہ اٹھا سکتا ہے تو پھر زمین کا رہن تو آپ ہی حاصل ہو گیا۔
پھر زیور کے رہن کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا :
مرتين
زیور ہو، کچھ ہو جب کہ انتفاع جائز ہے تو خواہ نخواہ تکلفات کیوں بناتے جاویں؟ اگر کوئی شخص زیور کو
استعمال کرنے سے اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے تو اس کی زکوۃ بھی اس کے ذمہ ہے۔ زیور کی زکوۃ بھی فرض
ہے چنانچہ کل ہی ہمارے گھر میں زیور کی زکوة ڈیڑھ سو روپیہ دیا ہے۔ پس اگر زیور استعمال کرتا ہے تو اس کی
زکوۃ دے۔ اگر بکری رہن رکھی ہے اور اس کا دودھ پیتا ہے تو اس کو گھاس بھی دے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱)
وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُبُهَا فَإِنَّهُ اثم قَلْبُهُ اور سچی گواہی کو مت چھپاؤ اور جو چھپائے گا اُس
کا دل گنہگار ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱)
دل کی مثال ایک بڑی نہر کی سی ہے جس میں سے اور چھوٹی چھوٹی نہریں نکلتی ہیں جن کو سوا کہتے ہیں یا
راجباہا کہتے ہیں۔ دل کی نہر میں سے بھی چھوٹی چھوٹی نہریں نکلتی ہیں مثلاً زبان وغیرہ۔ اگر چھوٹی نہر یعنی
سوے کا پانی خراب اور گندہ اور میلا ہو تو قیاس کیا جاتا ہے کہ بڑی نہر کا پانی خراب ہے۔ پس اگر کسی کو دیکھو
کہ اُس کی زبان یا دست و پا وغیرہ میں سے کوئی عضو نا پاک ہے تو سمجھو کہ اُس کا دل بھی ایسا ہی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ صفحه (۳)
أمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَكَتِهِ وَ
كُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَاهُ
غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ ۔
یعنی رسول اور اُس کے ساتھ کے مومن اس کتاب پر ایمان لائے ہیں جو اُن پر نازل کی گئی اور ہر ایک
خدا پر ایمان لایا اور اس کے فرشتوں پر اور اُس کی کتابوں پر اور اُس کے رسولوں پر اور اُن کا یہ اقرار ہے کہ ہم
خدا کے رسولوں میں تفرقہ نہیں ڈالتے اس طرح پر کہ بعض کو قبول کریں اور بعض کو رڈ کر دیں بلکہ ہم سب کو
قبول کرتے ہیں ۔ ہم نے سنا اور ایمان لائے ۔ اے خدا! ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری طرف ہی ہماری
بازگشت ہے۔ ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ قرآن شریف ان تمام نبیوں کا ماننا جن کی قبولیت دنیا میں پھیل
چکی ہے مسلمانوں کا فرض ٹھہراتا ہے اور قرآن شریف کی رُو سے ان نبیوں کی سچائی کے لئے یہ دلیل کافی ہے
کہ دنیا کے ایک بڑے حصہ نے اُن کو قبول کیا اور ہر ایک قدم میں خدا کی مدد اور نصرت اُن کے شامل حال
ہوگئی ۔ خدا کی شان اس سے بلند تر ہے کہ وہ کروڑ ہا انسانوں کو اُس شخص کا سچا تابع اور جان نثار کرے جس کو وہ
جانتا ہے کہ خدا پر افترا کرتا ہے اور دنیا کو دھوکا دیتا ہے اور دروغ گو ہے اور اگر کا ذب کو ایسی ہی عزت دی
جائے جیسا کہ صادق کو تو امان اُٹھ جاتا ہے اور امر نبوت صادقہ مشتبہ ہو جاتا ہے۔ پس یہ اصول نہایت صحیح اور
سچا ہے کہ جن نبیوں کو قبولیت دی جاتی ہے اور ہر ایک قدم میں حمایت اور نصرت الہی اُن کے شاملِ حال
ہو جاتی ہے وہ ہرگز جھوٹے ہوا نہیں کرتے۔ ہاں ! ممکن ہے کہ پیچھے آنے والے اُن کے نوشتوں میں تحریف
تبدیل کر دیں اور اپنی نفسانی تفسیروں سے اُن کے مطالب کو الٹا دیں بلکہ پرانی کتابوں کے لئے یہ بھی ایک
لازمی امر ہے کہ مختلف خیالات کے آدمی اپنے خیال کے طور پر اُن کے معنی کرتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ وہی
معنے جز و کتاب کی سمجھے جاتے ہیں اور پھر انہیں مختلف خیالات کی کشش کی وجہ سے کئی فرقے ہو جاتے ہیں اور
ہر ایک فرقہ دوسرے فرقہ کے مخالف معنی کرتا ہے۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۷ ۳۷، ۳۷۸)
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا
تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۚ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ
لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
ع
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا یعنی خدا تعالیٰ انسانی نفوس کو ان کی وسعت علمی سے زیادہ کسی بات کو
قبول کرنے کے لئے تکلیف نہیں دیتا اور وہی عقیدے پیش کرتا ہے جن کا سمجھنا انسان کی حد استعداد میں
داخل ہے تا اس کے حکم تکلیف مالا يطاق میں داخل نہ ہوں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۳۲)
ہمیں حکم ہے کہ تمام احکام میں ، اخلاق میں ، عبادات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کریں پس
اگر ہماری فطرت کو وہ قوتیں نہ دی جاتیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام کمالات کو ظلی طور پر حاصل کر
سکتیں تو یہ حکم ہمیں ہرگز نہ ہوتا کہ اس بزرگ نبی کی پیروی کرو کیونکہ خدا تعالیٰ فوق الطاقت کوئی تکلیف نہیں
دیتا جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے : لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا - (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۶)
جس پر خدا تعالیٰ کے نزدیک اتمام حجت ہو چکا ہے وہ قیامت کے دن مؤاخذہ کے لائق ہوگا اور جس
پر خدا کے نزدیک اتمام حجت نہیں ہوا اور وہ مکذب اور منکر ہے تو گوشریعت نے (جس کی بنا ظاہر پر ہے )
اُس کا نام بھی کافر ہی رکھا ہے اور ہم بھی اُس کو باتباع شریعت کافر کے نام سے ہی پکارتے ہیں مگر پھر بھی وہ
خدا کے نزدیک بموجب آیت : لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا قابل مواخذہ نہیں ہوگا۔ ہاں ! ہم اس بات
کے مجاز نہیں ہیں کہ ہم اُس کی نسبت نجات کا حکم دیں اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے ، ہمیں اس میں دخل نہیں ۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۸۶)
ہم کو عقل سے بھی کام لینا چاہئے کیونکہ انسان عقل کی وجہ سے مکلف ہے۔ کوئی آدمی بھی خلاف عقل
باتوں کے ماننے پر مجبور نہیں ہو سکتا۔ قومی کی برداشت اور حوصلہ سے بڑھ کر کسی قسم کی شرعی تکلیف نہیں
اُٹھوائی گئی : لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔ اس آیت سے صاف طور پر پایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام
ایسے نہیں جن کی بجا آوری کوئی کر ہی نہ سکے ۔ اور نہ شرائع و احکام خدائے تعالیٰ نے دنیا میں اس لئے نازل
کئے کہ اپنی بڑی فصاحت و بلاغت اور ایجادی قانونی طاقت اور چیستان طرازی کا فخر انسان پر ظاہر کرے
اور یوں پہلے ہی سے اپنی جگہ ٹھان رکھا تھا کہ کہاں بیہودہ ضعیف انسان؟ اور کہاں کا ان حکموں پر عمل درآمد؟
خدا تعالیٰ اس سے برتر اور پاک ہے کہ ایسا لغو فعل کرے۔ رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحہ ۶۹، ۷۰ )
شرائط پر پابند ہونا باعتبار استطاعت ہے لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۸۱ مکتوب ۴۹ بنام حضرت خلیفہ اول)
ہم قرآن شریف ہی کی تعلیم دینے کو آئے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف تو اس لئے بھیجا ہے کہ اس پر
عمل کیا جاوے اس میں کہیں نہیں لکھا کہ خدا کسی کو مجبور کرتا ہے ۔ (احکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۷)
قابلیت فراست سے ظاہر ہوتی ہے۔ خدا نے کچھ چھپایا ہے اور کچھ ظاہر کیا ہے اگر بالکل ظاہر کرتا تو ایمان
کا ثواب جاتا رہتا اور اگر بالکل چھپاتا تو سارے مذاہب تاریکی میں دبے رہتے اور کوئی بات قابلِ اطمینان
نہ ہو سکتی اور آج کوئی مذہب والا دوسرے کو نہ کہہ سکتا کہ تو غلطی پر ہے اور نہ مواخذہ کا اصول قائم رہ سکتا تھا
کیونکہ یہ تکلیف مالا طاق تھی ۔ مگر خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے : لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
الحکم جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۵)
جو نبی آتا ہے اس کی نبوت اور وحی والہام کے سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کی فطرت میں ایک
ودیعت رکھی ہوئی ہے اور وہ ودیعت خواب ہے اگر کسی کو کوئی خواب سچی کبھی نہ آئی ہو تو وہ کیوں کر مان سکتا ہے
کہ الہام اور وحی بھی کوئی چیز ہے؟ اور چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ صفت ہے کہ : لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔
اس لئے یہ مادہ اُس نے سب میں رکھ دیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۶)
شریعت کا مدار نرمی پر ہے سختی پر نہیں ہے : لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۸)
سوال : اور جن عورتوں کا مہر مچھر کی دومن چربی ہو وہ کیسے ادا کیا جاوے؟
جواب : لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔ اس کا خیال مہر میں ضرور ہونا چاہئے ۔ خاوند کی حیثیت کو مد نظر
رکھنا چاہئے ۔ اگر اس کی حیثیت دس روپے کی نہ ہو تو وہ ایک لاکھ روپے کا مہر کیسے ادا کرے گا۔ اور مچھروں کی
چربی تو کوئی مہر ہی نہیں ، یہ لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں داخل ہے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۶،۵ وملفوظات جلد ۳ صفحه ۴۰۴)
حواس باطنی میں جس طرح اس وقت فرق آجاتا ہے، حواس ظاہری میں بھی معمر ہو کر بہت کچھ فتور پیدا ہو
جاتا ہے۔ بعض اندھے ہو جاتے ہیں بہرہ ہو جاتے ہیں چلنے پھرنے سے عاری ہو جاتے ہیں اور قسم قسم قسم ق کی
مصیبتوں اور دکھوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ غرض یہ زمانہ بھی بڑا ہی رڈی زمانہ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
ایک ہی زمانہ ہے جو ان دونوں کے بیچ کا زمانہ ہے۔ یعنی شباب کا جب انسان کوئی کام کر سکتا ہے کیونکہ اس
وقت قوئی میں نشو و نما ہوتا ہے اور طاقتیں آتی ہیں۔ لیکن یہی زمانہ ہے جبکہ نفس امارہ ساتھ ہوتا ہے اور وہ اس
پر مختلف رنگوں میں حملے کرتا ہے اور اپنے زیر اثر رکھنا چاہتا ہے، یہی زمانہ ہے جو مؤاخذہ کا زمانہ ہے۔ اور
خاتمہ بالخیر کے لئے کچھ کرنے کے دن بھی یہی ہیں لیکن ایسی آفتوں میں گھرا ہوا ہے کہ اگر بڑی سعی نہ کی
جاوے تو یہی زمانہ ہے جو جہنم میں لے جائے گا اور شقی بنادے گا۔ ہاں! اگر عمدگی اور ہوشیاری اور پوری
احتیاط کے ساتھ اس زمانہ کو بسر کیا جاوے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امید ہے کہ خاتمہ بالخیر ہو جاوے
کیونکہ ابتدائی زمانہ تو بے خبری اور غفلت کا زمانہ ہے اللہ تعالیٰ اس کا مواخذہ نہ کرے گا جیسا کہ خود اس نے
فرمایا : لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا -
الحکم جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۳)
قرآن شریف میں لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا آیا ہے اور رہبانیت اسلام میں نہیں ہے۔ جس میں
پڑ کر انسان اپنا ہا تھ سکھا لے یا اپنی دوسری قوتوں کو بیکار چھوڑ دے یا اور قسم قسم کی تکالیف شدیدہ میں اپنی
جان کو ڈالے۔ عبادت کے لئے دکھ اٹھانے سے ہمیشہ یہ مراد ہوتی ہے کہ انسان ان کاموں سے رُکے جو
عبادت کی لذت کو دور کرنے والے ہیں ۔ اور ان سے رکنے میں اولاً ایسی ضرور تکلیف محسوس ہوگی اور
خدا تعالیٰ کی ناراضا مندیوں سے پر ہیز کرے مثلاً ایک چور ہے اس کو ضروری ہے کہ وہ چوری چھوڑے،
بدکار ہے تو بدکاری اور بد نظری چھوڑے، اسی طرح نشوں کا عادی ہے تو ان سے پر ہیز کرے۔ اب جب وہ
اپنی محبوب اشیاء کو ترک کرے گا تو ضروری ہے کہ اوّل اوّل سخت تکلیف اٹھاوے مگر رفتہ رفتہ اگر استقلال
سے وہ اس پر قائم رہے گا تو دیکھ لے گا کہ ان بدیوں کے چھوڑنے میں جو تکلیف اس کو محسوس ہوتی ہے۔ وہ
تکلیف اب ایک لذت کا رنگ اختیار کرتی جاتی ہے کیونکہ ان بدیوں کے بالمقابل نیکیاں آتی جائیں گی اور
ان کے نیک نتائج جو سکھ دینے والے ہیں وہ بھی ساتھ ہی آئیں گے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے ہر قول و فعل میں
جب خدا تعالیٰ ہی کی رضا کو مقدم کرلے گا اور اس کی ہر حرکت و سکون اللہ ہی کے امر کے نیچے ہوگی تو صاف
اور بین طور پر وہ دیکھے گا کہ پورے اطمینان اور سکینت کا مزہ لے رہا ہے۔ یہ وہ حالت ہوتی ہے جب کہا جاتا
ہے کہ : لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ۳۶) اسی مقام پر اللہ تعالیٰ کی ولایت میں آتا ہے اور
ظلمات سے نکل کر نور کی طرف آجاتا ہے۔
یاد رکھو! کہ جب انسان خدا تعالیٰ کے لئے اپنی محبوب چیزوں کو جو خدا کی نظر میں مکروہ اور اس کے منشاء
کے مخالف ہوتی ہیں چھوڑ کر اپنے آپ کو تکالیف میں ڈالتا ہے تو ایسی تکالیف اٹھانے والے جسم کا اثر روح پر
بھی پڑتا ہے اور وہ بھی اس سے متاثر ہو کر ساتھ ہی ساتھ اپنی تبدیلی میں لگتی ہے یہاں تک کہ کامل نیازمندی
کے ساتھ آستانہ الوہیت پر بے اختیار ہو کر گر پڑتی ہے ، یہ طریق ہے عبادت میں لذت حاصل کرنے کا۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶۹۸ )
لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ اُس کے لئے جو اُس نے کام اچھے کئے اور اُس پر جو اُس نے
بُرے کام کئے ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱)
ربَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلُ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى
الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ الخ ۔ یعنی اے ہمارے خدا! نیک باتوں کے نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں مت پکڑ جن کو ہم بھول
گئے اور بوجہ نسیان ادا نہ کر سکے اور نہ ان بد کاموں پر ہم سے مواخذہ کر جن کا ارتکاب ہم نے عمداً نہیں کیا بلکہ
سمجھ کی غلطی واقع ہوگئی اور ہم سے وہ بوجھ مت اُٹھوا جس کو ہم اُٹھا نہیں سکتے اور ہمیں معاف کر اور ہمارے
گناہ بخش اور ہم پر رحم فرما۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۵)
لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ جو امر فوق الطاقت اور نا قابل برداشت ہو جاوے اس سے خدا بھی
در گذر کرتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۴)