سورة النّحل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہمارے کم توجہ علماء کی یہ غلطی ہے کہ اُن ( مسیح علیہ السلام ) کی نسبت وہ گمان کرتے ہیں کہ گویا وہ بھی
خالق العالمین کی طرح کسی جانور کا قالب تیار کر کے پھر اُس میں پھونک مارتے تھے اور وہ زندہ ہو کر اُڑ
جاتا اور مردہ پر ہاتھ رکھتے تھے اور وہ زندہ ہو کر چلنے پھرنے لگتا تھا اور غیب دانی کی بھی اُن میں طاقت تھی
اور اب تک مرے بھی نہیں مع جسم آسمان پر موجود ہیں اور اگر یہ باتیں جو اُن کی طرف نسبت دی گئی ہیں صحیح
ہوں تو پھر اُن کے خالق العالم اور عالم الغیب اور محی اموات ہونے میں کیا شک رہا؟ پس اگر اس صورت
میں کوئی عیسائی ان کی الوہیت پر استدلال کرے اس بنا پر کہ لوازم شے کا پایا جانا وجود شے کو مستلزم ہے تو
ہمارے بھائی مسلمانوں کے پاس اس کا کیا جواب ہے؟ اگر کہیں کہ دُعا سے ایسے معجزات ظہور میں آتے
تھے تو یہ کلام الہی پر زیادت ہے کیونکہ قرآن کریم سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ مثلاً پھونک مارنے سے وہ چیز جو
ہیئت طیر کی طرح بنائی جاتی تھی اُڑنے لگتی تھی ۔ دُعا کا تو قرآن کریم میں کہیں بھی ذکر نہیں اور نہ یہ ذکر ہے
کہ اس ہیئت طیر میں در حقیقت جان پڑ جاتی تھی ۔ یہ تو نہیں چاہئے کہ اپنی طرف سے کلام الہی پر کچھ
زیادت کریں یہی تو تحریف ہے جس کی وجہ سے یہودیوں پر لعنت ہوئی۔ پھر جس حالت میں جان پڑنا
ثابت نہیں ہوتا بلکہ معالم التنزیل اور بہت سی اور تفسیروں سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہیئت طیر تھوڑی
دیر اڑ کر پھر مٹی کی طرح زمین پر گر پڑتی تھی تو بجز اس کے اور کیا سمجھا جائے کہ وہ دراصل مٹی کی مٹی ہی تھی ۔
اور جس طرح مٹی کے کھلونے انسانی کلوں سے چلتے پھرتے ہیں وہ ایک نبی کی روح کی سرایت سے پرواز
کرتے تھے ورنہ حقیقی خالقیت کے ماننے سے عظیم الشان فساد اور شرک لازم آتا ہے۔ غرض تو معجزہ سے
ہے اور بے جان کا باوجود بے جان ہونے کے پرواز یہ بڑا معجزہ ہے۔ ہاں ! اگر قرآن کریم کی کسی قرأت میں
اس موقعہ پر فَيَكُونُ حَيًّا کا لفظ موجود ہے یا تاریخی طور پر ثابت ہے کہ در حقیقت وہ زندہ ہو جاتے تھے اور
نڈے بھی دیتے تھے اور اب تک اُن کی نسل سے بھی بہت سے پرندے موجود ہیں تو پھر ان کا ثبوت دینا
چاہیئے ۔ اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے کہ اگر تمام دنیا چاہے کہ ایک مکھی بنا سکے تو نہیں بن سکتی کیونکہ اس
سے تشابہ فی خلق اللہ لازم آتا ہے۔ اور یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ نے آپ ان کو خالق ہونے کا اذن دے رکھا
تھا یہ خدا تعالیٰ پر افترا ہے کلام الہی میں تناقص نہیں خدا تعالیٰ کسی کو ایسے اذن نہیں دیا کرتا۔ اللہ تعالیٰ نے
سید الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مکھی بنانے کا بھی اذن نہ دیا۔ پھر مریم کے بیٹے کو یہ اذن کیوں کر حاصل ہوا؟
خدا تعالیٰ سے ڈرو اور مجاز کو حقیقت پر حمل نہ کرو۔ (شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۷۳، ۳۷۴ حاشیہ )
پھر ان (حضرت مسیح علیہ السلام) کا جانور بنانا ہے سو اس میں بھی ہم اس بات کے تو قائل ہیں کہ روحانی طور
سے معجزہ کے طور پر درخت بھی ناچنے لگ جاوے تو ممکن ہے مگر یہ کہ اُنہوں نے چڑیاں بنادیں اور
انڈے بچے دے دیئے اس کے ہم قائل نہیں ہیں اور نہ قرآن شریف سے ایسا ثابت ہے۔ ہم کیا کریں؟
ہم اس طور پر ان باتوں کو مان ہی نہیں سکتے جس طرح پر ہمارے مخالف کہتے ہیں کیونکہ قرآن شریف
صریح اس کے خلاف ہے اور وہ ہماری تائید میں کھڑا ہے ۔
(الحکم جلدے نمبر ۱۶، مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
چڑیاں کیا شے ہیں ؟ ہم تو یہ بھی مانتے ہیں کہ ایک درخت بھی ٹاپنے لگے مگر پھر بھی وہ خدا کی چڑیوں کی
طرح ہر گز نہیں ہو سکتی کہ جس سے تشابہ فی الخلق لازم آ جاوے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ ، مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۶)
خلق طیور ۔۔۔۔۔ پر ہمارا یہ ایمان نہیں ہے کہ اس سے ایسے پرندے مراد ہیں جن کا ذبح کر کے گوشت
بھی کھایا جا سکے ۔۔۔۔۔ بلکہ مراد یہ ہے کہ خلق طیور اس قسم کا تھا کہ حد اعجاز تک پہنچا ہوا تھا۔
( البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۴ ، مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷۴)
حضرت عیسی کا خلق طیور کا مسئلہ بعینہ موسیٰ علیہ السلام کے سوٹے والی بات ہے۔ دشمنوں کے مقابلہ کے
وقت وہ اگر سانپ بن گیا تھا تو دوسرے وقت میں وہی سوٹے کا سوٹا تھا۔ نہ یہ کہ وہ کہیں سانپوں کے گروہ
میں چلا گیا تھا۔ پس اسی طرح حضرت عیسی کے وہ طیور بھی آخرمٹی کی مٹی ہی تھے بلکہ حضرت موسیٰ کا سوٹا تو
چونکہ مقابلہ میں آگیا تھا اور مقابلہ میں غالب ثابت ہوا تھا اس واسطے حضرت عیسی کے طیور سے بہت بڑھا
ہوا ہے کیونکہ وہ طیور تو نہ کسی مقابلے میں آئے اور نہ اُن کا غلبہ ثابت ہوا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶، مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
اكمة ۔۔۔۔۔ کے معنے شب کور کے ہیں ۔ یہ آسمة وہ مرض ہے جس کا علاج بکرے کی کلیجی کھانا بھی
ہے اور اس سے بھی یہ اچھے ہو جاتے ہیں ۔ الحکم جلد ۶ نمبر۷ ، مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۲ ء صفحہ ۴)
حضرت عیسیٰ کے معجزے تو ایسے ہیں کہ اس زمانے میں وہ بالکل معمولی سمجھے جاسکتے ہیں۔ آسمہ سے
مراد شب کور ہے، اب ایسا بیمار معمولی کلیجی سے بھی اچھا ہو سکتا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۶ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۴)
علاج کی چار صورتیں تو عام ہیں ؛ دوا سے ، غذا سے عمل سے، پر ہیز سے علاج کیا جاتا ہے۔ ایک
پانچویں قسم بھی ہے جس سے سلب امراض ہوتا ہے وہ تو جہ ہے حضرت مسیح علیہ السلام اسی توجہ سے سلب امراض
کیا کرتے تھے اور یہ سلب امراض کی قوت مومن اور کافر کا امتیاز نہیں رکھتی بلکہ اس کے لئے نیک چلن ہونا
بھی ضروری نہیں ہے۔ نبی اور عام لوگوں کی توجہ میں اتنا فرق ہوتا ہے کہ نبی کی توجہ کسی نہیں ہوتی ، وہی
ہوتی ہے۔ آج کل ڈوئی جو بڑے بڑے دعوے کرتا ہے یہ بھی وہی سلب امراض ہے۔ تو جہ ایک ایسی چیز
ہے کہ اُس سے سلب ذنوب بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ اور مسیح علیہ السلام کی توجہ
میں یہ فرق ہے کہ مسیح کی توجہ سے تو سلب امراض ہوتا تھا مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ سے سلب
ذنوب ہوتا تھا اور اس وجہ سے آپ کی قوت قدسی کمال کے درجہ پر پہنچی ہوئی تھی۔ دعا بھی توجہ ہی کی ایک
قسم ہوتی ہے۔ توجہ کا سلسلہ کڑیوں کی طرح ہوتا ہے جو لوگ حکیم اور ڈاکٹر ہوتے ہیں اُن کو اس فن میں
مہارت پیدا کرنی چاہئے۔ مسیح کی توجہ چونکہ زیادہ تر سلب امراض کی طرف تھی اس لئے سلب ذنوب میں
ان کے کامیاب نہ ہونے کی وجہ یہی تھی کہ جو جماعت انہوں نے تیار کی وہ اپنی صفائی نفس اور تزکیہ باطن
میں ان مدارج کو پہنچ نہ سکی جو جلیل الشان صحابہ کوملی اور یہاں تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی
با اثر تھی کہ آج اس زمانہ میں بھی تیرہ سو برس کے بعد سلب ذنوب کی وہی قوت اور تاثیر رکھتی ہے جو اُس
وقت رکھتی تھی۔ مسیح اس میدان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہرگز مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۶)
فَاعْلَمْ أَنَّا نُؤْمِنُ بِإِحْيَاءِ إِنْجَارِي وَأَحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ الله ) جان لو کہ ہم احیاء اعجازی
وَخَلَقٍ إِعْجَازِي، وَلَا نُؤْمِنُ بِإِحْيَاءِ اور خلقِ اعجازی پر ایمان لاتے ہیں نہ کہ حقیقی طور پر زندہ
حَقِيقِي وَخَلَقٍ حَقِيقِي كَإِحْيَاءِ اللهِ کرنے اور پیدا کرنے پر جیسا کہ خدا تعالیٰ زندہ کرتا ہے
وَخَلْقِ اللهِ ، وَلَوْ كَانَ كَذلِكَ لَتَشَابَةَ اور پیدا کرتا ہے کیونکہ اگر ایسا ہو تو یہ احیاء اور خلق ( خدا تعالیٰ
الْخَلْقُ وَالْإِحْيَاءُ، وَقَالَ اللهُ سُبْحَانَهُ کے خلق اور احیاء سے ) متشابہ ہو جاتے۔ اللہ تعالیٰ نے
فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ وَمَا قَالَ فَيَكُونُ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ کہا ہے اور یہ نہیں کہا فَيَكُونُ حَيًّا
حَيًّا بِإِذْنِ اللهُ وَمَا قَالَ فَيَصِيرُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ ۔ اور نہ یہ فرمایا کہ فَيَصِيرُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ
بِإِذْنِ اللَّهِ وَ إِنَّ مَثَلَ طَيْرِ عِيسَی اور عیسیٰ علیہ السلام کے پرندوں کی مثال حضرت موسیٰ علیہ السلام
كَمَثَلِ عَصَا مُوسَى ظَهَرَت كَحَيَّةٍ تَسْعَى کے عصا کی مثال ہے جو بھاگتے ہوئے سانپ کی شکل میں
وَلكِنْ مَا تَرَكَتْ لِلدَّوَامِ سِيرَتَهُ ظاہر ہوا لیکن اس نے ہمیشہ کے لئے اپنی پہلی سیرت کو
الْأُولى۔ وَكَذَلِكَ قَالَ الْمُحَقِّقُوْنَ إِنَّ چھوڑ نہیں دیا تھا اور اسی طرح محققین نے کہا ہے کہ
طَيْرَ عِيسَى كَانَ يَطِيرُ أَمَامَ أَعْيُنِ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پرندے جب تک لوگوں کی
النَّاسِ وَإِذَا غَابَ فَكَانَ يَسْقُطُ وَيَرْجِعُ آنکھوں کے سامنے رہتے تھے اڑتے تھے اور جونہی وہ
إِلَى سِيْرَتِهِ الْأُولَى فَأَيْنَ حَصَلَ لَهُ نظروں سے غائب ہوتے نیچے گر جاتے اور اپنی پہلی حالت
الْحَيَاةُ الْحَقِيقِ وَكَذَلِكَ كَانَ حَقِيقَةُ کی طرف لوٹ آتے ۔ پس ان پرندوں کو حقیقی زندگی کہاں
الْإِحْيَاء أَعْنِي أَنَّهُ مَا رَدَّ إِلَى مَيْتٍ قَط حاصل ہوئی تھی یہی حقیقت ان کے مردے زندہ کرنے کی
لَوَازِمَ الْحَيَاةِ كُلَّهَا ، بَلْ كَانَ يُرَى جَلْوَةٌ ہے یعنی انہوں نے کسی مردہ میں کبھی تمام لوازمات زندگی
مِنْ حَيَاةِ الْمَيِّتِ بِتَأْثِيرِ رُوحِهِ دوبارہ نہیں لوٹائے ۔ بلکہ ان کی پاکیزہ روح کی تاثیر سے مردہ
الطَّيِّبِ، وَكَانَ الْمَيْتُ حَيًّا مَّا دَامَ میں زندگی کا ایک جلوہ دکھلا یا جا تا تھا اور وہ مردہ اسی وقت تک
عِيسَى قَائِمًا عَلَيْهِ أَوْ قَاعِدًا، فَإِذَا زندہ رہتا تھا جب تک حضرت عیسی علیہ السلام اس کے پاس
ذَهَبَ فَعَادَ الْمَيِّتُ إِلَى حَالِهِ الْأَوَّلِ کھڑے یا بیٹھے رہتے ۔ جب آپ وہاں سے چلے جاتے تو
وَمَاتَ فَكَانَ هَذَا إِحْيَانًا إِعْجَازِيًا لا مردہ اپنی پہلی حالت پر لوٹ آتا اور مر جا تا پس یہ زندہ کرنا
シ
حَقِيقِيًّا۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی ، صفحہ ۳۱۶،۳۱۵)
احیاء اعجازی تھا حقیقی نہ تھا۔ ( ترجمہ از مرتب )
كَانَ الْإِحْيَاءُ بِالنَّفْخِ كَالْإِمَاتَةِ بِالنَّظَرِ - پھونک سے زندہ کرنا ایسا تھا جیسے نظر سے مارنا۔
نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۱ حاشیه )
اگر مسیح واقعی مردوں کو زندہ کرتے تھے تو کیوں پھونک مار کر ایلیا کو زندہ نہ کر دیا تا یہود ابتلا سے بیچ
جاتے اور خود مسیح کو بھی ان تکالیف اور مشکلات کا سامنا نہ ہوتا جو ایلیا کی تاویل سے پیش آئیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ء صفحه ۳)
رہا حضرت عیسی کا احیاء موٹی ! اس میں روحانی احیاء موٹی کے تو ہم بھی قائل ہیں اور ہم مانتے ہیں کہ
روحانی طور پر مردے زندہ ہوا کرتے ہیں اور اگر یہ کہو کہ ایک شخص مر گیا اور پھر زندہ ہو گیا یہ قرآن شریف یا
احادیث سے ثابت نہیں ہے۔ اور ایسا ماننے سے پھر قرآن شریف اور احادیث نبوی گویا ساری شریعت
اسلام ہی کو ناقص ماننا پڑے گا کیونکہ ردِ الْمَوْٹی کے متعلق مسائل نہ قرآن شریف میں ہیں ، نہ حدیث نے
کہیں ان کی صراحت کی ہے اور نہ فقہ میں کوئی بات اس کے متعلق ہے ، غرض کسی نے بھی اس کی تشریح نہیں
کی ۔ اس طرح پر یہ مسئلہ بھی صاف ہے۔ الحکم جلدے نمبر ۱۶ ، مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۸ )
ہم اعجازی احیاء کے قائل ہیں مگر یہ بات بالکل ٹھیک نہیں ہے کہ ایک مردہ اس طرح زندہ ہوا ہو کہ وہ
پھر اپنے گھر میں آیا اور رہا اور ایک اور عمر اس نے بسر کی اگر ایسا ہوتا تو قرآن ناقص ٹھہرتا ہے کہ اس نے
ایسے شخص کی وراثت کے بارے میں کوئی ذکر نہ کیا۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۵، مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۶)
اصل میں خلق طیور اور احیاء موٹی پر ہمارا یہ ایمان نہیں ہے ۔۔۔۔ نہ احیاء موٹی سے یہ مطلب ہے کہ
حقیقی مردہ کا احیاء کیا گیا ۔۔۔۔ احیاء موٹی کے یہ معنی ہیں کہ (۱) روحانی زندگی عطا کی جاوے (۲) یہ کہ
بذریعہ دعا ایسے انسان کو شفا دی جاوے کہ وہ گویا مردوں میں شمار ہو چکا ہو جیسا کہ عام بول چال میں کہا
جاتا ہے کہ فلاں تو مر کر جیا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۷ ، مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۷۴)
احیاء موٹی سے مراد بھی خطرناک مریضوں کا تندرست ہونا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۶ ، مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحہ (۴)
معجزہ عادات الہیہ میں سے ایک ایسی عادت یا یوں کہو کہ اس قادر مطلق کے افعال میں سے ایک ایسا
فعل ہے جس کو اضافی طور پر خارق عادت کہنا چاہئے پس امر خارقِ عادت کی حقیقت صرف اس قدر ہے کہ
جب پاک نفس لوگ عام طریق و طرز انسانی سے ترقی کر کے اور معمولی عادات کو پھاڑ کر قرب الہی کے
میدانوں میں آگے قدم رکھتے ہیں تو خدائے تعالیٰ حسب حالت ان کے ایک ایسا عجیب معاملہ ان سے کرتا
ہے کہ وہ عام حالات انسانی پر خیال کرنے کے بعد ایک امر خارقِ عادت دکھائی دیتا ہے اور جس قدر انسان
اپنی بشریت کے وطن کو چھوڑ کر اور اپنے نفس کے حجابوں کو پھاڑ کر عرصات عشق و محبت میں دورتر چلا جاتا
ہے اسی قدر یہ خوارق نہایت صاف اور شفاف اور روشن و تابان ظہور میں آتے ہیں ۔ جب تزکیہ نفس انسانی
کمال تام کی حالت پر پہنچتا ہے اور اس کا دل غیر اللہ سے بالکل خالی ہو جاتا ہے اور محبت الہی سے بھر جاتا
ہے تو اس کے تمام اقوال وافعال و اعمال و حرکات و سکنات و عبادات و معاملات و اخلاق جو انتہائی درجہ پر
اس سے صادر ہوتے ہیں وہ سب خارق عادت ہی ہو جاتے ہیں سو بمقابل اس کے ایسا ہی معاملہ باری تعالیٰ
کا بھی اس مبدل تام سے بطور خارق عادت ہی ہوتا ہے۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶۸ ، ۱۹ حاشیه )
خاصہ جو بتوسط
عادات خاصه
یوں تو عادات از لیہ وابد یہ خدائے کریم جل شانہ سے کوئی چیز باہر نہیں مگر اس کی عادات جو بنی آدم سے
تعلق رکھتی ہیں دوطور کی ہیں ؟ ایک عادات عامہ جو روپوش اسباب ہو کر سب پر مؤثر ہوتی ہیں، دوسری
سط اسباب اور بلا توسط اسباب خاص ان لوگوں سے تعلق رکھتی ہیں جو اس کی محبت اور
رضا میں کھوئی جاتی ہیں یعنے جب انسان بکلی خدائے تعالیٰ کی طرف انقطاع کر کے اپنی عادات بشریہ کو
استرضاء حق کے لئے تبدیل کر دیتا ہے تو خدائے تعالیٰ اس کی اس حالت مبدلہ کے موافق اس کے ساتھ
ایک خاص معاملہ کرتا ہے جو دوسروں سے نہیں کرتا یہ خاص معاملہ نسبتی طور پر گو یا خارق عادت ہے جس کی
حقیقت انہیں پر کھلتی ہے جو عنایت الہی سے اس طرف کھینچے جاتے ہیں۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۰۵)
نبی اگر ایک سونٹا پھینک دے اور کہے کہ میرے سوا کوئی اس کو اُٹھا نہ سکے گا تو یہ بھی ایک معجزہ ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۰)
معجزات وہی ہوتے ہیں جس کی نظیر لانے پر دوسرے عاجز ہوں ۔ انسان کا یہ کام نہیں کہ وہ ان کی حد بند
کرے کہ ایسا ہونا چاہئے یا ویسا ہونا چاہئے ۔ اس میں ضرور ہے کہ بعض پہلو اخفا کے ہوں کیونکہ نشانات
کے ظاہر کرنے سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ایمان بڑھے اور اس میں ایک عرفانی رنگ پیدا ہو۔
جس میں ذوق ملا ہوا ہو ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲، مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۳)
معجزہ سے مراد فرقان ہے جو حق اور باطل میں تمیز کر کے دکھا دے اور خدا کی ہستی پر شاہد ناطق ہو۔
البدر جلد ۴ نمبرے ، مورخہ ۵ مارچ ۱۹۰۵ ء صفحہ (۲)
انبیاء علیہم السلام کو جو معجزات دیئے جاتے ہیں ، اس کی وجہ یہی ہے کہ انسانی تجارب شناخت نہیں
کر سکتے اور جب انسان ان خارق عادت امور کو دیکھتا ہے تو ایک بار تو یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ وہ
خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۹۲)
صحیح تاریخ ایک عمدہ معلم ہے۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ ہر نبی کے معجزات اس رنگ کے ہوتے ہیں جس کا
چر چا اور زور اس کے وقت میں ہو۔
سورة ال عمران
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ ء صفحه ۷)
میرا ایمان ہے کہ بغیر معجزات کے زندہ ایمان ہی نصیب نہیں ہو سکتا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱، مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۱)
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور خدا تعالیٰ کے مامورین کی شناخت کا ذریعہ ان کے معجزات
اور نشانات ہوتے ہیں جیسا کہ گورنمنٹ کی طرف سے کوئی شخص اگر حاکم مقرر کیا جاوے تو اس کو نشان دیا
جاتا ہے اسی طرح پر خدا کے مامورین کی شناخت کے لیے بھی نشانات ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۔ انمبر ۴۱، مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۶ صفحه ۴)
معجزات اور خوارق قرآنی چار قسم پر ہیں ؟ (۱) معجزات عقلیه (۲) معجزات علمیه (۳) معجزات به ات بركات
روحانیه (۴) معجزات تصرفات خارجیہ نمبر اول دو و تین کے معجزات خواص ذاتیہ قرآن شریف میں سے
ہیں اور نہایت عالی شان اور بدیہی الثبوت ہیں جن کو ہر یک زمانہ میں ہر ایک شخص تازہ بتازہ طور پر چشم دید
ماجرا کی طرح دریافت کر سکتا ہے لیکن نمبر چار کے معجزات یعنے تصرفات خارجیہ، یہ بیرونی خوارق ہیں جن کو
قرآن شریف سے کچھ ذاتی تعلق نہیں انہیں میں سے معجزہ شق القمر بھی ہے۔
(سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶۰ حاشیه )
معجزات تین قسم کے ہوتے ہیں ؛ دعائیہ، ارہا صیہ اور قوت قدسیہ کے معجزات ۔ ارہا صیہ میں دعا کو دخل
نہیں ہوتا ۔ قوت قدسیہ کے معجزات ایسے ہوتے ہیں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی میں انگلیاں
رکھ دی تھیں اور لوگ پانی پیتے چلے گئے یا کنوئیں میں لب گرادیا اور اس کا پانی میٹھا ہو گیا مسیح کے معجزات
اس قسم کے بھی تھے۔ خود ہم کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ (۳)
معجزات دو قسم کے ہوتے ہیں ؟ ایک وہ جو کہ موسی کے سوٹے کی طرح فورا دکھا دیئے جاتے ہیں ۔
دوسرے علمی رنگ کے معجزات اور غیب پر مشتمل پیشگوئیاں ۔ اول الذکر معجزات اس قسم کے ہوتے ہیں کہ
ان سے دشمنوں کے منہ بند ہو جاتے ہیں مگر دیر پا اور ہمیشہ کے واسطے نہیں ہوتے بلکہ وہ وقتی ضرورت کے
مناسب حال ہوتے ہیں پیچھے آنے والی قوموں کے واسطے وہ کوئی حجت اور دلیل نہیں ہوتے ۔ کیونکہ ان
میں تدبر و تفکر کا انسان کو موقع نہیں ملتا ۔ مگر موخر الذکر معجزات ایسے علمی رنگ میں ہوتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کے
واسطے اور دیر پا ہوتے ہوتے ہیں انسان جوں جوں ان میں غور خوض کرتا ہے توں توں ان کی شوکت اور عظمت بھی
بڑھتی جاتی ہے۔ اور جوں جوں بعد زمانی ہوتا جاتا ہے ان کی ضیاء اور شوکت میں ترقی ہوتی جاتی ہے۔ ان
کی عظمت میں فرق نہیں آتا چنانچہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اس قسم ثانی کے ہیں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ ، مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵)
جس قدر معجزت ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ظاہر ہوئے ہیں دنیا میں کل نبیوں کے معجزات کو
بھی اگر ان کے مقابلہ میں رکھیں تو میں ایمان سے کہتا ہوں کہ ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے
معجزات بڑھ کر ثابت ہوں گے ۔ قطع نظر اس بات کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں سے
قرآن شریف بھرا پڑا ہے اور قیامت تک اور اس کے بعد تک کی پیشگوئیاں اس میں موجود ہیں سب سے
بڑھ کر ثبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کا یہ ہے کہ ہر زمانہ میں ان پیشگوئیوں کا زندہ ثبوت دینے
والا موجود ہوتا ہے چنانچہ اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے بطور نشان کھڑا کیا اور پیشنگوئیوں کا ایک عظیم الشان
نشان مجھے دیا تا میں ان لوگوں کو جو حقائق سے بے بہرہ اور معرفت الہی سے بے نصیب ہیں روز روشن کی
طرح دکھا دوں کہ ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کیسے مستقل اور دائمی ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه (۳)
قرآن کریم میں جس قدر معجزات آگئے ہیں ہم ان کے دکھانے کو زندہ موجود ہیں خواہ قبولیت دعا کے
متعلق ہوں خواہ اور رنگ کے۔ معجزہ کے منکر کا یہی جواب ہے کہ اس کو معجزہ دکھا یا جاوے، اس سے بڑھ کر
اور کوئی جواب نہیں ہو سکتا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۴ مؤرخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه (۳۷۴)
یہ بات اس جگہ یا د رکھنے کے لائق ہے کہ اس قسم کے اقتداری خوارق گو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی
ہوتے ہیں مگر پھر بھی خدا تعالیٰ کے ان خاص افعال سے جو بلا توسط ارادہ غیرے ظہور میں آتے ہیں کسی طور
سے برابری نہیں کر سکتے اور نہ برابر ہونا ان کا مناسب ہے اسی وجہ سے جب کوئی نبی یا ولی اقتداری طور پر
بغیر توسط کسی دعا کے کوئی ایسا امر خارق عادت دکھلاوے جو انسان کو کسی حیلہ اور تدبیر اور علاج سے اس کی
قوت نہیں دی گئی تو نبی کا وہ فعل خدا تعالیٰ کے ان افعال سے کم رتبہ پر رہے گا جو خود خدا تعالٰی علانیہ اور
بالجہر اپنی قوت کاملہ سے ظہور میں لاتا ہے یعنی ایسا اقتداری معجزہ بہ نسبت دوسرے الہی کاموں کے جو
بلا واسطہ اللہ جل شانہ سے ظہور میں آتے ہیں ضرور کچھ نقص اور کمزوری اپنے اندر موجود رکھتا ہوگا تا سرسری
نگاہ والوں کی نظر میں تشابہ فی الخلق واقع نہ ہو ۔ اسی وجہ سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا با وجود اس کے کئی
دفعہ سانپ بنالیکن آخر عصا کا عصا ہی رہا۔ اور حضرت مسیح کی چڑیاں باوجود یکہ معجزہ کے طور پر ان کا پرواز
قرآن کریم سے ثابت ہے مگر پھر بھی مٹی کے مٹی ہی تھے اور کہیں خدا تعالیٰ نے یہ نہ فرمایا کہ وہ زندہ بھی ہو
گئیں اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقتداری خوارق میں چونکہ طاقت الہی سب سے زیادہ بھری
ہوئی تھی کیونکہ وجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تجلیات الہیہ کیلئے اتم واعلیٰ و ارفع و اکمل نمونہ تھا اس لئے
ہماری نظریں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقتداری خوارق کو کسی درجہ بشریت پر مقرر کرنے سے قاصر
بیں مگر تا ہم ہمارا اس پر ایمان ہے کہ اس جگہ بھی اللہ جل شانہ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
فعل میں مخفی طور پر کچھ فرق ضرور ہوگا۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۷ ، ۶۸)
قرآن شریف میں حضرت مسیح ابن مریم کے معجزات کا ذکر اس غرض سے نہیں ہے کہ اس سے معجزات
زیادہ ہوئے ہیں بلکہ اس غرض سے ہے کہ یہودی اس کے معجزات سے قطعاً منکر تھے اور اس کو فریبی اور
مگار کہتے تھے پس خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہودیوں کے دفع اعتراض کے لئے مسیح ابن مریم کو
صاحب معجزہ قرار دیا۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۷۹
حضرت عیسیٰ نے خود کہا کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کی طرف نہیں بھیجا
گیا۔ قرآن مجید سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے : وَ رَسُولًا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ ۔
( بدر جلدی نمبر ۵۲ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ء صفحه ۶)
فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللَّهِ قَالَ
الْحَوَارِثُونَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللهِ آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدُ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ )
شریعت نے اسباب کو منع نہیں کیا ہے اور سچ پوچھو تو کیا دعا اسباب نہیں ؟ یا اسباب دعا نہیں؟ تلاش
اسباب بجائے خود ایک دعا ہے اور دعا بجائے خود عظیم الشان اسباب کا چشمہ !۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے اس بات کو
اور بھی صاف کرنے اور وضاحت سے دنیا پر کھول دینے کیلئے انبیاء علیہم السلام کا ایک سلسلہ دنیا میں قائم
کیا۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر تھا اور قادر ہے کہ اگر وہ چاہے تو کسی قسم کی امداد کی ضرورت ان رسولوں کو
باقی نہ رہنے دیتے مگر پھر بھی ایک وقت ان پر آتا ہے کہ وہ مَنْ اَنْصَارِی إِلَی اللہ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔
کیا وہ ایک ٹکڑ گدا فقیر کی طرح بولتے ہیں؟ نہیں ! مَنْ اَنْصَارِى إِلَى اللهِ کہنے کی بھی ایک شان ہوتی ہے وہ
دنیا کو رعایت اسباب سکھانا چاہتے ہیں جو دعا کا ایک شعبہ ہے ورنہ اللہ تعالیٰ پر ان کو کامل ایمان اس کے
وعدوں پر پورا یقین ہوتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي
الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ( المؤمن : ۵۲) ۔ ایک یقینی اور حتمی وعدہ ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ بھلا اگر خدا کسی کے دل میں
مدد کا خیال نہ ڈالے تو کوئی کیوں کر مدد کر سکتا ہے۔ (الحکم جلد ۳ نمبر ۱۳ مورخه ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ صفحه ۷،۶)
اشاعت دین میں مامور من اللہ دوسروں سے مدد چاہتے ہیں ۔ مگر کیوں؟ اپنے ادائے فرض کے لیے،
تا کہ دلوں میں خدا تعالیٰ کی عظمت پیدا کرے ورنہ یہ تو ایک ایسی بات ہے کہ قریب بہ کفر پہنچ جاتی ہے اگر
غیر اللہ کو متولی قرار دیں اور ان نفوس قدسیہ سے ایسا امکان محال مطلق ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۳ مورخه ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ ء صفحہ ۷ )
تمام کامیابی ہماری معاشرت اور آخرت کے تعاون پر ہی موقوف ہو رہی ہے، کیا کوئی اکیلا انسان کسی
کام دین یا دنیا کو انجام دے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ! کوئی کام دینی ہو یا دنیوی بغیر معاونت با ہمی کے چل ہی
نہیں سکتا۔ ہر ایک گروہ کہ جس کا مدعا اور مقصد ایک ہی مثل اعضائے یک دیگر ہے اور ممکن نہیں جو کوئی فعل
جو متعلق غرض مشترک اس گروہ کے ہے بغیر معاونت با ہمی ان کی کے بخوبی و خوش اسلوبی ہو سکے۔ بالخصوص
جس قدر جلیل القدر کام ہیں اور جن کی علت غائی کوئی فائدہ عظیمہ جمہوری ہے وہ تو بجر جمہوری اعانت کے
کسی طور پر انجام پذیر ہی نہیں ہو سکتے اور صرف ایک ہی شخص ان کا متحمل ہر گز نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا۔
انبیاء علیہم السلام جو تو کل اور تفویض اور تحمل اور مجاہدات افعال خیر میں سب سے بڑھ کر ہیں۔ ان کو بھی بہ
رعایت اسباب ظاہری مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللهِ کہنا پڑا خدا نے بھی اپنے قانون تشریعی میں یہ تصدیق اپنے
قانون قدرت کے تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى (المائدة : ۳) کا حکم فرمایا ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۵۱ )
وَ مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ
خَيْرُ الْمُكِرِينَ ۔۔۔۔۔ یعنی ایسا مکر کرنے والا جس میں کوئی شر نہیں۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲)
مکر : لطیف اور مخفی تدبیر کو کہتے ہیں جس کا اطلاق خدا پر نا جائز نہیں۔
( استفتاء، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۱۶)
مکر کے مفہوم میں کوئی ایسا نا جائز امر نہیں ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا۔ شریروں کو سزا
دینے کے لئے خدا کے جو باریک اور مخفی کام ہیں ان کا نام مکر ہے۔
استفتاء، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۱۷)
لیکھرام نے نشان مانگنے کے وقت خدا تعالیٰ کا نام خَيْرُ الْمُکرین رکھا۔ اور خدا تعالیٰ کے بارے میں
ماکر کا لفظ اس صورت میں بولا جاتا ہے کہ جب وہ بار یک اسباب سے مجرم کو ہلاک یا ذلیل کرتا ہے۔
پس لیکھرام کے مُنہ سے خود وہ الفاظ نکل گئے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنی موت کا نشان مانگتا تھا یعنی
ایسا نشان جس کے اسباب بہت باریک ہوں۔ سو خدا کی قدرت ہے کہ اسی طرح اس کی موت ہوئی اور
ایسے قاتل کے ہاتھ سے مارا گیا جس کی کارروائی ہر ایک کو نہایت تعجب میں ڈالتی ہے کہ کیوں کر اس نے
عین روز روشن میں حملہ کیا اور کیوں کر آباد گھر میں ہاتھ اٹھانے کی اس کو جرات ہوئی اور کیوں کر وہ چھری مار
کر صاف نکل گیا اور پھر کیوں کر ہندوؤں کی ایک آباد گلی میں باوجود مقتول کے وارثوں کے شور دہائی کے
پکڑا نہ گیا۔ سو جب ہم ان واقعات کو غور سے سوچتے ہیں تو فی الفور طبیعت اس طرف چلی جاتی ہے کہ یہی
وہ کام ہے جس کو خَيْرُ الْمُکرِین کی طرف منسوب کرنا چاہیے۔ ہم لکھ چکے ہیں کہ خدا را کا کا نام نام قرآن شریف کی
رو سے خَيْرُ الْمُكِرِينَ اس وقت کہا جاتا ہے کہ جب وہ کسی مجرم مستوجب سزا کو بار یک اسباب کے استعمال
سے سزا میں گرفتار کرتا ہے۔ یعنی ایسے اسباب اس کی سزا کے، اس کے لئے مہیا کرتا ہے کہ جن اسباب کو مجرم
کسی اور ارادہ سے اپنے لئے آپ مہیا کرتا ہے۔ پس وہی اسباب جو اپنی بہتری یا ناموری کے لئے مجرم
جمع کرتا ہے وہی اس کی ذلت اور ہلاکت کا موجب ہو جاتے ہیں ۔ قانون قدرت صاف گواہی دیتا ہے
کہ خدا کا یہ فعل بھی دنیا میں پایا جاتا ہے کہ وہ بعض اوقات بے حیا اور سخت دل مجرموں کی سزا ان کے ہاتھ
سے دلواتا ہے سو وہ لوگ اپنی ذلت اور تباہی کے سامان اپنے ہاتھ سے جمع کر لیتے ہیں ۔ اور ان کی نظر
سے وہ امور اس وقت تک مخفی رکھے جاتے ہیں جب تک خدا تعالیٰ کی قضا و قدر نازل ہو جائے۔ پس اس
مخفی کارروائی کے لحاظ سے خدا کا نام ماکر ہے۔ دنیا میں ہزاروں نمونے اس کے پائے جاتے ہیں۔
سولیکھرام کے معاملہ میں خدا کا مگر یہ ہے کہ اول اسی کے مونہہ سے کہلوایا کہ میں خَيْرُ الْمُکرین سے اپنی
نسبت نشان مانگتا ہوں ۔ سواس درخواست میں اس نے ایسا عذاب مانگا جس کے اسباب مخفی ہوں اور ایسا
ہی وقوع میں آیا۔ کیونکہ جس شخص کو شدھ کرنے کے لئے اس نے اتوار کا دن مقرر کیا تھا اور اتوار کے دن
آریوں کا ایک خوشی کا جلسہ قرار پایا تھا جیسا کہ عید کا دن ہوتا ہے تا اس شخص کو شدھ کیا جائے ۔ سو وہی خوشی
کے اسباب اس کیلئے اور اس کی قوم کیلئے ماتم کے اسباب ہو گئے اور خَيْرُ الْمُکرین کے نام کو خدا تعالیٰ نے
استفتاء، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۱۵، ۱۱۶ حاشیه )
تمام آریوں کو خوب سمجھا دیا۔
قرآن شریف نے خدا تعالیٰ کی صفات میں اس قسم کا مکر بھی داخل رکھا ہے جو اُس کی ذات پاک کے
منافی نہیں اور جس میں کوئی امر اُس کے تقدس اور اُس کی بے عیب ذات کے مخالف نہیں اور جس پر خدا کا
قانون قدرت بھی گواہی دیتا ہے اور اس کی قدیم عادت میں پایا جاتا ہے اور خدا کا مکر اس حالت میں کہا
جاتا ہے اور اُس کے اس فعل پر اطلاق پاتا ہے کہ جب وہ ایک شریر آدمی کے لئے اُسی کے پوشیدہ
منصوبوں کو اُس کے سزا یاب ہونے کا سبب ٹھہراتا ہے۔ قرآن شریف کے رُو سے یہی خدا کا مکر ہے جو مکر
کرنے والے کے پاداش میں ظہور میں آتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَمَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ وَاللهُ
خَيْرُ الْمَكِرِينَ یعنی کافروں نے ایک بد مکر کیا کہ خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ معظمہ سے نکال دیا اور
خدا نے اُن کے مقابل پر ایک نیک مکر کیا کہ وہی نکالنا اُس رسول کی فتح اور اقبال کا موجب ٹھہرا دیا۔ پس
خدا نے اس جگہ اپنا نام خَيْرُ الْمُکرین رکھا یعنی ایسا مکر کرنے والا جو نیک مکر ہے نہ بد مکر اور کافروں کے مکر کو
بدمر قرار دیا۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے مکر کو دو قسم پر تقسیم کیا ہے؟ ایک بار مکر اور ایک نیک
مکر ۔ پس خدا نے نیک مکر اپنی صفات میں داخل کیا ہے اور بد مکر کافروں اور شریر لوگوں کی عادات میں
قرار دیا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۱۶)
وہ مکر جو خدا کی شان کے مناسب حال ہیں وہ اس قسم کے ہیں جن کے ذریعہ سے وہ نیکوں کو آزماتا ہے
اور بدوں کو جو اپنی شرارت کے مکر نہیں چھوڑتے سزا دیتا ہے اور اُس کے قانون قدرت پر نظر ڈال کر ہر ایک
شخص سمجھ سکتا ہے کہ ایسی مخفی رحمتیں یا مخفی غضب اس کے قانون قدرت میں پائے جاتے ہیں۔ بعض
اوقات ایک مکار شریر آدمی جو اپنے بد مکروں سے باز نہیں آتا بعض اسباب کے پیدا ہونے سے خوش ہوتا
ہے اور خیال کرتا ہے کہ ان اسباب کے ذریعہ سے جو میرے لئے میسر آگئے ہیں ایک مظلوم کو انتہا درجہ کے
ظلم کے ساتھ پیس ڈالوں گا مگر انہیں اسباب سے خدا اسی کو ہلاک کر دیتا ہے اور یہ خدا کا مکر ہوتا ہے جو شریر
آدمی کو ان کاموں کے بد نتیجے سے بے خبر رکھتا ہے اور اُس کے دل میں یہ خیال پیدا کرتا ہے کہ اس مکر میں
اُس کی کامیابی ہے۔ اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ایسے کام خدا تعالیٰ کے دنیا میں ہزار ہا پائے