سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جاتے ہیں کہ وہ ایسے شریر آدمی کو جو بد مکروں سے بے گناہوں کو دُکھ دیتا ہے اپنے نیک اور عدل کے مکر
سے سزا دیتا ہے۔
اب ہم عام فائدہ کے لئے کتاب لسان العرب سے جو ایک پرانی اور معتبر کتاب لغت کی ہے مکر کے
معنے لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے الْمَكْرُ : احْتِيَالُ فِي خُفْيَةٍ وَإِنَّ الْكَيْدَ فِي الْحُرُوبِ حَلَالٌ وَالْمَكْرُ فِي
كُلِّ حَلَالٍ حَرَامٌ قَالَ اللهُ تَعَالَى وَ مَكَرُوا مَكْرًا وَ مَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (النمل: ۵۱ ) -
قَالَ أَهْلُ الْعِلْمِ بِالتَّأْوِيلِ : الْمَكْرُ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى جَزَاءُ سُمِّيَ بِاسْمِ مَكْرِ الْمَجَازِي - ترجمہ - مکر اس
حیلہ کو کہتے ہیں جو پوشیدہ رکھا جائے ۔ جنگوں میں اس قسم کے حیلے حلال ہیں۔ اور ہر ایک حلال امر کو حیلہ
کر کے ٹالنا یہ حرام ہے اور قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کافروں نے اپنی دانست میں ایک بڑا
مکر کیا اور ہم نے بھی مکر کیا اور وہ ہمارے مکر سے بے خبر تھے اور اہل علم کہتے ہیں کہ خدا کا مگر یہ ہے کہ مکار کو
مکر کی سزا دینا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳، صفحه ۲۰۱٬۲۰۰)
ہمارے مخالف ہر طرف سے کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے نابود کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ
کریں ہر قسم کی تدبیریں اور منصوبے کرتے ہیں مگر ان کو معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ پہلے ہی ہم کو تسلی دے چکا
ہے : مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ ، خدا کے ساتھ لڑ کر کبھی کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ان کا
بھروسہ اپنی تدابیر اور جیل پر ہے اور ہمارا خدا پر۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۳ ، مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۳)
میں نے غور کیا ہے کہ مکر کا لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح علیہ السلام کے لئے قرآن میں آیا ہے
اور میرے لئے بھی یہی لفظ براہین میں آیا ہے گو یا مسیح علیہ السلام کے قتل کے لئے بھی ایک مخفی منصوبہ کیا گیا
تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی کیا گیا تھا اور یہاں بھی منصوبے ہوئے اور اپنے طور پر آج
کل بھی فرق نہیں کیا جاتا مگر خدا تعالیٰ کا مکر ان سب پر غالب آیا۔ مگر مخفی اور لطیف تدبیر کو کہتے ہیں۔
لیکھرام نے اپنے خطوط میں یہی لکھا تھا کہ خَيْرُ الماکرین سے میرے لئے کوئی نشان طلب کرو ۔ جب
خدا تعالیٰ بار یک اسباب سے مجرم کو ہلاک یا ذلیل کرتا ہے اور اپنے بندہ کو جو راست باز ہوتا ہے دشمن کے
منصوبوں اور شرارتوں سے محفوظ رکھتا ہے اُس وقت اُس کا نام خَيْرُ الْمَكِرِينَ بیان ہوتا ہے یعنی ایسے
اسباب مجرم کی سزا کے لئے مہیا کرتا ہے کہ جن اسباب کو وہ اپنے لئے کسی اور غرض سے مہیا کرتا ہے۔ پس
وہی اسباب جو بہتری کیلئے بناتا ہے ہلاکت کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مسیح کو ایسے طرز پر بچایا کہ وہ

اسباب جوان کی ہلاکت کے لئے جمع ہوئے تھے ان کی زندگی کا موجب ثابت ہوئے۔
اور ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے کفار مکہ کے منصوبوں سے بچا لیا اور اُسی طرح پر یہاں بھی
اُس کا وعدہ ہے۔
اگر کوئی یوں کہے کہ وہاں ہی محفوظ کیوں نہ رکھا تو اس کا جواب یہ ہے کہ سنت اللہ یہ نہیں ہے بلکہ خدا اپنا
علم دکھانا چاہتا ہے اس لئے وہاں سے نکال لیتا ہے۔
مکر کی حد اُس وقت تک ہے جبکہ وہ انسانی تدابیر تک ہو مگر جب انسانی منصوبوں کے رنگ سے نکل گیا
پھر وہ خارق عادت معجزہ ہوا۔
اگر ذرہ بھی ایمان کسی میں ہو تو وہ ان امور کو صفائی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے، کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس کے
لئے ہجرت نہ ہو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴، مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۳، ۴)
مگر اللہ کے یہی معنے ہیں کہ انسان کی بار یک دربار یک تدابیر اور تجاویز پر آخر کا ر خدا کی تجاویز غالب
آ جاویں اور انسان کو ناکامی ہو۔ اگر کوئی کتاب اللہ سے اس فلاسفی کو نہیں مانتا تو دنیا میں بھی اس کی نظیر
موجود ہے اور اس کے اسرار پائے جاتے ہیں۔ چور کیسی باریک در بار یک تدابیر کے نیچے اپنا کام اور اپنی
حفاظت کرتا ہے لیکن گورنمنٹ نے جو تجاویز بار یک دربار یک اُس کی گرفتاری کی رکھی ہیں آخر وہ غالب
آ جاتی ہیں تو خدا کیوں نہ غالب آوے؟ البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۸ تا ۱۶ مئی ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
جب انسان مکر کرتا ہے تو اس کے ساتھ خدا بھی مکر کرتا ہے۔ مکر کا مقابلہ مکر کرے جب ہی بات بنتی ہے،
نادان مکر کے لفظ پر اعتراض کرتے ہیں۔ یہ زبان کی ناواقفیت کی وجہ سے ہے۔ اس میں کوئی بُری بات
نہیں، مگر اس بار یک تدبیر کو کہتے ہیں جو خبیث آدمی کے دفع کے لئے کی جائے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اپنا
نام خَيْرُ الْمُكِرِينَ رکھا۔
( بدر جلدے نمبرے ، مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ
كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ثُمَّ
إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَاحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ )
اے عیسی ! میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور پھر عزت کے ساتھ اپنی طرف اٹھانے والا اور کافروں

ہوں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۳)
کی تہمتوں سے پاک کرنے والا ہوں اور تیرے متبعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غلبہ دینے والا
اے عیسی ! میں تجھے کامل اجر بخشوں گا یا وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا یعنی رفع درجات کروں
گا یا دنیا سے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور تیرے تابعین کو ان پر جو منکر ہیں قیامت تک غلبہ بخشوں گا یعنی
تیرے ہم عقیدہ اور ہم مشربوں کو حجت اور برہان اور برکات کے رو سے دوسرے لوگوں پر قیامت تک
فائق رکھوں گا۔ ( براہین احمدیہ ہر چہار تصص، روحانی خزائن جلدا، صفحه ۶۶۴ ، ۶۶۵ حاشیه در حاشیہ نمبر ۴)
اس آیت میں خدائے تعالیٰ نے ترتیب وار اپنے تئیں فاعل ٹھہرا کر چار فعل اپنے یکے بعد دیگرے
بیان کئے ہیں۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے کہ اے عیسیٰ میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور اپنی طرف اٹھانے
والا ہوں اور کفار کے الزاموں سے پاک کرنے والا ہوں اور تیرے متبعین کو قیامت تک تیرے منکروں
پر غلبہ دینے والا ہوں اور ظاہر ہے کہ یہ ہر چہار فقرے ترتیب طبعی سے بیان کئے گئے ہیں ۔ کیونکہ اس میں
شک نہیں کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کی طرف بلایا جاوے اور ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ ( الفجر : ۲۹ ) کی خبر اس کو پہنچ
جائے پہلے اس کا وفات پانا ضروری ہے۔ پھر بموجب آیت کریمہ : ارجعی الی ربک اور حدیث صحیح کے
اس کا خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے۔ اور وفات کے بعد مومن کی روح کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع
لازمی ہے جس پر قرآن کریم اور احادیث صحیحہ ناطق ہیں پھر بعد اس کے جو خدائے تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو
فرمایا جو میں تجھے کفار کے الزاموں سے پاک کرنے والا ہوں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
یہود چاہتے تھے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مصلوب کر کے اس الزام کے نیچے داخل کریں جو تو ریت باب
استثناء میں لکھا ہے : جو مصلوب لعنتی اور خدائے تعالیٰ کی رحمت سے بے نصیب ہے، جو عزت کے ساتھ
خدا تعالیٰ کی طرف اٹھایا نہیں جاتا۔ سو خدا تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو اس آیت میں بشارت دی کہ تو اپنی
موت طبعی سے فوت ہوگا اور پھر عزت کے ساتھ میری طرف اُٹھایا جائے گا اور جو تیرے مصلوب کرنے
کے لئے تیرے دشمن کوشش کر رہے ہیں ان کوششوں میں وہ ناکام رہیں گے اور جن الزاموں کے قائم
کرنے کے لئے وہ فکر میں ہیں اُن تمام الزاموں سے میں تجھے پاک اور منزہ رکھوں گا یعنی مصلوبیت اور
اس کے بدنتائج سے جو عنتی ہونا اور نبوت سے محروم ہونا اور رفع سے بے نصیب ہونا ہے۔ اور اس جگہ توفی
کے لفظ میں بھی مصلوبیت سے بچانے کے لئے ایک بار یک اشارہ ہے کیونکہ توفی کے معنے پر غالب یہی

بات ہے کہ موت طبعی سے وفات دی جائے ۔ یعنی ایسی موت سے جو محض بیماری کی وجہ سے ہو نہ کسی ضربہ
سے۔ اسی وجہ سے مفسرین ؛ صاحب کشاف وغیرہ انِي مُتَوَفِّيكَ کی یہ تفسیر لکھتے ہیں کہ : إِنِّي مُمِيتُكَ
سقطہ
حَتْفَ انْفِكَ ۔ ہاں ! یہ اشارہ آیت کے تیسرے فقرہ میں کہ : مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ہے اور بھی
زیادہ ہے۔ غرض فقرہ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا جیسا کہ تیسرے مرتبہ پر بیان کیا گیا ہے ایسا ہی ترتیب
طبعی کے لحاظ سے بھی تیسری مرتبہ پر ہے۔ کیونکہ جبکہ حضرت عیسیٰ کا موت طبعی کے بعد نبیوں اور مقدسوں
کے طور پر خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہو گیا۔ تو بلا شبہ وہ کفار کے منصوبوں اور الزاموں سے بچائے گئے
اور چوتھا فقرہ : وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ جیسا کہ ترتیباً چوتھی جگہ قرآن کریم میں واقع ہے ایسا ہی طبعاً بھی
چوتھی جگہ ہے۔ کیونکہ حضرت عیسیٰ کے متبعین کا غلبہ ان سب امور کے بعد ہوا ہے۔سو یہ چار فقرے آیت
موصوفہ بالا میں ترتیب طبعی سے واقعہ ہیں اور یہی قرآن کریم کی شان بلاغت سے مناسب حال ہے۔
کیونکہ امور قابل بیان کا ترتیب طبعی سے بیان کرنا کمال بلاغت میں داخل اور عین حکمت ہے۔ اسی وجہ
سے ترتیب طبعی کا التزام تمام قرآن کریم میں پایا جاتا ہے۔ سورہ فاتحہ میں ہی دیکھو کہ کیوں کر پہلے رب
العالمین کا ذکر کیا۔ پھر رحمن پھر رحیم پھر مالک یوم الدین اور کیوں کر فیض کے سلسلہ کو ترتیب وار عام فیض
سے لے کر اخص فیض تک پہنچایا۔ غرض موافق عام طریق کامل البلاغت قرآن کریم کی آیت موصوفہ بالا
میں ہر چہار فقرے ترتیب طبعی سے بیان کئے گئے ہیں لیکن حال کے متعصب ملا جن کو یہودیوں کی طرز پر
يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِہ (المائدة : ۱۴) کی عادت ہے اور جو مسیح ابن مریم کی حیات ثابت کرنے کے
لئے بے طرح ہاتھ پیر مار رہے ہیں اور کلام الہی کی تحریف و تبدیل پر کمر باندھ لی ہے وہ نہایت تکلف سے
خدائے تعالیٰ کی ان چارترتیب وار فقروں میں سے دو فقروں کی ترتیب طبعی سے منکر ہو بیٹھے ہیں یعنی کہتے
ہیں کہ اگر چہ فقرہ وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا اور فقرہ وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ بترتیب طبعی واقع ہیں۔
لیکن فقره إني مُتَوَفِّيكَ اور فقرہ وَ رَافِعُكَ إِلى ترتيب طبعی پر واقع نہیں ہیں بلکہ دراصل فقرہ إني مُتَوَقِيكَ
مؤخر اور فقرہ رَافِعُكَ إلى مقدم ہے۔ افسوس کہ ان لوگوں نے باوجود اس کے کہ کلام بلاغت نظام
حضرت ذات أَحْسَنُ الْمُتَكَلِّمِينَ جَلَّ شَانۀ کو اپنی اصل وضع اور صورت اور ترتیب سے بدلا کر مسخ کر
دیا۔ اور چار فقروں میں سے دو فقروں کی ترتیب طبعی کو مسلم رکھا اور دو فقروں کو دائرہ بلاغت و فصاحت سے
خارج سمجھ کر اپنی طرف سے اُن کی اصلاح کی یعنی مقدم کو مؤخر کیا اور مؤخر کو مقدم کیا۔ مگر باوجود اس قدر

یہودیانہ تحریف کے پھر بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ کیونکہ اگر فرض کیا جائے کہ فقرہ إِنِّي رَافِعُكَ إِلى فقره اني
مُتَوَفِّيكَ پر مقدم سمجھنا چاہیے تو پھر بھی اس سے محرفین کا مطلب نہیں نکلتا۔ کیونکہ اس صورت میں اس کے یہ
معنی ہوں گے کہ اے عیسی ! میں تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور وفات دینے والا ہوں اور یہ معنے سراسر
غلط ہیں کیونکہ اس سے لازم آتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی آسمان پر ہی وفات ہو وجہ یہ کہ جب رفع کے بعد
وفات دینے کا ذکر ہے اور نزول کا درمیان کہیں ذکر نہیں۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ آسمان پر ہی حضرت
عیسی وفات پائیں گے۔ ہاں! اگر ایک تیسرا فقرہ اپنی طرف سے گھڑا جائے اور ان دونوں فقروں کے بیچ میں
رکھا جائے اور یوں کہا جائے یا عیسی إِنِّي رَافِعُكَ وَمُنَزِّلُكَ وَمُتَوَفِّيكَ تو پھر معنے درست ہو جائیں گے۔
مگر ان تمام تحریفات کے بعد فقرات مذکورہ بالا خدائے تعالیٰ کا کلام نہیں رہیں گے بلکہ باعث دخل انسان اور
صریح تغییر و تبدیل و تحریف کے اسی محرف کا کلام متصور ہوں گے ۔ جس نے بے حیائی اور شوخی کی راہ سے
ایسی تحریف کی ہے۔ اور کچھ شبہ نہیں کہ ایسی کارروائی سراسر الحاد اور صریح بے ایمانی میں داخل ہوگی ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۶ تا ۶۰۹ حاشیه )
تفسیر معالم کے صفحہ ۱۶۲ میں زیر تفسیر آیت : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَی لکھا ہے کہ علی بن
طلحہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ اني مميتک یعنی میں تجھ کو مارنے والا ہوں
اس پر دوسرے اقوال اللہ تعالیٰ کے دلالت کرتے ہیں قُلْ يَتَوَفَّكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ ( السجدة : ١٢ ) - الَّذِينَ
تَتَوَفَّهُمُ الْمَلائِكَةُ طَيِّبِينَ (النحل : (۳۳) - الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمُ (النحل : ٢٩)
غرض حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اعتقاد یہی تھا کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو چکے ہیں اور ناظرین پر واضح ہوگا
کہ حضرت ابن عباس قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور اس بارے میں اُن کے حق
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دعا بھی ہے۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۴، ۲۲۵)
قرآن شریف میں اول سے آخر تک جس جس جگہ توفی کا لفظ آیا ہے اُن تمام مقامات میں توفی
معنے موت ہی لئے گئے ہیں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۴ حاشیه )
اگر حضرت عیسی حقیقت میں موت کے بعد پھر جسم کے ساتھ اُٹھائے گئے تھے تو قرآن شریف میں
عبارت یوں چاہیے تھی : يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ ثُمَّ مُحْيِيكَ ثُمَّ رَافِعُكَ مَعَ جَسَدِكَ إِلَى السَّمَاءِ
یعنی اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا پھر زندہ کروں گا پھر تجھے تیرے جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھالوں

آج 10 میں سے 10 باقی