سورة الفُرقان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے
دوسرے کی تاثیر قبول کرتے ہیں بعض وقت جسم کا سجدہ روح کے سجدہ کا محرک ہو جاتا ہے اور بعض وقت
روح کا سجدہ جسم میں سجدہ کی حالت پیدا کر دیتا ہے کیونکہ جسم اور روح دونوں باہم مرا یا متقابلہ کی طرح
ہیں۔ مثلاً ایک شخص جب محض تکلف سے اپنے جسم میں ہنسنے کی صورت بناتا ہے تو بسا اوقات وہ سچی ہنسی بھی
آجاتی ہے جو روح کے انبساط سے متعلق ہے ایسا ہی جب ایک شخص تکلف سے اپنے جسم میں یعنی آنکھوں
میں ایک رونے کی صورت بناتا ہے تو بسا اوقات حقیقت میں رونا ہی آجاتا ہے جو روح کی درد اور رقت
متعلق ہے۔ پس جبکہ یہ ثابت ہو چکا کہ عبادت کی اس قسم میں جو تذلل اور انکسار ۔ ہے جسمانی افعال کا
روح پر اثر پڑتا ہے اور روحانی افعال کا جسم پر اثر پڑتا ہے۔ پس ایسا ہی عبادت کی دوسری قسم میں بھی جو
محبت اور ایثار ہے انہیں تاثیرات کا جسم اور روح میں عوض معاوضہ ہے۔ محبت کے عالم میں انسانی روح ہر
وقت اپنے محبوب کے گرد گھومتی ہے اور اس کے آستانہ کو بوسہ دیتی ہے۔ ایسا ہی خانہ کعبہ جسمانی طور پر
محبان صادق کے لئے ایک نمونہ دیا گیا ہے اور خدا نے فرمایا کہ دیکھو یہ میرا گھر ہے اور یہ حجر اسود میرے
آستانہ کا پتھر ہے اور ایسا حکم اس لئے دیا کہ تا انسان جسمانی طور پر اپنے ولولہ عشق اور محبت کو ظاہر کر دے
سوحج کرنے والے حج کے مقام میں جسمانی طور پر اُس گھر کے گرد گھومتے ہیں ایسی صورتیں بنا کر کہ گویا
خدا کی محبت میں دیوانہ اور مست ہیں ۔ زینت دور کر دیتے ہیں ، سر منڈوا دیتے ہیں اور مجذوبوں کی شکل
بنا کر اس کے گھر کے گرد عاشقانہ طواف کرتے ہیں اور اس پتھر کو خدا کے آستانہ کا پتھر تصور کر کے بوسہ
دیتے ہیں اور یہ جسمانی ولولہ روحانی تپش اور محبت کو پیدا کر دیتا ہے اور جسم اس گھر کے گرد طواف کرتا ہے
اور سنگ آستانہ کو چومتا ہے اور رُوح اُس وقت محبوب حقیقی کے گرد طواف کرتی ہے اور اس کے رُوحانی
آستانہ کو چومتی ہے اور اس طریق میں کوئی شرک نہیں ، ایک دوست ایک دوست جانی کا خط پا کر بھی اُس کو
چومتا ہے۔ کوئی مسلمان خانہ کعبہ کی پرستش نہیں کرتا اور نہ حجر اسود سے مرادیں مانگتا ہے بلکہ صرف خدا کا
قرار دادہ ایک جسمانی نمونہ سمجھا جاتا ہے وبس ۔ جس طرح ہم زمین پر سجدہ کرتے ہیں مگر وہ سجدہ زمین کے
لئے نہیں ایسا ہی ہم حجر اسود کو بوسہ دیتے ہیں مگر وہ بوسہ اس پتھر کے لئے نہیں۔ پتھر تو پتھر ہے جو نہ کسی کو نفع
دے سکتا ہے نہ نقصان مگر اُس محبوب کے ہاتھ کا ہے جس نے اُس کو اپنے آستانہ کا نمونہ ٹھہرایا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۹ تا ۱۰۱)
خدا کا آستانہ مصدر فیوض ہے یعنی اس کے آستانہ سے ہر یک فیض ملتا ہے پس اس کے لئے معتبرین
لکھتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں حجر اسود کو بوسہ دے تو علوم روحانیہ اس کو حاصل ہوتے ہیں کیونکہ حجر اسود
سے مراد منبع علم وفیض ہے۔
و
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۰۰ حاشیه )
( اس اعتراض کے جواب میں کہ آپ نے باوجود مقدرت کے حج نہیں کیا ۔ فرمایا :۔۔۔۔ )
عجیب حالت ہے کہ ایک طرف بداندیش علماء مکہ سے فتوی لاتے ہیں کہ یہ شخص کافر ہے اور پھر کہتے ہیں کہ
حج کے لئے جاؤ اور خود جانتے ہیں کہ جب کہ مکہ والوں نے کفر کا فتویٰ دے دیا تو اب مکہ فتنہ سے خالی نہیں اور خدا
فرماتا ہے کہ جہاں فتنہ ہو اُس جگہ جانے سے پر ہیز کرو۔ سو میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کیسا اعتراض ہے۔ ان لوگوں کو
یہ بھی معلوم ہے کہ فتنہ کے دنوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی حج نہیں کیا اور حدیث اور قرآن سے
ثابت ہے کہ فتنہ کے مقامات میں جانے سے پر ہیز کرو۔ یہ کس قسم کی شرارت ہے کہ مکہ والوں میں ہمارا کفر
مشہور کرنا اور پھر بار بارحج کے بارے میں اعتراض کرنا۔ (ایام صلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۱۵)
کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ جو خدمت خدا نے اوّل رکھی ہے اس کو پس انداز کر کے دوسرا کام شروع کر
دیوے؟ یہ یا د رکھنا چاہیے کہ عام لوگوں کی خدمات کی طرح ملہمین کی عادت کام کرنے کی نہیں ہوتی وہ خدا
کی ہدایت اور راہ نمائی سے ہر ایک امر کو بجالاتے ہیں اگر چہ شرعی تمام احکام پر عمل کرتے ہیں مگر ہر ایک حکم
کی تقدیم و تا خیر الہی ارادہ سے کرتے ہیں ۔ اب اگر ہم حج کو چلے جاویں تو گویا اس خدا کے حکم کی مخالفت
کرنے والے ٹھہریں گے اور مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا کے بارے میں کتاب حج الکرامہ میں یہ بھی لکھا
ہے کہ اگر نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو حج ساقط ہے حالانکہ اب جو لوگ جاتے ہیں ان کی کئی نمازیں
فوت ہو جاتی ہیں۔ مامورین کا اوّل فرض تبلیغ ہوتا ہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) ۱۳ سال مکہ میں رہے
آپ نے کتنی دفعہ حج کیے تھے، ایک دفعہ بھی نہیں کیا تھا۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲۲)
اس سوال کے جواب میں کہ ایک شخص حج کی نیت رکھتا تھا لیکن وہ اس نیت کے پورا کرنے سے پہلے
فوت ہو گیا کیا اس کی طرف سے کوئی شخص حج کر سکتا ہے؟ فرمایا: جائز ہے، اس سے متوفی کو ثواب حج کا
حاصل ہو جائے گا۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه ۲ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه (۲)
فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ ۔ ۔۔۔۔ خدا کو تو کسی کی زندگی اور وجود کی حاجت نہیں وہ تو بے نیاز
مطلق ہے۔
( براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۶۴ حاشیه (۱۱)
خدا تعالیٰ بوجہ استغناء ذاتی کے بے نیاز ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے : إِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ ۔۔ یعنی
خدا تو تمام دنیا سے بے نیاز ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۷)
خدا بھی بے نیاز ہو جاتا ہے اس شخص سے جو خدا سے لا پروائی کرتا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے کہ: فان
اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ -
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخه ۱۴ مئی ۱۹۰۸ صفحه ۲،۱)
قُلْ يَاهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا
عِوَجًا وَ انْتُمْ شُهَدَاءُ وَمَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
اے اہل کتاب! کیوں ایمان لانے والوں کو ایمان لانے سے روکتے ہو اور کبھی اختیار کرتے ہو۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۶)
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقْتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ
مُسْلِمُونَ
چاہیئے کہ اسلام کی م کی ساری تصویر تمہارے وجود میں نمودار ہو اور تمہاری پیشانیوں میں اثر سجود نظر آوے
اور خدائے تعالیٰ کی بزرگی تم میں قائم ہو۔ اگر قرآن اور حدیث کے مقابل پر ایک جہان عقلی دلائل کا دیکھو
تو ہرگز اس کو قبول نہ کرو اور یقیناً سمجھو کہ عقل نے لغزش کھائی ہے۔ توحید پر قائم رہو اور نماز کے پابند ہو جاؤ
وَ انْتُمْ مُسْلِمُونَ -
اور اپنے مولی حقیقی کے حکموں کو سب سے مقدم رکھو اور اسلام کے لئے سارے دُکھ اُٹھاؤ: وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۵۲)
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ
كُنتُمْ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا ۚ وَكُنتُمْ
عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَانْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ ايته
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۔
کیا ہمیں قرآن کریم کے اس مرتبہ پر ایمان نہیں لانا چاہئے جو مرتبہ وہ خود اپنے لئے قرار دیتا ہے؟
دیکھنا چاہئے کہ وہ صاف الفاظ میں بیان فرماتا ہے : وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا کیا اس
حبل سے حدیثیں مراد ہیں؟ پھر جس حالت میں وہ اس حبل سے پنجہ مارنے کیلئے تاکید شدید فرماتا ہے تو
کیا اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم ہر ایک اختلاف کے وقت قرآن کریم کی طرف رجوع کریں؟
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۷)
چاہئے کہ تمہارے تمام اعضاء اور تمام قوتیں خدا کی تابع ہوں اور تم سب ایک ہوکر اُس کی اطاعت
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۵۷)
میں لگو ۔
وہ نمونہ دکھاؤ کہ غیروں کے لیے کرامت ہو۔ یہی دلیل تھی جو صحابہ میں پیدا ہوئی تھی : كُنتُم اَعْدَاء
فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ ۔ یاد رکھو! تالیف ایک اعجاز ہے ۔ یاد رکھو! جب تک تم میں ہر ایک ایسا نہ ہو کہ جو
اپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ صفحه ۹)
وَ كُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا اور تھے تم ایک گڑھے کے کنارہ پر سواس سے تم کو
خلاصی بخشی یعنی خلاصی کا سامان عطا فرمایا۔ (براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۱ حاشیه در حاشیه ۳)
اور تم آگ کے گڑھے کے کنارہ تک پہنچ چکے تھے سو خدا نے تم کو اے ایماندار و نجات دی اسی طرح وہ
اپنے نشان کو بیان فرماتا ہے تا تم ہدایت پا جاؤ۔ (براہین احمدیہ ہر چہار حصص، روحانی خزائن جلدا صفحه ۶۵۰)
تم اس نبی کے آنے سے پہلے دوزخ کے گڑھے کے کنارہ پر پہنچ چکے تھے اور عیسائیوں اور یہودیوں کو
بھی متنبہ کیا کہ تم نے اپنے دجل سے خدا کی کتابوں کو بدل دیا اور تم ہر یک شرارت اور بدکاری میں تمام
قوموں کے پیشرو ہو اور بت پرستوں کو جا بجا ملزم کیا کہ تم پتھروں اور انسانوں اور ستاروں اور عناصر کی
پرستش کرتے ہو اور خالق حقیقی کو بھول گئے ہو اور تم یتیموں کا مال کھاتے اور بچوں کو قتل کرتے اور شرکاء پر ظلم
کرتے ہو اور ہر یک بات میں حد اعتدال سے گزر گئے ہو۔
( نور القرآن نمبر، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۷، ۳۳۸)
رات بہت بڑی رات گزر گئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کی طرف جو تورات میں
ہے اور آج تک کسی نے اس پر توجہ نہیں کی مگر خدا نے مجھے اس کی طرف متوجہ کیا پس اسی وقت میں نے
تو رات نکالی اور اس کو دیکھا جو لوگ علوم الہیہ اور اس کے استعارات سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کو بیشک اس
میں مزا آئے گا مگر جو حقائق سے حصہ نہیں رکھتے وہ اس پر ہنسی کریں گے۔
وہ پیشگوئی اس طرح پر ہے کہ تو رات میں لکھا ہے کہ جب ہاجرہ کو اور اسماعیل کو حضرت ابراہیم علیہ السلام
چھوڑ آئے تو ان کے پاس ایک پانی کی مشک دے کر چھوڑ آئے جب وہ ختم ہوگئی اور حضرت اسماعیل
پیاس کی شدت سے تڑپنے لگے اور قریب المرگ ہو گئے تو حضرت ہاجرہ ان کی اس حالت کو نہ دیکھ سکی
اور کچھ فاصلے پر جا بیٹھی وہاں لکھا ہے کہ تیر کے پٹے پر اس وقت ہاجرہ چلائی اور خدا کے فرشتہ نے اس کو
پکارا اور کہا کہ اے ہاجرہ ! مت ڈر ، اٹھ لڑکے کو اٹھا غرض پھر ہاجرہ کو ایک کنواں نظر آیا جہاں سے اس
نے مشک بھری ۔
اب غور طلب بات یہ ہے کہ فرشتہ نے جو ہاجرہ کو کنواں دکھایا تھا اسی میں ایک پیشگوئی تھی اس پر
میرے دل میں فوراً یہ آیت گزری : وَ كُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ
يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ابراہیم کا پانی جب ختم ہو چکا تو اسماعیل قریب المرگ ہو گیا۔ اس
وقت خدا نے اس سے بچالیا اور ایک اور کنواں پانی کا اسے دیا گیا۔ عرب والے بھی اسماعیل کی اولاد
ہونے کے سبب سے گویا اسماعیل ہی تھے جب ہدایت اور شریعت کا ان میں خاتمہ ہو گیا اور قریب المرگ
ہے جس کی طرف پہلے کسی نے توجہ نہیں کی ۔
ہو گئے تو خدا تعالیٰ نے ایک نئی شریعت ان پر نازل کی اور یہ اس آیت میں اشارہ ہے۔ غرض یہ پیشگوئی
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
وَ لتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ
يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
یعنی تم میں سے ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو نیکی کی دعوت کریں اور امر معروف اور نہی منکر اپنا طریق
رکھیں۔
( شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۱)
قف
يَوْمَ تَبْيَضُ وُجُوهٌ وَ تَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ ۔
اكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ فَذُ وُقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ )
یعنی اس دن بعض منہ سیاہ ہو جائیں گے اور بعض سفید اور نورانی ہو جائیں گے ۔۔۔۔۔۔ روحانی حالتیں
مخفی نہیں رہیں گی بلکہ جسمانی طور پر نظر آئیں گی ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۱، ۴۱۲)
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ
الْمُؤْمِنُونَ وَاكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ
حضرت احدیت نے جیسا کہ اس امت کا خیر الامم نام رکھا ہے ایسا ہی اس امت کے اکابر کو سب سے
زیادہ کمالات بھی بخشے ہیں جو کسی طرح چھپ نہیں سکتے اور اُن سے انکار کرنا ایک سخت درجہ کی حق پوشی
ہے۔ اور نیز ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ الزام کہ صحابہ کرام سے ایسے الہامات ثابت نہیں ہوئے بالکل بے جا
ت تابت
اور غلط ہے کیونکہ احادیث صحیحہ کے رو سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے الہامات اور خوارق بکثر
ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ساریہ کے لشکر کی خطرناک حالت سے با علام الہی مطلع ہو جانا جس کو بیہقی نے
ابن عمر سے روایت کیا ہے اگر الہام نہیں تھا تو اور کیا تھا ؟ اور پھر ان کی یہ آواز کہ يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ الْجَبَلَ
مدینہ میں بیٹھے ہوئے مونہہ سے نکلنا اور وہی آواز قدرت غیبی سے ساریہ اور اس کے لشکر کو دور دراز مسافت
سے سنائی دینا اگر خارقِ عادت نہیں تھی تو اور کیا چیز تھی ۔ اسی طرح جناب علی مرتضی کرم اللہ وجہہ کے بعض
الہامات و کشوف مشہور و معروف ہیں ماسوا اس کے میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدائے تعالیٰ کا قرآن شریف میں اس
بارہ میں شہادت دینا تسلی بخش امر نہیں ہے کیا اس نے صحابہ کرام کے حق میں نہیں فرمایا: كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
أخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ۔ پھر جس حالت میں خدائے تعالیٰ اپنے نبی کریم کے اصحاب کو امم سابقہ سے جمیع کمالات
میں بہتر و بزرگ تر ٹھہراتا ہے اور دوسری طرف بطور مشتے نمونہ از خروارے پہلی اُمتوں کے کاملین کا حال
بیان کر کے کہتا ہے کہ مریم صدیقہ والدہ عیسی اور ایسا ہی والدہ حضرت موسیٰ اور نیز حضرت مسیح کے حواری اور
نیز خضر جن میں سے کوئی بھی نبی نہ تھا یہ جب ملہم من اللہ تھے اور بذریعہ وحی اعلام اسرار غیبیہ سے مطلع کئے
جاتے تھے۔ سو اب سوچنا چاہئیے کہ اس سے کیا نتیجہ نکلتا ہے، کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اُمت محمد یہ
کے کامل متبعین اُن لوگوں کی نسبت بوجہ اولی ملہم ومحدث ہونے چاہیئیں کیونکہ وہ حسب تصریح قرآن شریف
خیر الامم ہیں ۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۳ تا ۵ ۶۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۴)
غور کی نظر سے معلوم ہوتا ہے کہ بیضہ بشریت کے روحانی بچے جو روح القدس کی معرفت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی متابعت کی برکت سے پیدا ہوئے وہ اپنی کمیت اور کیفیت اور صورت اور نوع اور حالت میں تمام
انبیاء کے بچوں سے اتم اور اکمل ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے: كُنْتُمْ خَيْرَ
أمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یعنی تم سب امتوں سے بہتر ہو جو لوگوں کی اصلاح کے لئے پیدا کئے گئے ہو اور
در حقیقت جس قدر قرآنی تعلیم کے کمالات خاصہ ہیں وہ اس امت مرحومہ کے استعدادی کمالات پر شاہد
ہیں کیونکہ اللہ جل شانہ کی کتابیں ہمیشہ اسی قدر نازل ہوتی ہیں جس قدر اس امت میں جو تعمیل کتاب کی
مکلف ہے استعداد ہوتی ہے مثلاً انجیل کی نسبت تمام محقین کی یہ رائے ہے کہ اس کی تعلیم کامل نہیں ہے
اور وہ ایک ہی پہلو پر چلی جاتی ہے اور دوسرے پہلو کو بھلی چھوڑ رہی ہے لیکن دراصل یہ قصور ان
استعدادوں کا ہے جن کے لئے انجیل نازل ہوئی تھی چونکہ خدا تعالیٰ نے انسانی استعدادوں کو تدریجاً ترقی
دی ہے اس لئے اوائل زمانوں میں اکثر ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے کہ جو نبی اور بلید اور کم عقل اور کم فہم
اور کم دل اور کم ہمت اور کم یقین اور پست خیال اور دنیا کے لالچوں میں پھنسے ہوئے تھے اور دماغی اور دلی
قوتیں ان کی نہایت ہی کمزور تھیں مگر ان زمانوں کے بعد ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ
زمانہ آیا جس میں رفتہ رفتہ استعداد میں ترقی کر گئیں گویا دنیا نے اپنی فطرتی قوئی میں ایک اور ہی صورت
بدل لی پس ان کی کامل استعدادوں کے موافق کامل تعلیم نے نزول فرمایا۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۷، ۱۹۸)
اور منجملہ ان دلائل کے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہو گا قرآن شریف کی یہ
آیت ہے : كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ۔ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم بہترین امت ہو جو اس لئے
نکالی گئی ہو کہ تا تم تمام دجالوں اور دجال معہود کا فتنہ فروکر کے اور اُن کے شر کو دفع کر کے مخلوق خدا کو فائدہ
پہنچاؤ ۔ واضح رہے کہ قرآن شریف میں النّاس کا لفظ بمعنی دجال معہود بھی آتا ہے اور جس جگہ ان معنوں کو
قرینہ تو یہ متعین کرے تو پھر اور معنے کرنا معصیت ہے چنانچہ قرآن شریف کے ایک اور مقام میں الناس کے
معنے دجال ہی لکھا ہے اور وہ یہ ہے : لَخَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ ( المؤمن : ۵۸) ۔
یعنی جو کچھ آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں اسرار اور عجائبات پر ہیں دجال معہود کی طبائع کی بناوٹ اس
کے برابر نہیں۔ یعنی گو وہ لوگ اسرار زمین و آسمان کے معلوم کرنے میں کتنی ہی جانکا ہی کریں اور کیسی ہی طبع
وقا دلاویں پھر بھی ان کی طبیعتیں ان اسرار کے انتہا تک پہنچ نہیں سکتیں ۔ یادر ہے کہ اس جگہ بھی مفسرین
نے الناس سے مراد دجال معہود ہی لیا ہے دیکھو تفسیر معالم وغیرہ اور قرینہ قویہ اس پر یہ ہے کہ لکھا ہے کہ
دجال معہود اپنی ایجادوں اور صنعتوں سے خدا تعالیٰ کے کاموں پر ہاتھ ڈالے گا اور اس طرح پر خُدائی کا
دعوی کرے گا اور اس بات کا سخت حریص ہوگا کہ خدائی باتیں جیسے بارش برسانا اور پھل لگانا اور انسان
وغیرہ حیوانات کی نسل جاری رکھنا اور سفر اور حضر اور صحت کے سامان فوق العادت طور پر انسان کے لئے مہیا
کرنا ان تمام باتوں میں قادر مطلق کی طرح کار روائیاں کرے اور سب کچھ اس کے قبضہ قدرت میں ہو
جائے اور کوئی بات اس کے آگے انہونی نہ رہے اور اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے اور خلاصہ
مطلب آیت یہ ہے ہے کہ زمین آسمان میں جس قدر اسرار رکھے گئے ہیں جن کو دجال بذریعہ علم طبعی اپنی
قدرت میں کرنا چاہتا ہے وہ اسرار اس کے اندازہ جودت طبع اور مبلغ علم سے بڑھ کر ہیں اور جیسا کہ آیت
ممدوحہ میں الناس کے لفظ سے دجال مراد ہے۔ ایسا ہی آیت اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ میں بھی الناس کے لفظ
سے دجال ہی مراد ہے۔ کیونکہ تقابل کے قرینہ سے اس آیت کے یہ معنے معلوم ہوتے ہیں کہ كُنْتُمْ خَيْرَ
النَّاسِ اخْرِجَتْ لِشَرِ النَّاس۔ اور شر الناس سے بلا شبہ گروہ دجال مراد ہے کیونکہ حدیث نبوی سے
ثابت ہے ہے کہ آدم سے قیامت تک شرانگیزی میں دجال کی مانند نہ کوئی ہوا اور نہ ہوگا اور یہ ایک ایسی محکم اور
قطعی دلیل ہے کہ جس کے دونوں حصے یقینی اور قطعی اور عقائد مسلمہ میں سے ہیں۔ یعنی جیسا کہ کسی مسلمان کو
اس بات سے انکار نہیں کہ یہ اُمت خیر الامم ہے اسی طرح اس بات سے بھی انکار نہیں کہ گروہ دجال شر الناس
ہے اور اس تقسیم پر یہ دو آیتیں بھی دلالت کرتی ہیں جو سورۃ لم یکن میں ہیں إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ
الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ ، إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصلِحَتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ ( البيئة : ۷، ۸ ) ۔ دیکھو اس آیت کے رو سے ایک ایسے گروہ کو شر البریہ
کہا گیا ہے جس میں سے گروہ دجال ہے اور ایسے گروہ کو خیر البریہ کہا گیا ہے جو امتِ محمد یہ ہے۔ بہر حال
آيت خير امة کا لفظ الناس کے ساتھ مقابلہ ہو کر قطعی طور پر ثابت ہو گیا کہ الناس سے مراد دجال ہے اور
یہی ثابت کرنا تھا۔ اور اس مقصد پر ایک یہ بھی بزرگ قرینہ ہے کہ خدا کی عادت حکیمانہ یہی چاہتی ہے کہ
جس نبی کے عہد نبوت میں دجال پیدا ہو۔ اُسی نبی کی امت کے بعض افراد اس فتنہ کے فرو کرنے والے
ہوں نہ یہ کہ فتنہ تو پیدا ہو وے عہد نبوت محمد یہ میں اور کوئی گزشتہ نبی اس کے فرو کرنے کے لئے نازل ہو اور
یہی قدیم سے اور جب سے کہ شریعتوں کی بنیاد پڑی سنت اللہ ہے کہ جس کسی نبی کے عہد نبوت میں کوئی
مفسد فرقہ پیدا ہوا اسی نبی کے بعض جلیل الشان وارثوں کو اس فساد کے فرو کرنے کے لئے حکم دیا گیا۔ ہاں !
اگر یہ فتنہ دجال کا حضرت مسیح کے عہد نبوت میں ہوتا تو اُن کا حق تھا کہ خود وہ یا کوئی اُن کے حواریوں اور
خلیفوں میں سے اس فتنہ کوفرو کرتا مگر یہ کیا اندھیر کی بات ہے کہ یہ اُمت کہلا وے تو خیر الام مگر خدا تعالیٰ کی
نظر میں اس قدر نالائق اور نکمی ہو کہ جب کسی فتنہ کے دور کرنے کا موقع آوے تو اس کے دُور کرنے کے
لئے کوئی شخص باہر سے مامور ہو اور اس اُمت میں کوئی ایسا لائق نہ ہو کہ اس فتنہ کو دور کر سکے ۔ گویا اس امت
کی اس صورت میں وہ مثال ہوگی کہ مثلاً کوئی گورنمنٹ ایک نیا ملک فتح کرے جس کے باشندے جاہل
اور نیم وحشی ہوں تو آخر اس گورنمنٹ کو مجبوری سے یہ کرنا پڑے کہ اس ملک کے مالی اور دیوانی اور فوجداری
کے انتظام کے لئے باہر سے لائق آدمی طلب کر کے معزز عہدوں پر ممتاز کرے۔ سو ہرگز ! عقل سلیم قبول
نہیں کر سکتی کہ جس امت کے ربانی علماء کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ علماء
أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ یعنی میری امت کے علماء اسرائیلی پیغمبروں کی طرح ہیں اخیر پر ان کی یہ
ذلت ظاہر کرے کہ دجال جو خدائے عظیم القدرت کی نظر میں کچھ بھی چیز نہیں اس کے فتنہ کے فرو کرنے کے
لئے اُن میں مادہ لیاقت نہ پایا جائے ۔ اس لئے ہم اسی طرح پر جیسا کہ آفتاب کو دیکھ کر پہچان لیتے ہیں کہ
یہ آفتاب ہے اس آیت كُنتُم خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کو پہچانتے ہیں اور اس کے یہی معنے کرتے ہیں
کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِشَرِ النَّاسِ الَّذِي هُوَ الدَّجَّالُ الْمَعْهُودُ یادر ہے کہ ہر ایک امت
سے ایک خدمت دینی لی جاتی ہے اور ایک قسم کے دشمن کے ساتھ اس کا مقابلہ پڑتا ہے سو مقدر تھا کہ اس
اُمت کا دجال کے ساتھ مقابلہ پڑے گا جیسا کہ حدیث نافع بن عتبہ سے مسلم میں صاف لکھا ہے کہ تم
دجال کے ساتھ لڑو گے اور فتح پاؤ گے۔ اگر چہ صحابہ دجال کے ساتھ نہیں لڑے مگر حسب منطوق آخَرِينَ
مِنْهُم مسیح موعود اور اس کے گروہ کو صحابہ قرار دیا اب دیکھو اس حدیث میں بھی لڑنے والے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ( جو امت ہیں ) قرار دیا اور یہ نہ کہا کہ مسیح بنی اسرائیلی لڑے گا اور نزول کا
لفظ محض اجلال اور اکرام کے لئے ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ چونکہ اس پر فساد زمانہ میں ایمان
عَنْ نَافِعِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَغْزُوْنَ جَزِيرَةَ الْعَرَبِ
فَيَفْتَحُهَا اللهُ ثُمَّ فَارِسَ فَيَفْتَحُهَا اللهُ ثُمَّ تَغْزُوْنَ الرُّوْمَ فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ ثُمَّ تَغْزُونَ الدَّجَّالَ
فَيَفْتَحُهُ اللهُ ۔ رواه مسلم (مشكوة شريف - باب الملاحم صفحه ۴۶۶ مطبع مجتبائی دهلی)
شریا پر چلا جائے گا اور تمام پیری مریدی اور شاگردی استادی اور افادہ استفادہ معرضِ زوال میں
آجائے گا اس لئے آسمان کا خدا ایک شخص کو اپنے ہاتھ سے تربیت دے کر بغیر توسط زمینی سلسلوں کے زمین
پر بھیجے گا جیسے کہ بارش آسمان سے بغیر توسط انسانی ہاتھوں کے نازل ہوتی ہے۔
(تحفہ گولر و یه، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۲۰ تا ۱۲۳)
اس پر بھی غور کرنا چاہیے کہ جس حالت میں خدا تعالیٰ نے ایک مثال کے طور پر سمجھا دیا تھا کہ میں اسی
طور پر اس امت میں خلیفے پیدا کرتا رہوں گا جیسے موسیٰ کے بعد خلیفے پیدا کئے تو دیکھنا چاہئے کہ موسیٰ کی
وفات کے بعد خدا تعالیٰ نے کیا معاملہ کیا ؟ کیا اس نے صرف تین برس تک خلیفے بھیجے یا چودہ سو برس تک
اس سلسلہ کولمبا کیا پھر جس حالت میں خدا تعالیٰ کا فضل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت موسیٰ علیہ السلام
سے کہیں زیادہ تھا چنانچہ اس نے خود فرمایا: وَ كَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ( النساء : ۱۱۴) ایسا ہی اس
امت کی نسبت فرمایا كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تو پھر کیوں کر ہو سکتا تھا کہ حضرت موسیٰ کے
خلیفوں کا چودہ سو برس تک سلسلہ ممتد ہو اور اس جگہ صرف تیس برس تک خلافت کا خاتمہ ہو جاوے اور نیز
جب کہ یہ امت خلافت کے انوار روحانی سے ہمیشہ کے لئے خالی ہے تو پھر آیت اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کے کیا
معنی ہیں کوئی بیان تو کرے۔ مثل مشہور ہے کہ او خویشتن گم است کرار ہبری کند ۔ جب کہ اس امت کو ہمیشہ
کے لئے اندھا رکھنا ہی منظور ہے اور اس مذہب کو مردہ رکھنا ہی مد نظر ہے تو پھر یہ کہنا کہ تم سب سے بہتر ہو
اور لوگوں کی بھلائی اور رہنمائی کے لئے پیدا کئے گئے ہو کیا معنی رکھتا ہے؟ کیا اندھا اندھے کو راہ دکھا سکتا
ہے؟ سواے لوگو! جو مسلمان کہلاتے ہو برائے خدا سوچو کہ اس آیت کے یہی معنی ہیں کہ ہمیشہ قیامت تک
تم میں روحانی زندگی اور باطنی بینائی رہے گی اور غیر مذہب والے تم سے روشنی حاصل کریں گے اور یہ
روحانی زندگی اور باطنی بینائی جو غیر مذہب والوں کو حق کی دعوت کرنے کے لئے اپنے اندر لیاقت رکھتی ہے
یہی وہ چیز ہے جس کو دوسرے لفظوں میں خلافت کہتے ہیں پھر کیوں کر کہتے ہو کہ خلافت صرف تیس برس
تک ہو کر پھر ز او یہ عدم میں مخفی ہو گئی - اتقوا الله اتقوا الله اتقوا الله !
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۵،۳۵۴)
ایسے شخص کو جو مریمی صفت سے محض خدا کے نفخ سے عیسوی صفت حاصل کرنے والا تھا اُس کا نام
سورۃ تحریم میں ابن مریم رکھ دیا ہے کیونکہ فرمایا ہے کہ جبکہ مثالی مریم نے بھی تقوی اختیار کیا تو ہم نے
اپنی طرف سے روح پھونک دی۔ اس میں اشارہ تھا کہ مسیح ابن مریم میں کلمتہ اللہ ہونے کی کوئی خصوصیت
نہیں بلکہ آخری مسیح بھی کلمتہ اللہ ہے اور روح اللہ بھی بلکہ ان دونوں صفات میں وہ پہلے سے زیادہ کامل
ہے جیسا کہ سورۃ تحریم اور سورۃ فاتحہ اور سورۃ النور اور آیت : كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ سے
سمجھا جاتا ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۸۴)
تمام انبیاء کے متفرق کمالات تھے اور متفرق طور پر ان پر فضل اور انعام ہوا۔ اب اس امت کو یہ
دعا سکھلائی گئی کہ اُن تمام متفرق کمالات کو مجھ سے طلب کرو۔ پس ظاہر ہے کہ جب متفرق کمالات ایک
جگہ جمع ہو جائیں گے تو وہ مجموعہ متفرق کی نسبت بہت بڑھ جائے گا۔ اسی بنا پر کہا گیا کہ: كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
أخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یعنی تم اپنے کمالات کے رُو سے سب اُمتوں سے بہتر ہو۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۱،۳۸۰)
اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد میں اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان نبی مبعوث فرمایا جس کی امت کو
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کہا کہ تم تمام امتوں سے بہتر ہو کیونکہ وہ لوگ جن کو شریعت قصہ کے
رنگ میں ملی تھی وہ دماغی علوم کی کتاب و شریعت کے ماننے والوں کے کب برابر ہو سکتے ہیں؟ پہلے صرف
قصص پر راضی ہو گئے اور ان کے دماغ اس قابل نہ تھے کہ حقائق و معارف کو سمجھ سکتے مگر اس امت کے
دماغ اعلیٰ درجہ کے تھے اسی لیے شریعت اور کتاب علوم کا خزانہ ہے جو علوم قرآن مجید لے کر آیا ہے وہ دنیا
کی کسی کتاب میں پائے نہیں جاتے اور جیسے شریعت کے نزول کے وقت وہ اعلیٰ درجہ کے حقائق و معارف
سے لبریز تھی ویسے ہی ضروری تھی ترقی علوم وفنون سب اسی زمانہ میں ہوتا بلکہ کمال انسانیت بھی اسی میں
پورا ہوا۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۹،۸)
وَقَدْ قَالَ فِي الْقُرْآنِ وَلْتَكُن اور قرآن میں اس نے یہ فرمایا ہے کہ تم میں سے
مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَ يَأْمُرُونَ ہمیشہ ایسے لوگ ہوتے رہیں جو نیکی کی طرف بلاویں اور
بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَمَا قَالَ امر معروف اور نہی منکر کریں اور یہ نہیں کہا کہ تم میں سے
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَقْتُلُونَ الْكُفَّارَ لوگ ہمیشہ ایسے ہوتے رہیں کہ جو کافروں کو قتل کریں
وَيَدْخُلُونَهُمْ جَبْرًا فِي دِينِهِمْ وَقَالَ اور ان کو اپنے دین میں جبراً داخل کرتے رہیں اور اس
جَادِلُهُمْ أَوْ جَادِلِ النَّصَارَى بِالْحِكْمَةِ نے یہ تو کہا کہ عیسائیوں سے حکمت اور نیک نصیحت کے
وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ، وَمَا قَالَ اقْتُلُوهُمْ طور پر بحث کرو اور یہ نہیں کہا کہ ان کو تلواروں سے قتل کر
بِالسُّيُوفِ وَالصَّوَارِمِ إِلَّا بَعْدَ صَدِهِمْ عَنْ ڈالو ۔ مگر اس حالت میں جبکہ وہ دین سے روکیں اور
سَبِيلِ اللهِ وَمَكْرِهِمْ لِإِطْفَاءِ نُورِ اسلام کا نور بجھانے کے لئے منصوبے برپا کریں اور
الْإِسْلَامِ وَقِيَامِهِمْ فِي مَقَامِ الْمَعَادِينَ دشمنوں کے مقام میں کھڑے ہو جائیں ۔
نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۶۳ )
( ترجمہ اصل کتاب سے )
اللہ تعالیٰ نے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تو ہمیں ہی فرمایا ہے۔ جو اعلیٰ درجہ کے خیر اور
برکات تھے وہ اسی امت میں جمع ہوئے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ایسے وقت تک پہنچ گیا ہوا
تھا کہ دماغی اور عقلی قومی پہلے کی نسبت بہت کچھ ترقی کر گئے تھے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸)
اگر نبوت کا دروازہ بالکل بند سمجھا جاوے تو نعوذ باللہ ! اس سے تو انقطاع فیض لازم آتا ہے اور اس میں
تو نحوست ہے اور نبی کی ہتک شان ہوتی ہے گو یا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو یہ جو کہا کہ : كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ،
یہ جھوٹ تھا۔ نعوذ باللہ ! اگر یہ معنی کیے جاویں کہ آیندہ کے واسطے نبوت کا دروازہ ہر طرح سے بند ہے تو پھر
خیر الامہ کی بجائے شر الامم ہوئی یہ امت۔ جب اس کو اللہ تعالیٰ سے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی
نصیب نہ ہوا تو یہ تو : اولیكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف : ۱۸۰ ) ہوئی اور بہائم سیرت اسے کہنا
چاہیے نہ کہ خیر الامم۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ صفحه (۸)
اگر یہودی ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ ( البقرۃ : ۶۲ ) کے مصداق ہو چکے ہیں اور نبوت اس خاندان
سے منتقل ہو چکی ہے تو پھر یہ ناممکن ہے کہ مسیح دوبارہ اسی خاندان سے آوے۔ اگر یہ تسلیم کیا جاوے گا
تو اس کا نتیجہ یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ادنی نبی مانا جاوے اور اس امت کو بھی ادنیٰ امت
حالانکہ یہ قرآن شریف کے منشاء کے صریح خلاف ہے کیونکہ قرآن شریف نے تو صاف طور پر فرمایا:
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ پھر اس امت کو خیر الامہ کی بجائے شر الامۃ کہو گے؟ اور اس طرح پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ پر حملہ ہوگا! مگر یقینا یہ سب جھوٹ ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی قوت قدسی اعلیٰ درجہ کی تھی اور ہے اس لیے کہ وہ اب تک اپنا اثر دکھا رہی اور تیرہ سو سال گزرنے کے
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۵)
بعد مطہر اور مقدس وجود پیدا کرتی ہے۔