سورة الفُرقان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہ ذکر تو جملہ معترضہ کی طرح درمیان آگیا اب میں اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ یہ
پالیسی ہر گز صحیح نہیں ہے کہ ہم مخالفوں سے کوئی دکھ اٹھا کر کوئی جوش دکھاویں یا اپنی گورنمنٹ کے حضور میں
استغاثہ کریں۔ جو لوگ ایسے مذہب کا دم مارتے ہیں جیسا کہ اسلام، جس میں یہ تعلیم ہے کہ: كُنتُم خَيْرَ
امَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یعنی تم ایک امت اعتدال پر قائم ہو جو تمام لوگوں کے نفع کے لئے پیدا کی گئی ہو۔ کیا
ایسے لوگوں کو زیبا ہے جو بجائے نفع رسانی کے آئے دن مقدمات کرتے رہیں؟ کبھی میموریل بھیجیں اور کبھی
فوجداری میں نالش کر دیں اور کبھی اشتعال ظاہر کریں اور صبر کا نمونہ کوئی بھی نہ دکھاویں۔ ذرہ غور کر کے دیکھنا
چاہئیے کہ جولوگ تمام گم گشتہ انسانوں کو رحم کی نظر سے دیکھتے ہیں ان کے بڑے بڑے حوصلے چاہئیں۔ ان کی
ہر ایک حرکت اور ہر ایک ارادہ صبر اور بردباری کے رنگ سے رنگین ہونا چاہئیے ۔ سو جو تعلیم خدا نے ہمیں
قرآن شریف میں اس بارے میں دی ہے وہ نہایت صحیح اور اعلیٰ درجہ کی حکمتوں کو اپنے اندر رکھتی ہے جو ہمیں
صبر سکھاتی ہے۔ یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام رومی سلطنت کے ماتحت خدا تعالیٰ
سے مامور ہو کر آئے تو خدا تعالیٰ نے ان کے ضعف اور کمزوری کے لحاظ سے یہی تعلیم ان کو دی کہ شرکا
مقابلہ ہرگز نہ کرنا بلکہ ایک طرف طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دو اور یہ تعلیم اس کمزوری کے زمانہ کے نہایت
مناسب حال تھی ۔ ایسا ہی مسلمانوں کو وصیت کی گئی تھی کہ ان پر بھی ایک کمزوری کا زمانہ آئے گا اسی زمانہ
کے ہم رنگ جو حضرت مسیح پر آیا تھا اور تاکید کی گئی تھی کہ اس زمانہ میں غیر قوموں سے سخت کلمے سن کر اور ظلم
دیکھ کر صبر کریں۔ سو مبارک وہ لوگ جو ان آیات پر عمل کریں اور خدا کے گنہ گار نہ بنیں ۔ قرآن شریف کو غور
سے دیکھیں کہ اُس کی تعلیم اس بارے میں دو پہلو رکھتی ہے۔ ایک اس ارشاد کے متعلق ہے کہ جب پادری
وغیرہ مخالف ہمیں گالیاں دیں اور ستاویں اور طرح طرح کی بد زبانی کی باتیں ہمارے دین اور ہمارے نبی
علیہ السلام اور ہمارے چراغ ہدایت قرآن شریف کے حق میں کہیں تو اس صورت میں ہمیں کیا کرنا
چاہئیے ۔ دوسرا پہلو اس ارشاد کے متعلق ہے کہ جب ہمارے مخالف ہمارے دین اسلام اور ہمارے مقتدا
اور پیشوا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کی نسبت دھو کہ دینے والے اعتراض شائع کریں اور
کوشش کریں کہ تا دلوں کو سچائی سے دور ڈالیں تو اس وقت ہمیں کیا کرنا فرض ہے۔ یہ دونوں حکم اس قسم
کے ضروری تھے کہ مسلمانوں کو یا د رکھنے چاہئیں تھے۔ مگر افسوس ہے کہ اب معاملہ برعکس ہے اور جوش میں
آنا اور مخالف موذی کی ایزا کے فکر میں لگ جانا غازہ دینداری ٹھہر گیا ہے اور انسانی پالیسی کو خدا کی سکھلائی

ہوئی پالیسی پر ترجیح دی جاتی ہے حالانکہ ہمارے دین کی مصلحت اور ہماری خیر اور برکت اسی میں ہے کہ ہم
انسانی منصوبوں کی کچھ پرواہ نہ کریں اور خدا تعالیٰ کی ہدایتوں پر قدم مار کر اس کی نظر میں سعادت مند
بندے ٹھہر جائیں۔ خدا نے ہمیں اس وقت کے لئے کہ جب ہمارے مذہب کی توہین کی جائے اور
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سخت سخت کلمات کہے جائیں کھلے کھلے طور پر ارشاد فرمایا ہے جو
سورہ آل عمران کے آخر میں درج ہے اور وہ یہ ہے : وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ
مِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ (آل عمران : ۱۸۷) ۔
یعنی تم اہل کتاب اور دوسرے مخلوق پرستوں سے بہت سی دکھ دینے والی باتیں سنو گے۔ تب اگر تم صبر کرو
گے اور زیادتی سے بچو گے تو تم خدا کے نزدیک اولوا العزم شمار کئے جاؤ گے۔ ایسا ہی اس دوسرے وقت کے لئے
کہ جب ہمارے مذہب پر اعتراض کئے جائیں ۔ یہ ارشاد فرمایا ہے : ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ
الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل : ۱۲۶ ) - وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى
الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔ یعنی جب تو عیسائیوں سے
مذہبی بحث کرے تو حکیمانہ طور پر معقول دلائل کے ساتھ کر اور چاہئیے کہ تیرا وعظ پسندیدہ پیرایہ میں ہو اور تم میں
سے ہمیشہ ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو خیر اور بھلائی کی طرف دعوت کریں اور ایسی باتوں کی طرف لوگوں کو
بلاویں جن کی سچائی پر عقل اور سلسلہ سماوی گواہی دیتے رہے ہیں اور ایسی باتوں سے منع کریں جن کی سچائی سے
عقل اور سلسلہ سماوی انکار کرتے ہیں۔ جو لوگ یہ طریق اختیار کریں اور اس طرح پر بنی نوع کو دینی فائدہ
پہنچاتے رہیں وہی ہیں جو نجات پاگئے۔ البلاغ فریاد درد، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۸۹ تا ۳۹۱)
ایک طرف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرمایا کہ : إِنَّا اَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ ( الكوثر : ۲) اور دوسری
طرف اس امت کو : كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ کہا تا کہ یہودیوں پر زد ہو مگر میرے مخالف عجیب بات کہتے ہیں کہ
یہ امت با وجود خیر الامۃ ہونے کے پھر شر الامۃ ہے۔ بنی اسرائیل میں تو عورتوں تک کو شرف مکالمہ الہیہ دیا
گیا مگر اس امت کے مرد بھی خواہ کیسے ہی متقی ہوں اور خدا تعالیٰ کی رضا جوئی میں مریں اور مجاہدہ کریں مگر
ان کو حصہ نہیں دیا جائے گا اور یہی جواب ان کے لیے خدا کی طرف سے ہے کہ بس تمہارے لیے مہر لگ
چکی ہے !!! اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور گستاخی اور اس پر سوء ظن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
تو ہین اور اسلام کی ہتک کیا ہو گی ؟ دوسری قوموں کو ملزم کرنے کے لئے یہی تو زبردست اور بے مثل اوزار
روووو

ہمارے ہاتھ میں ہے اور اسی کو تم ہاتھ سے دیتے ہو۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۳ )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت اکثر یہود اور نصاری فاسق تھے جیسا کہ قرآن شریف
صاف گواہی دیتا ہے کہ : وَ اَكْثَرُهُمْ فَسِقُونَ ( التوبة : (۸) ۔ پس جبکہ اکثر لوگ ان میں فاسق تھے
جنہوں نے عملی طور پر توحید کے آداب اور اعمال صالحہ کو چھوڑ دیا تھا اس لئے خدا کے رحم نے ان کی
اصلاح کیلئے اپنی سنت قدیمہ کے موافق یہی تقاضا کیا کہ ان کی طرف رسول بھیجے۔
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۳۶۶)
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِّنَ
النَّاسِ وَ بَاءُهُ بِغَضَبٍ مِّنَ اللهِ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمُ
كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا و
كَانُوا يَعْتَدُونَ
ان پر پردا ذلت کی مار ڈالی گئی ہے۔ یعنی جہاں رہیں گے ذلیل اور محکوم بن کر رہیں گے اور ان کیلئے یہ یہ من مقرر
کیا گیا ہے کہ بجز کسی قوم کے ماتحت رہنے کے کسی ملک میں خود بخود عزت کے ساتھ نہیں رہیں گے ہمیشہ
کمزوری اور ناتوانی اور بدبختی ان کے شامل رہے گی وجہ یہ کہ وہ خدا کے نشانوں سے انکار کرتے رہے ہیں
اور خدا کے نبیوں کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں یہ اس لئے کہ وہ معصیت اور نافرمانی میں حد سے زیادہ بڑھ
گئے۔
( براہین احمد یہ چہار خصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۹ حاشیہ نمبر ۱۱)
يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَ أُولَئِكَ مِنَ الصَّلِحِينَ
زبان کو جیسے خدا تعالیٰ کی رضا مندی کے خلاف کسی بات کے کہنے سے روکنا ضروری ہے اسی قدر امر حق
کے اظہار کے لیے کھولنا لازمی امر ہے ۔ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ مومنوں کی شان ہے۔
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ انسان اپنی عملی حالت ثابت کر دکھائے کہ
وہ اس قوت کو اپنے اندر رکھتا ہے کیونکہ اس سے پیشتر کہ وہ دوسروں پر اپنا اثر ڈالے اس کو اپنی حالت اثر انداز

آج 10 میں سے 10 باقی