سورة النَّاس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کتاب اس پر ایمان لے آویں گے۔ سو اس آیت کے مفہوم سے معلوم ہوتا ہے کہ ضرور ہے کہ مسیح اس وقت
تک جیتا ر ہے جب تک کہ تمام اہل کتاب اس پر ایمان لے آویں۔
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ سائل کو یہ دھوکا لگا ہے کہ اس نے اپنے دل میں یہ خیال کر لیا ہے کہ آیت فرقانی
کا یہ منشاء ہے کہ مسیح کی موت سے پہلے تمام اہل کتاب کے فرقوں کا اُس پر ایمان لانا ضروری ہے۔ کیونکہ اگر ہم
فرض کے طور پر تسلیم کر لیں کہ آیت موصوفہ بالا کے یہی معنے ہیں جیسا کہ سائل سمجھا ہے تو اس سے لازم آتا ہے
کہ زمانہ صعود مسیح سے اس زمانہ تک کہ مسیح نازل ہو جس قدر اہل کتاب دنیا میں گزرے ہیں یا اب موجود ہیں یا
آئندہ ہوں گے وہ سب مسیح پر ایمان لانے والے ہوں ۔ حالانکہ یہ خیال ببداہت باطل ہے۔ ہر یک شخص
خوب جانتا ہے کہ بے شمار اہل کتاب مسیح کی نبوت سے کافر رہ کر اب تک واصل جہنم ہو چکے ہیں اور خدا جانے
آئندہ بھی کس قدر کفران کی وجہ سے اس آتشی تنور میں پڑیں گے اگر خدائے تعالیٰ کا یہ منشاء ہوتا کہ وہ تمام اہل
کتاب فوت شدہ مسیح کے نازل ہونے کے وقت اُس پر ایمان لاویں گے تو وہ اُن سب کو اُس وقت تک زندہ
رکھتا جب تک کہ مسیح آسمان سے نازل ہوتا لیکن اب مرنے کے بعد ان کا ایمان لانا کیوں کر ممکن ہے؟
بعض لوگ نہایت تکلف اختیار کر کے یہ جواب دیتے ہیں کہ ممکن ہے کہ مسیح کے نزول کے وقت خدائے
تعالیٰ اُن سب اہل کتاب کو پھر زندہ کرے جو مسیح کے وقت بعث سے مسیح کے دوبارہ نزول تک کفر کی حالت
میں مر گئے ہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یوں تو کوئی کام خدائے تعالیٰ سے غیر ممکن نہیں لیکن زیر بحث تو یہ امر
ہے کہ کیا قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں ان خیالات کا کچھ نشان پایا جاتا ہے اگر پایا جاتا ہے تو کیوں وہ
پیش نہیں کیا جاتا ؟۔
تعمر
بعض لوگ کچھ شرمندے سے ہو کر دبی زبان یہ تاویل پیش کرتے ہیں کہ اہلِ کتاب سے مراد وہ لوگ
ہیں جو مسیح کے دوبارہ آنے کے وقت دنیا میں موجود ہوں گے اور وہ سب مسیح کو دیکھتے ہی ایمان لے آویں
گے اور قبل اس کے جو مسیح فوت ہو وہ سب مومنوں کی فوج میں داخل ہو جائیں گے۔ لیکن یہ خیال بھی ایسا باطل
ہے کہ زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں اوّل تو آیت موصوفہ بالا صاف طور پر فائدہ تمیم کا دے رہی ہے جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ اہل کتاب کے لفظ سے تمام وہ اہل کتاب مراد ہیں جو مسیح کے وقت میں یا مسیح کے بعد برابر
ہوتے رہیں گے۔ اور آیت میں ایک بھی ایسا لفظ نہیں جو آیت کو کسی خاص محدود زمانہ سے متعلق اور وابستہ کرتا
ہو۔ علاوہ اس کے یہ معنے بھی جو پیش کئے گئے ہیں بداہت فاسد ہیں ۔ کیونکہ احادیث بآواز بلند بتلا رہی ہیں

کہ مسیح کے دم سے اُس کے منکر خواہ وہ اہل کتاب ہیں یا غیر اہل کتاب کفر کی حالت میں مریں گے اور کچھ
ضرور نہیں کہ ہم بار بار ان حدیثوں کو نقل کریں۔ اسی رسالہ میں اپنے موقعہ پر دیکھ لینا چاہیئے ماسوا اس کے
مسلمانوں کا یہ عقیدہ مسلمہ ہے کہ دجال بھی اہل کتاب میں سے ہی ہوگا اور یہ بھی مانتے ہیں کہ وہ مسیح پر ایمان
نہیں لائے گا ۔ اب میں اندازہ نہیں کر سکتا کہ اس خیال کے پیروان حدیثوں کو پڑھ کر کس قدر شرمندہ ہوں
گے۔ یہ بھی مانا گیا اور مسلم میں موجود ہے کہ مسیح کے بعد شریر رہ جائیں گے جن پر قیامت آئے گی ۔ اگر کوئی
کا فرنہیں رہے گا تو وہ کہاں سے آ جائے گی ۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۸ تا ۲۹۰)
إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ پیشگوئی کی صورت پر نہیں جیسا کہ ہمارے بھائی
مولوی صاحبان جو بڑے علم کا دم مارتے ہیں خیال کر رہے ہیں۔ بلکہ یہ تو اس واقعہ کا بیان ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں موجود تھا یعنی یہودیوں اور عیسائیوں کے خیالات کی جو اُس وقت
حالت تھی خدائے تعالیٰ اتماما للحجة اُنہیں سنا رہا ہے اور اُن کے دلوں کی حقیقت اُن پر ظاہر کر رہا ہے اور
اُن کو ملزم کر کے انہیں یہ سمجھا رہا ہے کہ اگر ہمارا یہ بیان صحیح نہیں ہے تو مقابل پر آ کر صاف طور پر دعویٰ کرو
کہ یہ خبر غلط بتائی گئی ہے اور ہم لوگ شکوک و شبہات میں مبتلا نہیں ہیں بلکہ یقینی طور پر سمجھ بیٹھے ہیں کہ سچ مچ مسیح
مصلوب ہو گیا ہے۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ آخر آیت میں جو یہ لفظ واقعہ ہے کہ قَبْلَ مَوْتِہ اس کلام سے اللہ جل شانہ کا
یہ مطلب ہے کہ کوئی شخص مسیح کی عدم مصلوبیت سے یہ نتیجہ نہ نکال لیوے کہ چونکہ مسیح صلیب کے ذریعہ سے
مار انہیں گیا اس لئے وہ مرا بھی نہیں ۔ سو بیان فرمادیا کہ یہ تمام حال تو قبل از موت طبعی ہے اس سے اُس موت
کی نفی نہ نکال لینا جو بعد اس کے طبعی طور پر مسیح کو پیش آگئی ۔ گویا اس آیت میں یوں فرماتا ہے کہ یہود اور
نصاری ہمارے اس بیان پر بالا تفاق ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح یقینی طور پر صلیب کی موت سے نہیں مرا صرف
شکوک و شبہات ہیں۔ سو قبل اس کے جو وہ لوگ مسیح کی موت طبعی پر ایمان لاویں جو درحقیقت واقعہ ہوگا گئی
ہے۔ اس موت کے مقدمہ پر انہیں ایمان ہے کیونکہ جب مسیح صلیب کی موت سے نہیں مراجس سے یہود اور
نصاری اپنے اپنے اغراض کی وجہ سے خاص خاص نتیجے نکالنے چاہتے تھے تو پھر اُس کی طبعی موت پر بھی
ایمان لانا اُن کے لئے ضروری ہے کیونکہ پیدائش کے لئے موت لازمی ہے۔ سو قبل موتہ کی تفسیر یہ ہے
که قبل ایمانه بموته

اور دوسرے طور پر آیت کے یہ بھی معنے ہیں کہ مسیح تو ابھی مرا بھی نہیں تھا کہ جب سے یہ خیالات شک و
شبہ کے یہود و نصاری کے دلوں میں چلے آتے ہیں ۔ پس ان معنوں کی رُو سے بھی قرآن کریم بطور اشارة
النص مسیح کے فوت ہو جانے کی شہادت دے رہا ہے۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۹۷، ۲۹۸)
بعض نافہم مولوی بطور جرح یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ مسیح ابن مریم کی یہ علامت لکھی ہے کہ دجال معہود کو وہ
قتل کرے گا اور تمام اہل کتاب اس پر ایمان لے آویں گے اور اس خیال کی تائید میں یہ آیت پیش کرتے
ہیں وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِہ میں کہتا ہوں کہ اگر اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ
مسیح کے نزول کے وقت تمام اہل کتاب ایمان لے آئیں گے تو پھر ہم ہرگز نہیں کہہ سکتے کہ دجال کفر کی حالت
میں ہی قتل کیا جائے گا۔ ماسوا اس کے مسلم کی حدیث میں صاف لکھا ہے کہ دجال کے ساتھ ستر ہزار اہل
کتاب شامل ہو جائیں گے اور اکثر کی اُن میں سے کفر پر موت ہوگی اور مسیح کی وفات کے بعد بھی اکثر لوگ
کافر اور بے دین باقی رہ جائیں گے جن پر قیامت آئے گی اور قرآن کریم بھی صریح اور صاف طور پر اس پر
شہادت دیتا ہے کیونکہ وہ فرماتا ہے۔ يُعِيشَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ
جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ (آل عمران :۵۶) یعنی میں تیرے متبعین کو
تیرے منکرین پر یعنی یہود پر قیامت تک غلبہ دوں گا ۔ پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ قیامت کے دن تک
یہود کی نسل تھوڑی بہت باقی رہ جائے گی اور پھر فرماتا ہے فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ
الْقِيمَةِ (المائدة: ۱۵) یعنی ہم نے یہود اور نصاریٰ میں قیامت کے دن تک عداوت اور بغض ڈال دیا ہے۔
اس آیت سے بھی صاف طور پر ثابت ہے کہ یہودی قیامت کے دن تک رہیں گے کیونکہ اگر وہ پہلے ہی
حضرت عیسیٰ پر ایمان لے آئیں گے تو پھر سلسلہ عداوت اور بغض کا قیامت تک کیوں کر ممتد ہوگا۔ لہذا ماننا پڑا
کہ ایسا خیال کہ حضرت مسیح کے نزول کی یہ علامت ہے کہ تمام اہل کتاب اُس پر ایمان لے آویں گے صریح
نص قرآن اور حدیث سے مخالف ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۹۸،۴۹۷)
اگر فرض کے طور پر یہ مان لیا جائے کہ آیت موصوفہ میں لفظ لَيُؤْمِنَنَّ استقبال کے ہی معنی رکھتا ہے پھر
بھی کیوں کر یہ آیت مسیح کی زندگی پر قطعیۃ الدلالہ ہو سکتی ہے کیا استقبالی طور پر یہ دوسرے معنے بھی نہیں ہو سکتے
کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو اپنی موت سے پہلے مسیح پر ایمان نہیں لائے گا دیکھو یہ بھی تو خالص
استقبال ہی ہے کیونکہ آیت اپنے نزول کے بعد کے زمانہ کی خبر دیتی ہے بلکہ ان معنوں پر آیت کی دلالت

صریحہ ہے اس واسطے کہ دوسری قراءت میں یوں آیا ہے جو بیضاوی وغیرہ میں لکھی ہیں الا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ
موتم جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اہل کتاب اپنی موت سے پہلے مسیح ابن مریم پر ایمان لے آویں گے اب
دیکھئے کہ قَبْلَ مَوْتِہ کی ضمیر جو آپ حضرت مسیح کی طرف پھیرتے تھے دوسری قراءت سے یہ معلوم ہوا کہ وہ
حضرت مسیح کی طرف نہیں بلکہ اہل کتاب فرقہ کی طرف پھرتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ قراءت غیر متواترہ بھی
حکم حدیث احاد کا رکھتی ہے اور آیات کے معنوں کے وقت ایسے معنے زیادہ تر قبول کے لائق ہیں جو دوسری
قراءت کے مخالف نہ ہوں ۔ اب آپ ہی انصاف فرمائیے کہ یہ آیت جس کی دوسری قراءت آپ کے خیال
کو بکلی باطل ٹھہرا رہی ہے۔ کیوں کر قطعیۃ الدلالہ ٹھہر سکتی ہے۔
ماسوا اس کے ۔۔۔۔۔ ہر ایک جگہ اور ہر ایک مقام میں نون ثقیلہ کے ملانے سے مضارع استقبال نہیں بن
سکتا۔ قرآن کریم کے لئے قرآن کریم کی نظیریں کافی ہیں اگر چہ یہ سچ ہے کہ بعض جگہ قرآن کریم کے
مضارعات پر جب نون ثقیلہ ملا ہے تو وہ استقبال کے معنوں پر مستعمل ہوئے ہیں۔ لیکن بعض جگہ ایسی بھی
ہیں کہ حال کے معنے قائم رہے ہیں یا حال اور استقبال بلکہ ماضی بھی اشترا کی طور پر ایک سلسلہ متصلہ ممتدہ کی
طرح مراد لئے گئے ہیں۔ یعنی ایسا سلسلہ جو حال یا ماضی سے شروع ہوا اور استقبال کی انتہا تک بلا انقطاع
برابر چلا گیا۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۲)
فرض کے طور پر اگر آیت کے یہ معنی کئے جائیں کہ حضرت عیسیٰ کے نزول کے وقت جس قدر اہل کتاب
ہوں گے سب مسلمان ہو جائیں گے جیسا کہ ابو مالک سے آپ نے روایت کیا ہے تو مجھے مہربانی فرما کر
سمجھا دیں کہ یہ معنے کیوں کر درست ٹھہر سکتے ہیں۔ آپ تسلیم کر چکے ہیں کہ مسیح کے دم سے اس کے نزول کے
بعد ہزار ہا لوگ کفر کی حالت میں مریں گے ۔ اب اگر آپ ان کفار کو جو کفر پر مر گئے مومن ٹھہراتے ہیں یا اس
جگہ ایمان سے مراد یقین رکھتے ہیں تو اس دعوے پر آپ کے پاس دلیل کیا ہے۔ حدیث میں تو صرف کفر پر
مرنا ان کا لکھا ہے یہ آپ نے کہاں سے اور کس جگہ سے نکال لیا ہے کہ کفر پر تو مریں گے مگر ان کو حضرت عیسیٰ
کی رسالت پر یقین ہوگا اور کس نص قرآن یا حدیث سے آپ کو معلوم ہوا کہ اس جگہ ایمان سے مراد حقیقی
ایمان نہیں بلکہ یقین مراد ہے ظاہر لفظ ایمان کا حقیقی ایمان پر دلالت کرتا ہے اور صرف عن الظاہر کے لئے کوئی
قرینہ آپ کے پاس چاہئے ۔ جب کہ لفظ لفظ آیت میں یہ شبہات ہیں تو پھر آیت قطعیۃ الدلالت کیوں کر ہوئی
اگر آپ لیؤمنن سے بغیر کسی قرینہ کے مجازی ایمان مراد لیں گے تو آپ کے مخالف کا حق ہوگا کہ وہ حقیقی

معنی مراد لیوے آپ کو سوچنا چاہئے کہ ایسے ایمان سے فائدہ ہی کیا ہے اور مسیح کی خصوصیت کیا ٹھہری ایسا تو
ہر ایک نبی کے زمانہ میں ہوا کرتا ہے کہ بد بخت لوگ زبان سے اس کے منکر ہوتے ہیں اور دل سے یقین کر
جاتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ آیت کے یہ معنی ہیں کہ مسیح کی موت سے پہلے ایک زمانہ ایسا آوے گا کہ اس زمانہ
کے اہل کتاب ان پر ایمان لے آویں گے اور اس زمانہ سے پہلے کفر پر مرنے والے کفر پر مریں گے ۔۔۔۔
ان کا لفظ تو ایسا کامل حصر کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کہ اگر ایک فرد بھی باہر رہ جائے تو یہ لفظ بیکار اور غیر مؤثر
ٹھہرتا ہے۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۵، ۱۶۶)
میں ثابت کرتا ہوں کہ اگر فی الحقیقت نحویوں کا یہی مذہب ہے کہ نون ثقیلہ سے مضارع خالص مستقبل
کے معنوں میں آجاتا ہے اور کبھی اور کسی مقام اور کسی صورت میں اس کے برخلاف نہیں ہوتا تو انہوں نے
سخت غلطی کی ہے۔ قرآن کریم ان کی غلطی ظاہر کر رہا ہے اور اکابر صحابہ اس پر شہادت دے رہے ہیں۔
حضرت انسانوں کی اور کوششوں کی طرح نحویوں کی کوششیں بھی خطا سے خالی نہیں۔ آپ حدیث اور قرآن کو
چھوڑ کر کسی جھگڑے میں پڑ گئے ۔ اور اس خیال خام کی نحوست سے آپ کو تمام اکابر کی نسبت بدظنی کرنی پڑی
کہ وہ سب تفسیر آیت ليُؤْمِنَنَّ بِہ میں غلطی کرتے رہے۔ ابھی میں انشاء اللہ القدیر آپ پر ثابت کروں گا
کہ آیت لَيُؤْمِنَن بہ آپ کے معنوں پر اس صورت میں قطعی الدلالت ٹھہر سکتی ہے کہ ان سب بزرگوں کی
قطعیۃ الجہالت ہونے پر فتوی لکھا جائے اور نعوذ باللہ نبی معصوم کو بھی ان میں داخل کر دیا جائے ورنہ آپ کبھی
اور کسی صورت میں قطعیت کا فائدہ حاصل نہیں کر سکتے اور کوئی تقویٰ شعار علماء میں سے اس قطعیت کے
دعوے میں آپ کے ساتھ شریک نہیں ہوگا اور کیوں کر شریک ہو۔ شریک تو تب ہو کہ بہت سے بزرگوں اور
صحابہ کو جاہل قرار دیوے اور نبی صلعم پر بھی اعتراض کرے ۔ سبحانه لذا بهتان عظیم -
اب میں آپ پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اکابر مفسرین نے اس آیت کو حضرت عیسیٰ کے نزول کے لئے
قطعی الدلالت قرار دیا ہے یا کچھ اور ہی معنے لکھے ہیں ۔ سو واضح ہو کہ کشاف صفحہ ۱۹۹ میں ليُؤْمِنَنَّ بِہ کی
آیت کے نیچے یہ تفسیر ہے جُمْلَةٌ قَسْمِيَّةٌ وَاقِعَةٌ صِفَةً لِمَوْصُوفٍ مَّحْذُوْفٍ تَقْدِيرُهُ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ
الْكِتٰبِ أَحَدٌ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ بِعِيسَى وَبِأَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ يَعْنِي إِذَا عَايَنَ قَبْلَ
أَنْ تَزْهَقَ رُوحُهُ حِيْنَ لَا يَنْفَعُهُ إِيمَانُهُ لِانْقِطَاعِ وَقْتِ التَّكْلِيفِ وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْ شَبَ قَالَ
لِي الْحَجَّاجُ ايَةٌ مَّا قَرَيْتُهَا إِلَّا تُخَالِجُ فِي نَفْسِي شَيْءٌ مِنْهَا يَعْنِي هُذِهِ الْآيَةَ إِنِّي أَضْرِبُ عُنُقَ

الْأَسِيرِ مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى فَلَا اَسْمَعُ مِنْهُ ذَالِكَ فَقُلْتُ إِنَّ الْيَهُودِي إِذَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ
ضَرَبَتِ الْمَلَائِكَةُ دُبُرَةً وَوَجْهَهُ وَقَالُوا يَا عَدُ اللهِ أَتَاكَ عِيسَى نَبِيًّا فَكَذَّبْتَ بِهِ فَيَقُولُ
امَنْتُ أَنَّهُ عَبْدٌ نَّبِيُّ وَ تَقُولُ لِلنَّصْرَانِي أَتَاكَ عِيسَى نَبِيًّا فَزَعَمْتَ أَنَّهُ اللَّهُ أَوِ ابْنُ اللَّهِ فَيُؤْمِنُ
أَنَّهُ عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ وَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ فَشَرَهُ كَذَلِكَ فَقَالَ لَهُ عِكْرَمَةٌ فَإِنْ آتَاهُ رَجُلٌ
فَضُرِبَ عُنْقُهُ قَالَ لَا تَخْرُجُ نَفْسُهُ حَتَّى يَتَحَرَّكَ بِهَا شَفَتَيْهِ قَالَ عِكْرَمَةُ وَإِنْ خَرَّ مِنْ فَوْقِ
بَيْتٍ أَوِ احْتَرَقَ أَوْ أَكَلَهُ سَبْعٌ قَالَ يَتَكَلَّمُ بِهَا فِي الْهَوَاء وَلَا تَخْرُجُ رُوحُهُ حَتَّى يُؤْمِنَ بِهِ وَ تَدُلُّ
عَلَيْهِ قِرَاءَةُ أَبَيَّ إِلَّا لَيُؤْمِنُنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِمْ بِضَمِّ النُّونِ عَلَى مَعْنَى وَإِنْ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا
لَيُؤْمِنُونَ قَبْلَ مَوْتِهِمْ وَقِيلَ الضَّمِيرُ إِنْ لِعِيسَى يَعْنِي وَإِنْ مِنْهُمْ أَحَدً الَّا لَيُؤْمِنَنَّ يَعْنِي
قَبْلَ مَوْتِ عِيسَى أَهُمْ أَهْلُ الْكِتَبِ الَّذِينَ يَكُونُونَ فِي زَمَانِ نُزُولِهِ رُوِيَ أَنَّهُ يَنْزِلُ فِي آخِرِ
الزَّمَانِ فَلَا يَبْقَى أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا يُؤْمِنُ بِهِ حَتَّى تَكُونَ الْمِلَّةُ وَاحِدَةً وَهِيَ مِلَّهُ
الْإِسْلَامِ وَقِيلَ الضَّمِيرُ فِي بِهِ يَرْجِعُ إِلَى اللهِ تَعَالَى وَقِيلَ إِلى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
ترجمہ یعنی لَيُؤْمِنَنَّ بِه جملہ قسمیہ ہے اور آیت موصوف محذوف کے لئے صفت ہے اور محذوف کو
ملانے کے ساتھ اصل عبارت یوں ہے کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو اپنی موت سے پہلے عیسیٰ پر
ایمان نہ لاوے اور نیز اس بات پر ایمان لاوے کہ وہ اللہ کا رسول اور اس کا بندہ ہے یعنی جس وقت جان
کندن کا وقت ہو جب کہ ایمان بوجہ انقطاع وقت تکلیف کے کچھ نفع نہیں دیتا۔ اور شہر بن حوشب سے
روایت ہے کہ مجھے حجاج نے کہا کہ ایک آیت ہے کہ جب کبھی میں نے اس کو پڑھا تو اس کی نسبت میرے
دل میں ایک خلجان گز را یعنی یہی آیت اور خلجان یہ ہے کہ مجھے کتابی اسیر قتل کرنے کیلئے دیا جاتا ہے اور میں
یہود یا نصاری کی گردن مارتا ہوں اور میں اس کے مرنے کے وقت یہ نہیں سنتا کہ میں عیسی پر ایمان لایا۔
ابن حوشب کہتا ہے کہ میں نے اس کو کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب یہودیوں پر جان کندن کا وقت آتا ہے تو
فرشتے اس کے منہ پر اور پیچھے مارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے دشمن خدا تیرے پاس عیسی نبی آیا اور تو نے
اس کی تکذیب کی پس وہ کہتا ہے کہ اب میں عیسیٰ پر ایمان لایا کہ وہ بندہ اور پیغمبر ہے اور نصرانی کو فرشتے کہتے
ہیں کہ تیرے پاس عیسیٰ نبی آیا اور تو نے اس کو خدا اور خدا کا بیٹا کہا تب وہ کہتا ہے کہ اب میں نے قبول کیا کہ
وہ خدا کا بندہ اور رسول ہے۔ اور ابن عباس سے روایت ہے کہ اس نے ایک موقعہ پر یہی تفسیر کی تب عکرمہ

نے اس کو کہا کہ اگر ناگاہ کسی شخص کی گردن کاٹ دی جائے تو کس وقت اور کیونکر وہ عیسیٰ کی نبوت کا اقرار کرے
گا۔ تب ابن عباس نے کہا کہ اس کی اس وقت تک جان نہیں نکلے گی جب تک اس کے لبوں پر کلمہ اقرار نبوت
مسیح کا جاری نہ ہوئے پھر عکرمہ نے کہا کہ اگر وہ گھر کی چھت پر سے گرے یا جل جائے یا کوئی درندہ اس کو کھا
لیوے تو کیا پھر بھی اقرار نبوت عیسیٰ کا اس کو موقعہ ملے گا تب ابن عباس نے جواب دیا کہ وہ گرتے گرتے ہوا
میں یہ اقرار کر دے گا۔ اور جب تک یہ اقرار نہ کر لے تب تک اس کی جان نہیں نکلے گی اور اسی پر دلالت کرتی
ہے قراءت اُبی بن کعب کی۔ الا لَيُؤْمِنُنَّ بِهِ قبل موتهم بِضَمِّ النُّون یعنی دوسری قراءت میں
بجائے قبل موتہ کے قبل موتہم لکھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت موتہ کی ضمیر اہل کتاب کی
طرف پھرتی ہے نہ حضرت عیسیٰ کی طرف۔ اور ایک قول ضعیف یہ بھی ہے کہ دونوں ضمیریں بہ اور موتہ کی
حضرت عیسی کی طرف پھرتی ہیں جس کا مطلب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ عیسیٰ کے نزول کے بعد تمام اہل کتاب
ان کی نبوت پر ایمان لے آویں گے اور ایک قول یہ بھی ہے کہ ضمیر بہ کی اللہ تعالیٰ کی طرف پھرتی ہے اور ایک
قول یہ بھی ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ضمیر بہ کی پھرتی ہے۔
پھر نو وی میں یہ عبارت لکھی ہے ذَهَبَ كَثِيرُونَ بَلْ أَكْثَرُونَ إِلَى أَنَّ الظَّمِيرَ فِي آيَةٍ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ
بِهِ يَعُودُ إِلَى أَهْلِ الْكِتَبِ وَيُؤَيِّدُ هَذَا أَيْضًا قِرَاءَةُ مَن قَرَأَ قَبْلَ مَوْتِهِمْ ۔ یعنی بہت سے لوگ بلکہ
نہایت کثرت سے لوگ اسی طرف گئے ہیں کہ آیت إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِہ میں موتہ کی ضمیر اہل کتاب کی طرف
پھرتی ہے اور اسی کی مؤید قراءت قبل موتهم ہے۔
پھر تفسیر مدارک میں اسی آیت کی تفسیر میں لکھا ہے وَالْمَعْلٰی مَا مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى أَحَدٌ إِلَّا
لَيُؤْمِنَنَّ قَبْلَ مَوْتِهِ بِعِيسَى وَبِأَنَّهُ عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ وَرُوِيَ أَنَّ الضَّمِيرَ فِي بِهِ يَرْجِعُ إِلَى اللَّهِ أَوْ إِلَى
مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالضَّمِيرَ الثَّانِي إِلَى الْكِتَابِي یعنی اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ یہود اور
نصاری میں سے ایسا کوئی نہیں کہ جو اپنی موت سے پہلے عیسیٰ پر ایمان نہ لاوے اور اس کی رسالت اور
عبدیت کو قبول نہ کرے اور یہ بھی روایت ہے کہ ضمیر بہ کی اللہ کی طرف پھرتی ہے اور یہ بھی روایت ہے کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھرتی ہے۔ ایسا ہی بیضاوی میں زیر آیت لَيُؤْمِنَنَّ بِہ یہ تفسیر کی ہے۔
وَالْمَعْنَى مَا مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى اَحَدٌ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ قَبْلَ أَنْ
يَمُوتَ وَيُؤَيِّدُ ذَالِكَ إِنْ قُرِءَ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِمْ وَقِيلَ الضَّمِيرَانُ لِعِيسَی ۔ یعنی اس

آیت کے یہ معنے ہیں کہ یہود اور نصاری میں سے ایسا کوئی نہیں جو اپنی موت سے پہلے عیسیٰ پر ایمان نہ لاوے اور
قبل موتہم کی قراءت انہیں معنوں کی مؤید ہے اور ایک قول ضعیف یہ بھی ہے کہ دونوں ضمیریں عیسی کی
طرف پھرتی ہیں ۔
اور تفسیر مظہری کے صفحہ ۷۳۱ اور ۷۳۲ میں زیر آیت موصوفہ یعنی لَيُؤْمِنَنَّ بِہ کے لکھا ہے ۔ رُوی
عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ الظَّمِيرَ فِي بِهِ يَرْجِعُ إِلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقِيلَ رَاجِعَةٌ إِلَى اللَّهِ
عَزَّ وَجَلَّ وَالْمَالُ وَاحِدٌ فَإِنَّ الْإِيمَانَ بِاللَّهِ لَا يَعْتَدُّ مَا لَمْ يُؤْمِنُ بِجَمِيعِ رُسُلِهِ وَالْإِيمَانُ بِمُحَمَّدٍ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلْزِمُ الْإِيْمَانَ بِعِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ قَبْلَ مَوْتِهِ أَى قَبْلَ مَوْتِ
ذَالِكَ الْأَحَدٍ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ عِنْدَ مُعَائَنَةِ مَلَائِكَةِ الْعَذَابِ عِنْدَ الْمَوْتِ حِيْنَ لَا يَنْفَعُهُ
إِيْمَانُهُ هُذَا رِوَايَةُ عَلِيِّ بْنِ طَلْحَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ
أَرَأَيْتَ إِنْ خَرَّ مِنْ فَوْقِ بَيْتٍ قَالَ يَتَكَلَّمُ فِي الْهَوَاء فَقِيلَ أَرَأَيْتَ إِنْ ضُرِبَ عُنُقُهُ قَالَ
تُلَجْلِجُ لِسَانُهُ وَالْحَاصِلُ أَنَّهُ لَا يَمُوتُ كِتَابِي حَتَّى يُؤْمِنَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ
مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ قِيلَ يُؤْمِنُ الْكِتَابِي
فِي حِينٍ مِنَ الْأَحْيَانِ وَلَوْ عِنْدَ مُعَايَنَةِ الْعَذَابِ وَقَالَ الضَّمِيرُانُ لِعِيسَى وَالْمَعْنَى إِنَّهَ
إِذَا نَزَلَ آمَنَ بِهِ أَهْلُ الْمِلَلِ اجْمَعُونَ وَلَا يَبْقَى أَحَدٌ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ وَهُذَا التَّاوِيلُ مَرْوِيٌّ عَنْ
أبي هُرَيْرَةَ لكن كَوْنُهُ مُسْتَفَادًا مِنْ هَذِهِ الْآيَةِ وَ تَأْوِيلِ الْآيَةِ بِأَرْجَاعِ الضَّمِيرِ الثَّانِي إِلَى
عِيسَى مَمْنُوعٌ أَنَّمَا هُوَ زَعُمُ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ لَيْسَ ذَلِكَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْأَحَادِيثِ الْمَرْفُوعَةِ
وَ كَيْفَ يَصِحُ هَذَا التَّاوِيلُ مَعَ أَنَّ كَلِمَةً إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ شَامِلٌ لِلْمَوْجُودِيْنَ فِي زَمَنِ
النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَتَّةَ سَوَاءٌ كَانَ هَذَا الْحُكْمُ خَايًّا بِهِمْ أَوَّلًا فَإِنَّ حَقِيقَةَ الْكَلَامِ
لِلْحَالِ وَلَا وَجْهُ لِأَنْ يُرَادَ بِهِ فَرِيقٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ يُوجَدُونَ حِيْنَ نُزُولِ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ
فَالتَّأْوِيلُ الصَّحِيحُ هُوَ الْأَوَّلُ وَ يُؤْيِّدُهُ قِرَاءَةُ أبي بْنِ كَعْبٍ أَخْرَجَ ابْنُ الْمُنْذَرِ عَنْ أَبِي هَاشَم
وَعُرْوَةَ قَالَ فِي مُصْحَفِ ابي بْنِ كَعْبٍ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِمْ -
ترجمہ۔ عکرمہ سے روایت ہے آیت لیؤمن ” بہ“ میں بہ کی ضمیر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف پھرتی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ اللہ جل شانہ کی طرف راجع ہے اور مال واحد ہے کیونکہ ایمان باللہ معتبر

نہیں جب تک تمام رسولوں پر ایمان نہ لایا جائے اور محمد مصطفی صلعم پر ایمان لانا عیسی پر ایمان لانے کو مستلزم
ہے۔ اور قبل موتہ کی یہ تفسیر ہے کہ ہر ایک کتابی اپنی موت سے پہلے عذاب کے فرشتوں کے دیکھنے کے
بعد رسول اللہ صلعم پر ایمان لائے گا جب کہ اس کو ایمان کچھ فائدہ نہیں دے گا۔ یہ علی بن طلحہ کی روایت ابن
عباس سے ہے رضی اللہ عنہا۔ علی بن طلحہ کہتا ہے کہ ابن عباس کو کہا گیا کہ اگر کوئی چھت پر سے گر پڑے تو پھر
وہ کیونکر ایمان لائے گا۔ ابن عباس نے جواب دیا کہ وہ ہوا میں اس اقرار کو ادا کرے گا پھر پوچھا گیا کہ اگر
کسی کی گردن ماری جاوے تو وہ کیونکر ایمان لاوے گا تو ابن عباس نے کہا کہ اس وقت بھی اس کی زبان میں
اقرار کے الفاظ جاری ہو جائیں گے۔ حاصل کلام یہ کہ کتابی نہیں مرے گا جب تک اللہ جل شانہ، اور محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسی پر ایمان نہ لاوے بعض کہتے ہیں کہ کتابی فی حین من الاحیان ایمان لائے گا
اگر چہ عذاب کے معائنہ کے وقت ہوا اور بعض کہتے ہیں کہ دونوں ضمیر میں عیسی کی طرف پھرتی ہیں۔ اور یہ معنے
لیتے ہیں کہ جب عیسی نازل ہوگا تو تمام اہلِ ملل اس پر ایمان لے آئیں گے اور کوئی منکر باقی نہیں رہے گا اور
یہ تاویل ابوہریرہ سے مروی ہے لیکن آیت لیومنن بہ سے یہ معنے جو ابو ہریرہ نے خیال کئے ہیں ہرگز
نہیں نکلتے اور قبل موتہ کی ضمیر عیسی کی طرف کسی طرح پھر نہیں سکتی یہ صرف ابو ہریرہ کا گمان ہے۔
احادیث مرفوعہ میں اس کا کوئی اصل صحیح نہیں پایا جاتا اور کیوں کر یہ تاویل صحیح ہوسکتی ہے باوجود یکہ کلمہ ان
موجود ین کو بھی تو شامل ہے یعنی ان اہل کتاب کو جو آنحضرت صلعم کے زمانہ میں موجود تھے۔ خواہ یہ کلمہ انہیں
سے خاص ہو یا خاص نہ ہو لیکن حقیقت کلام کا مصداق ٹھہرانے کیلئے حال سب زمانوں سے زیادہ استحقاق
رکھتا ہے اور کوئی وجہ اس بات کی نہیں پائی جاتی کہ کیوں وہی اہل کتاب خاص کئے جائیں جو حضرت عیسی کے
نزول کے وقت موجود ہوں گے پھر صحیح تاویل وہی ہے جو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں یعنی ضمیر بہ کی عیسی کی
طرف نہیں پھرتی بلکہ کتابی کی طرف پھرتی ہے اور اسی کے قراءت ابی بن کعب مؤید ہے جس کو ابن المنذر نے
ابی ہاشم سے لیا ہے اور نیز عُروہ سے بھی ۔ اور وہ قراءت یہ ہے۔ وَ اِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ
قَبْلَ مَوْتِهِمْ ۔ یعنی اہل کتاب اپنی موت سے پہلے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسیٰ پر ایمان لاویں گے۔
اسی کے قریب قریب ابن کثیر اور تفسیر کبیر اور فتح البیان و معالم التنزیل وغیرہ تفاسیر میں لکھا ہے۔ اب دیکھئے
کہ حضرت عکرمہ اور حضرت ابن عباس اور علی بن طلحہ رضی اللہ عنہم یہی تاویل لیؤمنن بہ کی کرتے ہیں کہ
پہلی ضمیر محمد مصطفی صلعم اور عیسی کی طرف پھرتی ہے اور دوسری ضمیر قبل موتہ اہل کتاب کی طرف پھرتی ہے

اور قراءت قبل موتہم کس قدر وثوق سے ثابت ہوتی ہے پھر باوجود یکہ یہ تاویل صحابہ کرام کی طرف سے ہے اور
بلاشبہ قراءت شاذه حدیث صحیح کا حکم رکھتی ہے مگر آپ اس کو نظر انداز کر کے اور نحوی قواعد کو اپنے زعم میں اس
کے مخالف سمجھ کر تمام بزرگ اور اکا بر قوم اور صحابہ کرام کی صریح ہجو اور توہین کر رہے ہیں گویا آپ کے نحوی
قواعد کی صحابہ کو لی صحابہ کو بھی خبر نہیں خبر نہیں تھی اور ابن عباس جیسا صحابی جس کیلئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے فہم قرآن کی
دعا بھی ہے وہ بھی آپ کے ان عجیب معنوں سے بے خبر رہا۔ آپ پر قراءت قبل موتہم کا بھی وثوق کھل
گیا ہے اب فرض کے طور پر اگر قبول کر لیں کہ ابن عباس اور علی بن طلحہ اور عکرمہ وغیرہ صحابہ ان معنوں کے
سمجھنے میں خطا پر تھے اور قراءت اُبی بن کعب بھی یعنی قبل موتهم کامل درجہ پر ثابت نہیں تو کیا آپ
کے دعوی قطعی الدلالت ہونے آیت لیؤمنن به پر اس کا کچھ بھی اثر نہ پڑا۔ کیا وہ دعویٰ جس کے مخالف
صحابہ کرام بلند آواز سے شہادت دے رہے ہیں اور دنیا کی تمام مبسوط تفسیریں باتفاق اس پر شہادت دے
رہی ہیں اب تک قطعیۃ الدلالت ہے ۔ يَا أَخِي اتَّقِ اللهَ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَ
الْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا (بنی اسرائیل : ۳۷) ۔ اور جب ان روایتوں کے ساتھ وہ
روایتیں بھی ملا دیں جن میں اِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے معنے مُميتك لکھے ہیں جیسے ابن عباس کی روایت اور وہب
اور محمد بن اسحاق کی روایت کے کوئی ان میں سے عام طور پر حضرت مسیح کی موت کا قائل ہے اور کوئی کہتا
ہے کہ تین گھنٹہ تک مر گئے تھے اور کوئی سات گھنٹہ تک ان کی موت کا قائل ہے اور کوئی تین دن تک
جیسا کہ فتح البیان اور معالم التنزیل اور تفسیر کبیر وغیرہ تفاسیر سے ظاہر ہے تو پھر اس صورت میں اس وہم
کی اور بھی پیچ کنی ہوتی ہے کہ مسیح کی موت سے پہلے سب اہل کتاب ایمان لے آویں گے۔ غرض آپ کا نور
قلب شہادت دے سکتا ہے کہ جس قدر میں نے لکھا ہے آپ کے دعوے قطعیۃ الدلالت کے توڑنے کیلئے
کافی ہے قطعیۃ الدلالت اس کو کہتے ہیں جس میں کوئی دوسرا احتمال پیدا نہ ہو سکے مگر آپ جانتے ہیں کہ اکابر
صحابہ اور تابعین کے گروہ نے آپ کے معنے قبول نہیں کئے اور مفسرین نے جا بجا اس آپ کی تاویل کو قیل
کے لفظ سے بیان کیا ہے جو ضعف روایت پر دلالت کرتا ہے۔ عام رائے تفسیروں کی یہی پائی جاتی ہے کہ
قراءت قبل موتہم کے موافق معنے کرنے چاہئیں اور ضمیر بہ کا نہ صرف حضرت عیسیٰ کی طرف بلکہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ جل شانہ کی طرف پھیرتے ہیں ۔ اب آپ کی رائے کی قطعیت کیونکر
باقی رہ سکتی ہے۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۸۴ تا ۱۹۰)

مولوی صاحب ( مولوی محمد بشیر صاحب ) اس آیت کو حضرت عیسیٰ کی جسمانی زندگی پر قطعیۃ الدلالت
قرار دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اس آیت کے قطعی طور پر یہی معنے ہیں کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں
کہ جو عیسی پر اس کی ماموت سے پہلے ایمان نہیں لائے گا۔ اور چونکہ اب تک تمام اہل کتاب کیا عیسائی اور کیا
نبوت کا منکر
یہودی حضرت عیسیٰ پر سچا اور حقیقی ایمان نہیں لائے بلکہ کوئی ان کو خدا قرار دیتا ہے اور کوئی ان کی نبوت کا
ہے اس لئے ضروری ہے کہ حسب منشاء اس آیت کے حضرت عیسیٰ کو اس زمانہ تک زندہ تسلیم کر لیا جائے جب
تک کہ سب اہل کتاب اس پر ایمان لے آئیں۔ مولوی صاحب اس بات پر حد سے زیادہ ضد کر رہے ہیں
که ضرور یہ آیت موصوفہ بالا حضرت مسیح کی جسمانی زندگی پر قطعی طور پر دلالت کرتی ہے اور یہی صحیح معنے اس
کے ہیں کسی دوسرے معنے کا احتمال اس میں ہر گز نہیں اور اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ گو بعض صحابہ اور تابعین
اور مفسرین نے اور بھی کتنے معنے اس آیت کے کئے ہیں مگر وہ معنے صحیح نہیں ہیں۔ کیوں صحیح نہیں ہیں؟ اس کا
سبب یہ بتلاتے ہیں کہ اس جگہ لیؤمنن کا صیغہ نون ثقیلہ کے لگنے کی وجہ سے خالص استقبال کے معنوں میں
ہو گیا ہے اور خالص استقبال کے معنے صرف اسی طریق بیان سے محفوظ رہ سکتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کا کسی
آئندہ زمانہ میں نازل ہونا قبول کر کے پھر اس زمانہ کے اہل کتاب کی نسبت یہ اعتقاد رکھا جائے کہ وہ سب
کے سب حضرت عیسیٰ پر ایمان لے آئیں گے اور فرماتے ہیں کہ جو حضرت ابن عباس وغیرہ صحابہ نے اس کے
مخالف معنے کئے ہیں اور قبل موتہ کی ضمیر کتابی کی طرف پھیر دی ہے یہ معنے ان کی نحو کے اجماعی قاعدہ کے
مخالف ہیں ۔ کیوں مخالف ہیں؟ اس وجہ سے کہ ایسے معنوں کے کرنے سے لفظ لَيُؤْمِنَنَّ کا خالص استقبال
کے لئے مخصوص نہیں رہتا۔ سو مولوی صاحب کی اس تقریر کا حاصل کلام یہ معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ ابن عباس
اور عکرمہ اور ابی ابن کعب وغیرہ صحابہ خو نہیں پڑھے ہوئے تھے اور نحو کے وہ اجماعی قواعد جو مولوی صاحب کو
معلوم ہیں انہیں معلوم نہیں تھے اس لئے وہ ایسی صریح غلطی میں ڈوب گئے جو انہیں وہ قاعدہ یاد نہ رہا جس پر
تمام منحویوں کا اجماع اور اتفاق ہو چکا تھا بلکہ انہوں نے اپنی زبان کا قدیمی محاورہ بھی چھوڑ دیا جس کی پابندی
طبعاً ان کی فطرت کے لئے لازم تھی۔ ناظرین برائے خدا غور فرماویں کہ کیا مولوی صاحب اس بات کے مجاز
ٹھہر سکتے ہیں کہ ابن عباس جیسے جلیل الشان صحابی کو نحوی غلطی کا الزام دیویں۔ اور اگر مولوی صاحب نحوی غلطی
کا ابن عباس پر الزام قائم نہیں کرتے تو پھر کیا کوئی اور بھی وجہ ہے جس کے رو سے مولوی صاحب کے خیال
میں ابن عباس کے وہ معنے اس آیت متنازع فیہ میں رد کے لائق ہیں جن کی تائید میں ایک قراءت شادہ بھی

موجود ہے یعنی قبل موتهم ۔ فرض کرو کہ وہ قراءت بقول حضرت مولوی صاحب ایک ضعیف حدیث ہے
مگر آخر حدیث تو ہے۔ یہ تو ثابت نہیں ہوا کہ وہ کسی مفتری کا افترا ہے پس وہ کیا ابن عباس کے معنوں کو ترجیح
دینے کیلئے کچھ بھی اثر نہیں ڈالتی یہ کسی قسم کا تحکم ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ ابن عباس کے یہ معنے نحوی قاعدہ
کے مخالف ہیں اور قراءت قبل موتہم کسی راوی کا افترا ہے۔ ابن عباس اور عکرمہ پر یہ الزام دینا کہ وہ
نحوی قاعدہ سے بے خبر تھے میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا مولوی صاحب یا کسی اور کا حق ہے کہ ان بزرگوں پر
ایسا الزام رکھ سکے جن کے گھر سے ہی نخونکلی ہے۔ ظاہر ہے کہ نحو کو ان کے محاورات اور ان کے فہم کی تابع ٹھہرانا
چاہئے نہ کہ ان کی بول چال اور ان کے فہم کا محک اپنی خود تراشیدہ نحوکو قراردیا جائے۔
اب اگر مولوی صاحب اپنی ضد کو کسی حالت میں چھوڑ نا نہیں چاہتے اور ابن عباس اور عکرمہ کو نحو کے
اجماعی قاعدہ سے بے خبر ٹھہراتے ہیں اور قراءت ابی بن کعب کو بھی جو قبل مو تہہ ہے بکلی مردود اور تحقق
الافترا خیال کرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ صرف ان کے دعوے سے ہی یہ ان کا بہتان قابل تسلیم نہیں ٹھہر سکتا بلکہ
اگر وہ اپنے معنوں کو قطعیۃ الدلالت بنانا چاہتے ہیں تو ان پر فرض ہے کہ ان دونوں باتوں کا قطعی طور پر پہلے
فیصلہ کر لیں۔ کیونکہ جب تک ابن عباس اور عکرمہ کے مخالفانہ معنوں میں احتمال صحت باقی ہے اور ایسا ہی گو
حدیث قراءت شاذه بقول مولوی صاحب ضعیف ہے مگر احتمال صحت رکھتی ہے تب تک مولوی صاحب کے
معنے باوجود قائم ہونے ان تمام احتمالات کے کیونکر قطعی ٹھہر سکتے ہیں۔ ناظرین آپ لوگ خود سوچ لیں کہ قطعی
معنے تو انہی معنوں کو کہا جاتا ہے جن کی دوسری وجوہ سرے سے پیدا نہ ہوں یا پیدا تو ہوں ۔ لیکن قطعیت کا مدعی
دلائل شافیہ سے ان تمام مخالف معنے کو توڑ دے۔ لیکن مولوی صاحب نے اب تک ابن عباس اور عکرمہ کے
معنوں اور قبل موتہم کی قراءت کو توڑ کر نہیں دکھلا یا ان کا توڑ نا تو صرف ان دو باتوں میں محدود تھا اول یہ
که مولوی صاحب صاف بیان سے اس بات کو ثابت کر دیتے کہ ابن عباس اور عکرمہ ان کے اجماعی قاعدہ نحو
سے بکلی بے خبر اور غافل تھے اور انہوں نے سخت غلطی کی کہ اپنے بیان کے وقت نحو کے قواعد کو نظر انداز
کر دیا۔ دوسرے مولوی صاحب پر یہ بھی فرض تھا کہ قراءت شاذه قَبْلَ مَوْتِهِمْ کے راوی کا صریح افترا
بیان
ثابت کرتے اور یہ ثابت کر کے دکھلاتے کہ یہ حدیث موضوعات میں سے ہے۔ مجرد ضعف حدیث کا
کرنا اس کو بکلی اثر سے روک نہیں سکتا۔ امام بزرگ حضرت ابوحنیفہ فخر الائمہ سے مروی ہے کہ میں ایک
ضعیف حدیث کے ساتھ بھی قیاس کو چھوڑ دیتا ہوں ۔ اب کیا جس قدر حدیثیں صحاح ستہ میں بباعث بعض

آج 10 میں سے 10 باقی