سورة النَّاس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
راویوں کے قابل جرح یا مرسل اور منقطع الاسناد ہیں وہ بالکل پا یہ اعتبار سے خالی اور بے اعتبار محض ہیں؟ اور
کیا وہ محدثین کے نزدیک موضوعات کے برابر سمجھی گئی ہیں؟
ناظرین متوجہ ہو کر سنواب میں اس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہوں کہ اگر فرض کے طور پر ابن پر ابن عباس اور عکرمہ
اور مجاہد اور ضحاک وغیرہ کے معنے جو مخالف مولوی صاحب کے معنوں کے ہیں غلط ٹھہرائے جاویں اور قبول
کیا جائے کہ یہ تمام اکابر اور بزرگ مولوی صاحب کے اجماعی قاعدہ نحو سے عمداً یا سہواً باہر چلے گئے تو پھر بھی
مولوی صاحب کے معنے قطعیۃ الدلالت نہیں ٹھہر سکتے ۔ کیوں نہیں ٹھہر سکتے ؟ اس کی وجوہ ذیل میں لکھتا ہوں ۔
(۱) اول یہ کہ مولوی صاحب کے ان معنوں میں کئی امور ہنوز قابل بحث ہیں جن کا وہ یقینی طور پر فیصلہ
نہیں کر سکے اور نہ ان کا ایک ہی معنوں پر قطعی الدلالت ہونا بپایہ ثبوت پہنچا چکے ہیں۔ از انجملہ ایک یہ کہ
اہل الکتاب کا لفظ اکثر قرآن کریم میں موجودہ اہل کتاب کیلئے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
موجود تھے بیان فرمایا گیا ہے اور ہر ایک ایسی آیت کا جس میں اہل کتاب کا ذکر ہے وہی مصداق اور شان
نزول قرار دیئے گئے ہیں۔ پھر مولوی صاحب کے پاس باوجود اس دوسرے معنے ابن عباس اور عکرمہ کی کونسی
قطعی دلیل اس بات پر ہے کہ اس ذکر اہل کتاب سے وہ لوگ قطعاً باہر رکھے گئے ہیں اور کون سی حجت شرعی
یقینی قطعیۃ الدلالت اس بات پر ہے کہ اہل کتاب سے مراد اس زمانہ نامعلوم کے اہل کتاب ہیں جس میں
تمام وہ لوگ حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے۔
از انجملہ ایک یہ کہ مولوی صاحب نے تعیین مرجع ليُؤْمِنَن بہ میں کوئی قطعی ثبوت پیش نہیں کیا۔ کیونکہ
تفسیر معالم التنزيل وغیرہ تفاسیر معتبرہ میں حضرت عکرمہ وغیرہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہ بھی روایت ہے کہ
ضمیر بہ کی جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھرتی ہے اور یہ روایت قوی ہے کیونکہ مجرد مسیح ابن
ے کیونکہ وہ
مریم پر ایمان لانا موجب نجات نہیں ٹھہر سکتا۔ ہاں خاتم الانبیاء پر ایمان لانا بلاشبہ موجب نجات ہے
ایمان تمام نبیوں پر ایمان لانے کو مستلزم ہے۔ پس اگر حضرت عیسیٰ کو بہ کے ضمیر کا مرجع ٹھہرایا جائے تو اس کا
فساد ظاہر ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی اہل کتاب شرک سے تو بہ کر کے صرف حضرت عیسیٰ کی رسالت اور
عبدیت کا قائل ہو۔ لیکن ساتھ اس کے ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت سے
قطعاً منکر ہو تو کیا وہ اسی ایمان سے نجات پاسکتا ہے ہر گز نہیں۔ پھر یہ ضمیر بہ کی حضرت عیسیٰ کی طرف آپ
کے معنوں کے رو سے کیونکر پھر سکتی ہے۔ اگر یہ تثنیہ کی ضمیر ہوتی تو ہم یہ خیال کر لیتے اس میں حضرت عیسی بھی
داخل ہیں لیکن ضمیر تو واحد کی ہے صرف ایک کی طرف پھرے گی اور اگر وہ ایک بجز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے کوئی دوسرا ٹھہرایا جائے تو معنے فاسد ہوتے ہیں ۔ لہذا بالضرورت ماننا پڑا کہ اس ضمیر کا مرجع
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اس صورت میں موتہ کی ضمیر کتابی کی طرف پھیری جائے گی ۔
اگر آپ اس جگہ یہ اعتراض کریں کہ ایسے معنوں سے لیؤمنٹ کا لفظ استقبال کے خالص معنوں میں
کیوں کر رہے گا تو میں اس کا یہ جواب دیتا ہوں کہ جیسے آپ کے معنوں میں رہا ہوا ہے۔اس وقت ذرہ آپ
متوجہ ہو کر بیٹھ جائیں اور اس قادر سے مدد چاہیں جو سینوں کو کھولتا اور دلوں میں سچائی کا نور نازل کرتا ہے۔
حضرت سنیئے آپ اس آیت کے یہ معنے کرتے ہیں کہ ایک زمانہ قبل موت عیسی کے ایسا آئے گا کہ اس زمانہ
کے موجودہ اہل کتاب سب کے سب حضرت عیسیٰ پر ایمان لے آئیں گے۔ اور بموجب روایت عکرمہ
برعایت آپ کے نحوی قاعدہ کے یہ معنے ٹھہریں گے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس زمانہ کے موجودہ اہل
کتاب سب کے سب نبی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی موت سے پہلے ایمان لے آئیں گے جس ایمان
کے طفیل مسیح ابن مریم پر بھی ایمان لانا انہیں نصیب ہو جائے گا۔ اب حضرت اللہ جل شانہ سے ڈر کر فرمائیے کہ
کیا آپ کے قطعیۃ الدلالت ہونے کا دعوی بکلی نابود ہو گیا۔ یا ابھی کچھ کسر باقی ہے۔ آپ خوب سوچ کر اور
دل کو تھام کر بیان فرماویں۔ کہ آپ کی طرز تاویل میں کونسی خالص استقبال کی علامت خاص طور پر پائی جاتی
ہے جو اس تاویل میں وہ نہیں پائی جاتی ۔ ناظرین برائے خدا آپ بھی ذرا سوچیں ۔ بہت صاف بات ہے
ذرہ توجہ فرماویں۔ اے ناظرین آپ لوگ جانتے ہیں کہ کئی دن سے مولوی صاحب کی یہی بحث لگی ہوئی تھی
اور فقط اسی بات پر ان کی ضد تھی کہ لفظ لیؤمنن لام اور نون ثقیلہ کی وجہ سے خالص استقبال کے معنوں میں
ہو گیا ہے۔ اور مولوی صاحب اپنے گمان میں یہ سمجھ رہے تھے کہ خالص استقبال صرف اس طور کے معنے
کرنے سے متحقق ہوتا ہے کہ قبل موتہ کی ضمیر مسیح ابن مریم کی طرف پھیریں اور اس کی حیات کے قائل
ہو جائیں ۔ اور اب اے بھائیو میں نے ثابت کر کے دکھلا دیا کہ خالص استقبال کیلئے یہ ضروری نہیں کہ قبل
موتہ کی ضمیر حضرت عیسیٰ کی طرف پھیری جائے بلکہ اس جگہ حضرت عیسی کی طرف ضمیر بہ اور ضمیر قَبْلَ مَوْتِهِ
پھیرنے سے معنے ہی فاسد ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ فقط عیسی پر ایمان لانا نجات کے لئے کافی نہیں۔ بلکہ سچے اور
واقعی معنے اس طرز پر یہی ہیں کہ ضمیر بہ کی ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھیری جائے
اور ضمیر قبل موتہ کی کتابی کی طرف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں خود حضرت عیسی وغیرہ انبیاء
سب ہی آجائیں گے
نام احمد نام جمله انبیا است چونکه صدا آمد نو هم نزد ماست
بھائیو! برائے خدا خود سوچ لو کہ ان معنوں میں اور حضرت مولوی صاحب کے معنوں میں خالص
مستقبل ہونے میں برابری کا درجہ ہے یا ابھی کچھ کسر باقی ہے۔ بھائیو میں محض اللہ آپ لوگوں کے سمجھانے
کے لئے پھر دوہرا کر کہتا ہوں کہ مولوی صاحب آیت ليؤمنن بہ کے معنے یوں کرتے ہیں کہ ایک زمانہ
ایسا آئے گا کہ اس زمانہ کے موجودہ اہل کتاب حضرت عیسی کی موت سے پہلے سب کے سب ان پر ایمان
لے آئیں گے۔ اور میں حسب روایت حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ جیسا کہ معالم وغیرہ میں لکھا ہے۔ مولوی
صاحب کی ہی طرز پر یہ معنے کرتا ہوں کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس زمانہ کے سب موجودہ اہل کتاب
اپنی موت سے پہلے ہمارے نبی کریم صلعم پر ایمان لے آئیں گے۔ بھائیو برائے خدا ذرہ نظر ڈال کر دیکھو
کہ کیا خالص استقبال میری تاویل اور مولوی صاحب کی تاویل میں برابر درجہ کا ہے یا ابھی فرق رہا
ہوا ہے ۔ اب بھائیو انصافاً دیکھو کہ ان معنوں میں بہ نسبت مولوی صاحب کے معنوں کے کس قدر خوبیاں
جمع ہیں ۔ وہ اعتراض جو مولوی صاحب کی طرز پر ضمیر بہ کے تعین مرجع میں ہوتا تھا۔ وہ اس جگہ نہیں ہو سکتا۔
قراءت شاذہ اس تاویل کی مؤید ہے۔ اور بایں ہمہ خالص استقبال موجود ہے۔ اب اے حاضرین
مبارک ۔ مولوی صاحب کے دعوی قطعیت کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ مگر تعصب اور طرف داری سے خالی ہو کر غور
کرنا ۔ مولوی صاحب نے اس بحث حیات مسیح کا حصہ پانچ دلیلوں پر کیا تھا۔ چار دلیلوں کو تو انہوں نے خود
چھوڑ دیا اور پانچویں کو خدا تعالیٰ نے حق کی تائید کر کے نیست و نابود کیا ۔ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ
الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ( بنى اسرائيل : ۸۲ ) ۔ اب اے حاضرین ۔ اے خدا تعالیٰ کے نیک دل بندو ۔سوچ
کر دیکھو اور ذرہ اپنے فکر کو خرچ کر کے نگاہ کرو کہ حضرت مولوی محمد بشیر صاحب کا کیا دعوی تھا ۔ یہی تو تھا کہ
آیت لیومنن بہ کے وہ سچے اور صحیح معنے ٹھہر سکتے ہیں جن میں لفظ لیؤمنن کو خالص مستقبل ٹھہرایا جائے
اور مولوی صاحب نے اپنے مضمون کے صفحوں کے صفحے اسی بات کے ثابت کرنے کیلئے لکھ مارے کہ نون
ثقیلہ مضارع کے آخر مل کر خالص مستقبل کے معنوں میں لے آتا ہے۔ اسی دھن میں مولوی صاحب نے
حضرت ابن عباس کے معنوں کو قبول نہیں کیا اور یہ عذر پیش کیا کہ وہ معنے بھی نحویوں کے اجماعی عقیدہ کے
برخلاف ہیں ۔ سو ہم نے مولوی صاحب کی خاطر سے ابن عباس کے معنوں کو پیش کرنے سے موقوف رکھا
اور روایت عکرمہ کی بنا پر وہ معنے پیش کئے جو خالص مستقبل ہونے میں بکلی مولوی صاحب کے معنوں سے
ہمرنگ اور ان نقصوں سے مبرا ہیں جو مولوی صاحب کے معنوں میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ بات ظاہر ہے
کہ مسیح پر ایمان لانے کے وقت ہمارے سید و مولا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری ہے اور
اس کے ضمن میں ہر یک نبی پر ایمان لانا داخل ہے۔ پھر کیا ضرورت ہے کہ اس ایمان کے لئے حضرت مسیح
کو آسمانوں کے دارالسرور سے اس دار الا بتلا میں دوبارہ لایا جائے ۔ مثلاً دیکھئے کہ جو لوگ بقول آپ کے
آخری زمانہ میں آنحضرت صلعم پر ایمان لائیں گے یا اب ایمان لاتے ہیں ۔ کیا ان کے ایمان کیلئے یہ بھی
ضروری ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود تشریف لے آئیں ۔ پس ایسا ہی یقین کیجئے کہ حضرت مسیح پر
ایمان لانے کیلئے بھی دوبارہ ان کا دنیا میں آنا ضروری نہیں اور ایمان لانے اور دوبارہ آنے میں کچھ تلازم
نہیں پایا جاتا۔ اور اگر آپ اپنی ضد نہ چھوڑیں اور ضمیر لیؤمنن بہ کو خواہ نخواہ حضرت عیسی کی طرف ہی
پھیرنا چاہیں باوجود اس فساد معنے کے جس کا نقصان آپ کی طرف عائد ہے۔ ہماری طرز بیان کا کچھ بھی
حرج نہیں۔ کیونکہ ہمارے طور پر برعایت خالص استقبال کے پھر اس کے یہ معنے ہوں گے کہ ایک زمانہ ایسا
آئے گا کہ اس زمانہ کے سب اہل کتاب اپنی موت سے پہلے حضرت عیسی پر ایمان لے آویں گے۔ سو یہ
معنے بھی خالص استقبال ہونے میں آپ کے معنے کے ہم رنگ ہیں ۔ کیونکہ اس میں کچھ شک نہیں کہ ابھی
تک وہ زمانہ نہیں آیا جو سب کے سب موجودہ اہل کتاب حضرت عیسی پر یا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لے آئے ہوں ۔ لہذا خالص استقبال کے رنگ میں اب تک یہ پیشگوئی موافق ان معنوں کے چلی
آتی ہے۔ اب اگر ہماری اس تاویل میں آپ کوئی جرح کریں گے تو وہی جرح آپ کی تاویل میں ہوگی ۔
یہاں تک کہ آپ پیچھا چھڑا نہیں سکیں گے۔ جن باتوں کو آپ اپنے پر چوں میں قبول کر بیٹھے ہیں انہیں کی بنا
پر میں نے یہ تطبیق کی ہے۔ اور جس طرز سے آپ نے آخری زمانہ میں اہل کتاب کا ایمان لانا قرار دیا ہے
اسی طرز کے موافق میں نے آپ کو ملزم کیا ہے۔ اور اسے خالص استقبال کے موافق خالص استقبال پیش
کر دیا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ صحابہ کے وقت سے اس آیت کو ذوالوجوہ قرار دیتے چلے آئے ہیں ۔ ابن
کثیر نے زیر ترجمہ اس آیت کے یہ لکھا ہے قَالَ ابْنُ جَرِيرٍ اخْتَلَفَ أَهْلُ التَّأْوِيلِ فِي مَعْنَى ذَلِكَ
فَقَالَ بَعْضُهُمْ مَعْنَى ذَلِكَ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ يَعْنِي قَبْلَ مَوْتِ
عِيسَى وَقَالَ أَخَرُونَ يَعْنِي بِذلِكَ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِعِيسَى قَبْلَ مَوْتِ
الكِتَابِي ذَكَرَ مَنْ كَانَ يُوجِهُ ذُلِكَ إِلَى أَنَّهُ إِذَا عَايَنَ عِلْمُ الْحَقِّ مِنَ الْبَاطِلِ قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي
طَلْحَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْآيَةِ قَالَ لَا يَمُوتُ يَهُودِى حَتَّى يُؤْمِنَ بِعِيسَى وَكَذَا رَوَى أَبُوْدَاوُدُ
الظَّيَالِسِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي هَارُونَ الْغَنْوِي عَنْ عِكْرَمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَهَذِهِ كُلُّهَا أَسَانِيدُ
صَحِيحَةٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَالَ أَخَرُونَ مَعْنَى ذَلِكَ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِمُحَمَّدٍ
قَبْلَ مَوْتِ الْكِتَابِي یعنی اس آیت کے معنے میں اہل تاویل کا اختلاف چلا آیا ہے۔ کوئی ضمیر قبل موته
کی عیسی کی طرف پھیرتا ہے اور کوئی کتابی کی طرف اور کوئی بہ کی ضمیر حضرت عیسی کی طرف پھیرتا ہے اور کوئی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف۔ پس گو ابن جریر یا ابنِ کثیر کا اپنا مذہب کچھ ہو یہ شہادت تو انہوں نے
بڑی بسط سے بیان کر دی ہے کہ اس آیت کے معنے اہل تاویل میں مختلف فیہ ہیں اور ہم اوپر ثابت کر آئے
ہیں کہ مسیح ابن مریم کے نزول اور حیات پر قطعی دلالت اس آیت کی ہر گز نہیں اور یہی ثابت کرنا تھا۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۰۷ تا ۲۱۴)
رض
ثُمَّ الْقَرِينَةُ الثَّانِيَةُ عَلى خَطَأَ ۔۔۔۔ في آيت قَبْلَ مَوْتِہ کے معنوں میں ابو ہریرة کے
ايَةِ : " قَبْلَ مَوْتِهِ مَا جَاءَ فِي قِرَاءَةِ أُبي بن غلطی کھانے پر دوسرا قرینہ حضرت ابی بن کعب کی
كَعْبٍ أَعْنِي : مَوْتِهِمْ، فَإِنَّهُ يَقْرَأُ هُكَذَا : قراءت مَوْتِمُ ہے۔ وہ اس آیت کو یوں پڑھا
وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ کرتے تھے وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ
مَوْتِهم ، فَثَبَتَ مِنْ هَذِهِ الْقِرَاءَةِ أَنَّ قَبْلَ مَوْتِهِمْ پس اس قراءت سے ثابت ہو ہو گیا گیا کہ
ضَمِيرَ لَفْظِ مَوْتِهِ لَا يَرْجِعُ إِلَى عِيسَى عَلَيْهِ موتہ کے لفظ میں ضمیر عیسیٰ علیہ السلام کی طرف نہیں جاتی
السَّلَامُ ، بَلْ يَرْجِعُ إِلى أَهْلِ الْكِتَابِ فَإِلی بلکہ اہل کتاب کی طرف جاتی ہے پس طالبانِ حق کے
أَي ثَبُوْتٍ حَاجَةٌ بَعْدَ قِرَاءَةِ أُبي بْنِ كَعْبٍ لیے ابی بن کعب کی قراءت کے بعد کسی اور ثبوت کی
لِقَوْمٍ طَالِبِينَ ثُمَّ مَعَ ذَلِكَ قَدِ اخْتُلِفَ ضرورت ہے؟ علاوہ ازین مفسرین نے بھی یہ کی ضمیر
أَهْلُ التَّفْسِيرِ فِي مَرْجَعِ ضَمِيرِ بِهِ، فَقَالَ کے مرجع کے بارہ اختلاف کیا ہے ان میں سے بعض
بَعْضُهُمْ إِنَّ هَذَا الضَّمِيرَ الَّذِي يُوجَدُ فِي نے کہا ہے کہ یہ ضمیر ليُؤْمِنَنَّ بِہ میں پائی جاتی ہے وہ
ہے اور یہ سب
آيَةٍ لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ رَاجِعُ إِلى نَبِيِّنَا صَلَّى الله رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتی ہے اور یہ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُذَا أَرْبَعُ الْأَقْوَالِ وَقَالَ سے زیادہ مرتجح قول ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ ضمیر
بَعْضُهُمْ إِنَّهُ رَاجِعُ إِلَى الْفُرْقَانِ، وَقَالَ قرآن کریم کی طرف جاتی ہے اور ان میں سے بعض نے کہا
بَعْضُهُمْ إِنَّهُ رَاجِعُ إِلَى اللهِ تَعَالَى، وَقِيلَ ہے کہ یہ ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف جاتی ہے اور بعض کے نزدیک
إِنَّهُ رَاجِعٌ إِلى عِيسَى، وَهَذَا قَوْلُ ضَعِيفٌ اس ضمیر کا مرجع حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔ لیکن یہ ایک
مَّا الْتَفَتَ إِلَيْهِ أَحَدٌ مِنَ الْمُحَقِّقِيْنَ فَيَا ضعیف قول ہے جس کو کسی محقق نے قابل اعتنا نہیں ٹھہرایا۔
حَسْرَةً عَلَى أَعْدَائِنَا الْمُخَالِفِينَ ! إِنَّهُمْ پس ہمارے مخالف دشمنوں پر افسوس ہے کہ وہ قرآن کریم
يَتْرُكُونَ الْقُرْآنَ وَبَيِّنَاتِهِ، بَلْ قُلُوبُهُمْ اور اس کے بینات کو چھوڑتے ہیں۔ بلکہ اس کے متعلق ان
فِي غَمْرَةٍ مِنْ هَذَا وَيَقُولُونَ بِإِخْوَانِهِمْ إِنَّا کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں وہ اپنے مونہوں
نَتَّبِعُ أَخْبَارَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ سے تو کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث
وَسَلَّمَ، وَلَيْسُوا بِمُتَّبِعِيْنَ، بَلْ يَتْرُكُونَ کی پیروی کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں وہ پیروی کرنے
أَقْوَالًا ثَابِتَةً مِنْ رَّسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ والے نہیں ۔ بلکہ وہ ایسے اقوال کو بھی ترک کر دیتے ہیں جو
وَسَلَّمَ، وَيُبَدِّلُونَ الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ رسول اکرم صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور
وَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَكَانُوا عَارِفِينَ۔ طبیب کے بدلے خبیث کو اختیار کرتے ہیں اور جانتے
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلد ے صفحہ (۲۴) | بوجھتے ہوئے حق کو چھپاتے ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں بار بار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات پر اسی لئے زور دیا ہے کہ تا
آئندہ زمانہ میں ایسے لوگوں پر حجت ہو جائے جو ناحق اس دھوکہ میں مبتلا ہونے والے تھے کہ گویا حضرت
عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں اور مسیح کی حیات پر کوئی دلیل ان کے پاس نہیں اور جو دلائل پیش
کرتے ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُن پر سخت درجہ کی غباوت غالب آ گئی ہے۔ مثلاً وہ ہے۔ مثلاً وہ کہتے ہیں کہ آیت
وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ حضرت مسیح کی زندگی پر دلالت کرتی ہے اور اُن کے
مرنے سے پہلے تمام اہل کتاب اُن پر ایمان لے آئیں گے مگر افسوس کہ وہ اپنے خود تراشیدہ معنوں سے
قرآن میں اختلاف ڈالنا چاہتے ہیں جس حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ
الْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ - جس کے یہ معنے ہیں کہ یہود اور نصاریٰ میں قیامت تک بغض اور دشمنی رہے گی تو
اب بتلاؤ کہ جب تمام یہودی قیامت سے پہلے ہی حضرت مسیح پر ایمان لے آئیں گے تو پھر بغض اور دشمنی
قیامت تک کون لوگ کریں گے۔ جب یہودی نہ رہے اور سب ایمان لے آئے تو پھر بغض اور دشمنی کے لئے
کون موقعہ اور محل رہا۔ اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ -
اس کے بھی یہی معنے ہیں جو او پر گذر چکے اور وہی اعتراض ہے جو اوپر بیان ہو چکا۔ اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ - اِس جگہ کفَرُوا سے مراد بھی یہود ہیں
کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام محض یہودیوں کے لئے آئے تھے اور اس آیت میں وعدہ ہے کہ حضرت مسیح کو
ماننے والے یہود پر قیامت تک غالب رہیں گے۔ اب بتلاؤ کہ جب ان معنوں کے رو سے جو ہمارے
مخالف آیت وَ إِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ کے کرتے ہیں تمام یہودی حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے تو پھر یہ
آیتیں کیونکر صحیح ٹھہر سکتی ہیں کہ یہود اور نصاری کی قیامت تک باہم دشمنی رہے گی اور نیز یہ کہ قیامت تک یہود
ایسے فرقوں کے مغلوب رہیں گے جو حضرت مسیح کو صادق سمجھتے ہوں گے۔ ایسا ہی اگر مان لیا جاوے کہ
حضرت مسیح زنده بجسم عنصری آسمان پر تشریف لے گئے تو پھر آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کیوں کر صیح ٹھہر سکتی ہے جس
کے یہ معنے ہیں کہ حضرت مسیح کی وفات کے بعد عیسائی بگڑ گئے جب تک کہ وہ زندہ تھے عیسائی نہیں بگڑے۔
اور پھر اس آیت کے کیا معنے ہو سکتے ہیں کہ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوفون کہ زمین پر ہی تم زندگی بسر کرو گے
اور زمین پر ہی مرو گے۔ کیا وہ شخص جو اٹھارہ سو برس سے آسمان پر بقول مخالفین زندگی بسر کر رہا ہے وہ
انسانوں کی قسم میں سے نہیں ہے؟ اگر مسیح انسان ہے تو نعوذ باللہ مسیح کے اس مدت دراز تک آسمان پر ٹھہر نے
سے یہ آیت جھوٹی ٹھہرتی ہے اور اگر ہمارے مخالفوں کے نزدیک انسان نہیں ہے بلکہ خدا ہے تو ایسے عقیدہ
سے وہ خود مسلمان نہیں ٹھہر سکتے۔ پھر یہ آیت قرآن شریف کی کہ اَمْوَاتٌ غَيْرُ احْيَاء جس کے یہ معنے ہیں کہ
جن لوگوں کی خدا کے سوا تم عبادت کرتے ہو وہ سب مر چکے ہیں اُن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں۔ صاف بتلا
رہی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں ۔ (تحفہ گولر و یه روحانی خزائن جلد ۱۷صفحه ۳۰۹، ۳۱۰
بعض لوگ محض نادانی سے یا نہایت درجہ کے تعصب اور دھوکا دینے کی غرض سے حضرت عیسی علیہ السلام
کی زندگی پر اس آیت کو بطور دلیل لاتے ہیں کہ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ اور
اس سے یہ معنے نکالنا چاہتے ہیں کہ اس وقت تک حضرت عیسی فوت نہیں ہوں گے جب تک کل اہل کتاب اُن
پر ایمان نہ لے آویں ۔ لیکن ایسے معنے وہی کرے گا جس کو فہم قرآن سے پورا حصہ نہیں ہے ۔ یا جو دیانت
کے طریق سے دور ہے ۔ کیونکہ ایسے معنے کرنے سے قرآن شریف کی ایک پیشگوئی باطل ہوتی ہے اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ اور پھر دوسری جگہ فرماتا
ہے۔ وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ - ان آیتوں کے یہ معنے ہیں کہ ہم نے قیامت
تک یہود اور نصاری میں دشمنی اور عداوت ڈال دی ہے پس اگر آیت ممدوحہ بالا کے یہ معنے ہیں کہ قیامت
سے پہلے تمام یہودی حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لے آئیں گے تو اس سے لازم آتا ہے کہ کسی وقت
یہود و نصاری کا بغض باہمی دور بھی ہو جائے گا اور یہودی مذہب کا تخم زمین پر نہیں رہے گا حالانکہ
قرآن شریف کی ان آیات سے اور کئی اور آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودی مذہب قیامت تک رہے
گا۔ ہاں ذلت اور مسکنت ان کے شامل حال ہوگی اور وہ دوسری طاقتوں کی پناہ میں زندگی بسر کریں گے ۔
پس آیت ممدوحہ بالا کا صحیح ترجمہ یہ ہے کہ ہر ایک شخص جو اہل کتاب میں سے ہے وہ اپنی موت سے پہلے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یا حضرت عیسی پر ایمان لے آویں گے ۔ غرض موتہ کی ضمیر اہل کتاب کی طرف
پھرتی ہے نہ حضرت عیسیٰ کی طرف اسی وجہ سے اس آیت کی دوسری قراءت میں موتهم واقع ہے۔ اگر
حضرت عیسیٰ کی طرف یہ ضمیر پھرتی تو دوسری قراءت میں مو تم کیوں ہوتا ؟ دیکھو تفسیر ثنائی کہ اس میں
بڑے زور سے ہمارے اس بیان کی تصدیق موجود ہے اور اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے
نزدیک یہی معنے ہیں مگر صاحب تفسیر لکھتا ہے کہ ابو ہریرہ فہم قرآن میں ناقص ہے اور اس کی درایت پر
رشین کو اعتراض ہے۔ ابو ہریرہ میں نقل کرنے کا مادہ تھا اور درایت اور فہم سے بہت ہی کم حصہ ر سے بہت ہی کم حصہ رکھتا تھا۔ اور
میں کہتا ہوں کہ اگر ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایسے معنے کئے ہیں تو یہ اس کی غلطی ہے جیسا کہ اور کئی مقام میں
محدثین نے ثابت کیا ہے کہ جو امور فہم اور درایت کے متعلق ہیں اکثر ابو ہریرہ اُن کے سمجھنے میں ٹھوکر کھاتا
ہے اور غلطی کرتا ہے۔ یہ مسلم امر ہے کہ ایک صحابی کی رائے شرعی حجت نہیں ہو سکتی ۔ شرعی حجت صرف اجماع
محد
رض
صحابہ ہے۔ سو ہم بیان کر چکے ہیں کہ اس بات پر اجماع صحابہ ہو چکا ہے کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں ۔
اور یاد رکھنا چاہیئے کہ جبکہ آیت قبل موتہ کی دوسری قراءت قبل موتهم موجود ہے جو بموجب
اصول محد ثین کے حکم صحیح حدیث کا رکھتی ہے یعنی ایسی حدیث جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے تو
اس صورت میں محض ابوہریرہ کا اپنا قول رد کرنے کے لائق ہے کیونکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
فرمودہ کے مقابل پر پیچ اور لغو ہے اور اُس پر اصرار کرنا کفر تک پہنچا سکتا ہے۔ اور پھر صرف اسی قدر نہیں بلکہ
ابو ہریرہ کے قول سے قرآن شریف کا باطل ہونا لازم آتا ہے کیونکہ قرآن شریف تو جا بجا فرما تا ہے کہ یہودو
نصاری قیامت تک رہیں گے ان کا بکلی استیصال نہیں ہوگا۔ اور ابو ہریرہ کہتا ہے کہ یہود کا استیصال بکلی
ہو جائے گا اور یہ سراسر مخالف قرآن شریف ہے ۔ جو شخص قرآن شریف پر ایمان لاتا ہے اس کو چاہیئے کہ
ابوہریرہ کے قول کو ایک رڈی متاع کی طرح پھینک دے بلکہ چونکہ قراءت ثانی حسب اصول محدثین
حدیث صحیح کا حکم رکھتی ہے اور اس جگہ آیت قبل موتہ کی دوسری قراءت قبل موتهم موجود ہے جس کو
حدیث صحیح سمجھنا چاہیئے ۔ اس صورت میں ابوہریرہ کا قول قرآن اور حدیث دونوں کے مخالف ہے۔ فلا
شك انه باطل و من تبعه فانه مفسد بطال ۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۰۹، ۴۱۰)
یہ عقیدہ کھلے طور پر قرآن شریف کے مخالف ہے کہ کوئی زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ سب لوگ حضرت عیسیٰ کو
قبول کر لیں گے۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۶)
دنیا میں خدا پر ایمان لانے کا یہ اجر ملتا ہے کہ ایسے شخص کو خدا تعالیٰ پوری ہدایت بخشتا ہے اور ضائع نہیں
کرتا اسی کی طرف یہ آیت بھی اشارہ کرتی ہے۔ وَ اِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الآلَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ۔ یعنی
وہ لوگ جو در حقیقت اہل کتاب ہیں اور سچے دل سے خدا پر اور اس کی کتابوں پر ایمان لاتے اور عمل کرتے
چاہیئے وہ ایمان نہیں لاتے۔
ہیں وہ آخر کار اس نبی پر ایمان لے آئیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ہاں خبیث آدمی جن کو اہل کتاب نہیں کہنا
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۴۹)
یعنی ایسا کوئی اہل کتاب نہیں جو اپنی موت سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا حضرت عیسی پر ایمان
نہ لاوے۔ اور تفاسیر میں لکھا ہے کہ اہل کتاب کو یہ الہام اس وقت ہوتا ہے جب وہ جان کندن کی حالت میں
ہوتے ہیں یا موت کا وقت بہت قریب ہوتا ہے اور اب ظاہر ہے کہ وہ تبھی ایمان لاتے ہیں جب ان کو
منجانب اللہ الہام ہوتا ہے کہ فلاں رسول سچا ہے مگر اس الہام سے وہ خدا کے برگزیدہ نہیں ٹھہر سکتے اور
خدا تعالیٰ کی سنت اسی طرح جاری ہے کہ موت کے قریب اکثر لوگوں کو کوئی خواب یا الہام ہو جاتا ہے۔ اس
میں کسی مذہب کی خصوصیت نہیں اور نہ صالح اور نکو کار ہونے کی شرط ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۵۸)
وَ أَمَّا إِيْمَانُ أَهْلِ الْكِتَابِ كُلِّهِمْ تمام اہلِ کتاب کا حضرت عیسیٰ پر ایمان لے آنا جیسا
بِعِيسَى كَمَا ظَنُّوا فِي مَعْنَى الْآيَةِ الْمَذْكُورَةِ کہ آیت مذکورہ کے بارہ میں ان کا خیال ہے تو تم ان کے
فَأَنْتَ تَعْلَمُ حَقِيقَةً إِيْمَانِهِمْ ، لَا حَاجَةً إِلَى ایمان کی حقیقت کو جانتے ہو اس کے ذکر کرنے کی
التَّذْكِرَةِ۔ وَتَعْلَمُ أَنَّ أَفْوَاجًا مِنَ الْيَهُودِ ضرورت نہیں۔ نیز تم یہ بھی جانتے ہو کہ فوج در فوج یہودی
قَدْ مَا تُوْا وَلَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ، فَلَا تُحَرِّفُ كَلَام فوت ہو چکے ہیں اور وہ مسیح پر ایمان نہیں لائے تھے۔ پس
اللهِ لِعَقِيدَةٍ هِيَ بَاطِلَةٌ بِالْبَدَاهَةِ وَقَدْ قَالَ تو اس عقیدہ کی خاطر جو بالبداہت باطل ہے اللہ کے کلام
الله تَعَالَى وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء میں تحریف نہ کر ۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ
إلى يَوْمِ الْقِيمَةِ فَكَيْفَ الْعَدَاوَةُ بَعْدَ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ پھر ایمان لانے
الْإِيمَانِ بِعِيسَى أَلَمْ يَبْقَ فِي رَأْسِكُمْ کے بعد سیح سے عداوت کیسی۔ کیا تمہارے سروں میں ذرا
ذَرَّةٌ مِنَ الْفِطْنَةِ أَلَيْسَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ رَدُّ بھی سمجھ نہیں رہی ۔ کیا اس آیت میں ان تمام لوگوں کا
عَلَى مَنْ زَعَمَ أَنَّ جَمِيعَ فِرَقِ الْيَهُودِ رو نہیں ہے جو گمان کرتے ہیں کہ تمام فرقہائے یہود
يُؤْمِنُونَ بِعِيسَى فَمَا لَكُمْ تُخَالِفُونَ حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لے آئیں گے۔ پس
النَّصَّ الَّذِي هُوَ أَظْهَرُ وَأَجْلى ؛ فَأَيُّ آيَةٍ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم ایک ایسی نص کی مخالفت کرتے ہو
بَقِيَتْ فِي أَيْدِيكُمْ بِهَا تَتَمَشَكُونَ جو نہایت واضح اور روشن ہے تمہارے پاس وہ کونسی آیت
(الاستفتاء، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۷۲، ۶۷۳) ہے جس سے تم یہ استدلال کرتے ہو۔ ( ترجمہ از مرتب )
ہمارے مخالف اس آیت کو پیش کیا کرتے ہیں اور کہا کرتے ہیں کہ مسیح کی موت سے پہلے تمام اہل کتاب
مومن ہو جائیں گے۔ ان کو اتنا معلوم نہیں کہ موتہ کی ضمیر اس طرف نہیں جاتی۔ تفسیر مظہری میں اس آیت
پر خوب بحث کی گئی ہے اور انہوں نے دوسری قرأت قبل موتہم کی لکھی ہے اور ابوہریرہ کی حدیث جو
اس کی تائید میں مخالف پیش کرتے ہیں اس پر بھی جرح کی گئی ہے۔ خود انہوں نے مانا ہے کہ ابو ہریرہ کی
درایت ٹھیک نہیں ۔
؟
علاوہ بریں یہ معنی قرآن شریف کے صریح مخالف ہیں اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام
ہی کو مخاطب کر کے فرمایا ہے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ - اب تک اس
آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ منکرین کا وجود قیامت تک رہے گا کیونکہ اگر منکرین ہی کا وجود نہیں تو پھر
غلبہ کیسا؟ پھر دوسری جگہ فرمایا وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ اور پھر تیسری جگہ فرمایا
فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ۔ ان سب آیتوں پر یکجائی نظر کرنے کے بعد یہ بات
بالکل صاف ہو جاتی ہے کہ کل فرقے باقی رہیں گے یہ کہنا کہ کل مسلمان ہو جائیں گے غلط ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲)
وَ رُسُلًا قَدْ قَصَصْنَهُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَ رُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ وَ
كَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا رُسُلًا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ
عَلَى اللهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
کیا ہم یہ گمان کر سکتے ہیں کہ پہلی امتوں پر تو خدا تعالیٰ کا رحم تھا اس لئے اس نے توریت کو بھیج کر پھر
ہزار ہا رسول اور محدث توریت کی تائید کے لئے اور دلوں کو بار بار زندہ کرنے کے لئے بھیجے لیکن یہ امت مورد
غضب تھی اس لئے اس نے قرآن کریم کو نازل کر کے ان سب باتوں کو بھلا دیا اور ہمیشہ کے لئے علماء کو ان کی
عقل اور اجتہاد پر چھوڑ دیا اور حضرت موسیٰ کی نسبت تو صاف فرمایا وَ كَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا رُسُلًا
مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا یعنی
خدا موسیٰ سے ہمکلام ہوا اور اس کی تائید اور تصدیق کے لئے رسول بھیجے جو مبشر اور مندر تھے تا کہ لوگوں کی
کوئی حجت باقی نہ رہے اور نبیوں کا مسلسل گروہ دیکھ کر توریت پر دلی صدق سے ایمان لاویں۔ اور فرمایا
وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَهُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَ رُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ یعنی ہم نے بہت سے رسول بھیجے
اور بعض کا تو ہم نے ذکر کیا اور بعض کا ذکر بھی نہیں کیا لیکن دین اسلام کے طالبوں کے لئے وہ انتظام نہ کیا گویا
جو رحمت اور عنایت باری حضرت موسیٰ کی قوم پر تھی وہ اس امت پر نہیں ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ ہمیشہ
امتداد زمانہ کے بعد پہلے معجزات اور کرامات قصہ کے رنگ میں ہو جاتے ہیں اور پھر آنے والی نسلیں اپنے
گروہ کو ہر یک امر خارق عادت سے بے بہرہ دیکھ کر آخر گذشتہ معجزات کی نسبت شک پیدا کرتی ہیں پھر جس
حالت میں بنی اسرائیل کے ہزار ہا انبیاء کا نمونہ آنکھوں کے سامنے ہے تو اس سے اور بھی بید لی اس امت کو
پیدا ہو گی اور اپنے تئیں بد قسمت پا کر بنی اسرائیل کو رشک کی نگہ سے دیکھیں گے یا بد خیالات میں گرفتار ہو کر
ان کے قصوں کو بھی صرف افسانجات خیال کریں گے اور یہ قول کہ پہلے اس سے ہزار ہا انبیاء ہو چکے اور
معجزات بھی بکثرت ہوئے اس لئے اس امت کو خوارق اور کرامات اور برکات کی کچھ ضرورت نہیں تھی لہٰذا
خدا تعالیٰ نے ان کو سب باتوں سے محروم رکھا۔ یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں جنہیں وہ لوگ منہ پر لاتے ہیں
جن کو ایمان کی کچھ بھی پرواہ نہیں ورنہ انسان نہایت ضعیف اور ہمیشہ تقویت ایمان کا محتاج ہے اور اس راہ
میں اپنے خود ساختہ دلائل کبھی کام نہیں آسکتے جب تک تازہ طور پر معلوم نہ ہو کہ خدا موجود ہے ہاں جھوٹا ایمان
جو بدکاریوں کو روک نہیں سکتا نقلی اور عقلی طور پر قائم رہ سکتا ہے اور اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ دین کی تکمیل اس
بات کو مستلزم نہیں جو اس کی مناسب حفاظت سے بکلی دستبردار ہو جائے مثلاً اگر کوئی گھر بنادے اور اس کے
تمام کمرے سلیقہ سے طیار کرے اور اس کی تمام ضرورتیں جو عمارت کے متعلق ہیں باحسن وجہ پوری
کر دیوے اور پھر مدت کے بعد اندھیریاں چلیں اور بارشیں ہوں اور اس گھر کے نقش و نگار پر گرد و غبار بیٹھ
جاوے اور اس کی خوبصورتی چھپ جاوے اور پھر اس کا کوئی وارث اس گھر کو صاف اور سفید کرنا چاہے مگر
اس کو منع کر دیا جاوے کہ گھر تو مکمل ہو چکا ہے تو ظاہر ہے کہ یہ منع کرنا سراسر حماقت ہے افسوس کہ ایسے
اعتراضات کرنے والے نہیں سوچتے کہ تکمیل شے دیگر ہے اور وقتا فوقتا ایک مکمل عمارت کی صفائی کرنا یہ اور
بات ہے۔ یہ یادر ہے کہ مجد دلوگ دین میں کچھ کمی بیشی نہیں کرتے ہاں گمشدہ دین کو پھر دلوں میں قائم کرتے
ہیں اور یہ کہنا کہ مجددوں پر ایمان لانا کچھ فرض نہیں خدا تعالیٰ کے حکم سے انحراف ہے کیونکہ وہ فرماتا ہے و
مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ یعنی بعد اس کے جو خلیفے بھیجے جائیں پھر جو شخص ان کا منکر رہے وہ
فاسقوں میں سے ہے۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۳، ۳۴۴)
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ ظَلَمُوا لَمْ يَكُنِ اللهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمُ
طَرِيقًا إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
باطنی بشارتوں کی طرف اشارہ فرما کر کہا۔ کافر اور مشرک کہ جو شرک اور کفر پر مریں ۔ ان کے گناہ نہیں
بخشے جائیں گے اور خدا ان کو ان کے کفر کی حالت میں اپنی معرفت کا راہ دکھلائے گا۔ ہاں جہنم کا راہ دکھلائے
گا جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ ( براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
يأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِنْ رَبِّكُمْ فَامِنُوا خَيْرًا لَكُمْ وَإِنْ
تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا
یعنی اے لو گو حق اور ضرورت حقہ کے ساتھ تمہارے پاس یہ نبی آیا ہے۔
( نور القرآن نمبرا ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴)
اے لوگو ! تمہارے پاس رسول حق کے ساتھ آیا ہے پس تم اس رسول پر ایمان لاؤ۔ تمہاری بہتری اسی
میں ہے اور اگر تم کفر اختیار کرو تو خدا کو تمہاری کیا پروا ہے۔ زمین و آسمان سب اسی کا ہے اور سب اس کی
اطاعت کر رہے ہیں اور خدا علیم اور حکیم ہے۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۱، ۱۳۲)