سورة النَّاس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يَاهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ إِنَّمَا
الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللهِ وَ كَلِمَتُهُ الْقِهَا إِلَى مَرْيَمَ وَ رُوحُ
مِنْهُ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَا تَقُولُوا ثَلَثَهُ انْتَهُوا خَيْرًا لَكُمْ إِنَّمَا اللَّهُ
اله وَاحِدٌ سُبْحَنَةً أَنْ يَكُونَ لَهُ وَلَدٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَ
كَفَى بِاللهِ وَكِيلًا
اس جگہ خدائے تعالیٰ نے روح کا نام کلمہ رکھا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ در حقیقت تمام ارواح
کلمات اللہ ہی ہیں جو ایک لا یدرک بھید کے طور پر جس کی تہ تک انسان کی عقل نہیں پہنچ سکتی روحیں بن گئی
ہیں۔ اسی بناء پر اس آیت کا مضمون بھی ہے كَلِمَةُ الْقُهَا إِلى مَرْيَمَ ۔ اور چونکہ یہ ستر ربوبیت ہے اس
لئے کسی کی مجال نہیں کہ اس سے بڑھ کر کچھ بول سکے کہ کلمات اللہ ہی بحکم و باذن ربی لباس روح کا پہن لیتے
ہیں اور ان میں وہ تمام طاقتیں اور قوتیں اور خاصیتیں پیدا ہو جاتی ہیں جو روحوں میں پائی جاتی ہیں اور پھر
چونکہ ارواح طیبہ فنافی اللہ ہونے کی حالت میں اپنے تمام قوی چھوڑ دیتی ہیں اور اطاعت الہی میں فانی ہو جاتی
ہیں تو گویا پھر وہ روح کی حالت سے باہر آ کر کلمتہ اللہ ہی بن جاتی ہیں جیسا کہ ابتدا میں وہ کلمتہ اللہ تھیں۔ سو کلمہ
اللہ کے نام سے ان پاک روحوں کو یاد کرنا ان کے اعلیٰ درجہ کے کمال کی طرف اشارہ ہے سو انہیں نور کا لباس
ملتا ہے اور اعمال صالحہ کی طاقت سے اُن کا خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۳، ۳۳۴)
إِنْ كُنْتُمْ تَظُنُّونَ أَنَّ الْقُرْآنَ صَدَّقَ اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ قرآن تمہارے قول کی
قَوْلَكُمْ وَأَعَانَ، وَقَالَ فِي شَأْنِ عِيسَی تصدیق کرتا اور تمہیں مدد دیتا ہے اور عیسیٰ کے بارہ میں کہا
وَرُوْحٌ مِنْهُ وَقَبِلَ أَنَّهُ خَرَجَ مِن لَّدُنْهُ، فَمَا ہے کہ وہ اُس سے رُوح ہے اور اس بات کو قبول کر لیا ہے
هُذَا إِلَّا جَهْلْ صَرِيحٌ وَوَهُمْ قَبِيحٌ وَخَطَأً کہ وہ اس نکلا ہے تو یہ خیال تمہارا صریح جہل اور مکروہ
مُّبِينٌ ثُمَّ إِنْ فُرِضَ أَنَّ قَوْلَهُ تَعَالیٰ وہم ہے اور کھلا کھلا خطا ہے۔ پھر اگر ہم فرض کر لیں کہ
وَرُوْحٌ مِنْهُ يَزِيدُ شَأْنَ ابْنَ مَرْيَمَ، رُوحٌ مِنْهُ کا لفظ حضرت عیسی کی شان بڑھاتا ہے اس کو
وَيَجْعَلُهُ ابْنَ اللَّهِ وَأَعْلَى وَأَكْرَمَ ، فَيَجِبُ أَنْ ابن اللہ اور بلند تر ٹھہراتا ہے۔ سو اس سے لازم آتا ہے کہ

يَكُونَ مَقَامَ آدَمَ أَرْفَعَ مِنْهُ وَأَعْظَمَ، حضرت آدم کا مقام حضرت مسیح سے زیادہ بلند ہو اور پہلا
وَيَكُونُ آدَمَ أَوَّلَ أَبْنَاء رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَإِنَّ بیٹا خدا تعالیٰ کا حضرت آدم ہی ہو کیونکہ حضرت آدم کی
فِي شَأْنِ ادَمَ بَيَانُ أَكْبَرُ مِنْ شَأْنِ عِيسَی شان میں حضرت عیسی کی نسبت زیادہ تعریف بیان کی گئی
فَتَفَكَّرُ فِي آيَةٍ فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ وَتَدَبَّرُ كَأُولِی ہے سو عقلمندوں کی طرح لفظ فَقَعُوا لَهُ سَجِدِین میں غور کر
اللهى، وَفَكَّرْ فِي لَفْظِ خَلَقْتُ بِيَدِی وَلَفْظ اور پھر اس لفظ میں غور کر جو خَلَقْتُ بِيَدَی اور سَوَيْتُه
سَوَيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي وَأَلْفَاظِ أُخْرَى اور نَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحی ہے اور دوسرے لفظوں کو بھی
لِيَظْهَرَ عَلَيْكَ جَلَالَةُ آدَمَ وَشَأْنُهُ الْأَعْلى سوچ تا کہ تیرے پر حضرت آدم کی شان اعلیٰ ظاہر ہو
فَإِنَّ مَنْطَقَ الْآيَةِ يَدُلُّ عَلَى أَنَّ رُوحَ الله کیونکہ منطوق آیت کا دلالت کرتا ہے کہ روح اللہ آدم میں
نَزَلَ فِي آدَمَ بِنُزُولِ أَجْلى، حَتَّى جَعَلَهُ مَسْجُودَ اُترا تھا اور وہ اُتر نا بہت روشن تھا یہاں تک کہ آدم ملائکہ کا
الْمَلَائِكَةِ وَمَظْهَرَ تَجَلِّيَاتٍ وَأَقْرَبَ إِلَى الله سجدہ گاہ شہرا اور تجلیات عظمی کا مظہر بنا اور خدائے غنی سے
الْأَغْنى وَأَعْلَمَ وَأَفْضَلَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ بہت قریب ہوا اور افضل ٹھہرا اور خدا تعالیٰ کا خلیفہ بنا مگر وہ
أَجْمَعِينَ، وَخَلِيفَةَ اللهِ عَلَى الْأَرْضِينَ وَأَمَّا آیت جو حضرت عیسی کی شان میں نازل ہوئی ہے سو وہ اس
الْآيَةُ الَّتِي نَزَلَتْ فِي شَأْنِ عِيسَى فَمَا تَجْعَلُه کو کچھ بہت اونچا نہیں بناتی اور نہ زیادہ پاک اور صاف
أَرْفَعَ وَأَعْلَى وَلَا أَصْفَى وَأَزْكَى بَلْ يَثْبُتُ بناتی ہے بلکہ اس سے تو صرف اس قدر ثابت ہوتا ہے کہ
مِنْهُ أَنَّ عِيسَى رُوْحٌ مِنَ اللهِ وَعَبْدُهُ الْعَاجِزُ حضرت عیسی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک روح ہیں جیسا
كَأَشْيَاءَ أُخْرِى وَمِنَ الْمَخْلُوقِيْنَ مَا سَجَدَهُ کہ دوسری چیزیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور ثابت
إِبْلِيسُ، بَلْ أَمَرَهُ أَنْ يَسْجُدَ لَهُ، وَمَعَ ذَلِكَ ہوتا ہے کہ وہ مخلوق ہے شیطان نے اس کو سجدہ نہ کیا بلکہ
جَرَّبَهُ ذُلِكَ الْخَبِيْتُ، وَسَجَدَ لِآدَمَ الْمَلَائِكَةُ چاہا کہ وہ شیطان کو سجدہ کرے۔ اور اس کا امتحان لیا اور
كُلُّهُمْ أَجْمَعِينَ وَإِنَّ آدَمَ أَنْبَأَ الْمَلَائِكَةَ آدم کو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا اور آدم نے فرشتوں کو
بِأَسْمَاءِ سَائِرِ الْأَشْيَاءِ ، فَقَبَتَ أَنَّهُ أَعْلَمُ تمام چیزوں کے نام بتلائے پس ثابت ہوا کہ وہ ان سے
وَسِرُّهُ مُحِيطٌ عَلَى الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ ، وَلكِنْ زیادہ عالم تھا اور اُس کا سر تمام کائنات پر محیط تھا مگر
عِيسَى أَقَرَّ بِأَنَّهُ لَا يَعْلَمُ السَّاعَةُ، وَأَشَارَ إِلى حضرت عیسی نے تو اقرار کیا کہ اس کو قیامت کا علم نہیں
ل الحجر : ٣٠

أَنَّ الْمَلَائِكَةَ قَدْ فَاقُوهُ عِلْمًا وَأَكْمَلُوا کہ کب آئے گی اور یہ بھی اشارہ کیا کہ ملائک اس سے
الْخَوْفَ وَالطَّاعَةَ، فَتَفَكَّرُوا فِي هَذَا وَلَا علم اور طاعت میں افضل ہیں سو اس بات کو سوچو اور
تَمْشُوا كَقَوْمٍ عَمِيْنَ ثُمَّ إِذَا دَفَقْتَ النَّظْرَ اندھوں کی طرح مت چلو پھر اگر تو غور سے دیکھے اور
أَوْ أَمْعَنْتَ فِيمَا حَضَرَ ، فَيَظْهَرُ عَلَيْكَ أَنَّ قَوْلَهُ واقعات موجودہ میں غور کرے تو تیرے پر ظاہر ہوگا کہ
تَعَالَى رُوْحٌ مِنْهُ يُشَابِهُ قَوْلَهُ تَعَالَى الله جل شانہ کا یہ قول کہ رُوحَ مِنْهُ ایسا ہی قول ہے جیسا
جَمِيعًا مِنْهُ فَمِنَ الْغَبَاوَةِ أَنْ تُثْبِتَ مِنْ کہ اس کا دوسرا قول ۔ سو بڑی نادانی کی بات ہے کہ
لَفْظِ رُوْحٌ مِنْهُ أُلُوهِيَّةَ عِيسَى، وَلَا تُقِرَّ مِنْ رُوحٌ مِنْهُ کے لفظ سے حضرت عیسیٰ کی خدائی تو ثابت
لَفْظِ جَمِيعًا مِنْهُ بِالْوَهِيَّةِ أَرْوَاحِ الْكِلابِ کرے اور جَمِيعًا مِنْہ کے لفظ سے کتوں اور بلیوں اور
وَالْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ وَأَشْيَاءَ أُخْرَى، فَإِنَّ سوروں اور دوسری چیزوں کی خدائی کا اقرار نہ کرے
مَنْطُوقَ الْآيَةِ يَشْهَدُ عَلَى أَنَّهَا جَمِيعًا مِنْهُ، کیونکہ منطوق آیت کا دلالت کر رہا ہے ہر ایک چیز میں
فَمُتْ مِنَ النَّدَامَةِ إِنْ كُنْتَ مِنَ داخل ہے یعنی تمام ارواح وغیرہ خدا سے ہی نکلے
الْمُسْتَحْيِينَ وَتَفَكَّرُوا يَا مَعْشَرَ النَّصَارَی ہیں پس اب ندامت سے مر جا اگر کچھ شرم ہے اور
أَلَيْسَ فِيكُمْ رَجُلٌ مِنَ الْمُتَفَكِّرِينَ؟ اے نصرانی لوگو! اس میں غور کرو کیا تم میں کوئی بھی غور
وَلَيْسَ لَكَ أَنْ تَرْفَعَ فِي جَوَابِنَا الصَّوْتَ وَإِنْ کرنے والا نہیں ہے اور بھی ممکن نہیں جو تو ہمارا جواب
تَلاقِي مِنْ فِكْرِكَ الْمَوْتَ، فَإِنَّ مَثَلَ دے سکے اگر چہ اسی فکر میں مر جائے کیونکہ جھوٹا آدمی
الْكَاذِبِ كَخُذْرُوفٍ مُدَحْرَجٍ وَلَا قَرَارَ لَهُ ایک گیند کی طرح گردش میں ہوتا ہے اور سچوں کے
سامنے اس کو قرار نہیں ۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
عِنْدَ الصَّادِقِينَ
نور الحق حصہ اول ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۳۵ تا ۱۳۷ )
لوگوں نے کلمۃ اللہ کے لفظ پر جو سیح کی نسبت آیا ہے سخت غلطی کھائی ہے اور مسیح کی کوئی خصوصیت سمجھی ہے
حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے ہر انسان جب نفسانی ظلمتوں اور گندگیوں اور تیرگیوں سے نکل آتا ہے اس وقت وہ
کلمتہ اللہ ہوتا ہے ۔ یاد رکھو ہر انسان کلمتہ اللہ ہے کیونکہ اس کے اندر روح ہے جس کا نام قرآن شریف میں
امر ربی رکھا گیا ہے لیکن انسان نادانی اور نا واقعی سے روح کی کچھ قدر نہ کرنے کے باعث اُس کو انواع واقسام
کی سلاسل اور زنجیروں میں مقید کر دیتا ہے اور اس کی روشنی اور صفائی کو خطرناک تاریکیوں اور سیاہ کاریوں کی

وجہ سے اندھا اور سیاہ کر دیتا ہے اور اسے ایسا دھندلا بناتا ہے کہ پتہ بھی نہیں لگتا لیکن جب تو بہ کر کے اللہ تعالیٰ
کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنی نا پاک اور تاریک زندگی کی چادر اتار دیتا ہے تو قلب منور ہونے لگتا ہے اور
پھر اصل مبدا کی طرف رجوع شروع ہوتا ہے یہاں تک کہ تقویٰ کے انتہائی درجہ پر پہنچ کر سارا میل کچیل اُتر
کر پھر وہ کلمۃ اللہ ہی رہ جاتا ہے۔ یہ ایک بار یک علم اور معرفت کا نکتہ ہے ہر شخص اس کی تہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۱)
قرآن شریف اور احادیث میں جو حضرت عیسیٰ کے نیک اور معصوم ہونے کا ذکر ہے اس سے یہ مطلب
نہیں کہ دوسرا کوئی نیک یا معصوم نہیں بلکہ قرآن شریف اور حدیث نے ضرور ٹا یہود کے منہ کو بند کرنے کے
لیے یہ فقرے بولے ہیں کہ یہود نعوذ باللہ مریم کو زنا کار عورت اور حضرت عیسیٰ کو ولد الزنا کہتے تھے اس لیے
قرآن شریف نے ان کا ذب کیا ہے کہ وہ ایسا کہنے سے باز آویں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ صفحه ۸)
مسیح کو جو روح اللہ کہتے ہیں اور عیسائی اس پر ناز کرتے ہیں کہ یہ مسیح کی خصوصیت ہے یہ ان کی صریح
غلطی ہے ان کو معلوم نہیں کہ قرآن شریف میں مسیح پر روح اللہ کیوں بولا گیا ہے اصل بات یہ ہے کہ قرآن که قرآن شریف
نے مسیح ابن مریم پر خصوصیت کے ساتھ بہت بڑا احسان کیا ہے جو ان کا تبریہ کیا ہے۔ بعض نا پاک فطرت
یہودی حضرت مسیح کی ولادت پر بہت ہی نا پاک اور خطرناک الزام لگاتے ہیں اور یہ بھی ہے کہ بعض ولد اس
قسم کے ہوتے ہیں کہ شیطان ان کی پیدائش میں شریک ہو جاتا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح اور
حضرت مریم کے دامن کو ان اعتراضوں سے پاک کرنے کے لیے اور اس اعتراض سے بچانے کے لیے جو
ولد شیطان کا ہوتا ہے قرآن شریف میں روح اللہ کہا۔ اس سے خدائی ثابت کرنا حماقت ہے۔ کیونکہ دوسری
جگہ حضرت آدم کے لیے نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِی بھی تو آیا ہے یہ صرف تبریہ کیا ہے لیکن جو لوگ اس حقیقت
سے واقف نہیں ہیں وہ ان سے بحث خاک کریں گے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۷)
حضرت عیسیٰ کو اللہ تعالیٰ نے کلمۃ اللہ خصوصیت سے کیوں کہا اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کی ولادت پر لوگ
بڑے گندے اعتراض کرتے تھے اس واسطہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو ان الزاموں سے بری کرنے کے لیے فرمایا
کہ وہ توکلمتہ اللہ ہیں اُن کی ماں بھی صدیقہ ہے یعنی بڑی پاک باز اور عفیفہ ہے ورنہ یوں تو کلمۃ اللہ ہر شخص ہے
اُن کی خصوصیت کیا تھی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلمے اتنے ہیں کہ وہ ختم نہیں ہو ئے ہو سکتے ۔ انہی

اعتراضوں سے ہی بری کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے اُن کو کہا کہ وہ شیطان کے مس سے پاک ہیں ورنہ کیا
دوسرے انبیاء شیطان کے ہاتھ سے مس شدہ ہیں جو نعوذ باللہ دوسرے الفاظ میں یوں ہے کہ ان پر شیطان کا
تسلط ہوتا ہے اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ شیطان کو کسی معمولی انسان پر بھی تسلط نہیں ہوتا تو انبیاء پر کس طرح
ہو سکتا ہے۔ اصل وجہ یہی تھی کہ ان پر بڑے اعتراض کیے گئے تھے اسی واسطے ان کی بریت کا اظہار فرمایا
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَفَرَ سُلَیمن کوئی کہے کہ کیا انبیاء بھی کافر ہوا کرتے ہیں ۔ نہیں ایسا نہیں لوگوں
نے ان پر اعتراض کیا تھا کہ وہ بت پرست ہو گئے تھے ایک عورت کے لیے۔ اُس اعتراض کا جواب دیا ۔ یہی
حال ہے حضرت عیسیٰ کے متعلق ۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱، ۱۲)
ان کلمہ اس لیے کہا گیا تھا کہ یہود ان کو نا جائز ولادت قرار دیتے تھے ورنہ کیا دوسرے انبیاء کلمۃ اللہ نہ
تھے اسی طرح مریم علیہا السلام کو صدیقہ کہا گیا اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اور عورتیں صدیقہ نہ تھیں یہ بھی اسی
لیے کہا کہ یہودی ان پر تہمت لگاتے تھے تو قرآن نے اُس تہمت کو دور کیا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱)
اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح کو رُوح منه فرمانے سے اصلی مطلب یہ ہے کہ تا ان تمام اعتراضات کا جواب
دیا جاوے جو اُن کی ولادت کے متعلق کیے جاتے ہیں۔ یا د رکھو ولادت دو قسم کی ہوتی ہے ایک ولادت تو وہ
ہوتی ہے کہ اُس میں روح الہی کا جلوہ ہوتا ہے اور ایک وہ ہوتی ہے کہ اس میں شیطانی حصہ ہوتا ہے جیسا کہ
قرآن شریف میں بھی آیا ہے کہ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ یہ شیطان کو خطاب ہے۔ غرض خدا تعالیٰ
نے رُوح منه فرما کر یہودیوں کے اس اعتراض کو رد کیا ہے جو وہ نعوذ باللہ حضرت مسیح کی ولادت کو نا جائز
ٹھہراتے تھے۔ رُوح منہ کہہ کر صاف کر دیا کہ ان کی ولادت پاک ہے
یہودی تو ایسے بے باک اور دلیر تھے کہ اُن کے منہ پر بھی اُن کی ولادت پر حملہ کرتے تھے۔ حدیث
شریف میں آیا ہے کہ وہ مس شیطان سے پاک ہے اس میں بھی اسی کی تصدیق ہے ورنہ تمام انبیاء اور صلحا
مس شیطان سے پاک ہوتے ہیں ۔ حضرت مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں۔ ان کی صراحت اس واسطے کی ہے
کہ ان پر ایسے ایسے اعتراض ہوئے اور کسی نبی پر چونکہ اعتراض نہیں ہوئے ۔ اس لیے اُن کے کے ۔ لیے صراحت
کی ضرورت بھی نہ پڑی دوسرے نبیوں یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایسے الفاظ ہوتے تو یہ بھی ایک
قسم کی توہین ہے کیونکہ اگر ایک مسلم و مقبول نیک آدمی کی نسبت کہا جاوے کہ وہ تو زانی نہیں یہ اُس کی ایک

رنگ میں ہتک ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو خود اہلِ مکہ تسلیم کر چکے ہوئے تھے کہ وہ مسن شیطان سے پاک ہے تب ہی
تو آپ کا نام اُنہوں نے امین رکھا ہوا تھا اور آپ نے ان پر تحدی کیا کہ قَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا۔ پھر کیا
ضرورت تھی کہ آپ کی نسبت بھی کہا جاتا۔ یہ الفاظ حضرت مسیح کی عزت کو بڑھانے والے نہیں ہیں اُن کی
برات کرتے ہیں اور ساتھ ہی ایک کلنگ کا بھی پتہ دے دیتے ہیں کہ اُن پر الزام تھا۔
یا د رکھو کہ کلمہ اور روح کا لفظ عام ہے حضرت مسیح کی کوئی خصوصیت اس میں نہیں ہے يُؤْمِنُ بِاللهِ
و کلمتہ اب اللہ تعالیٰ کے کلمات تو لا انتہا ہیں۔ اور ایسا ہی صحابہ کی تعریف میں آیا ہے أَيَّدَهُم بِرُوحِ مِنْهُ
پھر مسیح کی کیا خصوصیت رہی ۔
حضرت مسیح کی ماں کی نسبت جو صدیقہ کا لفظ آیا ہے یہ بھی دراصل رفع الزام ہی کے لیے آیا ہے۔ یہودی
جو معاذ اللہ ان کو فاسقہ فاجرہ ٹھہراتے تھے قرآن شریف نے صدیقہ کہہ کر اُن کے الزاموں کو دور کیا ہے کہ وہ
صدیقہ تھیں ۔ اس سے کوئی خصوصیت اور فخر ثابت نہیں ہوتا اور نہ عیسائی کچھ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ بلکہ ان کو تو یہ
امور پیش بھی نہیں کرنے چاہئیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸)
ہم بھی تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کو میں شیطان سے پاک سمجھتے اور دوسرے نبیوں کی ارواح
کی طرح اس کی روح کو بھی رُوحٌ مِنْهُ مانتے ہیں ۔ اور يُؤْمِنُ بِاللهِ و کلمتہ پر یقین رکھتے ہیں مگر اس سے
حضرت عیسی علیہ السلام کی دوسرے انبیاء سے کوئی فضیلت تو ثابت نہیں ہو سکتی۔ آپ ہی بتائیں کہ ہر ایک
شخص روح مِنْهُ ہوتا ہے یا سی اور طرف سے؟ سب ارواح خدا تعالیٰ کی مخلوق اور اسی کی طرف سے ہوتی
ہیں نہ کہ کسی اور طرف سے ۔ ہاں اس میں ایک لطیف اشارہ بھی ہے اور وہ یہ کہ فاسقوں فاجروں کی ارواح کو
بسبب ان کے فسق و فجور اور شرک کی گندگی کے رُوح منہ نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ روح الشیطان ہوتے ہیں جیسے
فرمایا اللہ تعالیٰ (نے) وَ شَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلَادِ اور اس طرح سے ہم مانتے ہیں کہ بعض روح
الشیطان ہوتے ہیں اور بعض روح منہ ہوتے ہیں بعض آدمی ایسے خراب ہوتے ہیں کہ وہ نہایت ہی خبیث
الفطرت اور شیطان خصلت ہوتے ہیں ان سے توقع ہی نہیں ہو سکتی کہ وہ کبھی رجوع الی اللہ کر سکیں۔ ایسے
لوگوں پر رُوحَ مِنْهُ کا لفظ نہیں بولا جاتا بلکہ وہ روح الشیطان ہوتے ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر جو

رُوحٌ مِنْهُ یا کلمہ کا لفظ بولا گیا ہے تو وہ بطور ذب اور دفع کے ہے۔ اور اس الزام کو دور کیا گیا ہے جو ان پر
لگایا گیا تھا ورنہ کل راستباز اور نیکو کار لوگ رُوحَ مِنْہ ہی ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اگر بے باپ پیدا ہونا
دلیل الوہیت اور امنیت ہے تو پھر حضرت آدم علیہ السلام بدرجہ اولی اس کے مستحق ہیں ۔ کیونکہ نہ ان کی
ماں ہے نہ باپ ۔
الحکم جلدا انمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶)
( فَامِنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ ۔۔۔۔۔ إِنَّمَا الله الله وَاحِدٌ ) سو تم خدا اور اُس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور یہ
مت کہو کہ تین ہیں باز آجاؤ یہی تمہارے لیے بہتر ہے۔
براہین احمد یہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
( إِنَّمَا اللهُ اللَّهُ وَاحِدٌ ۔۔۔۔۔ وَ كَفَى بِاللهِ وَكِيلًا ( خدا هر یک نقصان سے پاک ہے وہ تو غنی اور بے نیاز وہ
ہے جس کو کسی کی حاجت نہیں جو کچھ آسمان وزمین میں ہے سب اُسی کا ہے۔ کیا تم خدا پر ایسا بہتان لگاتے ہو
جس کی تائید میں تمہارے پاس کسی نوع کا علم نہیں۔ خدا کیوں بیٹوں کا محتاج ہونے لگا وہ کامل ہے اور فرائض
الوہیت کے ادا کرنے کے لیے وہ ہی اکیلا کافی ہے کسی اور منصوبہ کی حاجت نہیں ۔
براہین احمدیہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانَ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا
اے لوگو تمہارے پاس یہ یقینی برہان پہنچی ہے اور ایک کھلا نور تمہاری طرف ہم نے اُتارا ہے۔
( نور القرآن نمبر ا ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴)
اے لوگو! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک کھلا کھلا نور ہے جو تمہاری
طرف اُتارا گیا ہے۔
(کرامات الصادقين، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی