سورة الفُرقان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عوام الناس دولے شاہ کا چوہا کہا کرتے ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ اگر چہ اس کی تعلیم و تربیت میں کیسی ہی کوشش و محنت
کی جائے اور خواہ کیسا ہی کوئی بڑا فلاسفر اس کا اتالیق بنایا جاوے لیکن تب بھی وہ اس فطرتی حد سے جو خدا نے
اس کے لئے مقرر کر دی ہے زیادہ ترقی کرنے پر قادر نہیں ہوگا۔ کیونکہ وہ باعث تنگی دائرۂ قابلیت ان مراتبہ
عالیہ تک ہر گز پہنچ نہیں سکتا جن تک ایک وسیع القوئی آدمی پہنچ سکتا ہے۔ یہ ایسا بد یہی مسئلہ ہے کہ میں باور نہیں
کر سکتا کہ کوئی عاقل عاقل اس میں غور کر کے پھر اس سے منکر رہے۔ ہاں جو شخص ربقہ عقل سے قطعا منخلع ہوا گر وہ
منکر ہو تو کچھ تعجب نہیں ۔ ظاہر ہے کہ اگر تفاوت فی العقول نہ ہو تو فہم علوم میں کیوں اختلاف پایا جاوے۔
کیوں بعض اذہان بعضوں پر سبقت لے جائیں ۔ حالانکہ جو لوگ تعلیم و تربیت کا پیشہ رکھتے ہیں وہ اس امر کو
خوب سمجھتے ہوں گے کہ بعض طالب العلم ایسے ذکی الطبع ہوتے ہیں کہ ادنی رمز اور اشارت سے مطلب کو
پا جاتے ہیں۔ بعض ایسے بیدار مغز کہ خود اپنی طبع سے عمدہ عمدہ باتیں نکالتے ہیں اور بعضہ اور بعضوں کی طبیعتیں اصل
فطرت سے کچھ ایسی غبی و بلید واقع ہوتی ہیں کہ ہزار تم اُن سے مغز زنی کرو کیسا ہی کھول کر سمجھاؤ بات کو نہیں
سمجھتے اور اگر تعب شدید کے بعد کچھ سمجھے بھی تو پھر حافظہ ندارد۔ ایسے جلد بھولتے ہیں جیسے پانی کا نقش مٹ
جاتا ہے۔ اسی طرح قومی اخلاقیہ اور انوار قلبیہ میں بغایت درجہ تفاوت پایا جاتا ہے۔ ایک ہی باپ کے دو
بیٹے ہوتے ہیں اور ایک ہی استاد سے تربیت پاتے ہیں پر کوئی ان میں سے سلیم الطبع اور نیک ذات نکلتا ہے
اور کوئی خبیث اور شریر النفس اور کوئی بزدل اور کوئی شجاع اور کوئی غیور اور کوئی بے غیرت کبھی ایسا بھی ہوتا
ہے کہ شریر النفس بھی وعظ ونصیحت سے کسی قدر صلاحیت پر آجاتا ہے کبھی بزدل بھی بوجہ کسی نفسانی طمع کے
کچھ دلیری ظاہر کرتا ہے جس سے کم تجربہ آدمی اس غلطی میں پڑ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی اصلیت کو چھوڑ دیا
ہے لیکن ہم بار بار یاد دلاتے ہیں کہ کوئی نفس اپنی قابلیت کی حد سے آگے قدم نہیں رکھتا۔ اگر کچھ ترقی کرتا ہے
تو اسی دائرے کے اندر اندر کرتا ہے جو اس کی فطرتی طاقتوں کا دائرہ ہے۔ بہت سے کم فہم لوگوں نے یہ دھوکا
کھایا ہے کہ قومی فطرتیہ بذریعہ ریاضات مناسبہ اپنے پیدائشی اندازے سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔اس سے
بھی زیادہ تر مہمل اور دور از عقل عیسائیوں کا قول ہے کہ صرف مسیح کو خدا ماننے سے انسان کی فطرت منقلب
ہو جاتی ہے اور گو کیسا ہی کوئی من حیث الخلقت قوی سبعیہ یا قومی شہویہ کا مغلوب ہو۔ یا قوت عقلیہ میں ضعیف
ہو۔ وہ فقط حضرت عیسیٰ کو خدائے تعالیٰ کا اکلوتا بیٹا کہنے سے اپنی جبلی حالت چھوڑ دیتا ہے۔ لیکن یا درکھنا چاہئے
کہ ایسے خیالات انہیں لوگوں کے دل میں اٹھتے ہیں جنہوں نے علوم طبعی اور طبابت میں کبھی غور نہیں کی یا جن کی

آنکھیں فرط تعصب اور مخلوق پرستی سے اندھی ہوگئی ہیں ورنہ طبائع مختلفہ کا مسئلہ یہاں تک ثابت ہے کہ حکماء
نے جب اس بارہ میں تحقیق کی تو متواتر تجربوں سے ان پر یہ امر کل گیا کہ بزدل یا شجاع ہونا اور طبعاً ممسک
ہونا یا سخی ہونا اور ضعیف العقل یا قوی العقل ہونا اور دنی الہمت یا رفیع الہمت ہونا اور بردبار یا مغلوب الغضب
ہونا اور فاسد الخیال یا صالح الخیال ہونا یہ اس قسم کے عوارض نہیں ہیں کہ سرسری اور اتفاقی ہوں بلکہ صانع قدیم
نے بنی آدم کی کیفیت مواد اور کمیت اخلاط اور سینہ اور دل اور کھوپڑی کی وضع خلقت میں مختلف طور پر طرح
طرح کے فرق رکھے ہیں ۔ انہیں فرقوں کے باعث سے افراد انسانی کی قومی اخلاقیہ اور عقلیہ میں فرق بین نظر
آتا ہے۔ اس قدیم رائے کو ڈاکٹروں نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ ان کا بھی یہ قول ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کی
کھو پر یوں کو جب غور سے دیکھا گیا تو ان کی وضع ترکیب ایسی پائی گئی جو اسی فرقہ فاسد الخیال سے مخصوص
ہے۔ بعض یونانیوں نے اس سے بھی کچھ بڑھ کر لکھا ہے۔ بعض گردن اور آنکھ اور پیشانی اور ناک اور
دوسرے کئی اعضاء سے بھی اندرونی حالات کا استنباط کرتے ہیں ۔ بہر حال یہ ثابت ہو چکا ہے اور اس کے
ماننے سے کچھ چارہ نہیں کہ بنی آدم کا خلقی اور عقلی استعدادوں میں فطرتی تفاوت واقع ہے اور ہر یک نفس کسی
قدر صلاحیت کی طرف تو قدم رکھتا ہے۔ مگر اپنی قابلیت کے دائرہ سے زیادہ نہیں ۔
براہینِ احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۸۱ تا ۱۸۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
جب کوئی نشان پاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم کبھی نہیں مانیں گے جب تک ہمیں خود ہی وہ باتیں حاصل نہ
ہوں جو رسولوں کو ملتی ہیں ۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۲)
ذرا غور کرنے سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ جسے خدا تعالیٰ مامور کرتا ہے ضرور ہے کہ اس کے لیے اجتبا اور
اصطفا ہوا اور کچھ نہ کچھ اس میں ضرور خصوصیت چاہیے کہ خدا تعالیٰ کل مخلوق میں سے اسے برگزیدہ کرے ۔
خدا کی نظر خطا جانے والی نہیں ہوتی پس جب وہ کسی کو منتخب کرتا ہے وہ معمولی آدمی نہیں ہوتا قرآن شریف میں
بھی اسی کی طرف اشارہ ہے : اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ -
إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَاتٍ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۱)
جو کچھ تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یعنی دینِ اسلام کا عزت کے ساتھ دنیا میں پھیل جانا اور اس کے روکنے

والوں کا ذلیل اور رسوا ہو جانا یہ وعدہ عنقریب پورا ہونے والا ہے اور تم ہرگز اس کو روک نہیں سکو گے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۴۹ حاشیہ نمبر ۱۱)
قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَكُونُ لَهُ
عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ )
اگر تم بھی کچھ چیز ہو تو اپنے مکان پر فیصلہ کے لیے کوشش کرو اور میں بھی کروں گا پھر تم دیکھو گے کہ خدا کس
کے ساتھ ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۹ حاشیه )
اس وقت خود اسلام میں کئی فرقے موجود ہیں جو کہ ایک دوسرے کی تردید کر رہے ہیں پھر دوسرے
مذاہب کے حملے الگ ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور ہر ایک کا دعوی یہی ہے کہ ہم حق پر ہیں پس ایسی حالت میں فیصلہ کرنا
ایک آسان امر نہیں ہے یا تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کسی کو فہم دے اور رشد عطا کرے اور یا خود انسان جلدی
نہ کرے اور صبر اور دعا سے کام لے تا کہ وقت پر حقیقت کھل جاوے کہ خدا کی تائید اور نصرت کس کے شامل
حال ہے کیونکہ جھوٹے مذہب کے ساتھ اس کی نصرت اور تائید کبھی شامل نہیں ہو سکتی۔ اگر جھوٹے مذہب کی
بھی وہی خاطر خدا کو ہو جو کہ سچے مذہب کی ہوتی ہے تو پھر سچ اور جھوٹ کا امتیاز کرنا محال ہو جائے گا۔ اس
لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسے کہ قرآن شریف میں درج ہے یہ جواب دیا کہ : اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ
اني عَامِل کہ اگر تم لوگوں پر میرا سچا ہونا مشتبہ ہے تو تم بھی اپنی اپنی جگہ عمل کرو میں بھی کرتا ہوں انجام پر
دیکھ لینا کہ خدا کی تائید اور نصرت کس کے شامل حال ہے۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ تم اپنی جگہ کام کرو میں اپنا کام کرتا ہوں عنقریب
تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ سچا کون ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ )
ان کو کہہ کہ تم اپنے طور پر اپنی کامیابی کے لیے عمل میں مشغول رہو اور میں بھی مشغول ہوں پھر دیکھو گے
کہ کس کے عمل میں قبولیت پیدا ہوتی ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۹۵)
قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً

أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أَهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ
اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغَ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
دیکھو سود کا کس قدر سنگین گناہ ہے کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں ۔ سؤر کا کھانا تو بحالت اضطرار جائز رکھا
غَفُورٌ رَّحِیم یعنی جو
ہے۔ چنا چنانچہ فرماتا ہے : فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ
شخص باغی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ غفور و رحیم ہے مگر سود کے لیے نہیں فرمایا کہ
( بدر جلدے نمبر ۵ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ صفحه ۶)
بحالت اضطرار جائز ہے۔
وَ عَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ
شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ ذَلِكَ جَزَيْتُهُمُ
بِبَغْيِهِمْ وَإِنَّا لَصَدِقُونَ
واوو
عیسائی نامہ نگاروں نے بیان کیا ہے کہ اگر انبیاء کی نسبت جرم کا لفظ نہیں آیا تو یہودیوں کی نسبت بھی نہیں
آیا۔ یہ ان کی جہالت کا دوسرا ثبوت ہے یہودیوں کی نسبت کئی جگہ جرم کا لفظ قرآن شریف میں آیا ہے۔ نمونہ
کے لیے صرف تین آیتیں لکھنی کافی ہوں گی ۔ ایک آیت یہ ہے: وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ
وَ مِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ
ذَلِكَ جَزَيْنَهُم بِبَغْيِهِمْ * وَ إِنَّا وَ إِنَّا لَصْدِقُونَ فَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ رَبُّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ وَلَا يُرَدُّ
بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ اس آیت میں یہودیوں کا ذکر ہے جن کی نسبت لفظ مجرمین آیا ہے ۔ دوسری
آیت یہ ہے : وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُم بِالْبَيِّنَتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ
اجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ ( الرُّوم : ۴۸) اس آیت میں گذشتہ انبیاء کے دشمنوں کو مجرم
بیان کیا ہے حضرت مسیح بھی انہیں نبیوں میں شامل ہیں اس لیے ان کے دشمن قرآن شریف کی رو سے مجرم
ٹھہرتے ہیں ۔ اب ہم عیسائی صاحبان سے پوچھتے ہیں کہ آیا یہودی حضرت مسیح کے دشمن تھے یا دوست؟ اگر
وہ آپ کے دوست تھے تو بیشک وہ مجرم نہیں ہیں لیکن اگر وہ آپ کے دشمن تھے تو پھر قرآن شریف کی رو سے
وہ مجرم ٹھہرتے ہیں۔ تیسری آیت یہ ہے : وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ (الفرقان : ٣٢)

اس آیت سے بھی انبیاء کے دشمن مجرمین کے لفظ سے پکارے گئے ہیں اور اس لیے یہودی بھی مجرم ٹھہرتے
ہیں کیونکہ وہ بھی حضرت مسیح علیہ السلام کے جانی دشمن تھے اور آنحضرت کے بھی دشمن تھے۔
عیسائی نامہ نگاروں کو اپنے اس بیہودہ قول سے شرم کرنی چاہیے کہ قرآن شریف میں جرم کا لفظ یہودیوں
کی طرف منسوب نہیں کیا گیا۔ ان کا یہ قول بھی ایسا ہی بیہودہ ہے جیسا کہ ان کا پہلا قول کہ جرم کا لفظ قرآن
شریف میں آیا ہی نہیں ۔ اس سے عیسائی نامہ نگاروں نے صرف اپنی کم علمی کا ہی ثبوت نہیں دیا بلکہ اپنی کم فہمی
کا بھی ثبوت دیا ہے اگر قرآن شریف میں یہودیوں کی نسبت جرم لفظ نہ بھی آتا تو کیا پھر وہ انبیاء سے مساوی
ٹھہر سکتے تھے؟ ۔ خدا ان کی نسبت ان کی بد عملی اور بدی بیان کرتے ہوئے ہر ایک لفظ سے کام لیتا ہے جو خیال ر
میں آسکتا ہے ان کو فاسق ، ملعون ، کافر ، معتدین، شیاطین ، ظالم ، بندر، مغضوب علیہم وغیرہ بیان کرتا ہے۔ ان
عما
الفاظ کے مقابل اگر قرآن شریف یہودیوں کی نسبت جرم کا لفظ نہ بھی بیان کرتا تو کیا وہ انبیاء کی طرح بے گناہ
ثابت ہو سکتے تھے جن کے متعلق ان الفاظ میں سے کوئی بھی استعمال نہیں ہوا۔
دوو
ریویو آف ریلیجنز جلد ۲ نمبر ۶ جون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۴۹،۲۴۸)
فَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ رَبُّكُمُ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ
الْمُجْرِمِينَ
اگر یہ لوگ تکذیب پر کمر بستہ ہوں تو ان کو کہہ دے کہ اگر تم ایمان لاؤ تو خدا کی وسیع رحمت سے تمہیں حصہ
ملے گا اور اگر تکذیب سے باز نہ آؤ تو اس کا عذاب ایسا نہیں کہ کسی حیلہ اور تدبیر سے مل سکے ۔
ایام صلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۳، ۴ ۲۳ حاشیه )
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَ بِالْوَالِدَيْنِ
إِحْسَانًا ۚ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُم مِّنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ وَلَا تَقْرَبُوا
الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا
بِالْحَقِّ ذَلِكُمْ وَضَكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
لا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمُ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶،۳۳۵)

وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَأَوْفُوا
الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ لَا تُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَ لَوْ
كَانَ ذَا قُرْبَى وَ بِعَهْدِ اللهِ أَوْفُوا أوْفُوا ذَلِكُمْ وَصكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
ون
وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُربى ۔۔ ۔۔۔۔ اور جب تم بولو تو وہی بات منہ پر لاؤ جو سراسر سچ اور
عدالت کی بات ہے اگر چہ تم اپنے کسی قریبی پر گواہی دو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱،۳۶۰)
وَ أَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ
رود
سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَصكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ) ۔
ان کو کہہ دے کہ میری راہ جو ہے وہی راہ سیدھی ہے سو تم اسی کی پیروی کرو اور اور راہوں پر مت چلو کہ وہ
تمہیں خدا تعالیٰ سے دور ڈال دیں گی۔ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۴، ۱۶۵)
گے۔
یہ میری راہ ہے سو آؤ میری راہ اختیار کرو اور اس کے مخالف کوئی راہ اختیار نہ کرو کہ خدا سے دور جا پڑو
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۵)
هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَبِكَةُ أَوْ يَأْتِي رَبُّكَ أَوْ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ
رَبِّكَ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ
أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيْمَانِهَا خَيْرًا قُلِ انْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ ۔
جب بعض نشان ظاہر ہوں گے تو اس دن ایمان لانا بے سود ہوگا اور جو شخص صرف نشان کے دیکھنے کے
بعد ایمان لایا ہے اس کو وہ ایمان نفع نہیں دے گا۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۳)
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
مخالفین کو کہہ دے کہ میں جان کو دوست نہیں رکھتا ۔ میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا خدا کے لیے

م
ہے وہی حقدار خدا جس نے ہر یک چیز کو پیدا کیا ہے۔ (شحنہ حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۳۱،۳۳۰ حاشیه )
ان کو کہہ دے کہ میری نماز اور میری پرستش میں جدو جہد اور میری قربانیاں اور میرا زندہ رہنا اور میرا مرنا
سب خدا کے لئے اور اس کی راہ میں ہے۔ وہی خدا جو تمام عالموں کا رب ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے
اس بات کا حکم دیا گیا ہے ، اور میں اول المسلمین ن ہو ہوں ہوں یعنی یعنی دنیا دنیا کی ابتداء سے اس کے اخیر تک میرے جیسا اور
کوئی کامل انسان نہیں جو ایسا اعلیٰ درجہ کا فنا فی اللہ ہو جو خدا تعالیٰ کی ساری امانتیں اس کو واپس دینے والا ہو۔
اس آیت یت میں ان نادان موحدوں مدوں کا کا رڈ ہے جو یہ اعتقاد رکھتے ہیں جو ہمارے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسرے
انبیاء پر فضیلت کلی ثابت نہیں اور ضعیف حدیثوں کو پیش کر کے کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
بات سے منع فرمایا ہے کہ مجھ کو یونس بن متی سے بھی زیادہ فضیلت دی جائے ۔ یہ نادان نہیں سمجھتے کہ اگر وہ
حدیث صحیح بھی ہو تب بھی وہ بطور انکسار اور تذلیل ہے جو ہمیشہ ہمارے سید صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی ہر ایک
بات کا ایک موقع اور محل ہوتا ہے اگر کوئی صالح اپنے خط میں احقر عباد اللہ لکھے تو اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ یہ شخص
در حقیقت تمام دنیا یہاں تک کہ بت پرستوں اور تمام فاسقوں سے بدتر ہے اور خود اقرار کرتا ہے کہ وہ احقر عباد الله
ہے کس قدر نادانی اور شرارت نفس ہے۔
غور سے دیکھنا چاہیئے کہ جس حالت میں اللہ جل شانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اول المسلمین رکھتا
ہے اور تمام مطیعوں اور فرمانبرداروں کا سردار ٹھہراتا ہے اور سب سے پہلے امانت کو واپس دینے والا
آنحضرت صلعم کو قرار دیتا ہے تو پھر کیا بعد اس کے کسی قرآن کریم کے ماننے والے کو گنجائش ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اعلیٰ میں کسی طرح کا جرح کر سکے۔ خدا تعالیٰ نے آیت موصوفہ بالا میں
اسلام کے لئے کئی مراتب رکھ کر سب مدارج سے اعلیٰ درجہ وہی ٹھہرایا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
فطرت کو عنایت فرمایا ۔ سُبْحَانَ اللهِ مَا أَعْظَمَ شَأْنُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ
موسیٰ و عیسی همه خیل تواند
جمله درین راه طفیل تواند
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۲ تا ۱۶۴)
نجات اس کو ملتی ہے جس نے اپنا سارا وجود اللہ کی راہ میں سونپ دیا۔ یعنی اپنی زندگی کو خدا تعالیٰ کی راہ
میں وقف کر دیا اور اس کی راہ میں لگا دیا اور وہ بعد وقف کرنے اپنی زندگی کے نیک کاموں میں مشغول ہو گیا
اور ہر ایک قسم کے اعمال حسنہ بجالانے لگا پس وہی شخص ہے جس کو اس کا اجر اس کے رب کے پاس سے ملے گا

اور ایسے لوگوں پر نہ کچھ ڈر ہے اور نہ وہ بھی مکین ہوں گے یعنی وہ پورے اور کامل طور پر نجات پا جائیں گے۔
اس مقام میں اللہ جل شانہ نے عیسائیوں اور یہودیوں کی نسبت فرما دیا کہ جو وہ اپنی اپنی نجات یابی کا دعوی
کرتے ہیں وہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں اور ان آرزوؤں کی حقیقت جو زندگی کی روح ہے ان میں ہرگز
پائی نہیں جاتی بلکہ اصلی اور حقیقی نجات وہ ہے جو اسی دنیا میں اس کی حقیقت نجات یا بندہ کو محسوس ہو جائے اور
وہ اس طرح پر ہے کہ نجات یا بندہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ توفیق عطا ہو جائے کہ وہ اپنا تمام وجود خدا تعالیٰ
کی راہ میں وقف کر دے۔ اس طرح پر کہ اس کا مرنا اور جینا اور اس کے تمام اعمال خدا تعالیٰ کے لئے ہو
جائیں اور اپنے نفس سے وہ بالکل کھویا جائے اور اس کی مرضی خدا تعالیٰ کی مرضی ہو جائے اور پھر نہ صرف دل
کے عزم تک یہ بات محدودر ہے بلکہ اس کی تمام جوارح اور اس کے تمام قومی اور اس کی عقل اور اس کا فکر اور
اس کی تمام طاقتیں اسی راہ میں لگ جائیں تب اس کو کہا جائے گا کہ وہ حسن ہے یعنی خدمت گاری کا اور
فرمانبرداری کا حق بجالا یا جہاں تک اس کی بشریت سے ہو سکتا تھا سو ایسا شخص نجات یاب ہے۔ جیسا کہ ایک
دوسرے مقام میں فرماتا ہے : قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ
لَهُ ۚ وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ ( س ۸ سوره انعام رکوع ۷ ) کہہ نماز میری اور عبادتیں میری اور
زندگی میری اور موت میری تمام اس اللہ واسطے ہیں جو رب ہے عالموں کا جس کا کوئی شریک نہیں اور اسی درجہ
کے حاصل کرنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں اول مسلمانوں کا ہوں ۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۳، ۱۴۴)
کہہ میری نماز اور میری قربانی اور میرا مرنا اور میرا جینا سب اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔
( سب بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹)
میری نماز اور میری قربانی اور میرا زندہ رہنا اور میرا مرنا سب خدا کے لئے ہے اور جب انسان کی محبت
خدا کے ساتھ اس درجہ تک پہنچ جائے کہ اس کا مرنا اور جینا اپنے لئے نہیں بلکہ خدا ہی کے لئے ہو جائے ۔ تب
وہ خدا جو ہمیشہ سے پیار کرنے والوں کے ساتھ پیار کرتا آیا ہے اپنی محبت کو اس پر اتارتا ہے اور ان دونوں
محبتوں کے ملنے سے انسان کے اندر ایک نور پیدا ہوتا ہے جس کو دنیا نہیں پہچانتی اور نہ سمجھ سکتی ہے اور ہزاروں
صدیقوں اور برگزیدوں کا اسی لئے خون ہوا کہ دنیا نے ان کو نہیں پہچانا۔ وہ اسی لئے مکار اور خود غرض کہلائے
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۸۴)
کہ دنیا ان کے نورانی چہرہ کو دیکھ نہ سکی۔

کہہ میری نماز اور میری قربانی اور میرا زندہ رہنا اور میرا مرنا اس خدا کیلئے ہے جس کی ربوبیت تمام
چیزوں پر محیط ہے کوئی چیز اور کوئی شخص اس کا شریک نہیں اور مخلوق کو کسی قسم کی شراکت اس کے ساتھ نہیں ۔
مجھے یہی حکم ہے کہ میں ایسا کروں اور اسلام کے مفہوم پر قائم ہونے والا یعنی خدا کی راہ میں اپنے وجود کی
قربانی دینے والا سب سے اول میں ہوں ۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۵)
ان کو کہہ دے کہ میری عبادت اور میری قربانی اور میرا مرنا اور میرا جینا خدا کی راہ میں ہے یعنی اس کا
جلال ظاہر کرنے کے لئے اور نیز اس کے بندوں کے آرام دینے کے لئے ہے تا میرے مرنے سے ان کو
زندگی حاصل ہو۔ اس جگہ جو خدا کی راہ میں اور بندوں کی بھلائی کے لئے مرنے کا ذکر کیا گیا ہے اس سے کوئی
یہ خیال نہ کرے کہ آپ نے نعوذ باللہ ! جاہلوں یا دیوانوں کی طرح در حقیقت خودکشی کا ارادہ کر لیا تھا۔ اس وہم
سے کہ اپنے تئیں کسی آلہ سے قتل کے ذریعہ سے ہلاک کر دینا اوروں کو فائدہ پہنچائے گا بلکہ آپ ان بیہودہ
باتوں کے سخت مخالف تھے اور قرآن ایسی خودکشی کے مرتکب کو سخت مجرم اور قابل سز ا ٹھہراتا ہے۔۔۔۔۔ غرض
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے واقعی ہمدردی اور محنت اٹھانے سے بنی نوع کی
رہائی کے لئے جان کو وقف کر دیا تھا اور دُعا کے ساتھ اور تبلیغ کے ساتھ اور ان کے جور و جفا اٹھانے کے ساتھ
اور ہر ایک مناسب اور حکیمانہ طریق کے ساتھ اپنی جان اور اپنے آرام کو اس راہ میں فدا کر دیا تھا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۴۹،۴۴۸)
فَلِأَجْلِ ذَالِكَ سُمِّيَ الضَّحَايَا اور اسی وجہ سے ان ذبح ہونے والے جانوروں کا نام قربانی
قُرْبَانًا - بِمَا وَرَدَ إِنَّهَا تَزيدُ قُرُبا رکھا گیا کیونکہ حدیثوں میں آیا ہے کہ یہ قربانیاں خدا تعالیٰ کے
وَلُقْيَانًا كُلَّ مَنْ قَرَّبَ اخْلَاصًا قرب اور ملاقات کا موجب ہیں اس شخص کے لئے کہ جو قربانی کو
وَتَعَبدًا وَإِيْمَانَا - وَإِنَّهَا مِنْ أَعْظَمِ اخلاص اور خدا پرستی اور ایمان داری سے ادا کرتا ہے اور یہ
نُسُكِ الشَّرِيعَةِ - وَلِذَالِكَ سُميت قربانیاں شریعت کی بزرگ تر عبادتوں میں سے ہیں اور اسی لئے
بِالنَّسِيكَةِ وَالنُّسُكَ الطَّاعَةُ قربانی کا نام عربی میں نسيكة ہے اور نشک کا لفظ عربی زبان
وَالْعِبَادَةُ فِي النِّسَانِ الْعَرَبِيَّةِ - میں فرمانبرداری اور بندگی کے معنوں میں آتا ہے اور ایسا ہی یہ
وَكَذَالِكَ جَاءَ لَفْظُ النُّسُكِ بِمَعْنَى لفظ یعنی نُسُك ان جانوروں کے ذبح کرنے پر بھی زبان مذکور
ذَنْحِ النَّبِيحَةِ فَهُذَ الْإِشْتَرَاكُ میں استعمال پاتا ہے جن کا ذبح کرنا مشروع ہے۔ پس یہ

يدلُّ قطعًا عَلَى أَنَّ الْعَابِدُ فِي اشتراک کہ جو نسٹ کے معنوں میں پایا جاتا ہے قطعی طور پر ہے قطعی طور پر اس بات
الْحَقِيقَةِ هُوَ الَّذِی ذَبَحَ نَفْسَهُ پر دلالت کرتا ہے کہ حقیقی پرستار اور سچا عابد وہی شخص ہے جس نے اپنے
وَقُوَاهُ وَكُلَّ مَنْ أَصْبَاءُ لِرِضى نفس کو مع اس کی تمام قوتوں اور مع اس کے اُن محبوبوں کے جن کی
رَبِّ الْخَلِيقَةِ وَ ذَبَّ الْهَوَى طرف اُس کا دل کھینچا گیا ہے اپنے رب کی رضا جوئی کیلئے ذبح کر ڈالا
حَتَّى تَهَافَتَ وَالْمَنی وَذَابَ ہے اور خواہش نفسانی کو دفع کیا یہاں تک کہ تمام خواہشیں پارہ پارہ ہو
وَغَابَ وَاخْتَفَى وَهَبَّتْ عَلَيْهِ کر گر پڑیں اور نابود ہوئیں اور وہ خود؟ اور نابود ہو گئیں اور وہ خود بھی گداز ہو گیا اور اس کے وجہ وجود کا
عَوَاصِفُ الفَنَاءِ وَسَفَتْ کچھ نمود نہ رہا اور چھپ گیا اور فنا کی تند ہوائیں اس پر چلیں اور اس کے
ذَرَّاتِهِ شَدَائِدُ هَذِهِ الْهَوْجَاءِ - وجود کے ذرات کو اس ہوا کے سخت دھکے اُڑا کر لے گئے۔ اور جس
وَمَنْ فَكَرَ في هذين شخص نے ان دونوں مفہوموں میں کہ جو باہم نسٹ کے لفظ میں
الْمَفْهُو مَيْنِ الْمُشْتَرِكَيْنِ - مشارکت رکھتے ہیں غور کی ہوگی اور اس مقام کو تدبر کی نگاہ سے دیکھا
وَتَدَبَّرَ الْمَقَامَ بِتَيَقْظِ الْقَلْبِ ہوگا اور اپنے دل کی بیداری اور دونوں آنکھوں کے کھولنے سے پیش و پس
وَفَتْحِ الْعَيْنَيْنِ - فَلَا يَبْقَى له کو زیر نظر رکھا ہوگا پس اُس پر پوشیدہ نہیں رہے گا اور اس امر میں کسی
خِفَاءٌ وَلَا مِرَاءُ - فِي أَن هذا قسم کی نزاع اس کے دامن کو نہیں پکڑے گی کہ یہ دو معنوں کا اشتراک کہ
إِيْمَاءُ - إِلى أَنَّ الْعِبَادَة جو نُسُك كے لفظ میں پایا جاتا ہے اس بھید کی طرف اشارہ ہے کہ عبادت
الْمُنْجِيَةَ مِنَ الْخَسَارَةِ- هي جو آخرت کے خسارہ سے نجات دیتی ہے وہ اس نفس امارہ کا ذبح کرنا
ذَبْحُ النَّفْسِ الْأَمَارَةِ - وَنَحْرُهَا ہے کہ جو بُرے کاموں کیلئے زیادہ سے زیادہ جوش رکھتا ہے اور ایسا حاکم
يمدَى الْإِنْقِطَاعِ إِلَى الله ذی ہے کہ ہر وقت بدی کا حکم دیتا رہتا ہے پس نجات اس میں ہے کہ اس بُرا حکم
الا لَاءِ وَالْأَمْرِ وَالْإِمَارَةِ - مَعَ دینے والے کو انقطاع الی اللہ کے کاردوں سے ذبح کر دیا جائے اور
تَحَملِ انْوَاعِ الْمَرَارَةِ - لِتَنْجُو خلقت سے قطع تعلق کر کے خدا تعالیٰ کو اپنا مونس اور آرام جاں قرار دیا
النَّفْسُ مِنْ مَوْتِ الْغَرَارَةِ جائے اور اس کے ساتھ انواع اقسام کی تلخیوں کی برداشت بھی کی جائے
وَهُذَا هُوَ مَعْنَى الإِسلام - تا نفس غفلت کی موت سے نجات پاوے اور یہی اسلام کے معنے ہیں
وَحَقِيقَةُ الْإِنْقِيَادِ التَّامِ - اور یہی کامل اطاعت کی حقیقت ہے۔ (ترجمہ اصل کتاب سے )
( خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۳ تا ۳۵)

فَانْظُرْ كَيْفَ فَسَّرَ النُّسُكَ بِلَفْظِ پس دیکھ کہ کیوں کر نسٹ کے لفظ کی حیات اور ممات
الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَأَشَارَ بِه إِلى حَقِيقَةِ کے لفظ سے تفسیر کی ہے اور اس تفسیر سے قربانی کی حقیقت
الْأَضْحَاةِ فَفَكَّرُوا فِيهِ يَأْذَوِی الْحَصَاةِ - کی طرف اشارہ کیا ہے پس اے عقلمندو! اس میں غور کرو
وَمَنْ ضَى مَعَ عِلْمٍ حَقِيقَةِ ضَحِيَّتِهِ - اور جس نے اپنی قربانی کی حقیقت کو معلوم کر کے قربانی ادا
وَصِدْقٍ طَوِيَّتِهِ - وَخُلُوصِ نِيَّتِهِ فَقَدْ کی اور صدق دل اور خلوص نیت کے ساتھ ادا کی پس بہ تحقیق
ضَى بِنَفْسِهِ وَمُهْجَتِهِ - وَأَبْنَاءِ وَحَفَدَتِهِ- اس نے اپنی جان اور اپنے بیٹوں اور اپنے پوتوں کی قربانی
وَلَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ - كَأَجْرِ إِبْرَاهِيمَ عِنْدَ کر دی اور اس کے لئے اجر بزرگ ہے جیسا کہ ابراہیم
رَبِّهِ الْكَرِيمِ - وَإِلَيْهِ أَشَارَ سَيِّدُنَا کے لئے اس کے رب کے نزدیک اجر تھا اور اسی کی طرف
الْمُصْطَفَى وَ رَسُولُنَا الْمُجْتَبى وَ اِمَامُ ہمارے سید برگزیدہ اور رسول برگزیدہ نے جو پرہیز گاروں
الْمُتَّقِينَ وَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَقَالَ وَهُوَ كا امام اور انبیاء کا خاتم ہے اشارہ کیا اور فرمایا اور وہ خدا
بَعْدَ اللَّهِ أَصْدَقُ الصَّادِقِينَ اِنَّ الضَّحَايَا کے بعد سب سچوں سے زیادہ تر سچا ہے یہ تحقیق قربانیاں وہی
هِيَ الْمَطَايَا - تُوْصِلُ إِلى رَبِّ الْبَرَايَا - سواریاں ہیں کہ جو خدا تعالیٰ تک پہنچاتی ہیں اور خطاؤں کو محو
وَتَمْحُو الْخَطَايَا - وَتَدْفَعُ الْبَلَايَا - کرتی ہیں اور بلاؤں کو دور کرتی ہیں۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۴۳ تا ۴۵)
( ترجمہ اصل کتاب سے )
ان کو جو تیری پیروی کرنا چاہتے ہیں یہ کہہ دے کہ ( میری نماز اور ) میری قربانی اور میرا مرنا اور میرا زندہ
رہنا سب اللہ تعالیٰ کے لیے ہے یعنی جو میری پیروی کرنا چاہتا ہے وہ بھی اس قربانی کو ادا کرے۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۶۸)
اے نبی ! لوگوں کو کہہ دے کہ میں صرف خدا کا پرستار ہوں دوسری کسی چیز سے میرا تعلق نہیں اور میرا زندہ
رہنا اور میرا مرنا صرف اس خدا کے لیے ہے جو تمام عالموں کا پروردگار ہے۔ دیکھو اس آیت میں کیسی ماسوا
اللہ سے بے تعلقی ظاہر کی گئی ہے۔
چناں زندگی کن که با صد عیال نداری بدل غیر آن ذوالجلال
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۰۱)
صحابہ کرام کے تعلقات بھی تو آخر دنیا سے تھے ہی، جائیدادیں تھیں ، مال تھا ، زر تھا مگر ان کی زندگی پر کس قدر

انقلاب آیا کہ سب کے سب ایک ہی دفعہ دستبردار ہو ۔ دفعہ دستبردار ہو گئے اور فیصلہ کیا کہ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ
وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيین ہمارا سب کچھ اللہ ہی کے لیے ہے۔ اگر اس قسم کے لوگ ہم میں ہو جاویں تو کون سی
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
آسمانی برکت اس سے بزرگ تر ہے۔
اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اسی کو یگانہ و یکتا معبود سمجھو۔ جب تک انسان ایمان نہیں لاتا کچھ نہیں اور ایسا ہی
نماز و روزہ میں اگر دنیا کو کوئی حصہ دیتا ہے تو وہ نماز و روزہ اسے منزل مقصود تک نہیں لے جا سکتا بلکہ محض خدا
کے لیے ہو جاوے۔ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا سچا مصداق ہو تب
مسلمان کہلائے گا۔ ابراہیم کی طرح صادق اور وفادار ہونا چاہیے جس طرح پر وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرنے پر
آمادہ ہو گیا۔ اسی طرح انسان ساری دنیا کی خواہشوں اور آرزوؤں کو جب تک قربان نہیں کر دیتا کچھ نہیں
بنتا۔ میں سچ کہتا ہوں کہ جب انسان اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف اس کو ایک جذبہ پیدا ہو
جاوے اس وقت اللہ تعالیٰ خود اس کا متکفل اور کارساز ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ پر کبھی بدظنی نہیں کرنی چاہیے اگر
نقص اور خرابی ہوگی تو ہم میں ہوگی ۔ پس یا در رکھو کہ جب تک انسان خدا کا نہ ہو جاوے بات نہیں بنتی اور جو
شخص اللہ تعالیٰ کے لیے ہو جاتا ہے اس میں شتاب کاری نہیں رہتی ۔ مشکل یہی ہے کہ لوگ جلد گھبرا جاتے ہیں
اور پھر شکوہ کرنے لگتے ہیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
الہی قرب کی نسبت یوں فرمایا: قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی
لوگوں کو اطلاع دے دے کہ میری یہ حالت ہے کہ میں اپنے وجود سے بالکل کھویا گیا ہوں میری تمام
عبادتیں خدا کے لئے ہو گئی ہیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہر یک انسان جب تک وہ کامل نہیں خدا
کے لئے خالص طور پر عبادت نہیں کر سکتا بلکہ کچھ عبادت اس کی خدا کے لئے ہوتی ہے اور کچھ اپنے نفس کے
لئے کیونکہ وہ اپنے نفس کی عظمت اور بزرگی چاہتا ہے جیسا کہ خدا کی عظمت اور بزرگی کرنی چاہئے اور یہی
عبادت کی حقیقت ہے اور ایسا ہی ایک حصہ اس کی عبادت کا مخلوق کے لئے ہوتا ہے کیونکہ جس عظمت اور
بزرگی اور قدرت اور تصرف کو خدا سے مخصوص کرنا چاہئے اس عظمت اور قدرت کا حصہ مخی مخلوق کو بھی دیتا
ہے۔اس لئے جیسا کہ وہ خدا کی پرستش کرتا ہے نفس اور مخلوق کی بھی پرستش کرتا ہے بلکہ عام طور پر جمیع
اسباب سفلیہ کو اپنی پرستش سے حصہ دیتا ہے کیونکہ خدا کے ارادہ اور تقدیر کے مقابل پر ان اسباب کو بھی
کارخانہ محو اور اثبات میں دخیل سمجھتا ہے۔ پس ایسا انسان خدا تعالیٰ کا سچا پرستار نہیں ٹھہر سکتا جو کبھی خدا کی

آج 10 میں سے 10 باقی