سورة الفُرقان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عظمت کا اپنے نفس کو شریک ٹھہراتا ہے اور کبھی مخلوق اور کبھی اسباب کو بلکہ سچا پرستار وہ ہے جو خدا کی تمام
عظمتیں اور تمام بزرگیاں اور تمام تصرف خدا کوہی دیتا ہے نہ کی اور کو۔ اور جب اس مرتبہ توحید پر انسان کی
پرستش پہنچ جائے تب اس وقت وہ حقیقی طور پر خدا کا پرستار کہلا سکتا ہے اور ایسا انسان جیسا کہ زبان سے کہتا
ہے کہ خدا واحد لاشریک ہے ایسا ہی وہ اپنے فعل سے یعنی اپنی عبادت سے بھی خدا کی توحید پر گواہی دیتا ہے
پس اسی مرتبہ کاملہ کی طرف اشارہ ہے جو آیت مذکورہ بالا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا گیا کہ تو اس مرتبہ کی
لوگوں کو کہہ دے کہ میری تمام عبادتیں خدا کے لئے ہیں یعنی نفس کو اور مخلوق کو اور اسباب کو میری عبادت میں
سے کوئی حصہ نہیں ۔
اور پھر بعد اس کے فرمایا کہ میری قربانی بھی خاص خدا کے لئے ہے اور میرا جینا بھی خدا کے لئے اور میرا
مرنا بھی خدا کے لئے۔ یادر ہے کہ نسیگہ لغت عرب میں قربانی کو کہتے ہیں اور لفظ نسك جو آیت
میں موجود ہے اُس کی جمع ہے اور نیز دوسرے معنی اس کے عبادت کے بھی ہیں پس اس جگہ ایسا لفظ استعمال کیا
گیا۔ جس کے معنے عبادت اور قربانی دونوں پر اطلاق پاتے ہیں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کامل
عبادت جس میں نفس اور مخلوق اور اسباب شریک نہیں ہیں در حقیقت ایک قربانی ہے اور کامل قربانی در حقیقت
کامل عبادت ہے اور پھر بعد اس کے جو فرمایا کہ میرا جینا بھی خدا کے لئے ہے اور میرا مرنا بھی خدا کے لئے یہ
آخری فقرہ قربانی کے لفظ کی تشریح ہے تا کوئی اس وہم میں نہ پڑے کہ قربانی سے مراد بکرے کی قربانی یا
گائے کی قربانی یا اونٹ کی قربانی ہے اور تا اس لفظ سے کہ میرا جینا اور میرا مرنا خاص خدا کے لئے ہے صاف
طور پر سمجھا جائے کہ اس قربانی سے مراد روح کی قربانی ہے اور قربانی کا لفظ قرب سے لیا گیا ہے اور یہ اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا کا قرب تب حاصل ہوتا ہے کہ جب تمام نفسانی قوی اور نفسانی جنبشوں پر
موت آ جائے غرض یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب تام پر ایک بڑی دلیل ہے اور یہ آیت بتلا
رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر خدا میں گم اور محو ہو گئے تھے کہ آپ کی زندگی کے تمام انفاس
اور آپ کی موت محض خدا کے لئے ہو گئی تھی اور آپ کے وجود میں نفس اور مخلوق اور اسباب کا کچھ حصہ باقی
نہیں رہا تھا۔ اور آپ کی روح خدا کے آستانہ پر ایسے اخلاص سے گری تھی کہ اس میں غیر کی ایک ذرہ آمیزش
نہیں رہی تھی پس اس طرح پر آپ نے اس شرط کے ایک حصہ کو پورا کیا جو شفیع کے لئے ایک لازمی شرط ہے
اور آخری فقرہ آیت مذکورہ بالا کا یہ ہے کہ میرا جینا اور مرنا اس خدا کے لئے ہے جو تمام جہان کی پرورش میں لگا
ہوا ہے اس میں یہ اشارہ ہے کہ میری قربانی بھی تمام جہان کی بھلائی کے لئے ہے۔
(عصمت انبیاء علیہم السلام ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۶۴ تا ۶۶۶)
لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اول المسلمین ٹھہرے تو اس کا یہی باعث ہوا کہ اوروں کی نسبت
علوم معرفت الہی میں اعلم ہیں یعنی علم ان کا معارف الہیہ کے بارے میں سب سے بڑھ کر ہے اس لیے ان کا
اسلام بھی سب سے اعلیٰ ہے اور وہ اول المسلمین ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۶، ۱۸۷)
قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ ابْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا
عَلَيْهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلى رَبِّكُمْ مَرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا
كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
آیت اور حدیث میں باہم تعارض واقع ہونے کی حالت میں اصول مفسرین ومحد ثین یہی ہے کہ جہاں
تک ممکن ہو حدیث کے معنوں میں تاویل کر کے اس کو قرآن کریم کے مطابق کیا جائے جیسا کہ صحیح بخاری کے
کتاب الجنائز صفحہ ۱۷۲ میں صاف لکھا ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ نے حدیث : إِنَّ الْمَيِّتَ يُعَذِّبُ
بِبَعْضِ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ کو قرآن کریم کی اس آیت سے کہ : لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخرى معارض و مخالف پا کر
حدیث کی یہ تاویل کر دی کہ یہ مومنوں کے متعلق نہیں بلکہ کفار کے متعلق ہے جو متعلقین کے جزع فزع پر
راضی تھے بلکہ وصیت کر جاتے تھے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۹ )
قرآن کوئی لعنتی قربانی پیش نہیں کرتا بلکہ ہرگز جائز نہیں رکھتا کہ ایک کا گناہ یا ایک کی لعنت کسی دوسرے پر
ڈالی جائے چہ جائیکہ کروڑ ہا لوگوں کی لعنتیں اکٹھی کر کے ایک کے گلے میں ڈال دی جائیں ۔ قرآن شریف
صاف فرماتا ہے کہ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخری یعنی ایک کا بوجھ دوسرا نہیں اٹھائے گا۔لیکن قبل اس کے جو میں
مسئلہ نجات کے متعلق قرآنی ہدایت بیان کروں مناسب دیکھتا ہوں کہ عیسائیوں کے اس اصول کی غلطی لوگوں پر
ظاہر کر دوں تا وہ شخص جو اس مسئلہ میں قرآن اور انجیل کی تعلیم کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے وہ آسانی سے مقابلہ کر سکے۔
پس واضح ہو کہ عیسائیوں کا یہ اصول کہ خدا نے دنیا سے پیار کر کے دنیا کو نجات دینے کے لئے یہ انتظام کیا
کہ نافرمانوں اور کافروں اور بدکاروں کا گناہ اپنے پیارے بیٹے یسوع پر ڈال دیا اور دنیا کو گناہ سے
چھڑانے کیلئے اس کو لعنتی بنایا اور لعنت کی لکڑی سے لڑکا یا۔ یہ اصول ہر ایک پہلو سے فاسد اور قابل شرم ہے۔
اگر میزان عدل کے لحاظ سے اس کو جانچا جائے تو صریح یہ بات ظلم کی صورت میں ہے کہ زید کا گناہ بکر پر ڈال
دیا جائے ۔ انسانی کانشنس اس بات کو ہرگز پسند نہیں کرتا کہ ایک مجرم کو چھوڑ کر اس مجرم کی سز ا غیر مجرم کو دی
جائے۔ اور اگر روحانی فلاسفی کے رو سے گنہ کی حقیقت پر غور کی جائے تو اس تحقیق کے رو سے بھی یہ عقیدہ فاسد
ٹھہرتا ہے کیونکہ گناہ در حقیقت ایک ایسا زہر ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے کہ جب انسان خدا کی اطاعت اور
خدا کی پر جوش محبت اور محبا نہ یاد الہی سے محروم اور بے نصیب ہوا اور جیسا کہ ایک درخت جب زمین سے اکھر
جائے اور پانی چوسنے کے قابل نہ رہے تو وہ دن بدن خشک ہونے لگتا ہے اور اس کی تمام سرسبزی برباد ہو
جاتی ہے۔ یہی حال اس انسان کا ہوتا ہے جس کا دل خدا کی محبت سے اکھڑا ہوا ہوتا ہے۔ پس خشکی کی طرح
گناہ اس پر غلبہ کرتا ہے۔ سو اس خشکی کا علاج خدا کے قانون قدرت میں تین طور سے ہے ؛ (۱) ایک محبت
(۲) استغفار جس کے معنے ہیں دبانے اور ڈھانکنے کی خواہش کیونکہ جب تک مٹی میں درخت کی جڑ جمی رہے
تب تک وہ سرسبزی کا امیدوار ہوتا ہے۔ (۳) تیسرا علاج تو بہ ہے۔ یعنی زندگی کا پانی کھینچنے کے لئے تذلل
کے ساتھ خدا کی طرف پھرنا اور اس سے اپنے تئیں نزدیک کرنا اور معصیت کے حجاب سے اعمال صالحہ کے
ساتھ اپنے تئیں باہر نکالنا اور تو بہ صرف زبان سے نہیں ہے بلکہ تو بہ کا کمال اعمال صالحہ کے ساتھ ہے۔ تمام
نیکیاں تو بہ کی تکمیل کے لئے ہیں کیونکہ سب سے مطلب یہ ہے کہ ہم خدا سے نزدیک ہو جائیں ۔ دعا بھی تو بہ
ہے کیونکہ اس سے بھی ہم خدا کا قرب ڈھونڈتے ہیں ۔ اسی لئے خدا نے انسان کی جان کو پیدا کر کے اس کا
نام روح رکھا کیونکہ اس کی حقیقی راحت اور آرام خدا کے اقرار اور اس کی محبت اور اس کی اطاعت میں ہے۔
اور اس کا نام نفس رکھا بھا ۔ کیونکہ وہ وہ خدا خدا سے سے اتحاد اتحاد : پیدا کر نیوالا ہے۔ خدا سے دل لگانا ایسا ہوتا ہے جیسا کہ باغ
میں وہ درخت ہوتا ہے جو باغ کی زمین سے خوب پیوستہ ہوتا ہے۔ یہی انسان کا جنت ہے اور جس طرح
درخت زمین کے پانی کو چوستا اور اپنے اندر کھینچتا اور اس سے اپنے زہر یلے بخارات باہر نکالتا ہے اسی طرح
انسان کے دل کی حالت ہوتی ہے کہ وہ خدا کی محبت کا پانی چوس کر زہریلے مواد کے نکالنے پر قوت پاتا ہے
ہے
ا نوٹ : نفس لغت میں عین شے کے معنے رکھتا ہے۔ منہ