سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۔
استقامت جو تمام نفسانی جذبات پر غالب آتی ہے ہمیں حاصل ہوگی اس سے پہلے نہیں اور یہی وہ استقامت
ہے جس سے نفسانی زندگی پر موت آجاتی ہے۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۸۳)
قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَ
رَسُولُهُ وَلَا يَدِينُونَ دِينَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ
عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَغِرُونَ ۔
ان بے ایمانوں سے لڑو جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں لاتے یعنی عملی طور پر فسق و فجور میں مبتلا ہیں
اور حرام کو حرام نہیں جانتے اور سچائی کی راہیں اختیار نہیں کرتے جو اہل کتاب میں سے ہیں جب تک کہ وہ
جزیہ اپنے ہاتھ سے دیں اور وہ ذلیل ہوں ۔ دیکھو اس سے کیا ثابت ہوتا ہے اس سے تو یہی ثابت ہوا کہ جو
اپنی بغاوتوں کی وجہ سے حق کے روکنے والے ہیں اور ناجائز طریقوں سے حق پر حملہ کرنے والے ہیں ان
سے لڑو اور ان سے دین کے طالبوں کو نجات دو۔ اس سے یہ کہاں ثابت ہو گیا کہ یہ لڑائی ابتداء بغیر ان کے
کسی حملہ کے ہوئی تھی ۔ لڑائیوں کے سلسلہ کو دیکھنا از بس ضروری ہے اور جب تک آپ سلسلہ کو نہ دیکھو گے
اپنے تئیں عمداً یا سہواً بڑی غلطیوں میں ڈالو گے۔ سلسلہ تو یہ ہے کہ اول کفار نے ہمارے نبی صلعم کے قتل کا ارادہ
کر کے آخر اپنے حملوں کی وجہ سے ان کو مکہ سے نکال دیا۔ اور پھر تعاقب کیا اور جب تکلیف حد سے بڑھی تو
پہلا حکم جولڑائی کے لئے نازل ہوا وہ یہ تھا : أَذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمُ
لَقَدِيرُهُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا الله (الحج :۴۱،۴۰)۔۔۔ اہل کتاب
۔۔۔ دعوت حق کے مزاحم ہوئے اور مشرکوں کو انہوں نے مددیں کیں اور ان کے ساتھ مل کر اسلام کو نابود کرنا چاہا
جیسا کہ مفصل ذکر اس کا قرآن شریف میں موجود ہے تو پھر بجر لڑنے اور دفع حملہ کے اور کیا تدبیر تھی مگر پھر بھی
ان کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ فرمایا : حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَغِرُونَ یعنی اس وقت تک ان
سے لڑو جب تک یہ جزیہ ذلت کے ساتھ دے دیں اور صاف طور پر فرما دیا یعنی جہاد میں یعنی لڑنے میں
اسلام سے ابتدا نہیں ہوئی۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۴ تا ۲۵۶)
وہ اہل کتاب کہ جو نہ خدا کو مانتے ہیں اور نہ روز آخرت پر ایمان لاتے ہیں اور نہ خدا اور اُس کے رسول
کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں اور نہ دیانت اور سچائی کی راہ کو اختیار کرتے ہیں اُن سے تم لڑو یہاں
تک کہ ذلیل ہو کر اپنے ہاتھوں سے جزیہ دیں۔

یہ آیات ہیں جن سے نادان لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ کا حکم مسلمان کرنے کے لئے ہے لیکن ان آیات کو
اخیر تک پڑھ کر دیکھ لو۔ ان آیات میں مسلمان کرنے کا کہیں بھی حکم نہیں بلکہ اگر تم ان آیات کو آیت ان
عِدَّةَ الشُّهُورِ ( التوبة : ٣٦) تک پڑھو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ یہ ان اہل کتاب کا ذکر ہے کہ جو کھلے کھلے
طور پر جرائم پیشہ ہو گئے تھے اور عیسائیت اور یہودیت صرف نام کے لئے تھی ورنہ ان کو خدا پر بھی ایمان نہیں
رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ عرب کے یہود اور عیسائی ایسے بگڑ گئے تھے اور اس درجہ پر
وہ بد چلن ہو گئے تھے کہ جو کچھ خدا نے اُن کی کتابوں میں حرام کیا تھا یعنی یہ کہ چوری نہ کریں، لوگوں کا ناحق
مال نہ کھاویں، ناحق کا خون نہ کریں ، جھوٹی گواہی نہ دیں ، خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں یہ تمام نا جائز
کام ایسی دلی رغبت سے کرتے تھے کہ گویا اُن بُرے کاموں کو انہوں نے اپنا مذہب قرار دے دیا تھا ۔۔۔۔
اور ملک کے لئے اُن کا وجود خطر ناک تھا اور اُن کے مفاسد حد سے بڑھ گئے تھے ۔۔۔۔۔ پس ایک عقلمند سمجھ سکتا
ہے کہ امن عامہ قائم کرنے کے لئے ایسے جرائم پیشہ لوگوں کا تدارک ضروری تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نہ صرف پیغمبری کا عہدہ رکھتے تھے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک بادشاہ با اختیار کی طرح ملکی مصالح قائم
رکھنے کے ذمہ دار ٹھہرائے گئے تھے اس صورت میں آپ کا فرض تھا کہ بحیثیت ایک بادشاہ اور والی ملک کے
شریروں اور بدمعاشوں کا قرار واقعی بندو بست کا ا بندو بست کریں اور مظلوموں کو جو ان کی شرارتوں سے تباہ ہو گئے تھے
اُن کے پنجہ سے چھڑاویں پس یوں سمجھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کے دو عہدے تھے ایک عہدہ
رسالت کہ جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ملتا تھا وہ لوگوں کو پہنچا دیتے تھے اور دوسرا عہدہ بادشاہت اور
خلافت کا۔ جس عہد کی رو سے وہ ہر ایک مفسد اور محل امن کو سزا دے کر امن عامہ کو ملک میں قائم کر دیتے تھے
اور ملک عرب کا اُن دنوں میں یہ حال تھا کہ ایک طرف تو خود عرب کے لوگ اکثر لٹیرے اور قزاق اور طرح
طرح کے جرائم کرنے والے تھے اور دوسری طرف جو اہل کتاب کہلاتے تھے وہ بھی سخت بد چلن تھے اور
ناجائز طریقوں سے لوگوں کا مال کھاتے تھے اگر عرب رات کو لوٹتے تھے تو یہ لوگ دن کو ہی غریب لوگوں کی
گردن پر چھری پھیرتے تھے پس جبکہ خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملک عرب کی بادشاہی دی تو
بلا شبہ آنجناب کا یہ فرض تھا کہ بد معاشوں اور مجرموں اور چوروں اور ڈاکوؤں اور مفسدوں کا بندوبست کریں
اور جو لوگ جرائم سے باز نہیں آتے اُن کو سزا دیں اور ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ بادشاہ کے لئے ایسا کرنا
ضروری ہے کہ مثلاً اگر کسی بادشاہ کی رعایا پر لوگ ڈاکہ ماریں اور اُن کا مال لوٹ کر لے جاویں یا نقب

لگا کر مال لے جاویں یا طمع نفسانی سے لوگوں کو قتل کریں تو کیا اس بادشاہ کا فرض نہیں ہوگا کہ ایسے مفسد لوگوں
پر چڑھائی کرے اور ایسے مفسد لوگوں کو قرار واقعی سزادے کر ملک میں امن قائم کر دے سو یہ لڑائی اہل کتاب
سے اس وجہ سے نہیں تھی کہ اُن کو مسلمان کیا جائے بلکہ اس وجہ سے تھی کہ اُن کی شرارتوں سے ملک کو بچایا
جائے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۸ تا ۲۴۱)
وَ قَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرُ ابْنُ اللهِ وَ قَالَتِ النَّصْرَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ ذَلِكَ
قَوْلُهُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِثُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى
يُؤْفَكُونَ
اور یہود کہتے ہیں کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے اور نصاری مسیح کو خدا کا بیٹا بناتے ہیں یہ سب ان کے منہ کی باتیں
ہیں جن کی صداقت پر کوئی حجت قائم نہیں کر سکتے بلکہ صرف پہلے زمانہ کے مشرکوں کی ریس کر رہے ہیں۔
ملعونوں نے سچائی کا راستہ کیسا چھوڑ دیا۔ (براہین احمدیہ چہار حص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۴ حاشیہ نمبر ۳)
کہا بعض یہود نے کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے اور کہا نصاری نے مسیح خدا کا بیٹا ہے۔ یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں
جن کا کوئی بھی ثبوت نہیں ۔ ریس کرنے لگے ان لوگوں کی جو پہلے اس سے کافر ہو چکے یعنی جو انسانوں کو خدا
اور خدا کے بیٹے قرار دے چکے۔ یہ ہلاک کیے جائیں ۔ کیسے پیتا کیسے یہ تعلیم سے پھر گئے ۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۱۶۷)
یہود نے کہا کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے اور عیسائیوں نے کہا کہ مسیح خدا کا بیٹا ہے یہ سب ان کے منہ کی باتیں
ہیں یہ لوگ ان لوگوں کی ریس کرتے ہیں جو ان سے پہلے بعض انسانوں کو خدا بنا کر کافر ہو گئے ۔ خدا کے
ماروں نے کہاں سے کہاں پلٹا کھایا ۔ سو یہ آیت صریح ہندوؤں اور یونانیوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے اور
بتلا رہی ہے جو پہلے انسانوں کو انہیں لوگوں نے خدا قرار دیا۔ پھر عیسائیوں کی بد قسمتی سے یہ اصول ان تک
پہنچ گئے ۔ تب انہوں نے کہا کہ ہم ان قوموں سے کیوں پیچھے رہیں اور ان کی بدبختی سے توریت میں پہلے
سے یہ محاورہ تھا کہ انسانوں کو بعض مقامات میں خدا کے بیٹے قرار دیا تھا بلکہ خدا کی بیٹیاں بھی بلکہ بعض
گذشتہ لوگوں کو خدا بھی کہا گیا تھا۔ اس عام محاورہ کے لحاظ سے مسیح پر بھی انجیل میں ایسا ہی لفظ بولا گیا پس
وہی لفظ نادانوں کے لئے زہر قاتل ہو گیا تمام بائبل دُہائی دے رہی ہے کہ یہ لفظ ابن مریم سے کچھ خاص

نہیں ہر یک نبی اور راستباز پر بولا گیا ہے بلکہ یعقوب نخست زادہ کہلایا ہے مگر بد قسمت انسان جب کسی پیچ
میں پھنس جاتا ہے تو پھر اس سے نکل نہیں سکتا پھر عجیب تریہ کہ جو کچھ مسیح کی خدائی کے لئے قواعد بیان کئے
گئے ہیں کہ وہ خدا بھی ہے انسان بھی۔ یہ تمام قوعد کرشن اور رام چندر کے لیے ہندوؤں کی کتابوں میں پہلے
سے موجود ہیں اور اس نئی تعلیم سے ایسے مطابق پڑے ہیں کہ ہم بجز اس کے اور کوئی بھی رائے ظاہر نہیں
کر سکتے کہ یہ تمام ہندوؤں کے عقیدوں کی نقل کی گئی ہے۔ ہندوؤں میں ترے مورتی کا بھی عقیدہ تھا جس
سے
سے برھما۔ بشن ۔ مہادیو کا مجموعہ مراد ہے۔ سو تثلیث ایسے عقیدے کا عکس کھینچا ہوا معلوم ہوتا ہے مگر عجیب
بات یہ ہے کہ جو کچھ مسیح کے خدا بنانے کے لئے اور عقلی اعتراضوں سے بچنے کے لئے عیسائی لوگ جوڑ توڑ
کر رہے ہیں اور مسیح کی انسانیت کو خدائی کے ساتھ ایسے طور سے پیوند دے رہے ہیں جس سے ان کی غرض
یہ ہے کہ کسی طرح عقلی اعتراضوں سے بچ جائیں اور پھر بھی وہ کسی طرح بچ بھی نہیں سکتے اور آخر اسرار الہی
میں داخل کر کے پیچھا چھوڑاتے ہیں بعینہ یہی نقشہ ان ہندوؤں کا ہے جو رام چندر اور کرشن کو ایشر قرار دیتے
ہیں یعنی وہ بھی بعینہ وہی باتیں سناتے ہیں جو عیسائی سنایا کرتے ہیں اور جب ہر ایک پہلو سے عاجز آ جاتے
ہیں ۔ تب کہتے ہیں کہ یہ ایک ایشر کا بھید ہے اور انہیں پر کھلتا ہے جو جوگ کماتے اور دنیا کو نیا گئے اور
تپسیا کرتے ہیں لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ بھید تو اسی وقت کھل گیا جبکہ ان جھوٹے خداؤں نے اپنی
خدائی کا کوئی ایسا نمونہ نہ دکھلا یا جو انسان نے نہ دکھلایا ہو ۔ سچ ہے کہ گرنتھوں میں یہ قصے بھرے پڑے ہیں
کہ ان اوتاروں نے بڑی بڑی شکتی کے کام کئے ہیں مردے جلائے اور پہاڑوں کو سر پر اٹھا لیا۔ لیکن اگر
ہم ان کہانیوں کو سچ مان لیں تو یہ لوگ خود قائل ہیں کہ بعض ایسے لوگوں نے بھی کرشمے دکھلائے جنہوں نے
خدائی کا دعویٰ نہیں کیا۔ مثلاً ذرہ سوچ کر دیکھ لو کہ کیا مسیح کے کام موسیٰ کے کاموں سے بڑھ کر تھے بلکہ مسیح
کے نشانوں کو تو تالاب کے قصہ نے خاک میں ملا دیا۔ کیا آپ لوگ معجزہ نما تالاب سے واقف نہیں جو اسی
زمانہ میں تھا اور کیا اسرائیل میں ایسے نبی نہیں گزرے جن کے بدن کے چھونے سے مردے زندہ ہوئے
پھر خدائی کی شیخی مارنے کے لئے کون سی وجوہات ہیں جائے شرم !!!
اور اگر چہ ہندوؤں نے اپنے اوتاروں کی نسبت شکتی کے کام بہت لکھے ہیں اور خواہ نخواہ ان کو پرمیشر ثابت
کرنا چاہا ہے مگر وہ قصے بھی عیسائیوں کے بے ہودہ قصوں سے کچھ کم نہیں ہیں اور اگر فرض بھی کریں کہ کچھ ان
میں سے صحیح بھی ہے۔ تب بھی عاجز انسان جو ضعف اور ناتوانی کا خمیر رکھتا ہے۔ پر میشر نہیں ہو سکتا اور احیاء

حقیقی تو خود باطل اور الہی کتابوں کے مخالف ۔ ہاں اعجازی احیاء جس میں دنیا کی طرف رجوع کرنا اور دنیا میں
پھر آباد ہونا نہیں ہوتا۔ ممکن تو ہے مگر خدائی کی دلیل نہیں کیونکہ اس کے مدعی عام ہیں مردوں سے باتیں کرا
دینے والے بہت گزرے ہیں مگر یہ طریق کشف قبور کے قسم میں سے ہے۔ ہاں ہندوؤں کو عیسائیوں پر ایک
فضیلت بے شک ہے۔ اس کے بلا شبہ ہم قائل ہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ بندوں کو خدا بنانے میں عیسائیوں کے
پیشرو ہیں۔ انہیں کے ایجاد کی عیسائیوں نے بھی پیروی کی۔ ہم کسی طرح اس بات کو چھپا نہیں سکتے کہ جو کچھ
عیسائیوں نے عقلی اعتراضوں سے بچنے کے لئے باتیں بنائی ہیں یہ باتیں انہوں نے اپنے دماغ سے نہیں
نکالیں بلکہ شاستروں اور گرنتھوں میں سے چرائی ہیں یہ تمام تو وہ طوفان پہلے ہی سے برہمنوں نے کرشن اور
رام چندر کے لئے بنا رکھا تھا جو عیسائیوں کے کام آیا پس یہ خیال بدیہی البطلان ہے کہ شاید ہندوؤں نے
عیسائیوں کی کتابوں میں سے چرایا ہے کیونکہ ان کی یہ تحریریں اس وقت کی ہیں کہ جب حضرت عیسی کا وجود
بھی دنیا میں نہیں تھا۔ پس نا چار ماننا پڑا کہ چور عیسائی ہی ہیں چنانچہ پوٹ صاحب بھی اس بات کے قائل ہیں
که تثلیث افلاطون کے لئے ایک غلط خیال کی پیروی کا نتیجہ ہے۔ مگر اصل یہ ہے کہ یونان اور ہند اپنے
خیالات میں مرا یا متقابلہ کے طرح تھے۔ قریب قیاس یہ ہے کہ یہ شرک کے انبار پہلے ہند سے ویدو دیا کی
صورت میں یونان میں گئے ۔ پھر وہاں سے نادان عیسائیوں نے چرا چرا کر انجیل پر حاشیے چڑھائے اور اپنا
نامہ اعمال درست کیا۔
وو
(نور القرآن، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۳۶۱ تا ۳۶۴)
اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَ
مَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلهَا وَاحِدًا لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ سُبُحْنَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔
یعنی یہودیوں نے اپنے مولویوں اور درویشوں کو کہ جو مخلوق اور غیر خدا ہیں اپنے رب اور قاضی الحاجات
ٹھہرا رکھے ہیں۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۶۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
ملعونوں نے سچائی کا رستہ کیسا چھوڑ دیا ۔ اپنے فقیہوں اور درویشوں اور مریم کے بیٹے کو خدا ٹھہرا لیا ہے
حالانکہ حکم یہ تھا کہ فقط خدائے واحد کی پرستش کرو خدا اپنی ذات میں کامل ہے۔ اس کو کچھ حاجت نہیں کہ بیٹا
بنادے۔ کون سی کسر اس کی ذات میں رہ گئی تھی جو بیٹے کے وجود سے پوری ہو گئی ۔
( براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۴ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)

انہوں نے اپنے عالموں کو، اپنے درویشوں کو اللہ کے سوا پروردگار ٹھہرالیا اور ایسا ہی مسیح ابن مریم کو۔
حالانکہ ہم نے یہ حکم کیا تھا کہ تم کسی کی بندگی نہ کروگر ایک کی جو خدا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۶۷)
وَلَوْ كَرِهَ
يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَيَ اللهُ إِلَّا أَنْ يُتِمَّ نُورَةً وَ
الْكَفِرُونَ
چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھائیں پر خدا اپنے کام سے ہر گز نہیں رکے گا جب ہرگز
تک اس نور کو کامل طور پر پورا نہ کرے اگر چہ کا فرلوگ کراہت ہی کریں۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۴۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
چاہتے ہیں کہ اپنے مونہوں کی پھونکوں سے حق کو بجھا دیں اور اللہ تعالی باز نہیں رہے گا جب تک اپنے نور
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۶۷)
کو پورا نہ کرے اگر چہ کا فرنا خوش ہوں ۔
تباہ
جائے گا اور اس میں بادشاہ ہوں گے۔
یہ لوگ اپنے منہ کی لاف گزاف سے بکتے ہیں کہ اس دین کو کبھی کامیابی نہ ہو گی یہ دین ہمارے ہاتھ سے
اہ ہو جاوے گا لیکن خدا کبھی اس دین کو ضائع نہیں کرے گا اور نہیں چھوڑے گا جب تک اس کو پورا نہ کرے
۔۔۔۔۔ اب قرآن شریف موجود ہے حافظ بھی بیٹھے ہیں۔ دیکھ لیجیے کہ کفار نے کس دعوی کے ساتھ اپنی رائیں
ظاہر کیں کہ یہ دین ضرور معدوم ہو جائے گا اور ہم اس کو کا لعدم کردیں گے اور ان کے مقابل پر یہ پیشینگوئی کی
گئی جو قرآن شریف میں موجود ہے کہ ہر گز تباہ نہیں ہو گا یہ ایک بڑے درخت کی طرح ہو جائے گا اور پھیل
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹۱،۲۹۰)
یہ شریر کافر اپنے منہ کی پھونکوں سے نور اللہ کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللہ اپنے نور کو کامل کرنے والا ہے۔ کافر
برا مناتے رہیں ۔
منہ کی پھونکیں کیا ہوتی ہیں ۔ یہی کسی نے ٹھگ کہہ دیا۔ کسی نے دکاندار اور کافر بیدین کہہ دیا۔ غرض یہ
بجھاتے خود ہی جل کر ذلیل ہو جاتے ہیں ۔
لوگ ایسی باتوں سے چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ نور اللہ کو بجھاتے
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۳)
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ

كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
سورة التوبة
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محله ۔۔۔۔۔ یعنی خدا وہ ہے جس
نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے ۔۔۔۔ یہ آیات
قرآنی الہامی پیرایہ میں اس عاجز کے حق میں ہیں اور رسول سے مراد مامور اور فرستادہ ہے جو دین اسلام کی
تائید کے لیے ظاہر ہوا۔ اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے جو اس ما مور کو مبعوث فرمایا ہے یہ اس لئے
فرمایا کہ تا اس کے ہاتھ سے دین اسلام کو تمام دینوں پر غلبہ بخشے اور ابتداء میں ضرور ہے کہ اس مامور اور اس
کی جماعت پر ظلم ہو لیکن آخر میں فتح ہو گی اور یہ دین اس مامور کے ذریعہ سے تمام ادیان پر غالب آجائے گا
اور دوسری تمام ملتیں بینہ کے ساتھ ہلاک ہو جائیں گی۔
دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے اور یہ وہی پیشگوئی ہے جو ابتدا سے اکثر علماء کہتے آئے ہیں کہ مسیح
موعود کے حق میں ہے اور اس کے وقت میں پوری ہوگی اور براہین احمدیہ میں سترہ برس سے مسیح موعود کے
دعوے سے پہلے درج ہے تا خدا ان لوگوں کو شرمندہ کرے کہ جو اس عاجز کے دعوی کو انسان کا افترا خیال
کرتے ہیں۔ براہین خود گواہی دیتی ہے کہ اس وقت اس عاجز کو اپنی نسبت مسیح موعود ہونے کا خیال بھی
نہیں تھا اور پرانے عقیدہ پر نظر تھی لیکن خدا کے الہام نے اسی وقت گواہی دی تھی کہ تو مسیح موعود ہے۔ کیونکہ جو
کچھ آثار نبویہ نے مسیح کے حق میں فرمایا تھا الہام الہی نے اس عاجز پر جما دیا تھا۔
(سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۲، ۴۳)
وہ خدا وہ قادر ذوالجلال ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ اس لیے بھیجا ہے تا دنیا
کے تمام دینوں پر اس کو غالب کرے اگر چہ مشرک لوگ کراہت ہی کریں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ یعنی تا وہ دین اسلام کو حج قاطعہ اور براہین
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۔۔۔۔۔ أى لِيُظْهِرَ دِينَ ساطعہ کے ساتھ اسلام کے علاوہ تمام ادیان پر
الْإِسْلَامِ بِالْحُجَجِ الْقَاطِعَةِ وَ الْبَرَاهِينَ الشَّاطِعَةِ عال غالب کرے یعنی اللہ تعالیٰ مظلوم مومنوں کی ان
عَلَى كُلِّ دِيْنٍ مَّا سِوَاهُ أَى يَنْصُرُ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ کے دین کو غالب کر کے اور ان کی حجت کو تمام کر
الْمَظْلُومِيْنَ بِإِشْرَاقِ دِينِهِمْ وَإِثْمَامِ حُجَّتِهِم - کے مدد فرمائے ( ترجمہ از مرتب )
( براہین احمد یہ چہار تصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۵ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱ )

خداوہ قادر ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچائی دین دے کر بھیجا تا سب دینوں پر حجت کی رو
سے اس کو غالب کرے ( یہ وہ پیشگوئی ہے جو پہلے سے قرآن شریف میں انہیں دنوں کے لیے لکھی گئی ہے۔ )
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۳)
وہ وہی خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تا وہ دین سب دینوں پر غالب ہو
جائے اگر چہ مشرک نا خوش ہوں ۔
اب دیکھئے کہ ان آیات کریمہ میں اللہ جل شانہ نے صاف طور پر فرمایا ہے کہ عیسائیوں سے پہلے یہودی
یعنی بعض یہودی بھی عزیر کو ابن اللہ قرار دے چکے اور نہ صرف وہی بلکہ مقدم زمانہ کے کافر بھی اپنے پیشواؤں
اور اماموں کو یہی منصب دے چکے پھر ان کے پاس اس بات پر کیا دلیل ہے کہ وہ لوگ اپنے اماموں کو خدا
ٹھہرانے میں جھوٹے تھے اور یہ سچے ہیں اور پھر اس بات کی طرف اشارہ فرماتا ہے کہ یہی خرابیاں دنیا میں پڑ
گئی تھیں جن کی اصلاح کے لیے اس رسول کو بھیجا گیا تا کامل تعلیم کے ساتھ ان خرابیوں کو دور کرے کیونکہ اگر
یہودیوں کے ہاتھ میں کوئی کامل تعلیم ہوتی تو وہ برخلاف توریت کے اپنے عالموں اور درویشوں کو ہرگز خدا نہ
ٹھہراتے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ کامل تعلیم کے محتاج تھے جیسا کہ حضرت مسیح نے بھی اس بات کا اقرار کیا کہ
ابھی بہت سی باتیں تعلیم کی باقی ہیں کہ تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے یعنی جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ
تمہیں ساری سچائی کی راہ بتادے گی اس لیے کہ وہ اپنی نہ کہے گی لیکن وہ جو کچھ سنے گی وہ کہے گی اور
تمہیں آئندہ کی خبریں دے گی ۔ حضرات عیسائی صاحبان اس جگہ روح حق سے روح القدس مراد لیتے ہیں اور
اس طرف توجہ نہیں فرماتے کہ روح القدس تو ان کے اصول کے موافق خدا ہے تو پھر وہ کس سے سنے گا حالانکہ
لفظ پیشگوئی کے یہ ہیں کہ جو کچھ وہ سنے گی وہ کہے گی ۔ (جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۶۷، ۱۶۸)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ
بِالْبَاطِلِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا
يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ۔
مسلمانو ! اہل کتاب کے اکثر عالم اور مشائخ لوگوں کے مال ناحق کھاتے ہیں یعنی ناجائز طور پر ان کا
روپیہ اپنے قبضہ میں کر لیتے ہیں اور خدا کی راہ سے لوگوں کو روکتے رہتے ہیں اور اس طرح پر ناجائز طور پر

لوگوں کے مال لے کر سونا اور چاندی جمع کر لیتے ہیں اور خدا کی راہ میں کچھ بھی خرچ نہیں کرتے سو ان کو
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۴۱)
دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو۔
إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي
الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ۚ فَانْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَ
أَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ
الْعُلْيَا وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۔
وَمِنْ حَسَنَاتِ الصِّدِّيقِ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیکیوں اور آپ کے خاص
وَمَزَايَاهُ الْخَاصَّةِ أَنَّهُ خُصَّ لِمُرَافَقَةِ فضائل میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سَفْرِ الْهِجْرَةِ وَجُعِلَ شَرِيكَ کے سفر ہجرت کی مرافقت کے لیے خاص کیا گیا اور آپ کو
مَضَائِقِ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ وَأَنيُسَهُ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے مصائب میں شریک بنایا گیا
الْخَاضَ فِي بَاكُورَةِ الْمُصِيبَةِ اور آپ کو آغاز مصیبت میں ہی آپ کا دوست قرار دیا گیا تا کہ
لِيَثْبُتَ تَخَصُّصُةَ بِمَحْبُوبِ اللہ تعالیٰ کے محبوب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کا
الْحَضْرَةِ وَسِرُّ ذلِك أَنَّ اللهَ كَانَ تخصص ثابت ہو اور اس کا راز یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ
يَعْلَمُ بِأَنَّ الصِّدِّيقَ أَشْجَعُ الصَّحَابَةِ حضرت ابو بکر صدیق صحابہ میں سے بہادر ترین اور متقی ہیں اور
وَمِنَ التَّقَاةِ وَأَحَبُّهُمْ إِلَى رَسُولِ الله رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب صحابہ سے زیادہ محبوب ہیں اور
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمِنَ الْكُمَاةِ آپ ( یعنی حضرت ابوبکر ) بہادر ترین لوگوں میں سے ہیں اور آپ
وَكَانَ فَانِيَّا فِي حُبِّ سَیّدِ کی محبت میں فنا ہیں اور وہ قدیم سے اس بات کے عادی تھے کہ
الْكَائِنَاتِ، وَكَانَ اعْتَادَ مِنَ الْقَدِيمِ آپ کی ضروریات پوری کریں اور آپ کے کاموں کی نگرانی کریں۔
أَنْ يَمُونَهُ وَيُرَاعِيَ شُؤُونَهُ، فَأَسْلَى بِهِ پس اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیق کے وجود کے ساتھ تنگی کے
اللهُ نَبِيَّةَ فِي وَقْتِ عَبُوس وَعَيْشِ وقت اور شدت کی گھڑیوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
بُوسٍ، وَخُصَّ بِاسْمِ الصَّدِّيقِ وَ قُرْبَ کو تسلی دی۔ حضرت ابوبکر کو صدیق کے لقب اور رسول کریم صلی
نَبِي الثَّقَلَيْنِ، وَأَفَاضَ اللهُ عَلَيْهِ | اللہ علیہ وسلم کے قرب سے خاص کیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو

خِلْعَةَ ثَانِيَ اثْنَيْنِ
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۳۹،۳۳۸)
سورة التوبة
ثانی اثنین کا خلعت پہنایا۔ ( ترجمہ ازم مرتب )
( حضرت ) ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا صدق اس آگ کے وقت ظاہر ہوا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا محاصرہ کیا گیا۔ گو بعض کی رائے اخراج کی بھی تھی لیکن اصل قتل ہی تھا۔ ایسی حالت میں حضرت ابو بکر صدیق
نے اپنے صدق وصفا کا وہ نمونہ دکھایا جو ابد الآباد کے لیے نمونہ رہے گا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتخاب ہی حضرت صدیق کی فضیلت اور اعلیٰ وفاداری کی ایک زبردست
دلیل ہے۔ دیکھو اگر وائسرائے ہند کسی شخص کو کسی خاص کام کے لیے انتخاب کرے تو وہ رائے بہتر اور صائب
ہوگی یا ایک چوکیدار کی ۔ ماننا پڑے گا کہ وائسرائے کا انتخاب بہر حال موزوں اور مناسب ہوگا کیونکہ جس
حال میں سلطنت کی طرف سے وہ نائب السلطنت مقرر کیا گیا ہے تو اس کی وفاداری ، فراست اور پختہ کاری
پر سلطنت نے اعتماد کیا ہے تب زمام سلطنت اس ۔ ہے تب زمام سلطنت اس کے ہاتھ میں دی ہے پھر اس کی صائب تدبیریا ے اور معاملہ
فہمی کو پس پشت ڈال کر ایک چوکیدار کے انتخاب اور رائے کو صحیح سمجھ ائے کو صحیح سمجھ لیا جاوے یہ نامناسب امر ہے۔
اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انتخاب تھا۔ اس وقت آپ کے پاس ۷۰-۸۰ صحابہؓ موجود
تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پاس ہی تھے مگر آپ نے ان سب میں سے حضرت ابوبکر ہی کو
منتخب کیا۔ اس میں ستر کیا ہے۔ بات یہ ہے کہ نبی خدا تعالیٰ کی آنکھ سے دیکھتا ہے اس کا فہم خدا تعالیٰ کی طرف
سے آتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے کشف اور الہام سے بتا دیا تھا کہ اس کام
کے لیے سب سے بہتر اور موزوں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی ہیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ مئی ۱۹۰۵ صفحه ۲)
حضرت ابو بکر اس سا اس ساعت عسر میں آپ کے ساتھ ہو کے ساتھ ہوئے یہ وقت خطر ناک آزمائش کا تھا۔ حضرت مسیح پر
جب اس قسم کا وقت آیا تو ان کے شاگردان کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور ایک نے سامنے ہی لعنت بھی کی ۔ مگر
صحابہ کرام میں سے ہر ایک نے پوری و ری وفاداری کا نمونہ دکھا یا غرض حضرت ابو بکر صدیق نے آپ کا پورا ساتھ
دیا اور ایک غار میں جس کو غار ثور کہتے ہیں ۔ آپ جا چھپے۔ شریر کفار جو آپ کی ایذا رسانی کے لیے منصوبے کر
چکے تھے۔ تلاش کرتے ہوئے اس غار تک پہنچ گئے ۔ حضرت ابو بکر صدیق نے عرض کی کہ اب تو یہ بالکل سر
پر ہی آپہنچے ہیں اور اگر کسی نے ذرا نیچے نگاہ کی تو وہ دیکھ لے گا اور ہم پکڑے جاویں گے۔ اس وقت آپ نے

فرمایا: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا کچھ غم نہ کھاؤ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اس لفظ پر غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ نہ
علیہ وسلم حضرت ابو بکر صدیق کو اپنے ساتھ ملاتے ہیں یہ فرمایا: اِنَّ اللهَ مَعَنَا ۔ مَعَنَا میں آپ دونوں
شریک۔ یعنی تیرے اور میرے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایک پلہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رکھا اور دوسرے
پر حضرت صدیق کو۔ اس وقت دونوں ابتلا میں ہیں کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں سے یا تو اسلام کی بنیاد پڑنے
والی ہے یا خاتمہ ہو جانے والا ہے۔ دشمن غار پر موجود ہیں اور مختلف قسم کی رائے زنیاں ہو رہی ہیں بعض کہتے
ہیں کہ اس غار کی تلاشی کرو کیونکہ نشانِ پا یہاں تک ہی آکر ختم ہو جاتا ہے لیکن ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ
یہاں انسان کا گزرا اور دخل کیسے ہوگا ۔ مکڑی نے جالا تنا ہوا ہے۔ کبوتر نے انڈے دیئے ہوئے ہیں۔ اس قسم
کی باتوں کی آوازیں اندر پہنچ رہی ہیں اور آپ بڑی صفائی سے ان کو سن رہے ہیں ۔ ایسی حالت میں دشمن
آئے ہیں کہ وہ خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور دیوانے کی طرح بڑھے آئے ہیں لیکن آپ کی کمال شجاعت کو دیکھو
کہ دشمن سر پر ہے اور آپ اپنے رفیق صادق صدیق کو فرماتے ہیں: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا۔ یہ الفاظ بڑی
صفائی کے ساتھ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ نے زبان ہی سے فرمایا کیونکہ یہ آواز کو چاہتے ہیں اشارہ سے کام
نہیں چلتا۔ باہر دشمن مشورہ کر رہے ہیں اور اندر غار میں خادم و مخدوم بھی باتوں میں لگے ہوئے ہیں اس امر کی
پروا نہیں کی گئی کہ دشمن آواز سن لیں گے یہ اللہ تعالیٰ پر کمال ایمان اور معرفت کا ثبوت ہے خدا تعالیٰ کے
وعدوں پر پورا بھروسہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت کے لیے تو یہ نمونہ کافی ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۷ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِنَّ اللهَ مَعَنا اس معیت میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بھی ہیں اور گو یا کل جماعت آپ کی آگئی۔ موسیٰ علیہ السلام نے یہ نہیں کہا بلکہ کہا: إِنَّ مَعِيَ رَبِّي (الشعراء : ٢٣)
اس میں کیا سر تھا کہ انہوں نے اپنے ہی ساتھ معیت کا اظہار کیا اس میں یہ راز ہے کہ اللہ جامع جمیع شیون کا ہے
اور اسم اعظم ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کے ساتھ اسم اعظم کی معیت مع تمام صفات کے پائی
جاتی ہے لیکن موسیٰ علیہ السلام کی قوم شریر اور فاسق فاجر تھی ۔ آئے دن لڑنے اور پتھر مارنے کو تیار ہو جاتی
تھی۔ اس لیے ان کی طرف معیت کو منسوب نہیں کیا بلکہ اپنی ذات تک اسے رکھا ہے۔ اس سے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور علو مدارج کا اظہار مقصود ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷ رجنوری ۱۹۰۳ صفحہ ۷)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی نظیر موجود ہے حالانکہ مکہ میں آپ کے وفادار اور جان نثار خدام

موجود تھے لیکن جب آپ نے ہجرت کی تو صرف حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے لیا مگر اس کے
بعد جب آپ مدینے پہنچ گئے تو دوسرے اصحاب بھی یکے بعد دیگرے وہیں جا پہنچے۔ لکھا ہے کہ جب آپ
ہجرت کر کے نکلے اور غار میں جا کر پوشیدہ ہوئے تو دشمن بھی تلاش کرتے ہوئے وہاں جا پہنچے ان کی آہٹ
پا کر حضرت رت ابوبکر گھبرائے تو اللہ تعالیٰ نے وحی کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ
معنا۔ کہتے ہیں کہ وہ نیچے اتر کر اس کو دیکھنے بھی گئے مگر خدا کی قدرت ہے کہ غار کے منہ پر مکڑی نے جالاتن
دیا تھا اسے دیکھ کر ایک نے کہا کہ یہ جالا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے بھی پہلے کا ہے اس لیے وہ
واپس چلے آئے ۔ یہی وجہ ہے جو اکثر ا کا بر عنکبوت سے محبت کرتے آئے ہیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۵)
انْفِرُوا خِفَافًا وَ ثِقَالًا وَ جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ذَلِكُمْ
خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔
اصل مقصود کے پانے کے لیے خدا تعالیٰ نے مجاہدہ ٹھہرایا ہے یعنی اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے
ذریعہ سے اور اپنی طاقتوں کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی جان کو خدا کی راہ میں خرچ
کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی عقل کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اس کو ڈھونڈا جائے جیسا کہ
وہ فرماتا ہے : جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ ۔۔۔۔۔۔ یعنی اپنے مالوں اور اپنی جانوں اور اپنے نفسوں کو مع
ان کی تمام طاقتوں کے خدا کی راہ میں خرچ کرو۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۱۸ ۴۱۹،۴)
قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللهُ لَنَا هُوَ مَوْلُنَا ۚ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُونَ
ہمیں کوئی مصیبت ہر گز نہیں پہنچ سکتی بجز اس مصیبت کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دی ہے وہی ہمارا
کارساز اور مولی ہے اور مومنوں کو چاہیے کہ بس اسی پر بھروسہ رکھیں ۔ (کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۱)
(مصر کے اخبار اللواء نے کشتی نوح کی کسی آیت پر اعتراض کیا تھا کہ یہ لوگ قرآن کو نہیں سمجھتے اور ان کو پتہ
نہیں ہے کہ مَا مِنْ دَاءٍ إِلَّا وَلَهُ دَوَاء حدیث میں ہے یہ اس پر ایمان نہیں لاتے ۔ آپ نے فرمایا :۔ )

آج 10 میں سے 10 باقی