سورة القَدر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس نے ہمارے مطلب کو نہیں سمجھا اور پہلی آیت کو دیکھ کر صرف اپنے اندرونی بغض کی وجہ سے ایک
شاعرانہ مذاق پر مضمون لکھنا شروع کر دیا ۔ ہم دواؤں سے کب انکار کرتے ہیں ۔ ہم تو قائل ہیں کہ اللہ تعالیٰ
نے ہر ایک شئے میں بعض فوائد رکھے چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس (طاعون ) کے متعلق ہمیں قبل از وقت سوجھا
دیا ہے کہ یہ اس کا حقیقی علاج ہے اور یہ امر اس نے ہمیں بطور نشان کے دیا ہے تو اب ہم نشان کو کیسے مشتبہ
کریں ۔ جب اللہ تعالیٰ کوئی نشان دیوے تو اس کی بے قدری کرنا صرف معصیت ہی نہیں بلکہ کفر تک نوبت
پہنچا دیتا ہے۔
ہر مرتبه از وجود اثری دارد
ه
گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی
( بدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر - ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۸)
وَمَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقْتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا
يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى وَلَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَرِهُونَ
یعنی اس بات کا سبب جو کفار کے صدقات قبول نہیں کیے جاتے صرف یہ ہے کہ وہ خدا اور اس کے رسول
سے منکر ہیں ۔ اب دیکھو ان آیات سے صاف ظاہر ہے کہ جو لوگ رسول پر ایمان نہیں لاتے ان کے اعمال
ضائع ہو جاتے ہیں۔ خدا ان کو قبول نہیں کرتا اور پھر جب اعمال ضائع ہوئے تو نجات کیوں کر ہوگی ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۲ )
یہ تمام آیات ان لوگوں کے متعلق ہیں جنہوں نے رسول کے وجود پر اطلاع پائی اور رسول کی دعوت ان کو
پہنچ گئی اور جو لوگ رسول کے وجود سے بالکل بے خبر رہے اور نہ ان کو دعوت پہنچی ۔ ان کی نسبت ہم کچھ
نہیں کہہ سکتے ان کے حالات کا علم خدا کو ہے۔ ان سے وہ وہ معاملہ کرے گا جو اس کے رحم اور انصاف کا
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۲ )
مقتضاء ہے۔
إِنَّمَا الصَّدَقْتُ لِلْفُقَرَاءِ وَ الْمَسْكِينِ وَ الْعَمِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ
وَ فِي الرِّقَابِ وَالْغَرِمِينَ وَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ وَاللَّهُ
عَلِيمٌ حَكِيمٌ
خیرات اور صدقات وغیرہ پر جو مال دیا جائے اس میں یہ ملحوظ رہنا چاہیے کہ پہلے جس قدر محتاج ہیں ان کو
دیا جائے ۔ ہاں جو خیرات کے مال کا تعہد کریں یا اس کے لیے انتظام و اہتمام کریں ان کو خیرات کے مال
سے کچھ مال مل سکتا ہے اور نیز کسی کو بدی سے بچانے کے لیے بھی اس مال میں سے دے سکتے ہیں۔ ایسا ہی وہ
مال غلاموں کے آزاد کرنے کے لیے اور محتاج اور قرضداروں اور آفت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے بھی اور
دوسری راہوں میں جو محض خدا کے لیے ہوں خرچ ہوگا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷، ۳۵۸)
الَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَنْ يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا
ذَلِكَ الْخِزْيُّ الْعَظِيمُ ۔
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ جو شخص خدا اور رسول کی مخالفت کرے خدا اس کو جہنم میں ڈالے گا اور وہ اس
میں ہمیشہ رہے گا۔ یہ ایک بڑی رسوائی ہے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۳ )
وَعَدَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ
دو
فِيهَا وَ مَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ
الْعَظِيمُ
اعلیٰ درجہ کی خوشی خدا میں ملتی ہے جس سے پرے کوئی خوشی نہیں ہے جنت پوشیدہ کو کہتے ہیں۔ اور جنت کو
جنت اس لیے کہتے ہیں کہ وہ نعمتوں سے ڈھکی ہوئی ہے اصل جنت خدا ہے جس کی طرف تر در منسوب ہی
نہیں ہوتا اس لیے بہشت کے اعظم ترین انعامات میں رِضْوَانٌ مِنَ اللهِ أَكْبَرُ ہی رکھا ہے۔ انسان انسان کی
حیثیت سے کسی نہ کسی دکھ اور تردد میں ہوتا مگر جس قدر قرب الہی حاصل کرتا جاتا ہے اور تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ
اللہ سے رنگین ہوتا جاتا ہے اس قدر اصل سکھ اور آرام پاتا ہے جس قدر قرب الہی ہوگا ، لازمی طور پر اسی قدر
خدا کی نعمتوں سے حصہ لے گا اور رفع کے معنی اسی پر دلالت کرتے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخہ ۷ ۱ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحہ ۷ )
ودرو
يَأَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَمَا وَلَهُمْ جَهَـ
وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
سورة التوبة
دشنام اور سب اور ششتم فقط اس مفہوم کا نام ہے جو خلاف واقعہ اور دروغ کے طور پر محض آزار رسانی کی
غرض سے استعمال کی جائے اور اگر ہر یک سخت اور آزار وہ تقریر کو محض بوجہ اس کے مرارت اور تلخی اور
ایذارسانی کے دشنام کے مفہوم میں داخل کر سکتے ہیں تو پھر اقرار کرنا پڑے گا کہ سارا قرآن شریف گالیوں
سے پڑ ہے کیونکہ جو کچھ بتوں کی ذلت اور بت پرستوں کی حقارت اور ان کے بارہ میں لعنت ملامت کے
سخت الفاظ الفاظ قرآن شریف میں استعمال کیے گئے ہیں یہ ہرگز استعمال کیے گئے ہیں یہ ہرگز ایسے نہیں ہیں جن کے سننے سے بت پرستوں کے
دل خوش ہوئے ہوں بلکہ بلا شبہ ان الفاظ نے ان کے غصہ کی حالت کی بہت تحریک کی ہوگی کیا خدائے تعالیٰ
کا کفار مکہ کو مخاطب کر کے یہ فرمانا کہ إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ (الانبياء : ٩٩)
معترض کے من گھڑت قاعدہ کے موافق گالی میں داخل نہیں ہے کیا خدائے تعالیٰ کا قرآن شریف میں کفار کو
شر البریہ قرار دینا اور تمام رذیل اور پلید مخلوقات سے انہیں بدتر ظاہر کرنا یہ معترض کے خیال کے رو سے دشنام
دہی میں داخل نہیں ہوگا کیا خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں وَ اغْلُظ عَلَيْهِمْ نہیں فرمایا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰۹)
غرض ان آیات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خود خدا تعالیٰ نے بھی حفظ مراتب کا لحاظ رکھا ہے۔ مؤمنین
اور ایمان داروں کے واسطے کیسی نرمی کا حکم ہے اور کفار میں سے بعض میں مادہ ہی ایسا ہوتا ہے کہ ان کو سختی کی
ضرورت ہوتی ہے جس طرح سے بعض بیماریوں یا زخموں میں ایک حکیم حاذق کو چیر پھاڑی اور عمل جراحی سے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۴ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۳)
کام لینا پڑتا ہے۔
فَرِحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلْفَ رَسُولِ اللَّهِ وَ كَرِهُوا أَنْ يُجَاهِدُوا
بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ وَقَالُوا لَا تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ
اشَدُّ حَرَّا لَوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ )
۔
ہماری جماعت کا ایمان تو صحابہ والا چاہیے جنہوں نے اپنے سر خدا کی راہ میں کٹوا دیئے تھے۔ اگر آج ہماری
جماعت کو یورپ اور امریکہ میں اشاعت اسلام کے لیے جانے کو کہا جاوے تو اکثر یہی کہہ دیں گے جی ہمارے
لله
بال بچوں کو تکلیف ہوگی ۔ ہمارے گھروں کا ایسا حال ہے یہ ۔ ہے یہ ہے وہ ہے ہ ہے اِن بُيُوتَنَا عَورَةُ ( الاحزاب : ۱۴)
اور ہم نے یہ تو نہیں کہنا کہ جا کر سر کٹوائیں بلکہ یہی ہے کہ دین کے لیے سفر کی تکالیف اور صدمے اٹھا دیں مگر
اکثر یہی کہہ دیں گے جی گرمی بہت ہے۔ زیادہ تکلیف کا اندیشہ ہے۔ مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ جہنم کی گرمی اس
سے بھی زیادہ ہوگی ۔ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَدًّا - صحابہ کا نمونہ مسلمان بننے کے لیے اپکا نمونہ ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۶)
فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْلُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ )
دنیا وی تمتع کا حصہ انسانی زندگی میں بہت ہی کم ہونا چاہیے تا کہ فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْلُوا كَثِيرًا یعنی
ہنسو تھوڑا اور روؤ بہت کا مصداق بنو لیکن جس شخص کی دنیاوی تمتع کثرت سے ہیں اور وہ رات دن بیویوں
میں مصروف ہے اس کو رقت اور رونا کب نصیب ہوگا۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۲)
صوفیوں نے لکھا ہے کہ اگر چالیس دن تک رونا نہ آوے تو جانو کہ دل سخت ہو گیا ہے خدا تعالیٰ فرماتا
ہے: فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْلُوا كَثِيرًا کہ ہنسو تھوڑا اور روؤ بہت مگر اس کے برعکس دیکھا جاتا ہے کہ لوگ ہنستے
بہت ہیں اب دیکھو کہ زمانہ کی کیا حالت ہے اس سے یہ مراد نہیں کہ انسان ہر وقت آنکھوں سے آنسو بہاتا
رہے بلکہ جس کا دل اندر سے رورہا ہے وہی روتا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ دروازہ بند کر کے اندر بیٹھ کر خشوع
اور خضوع سے دعا میں مشغول ہو اور بالکل عجز و نیاز سے خدا کے آستانہ پر گر پڑے تا کہ وہ اس آیت کے نیچے
۔
نہ آوے۔ جو بہت ہنستا ہے وہ مومن نہیں اگر سارے دن کا نفس کا محاسبہ کیا جاوے تو معلوم ہو کہ بنسی اور تمسخر
کی میزان زیادہ ہے اور رونے کی بہت کم ہے بلکہ اکثر جگہ بالکل ہی نہیں ہے۔ اب دیکھو کہ زندگی کس قدر
غفلت میں گزر رہی ہے اور ایمان کی راہ کس قدر مشکل ہے گویا ایک طرح سے مرنا ہے اور اصل میں اسی کا نام
ایمان ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۳۴)
وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَ يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ عَلَيْهِمْ
دَابِرَةُ السَّوْءِ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
غلام دستگیر قصوری کے بارے میں ذکر تھا کہ بعض مخالفین کہتے ہیں اس نے کب مباہلہ کیا۔ حضور مباہلہ کیا۔ حضور نے فرمایا :۔)
بطریق تنزل ہم مان لیتے ہیں کہ اس نے صرف ہمارے لیے بددعا کی مگر اب بتاؤ کہ اس کی دعا کا اثر