سورة النَّاس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یعنے سب چیزوں کو اپنے ماتحت رکھتا ہے اور ان پر غالب ہے۔ یہ دلیل بذریعہ شکل اول کے جو بدیہی الانتاج
ہے اس طرح پر قائم ہوتی ہے کہ صغری اس کا یہ ہے جو خدا واحد اور قہار ہے اور کبری یہ کہ ہر ایک جو واحد اور قہار
ہو وہ تمام موجدات ما سوائے اپنے کا خالق ہے۔ نتیجہ یہ ہوا جو خدا تمام مخلوقات کا خالق ہے۔ اثبات قضیہ اولی
یعنے صغری کا اس طور سے ہے کہ واحد اور قہار ہونا خدائے تعالیٰ کا اصول مسئلہ فریق ثانی بلکہ دنیا کا اصول ہے۔
اور اثبات قضیہ ثانیہ یعنی مفہوم کبری کا اس طرح پر ہے کہ اگر خدائے تعالی با وصف واحد اور قہار ہونے کے
وجود ماسوائے ائے اپنے کا خالق نہ ہو بلکہ وجود تمام موجودات کا مثل اس کے قدیم سے چلا آتا ہو تو اس صورت
میں وہ واحد اور قہار بھی نہیں ہو سکتا۔ واحد اس باعث سے نہیں ہو سکتا کہ وحدانیت کے معنے سوائے اس کے اور
کچھ نہیں کہ شرکت غیر سے بکلی پاک ہو۔ اور جب خدائے تعالیٰی خالق ارواح نہ ہو تو اس سے دو طور کا شرکت
لازم آیا۔ اول یہ کہ سب ارواح غیر مخلوق ہو کر مثل اس کے قدیم الوجود ہو گئے ۔ دوم یہ کہ ان کے لئے بھی مثل
پروردگار کے ہستی حقیقی ماننی پڑے جو مستفاض عن الغیر نہیں ۔ پس اسی کا نام شرکت بالغیر ہے۔ اور شرک
بالغیر ذات باری کا بہ بداہت عقل باطل ہے۔ کیونکہ اس سے شریک الباری پیدا ہوتا ہے اور شریک الباری
ممتنع اور محال ہے۔ پس جو امر مستلزم محال ہو وہ بھی محال ہے اور قہار اس باعث سے نہیں ہو سکتا کہ صفت
قہاری کے یہ معنے ہیں کہ دوسروں کو اپنے ماتحت میں کر لینا اور ان پر قابض اور متصرف ہو جانا۔ سو غیر مخلوق اور
روحوں کو خدا اپنے ماتحت نہیں کر سکتا کیونکہ جو چیزیں اپنی ذات میں قدیم اور غیر مصنوع ہیں وہ بالضرورت
اپنی ذات میں واجب الوجود ہیں اس لئے کہ اپنے تحقیق وجود میں دوسرے کسی علت کے محتاج نہیں اور اسی کا
نام واجب ہے جس کو فارسی میں خدا یعنے خود آ یندہ کہتے ہیں ۔ پس جب ارواح مثل ذات باری تعالیٰ کے
خدا اور واجب الوجود ٹھہرے۔ تو ان کا باری تعالیٰ کے ماتحت رہنا عند العقل محال اور ممتنع ہوا۔ کیونکہ ایک
واجب الوجود دوسرے واجب الوجود کے ماتحت نہیں ہو سکتا اس سے دور یا تسلسل لازم آتا ہے۔ لیکن حال
واقعہ جو مسلم فریقین ہے یہ ہے کہ سب ! ہے کہ سب ارواح خدائے تعالیٰ کے ماتحت ہیں کوئی اس ۔ ہیں کوئی اس کے قبضہ قدرت سے
باہر نہیں ۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ وہ سب حادث اور مخلوق ہیں کوئی ان میں سے خدا اور واجب الوجود نہیں
اور یہی مطلب تھا۔
پرانی تحریریں، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶ تا ۸ )
هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ کیا اندھا اور بینا مساوی ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۲۴)

انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيَّا وَ
مِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعِ زَبَدُ مِثْلُهُ كَذَلِكَ يَضْرِبُ
اللهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ
فِي الْأَرْضِ كَذلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ ۔
خدا نے آسمان سے پانی (اپنا کلام ) اتار اسواس پانی سے ہر یک وادی اپنی قدر کے موافق بہ نکلا۔ یعنی
ہر ایک کو اس میں سے اپنی طبیعت اور خیال اور لیاقت کے موافق حصہ ملا۔ طبائع عالیہ اسرار حکمیہ سے متمتع
ہوئیں۔ اور جو اُن سے بھی اعلیٰ تھے انہوں نے ایک عجیب روشنی پائی کہ جو حد تحریر و تقریر سے خارج ہے
اور جو کم درجہ پر تھے انہوں نے مخبر صادق کی عظمت اور کمالیت ذاتی کو دیکھ کر دلی اعتقاد سے اس کی خبروں پر
یقین کر لیا اور اس طرح پر وہ بھی یقین کی کشتی میں بیٹھ کر ساحل نجات تک جاپہنچے اور صرف وہی لوگ باہر رہ
گئے جن کو خدا سے کچھ غرض نہ تھی اور فقط دنیا کے ہی کیڑے تھے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۱۲ حاشیہ نمبر ۱۱)
اسی نے آسمان سے پانی اتارا۔ پھر ہر یک وادی اپنے اپنے اندازہ اور قدر کے موافق بہ نکلا یعنی ہر یک
شخص نے اپنی استعداد کے موافق فائدہ اٹھایا۔ ( براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۳۳)
اے غافلو ! اس امت مرحومہ میں وحی کی نالیاں قیامت تک جاری ہیں مگر حسب مراتب ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۲۱)
آسمان سے پانی اتارا۔ پس ہر ایک وادی اپنے اپنے قدر میں بہ نکلا۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۶)
خدا تعالیٰ نے آسمان پر سے پانی اتارا پس اپنے اپنے قدر پر هر یک وادی به نکلی یعنی جس قدر دنیا
میں طبائع انسانی ہیں قرآن کریم ان کے ہر ایک مرتبہ فہم اور عقل اور ادراک کی تربیت کرنے والا ہے۔ اور یہ
امر مستلزم کمال تام ہے کیونکہ اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ قرآن کریم اس قدر وسیع دریائے
رف ہے کہ محبت الہی کے تمام پیاسے او پیاسے اور معارف حقہ کے تمام تو کے تمام تشنہ لب اسی سے پیتے ہیں ۔
معارف
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۹)

ایسا پانی اتارا جس سے ہر ایک وادی بقد را پنی وسعت کے بہہ نکلا ہے۔
سورة الرعد
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰)
وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ الجز نمبر ۱۳ یعنی جو چیز انسانوں کو نفع پہنچاتی ہے وہ زمین پر
باقی رہتی ہے اب ظاہر ہے کہ دنیا میں زیادہ تر انسانوں کو نفع پہنچانے والے گروہ انبیاء ہیں کہ جو خوارق سے،
معجزات سے، پیشگویوں سے حقائق سے ، معارف سے، اپنی راستبازی کے نمونہ سے انسانوں کے ایمان کو
قوی کرتے ہیں اور حق کے طالبوں کو دینی نفع پہنچاتے ہیں اور یہ بھی ظاہر ہے کہ وہ دنیا میں کچھ بہت مدت تک
نہیں رہتے بلکہ تھوڑی سی زندگی بسر کر کے اس عالم سے اٹھائے جاتے ہیں لیکن آیت کے مضمون میں خلاف
نہیں اور ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ کا کلام خلاف واقع ہو۔ پس انبیاء کی طرف نسبت دے کر معنی آیت کے یوں
ہوں گے کہ انبیاء من حيث الطل باقی رکھے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ ظلی طور پر ہر یک ضرورت کے وقت میں
کسی اپنے بندہ کو ان کی نظیر اور مثیل پیدا کر دیتا ہے جو انہیں کے رنگ میں ہو کر ان کی دائمی زندگی کا موجب
ہوتا ہے
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۲،۳۵۱)
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ وعدہ کیا ہے کہ جو لوگ دوسروں کو نفع پہنچاتے ہیں اور مفید وجود ہوتے
ہیں ان کی عمر دراز ہوتی ہے جیسے کہ فرمایا : أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ ۔ اور دوسری قسم کی
ہمدردیاں چونکہ محدود ہیں اس لئے خصوصیت کے ساتھ جو خیر جاری قرار دی جاسکتی ہے وہ یہی دعا کی خیر جاری
ہے جب کہ خیر کا نفع کثرت سے ہے تو اس آیت کا فائدہ ہم سب سے زیادہ دعا کے ساتھ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ
بالکل سچی بات ہے کہ جو دنیا میں خیر کا موجب ہوتا ہے اس کی عمر دراز ہوتی ہے اور جو شر کا موجب ہوتا ہے وہ
جلدی اٹھا لیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں شیر سنگھ چڑیوں کو زندہ پکڑ کر آگ پر رکھا کرتا تھا وہ دو برس کے اندر ہی مارا گیا
پس انسان کو لازم کہ وہ خیر الناس من ينفع الناس بننے کے واسطے سوچتا ر ہے اور مطالعہ کرتا رہے۔
جس طرح طبابت میں حیلہ کام آتا ہے اسی طرح نفع رسانی اور خیر میں بھی حیلہ ہی کام دیتا ہے۔ اس لئے
ضروری ہے کہ انسان ہر وقت اس تاک اور فکر میں لگا ر ہے کہ کس راہ سے دوسرے کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۵ مورخہ ۹ جولائی ۱۹۰۰ء صفحه ۲)
ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو لیکن بہت ہی کم ہیں وہ لوگ جنہوں نے کبھی اس اصول اور
طریق پرغور کی ہو جس سے انسان کی عمر دراز ہو۔ قرآن شریف نے ایک اصول بتایا ہے : وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ

النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ یعنی جو نفع رسان وجود ہوتے ہیں ان کی عمر دراز ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان
لوگوں کو درازی عمر کا وعدہ فرمایا ہے جو دوسرے لوگوں کے لئے مفید ہیں حالانکہ شریعت کے دو پہلو ہیں ؛ اوّل
خدا تعالیٰ کی عبادت دوسرے بنی نوع سے ہمدردی۔ لیکن یہاں یہ پہلو اس لئے اختیار کیا ہے کہ کامل عابد وہی
ہوتا ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ پہلے پہلو میں اول مرتبہ خدا تعالیٰ کی محبت اور توحید کا ہے اس میں انسان کا
فرض ہے کہ دوسروں کو نفع پہنچائے اور اس کی صورت یہ ہے ان کو خدا کی محبت پیدا کرنے اور اس کی توحید پر
قائم ہونے کی ہدایت کرے۔ جیسا کہ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ( العصر : ۴) سے پایا جاتا ہے۔ انسان بعض وقت
خود ایک امر کو سمجھ لیتا ہے لیکن دوسرے کو سمجھانے پر قادر نہیں ہوتا اس لئے اس کو چاہئیے کہ محنت اور کوشش کر
کے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاوے۔ ہمدردی خلائق یہی ہے کہ محنت کر کے دماغ خرچ کر کے ایسی راہ نکالے
کہ دوسروں کو فائدہ پہنچا سکے تا کہ عمر دراز ہو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۲ صفحه (۴)
حقیقت یہ ہے کہ جو شخص دنیا کے لئے نفع رساں ہو اس کی عمر دراز کی جاتی ہے۔ اس پر جو یہ اعتراض کیا
جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چھوٹی تھی۔ یہ اعتراض صحیح نہیں ہے۔ اول اس لئے کہ انسانی زندگی
کا اصل منشا اور مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حاصل کر لیا۔ آپ دنیا میں اس وقت آئے جبکہ دنیا کی
حالت بالطبع مصلح کو چاہتی تھی اور پھر آپ اس وقت اُٹھے جب پوری کامیابی اپنی رسالت میں حاصل کر لی۔
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کی صدا کسی دوسرے آدمی کو نہیں آئی اور ۔۔۔۔۔ پوری کامیابی کا نظارہ اپنی
آنکھوں سے دیکھ لیا اب جس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پورے طور پر کامیاب ہو کر اُٹھے
پھر یہ کہنا کہ آپ کی عمر تھوڑی تھی سخت غلطی ہے۔ اس کے علاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برکات اور
فیوض ابدی ہیں اور ہر زمانہ میں آپ کے فیوض کا دروازہ کھلا ہوا ہے اس لئے آپ کو زندہ نبی کہا جاتا ہے
اور حقیقی حیات آپ کو حاصل ہے۔ طول عمر کا جو مقصد تھا وہ حاصل ہو گیا اور اس آیت کے موافق آپ
ابدالآباد کے لئے زندہ رہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۲ صفحه ۷)
خدا تعالیٰ جب اپنا فضل کرتا ہے تو کوئی تکلیف باقی نہیں رہتی مگر اس کے لئے یہ ضروری شرط ہے کہ انسان
اپنے اندر تبدیلی کرے۔ پھر جس کو وہ دیکھتا ہے کہ یہ نافع وجود ہے تو اس کی زندگی میں ترقی دے دیتا ہے
ہماری کتاب میں اس کی بابت صاف لکھا ہے : وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ ۔ ایسا ہی پہلی
کتابوں سے بھی پایا جاتا ہے۔ حز قیاہ نبی کی کتاب میں بھی درج ہے۔

انسان بہت بڑے کام کے لئے بھیجا گیا ہے لیکن جب وقت آتا ہے اور وہ اس کام کو پورا نہیں کرتا تو
خدا اس کا تمام کام کر دیتا ہے۔ خادم کو ہی دیکھ لو کہ جب وہ ٹھیک کام نہیں کرتا تو آقا اس کو الگ کر دیتا ہے۔ پھر
خدا تعالیٰ اس وجود کو کیوں کر قائم رکھے جو اپنے فرض کو ادا نہیں کرتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۹۰۸)
یہ جو اعتراض کیا جاتا ہے کہ بعض مخالف اسلام بھی لمبی عمر حاصل کرتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ میرے
نزدیک اس کا سبب یہ ہے کہ ان کا وجود بھی بعض رنگ میں مفید ہی ہوتا ہے۔ دیکھوا بوجہل بدر کی جنگ تک
زندہ رہا۔ اصل بات یہ ہے کہ اگر مخالف اعتراض نہ کرتے تو قرآن شریف کے ۳۰ سپارے کہاں سے
آتے ۔ جس کے وجود کو اللہ تعالیٰ مفید سمجھتا ہے اسے مہلت دیتا ہے۔ ہمارے مخالف بھی جو زندہ ہیں اور
مخالفت کرتے ہیں ان کے وجود سے بھی یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف کے حقائق و معارف عطا
کرتا ہے۔ اب اگر مہر علی شاہ اتنا شور نہ مچاتا تو نزول مسیح کیسے لکھا جاتا۔
اس طرح پر جو دوسرے مذاہب باقی ہیں ان کے بقا کا بھی یہی باعث ہے تا کہ اسلام کے اصولوں کی
خوبی اور حسن ظاہر ہو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۲ صفحه ۱۱)
جو لوگ دین کے لئے سچا جوش رکھتے ہیں ان کی عمر بڑھائی جاوے گی اور حدیثوں میں جو آیا ہے کہ
مسیح موعود کے وقت عمریں بڑھادی جاویں گی ۔ اس کے معنی یہی مجھے سمجھائے گئے ہیں کہ جو لوگ خادم دین
ہوں گے ان کی عمریں بڑھائی جاویں گی۔ جو خادم نہیں ہو سکتا وہ بڑھے بیل کی مانند ہے کہ مالک جب چاہے
اسے ذبح کر ڈالے اور جو سچے دل سے خادم ہے وہ خدا کا عزیز ٹھہرتا ہے اور اس کی جان لینے میں خدا تعالیٰ کو
تردد ہوتا ہے اس لئے فرمایا : وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۸)
جو شخص اپنے وجود کو نافع الناس بنادیں گے ان کی عمریں خدا ز یادہ کرے گا۔ خدا تعالیٰ کی مخلوق پر شفقت
بہت کرو اور حقوق العباد کی بجا آوری پورے طور پر بجالانی چاہیے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳۸ )
احادیث میں جو آیا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں عمریں لمبی ہو جا ئیں گی اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ موت
کا دروازہ بالکل بند ہو جائے گا اور کوئی شخص نہیں مرے گا بلکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جولوگ مالی ، جانی

نصرت میں اس کے مخلص احباب ہوں گے اور خدمت دین میں لگے ہوئے ہوں گے ان کی عمریں دراز کردی
جائیں گی اس واسطے کہ وہ لوگ نفع رساں وجود ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے : وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ
فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ - یہ امر قانون قدرت کے موافق ہے کہ عمریں دراز کر دی جائیں گی ۔ اس زمانہ کو جو دراز
کیا ہے یہ بھی اس کی رحمت ہے اور اس میں کوئی خاص مصلحت ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
جو کوئی اپنی زندگی بڑھانا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ نیک کاموں کی تبلیغ کرے اور مخلوق کو فائدہ پہنچاوے۔
جب اللہ تعالیٰ کسی دل کو ایسا پاتا ہے کہ اس نے مخلوق کی نفع رسانی کا ارادہ کر لیا ہے تو وہ اسے توفیق دیتا اور اس
کی عمر دراز کرتا ہے۔ جس قدر انسان اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس کی مخلوق کے ساتھ شفقت کے
ساتھ پیش آتا ہے اسی قدر اس کی عمر دراز ہوتی اور اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتا اس کی زندگی کی قدر کرتا ہے
لیکن جس قدر وہ خدا تعالیٰ سے لا پروا اور لاابالی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی پروانہیں کرتا ۔۔۔ اس جگہ ایک
اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ بعض لوگ جو نیک اور برگزیدہ ہوتے ہیں چھوٹی عمر میں بھی اس جہان سے رخصت
ہوتے ہیں اور اس صورت میں گویا یہ قاعدہ اور اصل ٹوٹ جاتا ہے مگر یہ ایک غلطی اور دھوکا ہے۔ دراصل ایسا
نہیں ہوتا ۔ یہ قاعدہ کبھی نہیں ٹوٹتا مگر ایک اور صورت پر درازی عمر کا مفہوم پیدا ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ
زندگی کا اصل منشا اور درازی عمر کی غایت تو کامیابی اور بامراد ہونا ہے۔ پس جب کوئی شخص اپنے مقاصد میں
کامیاب اور بامراد ہو جاوے اور اس کو کوئی حسرت اور آرزو باقی نہ رہے اور مرتے وقت نہایت اطمینان کے
ساتھ اس دنیا سے رخصت ہو تو وہ گویا پوری عمر حاصل کر کے مرا ہے اور درازی عمر کے مقصد کو اس نے پالیا
ہے اس کو چھوٹی عمر میں مرنے والا کہنا ہے میں مرنے والا کہنا سخت غلطی اور نادانی ہے ۔ صحابہ میں بعض ایسے تھے جنہوں نے ہیں
بائیس برس کی عمر پائی مگر چونکہ ان کو مرتے وقت کوئی حسرت اور نامرادی باقی نہ رہی بلکہ کامیاب ہو کر اٹھے
تھے اس لئے انہوں نے زندگی کا اصل منشا حاصل کر لیا تھا۔
الحکم جلد نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲، ۳)
چاہیے کہ انسان پہلے اپنے آپ کو دکھ پہنچائے تا خدا تعالیٰ کو راضی کرے۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو اللہ
تعالیٰ اس کی عمر بڑھا دے گا ۔ اللہ تعالیٰ کے وعدوں میں تخلف نہیں ہوتا اس نے جو وعدہ فرمایا ہے کہ اماما
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ ۔ یہ بالکل سچ ہے۔ عام طور پر بھی یہی قاعدہ ہے کہ جو چیز نفع رساں ہو

اس کو کوئی ضائع نہیں کرتا یہاں تک کہ کوئی گھوڑا بیل یا گائے بکری اگر مفید ہو اور اس سے فائدہ پہنچتا ہو، کون
ہے جو اس کو ذبح کر ڈالے لیکن جب وہ ناکارہ ہو جاتا ہے اور کسی کام نہیں آسکتا تو پھر اس کا آخری علاج وہی
ذبح ہے اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اگر اور نہیں تو دو چار روپیہ کو کھال ہی بک جائے گی اور گوشت بھی کام آجائے گا۔
اسی طرح پر جب انسان خدا تعالیٰ کی نظر میں کسی کام کا نہیں رہتا اور اس کے وجود سے کوئی فائدہ دوسرے
لوگوں کو نہیں ہوتا تو پھر اللہ تعالیٰ اس کی پروا نہیں کرتا بلکہ خس کم جہاں پاک کے موافق اس کو ہلاک کر پروانہیں
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵)
دیتا ہے۔
جو چاہتا ہے کہ عمر زیادہ ہو ۔۔۔ اس کو لازم ہے کہ وہ کامل الایمان ہو اور اپنے وجود کو قابلِ قدر بناوے اور
اس کی یہی صورت ہے کہ لوگوں کو نفع پہنچاوے اور دین کی خدمت کرے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَ أَمَّا مَا
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ ۔ یہ خوب یاد رکھو کہ عمر کھانے پینے سے لمبی نہیں ہو سکتی بلکہ اس کی اصل راہ
وہی ہے جو میں نے بیان کی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۰۴ صفحه ۴)
ہر قسم کی راحت صحت عمر و دولت یہ سب اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہے۔ جب انسان کا وجود ایسا نافع
اور سودمند ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرتا جیسے باغ میں کوئی درخت عمدہ پھل دینے والا ہو تو اسے باغبان
کاٹ نہیں ڈالتا بلکہ اس کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح نافع اور مفید وجود کو اللہ تعالیٰ بھی محفوظ رکھتا ہے جیسا کہ
اس نے فرمایا ہے: وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ جولوگ دنیا کے لئے نفع رسان لوگ بنتے ہیں
اللہ تعالیٰ ان کی عمریں بڑھا دیتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کے وعدے ہیں جو سچے ہیں اور کوئی ان کو جھٹلا نہیں سکتا ۔ اس
سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سچے اور فرمانبردار بندے ایسی بلاؤں سے محفوظ رہتے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۴۳، ۴۴ مورخه ۱۷ تا ۲۴ دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه (۴)
نافع چیز کو درازی عمر نصیب ہوتی ہے اور خدادین سے غافلوں کو ہلاکت میں ڈالنے سے پرواہ نہیں کرتا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ )
شریعت میں ہر ایک امر جو : مَا يَنْفَعُ النَّاسَ کے نیچے آئے اس کو دیر پا رکھا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ان لوگوں کی ہمدردی کے لیے کس قدر میرے دل میں تڑپ اور جوش ہے اور میں
حیران ہوں کہ کس طرح ان لوگوں کو سمجھاؤں ۔ یہ لوگ کسی طرح بھی مقابلہ میں نہیں آتے ۔ تین ہی راہیں ہیں

یا گذشتہ نشانوں سے میرے اپنے نشانوں کا مقابلہ کر لیں یا آئندہ نشانوں میں مقابلہ کر لیں یا اور نہیں تو یہی
دعا کریں کہ جس کا وجود نافع الناس ہے وہ بموجب وعدہ الہی : وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ
در از زندگی پائے۔ پھر عیاں ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کون مقبول و منظور ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۸۹۹ء صفحہ ۳، ۴)
وَ الَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ وَ يَخَافُونَ سُوءَ
الْحِسَابِ
پیوند کرنے کی جگہ پیوند کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷)
وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ أَنْفَقُوا مِمَّا امِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ
عَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ ۔
وہ کبھی پوشیدہ خیرات کرتے ہیں اور کبھی ظاہر ۔ پوشیدہ اس لئے کہ تار یا کاری سے بچیں اور ظاہر اس لئے
کہ تا دوسروں کو ترغیب دیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷)
یعنی بہادر وہ ہیں کہ ۔۔۔۔ ان کا صبر لڑائی اور سختیوں کے وقت میں خدا کی رضا مندی کے لئے ہوتا ہے اور
اس کے چہرہ کے طالب ہوتے ہیں نہ کہ بہادری دکھلانے کے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۹)
الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَين
الْقُلُوبُ ۔
یا درکھو کہ قرآن سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰ حاشیه )
ایک بڑی لذت چھوٹی لذت سے غنی کر دیتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُ
الْقُلُوبُ ۔۔۔ وَ لَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ -
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۴۲۵)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر ذرا بھی غم پہنچتا تو آپ نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے اور اس لئے فرمایا ہے:
أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب - اطمینان ، سکینت قلب کے لئے نماز سے بڑھ کر اور کوئی ذریعہ نہیں ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۰ مورخہ ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۹)
قرآن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ایسی شے ہے جو قلوب کو اطمینان عطا کرتا ہے جیسا کہ
فرمایا : أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ۔ پس جہاں تک ممکن ہو ذکر الہی کرتا رہے اسی سے اطمینان حاصل
ہوگا ۔ ہاں اس ۔ اس کے واسطے صبر اور محنت درکار ہے۔ اگر گھبرا جاتا اور تھک جاتا ہے تو پھر یہ اطمینان نصیب نہیں
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۹)
ہو سکتا۔
أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ اس کے عام معنی تو یہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے قلوب اطمینان
پاتے ہیں لیکن اس کی حقیقت اور فلسفہ یہ ہے کہ جب انسان سچے اخلاص اور پوری وفاداری کے ساتھ اللہ تعالیٰ
کو یاد کرتا ہے اور ہر وقت اپنے آپ کو اس کے سامنے یقین کرتا ہے اس سے اس کے دل پر ایک خوف عظمت
الہی کا پیدا ہوتا ہے وہ خوف اس کو مکروہات اور منہیات سے بچاتا ہے اور انسان تقویٰ اور طہارت میں ترقی
کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ملائکہ اس پر نازل ہوتے ہیں اور وہ اس کو بشارتیں دیتے ہیں اور الہام کا
دروازہ اس پر کھولا جاتا ہے اس وقت وہ اللہ تعالیٰ کو گو یا دیکھ لیتا ہے اور اس کی وراء الورا طاقتوں کو مشاہدہ کرتا
ہے۔ پھر اس کے دل پر کوئی ہم و غم نہیں آسکتا اور طبیعت ہمیشہ ایک نشاط اور خوشی میں رہتی ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ استمبر ۱۹۰۵ صفحه ۸)
وَ لَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلَّمَ بِهِ الْمَوْتَى
بَلْ لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا أَفَلَمْ يَا يُشَسِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَهَدَى
النَّاسَ جَمِيعًا وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُمْ بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ
قَرِيبًا مِنْ دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِي وَعْدُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ
اگر چہ قرآنی معجزات ایسے دیکھتے جن سے پہاڑ جنبش میں آجاتے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا الخ اور ہمیشہ ان کافروں کو کوئی نہ کوئی کوفت پہنچتی رہے گی یہاں تک کہ وہ وقتِ

موعود آجائے گا جس کا خدا نے وعدہ کیا ہے۔ خدا تخلف وعدہ نہیں کرے گا۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
اور ہمیشہ کفار پر کسی قسم کی کوفتیں جسمانی ہوں یا روحانی پڑتی رہیں گی یا ان کے گھر سے نزدیک آجائیں
گی یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ آپہنچے گا اور خدا تعالیٰ اپنے وعدوں میں تخلف نہیں کرتا۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۲، ۳۵۳)
وعدہ سے مراد وہ امر ہے جو علم الہی میں بطور وعدہ قرار پا چکا ہے نہ وہ امر جو انسان اپنے خیال کے مطابق
اس کو قطعی وعدہ خیال کرتا ہو۔ اسی وجہ سے المیعاد پر جو الف لام ہے وہ عہد ذہنی ہ عہد ذہنی کی قسم میں ۔ میں سے ہے یعنی وہ
امر جو ارادہ قدیمہ میں وعدہ کے نام سے موسوم ہے گو انسان کو اس کی تفاصیل پر علم ہو یا نہ ہو وہ غیر متبدل ہے
ور نہ ممکن ہے جو انسان جس بشارت کو وعدہ کی صورت میں سمجھتا ہے اس کے ساتھ کوئی ایسی شرط مخفی ہو جس کا
عدم تحقق اس بشارت کے عدم تحقق کے لئے ضروری ہو کیونکہ شرائط کا ظاہر کرنا اللہ جلشانہ پر حق واجب نہیں
ہے۔ چنانچہ اسی بحث کو شاہ ولی اللہ صاحب نے بسط سے لکھا ہے اور مولوی عبد الحق صاحب دہلوی نے بھی
فتوح الغیب کی شرح میں اس میں بہت عمدہ بیا ج میں اس میں بہت عمدہ بیان کیا ہے اور لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بدر کی لڑائی
میں تضرع اور دعا کرنا اسی خیال سے تھا کہ الہی مواعید اور بشارات میں احتمال شرط مخفی ہے اور یہ اس لیے
سنت اللہ ہے کہ تا اس کے خاص بندوں پر ہیبت اور عظمتِ الہی مستولی رہیں ۔ ماحصل کلام یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
کے وعدوں میں بیشک تخلف نہیں وہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے علم میں ہیں پورے ہو جاتے ہیں لیکن انسان
ناقص العقل کبھی ان کو تخلف کی صورت میں سمجھ لیتا ہے کیونکہ بعض ایسی مخفی شرائط پر اطلاع نہیں پاتا جو پیشگوئی
کو دوسرے رنگ میں لے آتے ہیں ۔
( مجموعه اشتہارات جلد اول صفحہ ۴۴۸،۴۴۷ حاشیہ )
وعید یعنی عذاب کی پیشگوئی ٹلنے کے بارہ میں تمام نبی متفق ہیں۔ رہی وعدہ کی پیشگوئی جس کی نسبت یہ حکم
ہے کہ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ اس کی نسبت بھی ہمارا یہ ایمان ہے کہ خدا اس وعدہ کا تخلف نہیں کرتا جو اس
کے علم کے موافق ہے لیکن اگر انسان اپنی غلطی سے ایک بات کو خدا کا وعدہ سمجھ لے جیسا کہ حضرت نوح نے
سمجھ لیا تھا ایسا تخلف وعدہ جائز ہے کیونکہ دراصل وہ خدا کا وعدہ نہیں بلکہ انسانی غلطی نے خواہ نخواہ اس کو وعدہ
قرار دیا ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۴)
اسلام میں یہ مسلم امر ہے کہ جو پیشگوئی وعید کے متعلق ہو اس کی نسبت ضروری نہیں کہ خدا اس کو پورا

کرے یعنی جس پیشگوئی کا یہ مضمون ہو کہ کسی شخص یا گروہ پر کوئی بلا پڑے گی اس میں یہ بھی ممکن ہے کہ
خدا تعالیٰ اس بلا کو ٹال دے جیسا کہ یونس کی پیشگوئی کو جو چالیس دن تک محدود تھی ٹال دیا۔ لیکن جس
پیشگوئی میں وعدہ ہو یعنی کسی انعام اکرام کی نسبت پیشگوئی ہو وہ کسی طرح ٹل نہیں سکتی ۔ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا
ہے کہ إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعاد مگر کسی جگہ یہ نہیں فرمایا کہ إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْوَعِيدَد پس اس میں راز یہی
ہے کہ وعید کی پیشگوئی خوف اور دعا اور صدقہ خیرات سے مل سکتی ہے۔
( تذکرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۴)
إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کا خلاف نہیں کرتا۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵ )
لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ فرمایا ہے لا يُخْلِفُ الْوَعِید نہیں فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ کے وعید معلق ہوتے ہیں جو دعا
اور صدقات سے بدل جاتے ہیں۔ اس کی بے انتہا نظیریں موجود ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو انسان کی فطرت
میں مصیبت اور بلا کے وقت دعا اور صدقات کی طرف رجوع کرنے کا جوش ہی نہ ہوتا ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۳)
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمُ *
فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ ۔
@
پہلے بھی رسولوں پر ٹھٹھا کیا گیا پس ہم نے ان کافروں کو جو ٹھٹھا کرتے ہیں مہلت د ہیں مہلت دی۔ پھر جب وہ اپنے
ٹھٹھے میں کمال تک پہنچ گئے تب ہم نے ان کو پکڑ لیا اور لوگوں نے دیکھ لیا کہ کیوں کر ہمارا عقاب ان پر وارد
(انوار الاسلام ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۵ حاشیہ نمبر ۱ )
ہوا۔
أَفَمَنْ هُوَ قَائِمٌ عَلَى كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَ ۔ وَ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاء شُرَكَاءَ قُلْ سَبُوهُم ۔
أَمْ تُنَبِّئُونَهُ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ أَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِينَ
كَفَرُوا مَكْرُهُمْ وَصُدُّوا عَنِ السَّبِيلِ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ
ہر یک جان پر وہ کھڑا ہے۔ اس کے عمل مشاہدہ کر رہا ہے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۸)

مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ أَكُلُهَا دَائِم وَ
ظِلُّهَا تِلْكَ عُقْبَيَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَعُقْبَيَ الْكَفِرِينَ النَّارُ
قرآن شریف کی تعلیم ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ جیسا کہ یہ بات ٹھیک نہیں کہ بہشت کی لذات صرف روحانی
ہیں اور دنیوی جسمانی لذات سے بالکل مخالف ہیں ایسا ہی یہ بھی درست نہیں کہ وہ لذات دنیوی جسمانی لذات
سے بالکل مطابق ہے بلکہ عالم رویا کی طرح رح صورت میں مشابہت ہے اور حقیقت میں مغایرت ہے۔ عالم رویا
کے پھل اور عالم رویا کی خوبصورت عورتیں ظاہر صورت میں وہی لذات بخشتی ہیں جو عالم جسمانی میں ہیں
مگر عالم رویا کی حقیقت اور اس عالم جسمانی کی حقیقت اور ہے۔
( کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۷۰ حاشیہ )
خدا نے بہشت کی خوبیاں اس پیرایہ میں بیان کی ہیں جو عرب کے لوگوں کو چیزیں دل پسند تھیں وہی بیان
کر دی ہیں تا اس طرح پر ان کے دل اس طرف مائل ہو جائیں اور دراصل وہ چیزیں اور ہیں یہی چیزیں
نہیں ۔ مگر ضرور تھا کہ ایسا بیان کیا جاتا ۔ ا جاتا تا کہ دل مائل کئے جا جائیں ۔ مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ -
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۲۴)
یہ ایک مثال ہے نہ کہ حقیقت ۔ قرآن شریف کے ان الفاظ سے صاف عیاں ہے کہ وہ جنت کوئی اور ہی
چیز ہے اور حدیث میں صاف یہ بھی بیان ہو چکا ہے کہ ان ظاہری جسمانی دنیوی امور پر نعماء جنت کا قیاس نہ
کیا جاوے کیوں کہ وہ ایسی چیز ہے کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھی نہ کسی کان نے سنی وغیرہ مگر وہ باتیں جن کی مثال
دے کر جنت کی نعماء کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ تو ہم دیکھتے بھی ہیں اور سنتے بھی ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحه ۵)
انسان جو عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اگر دل صاف کرے اور اس میں کسی قسم کی کجی اور ناہمواری ،
کنکر، پتھر نہ رہنے دے تو اس میں خدا نظر آئے گا۔ میں پھر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کے درخت اس میں
پیدا ہو کر نشو نما پائیں گے اور وہ اثمار شیریں و طیب ان میں لگیں گے جو : أَكُلُهَا دَائِم کے مصداق ہوں
گے۔ یا د رکھو کہ یہ وہی مقام ہے جہاں صوفیوں کے سلوک کا خاتمہ ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۹)

آج 10 میں سے 10 باقی