سورة النَّاس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَةً أُمُّ الْكِتَبِ
سورة الرعد
اللہ تعالیٰ کی شناخت کی یہ زبردست دلیل اور اس کی ہستی پر بڑی بھاری شہادت ہے کہ محو و اثبات اس کے
ہاتھ میں ہے: يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ - الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۱)
ہمارا تو اعتقاد ہے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ عمر کو کم بھی کر سکتا ہے اور زیادہ بھی کر سکتا ہے : يَمْحُوا الله ما
يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۔۔۔ عیسائیوں کا بھی یہی اعتقاد ہے ان کی کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک شخص کی پندرہ دن کی
عمر باقی رہ گئی تھی ۔ دعا سے پندرہ سال ہو گئے ۔ الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱)
ہمارا خدا قاد قادر مطلق خدا ہے۔ جو کامل اختیارات رکھتا ہے۔ يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ - ہمارا ایمان ہے وہ
جوتشی کی طرح نہیں ۔ وہ ایک حکم صبح دیتا ہے اور رات کو اس کے بدلنے کے کامل اختیارات رکھتا ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ ء صفحه (۴)
وَ إِنْ مَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ وَعَلَيْنَا
الْحِسَابُ
اگر ہمارے علماء اس جگہ بھی توفی کے معنے یہی لیتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ آسمان پر
اُٹھائے گئے ہیں۔ تو ہمیں ان پر کچھ بھی افسوس نہ ہوتا مگر ان کی بیبیا کی اور گستاخی تو دیکھو کہ توفی کا لفظ
جہاں کہیں قرآن کریم میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے تو اس کے معنے وفات کے
لیتے ہیں اور پھر جب وہی لفظ حضرت مسیح کے حق میں آتا ہے تو اس کے معنی زندہ اُٹھائے جانے کے بیان
کرتے ہیں اور کوئی ان میں سے نہیں دیکھتا کہ لفظ تو ایک ہی ہے۔ اندھے کی طرح ایک دوسرے کی بات کو
مانتے جاتے ہیں جس لفظ کو خدا تعالیٰ نے پچیس مرتبہ اپنی کتاب قرآن کریم میں بیان کر کے صاف طور پر
کھول دیا کہ اس کے معنے روح کا قبض کرنا ہے نہ اور کچھ ۔ اب تک یہ لوگ اس لفظ کے معنی مسیح کے حق میں
کچھ اور کے اور کر جاتے ہیں ۔ گویا تمام جہان کے لئے توفی کے معنی تو قبض روح ہی ہیں مگر حضرت ابن مریم
کے لئے زندہ اٹھا لینا اس کے معنی ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۳)
ور
أَوَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ
لحُكْمِهِ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۔
سورة الرعد
سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ جب کوئی خدا کی طرف سے آتا ہے اور اس کی تکذیب کی جاتی ہے تو
طرح طرح کی آفتیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں جن میں اکثر ایسے لوگ پکڑے جاتے ہیں جن کا اس
تکذیب سے چھ
نہیں۔ پھر رفتہ رفتہ ا د رفتہ ائمہ الکفر پکڑے جاتے رے جاتے ہیں اور سب سے آ سے آخر بڑے شریروں کا وقت
آتا ہے اسی کی طرف اللہ تعالیٰ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے : انا ناتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا یعنی
ہم آہستہ آہستہ زمین کی طرف آتے جاتے ہیں۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۶)
سنت اللہ یہی ہے کہ ائمہ الکفر اخیر میں پکڑے جایا کرتے ہیں۔ چنانچہ حضرت موسیٰ کے وقت جس قدر
عذاب پہلے نازل ہوئے ان سب میں فرعون بچا رہا چنانچہ قرآن شریف میں بھی آیا کہ نَأْتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا
مِنْ أَطْرَافِهَا یعنی ابتدا عوام سے ہوتا ہے اور پھر خواص پکڑے جاتے ہیں اور بعض کے بچانے میں اللہ تعالیٰ
کی یہ حکمت بھی ہوتی ہے کہ انہوں نے آخر میں تو بہ کرنی ہوتی ہے یا ان کی اولاد میں سے کسی نے اسلام قبول
کرنا ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ صفحه ۷ )
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : او لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ہم دور دور سے زمین کو گھٹاتے
چلے آتے ہیں ۔ یہ عادت اللہ ہے کہ اول عذاب ایسے لوگوں سے شروع ہوتا ہے جو دور دور ہوتے ہیں اور
ضعیف اور کمزور ہوتے ہیں۔ بیوقوف یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ صرف انہیں کے لئے ہے ہمارے لئے نہیں مگر
عذاب لپک کر ان تک پہنچتا ہے جن کو خبر نہیں ہوتی اور بے پرواہ ہوتے ہیں۔ خدا کی اس میں حکمتیں ہوتی
ہیں ۔ چاہتا ہے کہ یہ اور شوخی کر لیں۔ البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۷)
وَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلًا قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَ
مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَبِ
یعنی جولوگ کہتے ہیں کہ تو خدا کا رسول نہیں ان کو کہہ دے کہ تم میں اور مجھ میں خدا گواہ کافی ہے اور نیز وہ
جس کو کتاب کا علم ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۴۹ )
ان ( پہلی ) کتابوں سے اجتہاد کرنا حرام نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے : شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ اور پھر فرمایا : کفی بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِنْدَ
الكتب ۔۔۔۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے ثبوت کے لئے ان کو پیش کرتا ہے تو ہمارا ان سے
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۱ ۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۶ صفحه ۵ )
عِلْمٌ
اجتہاد کرنا کیوں حرام ہو گیا ؟
ثبوت
دیکھو آنحضرت صلعم نے جو صاحب وحی ہونے کا دعویٰ کیا تھا تو وہ بے نشان نہیں تھا۔ کافروں نے جب
ت مانگا تھا کہ آپ کی وحی کے منجانب اللہ ہونے کی دلیل کیا ہے؟ تو ان کو جواب دیا گیا تھا اب دیا گیا تھا : قُلْ كَفَى بِاللهِ
شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَ مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكتب یعنی یہ لوگ کہتے ہیں کہ تو خدا کا رسول نہیں ۔ ان کو کہہ
دے کہ میرے پاس دو گواہیاں ہیں ایک تو اللہ کی کہ اس کے تازہ تازہ نشانات میری تائید میں ہیں اور
دوسرے وہ لوگ جن کو کتاب اللہ کا علم دیا گیا ہے وہ بتا سکتے ہیں کہ میں سچا ہوں ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۱ ۴ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۲، ۱۳ )
یا درکھو کہ قول بغیر فعل کے کچھ چیز نہیں اور یہ آیت کہ قُل كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ
عِلْمُ الْكِتب اس میں ایک عجیب نکتہ ہے یعنی اگر خدا میری گواہی دیتا ہے تو مانو ورنہ نہ مانو۔
وَ مَنْ عِنْدَةً
الحکم جلدا ا نمبر ۱ ۴ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۳ )