سورة النّحل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النحل
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آتَى اَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَنَهُ وَتَعَلیٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ )
آتَى امْرُ اللهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ ۔۔۔۔ خدا کا امر آیا ہے سو تم جلدی مت کرو۔
( براہین احمد یہ چهار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِفْ وَمَنَافِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ )
( عیسائیوں کے مناظر ڈ پٹی عبداللہ آتھم کو مخاطب کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں )
آپ کے رحم بلا مبادلہ کا بجز اس کے میں کوئی اور خلاصہ نہیں سمجھتا کہ عدل سزا کو چاہتا ہے اور رحم عفو اور
درگزر کو چاہتا ہے لیکن جب کہ رحم اور عدل اپنے مظہروں میں مساوی اور ایک درجہ کے نہ ٹھہرے اور یہ ثابت
ہو گیا کہ خدا تعالی کے رحم نے کسی کی راستبازی کی ضرورت نہیں سمجھی اور ہر ایک نیکوکار اور بدکار پر اس کی
رحمانیت قدیم سے اثر ڈالتی چلی آئی ہے تو پھر یہ کیوں کر ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ بدکاروں کو ایک ذرہ رحم کا مزہ
چکھانا نہیں چاہتا۔ کیا قانون قدرت جو ہماری نظر کے سامنے پکار پکار کر شہادت نہیں دے رہا کہ اس رحم کے
لئے گناہ اور غفلت اور تقصیر داری بطور روک کے نہیں ہو سکتی اور اگر ہو تو ایک دم بھی انسان کی زندگی مشکل ہے
پھر جب کہ یہ سلسلہ رحم کا بغیر شرط راستبازی اور معصومیت اور نیکوکاری انسانوں کی دنیا میں پایا جاتا ہے اور
صریح قانون قدرت اس کی گواہی دے رہا ہے تو پھر کیوں کر اس سے انکار کر دیا جاوے اور اس نئی اور خلاف
صحیفہ فطرت کے عقیدہ پر کیوں کر ایمان لایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا رحم انسانوں کی راستبازی سے وابستہ ہے
اللہ جل شانہ نے قرآن شریف کے کئی مقامات میں نظیر کے طور پر وہ آیات پیش کی ہیں جن سے ثابت ہوتا
ہے کہ کیوں کر سلسلہ رحم کا نہایت وسیع دائرہ کے ساتھ تمام مخلوقات کو مستفیض کر رہا ہے چنانچہ اللہ جل شانہ
فرماتا ہے اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَرَ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ
دَابِبَيْنِ ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ وَاتْكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَ إِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا
تُحْصُوهَا (ابراهیم : ۳۳ تا ۳۵) س ۱۳ ر۱۷ ۔ پھر فرماتا ہے وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا ۚ لَكُمْ فِيهَا دِفْ وَمَنَافِعُ
وَ مِنْهَا تَأْكُلُونَ اور پھر فرماتا ہے وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا (النحل : ۱۸) اور پھر
فرماتا ہے وَ اللهُ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (النحل : ۶۶ ) ان تمام آیات سے
خدا تعالیٰ نے اپنی کلام کریم میں صاف قانون قدرت کا ثبوت دے دیا ہے کہ اس کا رحم بلا شرط ہے کسی کی
راستبازی کی شرط نہیں ہاں جرائم کا سلسلہ قانون الہی کے نکلنے سے شروع ہوتا ہے جیسا کہ آپ خود مانتے ہیں
اور اسی وقت عدل کی صفت کے ظہور کا زمانہ آتا ہے گو عدل ایک ازلی صفت ہے مگر آپ اگر ذرہ زیادہ
غور کریں گے تو سمجھ جائیں گے کہ صفات کے ظہور میں حادثات کی رعایت سے ضرور تقدیم تاخیر ہوتی ہے پھر
جب کہ گناہ اس وقت سے شروع ہوا کہ جب کتاب الہی نے دنیا میں نزول فرمایا اور پھر اس نے خوارق و
نشانوں کے ساتھ اپنی سچائی بھی ثابت کی تو پھر رحم بلا مبادلہ کہاں رہا۔ کیونکہ رحم کا سلسلہ تو پہلے ہی سے بغیر شرط
کسی کی راستبازی کے جاری ہے اور جو گناہ خدا تعالیٰ کی کتاب نے پیش کئے وہ مشروط بشرائط ہیں یعنی یہ کہ
جس کو کو وہ احکام پہنچائے گئے ہیں اس پر وہ بطور حجت کے وارد ہوں اور وہ دیوانہ اور مجنون بھی نہ ہو۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۱۹ تا ۲۲۱)
وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ أَمْوَاتٌ
غَيْرُ أَحْيَاءِ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ
سورة النحل
جو لوگ بغیر اللہ کے پرستش کئے جاتے اور پکارے جاتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ آپ
پیدا شدہ ہیں۔ مر چکے ہیں زندہ بھی تو نہیں ہیں اور نہیں جانتے کہ کب اُٹھائے جائیں گے۔ دیکھو یہ آیتیں
کس قدر صراحت سے مسیح اور اُن سب انسانوں کی وفات پر دلالت کر رہی ہیں جن کو یہود اور نصاری اور
بعض فرقے عرب کے اپنا معبود ٹھہراتے تھے اور اُن سے دعائیں مانگتے تھے۔ اگر اب بھی آپ لوگ مسیح
ابن مریم کی وفات کے قائل نہیں ہوتے تو سیدھے یہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ ہمیں قرآن کریم کے ماننے میں
کلام ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۱)
جو لوگ بغیر اللہ کے معبود بنائے جاتے ہیں اور پکارے جاتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ
آپ ہی پیدا شدہ ہیں اور وہ تمام لوگ مر چکے ہیں زندہ بھی تو نہیں ہیں اور نہیں جانتے کہ کب اٹھائے جائیں
گے۔ اب بتلاؤ کہ اگر کوئی عیسائی اس جگہ تم پر اعتراض کرے کہ یہ بیان قرآن کا بموجب معتقدات تمہارے
خلاف واقعہ ہے کیونکہ قرآن مسیح ابن مریم کو مِنْ دُونِ اللہ سمجھتا ہے اور کل مِنْ دُونِ اللهِ معبود کو بغیر کسی
استثناء کے مردہ قرار دیتا ہے اور تم مسیح ابن مریم کو زندہ قرار دیتے ہو حالانکہ قرآن کہتا ہے کہ کوئی مِنْ دُونِ اللهِ
معبود زندہ نہیں ہے۔ پس اگر تم سچے ہو تو قرآن حق پر نہیں ہے اور اگر قرآن حق پر ہے تو تم دعوی حیات مسیح
میں سچے نہیں تو اس اعتراض کا کیا جواب ہے؟ اور ظاہر ہے کہ قرآن شریف کا یہ فرمانا کہ تمام معبود غیر اللہ
امْوَاتٌ غَيْرُ اَحْيَاء ہیں اس کا اوّل مصداق حضرت عیسیٰ ہی ہیں کیونکہ زمین پر سب انسانوں سے زیادہ وہی
پوجے گئے ہیں اور تمام انسانی پرستاروں کی نسبت ان کا گروہ کثرت میں ، قوت میں ، شوکت میں سرگرمی میں،
دعوت شرک میں آگے بڑھا ہوا ہے ۔ دیکھو کہ عیسی پرست دنیا میں چالیس کروڑ ہیں اور اس قدر جماعت
انسان پرستوں کی کوئی اور نہیں ہے سواگر قرآن نے اُن کو اس آیت سے مستثنیٰ رکھا ہے تو نعوذ باللہ اس سے پایا
جاتا ہے کہ منزل قرآن کے نزدیک وہ غیر اللہ نہیں ہے اور اگر مستثنی نہیں ہے تو یہ تمہارے عقیدے کے
مخالف ہے کیونکہ تمہارے نزدیک عیسی ابن مریم اموات میں داخل نہیں بلکہ آسمان پر بحیات جسمانی زندہ
موجود ہیں ۔ اب بتلاؤ کہ اگر عیسائیوں کی طرف سے یہ سوال پیش ہو تو تمہارے پاس کیا جواب ہے؟۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۷، ۳۸۸)
جو لوگ بغیر اللہ کے پرستش کئے جاتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ آپ پیدا شدہ ہیں اور وہ
سب لوگ مر چکے ہیں زندہ نہیں ہیں۔ اور نہیں جانتے کہ کب اٹھائے جائیں گے ۔ پس اس مقام پر غور سے
دیکھنا چاہیئے کہ یہ آیتیں کس قدر صراحت سے حضرت مسیح اور ان تمام انسانوں کی وفات کو ظاہر کر رہی ہیں جن
کو یہود اور نصاری اور بعض فرقے عرب کے اپنے معبود ٹھہراتے تھے۔ اور ان سے دعائیں مانگتے تھے۔ یاد
رکھو یہ خدا کا بیان ہے اور خدا تعالیٰ اس بات سے پاک اور بلند تر ہے کہ خلاف واقعہ باتیں کہے ۔ پس جس
حالت میں وہ صاف اور صریح لفظوں میں فرماتا ہے کہ جس قدر انسان مختلف فرقوں میں پوجا کئے جاتے ہیں
اور خدا بنائے گئے ہیں وہ سب مر چکے ہیں ایک بھی ان میں سے زندہ نہیں ہے ۔ تو پھر کس قدر سرکشی اور
نافرمانی اور خدا کے حکم کی مخالفت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ سمجھا جائے ۔ کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام
اُن لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کو خدا بنایا گیا ہے یا جن کو اپنی مشکل کشائی کے لئے پکارا جاتا ہے بلکہ وہ ان
سب لوگوں سے اول نمبر پر ہیں ۔ کیونکہ جس اصرار اور غلو کے ساتھ حضرت عیسیٰ کے خدا بنانے کے لئے
چالیس کروڑ انسان کوشش کر رہا ہے اس کی نظیر کسی اور فرقہ میں ہرگز نہیں پائی جاتی ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۹۹،۳۹۸)
ایک اور آیت ہے جو بڑی صراحت سے حضرت عیسیٰ کی موت پر دلالت کر رہی ہے اور وہ یہ ہے کہ
امْوَاتُ غَيْرُ احْيَاء یعنی جس قدر باطل معبودوں کی لوگ زمانہ حال میں پرستش کر رہے ہیں وہ سب مر چکے
ہیں اُن میں (سے) کوئی زندہ باقی نہیں۔ اب بتلاؤ کیا اب بھی کچھ خدا کا خوف پیدا ہوا یا نہیں؟ یا نعوذ باللہ
خدا نے غلطی کی جو سب باطل معبودوں کو مردہ قرار دیا۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۹۱ )
خدا تعالیٰ ان آیات مندرجہ عنوان میں حضرت مسیح ابن مریم اور ان تمام انسانوں کو جو محض باطل اور ناحق
کے طور پر معبود قرار دیئے گئے تھے مار چکا۔ در حقیقت یہ ایک ہی دلیل مخلوق پرستوں کی ابطال کے لئے کروڑ
دلیل سے بڑھ کر ہے کہ جن بزرگوں یا اور لوگوں کو وہ خدا بنائے بیٹھے ہیں وہ فوت ہو چکے ہیں اور اب وہ فوت
شدہ ہیں زندہ نہیں ہیں۔ اگر وہ خدا ہوتے تو ان پر موت وارد نہ ہوتی ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۸۸)
الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ فَالْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ
مِنْ سُوءٍ بَلَى إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔
تفسیر معالم کے صفحہ ۱۶۲ میں زیر تفسیر آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى ( آل عمران : ۵۶ )
لکھا ہے کہ علی بن طلحہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ اني حميتك یعنی
میں تجھ کو مارنے والا ہوں اس پر دوسرے اقوال اللہ تعالیٰ کے دلالت کرتے ہیں قُلْ يَتَوَفَّكُم مَّلَكُ
الْمَوْتِ (السجدة : ١٢ ) الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ طَيِّبِينَ (النحل : ۳۳) - الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ
ظالِمِي أَنْفُسِهِمْ - غرض حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اعتقاد یہی تھا کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو چکے ہیں اور
ناظرین پر واضح ہوگا کہ حضرت ابن عباس قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور اس
بارے میں اُن کے حق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دعا بھی ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۴، ۲۲۵)
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا
تعلمون ۔
اگر تمہیں ان بعض امور کا علم نہ ہو جو تم میں پیدا ہوں تو اہل کتاب کی طرف رجوع کرو اور اُن کی کتابوں
کے واقعات پر نظر ڈالو تا اصل حقیقت تم پر منکشف ہو جاوے۔ سو جب ہم نے موافق حکم اس آیت کے اہل
کتاب یعنی یہود اور نصاری کی کتابوں کی طرف رجوع کیا اور معلوم کرنا چاہا کہ کیا اگر کسی نبی گذشتہ کے آنے کا
وعدہ دیا گیا ہو تو وہی آجاتا ہے یا ایسی عبارتوں کے کچھ اور معنے ہوتے ہیں تو معلوم ہوا کہ اسی امر متنازعہ فیہ کا
ہم شکل ایک مقدمہ حضرت مسیح ابن مریم آپ ہی فیصل کر چکے ہیں اور اُن کے فیصلہ کا ہمارے فیصلہ کے ساتھ
اتفاق ہے۔ دیکھو کتاب سلاطین و کتاب ملا کی نبی اور انجیل جو ایلیا کا دوبارہ آسمان سے اُتر ناکس طور سے
حضرت مسیح نے بیان فرمایا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۳)
مسلمانوں کو حضرت عیسیٰ کے نزول کے بارے میں اسی خطرناک انجام سے ڈرنا چاہیے کہ جو یہودیوں کو
ایلیا کے بارے میں ظاہر نص پر زور دینے سے پیش آیا۔ جس بات کی پہلے زمانوں میں کوئی بھی نظیر نہ ہو بلکہ
اس کے باطل ہونے پر نظیریں موجود ہوں اس بات کے پیچھے پڑ جانا نہایت درجہ کے بے وقوف کا کام ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ۔ یعنی خدا کی سنتوں اور عادات کا نمونہ یہود
اور نصاری سے پوچھ لو اگر تمہیں معلوم نہیں ۔
(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۳)
أَيَنْتَظِرُونَ عِيسَى وَ قَدْ کیا یہ لوگ عیسی کے منتظر ہیں حالانکہ ان کی وجہ سے بہت
ثَارَتْ بِسَبَبِهِ فِتَنْ وَهُوَ فِي السَّمَاءِ سے فتنے پیدا ہو چکے ہیں جبکہ وہ ان کے زعم میں آسمان پر ہیں۔
سے در
فَمَا بَالُ يَوْمٍ إِذَا نَزَلَ فِي الْغَبْرَاءِ وَكَانَتِ پس اس دن حال کیا ہوگا جب وہ زمین پر اتر آئیں گے۔
الْيَهُودُ قَبْلَ ذَالِكَ يَنْتِظِرُونَ، كَمَثَلِ اس سے پہلے یہود ہماری قوم کی طرح حضرت الیاس کے
قَوْمِنَا إِلْيَاسَ، فَمَا كَانَ مَالُ أَمْرِ هَمْ إِلَّا منتظر تھے لیکن ان کے معاملہ کا انجام بجز مایوسی کے کچھ نہ
يَأْسٌ فَمِنْ عَقْلِ الْمَرْءِ أَنْ يَعْتَبِرَ بِالْغَيْرِ ہوا۔ انسان کے لئے عقل کا طریق یہ ہے کہ وہ دوسروں
وَيَجْتَنِبَ سُبُلَ الضَّيْرِ، وَقَدْ قَالَ الله سے عبرت حاصل کرے اور ضرر اور نقصان کے راستوں
تَعَالَى: فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لا سے بچے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم نہیں جانتے تو اہل ذکر
تَعْلَمُونَ * فَلْيَسْأَلُوا النَّصَارَى هَلْ نَزَلَ سے پوچھ لو۔ پس مسلمان عیسائیوں
یافت کریں کہ
إِلْيَاسُ قَبْلَ عِيسَى مِنَ السَّمَاءِ كَمَا کیا ان کے خیال کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے
كَانُوا يَزْعَمُوْنَ وَلْيَسْأَلُوا الْيَهُودَ هَلْ الیاس آسمان سے اترے۔ اور یہودیوں سے بھی سوال
وَجَدتُّمْ مَّا فَقَدْتُمْ أَيُّهَا الْمُنْتَظِرُونَ کریں کہ اے انتظار کرنے والو! کیا تم نے اپنی گمشدہ چیز
فَثَبَتَ مِنْ هَذَا أَنَّ هَذِهِ الْعَقَائِدَ لَيْسَت کو پالیا۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ یہ عقائد محض خواہشات
إِلَّا الْأَهْوَاءَ وَلَا يَجِيءُ أَحَدٌ مِنَ السَّمَاءِ اور خیالات ہیں۔ نہ کوئی آسمان سے آئے گا اور نہ کوئی
وَمَا جَاءَ ۔ فَمَنْ كَانَ يَبْنِي أَمْرَةً عَلَى الْعَادَةِ آسمان سے آیا۔ پس جو شخص اپنے عقیدہ اور عمل کی بنیاد
الْمُسْتَمِرَةِ وَالسُّنَّةِ الْجَارِيَةِ، هُوَ أَحَقُّ عادت مستمرہ اور سنت جاریہ پر رکھتا ہے وہ اس شخص سے
بِالْأَمْنِ مِنْ رَجُلٍ يَأْخُذُ طَرِيقًا غَيْرَ زیادہ امن کا حقدار ہے جو ایسے راستہ کو اختیار کرتا ہے جو
سَبِيلٍ مُتَوَارِثَ مِنَ السَّابِقِينَ، وَلَا پہلے لوگوں سے ورثہ میں نہیں ملا اور نہ اس کی کوئی نظیر
يُوجَدُ نَظِيرُهُ فِي الْأَوَّلِينَ۔
سابقین میں پائی جاتی ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
مواهب الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۱۱، ۳۱۲)
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ہمیں حث اور ترغیب دیتا ہے کہ تم ہر ایک واقعہ اور ہر ایک امر کی جو تمہیں
بتلایا گیا ہے پہلی اُمتوں میں نظیر تلاش کرو کہ وہاں سے تمہیں نظیر ملے گی ۔ اب ہم اس عقیدے کی نظیر کہ
انسان دنیا سے جا کر پھر آسمان سے دوبارہ دنیا میں آسکتا ہے کہاں تلاش کریں اور کس کے پاس جا کر روویں
کہ خدا کی گذشتہ عادات میں اس کا کوئی نمونہ بتلاؤ ؟ ہمارے مخالف مہربانی کر کے آپ ہی بتلاویں کہ اس قسم
کا واقعہ کبھی پہلے بھی ہوا ہے اور کبھی پہلے بھی کوئی انسان ہزار دو ہزار برس تک آسمان پر رہا ؟ اور پھر فرشتوں
کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے اُترا۔ اگر یہ عادت اللہ ہوتی تو کوئی نظیر اس کی گزشتہ قرون میں ضرور ملتی ۔ کیونکہ دُنیا
تھوڑی رہ گئی ہے اور بہت گزر گئی اور آئندہ کوئی واقعہ دنیا میں نہیں جس کی پہلے نظیر نہ ہو۔ حالانکہ جو امر سنت
اللہ میں داخل ہے اُس کی کوئی نظیر ہونی چاہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صاف فرماتا ہے فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ
كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ یعنی ہر ایک نئی بات جو تمہیں بتلائی جائے تم اہلِ کتاب سے پوچھ لو وہ تمہیں اس کی نظیریں
بتلائیں گے لیکن اس واقعہ کی یہود اور نصاری کے ہاتھ میں بجز ایلیا کے قصے کے کوئی اور نظیر نہیں اور ایلیا کا
قصہ اس عقیدہ کے برخلاف شہادت دیتا ہے اور دوبارہ آنے کو بروزی رنگ میں بتلاتا ہے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۹)
کتب سابقہ میں جو بنی اسرائیلی نبیوں پر نازل ہوئی تھیں صاف اور صریح طور پر معلوم ہوتا ہے بلکہ نام
لے کر بیان کیا ہے کہ یا جوج ماجوج سے مراد یورپ کی عیسائی قومیں ہیں اور یہ بیان ایسی صراحت سے ان
کتابوں میں موجود ہے کہ کسی طرح اس سے انکار نہیں ہو سکتا۔ اور یہ کہنا کہ وہ کتابیں محرف مبدل ہیں۔ ان کا
بیان قابل اعتبار نہیں ایسی بات وہی کہے گا جو خود قرآن شریف سے بے خبر ہے۔ کیونکہ اللہ جل شانہ مومنوں کو
قرآن شریف میں فرماتا ہے فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ یعنی فلاں فلاں باتیں اہل کتاب
سے پوچھ لو اگر تم بے خبر ہو ۔ پس ظاہر ہے کہ اگر ہر ایک بات میں پہلی کتابوں کی گواہی ناجائز ہوتی تو خدا
تعالیٰ کیوں مومنوں کو فرما تا کہ اگر تمہیں معلوم نہیں تو اہل کتاب سے پوچھ لو بلکہ اگر نبیوں کی کتابوں سے کچھ
فائدہ اٹھانا حرام ہے تو اس صورت میں یہ بھی نا جائز ہوگا کہ ان کتابوں میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت بطور استدلال پیشگوئیاں پیش کریں ۔ حالانکہ خود صحابہ رضی اللہ عنہم اور بعد ان کے تابعین بھی ان
پیشگوئیوں کو بطور حجت پیش کرتے رہے ہیں ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۳ حاشیه )
اگر چہ ہم ان کتابوں کی بابت تو یہی کہتے کہ فَلَا تُصَدِّقُوا فَلَا تُكَذِّبُوا لیکن یہ بھی ساتھ ہی ضروری
بات ہے کہ قرآن شریف میں یہ آیا ہے فَسُلُوا اَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ -
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
ہر ایک امر میں نظائر ضروری ہیں۔ جس چیز میں نظیر نہیں وہ چیز خطرناک ہے۔ آج کل جس طرح کا ہمارا
جھگڑا ہے اسی قسم کا ایک جھگڑا پہلے بھی اہل کتاب میں گزر چکا ہے اور وہ الیاس کا معاملہ تھا۔ ان کی کتابوں میں
لکھا تھا کہ مسیح آسمان سے نہیں نازل ہوگا جب تک ایلیا آسمان سے دوبارہ نہ آئے۔ اسی بنا پر جب حضرت مسیح
آئے اور انہوں نے یہود کو ایمان کی دعوت کی تو انہوں نے صاف انکار کیا کہ ہمارے ہاں مسیح کی علامت یہ
ہے کہ اس سے پہلے ایلیا آسمان سے دوبارہ نازل ہو گا مگر حضرت مسیح نے اس کی یہی تعبیر کی تھی کہ یہی شخص یعنی
یوحنا ( بی ) ہی الیاس ہے اور یہ اس (الیاس) کی خو بو لے کر آیا ہے اسی کو ایلیا مان لو۔ وہ آسمان سے دوبارہ
نہیں آوے گا جس نے آنا تھا وہ آچکا۔ چاہو مانو چاہو نہ مانو ۔ غرض حضرت عیسی پر بھی یہ ایک مصیبت پڑ چکی
تھی اور ان کا فیصلہ ہمارے اس مقدمہ کے لئے ایک دلیل ہو سکتا ہے۔ اگر حضرت عیسی یہود کے مقابل میں
حق پر تھے تو ہمارا معاملہ بھی صاف ہے ورنہ پہلے حضرت عیسی کی نبوت کا انکار کریں۔ بعد میں ہمارا معاملہ
آئے گا۔
الحکم جلدے نمبر ۷ ۱ مورخہ ۱۰ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶)
يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھا ہے اور حقیقت میں ان کی شان ملائکہ ہی کی سی تھی۔ انسانی قومی
بھی ایک طرح پر ملائکہ ہی کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ جیسے ملائکہ کی یہ شان ہے کہ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ اسی
طرح پر انسانی قوی کا خاصہ ہے کہ جو حکم ان کو دیا جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں ۔ ایسا ہی تمام قومی اور جوارح
حکم انسانی کے نیچے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۱ ء صفحه ۲)
کمال عابد انسان کا یہی ہے کہ تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ الله - اللہ تعالیٰ کے اخلاق میں رنگین ہو جاوے۔
جب تک اس مرتبہ تک نہ پہنچ جائے نہ تھکے نہ ہارے ۔ اس کے بعد خود ایک کشش اور جذب پیدا ہو جاتا ہے
جو عبادت الہی الہی کی طرف اُسے لئے جاتا ہے اور وہ حالت اس پر وارد ہو جاتی ہے جو يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُ مَا يُؤْمَرُونَ کی
ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ ء صفحه ۴)
ہماری طرف سے تو یہی نصیحت ہے کہ اپنے آپ کو عمدہ اور نیک نمونہ بنانے کی کوشش میں لگے رہو جب
تک فرشتوں کی سی زندگی نہ بن جاوے تب تک کیسے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی پاک ہو گیا۔ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
فنافی اللہ ہو جانا اور اپنے سب ارادوں اور خواہشات کو چھوڑ کر محض اللہ کے ارادوں اور احکام کا پابند ہو جانا
چاہیے کہ اپنے واسطے بھی اور اپنی اولاد، بیوی ، خویش واقارب اور ہمارے واسطے بھی باعث رحمت بن جاؤ۔
مخالفوں کے واسطے اعتراض کا موقع ہرگز ہرگز نہ دینا چاہیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَ
مِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ - (الفاطر : (۳۳) پہلے دونوں صفات ادنیٰ ہیں سابق بالخیرات بننا
چاہیے ایک ہی مقام پر ٹھیر جانا کوئی اچھی صفت نہیں ہے۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۶)
خدا تعالیٰ نے جو ملائکہ کی تعریف کی ہے وہ ہر ایک ذرہ ذرہ پر صادق آسکتی ہے جیسے فرمایا : اِن مِنْ شَيْءٍ
إلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ (بنی اسرائیل : ۴۵) ویسے ملائکہ کی نسبت فرمایا يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ اس کی تشریح نسیم
دعوت میں خوب کر دی ہے۔ ہر ایک ذرہ ملائکہ میں داخل ہے اگر ان اعلیٰ کی سمجھ نہیں آتی تو پہلے ان چھوٹے
چھوٹے ملائک پر نظر ڈال کر دیکھو ملائکہ کا انکار انسان کو دہر یہ بنادیتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹)
اہل اللہ کہتے ہیں کہ جب انسان عابد کامل ہو جاتا ہے اس وقت اس کی ساری عبادتیں ساقط ہو جاتی ہیں
پھر خود ہی اس جملہ کی شرح کرتے ہیں کہ اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ نماز روزہ معاف ہو جاتا ہے۔
نہیں بلکہ اس سے یہ مطلب ہے کہ تکالیف ساقط ہو جاتی ہیں یعنی عبادات کو وہ ایسے طور پر ادا کرتا ہے جیسے
دونوں وقت روٹی کھاتا ہے۔ وہ تکالیف مدرک الحلاوت اور محسوس اللذات ہو جاتی ہیں۔ پس ایسی حالت
پیدا کرو کہ تمہاری تکالیف ساقط ہو جائیں اور پھر خدا تعالیٰ کے اوامر کی تعمیل اور نہی سے بچنا فطرتی
ہو جاوے ۔ جب انسان اس مقام پر پہنچتا ہے تو گویا ملائکہ میں داخل ہو جاتا ہے جو يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
کے مصداق ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)
وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَنْتِ سُبْحَنَهُ وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ ۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹیاں رکھتا ہے حالانکہ وہ ان سب نقصانوں سے پاک ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
يَتَوَارَى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوءِ مَا بُشِّرَ بِهِ اَيُمْسِكُهُ عَلَى هُونِ أَمْ يَدُسُّهُ فِي
التَّرَابِ اَلَا سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ )
يدسه في التراب یعنی مشرک اپنی لڑکی کو زندہ درگور کرتا ہے اور فرماتا ہے وَ إِذَا الْمَوْعِدَةُ سُبِلَتْ بِاتِي
ذنب قتلت (التکویر : ۹، ۱۰) یعنی قیامت کو زندہ در گورلڑکیوں سے سوال ہوگا کہ وہ کس گناہ سے قتل کی
گئیں ۔ یہ اشارہ ملک کی موجودہ حالت کی طرف کیا کہ ایسے ایسے برے کام ہو رہے ہیں ۔
( نور القرآن نمبرا، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۷، ۳۳۸ حاشیه )
تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أَمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ
دو
وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۔
ہم کو اپنی ذات الوہیت کی قسم ہے جو مبدء فیضانِ ہدایت و پرورش اور جامع تمام صفات کاملہ ہے جو ہم
نے تجھ سے پہلے دنیا کے کئی فرقوں اور قوموں میں پیغمبر بھیجے ۔ پس وہ لوگ شیطان کے دھوکا دینے سے بگڑ گئے
اور برے کام ان کو اچھے دکھائی دینے لگے۔ سو وہی شیطان آج ان سب کا رفیق ہے جو ان کو جادہ استقامت
سے منحرف کر رہا ہے۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۵ ، ۱۲۶ حاشیہ نمبر ۱۰)
وَ مَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَ هُدًى وَ
رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ )
اور یہ کتاب اس لئے نازل کی گئی کہ تا ان لوگوں کا رفع اختلافات کیا جائے اور جو امر حق ہے وہ کھول کر
سنا یا جائے۔
( براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۱۵ حاشیہ نمبر ۱۰)
ہم نے اس لئے کتاب کو نازل کیا ہے تا جو اختلافات عقول ناقصہ کے باعث سے پیدا ہو گئے ہیں یا کسی
عمداً افراط و تفریط کرنے سے ظہور میں آئے ہیں ان سب کو دور کیا جائے ۔ اور ایمانداروں کے لئے سیدھا
راستہ بتلایا جاوے۔ اس جگہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جو فساد بنی آدم کے مختلف کلاموں سے پھیلا
ہے اُس کی اصلاح بھی کلام ہی پر موقوف ہے یعنے اس بگاڑ کے درست کرنے کے لئے جو بیہودہ اور غلط
کلاموں سے پیدا ہوا ہے ایسے کلام کی ضرورت ہے کہ جو تمام عیوب سے پاک ہو کیونکہ یہ نہایت بدیہی بات
ہے کہ کلام کا ر ہنزدہ کلام ہی کے ذریعہ سے راہ پر آ سکتا ہے۔ صرف اشارات قانونِ قدرت تنازعات کلامیہ کا
فیصلہ نہیں کر سکتے اور نہ گمراہ کو اس کی گمراہی پر بصفائی تمام ملزم کر سکتے ہیں ۔ جیسے اگر حج نہ مدعی کی وجوہات بہ
تصریح قلمبند کرے۔ نہ مدعا علیہ کے عذرات کو بدلائل قاطعہ توڑے تو پھر کیوں کر ممکن ہے کہ صرف اس کے
اشارات سے فریقین اپنے اپنے سوالات و اعتراضات ووجوہات کا جواب پالیں اور کیوں کر ایسے مبہم اشارات
پر جن سے کسی فریق کا باطمینان کامل رفع عذر نہیں ہوا حکم اخیر مترتب ہو سکتا ہے۔ اسی طرح خدا کی حجت بھی
بندوں پر تب ہی پوری ہوتی ہے کہ جب اس کی طرف سے یہ التزام ہو کہ جو لوگ غلط تقریروں کے اثر سے
طرح طرح کی بد عقیدگی میں پڑ گئے ہیں ان کو بذریعہ اپنی کامل و صحیح تقریر کے غلطی پر مطلع کرے اور مدلل
اور واضح بیان سے ان کا گمراہ ہونا ان کو جتلا دے تا اگر اطلاع پا کر پھر بھی وہ باز نہ آویں اور غلطی کو نہ چھوڑیں
تو سزا کے لائق ہوں ۔ خدائے تعالیٰ ایک کو مجرم ٹھہرا کر پکڑلے اور سزا دینے کو طیار ہو جائے ۔ مگر بیان واضح
سے اس کے دلائل بریت کا غلط ہونا ثابت نہ کرے اور اس کے دلی شبہات کو اپنی کھلی کلام سے نہ مٹاوے۔
کیا یہ اس کا منصفانہ حکم ہوگا؟ ( براہینِ احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۲۴، ۲۲۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
اور یہ کتاب اس لئے نازل کی گئی ہے کہ تا ان لوگوں کا رفع اختلافات کیا جائے اور تا مومنوں کے لئے وہ
ہدایتیں جو پہلے کتابوں میں ناقص رہ گئی تھیں کامل طور پر بیان کی جائیں تا وہ کامل رحمت کا موجب ہو۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۶، ۶۲۷)
وَاللَّهُ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً
للورود
لِقَوْمٍ يسمعون ۔
اور حقیقت حال یہ ہے کہ زمین ساری کی ساری مرگئی تھی۔ خدا نے آسمان سے پانی اتارا اور نئے سرے
اس مردہ زمین کو زندہ کیا۔ یہ ایک نشان صداقت اس کتاب کا ہے۔ پر ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں یعنے
طالب حق ہیں ۔
اب غور سے دیکھنا چاہئے کہ وہ تینوں مقدمات متذکرہ بالا کہ جن سے ابھی ہم نے آنحضرت کے سچے
ہادی ہونے کا نتیجہ نکالا تھا۔ کس خوبی اور لطافت سے آیات ممدوحہ میں درج ہیں ۔ اول گمراہوں کے دلوں کو
جو صد ہا سال کی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔ زمین خشک اور مردہ سے تشبیہہ دے کر اور کلام الہی کو مینہ کا
پانی جو آسمان کی طرف سے آتا ہے ٹھہرا کر اس قانون قدیم کی طرف اشارہ فرمایا جو امساک باران کی شدت
کے وقت میں ہمیشہ رحمت الہی بنی آدم کو برباد ہونے سے بچالیتی ہے اور یہ بات جتلا دی کہ یہ قانون قدرت
صرف جسمانی پانی میں محدود نہیں بلکہ روحانی پانی بھی شدت اور صعوبت کے وقت میں جو پھیل جانا عام
گمراہی کا ہے ضرور نازل ہوتا ہے اور اس جگہ بھی رحمت الہی آفت قلوب کا غلبہ توڑنے کے لئے ضرور ظہور
کرتی ہے۔ اور پھر انہیں آیات میں یہ دوسری بات بھی بتلا دی کہ آنحضرت کے ظہور سے پہلے تمام زمین گمراہ
ہو چکی تھی اور اسی طرح اخیر پر یہ بھی ظاہر کر دیا کہ ان روحانی مردوں کو اس کلام پاک نے زندہ کیا اور آخر یہ
بات کہہ کر کہ اس میں اس کتاب کی صداقت کا نشان ہے۔ طالبین حق کو اس نتیجہ نکالنے کی طرف توجہ دلائی کہ
فرقان مجید خدا کی کتاب ہے۔
اور جیسا کہ اس دلیل سے حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا نبی صادق ہونا ثابت ہوتا ہے۔ ایسا ہی
اس سے آنحضرت کا دوسرے نبیوں سے افضل ہونا بھی ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ آنحضرت کو تمام عالم کا مقابلہ
کرنا پڑا اور جو کام حضرت ممدوح کو سپر د ہوا وہ حقیقت میں ہزار دو ہزار نبی کا کام تھا۔ لیکن چونکہ خدا کو منظور تھا
جو بنی آدم ایک ہی قوم اور ایک ہی قبیلہ کی طرح ہو جائیں اور غیریت اور بیگانگی جاتی رہے اور جیسے یہ سلسلہ
وحدت سے شروع ہوا ہے وحدت پر ہی ختم ہو۔ اس لئے اس نے آخری ہدایت کو تمام دنیا کے لئے مشترک
بھیجا۔ اور اس وقت زمانہ بھی وہ آپہنچا تھا کہ بباعث کھل جانے راستوں اور مطلع ہونے ایک قوم کے دوسری
قوم سے اور ایک ملک کے دوسرے ملک سے اتحاد سلسلہ نوعی کی کارروائی شروع ہو گئی تھی اور بوجہ میل ملاپ
دائگی کے خیالات بعض ملکوں کے بعض ملکوں میں اثر کرنے لگے تھے۔ چنانچہ یہ کارروائی اب تک ترقی پر ہے
اور سارے سامان جیسے ریل تار اور جہاز وغیرہ ایسے ہی دن بدن نکلتے آتے ہیں کہ جن سے یقینا یہ معلوم ہوتا
ہے کہ اس قادر مطلق کا یہی ارادہ ہے کہ کسی دن تمام دنیا کو ایک قوم کی طرح بنادے۔ بہر حال پہلے نبیوں کی
محدود کوشش تھی کیونکہ ان کی رسالت بھی ایک قوم میں محدود ہوتی تھی اور آنحضرت کی غیر محدود اور وسیع کوشش
تھی کیونکہ ان کی رسالت عام تھی۔ یہی وجہ ہے جو فرقان مجید میں دنیا کے تمام مذاہب باطلہ کا ر د موجود ہے اور
انجیل میں صرف یہودیوں کی بد چلنی کا ذکر ہے۔ پس آنحضرت کا دوسرے نبیوں سے افضل ہونا ایسی غیر محدود
کوشش سے ثابت ہے۔ ماسوا اس کے یہ بات اجلی بدیہات ہے کہ شرک اور مخلوق پرستی کو دور کرنا اور
وحدانیت اور جلال الہی کو دلوں پر جمانا سب نیکیوں سے افضل اور اعلیٰ نیکی ہے۔ پس کیا کوئی اس سے انکار
کر سکتا ہے کہ یہ نیکی جیسی آنحضرت سے ظہور میں آئی ہے۔ کسی اور نبی سے ظہور میں نہیں آئی ۔ آج دنیا میں
بجز فرقان مجید کے اور کون سی کتاب ہے کہ جس نے کروڑ ہا مخلوقات کو توحید پر قائم کر رکھا ہے اور ظاہر ہے کہ
جس کے ہاتھ سے بڑی اصلاح ہوئی وہی سب سے بڑا ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۱۵ تا ۱۱۸ حاشیه نمبر ۱۰)
وَ أَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِى مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا