سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يَعْرِشُونَ ۔
سورة النحل
یہ امر ضروری ہے کہ وحی شریعت اور وحی غیر شریعت میں فرق کیا جاوے بلکہ اس امتیاز میں تو جانوروں کو
جو وحی ہوتی ہے اس کو بھی مد نظر رکھا جاوے۔ بھلا آپ بتلاویں کہ قرآن شریف میں جو یہ لکھا ہے و اولی
رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ تو اب آپ کے نزدیک شہد کی مکھی کی وحی ختم ہو چکی ہے یا جاری ہے ۔۔۔ جب مکھی کی وحی
اب تک منقطع نہیں ہوئی تو انسانوں پر جو وحی ہوتی ہے وہ کیسے منقطع ہو سکتی ہے۔ ہاں یہ فرق ہے کہ ال کی
خصوصیت سے اس وحی شریعت کو الگ کیا جاوے ورنہ یوں تو ہمیشہ ایسے لوگ اسلام میں ہوتے رہے ہیں اور
ہوتے رہیں گے جن پر وحی کا نزول ہو۔ حضرت مجدد الف ثانی اور شاہ ولی اللہ صاحب بھی اس وحی کے قائل
ہیں اور اگر اس سے یہ مانا جاوے کہ ہر ایک قسم کی وحی منقطع ہو گئی ہے تو یہ لازم آتا ہے کہ امور مشہودہ اور
محسوسہ سے انکار کیا جاوے۔ اب جیسے کہ ہمارا اپنا مشاہدہ ہے کہ خدا کی وحی نازل ہوتی ہے پس اگر ایسے شہود
اور احساس کے بعد کوئی حدیث اس کے مخالف ہو تو کہا جاوے گا کہ اس میں غلو ہے خود غزنوی والوں نے
ایک کتاب حال میں لکھی ہے جس میں عبد اللہ غزنوی کے الہامات درج کئے ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۵۸)
ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا
شَرَابٌ مُّخْتَلِفُ أَلْوَانُهُ فِيْهِ شِفَاء لِلنَّاسِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ
يَتَفَكَّرُونَ ۔
( شہید ) یہ لفظ شہد سے بھی نکلا ہے۔ عبادت شاقہ جو لوگ برداشت کرتے ہیں اور خدا کی راہ میں ہر ایک
تلخی اور کدورت کو جھیلتے ہیں اور جھیلنے کے لئے طیار ہو جاتے ہیں۔ وہ شہد کی طرح طرح ایک شیرینی اور حلاوت
پاتے ہیں اور جیسے شہد فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ کا مصداق ہے یہ لوگ بھی ایک تریاق ہوتے ہیں ۔ ان کی صحبت
میں آنے والے بہت سے امراض سے نجات پا جاتے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۱)
فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ سے معلوم ہوتا ہے کہ دواؤں میں خدا تعالیٰ نے خواص شفاء مرض بھی رکھے
ہوئے ہیں اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ دواؤں میں تاثیرات ہوتی ہیں اور امراض کے معالجات

ہوا کرتے ہیں ۔
(شہد کے تذکرے پر آپ نے فرمایا کہ )
سورة النحل
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ )
دوسری تمام شیرینیوں کو تو اطباء نے عفونت پیدا کرنے والی لکھا ہے مگر یہ ان میں سے نہیں ہے۔ آنب
وغیرہ اور دیگر پھل اس میں رکھ کر تجربے کئے گئے ہیں کہ وہ بالکل خراب نہیں ہوتے سالہا سال ویسے ہی
پڑے رہتے ہیں ۔
(فرمایا کہ )
ایک دفعہ میں نے انڈے پر تجربہ کیا تو تعجب ہوا کہ اس کی زردی تو ویسی ہی رہی مگر سفیدی انجماد پا کر مثل
پتھر کے سخت ہو گئی جیسے پتھر نہیں ٹوٹتا ویسے ہی وہ بھی نہیں ٹوٹتی تھی ۔
خدا تعالیٰ نے اسے شِفَاء لِلنَّاسِ کہا ہے واقعی میں عجیب اور مفید شے ہے تو کہا گیا ہے۔ یہی تعریف قرآن
شریف کی فرمائی ہے۔ ریاضت کش اور مجاہدہ کرنے والے لوگ اکثر اسے استعمال کرتے ہیں۔ معلوم ہوتا
ہے کہ ہڈیوں ۔۔۔ وغیرہ کو محفوظ رکھتا ہے۔
اس میں ال جو ناس کے اوپر لگایا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو اس کے اپنے (یعنی خدا تعالیٰ
کے ) ناس (بندے ) ہیں اور اس کے قرب کے لئے مجاہدے اور ریاضتیں کرتے ہیں ان کے لئے شفا ہے
کیونکہ خدا تعالیٰ تو ہمیشہ خواص کو پسند کرتا ہے عوام سے اسے کیا کام ۔
ذیا بیطس کی مرض کا ذکر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ )
البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخه ۱۶ فروری ۱۹۰۴ صفحه (۳)
اس سے مجھے سخت تکلیف تھی ۔ ڈاکٹروں نے اس میں شیرینی کو سخت مصر بتلایا ہے۔ آج میں اس پر غور کر
رہا تھا تو خیال آیا کہ بازار میں جو شکر وغیرہ ہوتی ہے اسے تو اکثر فاسق فاجر لوگ بناتے ہیں اگر اس سے ضرر
ہوتا ہو تو تعجب کی بات نہیں مگر عسل ( شہد ) تو خدا کی وحی سے طیار ہوا ہے اس لئے اس کی خاصیت دوسری
شیرینیوں کی سی ہرگز نہ ہوگی اگر یہ ان کی طرح ہوتا تو پھر سب شیرینی کی نسبت شِفَاء لِلنَّاسِ فرمایا جاتا مگر
اس میں صرف عسل ہی کو خاص کیا ہے۔ پس یہ خصوصیت اس کے نفع پر دلیل ہے اور چونکہ اس کی طیاری
بذریعہ وحی کے ہے اس لئے لکھی جو پھولوں سے رس چوستی ہوگی تو ضرور مفید اجزاء کو ہی لیتی ہوگی ۔ اس خیال
سے میں نے تھوڑے سے شہر میں کیوڑا ملا کر اسے پیا تو تھوڑی دیر کے بعد مجھے بہت فائدہ حاصل ہوا حتی کہ

میں نے چلنے پھرنے کے قابل اپنے آپ کو پایا اور پھر گھر کے آدمیوں کو لے کر باغ تک چلا گیا اور وہاں دس
رکعت اشراق نماز کی ادا کیں ۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۲۴ نومبر تا یکم دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
وَ اللهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّكُمْ ، وَ مِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْ لَا
يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئًا إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ قَدِيرٌ ۔
ہم بالکل سمجھ نہیں سکتے کہ وہ ہماری روح جسم کے ادنی ادنی خلل کے وقت بیکار ہو کر بیٹھ جاتی ہے وہ اس
روز کیوں کر کامل حالت پر رہے گی جبکہ بالکل جسم کے تعلقات سے محروم کی جائے گی۔ کیا ہر روز ہمیں تجربہ نہیں
سمجھاتا کہ روح کی صحت کے لئے جسم کی صحت ضروری ہے۔ جب ایک شخص ہم میں سے پیر فرتوت ہو جاتا
ہے تو ساتھ ہی اس کی روح بھی بوڑھی ہو جاتی ہے۔ اس کا تمام علمی سرمایہ بڑھاپے کا چور چرا کر لے جاتا ہے
جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے لگی لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئًا یعنی انسان بڑھا ہو کر ایسی حالت تک پہنچ جاتا
ہے کہ پڑھ پڑھا کر پھر جاہل بن جاتا ہے۔ پس ہمارا یہ مشاہدہ اس بات پر کافی دلیل ہے کہ روح بغیر جسم کے
کچھ چیز نہیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۴)
فَلَا تَضْرِبُوا لِلَّهِ الْأَمْثَالَ إِنَّ اللهَ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ )
قرآن شریف ۔۔۔۔ فرماتا ہے کہ خدا د یکھتا ، سنتا ، جانتا، بولتا ، کلام کرتا ہے۔ اور پھر مخلوق کی مشابہت
سے بچانے کیلئے یہ بھی فرماتا ہے لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ (الشوری : ۱۲ ) - فَلَا تَضْرِبُوا لِلَّهِ الْأَمْثَالَ - یعنی
خدا کی ذات اور صفات میں کوئی اس کا شریک نہیں ۔ اس کے لئے مخلوق سے مثالیں مت دو۔ سو خدا کی
ذات کو تشبیہ اور تنزیہ کے بین بین رکھنا یہی وسط ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۶، ۳۷۷)
الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا
يُفْسِدُونَ
جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے اور خدا کی راہ سے روکتے ہیں ان پر ہم آخرت کے علاوہ اسی دنیا میں

عذاب نازل کریں گے اور ان کے فساد کا انہیں بدلہ ملے گا۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَ يَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَى
هُؤُلَاءِ وَ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَ بُشْرَى
لِلْمُسْلِمِينَ ۔
یہ کتاب ہم نے اس لئے تجھ پر نازل کی کہ تاہر یک دینی صداقت کو کھول کر بیان کر دے اور تا یہ بیان
کامل ہمارا ان کے لئے جو اطاعت الٰہی اختیار کرتے ہیں موجب ہدایت و رحمت ہو۔
براہین احمد یہ چہار احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۲۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
ہم نے یہ کتاب (قرآن شریف ) تمام علوم ضرور یہ پر مشتمل نازل فرمائی ہے۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۱ )
اب مکرر آواز بلند کے ساتھ آپ پر کھولتا ہوں کہ سلسلۂ تعامل کی حدیثیں یعنی سنن متوارثہ متعاملہ جو
عاملین اور آمرین کے زیر نظر چلی آئی ہیں اور علی قدر مراتب تاکید مسلمانوں کی عملیات دین میں قرناً بعد قرن
وعصراً بعد عصر داخل رہی ہیں وہ ہرگز میری آویزش کا مورد نہیں اور نہ قرآن کریم کو ان کا معیار ٹھہرانے کی
ضرورت ہے اور اگر ان کے ذریعہ سے کچھ زیادت تعلیم قرآن پر ہو تو اس سے مجھے انکار نہیں۔ ہر چند میرا
مذہب یہی ہے کہ قرآن اپنی تعلیم میں کامل ہے اور کوئی صداقت اس سے باہر نہیں کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا
ہے وَ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ یعنی ہم نے تیرے پر وہ کتاب اتاری ہے جس میں ہر ایک
چیز کا بیان ہے اور پھر فرماتا ہے مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ ( الانعام : ۳۹) یعنی ہم نے اس کتاب سے
کوئی چیز باہر نہیں رکھی لیکن ساتھ اس کے یہ بھی میرا اعتقاد ہے کہ قرآن کریم سے تمام مسائل دینیہ کا استخراج و
استنباط کرنا اور اس کی مجملات کی تفاصیل صحیحہ پر حسب منشاء الہی قادر ہونا ہر ایک مجتہد اور مولوی کا کام نہیں بلکہ
یہ خاص طور پر ان کا کام ہے جو وحی الہی سے بطور نبوت یا بطور ولایت عظمی مدد دیئے گئے ہوں۔ سو ایسے
لوگوں کیلئے جو استخراج و استنباط معارف قرآنی پر بعلت غیر ملہم ہونے کے قادر نہیں ہو سکتے یہی سیدھی راہ
ہے کہ وہ بغیر قصد استخراج و استنباط قرآن کے ان تمام تعلیمات کو جو سنن متوارثہ متعاملہ کے ذریعہ سے ملی

ہیں بلا تامل و توقف قبول کر لیں ۔ اور جو لوگ وحی ولایت عظمی کی روشنی سے منور ہیں اور إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
(الواقعة : ۸۰) کے گروہ میں داخل ہیں ان سے بلاشبہ عادت اللہ یہی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً دقائق مخفیہ قرآن
کے ان پر کھولتا رہتا ہے اور یہ بات ان پر ثابت کر دیتا ہے کہ کوئی زائد تعلیم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہرگز نہیں دی۔ بلکہ احادیث صحیحہ میں مجملات و اشارات قرآن کریم کی تفصیل ہے سو اس معرفت کے
پانے سے اعجاز قرآن کریم ان پر کھل جاتا ہے اور نیز ان آیات بینات کی سچائی ان پر روشن ہو جاتی ہے جو
اللہ جل شانہ فرماتا ہے جو قرآن کریم سے کوئی چیز باہر نہیں۔ اگر چہ علماء ظاہر بھی ایک قبض کی حالت کے ساتھ
ان آیات پر ایمان لاتے ہیں تا ان کی تکذیب لازم نہ آوے۔ لیکن وہ کامل یقین اور سکینت اور اطمینان جو
ملہم کامل کو بعد معائنہ مطابقت و موافقت احادیث صحیحہ اور قرآن کریم اور بعد معلوم کرنے اس احاطہ تام کے
جو در حقیقت قرآن کو تمام احادیث پر ہے ملتی ہے وہ علماء ظاہر کو کسی طرح نہیں مل سکتی۔ بلکہ بعض تو قرآن کریم
کو ناقص و نا تمام خیال کر بیٹھتے ہیں اور جن غیر محدود صداقتوں اور حقائق اور معارف پر قرآن کریم کے
دائمی اور تمام تر اعجاز کی بنیاد ہے اس سے وہ منکر ہیں اور نہ صرف منکر بلکہ اپنے انکار کی وجہ سے ان تمام آیات
بینات کو جھٹلاتے ہیں جن میں صاف صاف اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے کہ قرآن جمیع تعلیمات دینیہ کا
جامع ہے!!!
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۸۱٬۸۰ )
اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْإِحْسَانِ وَ اِيْتَائِي ذِي الْقُرْبَى وَ يَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
خدا حکم فرماتا ہے کہ تم عدل اور احسان اور ایتاء ذی القربی اپنے اپنے محل پر کرو۔ سو جانا چاہئے کہ انجیل کی
تعلیم اس کمال کے مرتبہ سے جس سے نظام عالم مربوط و مضبوط ہے منزل و فروتر ہے۔ اور اس تعلیم کو کامل
خیال کرنا بھی بھاری غلطی ہے ایسی تعلیم ہرگز کامل نہیں ہو سکتی ۔
(براہین احمدیه، چهار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۲۶، ۴۲۷ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
خدا کا تمہیں یہ حکم ہے کہ تم اس سے اور اس کی خلقت سے عدل کا معاملہ کرو یعنی حق اللہ اور حق العباد بجالاؤ
اور اگر اس سے بڑھ کر ہو سکے تو نہ صرف عدل بلکہ احسان کرو یعنی فرائض سے زیادہ اور ایسے اخلاص سے خدا
کی بندگی کرو کہ گویا تم اس کو دیکھتے ہو اور حقوق سے زیادہ لوگوں کے ساتھ مروت وسلوک کرو اور اگر اس سے

آج 10 میں سے 10 باقی