سورة الفُرقان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں سے کسی معجزہ کا انکاری ہو اور اپنی کتاب الہامی میں زور مقابلہ خیال کرتا ہو تو ہم حسب فرمائش اس کے
کوئی قسم اقسام معجزات ذاتیہ قرآن شریف میں سے تحریر کر کے کوئی مستقل رسالہ شائع کر دیں گے پھر اگر
اس کی الہامی کتاب قرآن شریف کا مقابلہ کر سکے تو اسے حق پہنچتا ہے کہ تمام معجزات قرآنی سے منکر ہو جائے
اور جو شرط قرار دی جائے ہم سے پوری کرلے۔ (سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۷۴، ۲۷۵)
علاوہ اس کمال خاص قرآن کے کہ وہ وحی متلو ہے محفوظیت کی رو سے بھی حدیثوں کو قرآن کریم سے کیا
نسبت ہے۔ قرآن کریم کی جیسا کہ اس کی بلاغت و فصاحت وحقائق و معارف کی رو سے کوئی چیز مثل نہیں ٹھہر
سکتی ایسا ہی اس کی صحت کاملہ اور محفوظیت اور لاریب فیہ ہونے میں کوئی چیز اس کی مثیل نہیں کیونکہ اس کے
الفاظ و ترتیب الفاظ اور محفوظیت تامہ کا اہتمام خدائے تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور ماسوا اس کے
حدیث ہو یا قول کسی صحابی کا ہو ان سب کا اہتمام انسانوں نے کیا ہے جو سہو اور نسیان سے بری نہیں رہ سکتے
اور ہرگز وہ لوگ محفوظیت تامہ اور صحت کاملہ میں احادیث اور اقوال کو مثل قرآن نہیں بنا سکتے تھے اور یہ عجز ان
کا اس آیت کریمہ کے اعجازات پیش کردہ میں داخل ہے قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا
بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَھیرا جب ہر ایک بات میں مثل قرآن
ممتنع ہے تو کیوں کر وہ لوگ احادیث کو صحت اور محفوظیت میں مثل قرآن بنا سکتے ہیں۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۱۵ ، ۶۱۶ )
أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنَّ الْقُرْآنَ مَا ادَّعَى إِعْجَازَ کیا تجھے معلوم نہیں کہ قرآن نے اعجاز بلاغت کا
الْبَلاغَةِ إِلَّا فِي الرِّيَاغَةِ، فَإِنَّ الْعَرَبَ في دعوئی کشتی گاہ کے میدان میں کیا ہے کیونکہ عرب اس کے
زَمَانِهِ كَانُوا فَصَحَاءِ الْعَصْرِ وَبُلَغَاءَ الدَّهْرِ، زمانہ میں فصحاء عصر اور بلغاء دہر تھے اور ان کے باہم فخر
وَكَانَ مَدَارُ تَفَاخُرِهِمْ عَلَى غُرَرِ الْبَيَانِ کرنے کا مدار فصیح اور با آب و تاب تقریروں پر تھا اور
وَدُرَرِهِ وَثِمَارِ الْكَلَامِ وَزَهْرِهِ، وَكَانُوا نیز کلام کے پھلوں اور پھولوں پر ناز کرتے تھے۔ اور
يُنَاضِلُونَ بِالْقَصَائِدِ الْمُبْتَكَرَةِ وَالْخُطُبِ ان کی لڑائیاں نو ایجاد قصیدوں اور پاکیزہ خطبوں کے
الْمُحَبَّرَةِ، وَلكِنْ مَّا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَتَكَلَّمُوا فِي ساتھ ہوتی تھیں مگر ان کو لطائف حکمیہ میں بات کرنے کا
اللَّطَائِفِ الْحِلْمِيَّةِ، وَمَا مَسَّتْ بَيَانَهُمُ سلیقہ نہ تھا اور ان کے بیان کو معارف الہیہ کی بو بھی نہیں
رَائِحَةُ الْمَعَارِفِ الْإِلَهِيَّةِ ، بَلْ كَانَ مَسْرَحُ پہنچتی تھی بلکہ ان کے فکروں کا چراگاہ صرف عشقیہ
أَفْكَارِهِمْ إِلَى الْأَبْيَاتِ الْعِشْقِيَّةِ، شعروں اور ہنسانے والے اور غافل کرنے والے بیتوں
وَالْأَضَاحِيكِ الْمُلْهِيَةِ، وَمَا كَانُوا عَلَی تک تھا اور مضامین حکمیہ کی مرصع نگاری پر وہ قادر نہ تھے
تَرْصِيعِ مَضَامِيْنِ الْحِكَمِ قَادِرِينَ، وَكَانُوا حالانکہ وہ ایک زمانہ سے نظم اور نثر اور لطائف بیان کے
قَدْ مَرَنُوا مِنْ سِنِينَ عَلى أَنْوَاعِ النَّظْمِ مشتاق تھے اور اپنے ہم جنسوں میں مسلم اور مقبول تھے
وَالنَّثْرِ وَلَطَائِفِ الْبَيَانِ، وَسُلِّمُوا وَقُبِلُوا اور اہل زبان اور میدانوں میں سبقت کرنے والے تھے
فِي الْأَقْرَانِ، وَكَانُوا أَهْلَ اللِّسَانِ وَسَوَابِقَ پس خدا تعالیٰ نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اگر تمہیں
الْمَيَادِينِ فَخَاطَبَهُمُ اللهُ وَقَالَ اِنْ كُنْتُم اس کلام میں شک ہو جو ہم نے اپنے بندہ پر اتارا ہے تو تم
فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةِ بھی کوئی سورت اس کی مانند بنا کر لاؤ اور اگر بنانہ سکو اور
مِنْ مِثْلِهِ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا یا د رکھو کہ ہرگز بنا نہیں سکو گے سو اس آگ سے ڈرو جس
النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ کے هیزم افروختنی آدمی اور پتھر ہیں اور وہ آگ کافروں
أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ ، وَقَالَ قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ کے لئے طیار کی گئی ہے اور فرمایا کہ اگر تمام جن وانس اس
الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هذا بات کے لئے اکٹھے ہو جائیں کہ اس قرآن کی کوئی مثل بنا
الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لاویں تو ہر گز نہیں لاسکیں گے اگر چہ ایک دوسرے کی مدد
لِبَعْضٍ ظَهِيرًا فَعَجِزَ الْكُفَّارُ عَنِ الْمُقَابَلَةِ بھی کریں ۔ پس کفار مقابلہ سے عاجز آگئے اور مغلوب
وَوَلَّوا النُّبُرَ كَالْمَغْلُوبِيْنَ
ہو کر پیٹھیں پھیر لیں۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۴۵ تا ۷ (۱۴)
اگر جن اور انس سب اس بات پر اتفاق کریں کہ اگر اور کتاب جو کمالات قرآنی کا مقابلہ کر سکے پیش
کریں تو نہیں پیش کر سکیں گے اگر چہ وہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۶)
اگر جن وانس اس بات پر اتفاق کرلیں کہ اس قرآن کی نظیر بناویں تو ہرگز بنا نہیں سکیں گے اگر چہ وہ ایک
دوسرے کی مدد بھی کریں ۔ بعض نادان ملا اخْزَاهُمُ الله کہا کرتے ہیں کہ یہ بے نظیری صرف بلاغت کے
متعلق ہے لیکن ایسے لوگ سخت جاہل اور دلوں کے اندھے ہیں اس میں کیا کلام ہے کہ قرآن کریم اپنی بلاغت
البقرة : ۲۴، ۲۵
اور فصاحت کے رو سے بھی بے نظیر ہے لیکن قرآن کریم کا یہ منشاء نہیں ہے کہ اس کی بے نظیری صرف اسی وجہ
سے ہے بلکہ اس پاک کلام کا یہ منشاء ہے کہ جن جن صفات سے وہ متصف کیا گیا ہے ان تمام صفات کے رو
سے وہ بے نظیر ہے مگر یہ حاجت نہیں کہ وہ تمام صفات جمع ہو کر بے نظیری پیدا ہو بلکہ ہر یک صفت جدا گانہ
بے نظیری کی حد تک پہنچی ہوئی ہے۔ (کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدی صفحہ ۵۱،۵۰ )
ان کو کہہ دے کہ اگر جن وانس اس کی نظیر بنانا چاہیں یعنی وہ صفات کاملہ جو اس کی بیان کی گئی ہیں اگر کوئی
ان کی مثل بنی آدم اور جنات میں سے بنانا چاہیں تو یہ ان کے لئے ممکن نہ ہوگا اگر چہ ایک دوسرے کی مدد بھی
کریں۔
(کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۹ )
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ فَأَبَى اَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا
كفوران
اور البتہ طرح طرح بیان کیا ہم نے واسطے لوگوں کے قرآن میں ہر ایک مثال سے۔ پس انکار کیا اکثر
لوگوں نے مگر کفر کرنا۔ یعنی ہم نے ہر ایک طور سے دلیل اور حجت کے ساتھ قرآن کو پورا کیا مگر پھر بھی لوگ
انکار سے باز نہ آئے ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶)
أوْ يَكُونَ لَكَ بَيْتٌ مِنْ زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَ لَنْ تُؤْمِنَ لِرْقِيَّكَ حَتَّى
تُنَزِّلَ عَلَيْنَا لِتُبَا نَّقْرَؤُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا
یہی معجزہ کفار مکہ نے ہمارے سید و مولی حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا تھا کہ آسمان پر
ہمارے رو برو چڑھیں اور روبرو ہی اتریں اور انہیں جواب ملا تھا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبّی یعنی خدائے تعالیٰ کی
حکیمانہ شان اس سے پاک ہے کہ ایسے کھلے کھلے خوارق اس دارالا بتلا میں دکھاوے اور ایمان بالغیب کی
حکمت کو تلف کرے۔
اب میں کہتا ہوں کہ جو امر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جو افضل الانبیاء تھے جائز نہیں اور سنت اللہ سے
باہر سمجھا گیا وہ حضرت مسیح کے لئے کیوں کر جائز ہو سکتا ہے۔ یہ کمال بے ادبی ہو گی کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی نسبت ایک کمال کو مستبعد خیال کریں اور پھر وہی کمال حضرت مسیح کی نسبت قریب قیاس مان لیں ۔ کیا
کسی سچے مسلمان سے ایسی گستاخی ہو سکتی ہے؟ ہر گز نہیں۔ ( توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۶،۵۵)
اگر حضرت مسیح بن مریم نے در حقیقت ایسے طور سے ہی اُترنا ہے جس طور سے ہمارے علماء یقین کئے بیٹھے
ہیں تو ظاہر ہے کہ اس سے کوئی فرد بشر انکار نہیں کر سکتا لیکن ہمارے علماء کو یا د رکھنا چاہیئے کہ ایسا کبھی نہیں ہو
گا۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ قرآن شریف میں صاف فرماتا ہے کہ اگر میں فرشتوں کو بھی زمین پر نبی مقرر کر کے
بھیجتا تو انہیں بھی التباس اور اشتباہ سے خالی نہ رکھتا۔ یعنی اُن میں بھی شبہ اور شک کرنے کی جگہ باقی رہتی
ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ یہی معجزہ آسمان سے اُترنے کا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی مانگا گیا تھا اور
اُس وقت اس معجزہ کے دکھلانے کی بھی ضرورت بہت تھی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار رسالت
کرنے سے جہنم ابدی کی سزا تھی مگر پھر بھی خدائے تعالیٰ نے یہ معجزہ نہ دکھایا اور سائلوں کو صاف جواب ملا کہ
اس دارالابتلاء میں ایسے کھلے کھلے معجزات خدائے تعالیٰ ہر گز نہیں دکھاتا تا ایمان بالغیب کی صورت میں فرق
نہ آوے ۔ کیونکہ جب خدائے تعالیٰ کی طرف سے ایک بندہ اُترتا ہوا دیکھ لیا اور فرشتے بھی آسمان سے
اُترتے ہوئے ہوئے نظر آئے تو پھر تو بات ہی بکلی فیصلہ ہو گئی تو پھر کون بد بخت ہے جو اس سے منکر رہے گا ؟ ہے گا ؟ قرآن
شریف اس قسم کی آیات سے بھرا پڑا ہے جن میں لکھا ہے کہ ایسے معجزات دکھانا خدائے تعالیٰ کی عادت نہیں
ہے اور کفار مکہ ہمیشہ ایسے ہی معجزات مانگا کرتے تھے۔ اور خدائے تعالی برابر انہیں یہ کہتا تھا کہ اگر ہم چاہیں
تو کوئی نشان آسمان سے ایسا نازل کریں جس کی طرف تمام منکروں اور کافروں کی گردنیں جھک جائیں۔ لیکن
اس دارالابتلاء میں ایسا نشان ظاہر کرنا ہماری عادت نہیں کیونکہ اس سے ایمان بالغیب جس پر تمام ثواب
مترتب ہوتا ہے ضائع اور دُور ہو جاتا ہے۔ سواے بھائیو! میں محض نصیحتا اللہ آپ لوگوں کو سمجھاتا ہوں کہ اس
خیال محال سے باز آجاؤ۔ ان دو قرینوں پر متوجہ ہو کر نظر ڈالو کہ کسی قدر قوی اور کھلے کھلے ہیں ۔ اوّل ایلیا نبی کا
آسمان سے اترنا کہ آخر وہ اُترے تو کس طرح اُترے۔ دوسرے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سوال
ہونا اور قُلْ سُبْحَانَ رَبّی اس کا جواب ملنا۔ اپنے دلوں میں سوچو کہ کیا یہ اس بات کے سمجھنے کے لئے قرائن قویہ
اور دلائل کا فیہ نہیں کہ آسمان سے اُترنے سے مراد حقیقی اور واقعی طور پر اُتر نا نہیں بلکہ مثالی اور ظلی طور پر اُترنا
مراد ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۳، ۲۴۴)
کفار کہتے ہیں کہ تو آسمان پر چڑھ کر ہمیں دکھلا تب ہم ایمان لے آویں گے۔ ان کو کہہ دے کہ میرا خدا اس
سے پاک تر ہے کہ اس دار الابتلاء میں ایسے کھلے کھلے نشان دکھاوے اور میں بجز اس کے اور کوئی نہیں ہوں کہ
ایک آدمی ۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھنے کا
نشان مانگا تھا اور انہیں صاف جواب ملا کہ یہ عادت اللہ نہیں کہ کسی جسم خاکی کو آسمان پر لے جاوے۔ اب اگر
جسم خاکی کے ساتھ ابن مریم کا آسمان پر جانا صحیح مان لیا جائے تو یہ جواب مذکورہ بالا سخت اعتراض کے لائق
ٹھہر جائے گا اور کلام الہی میں تناقض اور اختلاف لازم آئے گا لہذا قطعی اور یقینی یہی امر ہے کہ حضرت مسیح
بجسده العصری آسمان پر نہیں گئے ۔ بلکہ موت کے بعد آسمان پر گئے ہیں ۔ بھلا ہم ان لوگوں سے پوچھتے ہیں
کہ کیا موت کے بعد حضرت یحییٰ اور حضرت آدم اور حضرت ادریس اور حضرت ابراہیم اور حضرت یوسف
وغیرہ آسمان پر اٹھائے گئے تھے یا نہیں۔ اگر نہیں اٹھائے گئے تو پھر کیوں کر معراج کی رات میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو آسمانوں میں دیکھا اور اگر اٹھائے گئے تھے تو پھر ناحق مسیح ابن مریم کی رفع
کے کیوں اور طور پر معنے کئے جاتے ہیں ۔ تعجب کہ توفی کا لفظ جو صریح وفات پر دلالت کرتا ہے جا بجا اُن کے
حق میں موجود ہے اور اٹھائے جانے کا نمونہ بھی بدیہی طور پر کھلا ہے کیونکہ وہ انہیں فوت شدہ لوگوں میں
جاملے جو اُن سے پہلے اٹھائے گئے تھے۔ اور اگر کہو کہ وہ لوگ اٹھائے نہیں گئے تو میں کہتا ہوں کہ وہ پھر
آسمان میں کیوں کر پہنچ گئے آخر اٹھائے گئے تبھی تو آسمان میں پہنچے۔ کیا تم قرآن شریف میں یہ آیت نہیں
پڑھتے وَ رَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا (مریم : ۵۸) ۔ کیا یہ وہی رفع نہیں ہے جو سیح کے بارہ میں آیا ہے؟ کیا اس
کے اٹھائے جانے کے معنے نہیں ہیں فانی تُصْرَفُونَ (یونس : ۳۳)۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۷، ۴۳۸)
قرآن شریف صاف فرماتا ہے کہ کسی انسان کا آسمان پر چڑھ جانا عادۃ اللہ کے مخالف ہے جیسا کہ فرماتا
ساتھ آسمان پر چڑھاتے ہیں ۔
ہے قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا لیکن ہمارے مخالف حضرت عیسیٰ کو ان کے جسم عنصری کے
(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۲۴ حاشیه )
مسیح ابن مریم کا بر خلاف نصوص صریحہ کتاب اللہ کے صدہا برس آسمان پر زندگی بسر کر کے اور پھر ملائک
کے گروہ میں ایک مجمع عظیم میں نازل ہونا اور سانس سے تمام کا فروں کو مارنا اور یہ نظارہ دنیا کے لوگوں کو دکھائی
دینا جو ایمان بالغیب کے بھی منافی ہے در حقیقت ایسا ہی امر تھا جو نیچر اور قانون قدرت کے ماننے والے اس
سے انکار کرتے۔ کیونکہ اس قسم کے معجزات کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں اور قرآن اس کا مکذب ہے جیسا کہ
آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّی سے ظاہر ہے۔
کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۰۷ حاشیہ )
عادت اللہ میں یہ امر داخل نہیں کہ کوئی انسان اسی جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلا جائے اور پھر آسمان
سے نازل ہو۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۷۸)
غرض آسمان سے نازل ہونے کا بطلان نہ صرف آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبّی سے ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ تمام
آیتیں جہاں لکھا ہے کہ جب فرشتے نازل ہوں گے تو ایمان بے فائدہ ہوگا اور وہ فیصلے کا وقت ہوگا نہ بشارت
اور ایمان کا وقت بلند آواز سے پکار رہی ہیں کہ حضرت عیسی کا آسمان سے فرشتوں کے ساتھ اُتر نا سراسر باطل
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۱، ۳۸۲)
ہے۔
قرآن شریف میں اقتراحی نشانوں کے مانگنے والوں کو یہ جواب دیا گیا تھا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ
كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا یعنی خدا تعالیٰ کی شان اس تہمت سے پاک ہے کہ کسی اس کے رسول یا نبی یا ملہم کو یہ
قدرت حاصل ہو کہ جو الوہیت کے متعلق خارق عادت کام ہیں ان کو وہ اپنی قدرت سے دکھلائے اور فرمایا
کہ ان کو کہہ دے کہ میں تو صرف آدمیوں میں سے ایک رسول ہوں جو اپنی طرف سے کسی کام کے کرنے کا
مجاز نہیں ہوں محض امر الہی کی پیروی کرتا ہوں ۔ پھر مجھ سے یہ درخواست کرنا کہ یہ نشان دکھلا اور یہ نہ دکھلا
سراسر حماقت ہے جو کچھ خدا نے کہا وہی دکھلا سکتا ہوں نہ اور کچھ۔ (تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۴۰ )
جب کفار بد بخت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اقتراحی معجزہ مانگا کہ ہم تب تجھے قبول کریں گے کہ
جب ہمارے دیکھتے دیکھتے آسمان پر چڑھ جائے اور دیکھتے دیکھتے اتر آوے تو آپ کو حکم آیا کہ قُلْ سُبْحَانَ
رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولاً یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا اس بات سے پاک ہے کہ اپنی سنت قدیمہ
اور دائمی قانونِ قدرت کے برخلاف کوئی بات کرے۔ میں تو صرف رسول اور انسان ہوں اور جس قدر رسول
دنیا میں آئے ہیں ان میں سے کسی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں ہوئی کہ اس کو بجسم عنصری آسمان پر لے
گیا ہو اور پھر آسمان سے اتارا ہو اور اگر عادت ہے تو تم خود ہی اس کا ثبوت دو کہ فلاں نبی جسم عنصری آسمان پر
اُٹھایا گیا تھا اور پھر اتارا گیا تب میں بھی آسمان پر جاؤں گا اور تمہارے روبرو اتروں گا اور اگر کوئی نظیر تمہارے
پاس نہیں تو پھر کیوں ایسے امر کی نسبت مجھ سے تقاضا کرتے ہو جو رسولوں کے ساتھ سنت اللہ نہیں ۔ اب ظاہر
ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو یہ سکھلایا ہوا ہوتا کہ حضرت مسیح زندہ بجسمه العنصری
آسمان پر چلے گئے ہیں تو ضرور وہ اس وقت اعتراض کرتے اور کہتے کہ یا حضرت آپ کیوں آسمان پر کسی
رسول کا بجسم عنصری جانا سنت اللہ کے برخلاف بیان فرماتے ہیں حالانکہ آپ ہی نے تو ہمیں بتلایا تھا کہ
حضرت مسیح آسمان پر زندہ بجسمه العنصری چلے گئے ہیں ۔ (تحفہ گولر و ی، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۹۲، ۹۳)
وَقَدْ سَأَلَ الْمُشْرِكُونَ سَيِّدَنَا مشرکین نے ہمارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْقَى في یہ معجزہ مانگا تھا کہ اگر آپ سچے اور مقبول بارگاہ ہیں تو آپ آسمان
السَّمَاءِ إِنْ كَانَ صَادِقًا مَّقْبُولا پر چڑھ جائیں اس کے جواب میں فرمایا گیا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي
فَقِيلَ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا یعنی اے رسول تو انہیں کہہ دے کہ
بَشَرًا رَّسُولًا فَمَا ظَنُّكَ أَلَيْسَ ابْنُ میرا رب ایسی بیہودہ باتوں کے اختیار کرنے سے پاک ہے میں تو
مَرْيَمَ بَشَرًا كَمَثَلِ خَيْرِ الْمُرْسَلِينَ؟ صرف بشر رسول ہوں آسمان پر نہیں جاسکتا۔ پس تمہارا اس
أَوْ تَفْتَرِى عَلَى اللهِ وَتُقَدِّمُهُ عَلی بارے میں کیا خیال ہے کیا ابن مریم خیر المرسلین کی مانند بشر نہیں
أَفْضَلِ النَّبِيِّينَ؛ أَلَا إِنَّهُ مَا صَعِدَ تھے یا تو اللہ پر افتراء کر کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو افضل
إِلَى السَّمَاءِ أَلَا إِنَّ لَعْنَةَ اللهِ عَلَی الانبیاء پر مقدم قرار دیتا ہے۔ خبردار مسیح آسمان پر نہیں چڑھے۔
الْكَاذِبِينَ وَشَهِدَ اللهُ أَنَّهُ قَدْ اور یہ بھی یاد رکھو کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ
مَاتَ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللهِ رَبِّ نے یہ گواہی دے دی ہے کہ مسیح علیہ السلام وفات پاگئے ہیں ۔
اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچا اور کون ہو سکتا ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
الْعَالَمِينَ؟
الهدى والتبصرة لمن يرى ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۶۵)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھنے کی درخواست کی گئی جیسا کہ قرآن شریف میں مذکور ہے
مگر وہ یہ کہہ کرنا منظور کی گئی کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولاً تو کیا عیسی بشر نہ تھا کہ اس کو بغیر
درخواست کے آسمان پر چڑھایا گیا۔
( تذکرۃ الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷)
یہ خیالات نہایت قابل شرم ہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح کو مع جسم آسمان پر اُٹھا لے گیا تھا۔ گویا یہودیوں
سے ڈرتا تھا کہ کہیں پکڑ نہ لیں۔ جن لوگوں کو اصل تنازعہ کی خبر نہ تھی انہوں نے ایسے خیالات پھیلائے ہیں اور
ایسے خیالات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کی ہے۔ کیونکہ آپ سے کفار قریش نے بہ تمام تر اصرار یہ
معجزہ طلب کیا تھا کہ آپ ہمارے روبرو آسمان پر چڑھ جائیں اور کتاب لے کر آسمان سے اتریں تو ہم سب
ایمان لے آویں گے اور ان کو یہ جواب ملا تھا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا یعنی میں ایک
بشر ہوں اور خدا تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ وعدہ کے برخلاف کسی بشر کو آسمان پر چڑھا دے۔ ھادے۔ حالانکہ وہ وعدہ
کر چکا ہے کہ تمام بشر زمین پر ہی اپنی زندگی بسر کریں گے۔ لیکن حضرت مسیح کو خدا نے آسمان پر مع جسم چڑھا
دیا اور اس وعدہ کا کچھ پاس نہ کیا۔
یہ
سورة بني اسراءيل
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۲۰)
یہ پکی بات ہے کہ کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھ جانے کا معجزہ مانگا۔ اب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو ہر طرح کامل اور افضل تھے۔ ان کو چاہیے تھا کہ وہ آسمان پر چڑھ جاتے مگر
انہوں نے اللہ تعالیٰ کی وحی سے کیا جواب دیا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا اس کا مفہوم یہ
ہے کہ کہہ دو اللہ تعالیٰ اس امر سے پاک ہے کہ وہ خلاف وعدہ کرے جبکہ اس نے بشر کے لئے آسمان پر مع
جسم کے جانا حرام کر دیا ہے۔ اگر میں جاؤں تو جھوٹا ٹھیروں گا۔ اب اگر تمہارا یہ عقیدہ صحیح ہے کہ مسیح آسمان پر
چلا گیا ہے اور کوئی بالمقابل پادری یہ آیت پیش کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرے تو تم اس کا
کیا جواب دے سکتے ہو؟
(الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۱ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۵)
فَانْظُرِ اقْتِدَاء لِهَذَا الْقَانُونِ تو اس محفوظ قانون کی پیروی کرتے ہوئے جو ہمیں
الْعَاصِمِ الَّذِي بَلَغَنَا مِنْ رَّسُولِ الله رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہنچا ہے غور کر کیا تو مسیح کے
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَلْ تَجِدُ جسم عنصری کے ساتھ اوپر چڑھنے اور ان کے آسمان سے دو
لِقِصَّةِ صُعُودِ الْمَسِيحِ مَعَ جِسْمِهِ فرشتوں کے پروں پر دونوں ہاتھ رکھے ہوئے اُترنے کے قصہ
الْعُنْصُرِي وَلِقِصَّةِ نُزُولِهِ مِنَ السَّمَاء کی کوئی بنیاد یا ثبوت قرآن مجید میں پاتا ہے؟ یا اس قصہ سے
وَاضِعًا كَفَّيْهِ عَلَى جَنَاحَ الْمَلَكَيْنِ مشابہ کوئی اور قصہ پاتا ہے؟ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قرآن مجید اس
أَصْلًا أَوْ أَثَرًا فِي الْقُرْآنِ أَوْ قِصَّةً ما دنیا میں اس قسم کے افعال سے اللہ تعالیٰ کی شان کو منزہ قرار دیتا
يُشَابِهُ هَذِهِ الْقِصَّةَ بَلِ الْقُرْآنُ يُنَزِّهُ ہے اور فرماتا ہے : قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
شَأْنَ اللهِ عَنْ مِثْلِ تِلْكَ الْأَفْعَالِ فِي رَسُولًا اے رسول تو انہیں کہہ کہ میرا رب ایسی بیہودہ باتوں
هَذِهِ الدُّنْيَا وَيَقُولُ قُلْ سُبْحَانَ رَبّی کے اختیار کرنے سے پاک ہے میں تو صرف بشر رسول ہوں
هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا ۔ آسمان پر نہیں جا سکتا۔ ( ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۱۸، ۲۱۹)
ایک طرف حضرت عیسی کو خدا تعالیٰ کی طرح وحدہ لاشریک سمجھتے ہیں ۔ وہی ہے جو مع جسم عنصری آسمان
پر گیا اور وہی ہے جو کسی دن مع جسم عنصری زمین پر آئے گا اور اسی نے پرندے پیدا کئے۔ ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم سے کافروں نے قسمیں کھا کر بار بار سوال کیا کہ آپ مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ کر دکھلا ہیئے ہم
ابھی ایمان لائیں گے۔ ان کو جواب دیا گیا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا یعنی ان کو کہہ دے
کہ میرا خدا عہد شکنی سے پاک ہے اور بموجب اس کے قول کے مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جا سکتا کیونکہ یہ
امر خدا کے وعدہ کے برخلاف ہے وجہ یہ کہ وہ فرماتا ہے کہ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ ( الاعراف : ٢٦)
وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ (البقرة : ۳۷) ۔۔۔ اگر عیسی مع جسم عنصری آسمان پر گیا ہے تو قرآن کے بیان کے
رو سے لازم آتا ہے عیسی بشر نہیں تھا۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۶ حاشیه )
جو لوگ مسلمان کہلا کر حضرت عیسیٰ کو مع جسم عنصری آسمان پر پہنچاتے ہیں وہ قرآن شریف کے برخلاف
ایک لغو بات منہ پر لاتے ہیں ۔ قرآن شریف تو آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : ۱۱۸ ) میں حضرت عیسی کی
موت ظاہر کرتا ہے اور آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولاً میں انسان کا مع جسم عنصری
آسمان پر جانا متنع قرار دیتا ہے پھر یہ کیسی جہالت ہے کہ کلام الہی کے مخالف عقیدہ رکھتے ہیں ۔ ہے
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۵ حاشیه )
ہمارے مخالف با وجود بہت سے اختلافات کے جو مسیح موعود کے بارے میں ہر ایک فرقہ کی حدیثوں
میں پائے جاتے ہیں اور بالاتفاق اس کو امتی بھی قرار دیا گیا ہے اس بات پر مطمئن ہیں کہ ضرور مسیح آسمان
سے ہی نازل ہوگا۔ حالانکہ آسمان سے نازل ہونا خود غیر معقول اور خلاف نص قرآن ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا ۔ پس اگر بشر کے جسم عنصری کا آسمان پر چڑھانا عادت
اللہ میں داخل تھا تو اس جگہ کفار قریش کو کیوں انکار کے ساتھ جواب دیا گیا۔ کیا عیسی بشر نہیں تھا اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں اور کیا خدا تعالیٰ کو حضرت عیسیٰ کو آسمان پر چڑھانے کے وقت وہ وعدہ یاد نہ رہا کہ
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَاء وَ اَمْوَاتًا ( المرسلت : ۲۶، ۲۷) مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آسمان
پر چڑھنے کا جب سوال کیا گیا تو وہ وعدہ یاد آگیا۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۷)
خدا کی کتابوں میں لکھا گیا کہ مومن مرنے سے چند روز بعد یا نہایت چالیس دن تک زندہ کیا جاتا اور
آسمان کی طرف اُٹھایا جاتا ہے۔ یہ وہی جھگڑا ہے جو اب تک ہم میں اور ہمارے مخالفوں میں حضرت عیسی
علیہ السلام کے رفع کی نسبت چلا آتا ہے ۔ ہم موافق کتاب اللہ کے ان کی رفع روحانی ہونے کے قائل ہیں
اور وہ کتاب اللہ کی مخالفت کر کے اور خدا کے حکم قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا کو پیروں کے
نیچے رکھ کر رفع جسمانی ہونے کے قائل ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ یہ دجال ہے کیونکہ لکھا ہے کہ تیس دجال آئیں
گے وہ نہیں سوچتے کہ اگر تیس دجال آنے والے تھے تو اس حساب کی رو سے ہر ایک دجال کے مقابل پرتیس
مسیح بھی تو چاہیے تھے۔ یہ کیا غضب ہے کہ دجال تو تیس آگئے مگر مسیح ایک بھی نہ آیا۔ یہ امت کیسی بد قسمت
ہے کہ اس کے حصہ میں دجال ہی رہ گئے اور سچے مسیح کا منہ دیکھنا اب تک نصیب نہ ہوا حالانکہ اسرائیلی سلسلہ
میں تو صد ہا نبی آئے تھے ۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۱۱، ۲۱۲)
يَرْفَعُونَ عِيسَى مَعَ جِسْمِهِ إِلَى السَّمَاءِ لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جسم سمیت آسمان پر
سو
وَلَا يَتَدَبَّرُونَ قَوْلَهُ تَعَالَى: قُلْ سُبْحَانَ چڑھاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قول قُلْ سُبْحَانَ رَبِّی پر
رَبِّي بَلْ يَزِيدُونَ فِي الْبُغْضِ وَالشَّحْنَاءِ غور نہیں کرتے بلکہ وہ بغض اور کینہ میں بڑھ رہے ہیں ۔
يَا فِتْيَانُ أَيْنَ أَنْتُمْ مِنْ تِلْكَ الْآيَاتِ، وَلِمَ اے نو جوانو ! تم ان آیات پر غور کرو تم کیوں متشابہات کی
تَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنَ الْقَوْلِ وَتَتْرُكُونَ پیروی کرتے ہو اور واضح محکمات کو چھوڑتے ہو۔ کیا تم نہیں
الْبَيِّنَاتِ الْمُحْكَمَاتِ أَلَا تَعْلَمُونَ أَنَّ جانتے کہ اس آیت میں مذکور ہے کہ کفار نے ہمارے رسول
الكُفَّارَ طَلَبُوا فِي هَذِهِ الْآيَةِ مُعْجِزَةً کریم سے جو سب نبیوں سے بہتر اور تمام برگزیدہ لوگوں کے
شُعُودِ إِلَى السَّمَاءِ ، مِنْ نَبِيِّنَا خَيْرٍ سردار ہیں آسمان پر چڑھنے کا معجزہ طلب کیا تھا ۔ تب
الْأَنْبِيَاءِ وَزُبْدَةِ الْأَصْفِيَاءِ ، فَأَجَاءَهُمُ الله الله تعالیٰ نے انہیں جواب دیا کہ بشر کو جسم سمیت آسمان پر
اٹھانا اس کی عادت نہیں ہے بلکہ یہ اس کی سنت اور أَنَّ رَفَعَ بَشَرٍ مَّعَ جِسْمِهِ لَيْسَ مِنْ عَادَتِهِ،
بَلْ هُوَ خِلَافُ مَوَاعِيدِهِ وَسُنَّتِهِ وَلَوْ
فُرِضَ أَنَّ عِيسَى رُفِعَ مَعَ جِسْمِهِ إِلَى
وعدوں کے خلاف طریق ہے اور اگر یہ فرض کیا جائے کہ
حضرت عیسی جسم سمیت دوسرے آسمان پر اٹھائے گئے تھے
تو اس آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آسمانوں پر
السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ، فَمَا مَعْنَى هَذَا الْمَنْعِ في جانے میں روک کے کیا تھے ہیں کیا عیسی علیہ السلام خدا تعالی
هَذِهِ الْآيَةِ أَلَمْ يَكُنْ عِيسَى بَشَرًا عِنْدَ کے نزدیک بشر نہیں تھے۔ علاوہ ازیں کون سی سخت
حَضْرَةِ الْعِزَّةِ ثُمَّ أَيُّ حَاجَةٍ اشْتَدَّتْ ضرورت پیش آئی تھی کہ انہیں بلند آسمانوں پر اٹھایا جاتا کیا
لِرَفْعِهِ إِلَى السَّمَاوَاتِ الْعُلَى أَأَرْهَقَتُهُ زمین ان کے لئے تنگ ہو گئی تھی یا یہود کے ہاتھوں سے بچ
الْأَرْضُ بِضَيْقِهَا، أَوْ مَا بَقِيَ مَفَرٌ مِنْ أَيْدِی کر زمین میں ان کے لئے کوئی مفر نہ رہاتھا۔ پس آپ کو
الْيَهُودِ فِيهَا، فَرُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ لِيُخْفى آسمانوں پر اٹھایا گیا تا کہ انہیں چھپایا جائے۔
(الاستفتاء ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۶۹ ، ۶۷۰)
( ترجمه از مرتب )
فَلَا شَكَ أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ دَلِيلٌ وَاضِح بلا شبہ یہ آیت کسی بشر کے جسم عنصری کے ساتھ آسمان
عَلَى امْتِنَاعِ صُعُودِ بَشَرٍ إِلَى السَّمَاءِ مَعَ پر جانے میں روک ہونے کے لئے واضح دلیل ہے اور اس
جِسْمِهِ الْعُنْصُرِي، وَلَا يُنْكِرُهُ إِلَّا کا انکار سوائے جاہلوں کے کوئی نہیں کر سکتا نیز آیت
الْجَاهِلُونَ وَفِي قَوْلِهِ تَعَالَى سُبْحَانَ رَبِّي سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا میں اشارہ
إِشَارَةً إِلَى آيَةِ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا آيت فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ کی طرف ہے کیونکہ
تَمُوتُونَ فَإِنَّ رَفْعَ بَشَرٍ إِلَى السَّمَاءِ أَمْرُ کسی انسان کا آسمان پر اٹھایا جانا ایسا امر ہے جو اس عہد
يَنْقُضُ هَذَا الْعَهْدَ، فَسُبْحَانَهُ وَتَعَالیٰ کو توڑتا ہے اور خدا تعالیٰ کی ذات پاک اور بلند ہے کہ وہ
عَمَّا يَنْقُضُ عَهْدَهُ فَفَكِّرُوا أَيُّهَا اپنے عہد کو توڑے۔ اے عقلمند و اس پر پوری طرح غور
الْعَاقِلُونَ
(الاستفتاء ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۶۹ حاشیه )
کرو۔ (ترجمه از مرتب )
آسمان پر چڑھنے اور اترنے کا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزہ مانگا گیا تھا جس کا قرآن شریف
میں ذکر ہے آخر ان کو صاف جواب دیا گیا اور خدا تعالیٰ نے فرما یا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
رسُولًا -
براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۹
وہ عقیدہ جس پر خدا تعالیٰ نے علی وجہ البصیرت مجھ کو قائم کیا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مثل
دیگر انسانوں کے انسانی عمر پا کر فوت ہو گئے ہیں اور آسمان پر مع جسم عنصری چڑھ جانا اور پھر کسی وقت مع جسم
عنصری زمین پر نازل ہونا یہ سب ان پر تہمتیں ہیں ۔ قَالَ اللهُ عَزَّ وَ جَلَّ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا
بَشَرًا رَسُولًا -
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۷۲)
جب کافروں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھنے کی درخواست کی کہ یہ معجزہ دکھلاویں
کہ مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ جائیں تو ان کو یہ جواب ملا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي الخ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا
خدا اس بات سے پاک ہے کہ عہد اور وعدہ کے برخلاف کرے۔ وہ پہلے کہہ چکا ہے کہ کوئی جسم عنصری آسمان پہ م پر
نہیں جائے گا جیسا کہ فرمایا اکمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَاء وَ اَمْوَانًا (المرسلت : ۲۷،۲۶) اور جیسا کہ
فرمایا فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ (الاعراف : ۲۶) اور جیسا کہ فرمایا وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ
ل الاعراف : ٢٦
إلى حين ( الاعراف : ۲۵ ) ۔ پس یہ عرب کے کفار کی شرارت تھی کہ وہ لوگ برخلاف وعدہ وعہد الہی معجزہ
مانگتے تھے اور خوب جانتے تھے کہ ایسا معجزہ دکھا یا نہیں جائے گا کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کے اس قول کے برخلاف
ہے جو گزر چکا ہے اور خدا تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ اپنے عہد کو توڑے اور پھر فرمایا کہ ان کو کہہ دے کہ میں تو
ایک بشر ہوں اور خدا تعالیٰ فرما چکا ہے کہ بشر کے لئے ممتنع ہے کہ اس کا جسم خاکی آسمان پر جائے ہاں پاک
لوگ دوسرے جسم کے ساتھ آسمان پر جاسکتے ہیں جیسا کہ تمام نبیوں اور رسولوں اور مومنوں کی روحیں وفات
کے بعد آسمان پر جاتی ہیں اور انہیں کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ ( ص : ۵۱) یعنی
مومنوں کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے۔ یادر ہے کہ اگر صرف روحیں ہوتیں تو ان کے
لئے لھم کی ضمیر نہ آتی پس یہ قرینہ قویہ اس بات پر ہے کہ بعد موت جو مومنوں کا رفع ہوتا ہے وہ مع جسم ہوتا
ہے مگر یہ جسم خاکی نہیں ہے بلکہ مومن کی روح کو ایک اور جسم ملتا ہے جو پاک اور نورانی ہوتا ہے اور اس دکھ اور
عیب سے محفوظ ہوتا ہے جو عنصری جسم کے لوازم میں سے ہے یعنی وہ ارضی غذاؤں کا محتاج نہیں ہوتا اور نہ
زمینی پانی کا حاجتمند ہوتا ہے اور وہ تمام لوگ جن کو خدا تعالیٰ کی ہمسائیگی میں جگہ دی جاتی ہے ایسا ہی جسم
پاتے ہیں اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ نے بھی وفات کے بعد ایسا ہی جسم پایا تھا اور اسی جسم کے
ساتھ وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے تھے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحہ ۴۰۱٬۴۰۰) حصہ ،
کفار قریش نے ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ معجزہ طلب کیا کہ ان کے رو برو
آسمان پر چڑھ جائیں تو آپ کو خدا تعالیٰ نے ان الفاظ کے ساتھ جواب دیا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ
إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا ( المؤمن : 1 ) یعنی ان لوگوں کو یہ جواب دے کہ خدا تعالیٰ اس بات سے پاک ہے کہ اپنے
وعدہ میں تخلف کرے ۔۔۔۔ اور میں تو صرف ایک انسان ہوں جو تمہاری طرف بھیجا گیا۔
ا
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۸)
ہمارا خدا تعالیٰ پر کیا حق ہے کہ ہم جو کہیں وہ وہی کر دے۔ یہ سوء ادب ہے اور ایسا خدا خدا ہی نہیں ہو
سکتا۔ ہاں یہ اس کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو امید اور حوصلہ دلایا کہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۲۱ ) یہ
نہیں کہا کہ تم جو مانگو گے وہی دیا جاوے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بعض اقتراحی نشانات مانگے
گئے تو آپ نے یہی خدا کی تعلیم سے جواب دیا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا خدا کے رسول
کبھی اپنی بشریت کی حد سے نہیں بڑھتے اور وہ آداب الہی کو مد نظر رکھتے ہیں ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ (۳)