سورة الفُرقان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہم نہیں مان سکتے کہ کوئی اس جسم کے ساتھ آسمان پر بھی چڑھ سکتا ہے کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو کفار نے کہا کہ تو آسمان پر چڑھ جا آپ نے یہی فرمایا سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا -
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
خدا تعالیٰ کبھی قیامت کا نظارہ یہاں قائم نہیں کرتا اور وہ غلطی کرتے ہیں جو ایسے نشان دیکھنے چاہتے ہیں
یہ محرومی کے لچھن ہوتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا کہ آپ آسمان پر
چڑھ جائیں اور کتاب لے آئیں تو آپ نے یہی جواب دیا هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا - پورے انکشاف
کے بعد ایمان لا کر کسی ثواب کی امید رکھنا غلطی ہے۔ اگر کوئی مٹھی کھول دی جاوے اور پھر کوئی بتا دے کہ اس
میں فلاں چیز ہے تو اس کی کوئی قدر نہ ہوگی ۔ الحکم جلدے نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ صفحه ۲)
ایسے فرضی اوصاف ان (حضرت مسیح علیہ السلام ۔ ناقل ) کے لئے وضع کرتے ہیں جن سے آنحضرت
صلعم کی ہتک اور ہجو ہو کیونکہ آنحضرت صلعم سے کفار نے سوال کیا کہ آپ آسمان پر چڑھ کر بتلاویں تو آپ
نے یہ معجزہ ان کو نہ دکھلایا اور سُبْحَانَ رَبّی کا جواب دیا گیا ۔ اور یہاں بلا درخواست کسی کافر کے خود خدا
تعالیٰ مسیح کو آسمان پر لے گیا تو گویا خدا تعالیٰ نے خود آنحضرت صلعم کو کفار کی نظروں میں ہیٹا کرانا چاہا۔ کیا وہ
خدا اور تھا اور یہ اور تھا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ استمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۶۷)
ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک نبی مانتے ہیں اور سب سے اشرف جانتے ہیں اور ہرگز گوارا نہیں
کرتے کہ کوئی عمدہ بات کسی اور کی طرف منسوب کی جاوے جب کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی
معجزہ طلب کیا کہ آسمان پر چڑھ کر دکھاویں تو آپ نے فرمایا سُبحان ربی اور انکار کر دیا۔ دوسری طرف
حضرت مسیح کو خدا آسمان پر لے جاوے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ ہم قرآن سے کیا بلکہ کل کتابوں سے دکھا سکتے ہیں
کہ جس قدر اخلاق اور خوبیاں کل انبیاء میں تھیں وہ سب کی سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع تھیں ۔
كَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ( النساء : ۱۱۳) ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے پس اگر آسمان پر جانا کوئی فضیلت
ہو سکتی تھی۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس سے کب باہر رہ سکتے تھے۔ آخر یہ لوگ پچھتاویں گے کہ ان
باتوں کو ہم نے کیوں نہ مانا۔ یہ لوگ ایک وار تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کرتے ہیں کہ ایک معجزہ
آسمان پر جانے کا لوگوں نے مانگا مگر خدا نے آپ کی پرواہ نہ کی اور عیسیٰ کو یہ عزت دی کہ اسے آسمان پر اُٹھالیا
اور دوسرا حملہ خود خدا پر کرتے ہیں ۔ کہ اس نے اپنی قوت خلق سے مسیح کو بھی کچھ دے دی جس سے تشابہ الخلق

ہو گیا جواب دیتے ہیں کہ خدا نے خود مسیح کو یہ قدرت دی تھی ۔ اے نادانو اگر خدائی نے تقسیم ہونا تھا تو کیا اس
کے حصہ گیر عیسی ہی رہ گئے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کیوں نہ حصہ ملا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۵ مورخه ۱۶ استمبر ۱۹۰۴ ء صفحه (۲)
خود خدا تعالیٰ کے کلام میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی آسمان پر نہیں جاتا۔ جہاں آنحضرت (صلی
اللہ علیہ وسلم ) سے کفار نے آسمان پر چڑھنے کا معجزہ طلب کیا تو فرما یا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
رسُولاً یعنی بشر رسول کبھی کوئی آسمان پر نہیں چڑھا ۔۔۔ کتب سماوی اور تاریخ زمانہ بھی یہی شہادت دیتے ہیں
کوئی نظیر ایسی نہیں کہ پہلے کوئی دو چار نبی آسمان پر گئے ہوں۔ خود مسیح نے بھی یہی فیصلہ کیا کہ یوحنا ہی الیاس
ہے ہاں جس طرح آدم ، موسیٰ ، نوح اور دوسرے نبی آسمان پر گئے اس طرح بیشک حضرت عیسی بھی گئے
تھے۔ چنانچہ شب معراج میں آنحضرت صلعم نے سب کو آسمان پر دیکھا حضرت عیسی کی کوئی خصوصیت نہ تھی ۔
افسوس ہے کہ ان لوگوں کی قوت شامہ ہی ماری گئی ہے۔ خود زمانہ کی حالت سے بو آتی ہے کہ ایسا عقیدہ رکھنا
عیسائیت کی پہلی اینٹ ہے
( بدر جلد نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
سچی اور بالکل سچی اور صاف بات یہی ہے کہ اجسام ضرور ملتے ہیں لیکن یہ عنصری اجسام یہاں ہی رہ
جاتے ہیں یہ اوپر نہیں جا سکتے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے جواب میں فرما یا قُلْ سُبْحَانَ
رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولاً یعنی ان کو کہہ دے میرا رب اس سے پاک ہے جو اپنے وعدوں کے خلاف
کرے جو وہ پہلے کر چکا ہے میں تو صرف ایک بشر رسول ہوں ۔ سُبْحَانَ کا لفظ اس لئے استعمال کیا کہ سابق
جو وعدے ہو چکے ہیں ان کی خلاف ورزی وہ نہیں کرتا۔ وہ وعدہ کیا ہے؟ وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ
إلى حين ( البقرۃ : ۳۷) اور ایسا ہی فرما یا اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا ( المرسلت : ۲۶) اور پھر فِيهَا تَحْيَوْنَ
وَ فِيهَا تَمُوتُونَ (الاعراف : ۲۶) ان سب آیتوں پر اگر یکجائی نظر کی جاوے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ جسم
جو کھانے پینے کا محتاج ہے آسمان پر نہیں جاتا پھر ہم دوسرے نبیوں سے بڑھ کر مسیح میں یہ خصوصیت کیوں کر
تسلیم کرلیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کفار نے شرارت سے یہی سوال کیا تھا کہ آپ آسمان پر چڑھ جائیں اس
کی وجہ یہ تھی کہ وہ پہلے وہ آیات سن چکے تھے جس میں اس امر کی نفی کی گئی تھی انہوں نے سوچا کہ اگر اب اقرار
کریں تو اعتراض کا موقع ملے لیکن وہ تو اللہ کا کلام تھا اس میں اختلاف نہیں ہو سکتا تھا اس لئے ان کو یہی

جواب ملا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا یعنی ان کو کہہ دو کہ ایسا معجزہ اللہ تعالیٰ کے قول کے
خلاف ہے اور وہ اس سے پاک ہے کہ اپنے پہلے قول کے خلاف کرے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۹)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تو جب آسمان پر جانے کا معجزہ مانگا جاوے تو انہیں قُلْ سُبْحَانَ رَبّی کا
جواب ملے اور مسیح کے لئے تجویز کر لیا جاوے کہ وہ آسمان پر چڑھ گئے ۔ ایسی خصوصیتوں کا نتیجہ یہی ہوتا ہے
کہ اسے خدا بنا یا جاوے پھر تو حید کہاں رہی ۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۲)
آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا مسیح کو زندہ آسمان پر جانے سے روکتی ہے کیونکہ
جب کفار نے آپ سے آسمان پر چڑھ جانے کا معجزہ مانگا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہی جواب دیا کہ قل
سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولاً یعنی میرا رب اس وعدہ خلافی سے پاک ہے جو ایک مرتبہ تو وہ
انسان کے لئے یہ قرار دے کہ وہ اسی زمین میں پیدا ہوا اور یہاں ہی مرے گا فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا
تموتون (الاعراف : ۲۶ ) ۔ میں تو ایک بشر رسول ہوں یعنی وہ بشریت میرے ساتھ موجود ہے جو آسمان پر
نہیں جا سکتی اور دراصل کفار کی غرض اس سوال سے یہی تھی چونکہ وہ پہلے یہ سن چکے تھے کہ انسان اسی دنیا میں
جیتا اور مرتا ہے اس الئے انہوں نے موقع پا کر یہ سوال کیا جس کا جواب ان کو ایسا دیا گیا کہ ان کا منصو بہ خاک
میں مل گیا۔ پس یہ طے شدہ مسئلہ ہے کہ مسیح وفات پاچکے۔ (الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۷ ارفروری ۱۹۰۶ صفحه ۳)
کہہ دے میرا رب پاک ہے۔ میں تو ایک انسان رسول ہوں انسان اس طرح اُڑ کر کبھی آسمان پر نہیں
جاتے ۔ یہی سنت اللہ قدیم سے جاری ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۶ ء صفحه ۴)
ہمارے نبی کریم صلعم پر جب کفار نے سوال کیا تھا کہ او ترقی فِی السَّمَاءِ یعنی آسمان پر چڑھ جاؤ تو خدا
نے یہی جواب دیا تھا کہ بشر آسمان پر نہیں جا سکتا جیسے فرمایا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا
اگر بشر آسمان پر جا سکتا تھا تو چاہیے تھا کہ کفار نظیر پیش کر دیتے ۔
افسوس ان لوگوں نے بے وجہ پادریوں کی مدد پر کمر باندھ لی ہے جب وہ کہتے ہیں کہ قرآن مجید کی رو
سے بشر تو آسمان پر جا نہیں سکتا مگر عیسی علیہ السلام آسمان پر چلے گئے اس لئے وہ خدا ہیں تو پھر منہ تکتے رہ
جاتے ہیں۔ اتنا نہیں سمجھتے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو ایک کمزور اور عاجز انسان تھے اور خدا کے رسول تھے
ایک ذرہ بھی اس سے زیادہ نہ تھے۔
الحکم جلدا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۶)

آج 10 میں سے 10 باقی