سورة النّحل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جب انسان کو نمازوں میں خشوع اور خضوع حاصل ہونے لگ جاتا ہے تو پھر اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دنیا کی
محبت اس کے دل سے ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں کہ پھر وہ کاشتکاری ، تجارت، نوکری وغیرہ چھوڑ
دیتا ہے بلکہ وہ دنیا کے ایسے کاموں سے جو دھوکہ دینے والے ہوتے ہیں اور جو خدا سے غافل کر دیتے ہیں
اعرض کرنے لگ جاتا ہے اور ایسے لوگوں کی گریہ وزاری اور تضرع اور انتہال اور خدا کے حضور عاجزی کرنے
کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ ایسا شخص دین کی محبت کو دنیا کی محبت ، حرص ، لالچ اور عیش و عشرت سب پر مقدم کر لیتا ہے
کیونکہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ ایک نیک فعل دوسرے نیک فعل کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور ایک بد فعل دوسرے
بد فعل کو ترغیب دیتا ہے جب وہ لوگ اپنی نمازوں میں خشوع خضوع کرتے ہیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ طبعاً وہ لغو سے اعراض کرتے ہیں اور اس گندی دنیا سے نجات پا جاتے ہیں اور اس دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو
کر خدا کی محبت ان میں پیدا ہو جاتی ہے جس کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ هُم لِلزَّکٰوة فَعِلُونَ یعنی وہ خدا کی راہ
میں خرچ کرتے ہیں اور یہ ایک نتیجہ ہے عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ کا ۔ کیونکہ جب دنیا سے محبت ٹھنڈی ہو جائے گی
تو اس کا لازمی نتیجہ ہو گا کہ وہ خدا کی راہ میں خرچ کریں گے اور خواہ قاروں کے خزانے بھی ایسے لوگوں کے
پاس جمع ہوں وہ پرواہ نہیں کریں گے اور خدا کی راہ میں دینے سے نہیں جھجکیں گے۔ ہزاروں آدمی ایسے
ہوتے ہیں کہ وہ زکوۃ نہیں دیتے یہاں تک کہ ان کی قوم کے بہت سے غریب اور مفلس آدمی تباہ اور ہلاک
ہو جاتے ہیں مگر وہ ان کی پر واہ بھی نہیں کرتے حالانکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر ایک چیز پر زکوۃ دینے کا حکم
ہے یہاں تک کہ زیور پر بھی۔ ہاں جواہرات وغیرہ چیزوں پر نہیں ۔ اور جو امیر، نواب اور دولت مند لوگ
ہوتے ہیں ان کو حکم ہے کہ وہ شرعی احکام کے بموجب اپنے خزانوں کا حساب کر کے زکوۃ دیں لیکن وہ نہیں
دیتے اس لئے خدا فرماتا ہے کہ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ کی حالت تو ان میں تب پیدا ہو گی جب وہ زکوۃ بھی
دیں گے گویا زکوۃ کا دینا لغو سے اعراض کرنے کا ایک نتیجہ ہے۔
ہے۔
پھر اس کے بعد وَ الَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ فرما یا یعنی جب وہ لوگ اپنی نمازوں میں خشوع خضوع
کریں گے۔ لغو سے اعراض کریں گے اور زکوۃ ادا کریں گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ لوگ اپنے
سوراخوں کی حفاظت کریں گے کیونکہ جب ایک شخص دین کو دنیا پر مقدم رکھتا ہے اور اپنے مال کو خدا کی راہ میں
خرچ کرتا ہے وہ کسی اور کے مال کو نا جائز طریقہ سے کب حاصل کرنا چاہتا ہے اور کب چاہتا ہے کہ میں کسی
دوسرے کے حقوق کو دبالوں اور جب وہ مال جیسی عزیز چیز کو خدا کی راہ میں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتا
تو پھر آنکھ، ناک، کان زبان وغیرہ کو غیر محل پر کب استعمال کرنے لگا کیونکہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب ایک
شخص اول درجہ کی نیکیوں کی نسبت اس قدر محتاط ہوتا ہے تو ادنی درجہ کی نیکیاں خود بخود عمل میں آتی جاتی ہیں ۔
مثلاً جب خشوع خضوع سے دعا مانگنے لگا تو پھر اس کے ساتھ ہی لغو سے بھی اعراض کرنا پڑا اور جب لغو سے
اعراض کیا تو پھر زکوۃ کے ادا کرنے میں دلیر ہونے لگا اور جب اپنے مال کی نسبت وہ اس قدر محتاط ہو گیا تو پھر
غیروں کے حقوق چھینے سے بدرجہ اولی بچنے لگا اس لئے اس کے آگے فرمایا وَ الَّذِينَ هُمْ لِأَمْنَتِهِمْ وَ
عَهْدِهِمْ رُعُونَ کیونکہ جو شخص دوسرے کے حق میں دست اندازی نہیں کرتا اور جو حقوق اس کے ذمہ ہیں ان
کو ادا کرتا ہے اس کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے عہدوں کا پکا ہوا اور دوسرے کی امانتوں میں خیانت کرنے
سے بچنے والا ہو اس لئے بطور نتیجہ کے فرمایا کہ جب ان لوگوں میں یہ وصف پائے جاتے ہوں تو پھر لازمی
بات ہے کہ وہ اپنے عہدوں کے بھی پکے ہوں گے ۔ پھر ان سب باتوں کے بعد فرمایا وَ الَّذِينَ هُمْ عَلَى
صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ یعنی ایسے ہی لوگ ہیں جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں اور کبھی ناغہ نہیں کرتے اور
انسان کی پیدائش کی اصل غرض بھی یہی ہے کہ وہ نماز کی حقیقت سیکھے جیسے فرمایا وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه (۴)
الا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : ۵۷)
وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ یعنی ایماندار وہ لوگ ہیں جو لغو کاموں سے پر ہیز کرتے ہیں اور اپنا
وقت بیہودہ کاموں میں نہیں کھوتے۔
(براہین احمدیہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۶۱،۴۶۰ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
لغو سے اعراض کرنا مومن کی شان ہے۔
مومن وہ ہوتے ہیں جو لغو باتوں سے اعراض کرتے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ء صفحه ۶ )
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۹)
ایک اور اعتراض ہے جو بعض نا واقف آریہ پیش کیا کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (یونس : ۴) یعنی
خدا نے جو تمہارا رب ہے زمین اور آسمانوں کو چھ دن میں بنایا اور پھر عرش پر ٹھہرا یہ چھ دن کی کیوں تخصیص
ہے یہ تو تسلیم کیا کہ خدا تعالیٰ کے کام اکثر تدریجی ہیں جیسا کہ اب بھی اس کی خالقیت جو جمادات اور نباتات
اور حیوانات میں اپنا کام کر رہی ہے تدریجی طور پر ہی ہر ایک چیز کو اس کی خلقت کا ملہ تک پہنچاتی ہے لیکن چھ
دن کی تخصیص کچھ سمجھ میں نہیں آتی ۔
سورة المؤمنون
اما الجواب پس واضح ہو کہ یہ چھ دن کا ذکر در حقیقت مراتب تکوینی کی طرف اشارہ ہے یعنی ہر یک چیز جو
بطور خلق صادر ہوتی ہے اور جسم اور جسمانی ہے خواہ وہ مجموعہ عالم ہے اور خواہ ایک فرد از افراد عالم اور خواہ وہ
عالم کبیر ہے جو زمین و آسمان و مافیہا سے مراد ہے اور خواہ وہ عالم صغیر جو انسان سے مراد ہے وہ وه بحکمت و
قدرت باری تعالی پیدائش کے چھ مرتبے طے کر کے اپنے کمال خلقت کو پہنچتی ہے اور یہ عام قانون قدرت
ہے کچھ ابتدائی زمانہ سے خاص نہیں چنانچہ اللہ جل شانہ ہر ایک انسان کی پیدائش کی نسبت بھی انہیں مراتب
ستہ کا ذکر فرماتا ہے جیسا کہ قرآن کریم کے اٹھارویں سیپارے سورۃ المؤمنون میں یہ آیت ہے وَ لَقَدْ خَلَقْنَا
الإِنْسَانَ مِنْ سُلَلَةٍ مِّنْ طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِيْنَ * ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً
فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَمًا فَكَسَوْنَا الْعِظْمَ لَحْمًا ثُمَّ انْشَأْنَهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ
اللهُ اَحْسَنُ الْخُلِقِينَ ( یعنی پہلے تو ہم نے انسان کو اس مٹی سے پیدا کیا جو زمین کے تمام انواع اور اقسام کا
لب لباب تھا اور اس کی تمام قوتیں ور اس کی تمام قوتیں اپنے اندر رکھتا تھا تا وہ باعتبار جسم بھی عالم صغیر ٹھہرے اور زمین کی تمام چیزوں
کی اس میں قوت اور خاصیت ہو جیسا کہ وہ بر طبق آیت فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي ( الحجر : ٣٠)
باعتبار روح عالم صغیر ہے اور بلحاظ شیون وصفات کا ملہ وظلتیت تام روح الہی کا مظہر تام ہے۔ پھر بعد اس کے
انسان کو ہم نے دوسرے طور پر پیدا کرنے کے لئے یہ طریق جاری کیا جو انسان کے اندر نطفہ پیدا کیا اور اس
نطفہ کو ہم نے ایک مضبوط تھیلی میں جو ساتھ ہی رحم میں بنتے جاتے ہی جگہ دی ۔ ( قرار مکین کا لفظ اس لئے
اختیار کیا گیا کہ تا رحم اور تھیلی دونوں پر اطلاق پاسکے ) اور پھر ہم نے نطفہ سے علقہ بنایا اور علقہ سے مضغہ اور
مضغہ کے بعض حصوں میں سے ہڈیاں اور ہڈیوں پر پوست پیدا کیا پھر اس کو ایک اور پیدائش دی یعنی روح
اس میں ڈال دی۔ پس کیا ہی مبارک ہے وہ خدا جو اپنی صنعت کاری میں تمام صناعوں سے بلحاظ حسن صنعت
و کمال عجائبات خلقت بڑا ہوا ہے۔
اب دیکھو کہ خدا تعالیٰ نے اس جگہ بھی اپنا قانون قدرت یہی بیان فرمایا کہ انسان چھ طور کے خلقت کے
مدارج طے کر کے اپنے کمال انسانیت کو پہنچتا ہے اور یہ تو ظاہر ہے کہ عالم صغیر اور عالم کبیر میں نہایت شدید
تشابہ ہے اور قرآن سے انسان کا عالم صغیر ہونا ثابت ہے اور آیت لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ
تَقْوِيمٍ (التین: ۵) اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ تقویم عالم کی متفرق خوبیوں اور حسنوں کا ایک ایک حصہ
انسان کو دے کر بوجہ جامعیت جميع شمائل و شیون عالم اس کو احسن ٹھہرایا گیا ہے پس اب بوجہ تشابہ عالمین اور
نیز بوجه ضرورت تناسب افعال صانع واحد ماننا پڑتا ہے کہ جو عالم صغیر میں مراتب تکوین موجود ہیں وہی
مراتب تکوین عالم کبیر میں بھی ملحوظ ہوں اور ہم صریح اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ یہ عالم صغیر جو انسان کے
اسم سے موسوم ہے اپنی پیدائش میں چھ طریق رکھتا ہے اور کچھ شک نہیں کہ یہ عالم عالم کبیر کے کوائف مخفیہ کی
شناخت کے لئے ایک آئینہ کا حکم رکھتا ہے پس جب کہ اس کی پیدائش کے چھ مرتبے ثابت ہوئے تو قطعی طور
پر یہ حکم دے سکتے ہیں کہ عالم کبیر کے بھی مراتب تکوین چھ ہی ہیں جو بلحاظ موثرات ستہ یعنی تجلیات ستہ جن
کے آثار با قیہ نجوم ستہ میں محفوظ رہ گئے ہیں معقولی طور پر متحقق ہوتے ہیں۔ اور نجوم ستہ کا اب بھی علوم حکمیہ میں
جنین کی تکمیل کے لئے تعلق مانا جاتا ہے چنانچہ سدیدی میں اس کے متعلق ایک مبسوط بحث لکھی ہے۔ بعض
نادان اس جگہ اس آیت کی نسبت یہ اعتراض پیش کرتے ہیں کہ حال کی طبی تحقیقاتوں کی رو سے یہ طرز بچہ کے
بننے کی جو رحم عورت میں بنتا ہے ثابت نہیں ہوتی بلکہ برخلاف اس کے ثابت ہوتا ہے لیکن یہ اعتراض سخت
درجہ کی کم فہمی یا صریح تعصب پر مبنی ہے اس بات کے تجربہ کے لئے کسی ڈاکٹر یا طبیب کی حاجت نہیں خود
ہر یک انسان اس آزمائش کے لئے وقت خرچ کر کے اور ان بچوں کو دیکھ کر جو تام خلقت یا نا تمام خلقت کی
حالت میں پیدا ہوتے ہیں یا سقوط حمل کے طور پر گرتے ہیں ۔ حقیقت واقعیہ تک پہنچ سکتا ہے اور جیسا کہ ہم
اپنے ذاتی مشاہدہ سے جانتے ہیں بلا شبہ یہ بات صحیح ہے کہ جب خدا تعالیٰ انسانی نطفہ سے کسی بچہ کو رحم میں
بنانے کے لئے ارادہ فرماتا ہے تو پہلے مرد اور عورت کا نطفہ رحم میں ٹھہرتا ہے اور صرف چند روز تک ان دونوں
منیوں کے امتزاج سے کچھ تغیر طاری ہو کر جمے ہوئے خون کی طرح ایک چیز ہو جاتی ہے جس پر ایک نرم سی
جھلی ہوتی ہے یہ جھلی جیسے جیسے بچہ بڑھتا ہے بڑھتی جاتی ہے یاں تک کہ خاکی رنگ کی ایک تھیلی سی ہو جاتی ہے
جو گٹھڑی کی طرح نظر آتی ہے اور اپنی تکمیل خلقت کے دنوں تک بچہ اسی میں ہوتا ہے قرآن کریم سے معلوم
ہوتا ہے اور حال کی تحقیقا تیں بھی اس کی مصدّق ہیں کہ عالم کبیر بھی اپنے کمال خلقت کے وقت تک
ایک گٹھڑی کی طرح تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے او لَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا
رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيّ ( الانبياء : ۳۱) الجزو نمبر ے یعنی فرماتا ہے کہ کیا
کافروں نے آسمان اور زمین کو نہیں دیکھا کہ گٹھڑی کی طرح آپس میں بندھے ہوئے تھے اور ہم نے ان کو
کھول دیا۔ سو کافروں نے تو آسمان اور زمین بنتا نہیں دیکھا اور نہ ان کی گٹھڑی دیکھی لیکن اس جگہ روحانی
آسمان اور روحانی زمین کی طرف اشارہ ہے جس کی گٹھڑی کفار عرب کے روبرو کھل گئی اور فیضان سماوی زمین
پر جاری ہو گئے اب پھر ہم اپنے پہلے کلام کی طرف عود کر کے کہتے ہیں کہ نطفتین مرد اور عورت کے جو آپس
میں مل جاتے ہیں وہ اول مرتبہ تکوین کا ہے۔ اور پھر ان میں ایک جوش آ کر وہ مجموع نطفتین جو قوت عاقدہ اور
اندر رکھتا ہے سرخی کی طرف مائل ہو جاتا ہے گویا وہ منی جو پہلے خون سے بنی تھی پھر اپنے اصلی
درجہ پرا
دکھائی
منعقدہ اپنے اند
رنگ کی طرف جو خونی ہے عود کر آتی ہے یہ دوسرا درجہ ہے پھر وہ خون جما ہوا جس کا نام علقہ ہے ایک گوشت کا
مضغہ ہو جاتا ہے جو انسانی شکل کا کچھ خاکہ نہایت دقیق طور پر اپنے اندر رکھتا ہے یہ تیسرا درجہ ہے اور اس
پر اگر بچہ ساقط ہو جائے تو اس کے دیکھنے سے غور کی نظر سے کچھ خطوط انسان بننے کے اس میں دکا
دیتے ہیں چنانچہ اکثر بچے اس حالت میں بھی ساقط ہو جاتے ہیں جن عورتوں کو کبھی یہ اتفاق پیش آیا ہے یا وہ
دایہ کا کام کرتی ہیں وہ اس حال سے خوب واقف ہیں پھر چوتھا درجہ وہ ہے جب مضغہ سے ہڈیاں بنائی جاتی
ہیں جیسا کہ آیت فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَمًا بیان فرمارہی ہے۔ مگر المضغہ پر جو الف لام ہے وہ تخصیص کے
لئے ہے جس سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ تمام مضغہ ہڈی نہیں بن جاتا بلکہ جہاں جہاں ہڈیاں درکار ہیں
باذنه تعالی و ہی نرم گوشت کسی قدر صلب ہو کر ہڈی کی صورت بن جاتا ہے اور کسی قدر بدستور نرم گوشت رہتا
ہے۔ اور اس درجہ پر انسانی شکل کا کھلا کھلا خاکہ طیار ہو جاتا ہے جس کے دیکھنے کے لئے کسی خورد بین کی
ضرورت نہیں اس خاکہ میں انسان کا اصل وجود جو کچھ بننا چاہئے تھا بن چکتا ہے لیکن وہ ابھی اس لحم سے خالی
ہوتا ہے جو انسان کے لئے بطور ایک موٹے اور شاندار اور چمکیلے لباس کے لئے ہے۔ جس سے انسان کے تمام
خط و خال ظاہر ہوتے ہیں اور بدن پر تازگی آتی ہے اور خوبصورتی نمایاں ہو جاتی ہے اور تناسب اعضا
پیدا ہوتا ہے پھر بعد اس کے پانچواں درجہ وہ ہے کہ جب اس خاکہ پر حم یعنی موٹا گوشت برعایت مواضع
مناسبہ چڑھایا جاتا ہے یہ وہی گوشت ہے کہ جب انسان تپ وغیرہ سے بیمار رہتا ہے تو فاقہ اور بیماری کی
وہ گوشت تحلیل ہو جاتا ہے اور بسا اوقات انسان ایسی لاغری کی حالت پر پہنچ جاتا ہے جو
وہی پانچویں درجہ کا خاکہ یعنی مشت استخوان رہ جاتا ہے جیسے مدقوقوں اور مسلولوں اور اصحاب ذیا بیطس میں
مرض کے انتہائی درجہ میں یہ صورت ظاہر ہو جاتی ہے۔ اور اگر کسی کی حیات مقدر ہوتی ہے تو پھر خدا تعالیٰ اس
تکالیف شاقہ سے وہ
کے بدن پر گوشت چڑھاتا ہے غرض یہ وہی گوشت ہے جس سے خوبصورتی اور تناسب اعضا اور رونق بدن
پیدا ہوتی ہے اور کچھ شک نہیں کہ یہ گوشت خاکہ طیار ہونے کے بعد آہستہ آہستہ جنین پر چڑھتا رہتا ہے۔ اور
جب جنین ایک کافی حصہ اس کا لے لیتا ہے۔ تب باذنہ تعالیٰ اس میں جان پڑ جاتی ہے تب وہ نباتی حالت
سے جو صرف نشونما ہے منتقل ہو کر حیوانی حالت کی خاصیت پیدا کر لیتا ہے اور پیٹ میں حرکت کرنے لگتا ہے
غرض یہ ثابت شدہ بات ہے کہ بچہ اپنی نباتی صورت سے حیوانی صورت کو کامل طور پر اس وقت قبول کرتا ہے
کہ جب کہ عام طور پر موٹا گوشت اس کے بدن پر مناسب کمی بیشی کے ساتھ چڑھ جاتا ہے۔ یہی بات ہے جس
کو آج تک انسان کے مسلسل تجارب اور مشاہدات نے ثابت کیا ہے یہ وہی تمام صورت ہے جو قرآن کریم
نے بیان فرمائی ہے اور مشاہدات کے ذریعہ سے بتواتر ثابت ہے پھر اس پر اعتراض کرنا اگر نادانوں کا کام
نہیں تو اور کس کا ہے؟
اب پھر ہم اپنے کلام کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ چونکہ عالم صغیر میں جو انسان ہے سنت اللہ یہی
ثابت ہوئی ہے کہ اس کے وجود کی تکمیل چھ مرتبوں کے طے کرنے کے بعد ہوتی ہے تو اسی قانون قدرت کی
رہبری سے ہمیں معقولی طور پر یہ راہ ملتی ہے کہ دنیا کی ابتدا میں جو اللہ جل شانہ نے عالم کبیر کو پیدا کیا تو اس کی
طرز پیدائش میں بھی یہی مراتب ستہ ملحوظ رکھے ہوں گے اور ہر ایک مرتبہ کو تفریق اور تقسیم کی غرض سے ایک
دن یا ایک وقت سے مخصوص کیا ہو گا جیسا کہ انسان کی پیدائش کے مراتب ستہ چھ وقتوں سے خاص ہیں اور دنیا
کی تمام قوموں کا سات دنوں پر اتفاق ہونا اور ایک دن تعطیل کا نکال کر چھ دنوں کو کاموں کے لئے خاص کرنا
اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ چھ دن ان چھ دنوں کی یادگار چلے آتے ہیں کہ جن میں زمین و آسمان اور جو
کچھ ان میں ہے بنایا گیا تھا۔ اور اگر کوئی اب بھی تسلیم نہ کرے اور انکار سے باز نہ آوے تو ہم کہتے ہیں کہ ہم
نے تو عالم کبیر کے لئے عالم صغیر کی پیدائش کے مراتب ستہ کا ثبوت دے دیا اور جو کام کرنے کے دن
بالاتفاق ہر ایک قوم میں مسلم ہیں ان کا چھ ہونا بھی ظاہر کر دیا اور یہ بھی ثابت کر دیا کہ خدا تعالیٰ کے تمام
پیدائشی کام اس دنیا میں تدریجی ہیں تو پھر اگر منکر کی نظر میں یہ دلیل کافی نہیں تو اس پر واجب ہوگا کہ وہ بھی تو
اپنے اس دعواے پر کوئی دلیل پیش کرے کہ خدا تعالیٰ نے یہ عالم جسمانی صرف ایک دم میں پیدا کر دیا تھا
تدریجی طور پر پیدا نہیں کیا تھا۔ ہر ایک شخص جانتا ہے کہ وہی خدا اب بھی ہے جو پہلے تھا اور وہی خالقیت کا
سلسلہ اب بھی جاری ہے جو پہلے جاری تھا۔ اور صاف بدیہی طور پر نظر آ رہا ہے کہ خدا تعالیٰ ہر یک مخلوق کو
تدریجی طور پر اپنے کمال وجود تک پہنچاتا ہے یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ پہلے وہ قوی تھا اور جلد کام کر لیتا تھا اور اب
ضعیف ہے اور دیر سے کرتا ہے سے کرتا ہے بلکہ یہی کہیں گے کہ اس کا قانون قدرت ہی ابتدا سے یہی ہے کہ وہ ہر یک
مخلوق کو بتدریج پیدا کرتا ہے سو حال کے افعال الہی ہمیں بتلا رہے ہیں کہ گزشتہ اور ابتدائی زمانہ میں بھی یہی
تدریج ملحوظ تھی جواب ہے ہم سخت نادان ہوں گے اگر ہم حال کے آئینہ میں گزشتہ کی صورت نہ دیکھ لیں اور
حال کی طرز خالقیت پر نظر ڈال کر صرف اتنا ہی ثابت نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ اپنی پیدائش کے سلسلہ کو تدریج
سے کمال وجود تک پہنچاتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ہر یک مخلوق کی پیدائش میں چھ ہی مرتبے رکھے ہیں
اور حکمت الہی نے ہر ایک مخلوق کی پیدائش میں یہی تقاضا کیا کہ اس کے پیدا ہونے کے چھ مرتبے ہوں جو چھ
وقتوں میں انجام پذیر ہوں کسی مخلوق پر نظر ڈال کر دیکھ لو یہی چھ مراتب اس میں متحقق ہوں گے یعنی بنظر تحقیق
یہ ثابت ہوگا کہ ہر یک جسمانی مخلوق کے وجود کی تکمیل چھ مرتبوں کے طے کرنے کے بعد ہوتی ہے اور انسان
پر کچھ موقوف نہیں زمین پر جو ہزار ہا حیوانات ہیں ان کے وجود کی تکمیل بھی انہیں مراتب ستہ پر موقوف
پاؤ گے۔
پھر ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ مراتب ستہ تکوین کا صرف جسمانی مخلوق میں ہی محدود نہیں بلکہ
روحانی امور میں بھی اس کا وجود پایا جاتا ہے مثلاً تھوڑے سے غور سے معلوم ہوگا کہ انسان کی روحانی پیدائش
کے مراتب بھی چھ ہی ہیں پہلے وہ نطفہ کی صورت پر صرف حق کے قبول کرنے کی ایک استعداد بعیدہ اپنے
اندر رکھتا ہے اور پھر جب اس استعداد کے ساتھ ایک قطرہ رحمت الہی مل جاتا ہے اسی طرز کے موافق کہ جب
عورت کے نطفہ میں مرد کا نطفہ پڑتا ہے تو تب انسان کی باطنی حالت نطفہ کی صورت سے علقہ کی صورت میں
آ جاتی ہے اور کچھ رشتہ باری تعالیٰ سے پیدا ہونے لگتا ہے جیسا کہ علقہ کے لفظ سے تعلق کا لفظ مفہوم ہوتا ہے
اور پھر وہ علقہ اعمال صالحہ کے خون کی مدد سے مضغہ بنتا ہے اسی طرز سے کہ جیسے خون حیض کی مدد سے علقہ
مضغہ بن جاتا ہے اور مضغہ کی طرح ابھی اس کے اعضا نا تمام ہوتے ہیں جیسا کہ مضغہ میں ہڈی والے عضو
ابھی ناپدید ہوتے ہیں ایسا ہی اس میں بھی شدت لله اور ثبات اللہ اور استقامت اللہ کے عضوا بھی کما حقہ
پیدا نہیں ہوتے گو تواضع اور نرمی موجود ہوتی ہے اور اگرچہ پوری شدت اور صلابت اس مرتبہ میں پیدا
نہیں ہوتی مگر مضغہ کی طرح کسی قدر قضا و قدر کی مضغ کے لائق ہو جاتا ہے یعنی کسی قدر اس لائق ہو جاتا ہے
کہ قضا و قدر کا دانت اس پر چلے اور وہ اس کے نیچے ٹھہر سکے کیونکہ علقہ جو ایک سیال رطوبت کے قریب
قریب ہے وہ تو اس لائق ہی نہیں کہ دانتوں کے نیچے پیسا جاوے اور ٹھہرا رہے لیکن مضغہ مضغ کے لائق ہے
اسی لئے اس کا نام مضغہ ہے سو مضغہ ہونے کی وہ حالت ہے کہ جب کچھ چاشنی محبت الہی کی دل میں پڑ جاتی
ہے اور تجلی جلالی توجہ فرماتی ہے کہ بلاؤں کے ساتھ اس کی آزمائش کرے تب وہ مضغہ کی طرح قضا و قدر کے
دانتوں میں پیسا جاتا ہے اور خوب قیمہ کیا جاتا ہے غرض تیسرا درجہ سالک کے وجود کا مضغہ ہونے کی حالت
ہے اور پھر چوتھا درجہ وہ ہے کہ جب انسان استقامت اور بلاؤں کی برداشت کی برکت سے آزمائے جانے
کے بعد نقوش انسانی کا پورے طور پر انعام پاتا ہے یعنی روحانی طور پر اس کے لئے ایک صورت انسانی عطا
ہوتی ہے اور انسان کی طرح اس کو دو آنکھیں دوکان اور دل اور دماغ اور تمام ضروری قومی اور اعضا عطا کئے
جاتے ہیں اور بمقتضائے آیت اشداء عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ ( الفتح :۳۰) سختی اور نرمی مواضع
مناسبہ میں ظاہر ہو جاتی ہے ہے۔ یہ یعنی ہر ایک خلق اس کا اپنے اپنے محل پر صادر ہوتا ہے اور آداب طریقت تمام محفوظ
ہوتے ہیں اور ہر یک کام اور کلام حفظ حدود کے لحاظ سے بجالاتا ہے یعنی نرمی کی جگہ پر نرمی اور سختی کی جگہ پر
سختی اور تواضع کی جگہ پر تواضع اور ترفع کی جگہ پر ترفع ایسا ہی تمام قومی سے اپنے اپنے محل پر کام لیتا ہے یہ
درجہ جنین کے اس درجہ سے مشابہت رکھتا ہے کہ جب وہ مضغہ کی حالت سے ترقی کر کے انسان کی صورت کا
ایک پورا خا کہ حاصل کر لیتا ہے اور ہڈی کی جگہ پر بڑی نمودار ہو جاتی ہے اور گوشت کی جگہ پر گوشت باقی رہتا
ہے ہڈی نہیں بنتی اور تمام اعضا میں با ہم تمیز کلی پیدا ہو جاتی ہے لیکن ابھی خوبصورتی اور تازگی اور تناسب اعضا
نہیں ہوتا صرف خاکہ ہوتا ہے جو نظر دقیق سے دکھائی دیتا ہے پھر بعد اس کے عنایت الہی توفیقات متواترہ
سے موفق کر کے اور تزکیہ نفس کے کمال تک پہنچا کر اور فنافی اللہ کے انتہائی نقطہ تک کھینچ کر اس کے خاکہ کے
بدن پر انواع اقسام کی برکات کا گوشت بھر دیتی ہے اور اس گوشت سے اس کی شکل کو چمکیلی اور اس کی تمام
ہیکل کو آبدار کر دیتی ہے تب اس کے چہرہ پر کاملیت کا نور برستا ہے اور اس کے بدن پر کمال تام کی آب و
تاب نظر آتی ہے اور یہ درجہ پیدائش کا جسمانی پیدائش کے اس درجہ سے مشابہ ہوتا ہے کہ جب جنین کے
خاکہ کی ہڈیوں پر گوشت چڑھایا جاتا ہے اور خوبصورتی اور تناسب اعضا ظاہر کیا جاتا ہے۔ پھر بعد اس کے
روحانی پیدائش کا چھٹا درجہ ہے جو مصداق ثُمَّ انْشَانُهُ خَلْقًا اخر کا ہے۔ وہ مرتبہ بقا ہے جو فنا کے بعد ملتا
ہے جس میں روح القدس کامل طور پر عطا کیا جاتا ہے اور ایک روحانی زندگی کی روح انسان کے اندر پھونک
دی جاتی ہے۔ ایسا ہی یہ چھ مراتب خدا تعالیٰ کی پاک کلام میں بھی جمع ہیں ۔ اول حروف کا مرتبہ جو حامل کلام
الہی اور کلمات کتاب اللہ کے لئے بطور تخم کے ہیں جن کو معانی مقصودہ سے کچھ بھی حصہ نہیں ہاں ان کے حصول
کے لئے ایک استعداد بعیدہ رکھتے ہیں دوم کلمات کا مرتبہ جو اس تخم کے ذریعہ سے ظہور خارجی کے رنگ میں
آئے جن کو معانی مقصودہ سے کچھ حصہ نہیں مگر ان کے حصول کے لئے ایک ذریعہ قریبہ ہیں سوم ان فقرات
نا تمام کا مرتبہ جو ابھی کلام مقصودہ کے پورے درجہ تک نہیں پہنچے تھے کیونکہ ہنوز تنزیل کا سلسلہ نا تمام تھا اور
خدا تعالیٰ کے کلام نے ابھی اپنا کامل چہرہ نہیں دکھلایا تھا مگر ان فقرات کو معانی مقصودہ سے ایک وافر حصہ تھا
اس لئے وہ کلام تام الہی کے لئے بطور بعض اعضا کے ٹھہرے جن کا نام بلحاظ قلت و کثرت آیتیں اور سورتیں
رکھا گیا چہارم اس کا کلام جامع تام مفصل ممیز کا مرتبہ جو سب نازل ہو چکا اور جمیع مضامین مقصودہ اور علوم حکمیہ
و قص و اخبار و احکام و قوانین وضوابط و حدود و مواعيد وانذارات و تبشیرات اور درشتی اور نرمی اور شدت اور رحم
اور حقائق و نکات پر بالاستیفا مشتمل ہے۔ پنجم بلاغت و فصاحت کا مرتبہ جوزینت اور آرائش کے لئے اس کلام
پر ازل سے چڑھائی گئی ششم برکت اور تاثیر اور کشش کی روح کا مرتبہ جو اس پاک کلام میں موجود ہے جس
نے تمام کلام پر اپنی روشنی ڈالی اور اس کو زندہ اور منور کلام ثابت کیا۔
اسی طرح ہر یک عاقل اور فصیح منشی کے کلام میں یہی چھ مراتب جمع ہو سکتے ہیں گو وہ کلام اعجازی حد تک
نہیں پہنچتا کیونکہ جن حروف میں کوئی کلام لکھا جائے گا خواہ وہ عربی ہوں یا انگریزی یا ہندی پہلے ان کا وجود
ضروری ہے سو یہ تو پہلا مرتبہ ہوا جو مضامین مقصودہ کے اظہار کے لئے ایک ذریعہ بعیدہ ہے مگر ان اسے سے کچھ
حصہ نہیں رکھتا پھر بعد اس کے دوسرا مرتبہ کلمات کا ہے جو حروف قرار دادہ سے پیدا ہوں گے جن کو معانی و
مضامین مقصودہ سے ابھی کچھ حصہ نہیں مگر ان کے حصول کے لئے ایک ذریعہ قریبہ ہیں۔ پھر اس کے بعد تیسرا
مرتبہ فقرات کا ہے جو ابھی معانی مقصودہ کے پورے جامع تو نہیں مگر ان میں سے کچھ حصہ رکھتے ہیں اور اس
مضمون کے لئے جو نشی کے ذہن میں ہے بطور بعض اعضا کے ہیں۔ پھر چوتھا مرتبہ کلام جامع تام کا ہے جو منشی
کے دل میں سے نکل کر بہ تمام و کمال کا غذ پر اندراج پا گیا ہے اور تمام معانی اور مضامین مقصودہ کو اپنے اندر
جمع رکھتا ہے پھر پانچواں مرتبہ یہ ہے کہ ان سادہ فقرات اور عبارتوں پر بلاغت اور فصاحت کا رنگ چڑھایا
جائے اور خوش بیانی کے نمک سے ملیح کیا جائے پھر چھٹا مرتبہ جو بلا توقف اس مرتبہ کے تابع ہے یہ ہے کہ کلام
میں اثر اندازی کی ایک جان پیدا ہو جائے جو دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیوے اور طبیعتوں میں گھر کر لیوے۔
اب غور کر کے دیکھ لو کہ یہ مراتب ستہ بکلی ان مراتب ستہ کی مانند اور ان کی مثیل ہیں جن کا قرآن کریم میں
نطفہ، علقہ، مضغہ اور کچھ مضغہ اور کچھ عظام یعنی انسان کی شکل کا خاکہ اور انسان کی پوری شکل اور جاندار انسان
نام رکھا ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۲ تا ۲۱۱ حاشیه در حاشیه )
ہر یک قسم کی کجی اور بے راہی سے باز آ کر اور بالکل رو بخدا ہو کر راہ راست کو اختیار کرنا یہ وہی سخت گھائی
ہے جس کو دوسرے لفظوں میں فنا سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ امور مالوفہ اور معتادہ کو یک لخت چھوڑ دینا اور نفسانی
خواہشوں کو جو ایک عمر سے عادت ہو چکی ہے ایک دفعہ ترک کرنا اور ہر ایک ننگ اور ناموس اور عجب اور ریا
سے منہ پھیر کر اور تمام ماسوا اللہ کو کالعدم سمجھ کر سیدھا خدا کی طرف رخ کر لینا حقیقت میں ایک ایسا کام ہے جو
موت کے برابر ہے اور یہ موت روحانی پیدائش کا مدار ہے اور جیسے دانہ جب تک خاک میں نہیں ملتا اور اپنی
صورت کو نہیں چھوڑ تا تب تک نیادانہ وجود میں آنا غیر ممکن ہے۔ اسی طرح روحانی پیدائش کا جسم اس فنا سے
تیار ہوتا ہے۔ جوں جوں بندہ کا نفس شکست پکڑتا جاتا ہے اور اس کا فعل اور ارادت اور رو بخلق ہونا فنا ہوتا
جاتا ہے توں توں پیدائش روحانی کے اعضاء بنتے جاتے ہیں یہاں تک کہ جب فناء اتم حاصل ہو جاتی ہے تو
وجود ثانی کی خلعت عطا کی جاتی ہے اور ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ کا وقت آجاتا ہے اور چونکہ یہ فناء اتم بغیر
نصرت و توفیق و توجه خاص قادر مطلق کے ممکن نہیں اس لئے یہ دعا تعلیم کی یعنی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ جس
کے یہ معنی ہیں کہ اے خدا ہم کو راہ راست پر قائم کر اور ہر ایک طور کی کبھی اور بے راہی سے نجات بخش ۔
(براہین احمد یہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۵ تا ۶۰۹ حاشیہ نمبر ۱۱)
اگر یہ وسواس دل میں گزرے کہ پھر اللہ جل شانہ نے مسیح ابن مریم کی نسبت اس قصہ میں جہاں پرندہ
بنانے کا ذکر ہے تخلق کا لفظ کیوں استعمال کیا ہے جس کے بظاہر یہ معنی ہیں کہ تو پیدا کرتا ہے اس کا جواب یہ
ہے کہ اس جگہ حضرت عیسی کو خالق قرار دینا بطور استعارہ ہے جیسا کہ اس دوسری آیت میں فرمایا ہے فَتَبرَكَ
اللهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ بلا شبہ حقیقی اور سچا خالق خدا تعالیٰ ہے اور جو لوگ مٹی یا لکڑی کے کھلونے بناتے ہیں وہ
بھی خالق ہیں مگر جھوٹے خالق جن کے فعل کی اصلیت کچھ بھی نہیں۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۶۰ حاشیه )
ابتدائی تقویٰ جس کے حصول سے متقی کا لفظ انسان پر صادق آسکتا ہے وہ ایک فطرتی حصہ ہے کہ جو
سعیدوں کی خلقت میں رکھا گیا ہے اور ربوبیت اولی اس کی مربی اور وجود بخش ہے جس سے متقی کا پہلا تولد
ہے مگر وہ اندرونی نور جو روح القدس سے تعبیر کیا گیا ہے وہ عبودیت خالصہ تامہ اور ربوبیت کا ملہ مستجمعہ کے
پورے جوڑ واتصال سے بطرز ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا آخَرَ کے پیدا ہوتا ہے اور یہ ربوبیت ثانیہ ہے جس سے متقی
تولد ثانی پاتا ہے اور ملکوتی مقام پر پہنچتا ہے اور اس کے بعد ر بو بیت ثالثہ کا درجہ ہے جو خلق جدید سے موسوم
ہے جس سے متقی لا ہوتی مقام پر پہنچتا ہے اور تولد ثالث پاتا ہے۔ فَتَدَبَّرُ ۔
سورة المؤمنون
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۵۹ ، ۵۶۰ ، حاشیه )
خدا تعالیٰ کا پاک کلام ہمیں سمجھاتا ہے کہ روح اس قالب میں سے ہی ظہور پذیر ہو جاتی ہے جو نطفہ سے
رحم میں تیار ہوتا ہے جیسا کہ وہ قرآن شریف میں فرماتا ہے ثُمَّ انْشَانُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ
الْخَلِقِينَ یعنی پھر ہم اس جسم کو جو رحم میں تیار ہوا تھا ایک اور پیدائش کے رنگ میں لاتے ہیں اور ایک اور
خلقت اس کی ظاہر کرتے ہیں جو روح کے نام سے موسوم ہے اور خدا بہت برکتوں والا ہے اور ایسا خالق ہے
کہ کوئی اس کے برابر نہیں۔
اور یہ جو فرمایا کہ ہم اسی جسم میں سے ایک اور پیدائش ظاہر کرتے ہیں یہ ایک گہرا راز ہے جو روح کی
حقیقت دکھا رہا ہے اور ان نہایت مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کر رہا ہے جو روح اور جسم کے درمیان واقعہ
ہیں اور یہ اشارہ ہمیں اس بات کی بھی تعلیم دیتا ہے کہ انسان کے جسمانی اعمال اور اقوال اور تمام طبعی افعال
جب خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کی راہ میں ظاہر ہونے شروع ہوں تو ان سے بھی یہی الہی فلاسفی متعلق ہے یعنی
ان مخلصانہ اعمال میں بھی ابتداء ہی سے ایک روح مخفی ہوتی ہے جیسا کہ نطفہ میں مخفی تھی اور جیسے جیسے ان اعمال
کا قالب تیار ہوتا جائے وہ روح چمکتی جاتی ہے اور جب وہ قالب پورا تیار ہو چکتا ہے تو ایک دفعہ وہ روح اپنی
کامل تجلی کے ساتھ چمک اٹھتی ہے اور اپنی روحی حیثیت سے اپنے وجود کو دکھا دیتی ہے اور زندگی کی صریح
حرکت شروع ہو جاتی ہے جبھی کہ اعمال کا پورا قالب تیار ہو جاتا ہے۔ معاً بجلی کی طرح ایک چیز اندر سے اپنی
کھلی کھلی چمک دکھلا نا شروع کر دیتی ہے۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۱، ۳۲۲)
فَانْظُرُ أَنَّ الْإِنْسَانَ إِذَا قُلْبَ في پس تو دیکھ کہ جب انسان پیدائش کے مراتب میں
مَرَاتِبِ الْخِلْقَةِ وَأُخْرِجَ إِلى حَيْزِ الْفِعْلِ پھیرا گیا اور چیز فعل سے قوت کی طرف لایا گیا اور طبعی جلوہ
مِنَ الْقُوَّةِ وَاعْطِيَ صُوَرًا فِي الْمَجَالِي گاہوں میں قسم قسم کی صورتیں دیا گیا اور بعض قسم پیدائش
الطَّبْعِيَّةِ وَقَفَّا بَعْضُهَا بَعْضًا بِالتمايز بعض کے پیچھے آئیں اور ان میں باہم تفرقہ اور تمیز ہوا پس
وَالتَّفْرِقَةِ فَجُمِعَتْ هُهُنَا مَدَارِجُ تَقْتَضِی اس جگہ ئی مدارج پیدا ہوئے جو اپنے لئے ناموں کو چاہتے
لأَنْفُسِهَا الْأَسْمَاءُ فَأَعْطَعْهَا الْعَرَبِيَّةُ تھے پس عربی نے ان کو ان کے نام عطا کئے اور اپنے عطیہ
وَالْمَلَتِ الْعَطَاء كَالْأَسْخِيَاءِ الْمُتَمَوْلِينَ کو کامل کیا جیسے سخی اور مالدار لوگوں کا کام ہوتا ہے اور اس
وَتَفْصِيلُهُ أَنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ خَلْقَ الْإِنْسَانِ فَبَدَةَ کی تفصیل یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے انسان کو پیدا
خَلْقَهُ مِنْ سُلَالَةِ طِيْنٍ مُطَهَّرٍ مِنَ الْأَخْرَانِ کرنا چاہا تو اس کو اس مٹی سے پیدا کیا جو زمین کے
فَلِذلِكَ سَمَاهُ أَدَمَ عِنْدَ الْخِطَابِ وَ فِي الْكِتَابِ تمام قومی کا عطر تھا اور میلوں سے پاک تھا اس کا نام
لمَا خَلَقَهُ مِنَ التُّرَابِ وَ لِمَا جَمَعَ فِيهِ فَضَائِلَ خطاب اور کتاب میں آدم رکھا اس لئے کہ اسے مٹی
الْعَالَمِينَ، وَكَذَلِكَ خَمَّرَ فِي طِيْنِهِ أَنْسَانِ أَنْسٌ سے پیدا کیا اور سارے جہان کی خوبیاں اس میں
مَا خُلِقَ مِنْهُ وَأَنْسُ الْخَالِقِ الرَّحْمَانِ كَمَا يُوجَدُ بھر دیں اور نیز اس کی طینت میں دو انس رکھ دیئے
انسُ الْأُمِّ وَالْآبِ فِي الصَّبْيَانِ فَدَعَاهُ بِاسْمِ
ایک تو اُسی شے کا اُنس جس سے وہ مخلوق ہوا دوسرا
خالق رحمان کا اُنس جیسے بچوں میں ماں باپ کا اُنس الْإِنْسَانِ وَهُذَا مَبْنِي عَلَى التَّثْنِيَّةِ مِنَ
الْمَنَانِ لِيَتَلَّ لَفْظُ الْأَنْسَانِ عَلى يَلْقَى پایا جاتا ہے اس لئے اس کا نام انسان رکھا۔ یہ اہم
الصَّفَتَيْنِ إِلَى انْقِطَاعِ الزَّمَانِ وَيَكُونُ مِنَ
تثنیہ ہے تا کہ ہمیشہ کے لئے ان دو انسوں کا لفظ ان
دو صفتوں کو بتاتا رہے پھر خدا تعالیٰ کے ارادہ سے الْمُتَذَكَّرِيْنَ ثُمَّ بَدَّلَ قَانُونَ الْقُدْرَةِ بِإِذْنِ الله قانون قدرت میں یوں تبدیلی واقع ہوئی کہ کئی
ذِي الْعِزَّةِ وَالْحِكْمَةِ وَخَلَقَ الْإِنْسَانَ بَعْدَ تغیرات کے بعد ماؤں کے رحموں کے معرفت اس کی
تَغَيَّرَاتٍ فِي أَرْحَامِ أُمَّهَاتٍ فَسَمَّى التَّغَيُّرَ الا آفرینش ہونے لگی و پہلے تغیر کا نام ماء دافق اور نطفہ سو پہلے
ولى مَاءً دَافِقًا وَ نُطْفَةً وَالثَّانِي الَّذِي يَزْدَادُ فِيهِ رکھا۔ اور دوسرے کا نام جس میں زندگی کا نشان ترقی
أَثَرُ الْحَيَاتِ عَلَقَةً وَالثَّالِثُ الَّذِي زَادَ إِلى قَدْرِ کرتا ہے علقہ رکھا اور تیسرے کا نام جو ورثہ جو درشتی میں
الْمَضْعَ شِدَّةً وَضَاهَا فِي قَدْرِهِ لُقْمَةً فَسَمَّى لِهَذَا ایک لقمہ کے اندازہ کی مانند ہوا مضغہ رکھا اور چوتھا
مُضْغَةً وَالرَّابِعُ الَّذِي زَادَ مِنْ قَدْرِ النُّقْمَةِ وَمَعَ تغير جو صلابت اور قدر میں لقمہ سے ترقی کر گیا اور
ذلِكَ بَلَغَ إِلى مُنْتَهَى الصَّلَابَةِ وَ أَوْدَعَهَا اللهُ بڑی بڑی حکمتوں پر اس کا نظام خلقت مشتمل ہوا وہ
حِكْمًا عَظِيمَةً خِلْقَةً وَنِظَامًا فَسَمَّاهَا عِظَامًا عظام کے نام سے موسوم ہوا اس لئے وہ عظمت اور
بِمَا بَلَغَتِ الْعَظْمَةَ وَزَادَتْ شَرْفًا وَكَنَّا وَمَقَامًا شرف اور قدر و مقام میں انتہا کو پہنچ گیا اور اس لئے بھی
و بِمَا رُكِبَ بَعْضُهَا بِالْعِظَامِ مِنْ رَّبِّ الْعَالَمِينَ۔ کہ ہڈیوں سے اس کے بعض حصے ترکیب پذیر
وَالْخَامِسُ اللَّحْمُ الَّذِي زَادَ عَلَيْهَا كَالْحُلَةِ وَصَارَ ہوئے اور پانچویں کا نام محم ہوا اس لئے کہ ہم عربی میں