سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سَبَبُ كَمَالِ الْحُسْنِ وَالزِّينَةِ فَسُمِّيَ لَحْمًا بِمَا ایک چیز کے پیوند اور لحوق کو کہتے ہیں جب وہ چیز دوسرے
لُوحِمَ بِالْعِظَامِ الصُّلْبَةِ وَصَارَ بِهَا كَذَوِی سے ملتی اور پیوند کرتی ہے سو گوشت کپڑا کی طرح باقی جسم
اللَّحْمَةِ وَالسَّادِسُ خَلْقَ آخَرَ وَ سُمَّى نَفْسًا پر ملتا ہے اور نیز اس لئے بھی کہ گوشت سخت ہڈیوں سے ملتا
لِنَفَاسَتِهَا وَلَطَافَتِهَا وَ سَرَائِتِهَا فِي ہے اور ان کو باہم ملاتا ہے اور خویشی قرابت ان میں بخشتا
الْأَعْضَاء وَعِزَّتِهَا وَسُمَّى جَمِيعُهَا بِاسیم ہے اور چھٹے کو خلق آخر کہا اور اسے کمال نفاست اور اعضاء
الْجَنِينِ فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ - میں سرایت کرنے کے سبب سے نفس بھی کہا اور پھر اس
(متن الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۴۴ تا ۲۴۶) | سارے مجموعہ کا نام جنین ہوا۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
قرآن شریف کی سورہ عصر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا یہ زمانہ حضرت آدم علیہ السلام سے ہزار ششم پر
واقع ہے یعنی حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے یہ چھٹا ہزار جاتا ہے اور ایسا ہی احادیث صحیحہ سے ثابت
ہے کہ آدم سے لے کر اخیر تک دنیا کی عمر سات ہزار سال ہے لہذا آخر ہزار ششم وہ آخری حصہ اس دنیا کا ہوا
جس سے ہر ایک جسمانی اور روحانی تکمیل وابستہ ہے کیونکہ خدائی کارخانہ قدرت میں چھٹے دن اور چھٹے ہزار
کو الہی فعل کی تکمیل کے لئے قدیم سے مقرر فرمایا گیا ہے۔ مثلا حضرت آدم علیہ السلام چھٹے دن میں یعنی بروز
جمعہ دن کے اخیر حصے میں پیدا ہوئے یعنی آپ کے وجود کا تمام و کمال پیرا یہ چھٹے دن ظاہر ہوا گو خمیر آدم کا
آہستہ آہستہ تیار ہو رہا تھا اور تمام جمادی ، نباتی ، حیوانی پیدائشوں کے ساتھ بھی شریک تھا لیکن کمال خلقت کا
دن چھٹا دن تھا اور قرآن شریف بھی گو آہستہ آہستہ پہلے سے نازل ہو رہا تھا مگر اس کا کامل وجود بھی چھٹے دن
ہی بروز جمعہ اپنے کمال کو پہنچا اور آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ نازل ہوئی اور انسانی نطفہ بھی اپنے
تغیرات کے چھٹے مرتبہ ہی خلقتِ بشری سے پورا حصہ پاتا ہے جس کی طرف آیت ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ
میں اشارہ ہے اور مراتب ستہ یہ ہیں ۱۔ نطفہ ۲۔ علقہ ۳۔ مضغہ ۴۔ عظام ۵ لحم محیط العظام ۶ ۔ خلق آخر ۔ اس
قانون قدرت سے جو روز ششم اور مرتبہ ششم کی نسبت معلوم ہو چکا ہے ماننا پڑتا ہے کہ دنیا کی عمر کا ہزار ششم تا
بھی یعنی اس کا آخری حصہ بھی جس میں ہم ہیں کسی آدم کے پیدا ہونے کا وقت اور کسی دینی تکمیل کے ظہور کا
زمانہ ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۴۵ تا ۲۵۱)
وحی الہی عَفَتِ الدِّيَارُ لذِيَارُ مَحَلُّهَا وَ مَقَامُهَا یعنی یہ وہ کلام ہے جو آج سے تیرہ سو برس پہلے خدا تعالیٰ ۔
نے

لبید بن ربیعہ العامری کے دل میں ڈالا تھا جو اس کے اس قصیدہ کا اول مصرع ہے جو سبعہ معلقہ کا چوتھا قصیدہ
ہے اور لبید نے زمانہ اسلام کا پایا تھا اور مشرف باسلام ہو گیا تھا اور صحابہ رضی اللہ عنہم میں داخل تھا اس لئے خدا
تعالیٰ نے اس کے کلام کو یہ عزت دی کہ جو آخری زمانہ کی نسبت ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی کہ ایسی ایسی
تباہیاں ہوں گی جن سے ایک ملک تباہ ہو گا وہ اسی کے مصرع کے الفاظ میں بطور وحی فرمائی گئی جو اس کے منہ
سے نکلی تھی ۔ پس یہ تعجب سخت نادانی ہے کہ ایک کلام جو مسلمان کے منہ سے نکلا ہے وہ کیوں وحی الہی
میں داخل ہوا کیونکہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں وہ کلام جو عبداللہ بن ابی سرح کے منہ سے نکلا تھا یعنی
فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ وہی قرآن شریف میں نازل ہوا جس کی وجہ سے عبداللہ بن ابی سرح مرتد ہو کر
مکہ کی طرف بھاگ گیا ۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ کے کلام کا ایک مرتد کے کلام سے توارد ہوا تو اس سے کیوں تعجب
کرنا چاہیے کہ لبید جیسے صحابی بزرگوار کے کلام سے اس کلام کا توارد ہو جائے۔ خدا تعالیٰ جیسے ہر ایک چیز کا
وارث ہے ہر ایک پاک کلام کا بھی وارث ہے ہر ایک پاک کلام اسی کی توفیق سے منہ سے نکلتا ہے۔ پس اگر
ایسا کلام بطور وحی نازل ہو جائے تو اس بارے میں وہی شخص شک کرے گا جس کو اسلام میں شک ہو۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۶۲)
ہم،
خود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بعض ایسے فقرے وحی الہی کے نازل ہو چکے ہیں جو پہلے وہ کسی آدمی
کے منہ سے نکلے تھے۔ جیسا کہ یہ فقره ولی فرقانی یعنی فَتَبْرَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخُلِقِينَ ۔ یہ فقرہ پہلے عبداللہ بن
ابی سرح کی زبان سے نکلا تھا۔ اور وہی فقرہ وحی قرآنی میں نازل ہوا ۔ دیکھو تفسیر کبیر الجزء السادس صفحہ ۲۷۶
مطبوعہ مصر - اصل عبارت یہ ہے رَوَى الْكَلْبِيُّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنِ
سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرَجٍ كَانَ يَكْتُبُ هَذِهِ الْآيَاتِ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى
قَوْلِهِ تَعَالَى خَلْقًا أَخَرَ عَجِبَ مِنْ ذَالِكَ فَقَالَ فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اكْتُبْ فَهُكَذَا نَزَلَتْ، فَشَكَ عَبْدُ اللهِ وَقَالَ إِنْ كَانَ مُحَمَّدٌ صَادِقًا فِيمَا
يَقُولُ فَإِنَّهُ يُوحَى إِلَى كَمَا يُوحَى إِلَيْهِ وَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَلَا خَيْرَ فِي دِينِهِ فَهَرَبَ إِلَى مَكَّةَ فَقِيلَ إِنَّهُ
مَاتَ عَلَى الْكُفْرِ وَقِيلَ إِنَّهُ أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ ۔ ترجمہ یہ ہے کہ کلبی نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے
روایت کیا ہے کہ عبداللہ ابن ابی سرح قرآن شریف کی آیات لکھا کرتا تھا۔ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے رو برو جیسی آیت نازل ہوتی تھی اُس سے لکھواتے تھے۔ پس جب وہ آیت لکھوائی گئی جو خَلْقًا آخر

تک ختم ہوتی ہے تو عبد اللہ اس آیت سے تعجب میں پڑ گیا۔ اور عبد اللہ نے کہا فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہی لکھ لے کیونکہ خدا نے بھی یہی فقرہ جو تیرے منہ سے نکلا ہے یعنی
فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ نازل کر دیا ہے۔ پس عبد الله شک میں پڑ گیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو میری
زبان کا کلمہ ہے وہی خدا کا کلمہ ہو گیا۔ اور اُس نے کہا کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعوے میں صادق ہے تو
مجھے بھی وہی وحی ہوتی ہے جو اُسے ہوتی ہے اور اگر کا ذب ہے تو اس کے دین میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔ پھر وہ
مکہ کی طرف بھاگ گیا۔ پس ایک روایت یہ ہے کہ وہ کفر پر مر گیا اور ایک یہ بھی روایت ہے کہ وہ فتح مکہ کے
وقت مسلمان ہو گیا۔
اب دیکھو عبد اللہ ابن ابی سرح کے کلام سے خدا تعالیٰ کے کلام کا توارد ہوا یعنی عبداللہ کے منہ سے بھی یہ
فقرہ نکلا تھا فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ اور خدا تعالیٰ کی وحی میں بھی یہی آیا۔ اور اگر کہو کہ پھر خدا تعالیٰ کے
کلام اور انسان کے کلام میں ما بہ الامتیاز کیا ہوا ؟ تو اول تو ہم اس کا یہی جواب دیتے ہیں کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے
آپ قرآن شریف میں فرمایا ہے ما بہ الامتیاز قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کلام جو غیر کا کلام کہلاتا ہے
قرآنی سورتوں میں سے کسی سورت کے برابر ہو۔ کیونکہ اعجاز کے لئے اسی قدر معتبر سمجھا گیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ ( البقرۃ : ۲۴) یہ نہیں فرمایا
کہ فَأْتُوا بِآيَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ يا فَأْتُوا بِكَلِمَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ - اور در حقیقت یہ سچ ہے کہ خدا کے کلمات علیحدہ علیحدہ تو
وہی کلمات ہیں جوک جو کفار کی زبان پر بھی جاری تھے۔ پھر رنگینی عبارت اور نظم کلام اور دیگر لوازم کے لحاظ سے
وہی کلمات بحیثیت مجموعی ایک معجزہ کے رنگ میں ہو گئے اور جو معجزہ خدا تعالیٰ کے افعال میں پایا جاتا ہے اس
کی بھی یہی شان ہے یعنی وہ بھی اپنی حیثیت مجموعی سے معجزہ بنتا ہے جیسا کہ کلام اپنی حیثیت مجموعی سے معجزہ
بنتا ہے۔ ہاں خدا تعالیٰ کے منہ سے جو چھوٹے چھوٹے فقرے نکلتے ہیں وہ اپنے مطالب عالیہ کے لحاظ سے
جو اُن کے اندر ہوتے ہیں انسانی فقرات سے امتیاز کلی رکھتے ہیں۔ یہ امر دیگر ہے کہ انسان ان کے پوشیدہ
حقائق معارف تک نہ پہنچے مگر ضرور ان کے اندر انوار مخفیہ ہوتے ہیں جو ان کلمات کی روح ہوتے ہیں۔ جیسا
کہ یہی کلمہ فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ اپنی گذشتہ آیات کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ایک امتیازی رنگ اپنے
اندر رکھتا ہے۔ یعنی اس قسم کی روحانی فلاسفی اس کے اندر بھری ہوئی ہے کہ وہ بجائے خود ایک معجزہ ہے جس کی
نظیر انسانی کلام میں نہیں ملتی ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۸۳ تا ۱۸۵)

قرآن شریف روحوں کو ازلی ابدی نہیں ٹھہراتا ہے اُن کو مخلوق بھی مانتا ہے اور فانی بھی ۔ جیسا کہ وہ روحوں
کے مخلوق ہونے کے بارے میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ ثُمَّ اَنْشَانُهُ خَلْقًا آخر یعنی جب قالب تیار ہو
جاتا ہے تو اس کی تیاری کے بعد اُسی قالب میں سے ہم ایک نئی پیدائش کر دیتے ہیں یعنی روح ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۴)
ثابت شدہ واقعات یقینی اور قطعی طور پر شہادت دے رہے ہیں کہ خود نطفہ مرد اور عورت کا بغیر اس کے کہ
اُس پر شبنم کی طرح آسمان کی فضا سے روح گرے رُوح پیدا ہونے کی اپنے اندر استعداد رکھتا ہے۔ پھر
جب مرد اور عورت کا نطفہ باہم مل جاتا ہے تو وہ استعداد بہت قوی ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ وہ استعداد
بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ جب بچہ کا پورا قالب طیار ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی قدرت اور امر سے اُسی
قالب میں سے رُوح پیدا ہو جاتی ہے یہ وہ واقعات ہیں جو مشہود اور محسوس ہیں ۔ اسی کو ہم کہتے ہیں کہ نیستی
سے ہستی ہوئی کیونکہ ہم روح کو جسم اور جسمانی نہیں کہہ سکتے اور یہ بھی ہم دیکھتے ہیں کہ رُوح اُسی مادہ میں سے
پیدا ہوتی ہے جو بعد اجتماع دونوں نطفوں کے رحم مادر میں آہستہ آہستہ قالب کی صورت پیدا کرتا ہے اور اس
مادہ کے لئے ضروری نہیں کہ ساگ پات کی کسی قسم پر روح شبنم کی طرح گرے اور اس سے رُوح کا نطفہ پیدا
ہو بلکہ وہ مادہ گوشت سے بھی پیدا ہو سکتا ہے خواہ وہ گوشت بکرہ کا ہو یا مچھلی کا یا ایسی مٹی ہو جوز مین کی نہایت
عمیق تہ کے نیچے ہوتی ہے جس سے مینڈ کیں وغیرہ کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے ہیں۔ ہاں بلاشبہ یہ خدا کی
قدرت کا ایک راز ہے کہ وہ جسم میں سے ایک ایسی چیز پیدا کرتا ہے کہ وہ نہ جسم ہے اور نہ جسمانی۔ پس
واقعات موجودہ مشہودہ محسوسہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آسمان سے روح نہیں گرتی بلکہ یہ ایک نئی روح ہوتی ہے
جو ایک مرکب نطفہ میں سے بقدرت قادر پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے
ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَلِقِينَ یعنی جب رحم میں قالب انسانی تیار ہو جاتا ہے تو پھر
ہم ایک نئی پیدائش سے اُس کو مکمل کرتے ہیں یعنی ہم اس مادہ کے اندر سے جس سے قالب تیار ہوا ہے رُوح
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۳، ۱۲۴)
پیدا کر دیتے ہیں ۔
( روح کے ذکر پر فرمایا )
جس شے نے پیدا ہونا ہوتا ہے تو روح کی استعداد اس شے میں ساتھ ساتھ چلی آتی ہے ۔ جیسے جیسے وہ
طیار ہوتی جاتی ہے اور جب وہ عین لائق ہوتا ہے تو خدا اس پر فیضان کرتا ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے تم

اَنْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ ۔ میں نے ایک انڈے کو ایک دفعہ پیالی میں ڈالا ۔ دیکھا تو اس کی زردی اور سفیدی پانی
کی طرح ہوئی ہوئی تھی اور اس کے درمیان میں ایک نقطہ خون کا خشخاس کے دانہ کی طرح تھا اور اس کی کئی
تاریں کوئی کسی طرف کو اور کوئی کسی طرف کو نکلی ہوئی تھیں اور سوائے اس نقطہ کے اور کوئی حرکت اس میں نہ تھی
تو میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ خلق اشیاء کا سلسلہ ایسا نہیں معلوم ہوتا کہ اول سر بنا یا پھر ہاتھ پھر پاؤں
وغیرہ بلکہ اس کی کارروائی یکساں ہوتی ہے اور سب کچھ پہلے ہی سے ہوتا ہے صرف نشو و نما پاتا جاتا ہے۔
میں نے بعض دائیوں کو کہا ہوا تھا کہ جو بچے اسقاط ہوا کریں تو دکھا یا کرو تو میں نے بعض بچے دیکھے ان کے بھی
سب اعضاء وغیرہ بنے بنائے تھے۔ خدا کا یہ خلق معمار کی طرح نہیں ہوتا کہ اول دیواریں بنائیں پھر چوبارہ
بنایا پھر او پر کچھ اور بنایا بلکہ چار ماہ کے بعد جب روح کی تکمیل ہوتی ہے تو اس وقت انْشَانُهُ خَلْقًا أَخَرَ اس
پر صادق آتا ہے تو بچہ حرکت کرنے لگتا ہے۔
جیسے دنیا کے سات دن ہیں ۔ یہ اشارہ اسی طرف ہے کہ دنیا کی عمر بھی سات ہزار برس ہے اور یہ کہ خدا
نے دنیا کو چھ دن میں بنا کر ساتویں دن آرام کیا۔ اس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ ہر ایک شے چھ مراتب ہی طے کر
کے مرتبہ تکمیل کا حاصل کرتی ہے۔ نطفہ میں بھی اسی طرح چھ مراتب ہیں کہ انسان اول سلسلہ میں طین ہوتا۔
پھر نطفہ ۔ پھر عَلَقَه - پھر مُضْغَه - پھر عِظَامًا ۔ پھر لحم ۔ پھر سب کے بعد اَنْشَانُهُ خَلْقًا أَخَرَ اور اس
سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ باہر سے کچھ نہیں آتا بلکہ اندر ہی سے ہر ایک شے نشو و نما ہوتی رہتی ہے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴، ۸۵ )
روح ایک مخلوق چیز ہے۔ اسی عنصری مادے سے خدا تعالیٰ اسے بھی پیدا کرتا ہے ۔۔۔ روح انسانی
باریک اور مخفی طور سے نطفہ انسانی میں ہی موجود ہوتی ہے اور وہ بھی نطفہ کے ساتھ ساتھ ہی آہستگی سے
نشو و نما کرتی اور ترقی پاتی پاتی چوتھے مہینے کے انجام اور پانچویں مہینے کی ابتداء میں ایک بین تغییر اور نشو و نما
پا کر ظہور پذیر ہوتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ اپنی کلام پاک میں فرماتا ہے کہ ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ ۔
(الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۶،۵ )
وہ اندرونی نور جو روح القدس سے تعبیر کیا گیا ہے وہ عبودیت خالصہ نامہ اور ربوبیت کاملہ مستجمعہ کے
پورے جوڑ و اتصال سے بطرز ثُمَّ انْشَانُهُ خَلْقًا آخَرَ کے پیدا ہوتا ہے اور یہ ربوبیت ثانیہ ہے جس سے متقی
تولد ثانی پاتا ہے اور ملکوتی مقام پر پہنچتا ہے اور اس کے بعد ربوبیت ثالثہ کا درجہ ہے جو خلق جدید سے موسوم

آج 10 میں سے 10 باقی