سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو قبول کرتا ہے۔ اس سے زیادہ نہیں۔ اس کے سمجھنے کے لئے آفتاب نہایت روشن مثال ہے۔ کیونکہ ہر چند
آفتاب اپنی کرنیں چاروں طرف چھوڑ رہا ہے۔ لیکن اس کی روشنی قبول کرنے میں ہر یک مکان برابر نہیں ۔
جس مکان کے دروازے بند ہیں اس میں کچھ روشنی نہیں پڑ سکتی اور جس میں بمقابل آفتاب ایک چھوٹا سا
روز نہ ہے اس میں روشنی تو پڑتی ہے مگر تھوڑی جو بکلی ظلمت کو نہیں اٹھا سکتی۔ لیکن وہ مکان جس کے دروازے
بمقابل آفتاب سب کے سب کھلے ہیں اور دیواریں بھی کسی کثیف شے سے نہیں بلکہ نہایت مصفی اور روشن
شیشہ سے ہیں۔ اس میں صرف یہی خوبی نہیں ہوگی کہ کامل طور پر روشنی قبول کرے گا۔ بلکہ اپنی روشنی چاروں
طرف پھیلا دے گا اور دوسروں تک پہنچاوے گا ۔ یہی مثال موخر الذکر نفوس صافیہ انبیاء کے مطابق حال
ہے۔ یعنی جن نفوس مقدسہ کو خدا اپنی رسالت کے لئے چن لیتا ہے وہ بھی رفع حجب اور مکمل صفوت میں اس
شیش محل کی طرح ہوتے ہیں جس میں نہ کوئی کثافت ہے اور نہ کوئی حجاب باقی ہے۔ پس ظاہر ہے کہ جن افراد
بشریہ میں وہ کمال تام موجود نہیں۔ ایسے لوگ کسی حالت میں مرتبہ رسالت الہی نہیں پاسکتے ۔ بلکہ یہ مرتبہ قسام
ازل سے انہیں کو ملا ہوا ہے جن کے نفوس مقدسہ حجب ظلمانی سے بکلی پاک ہیں۔ جن کو اغشیہ جسمانی سے
بغایت درجہ آزادگی ہے۔ جن کا تقدس و تنزہ اس درجہ پر ہے جس کے آگے خیال کرنے کی گنجائش ہی نہیں ۔
و ہی نفوس تامہ کاملہ وسیلہ ہدایت جمیع مخلوقات ہیں اور جیسے حیات کا فیضان تمام اعضاء کو قلب کے ذریعہ سے
ہوتا ہے۔ ایسا ہی حکیم مطلق نے ہدایت کا فیضان انہیں کے ذریعہ سے مقرر کیا ہے۔ کیونکہ وہ کامل مناسبت جو
مفیض اور مستفیض میں چاہئے وہ صرف انہیں کو عنایت کی گئی ہے۔ اور یہ ہرگز ممکن نہیں کہ خداوند تعالیٰ جو
نہایت تجر دو تنزہ میں ہے ایسے لوگوں پر افاضہ انوار وحی مقدس اپنے کا کرے جن کی فطرت کے دائرہ کا اکثر
حصہ ظلمانی اور دود آمیز ہے اور نیز نہایت تنگ اور منقبض اور جن کی طبائع خسیسہ کدورات سفلیہ میں منغمس اور
آلودہ ہیں ۔ اگر ہم اپنے تئیں آپ ہی دھوکا نہ دیں تو بے شک ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ مبدء قدیم سے
اتصال تام پانے کے لئے اور اس قدوس اعظم کا ہمکلام بننے کے لئے ایک ایسی خاص قابلیت اور نورانیت
شرط ہے کہ جو اس مرتبہ عظیم کی قدر اور شان کے لائق ہے۔ یہ بات ہر گز نہیں کہ ہر یک شخص جو عین نقصان اور
فرومائیگی اور آلودگی کی حالت میں ہے اور صد با حجب ظلمانیہ میں محجوب ہے وہ با وصف اپنی پست فطرتی اور
رون ہمتی کے اس مرتبہ کو پا سکتا ہے۔ (براہین احمد یہ چہار حص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۸۴ تا ۱۹۰ حاشیه )
وہ قرآن کریم ہے کتاب مکنون میں ہے جس کے ایک معنے یہ ہیں کہ صحیفہ فطرت میں اس کی نقلیں منقوش

ہیں یعنی اس کا یقین فطری ہے جیسا کہ فرمایا ہے فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۰)
اسلام انسان کی فطرت میں رکھا گیا ہے اور خدا نے انسان کو اسلام پر پیدا کیا اور اسلام کے لئے پیدا کیا
ہے۔ یعنی یہ چاہا ہے کہ انسان اپنے تمام قومی کے ساتھ اس کی پرستش اور اطاعت اور محبت میں لگ جائے ۔
اسی وجہ سے اس قادر کریم نے انسان کو تمام قومی اسلام کے مناسب حال عطا کئے ہیں ۔ ۔۔۔۔ انسان کو جو کچھ
اندرونی اور بیرونی اعضاء دیئے گئے ہیں یا جو کچھ قوتیں عنایت ہوئی ہیں ، اصل مقصود ان سے خدا کی معرفت
اور خدا کی پرستش اور خدا کی محبت ہے۔ اسی وجہ سے انسان دنیا میں ہزاروں شغلوں کو اختیار کر کے پھر بھی بجز
سچی خوشحالی کسی میں نہیں پاتا۔ بڑا دولتمند ہوکر ، بڑا عہدہ پا کر، بڑا تاجر بن کر، بڑی بادشاہی تک
ا
پہنچ کر، بڑا فلاسفر کہلا کر آخران دنیوی گرفتاریوں سے بڑی حسرتوں کے ساتھ جاتا ہے اور ہمیشہ دل اس کا دنیا
کے استغراق سے اس کو ملزم کرتا رہتا ہے اور اس کے مکروں اور فریبوں اور ناجائز کاموں میں کبھی بھی اس کا
کانشنس اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ ایک دانا انسان اس مسئلہ کو اس طرح بھی سمجھ سکتا ہے کہ جس چیز کے قوی
ایک اعلیٰ سے اعلیٰ کام کر سکتے ہیں اور پھر آگے جا کر ٹھہر جاتے ہیں ۔ وہی اعلیٰ کام اس کی پیدائش کی ا۔ وہی اعلیٰ کام اس کی پیدائش کی علت غائی
سمجھی جاتی ہے۔ مثلاً بیل کا کام اعلیٰ سے اعلیٰ قلبہ رانی یا آبپاشی یا بار برداری ہے۔ اس سے زیادہ اس کی ہے۔اس
قوتوں میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔ سو بیل کی زندگی کا مدعا یہی تین چیزیں ہیں ۔ اس سے زیادہ کوئی قوت اس میں
پائی نہیں جاتی۔ مگر جب ہم انسان کی قوتوں کو ٹولتے ہیں کہ ان میں اعلیٰ سے اعلیٰ کون سی قوت ہے تو یہی
ثابت ہوتا ہے کہ خدائے اعلیٰ برتر کی اس میں تلاش پائی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ چاہتا ہے کہ خدا کی محبت
میں ایسا گداز اور محو ہو کہ اس کا اپنا کچھ بھی نہ رہے سب خدا کا ہو جائے ۔ وہ کھانے اور سونے وغیرہ طبعی امور
میں دوسرے حیوانات کو اپنا شہ کو اپنا شریک غالب رکھتا ہے۔ صنعت کاری میں بعض حیوانات اس سے بہت بڑھے
ہوئے ہیں۔ بلکہ شہد کی مکھیاں بھی ہر ایک پھول کا عطر نکال کر ایسا شہر نفیس پیدا کرتی ہیں کہ اب تک اس
صنعت میں انسان کو کامیابی نہیں ہوئی ۔ پس ظاہر ہے کہ انسان کا اعلیٰ کمال خدا تعالیٰ کا وصال ہے۔ لہذا اس
کی زندگی کا اصل مدعا یہی ہے کہ خدا کی طرف اس کے دل کی کھڑ کی کھلے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۶،۴۱۵)
یہ حکم یہ علم
وه
وَأَما الرَّجُلُ الْمُحَمَّدِنُ فَقَدْ أمر لا ایک مسلمان کو ایک دیا گیاہے کہ یسیدو شریعت قانونیہ أُمِرَ لَهُ

أَن يَتَّبِعَ الشَّرِيعَةَ الْفِطْرِيَّةَ كَمَا يَتَّبِعُ کی پیروی کرتا ہے ویسے ہی شریعتِ فطریہ کی بھی پیروی
الشَّرِيعَةَ الْقَانُونِيَّةَ، وَلَا يَقْطَعُ أَمْرًا إِلَّا کرے اور کسی امر کا قطعی فیصلہ شریعتِ فطریہ کی شہادت
بَعْدَ شَهَادَةِ الشَّرِيعَةِ الْفِطْرِيَّةِ، وَلِذَالِكَ کے بغیر نہ کرے۔ اور چونکہ اس ملت کے ساتھ فطرت
سُمِيَ الْإِسْلَامُ دِینَ الْفِطْرَةِ لِلزُومِ لازم ہے اس لئے اسلام کو دینِ فطرت کہا جاتا ہے اور اسی
الْفِطْرَةِ لِهَذِهِ الْمِلَّةِ، وَإِلَيْهِ أَشَارَ کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس ارشاد
نَبِيُّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَفْتِ میں اشارہ فرمایا ہے کہ تو اپنے دل سے فتویٰ طلب کر خواہ
قَلْبَكَ وَلَوْ أَفْتَاكَ الْمُفْتُونَ"۔ فَانْظُرُ تجھے مفتی بھی فتویٰ دیں پس غور کرو کہ کس طرح آنحضرت
كَيْفَ رَغَبَ فِي الشَّرِيعَةِ الْفِطْرِيَّةِ وَلَمْ صلی اللہ علیہ وسلم نے شریعت فطریہ کہ طرف رغبت دلائی
يَقْنَعُ عَلَى مَا قَالَ الْعَالِمُونَ۔ فَالْمُسْلِمُ ہے اور اس بات کو کافی سمجھنے کا ارشاد نہیں فرمایا جو عالم لوگ
الْكَامِلُ مَنْ يَتَّبِعُ الشَّرِيعَتَيْنِ، وَيَنْظُرُ بیان کرتے ہیں۔ پس کامل مسلم وہ ہے جو دو شریعتوں کی
بِالْعَيْنَيْنِ، فَيُقْدَى إِلَى الصِّرَاطِ وَلَا پیروی کرے اور دو آنکھوں کے ساتھ دیکھے۔ سوایسے شخص
يَخْدَعُهُ الْخَادِعُونَ۔ وَلِذَالِكَ ذَكَرَ اللهُ فِي کی ہی سیدھے راستہ کی طرف راہنمائی کی جائے گی اور
فَحَامِلِ الْإِسْلَامِ أَنَّهُ شَرِيعَةٌ فِطْرِيَّةٌ، اس کو دھوکہ دینے والے دھو کہ نہیں دے سکیں گے اس لئے
حَيْثُ قَالَ فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی خوبیوں میں سے اس خوبی کا ذکر کیا
النَّاسَ عَلَيْهَا ۔ وَهُذَا مِنْ أَعْظَمِ ہے کہ وہ ایک فطری قانون ہے جیسا کہ فرمایا فِطْرَتَ اللهِ
فَضَائِلِ هَذِهِ الْمِلَّةِ وَمَنَاقِبِ تِلْكَ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا اور یہ اس ملت کے فضائل
الشَّرِيعَةِ۔ فَإِنَّهُ يُوجِدُ فِي هَذَا التَّعْلِيمِ میں سے سب سے بڑی فضیلت ہے اور اس شریعت کی
مَدَارُ الْأَمْرِ عَلَى الْقُوَّةِ الْقُدْسِيَّةِ خوبیوں میں سے سب سے بڑی خوبی ہے کیونکہ اس تعلیم
الْقَاضِيَّةِ الْمَوْجُودَةِ فِي النَّشْأَةِ میں حکم کا دارو مدار اس قوت قدسیہ پر ہے جو فیصلہ کرنے والی
الْإِنْسَانِيَّةِ الْمُوصِلَةِ إِلى كَمَالٍ تَامٍ فِي اور انسانی سرشت میں موجود ہے اور فنا کے مراتب میں
مَرَاتِبِ الْمَحْوِيَّةِ، فَلَا يَبْقَى مَعَهَا مَنْفَةٌ کمال تک پہنچانے والی ہے اور اس کی موجودگی میں
لِلتَّصَرُّفَاتِ النَّفْسَانِيَّةِ، لِمَا فِيهِ عَمَل تصرفات نفسانیہ کے لئے کوئی راہ باقی نہیں رہتی کیونکہ اس
عَلَى الشَّهَادَةِ الْفِطْرِيَّةِ۔ وَأَمَّا التَّوْرَاةُ میں فطرت کی شہادت پر عمل کیا جاتا ہے لیکن تو رات اور

وَالْإِنجِيلُ فَيَتْرُكَانِ الْإِنْسَانَ إِلى حَدٍ هُوَ اجيل انسان کو اس مقام پر چھوڑ دیتی ہیں جو انسان کی
أَبْعَدُ مِنَ الشَّهَادَةِ الْفِطْرِيَّةِ الْقُدْسِيَّةِ پاکیزہ فطرت کی شہادت سے بہت دور ہے اور قوتِ
وَأَقْرَبُ إِلَى دَخْلِ إِفْرَاطِ الْقُوَّةِ الْغَضَبِيَّةِ، أَوْ غضبیہ اور قوتِ واہمہ کی افراط و تفریط کے دخل کے
تَفْرِيطِ الْقُوَّةِ الْوَاهِمَةِ، حَتَّى يُمْكِنَ أَنْ يُسَمَّى زیادہ قریب ہے یہاں تک کہ عقلمندوں کے نزدیک یہ
الْمُنْتَقِمُ فِي بَعْضِ الْمَوَاضِعِ ذِنْبًا مُؤْذِيَّا عِنْدَ بھی ممکن ہے کہ بعض مواقع پر انتقام لینے والے کو
الْعُقَلَاءِ ، أَوْ يُسَمَّى الَّذِي عَفَا فِي غَيْرِ فَحَلِهِ موزی بھیڑیے کا نام دیا جائے یا جو شخص بے موقع عفو
وَأَغْضَى مَثَلًا عِنْدَ رُؤْيَةِ فِسْقِ أَهْلِهِ دَيُوتًا سے کام لیتا ہے یا اپنے اہل کے فسق کو دیکھ کر چشم پوشی
وَقِيحًا عِنْدَ أَهْلِ الْغَيْرَةِ وَالْحَيَاءِ وَلِذَالِكَ کرتا ہے ممکن ہے اسے ارباب غیرت اور اہل حیا
تَرَى فِي بَعْضِ الْمَوَاضِعِ رَجُلًا سَرَّهُ تَعْلِيمُ دیوث قرار دیں اس لئے تم بعض مواقع پر دیکھو گے
الْعَفُو يَتْرُكُ حَقِيقَةَ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَةِ، وَيُجَاوِزُ کہ ایک شخص جو عفو کی تعلیم کو اچھا سمجھتا ہے وہ رحم اور عفو
حُدُودَ الْغَيْرَةِ الْإِنْسَانِيَّةِ فَإِنَّ الْعَفْوَ فِي كُلِّ کی حقیقت کو چھوڑ دیتا ہے اور غیرت انسانی کی حدود
فَحَلٍ لَّيْسَ بِمَحْمَوْدٍ عِنْدَ الْعَاقِلِينَ، وَكَذَلِكَ سے تجاوز کر جاتا ہے کیونکہ عقلمندوں کے نزدیک
الْإِنْتِقَامُ فِي كُلِّ مَقَامٍ لَّيْسَ بِخَيْرٍ عِنْدَ بے موقع عفو قابلِ تعریف نہیں اور نہ ہی تدبر کرنے
الْمُتَدَبِرِينَ۔ فَلَا شَكَ أَنَّهُ مَنْ أَوْجَبَ الْعَفْوَ والوں کے نزدیک انتقام ہر جگہ لائق تحسین ہے پس
عَلى نَفْسِهِ فِي كُلِّ مَقَامٍ بِمُتَابَعَةِ الْإِنْجِيلِ اس میں شک نہیں کہ جو شخص انجیل کی پیروی میں ہر جگہ
فَقَدْ وَضَعَ الْإِحْسَانَ فِي غَيْرِ فَحَلِهِ فِي بَعْضِ اپنے نفس پر عفو کو لازم کر لیتا ہے تو گو یا بعض حالات
الْحَالَاتِ، وَمَنْ أَوْجَبَ الْانْتِقَامَ عَلَى نَفْسِهِ میں وہ احسان کو بے محل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور جو
فِي كُلِّ مَقَامٍ بِمُتَابَعَةِ التَّوْرَاةِ فَقَدْ وَضَعَ پیروی میں ہر جگہ انتقام ام کو کو ضروری ضرا قرار
الْقِصَاصَ فَى غَيْرِ مَحَلِهِ وَالْحَظَ مِنْ مَدَارِجِ دیتا ہے تو وہ بعض اوقات بے موقع قصاص لینے کا
الْحَسَنَاتِ۔ وَأَمَّا الْقُرْآنُ فَقَدْ رَغَبَ فِي مِثْلِ فیصلہ کر دیتا ہے اور حسنات کی بلندیوں سے گر جاتا ہے
هُذِهِ الْمَوَاضِعِ إِلى شَهَادَةِ الشَّرِيعَةِ الْفِطْرِيَّةِ لیکن قرآن کریم نے ان جگہوں میں اس شریعتِ فطریہ
الَّتِي تَنْبَعُ مِنْ عَيْنِ الْقُوَّةِ الْقُدْسِيَّةِ، وَتَنْزِلُ کی شہادت کی طرف رغبت دلائی ہے جو قوت قدسیہ
مِنْ رُوحِ الْأَمِينِ فِي جَزْرِ الْقُلُوبِ الصَّافِيَّةِ کے چشمہ سے پھوٹتی ہے اور جبریل کی طرف سے
شخص تورات

وَقَالَ جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا پاک دل کی گہرائیوں میں اترتی ہے اللہ تعالیٰ نے
وَأَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ فَانْظُرُ إِلى هَذِهِ فرمایا ہے جَزْؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةً مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا
الدَّقِيقَةِ الرُّوْحَانِيَّةِ، فَإِنَّهُ أَمْرُ بِالْعَفُو عَنِ وَأَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ ۔ پس روحانی نکتہ پرغور
الْجَرِيمَةِ بِشَرْطٍ أَن يَتَحَقَّقَ فِيْهِ إِصْلَاحٌ کریں کیونکہ اس میں جرم کو معاف کرنے کا حکم ہے
لِنَفْسٍ، وَإِلَّا فَجَزَاءُ السَّيِّئَةِ بِالسَّيِّئَةِ۔ وَلَمَّا كَانَ بشرطیکہ اس سے نفس کی اصلاح ہوتی ہو ورنہ برائی کا
الْقُرْآنُ خَاتَمَ الْكُتُبِ وَأَكْمَلَهَا وَأَحْسَنَ بدلہ برائی ہی ہے۔ اور چونکہ قرآن کریم خاتم الکتب
الصُّحُفِ وَأَجْمَلَهَا، وَضَعَ أَسَاسَ التَّعْلِيمِ عَلی اور کامل کتاب اور خوبصورت اور بہترین صحیفہ ہے
مُنْتَهى مِعْرَاجِ الْكَمَالِ، وَجَعَلَ الشَّرِيعَةَ اس لئے اس نے اپنی تعلیم کی بنیاد انتہائی کمال پر
الْفِطْرِيَّةَ زَوْجًا لِلشَّرِيعَةِ الْقَانُونِيَّةِ فِي كُلِّ رکھی ہے اور تمام حالات میں شریعتِ فطریہ کو
الْأَحْوَالِ لِيَعْصِمَ النَّاسَ مِنَ الضَّلَالِ شریعت قانونیہ کا جوڑا قرار دیا ہے تا لوگوں کو گمراہی
وَأَرَادَ أَنْ يَجْعَلَ الْإِنْسَانَ كَالْمَيِّتِ لَا يَتَحَرَّكُ سے بچائے اور اس نے چاہا کہ انسانی نفس کو ایک
إِلَى الْيَمِينِ وَلَا إِلَى الشِّمَالِ، وَلَا يَقْدِرُ عَلَی ایسے مردہ کی طرح کر دے جو دائیں بائیں حرکت
عَفْمٍ وَلَا عَلَى انْتِقَامٍ إِلَّا بِحُكْمِ الْمَصْلِحَةِ مِن نہیں کر سکتا اور نہ وہ خدائے ذوالجلال کے مصلحت
اللهِ ذِي الْجَلَالِ۔
آمیز حکم کے بغیر عفو یا انتقام پر قادر ہو سکتا ہے۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۱۶،۳۱۵)
( ترجمه از مرتب )
ایک علم کا ذریعہ انسانی کانشنس بھی ہے جس کا نام خدا کی کتاب میں انسانی فطرت رکھا ہے۔ جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا یعنی خدا کی فطرت جس پر لوگ پیدا کئے گئے
ہیں۔ اور وہ نقش فطرت کیا ہے؟ یہی ہے کہ خدا کو واحد لاشریک ، خالق الکل، مرنے اور پیدا ہونے سے
پاک سمجھنا۔ اور ہم کانشنس کو علم الیقین کے مرتبہ پر اس لئے کہتے ہیں کہ گو بظاہر اس میں ایک علم سے دوسرے
علم کی طرف انتقال نہیں پایا جاتا جیسا کہ دھوئیں کے علم سے آگ کے علم کی طرف انتقال پایا جاتا ہے۔ لیکن
ایک قسم کے باریک انتقال سے یہ مرتبہ خالی نہیں ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک چیز میں خدا نے ایک نامعلوم
خاصیت رکھی ہے جو بیان اور تقریر میں نہیں آ سکتی۔ لیکن اس چیز پر نظر ڈالنے اور اس کا تصور کرنے سے
الشورى : ۴۱

بلا توقف اس خاصیت کی طرف ذہن منتقل ہو جاتا ہے۔ غرض وہ خاصیت اس وجود کو ایسی لازم پڑی ہوتی ہے
جیسا کہ آگ کو دھواں لازم ہے۔ مثلاً جب ہم خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف توجہ کرتے ہیں کہ کیسی ہونی
چاہئے آیا خدا ایسا ہونا چاہئے کہ ہماری طرح پیدا ہو اور ہماری طرح دکھ اٹھا دے اور ہماری طرح مرے تو
معاً اس تصور سے ہمارا دل دکھتا اور کانشنس کا نپتا ہے اور اس قدر جوش دکھلاتا ہے کہ گویا اس خیال کو دھکے دیتا
ہے اور بول اٹھتا ہے کہ وہ خدا جس کی طاقتوں پر تمام امیدوں کا مدار ہے۔ وہ تمام نقصانوں سے پاک اور
کامل اور قوی چاہئے اور جب ہی کہ خدا کا خیال ہمارے دل میں آتا ہے معاً توحید اور خدا میں دھوئیں اور
آگ کی طرح بلکہ اس سے بہت زیادہ سے بہت زیادہ ملازمت تامہ کا احساس ہوتا ہے۔ ہے۔ لہٰذا جو علم ہمیں ہمارے کانشنس
کے ذریعہ سے ۔ معلوم ہوتا ہے وہ علم الیقین کے مرتبہ میں دا کے مرتبہ میں داخل ہے۔ لیکن اس پر ایک اور مرتبہ ہے جو عین الیقین
کہلاتا ہے اور اس مرتبہ سے اس طور کا علم مراد ہے کہ جب ہمارے یقین اور اس چیز میں جس پر کسی نوع کا
یقین کیا گیا ہے کوئی درمیانی واسطہ نہ ہو۔ مثلاً جب ہم قوت شامہ کے ذریعہ سے ایک خوشبو یا بد بو کو معلوم
کرتے ہیں اور یا ہم قوت ذائقہ کے ذریعہ سے شیریں یا نمکین پر اطلاع پاتے ہیں یا قوت حاشہ کے ذریعہ
سے گرم یا سرد کو معلوم کرتے ہیں تو یہ تمام معلومات ہمارے عین الیقین کی قسم میں داخل ہیں ۔ مگر عالم ثانی کے
بارے میں ہمارا علم الہیات تب عین الیقین کی حد تک پہنچتا ہے کہ جب خود بلا واسطہ ہم الہام پاویں خدا کی
آواز کو اپنے کانوں سے سنیں اور خدا کے صاف اور صحیح کشفوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔ ہم بے شک کامل
معرفت کے حاصل کرنے کے لئے بلا واسطہ الہام کے محتاج ہیں اور اس کامل معرفت کی ہم اپنے دل میں
بھوک اور پیاس بھی پاتے ہیں۔ اگر خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے پہلے سے اس معرفت کا سامان میسر نہیں کیا تو
یہ پیاس اور بھوک ہمیں کیوں لگا دی ہے۔ کیا ہم اس زندگی میں جو ہماری آخرت کے ذخیرہ کے لئے یہی ایک
پیمانہ ہے اس بات پر راضی ہو سکتے ہیں کہ ہم اس سچے اور کامل اور قادر اور زندہ خدا پر صرف قصوں اور کہانیوں
کے رنگ میں ایمان لاویں یا محض عقلی معرفت پر کفایت کریں۔ جواب تک ناقص اور نا تمام معرفت ہے۔ کیا
خدا کے سچے عاشقوں اور حقیقی دلدادوں کا دل نہیں چاہتا کہ اس محبوب کے کلام سے لذت حاصل کریں؟ کیا
جنہوں نے خدا کے لئے تمام دنیا کو برباد کیا، دل کو دیا ، جان کو دیا ، وہ اس بات پر راضی ہو سکتے ہیں کہ صرف
ایک دھندلی سی روشنی میں کھڑے رہ کر مرتے رہیں اور اس آفتاب صداقت کا منہ نہ دیکھیں کیا یہ سچ نہیں ہے
کہ اس زندہ خدا کا انا الموجود کہنا وہ معرفت کا مرتبہ عطا کرتا ہے کہ اگر دنیا کے تمام فلاسفروں کی خود تراشیدہ

کتابیں ایک طرف رکھیں اور ایک طرف انا الموجود خدا کا کہنا تو اس کے مقابل وہ تمام دفتر پیچ ہیں جو
فلاسفر کہلا کر اندھے رہے۔ وہ ہمیں کیا سکھائیں گے۔ غرض اگر خدا تعالیٰ نے حق کے طالبوں کو کامل معرفت دینے
کا ارادہ فرمایا ہے تو ضرور اس نے اپنے مکالمہ اور مخاطبہ کا طریق کھلا رکھا ہے۔ اس بارے میں اللہ جل شانہ
قرآن شریف میں یہ فرماتا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧،٦ ) ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۳۴ تا ۷ ۴۳)
روح کا خدائے واحد لاشریک کا طلبگار ہونا اور بغیر خدا کے وصال کے کسی چیز میں سچی خوشحالی نہ پانا یہ
انسانی فطرت میں داخل ہے یعنی خدا نے اس خواہش کو انسانی روح میں پیدا کر رکھا ہے جو انسانی روح کسی چیز
سے تسلی اور سیکنت بجز وصالِ الہی کے نہیں پاسکتی ۔ پس اگر انسانی روح میں یہ خواہش موجود ہے تو ضرور ماننا
پڑتا کہ روح خدا کی پیدا کردہ ہے جس نے اس میں یہ خواہش ڈال دی مگر یہ خواہش تو در حقیقت انسانی روح
میں موجود ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ انسانی روح در حقیقت خدا کی پیدا کردہ ہے یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس
قدر دو چیزوں میں کوئی ذاتی تعلق درمیان ہو اسی قدر ان میں اس تعلق کی وجہ سے محبت بھی پیدا ہو جاتی ہے
جیسا کہ ماں کو اپنے بچہ سے محبت ہوتی ہے اور بچہ کو اپنی ماں سے کیونکہ وہ اس کے خون سے پیدا ہوا ہے اور
اس کے رحم میں پرورش پائی ہے پس اگر روحوں کو خدا تعالیٰ کے ساتھ کوئی تعلق پیدائش کا درمیان نہیں اور وہ
قدیم سے خود بخود ہیں تو عقل قبول نہیں کر سکتی کہ ان کی فطرت میں خدا تعالیٰ کی محبت ہو اور جب ان کی فطرت
میں پرمیشر کی محبت نہیں تو وہ کسی طرح نجات پاہی نہیں سکتیں۔ (چشمه سیحی، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۴)
) آیت فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا کے معنی یہی ہیں کہ اسلام فطرتی مذہب ہے۔ انسان
کی بناوٹ جس مذہب کو چاہتی ہے وہ اسلام ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ اسلام میں بناوٹ نہیں ہے۔ اس
کے تمام اصول فطرت انسانی کے موافق ہیں تثلیث اور کفارہ کی طرح نہیں ہیں جو سمجھ میں نہیں آسکتے ۔
عیسائیوں نے خود مانا ہے کہ جہاں تثلیث نہیں گئی وہاں توحید کا مطالبہ ہوگا کیونکہ فطرت کے موافق توحید ہی
ہے۔ اگر قرآن شریف نہ بھی ہوتا تب بھی انسانی فطرت توحید ہی کو مانتی کیونکہ وہ باطنی شریعت کے موافق
ہے۔ ایسا ہی اسلام کی کل تعلیم باطنی شریعت کے موافق ہے برخلاف عیسائیوں کی تعلیم کے جو مخالف ہے۔
دیکھو حال ہی میں امریکہ میں طلاق کا قانون خلاف انجیل پاس کرنا پڑا۔ یہ وقت کیوں پیش آئی اس لئے کہ
انجیل کی تعلیم فطرت کے موافق نہ تھی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۶)

فطر کے معنے پھاڑنے کے ہیں اور فطرت سے یہ مراد ہے کہ انسان خاص طور پر پھاڑا گیا ہے ۔ جب
آسمان سے قوت آتی ہے تو نیک قوتیں پھٹنی شروع کر دیتی ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ء صفحه (۵)
مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ )
تفسیر حسینی میں زیر تفسیر آیت وَ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ لکھا ہے کہ کتاب تیسیر میں شیخ
محمد ابن اسلم طوسی سے نقل کیا ہے کہ ایک حدیث مجھے پہنچی ہے کہ آنحضرت صلعم فرماتے ہیں کہ جو کچھ مجھ سے
روایت کرو پہلے کتاب اللہ پر عرض کر لو اگر وہ حدیث کتاب اللہ کے موافق ہو تو وہ حدیث میری طرف سے
ہوگی ورنہ نہیں۔ سو میں نے اس حدیث کو کہ مَنْ تَرَكَ الصَّلوةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ كَفَرَ قرآن سے مطابق کرنا
چاہا اور تیس سال اس بارہ میں فکر کرتا رہا مجھے یہ آیت ملی و أَقِیمُوا الصَّلوةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ -
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۰)
قرآن مجید نے خود حدیث کو اپنا خادم و مفسر قرار دیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں بعض احکام ایسے
طور پر بیان کئے ہیں کہ وہ بلا تفصیل صاحب حدیث صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی مسلمان مخاطب قرآن کی سمجھ
میں نہ آتے اور نہ وہ دستور العمل ٹھہرائے جاسکتے ۔ ایک حکم نماز ہی کو دیکھ لو قر آن میں اس کی نسبت صرف یہ
ارشاد ہے أَقِيمُوا الصَّلوةَ اور کہیں اس کی تفسیر نہیں ہے کہ نماز کیوں کر قائم کی جائے۔ صاحب الحدیث
آنحضرت صلعم بأبي هُوَ وَ احی) نے قولی و فعلی حدیثوں سے بتایا کہ نمازیوں پڑھی جاتی ہے تو وہ حکم قرآن
سمجھ و عمل میں آیا۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۵۵)
اللهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَا بِكُمْ
مَّنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُم مِّنْ شَيْءٍ سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ )
اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنا قانون قدرت یہ بتلاتا ہے کہ انسان کی زندگی میں صرف چار واقعات ہیں ۔
پہلے وہ پیدا کیا جاتا ہے پھر تکمیل اور تربیت کے لئے روحانی اور جسمانی طور پر رزق مقسوم اسے ملتا ہے۔ پھر
اس پر موت وارد ہوتی ہے پھر وہ زندہ کیا جاتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ان آیات میں کوئی ایسا کلمہ استثنائی نہیں

جس کی رو سے مسیح کے واقعات خاصہ باہر رکھے گئے ہوں حالانکہ قرآن کریم اول سے آخر تک یہ التزام رکھتا
ہے کہ اگر کسی واقعہ کے ذکر کرنے کے وقت کوئی فرد بشر باہر نکالنے کے لائق ہو تو فی الفور اس قاعدہ کلیہ سے
اس کو باہر نکال لیتا ہے یا اس کے واقعات خاصہ بیان کر دیتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۴)
اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق دیا پھر تمہیں مارے گا پھر زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے
معبودوں میں سے جو انسانوں میں سے ہیں کوئی ایسا کر سکتا ہے۔ پاک ہے خدا ان بہتانوں سے جو مشرک
لوگ اس پر لگا رہے ہیں ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۶۸)
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ
الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
الده)
وہ رسول اس وقت آیا کہ جب جنگل اور دریا میں فساد ظاہر ہو گیا یعنی تمام روئے زمین پر ظلمت اور ضلالت
پھیل گئی اور کیا اُمی لوگ اور کیا اہل کتاب اور اہلِ علم سب کے سب بگڑ گئے اور کوئی حق پر قائم نہ رہا اور یہ سب
فساد اس لئے ہوا کہ لوگوں کے دلوں سے خلوص اور صدق اُٹھ گیا اور ان کے اعمال خدا کے لئے نہ رہے بلکہ
ان میں بہت ساخلل واقع ہو گیا اور وہ سب رو بدنیا ہو گئے اور رو بحق نہ رہے اس لئے امداد الہی ان سے منقطع
ہوگئی سو خدا نے اپنی حجت پوری کرنے کے لئے ان کے لئے اپنا رسول بھیجا تا ان کو ان کے بعض عملوں کا مزہ
چکھا دے اور تا ایسا ہو کہ وہ رجوع کریں۔ ( براہینِ احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۳۳ ، ۶۳۴)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعویٰ تھا کہ میں تمام قوموں کے لئے آیا ہوں سو قرآن شریف نے تمام
قوموں کو ملزم کیا ہے کہ وہ طرح طرح کے شرک اور فسق اور فجور میں مبتلا ہیں جیسا کہ وہ فرماتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ
فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی دریا بھی بگڑ گئے اور جنگل بھی بگڑ گئے ۔ (نور القرآن نمبر ا، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۶)
ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں مبعوث ہوئے تھے جبکہ دنیا ہر ایک پہلو سے
خراب اور تباہ ہو چکی تھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی جنگل بھی بگڑ گئے
اور دریا بھی بگڑ گئے ۔ یہ اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ جو اہل کتاب کہلاتے ہیں وہ بھی بگڑ گئے
اور جو دوسرے لوگ ہیں جن کو الہام کا پانی نہیں ملا وہ بھی بگڑ گئے ۔ پس قرآن شریف کا کام در اصل

مردوں کو زندہ کرنا تھا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۸)
یہ بات ہر ایک عقل سلیم قبول کرلے گی کہ کمال اصلاح کی نوبت کمال فساد کے بعد آتی ہے۔ طبیب کا
یہ کام نہیں کہ وہ چنگے بھلے لوگوں کو وہ دوائیں دے جو عین بیماری کے غلبہ کے وقت دینی چاہئیں اسی لئے
قرآن شریف نے پہلے یہ بیان کر دیا کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی تمام دنیا میں فساد پھیل گیا اور ہر
ایک قسم کے گناہ اور معاصی کا طوفان برپا ہو گیا اور پھر ہر ایک بد عقیدگی اور بدعملی کے بارے میں مکمل
ہدایتیں پیش کر کے فرمایا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ ( المائدة : (۴) یعنی آج میں نے تمہارا دین کامل
مکمل کر دیا۔ مگر کسی پہلے زمانہ میں جس میں ابھی طوفان ضلالت بھی جوش میں نہیں آیا تھا مکمل کتاب کیوں کر
انسانوں کو مل سکتی ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷ ۱۴ ، ۱۴۸)
پادری فنڈل صاحب مصنف میزان الحق جو عیسائی مذہب کا سخت حامی ایک یورپین انگریز ہے وہ اپنی
کتاب میزان الحق میں لکھتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں سب قوموں سے زیادہ بگڑی
ہوئی عیسائی قوم تھی اور ان کی بد چلنیاں عیسائی مذہب کی عار اور ننگ کا موجب تھیں اور خود قرآن شریف بھی
اپنے نزول کی ضرورت کے لئے یہ آیت پیش کرتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی جنگل بھی بگڑ گئے اور
دریا بھی بگڑ گئے ۔ اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ کوئی قوم خواہ وحشیانہ حالت رکھتی ہیں اور خواہ عقلمندی کا دعویٰ
کرتی ہیں فساد سے خالی نہیں ہیں۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۶۲)
یہ امت مرحومہ ایک ایسے زمانہ میں پیدا ہوئی ہے کہ جس کے لئے آفات پیدا ہونے لگی ہیں ۔ انسان کی
حرکت گناہوں اور معاصی کی طرف ایسی ہے جیسے کہ ایک پتھر نیچے کو چلا جاتا ہے۔ امت مرحومہ اس لئے کہلاتی ہے
کہ معاصی کا زور ہو گیا جیسے کہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ اور دوسری جگہ فرمایا یخی
الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ( الروم : ۲۰) ۔ ان سب آیات پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں آیتوں
میں اللہ تعالیٰ نے دو نقشے دکھائے ہیں۔ اول الذکر میں تو اس زمانہ کا جبکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت بھی چونکہ دنیا کی حالت بہت ہی قابلِ رحم ہو گئی تھی ۔ اخلاق ، اعمال ، عقائد سب کا
نام و نشان اُٹھ گیا تھا۔ اس لئے اس امت کو مرحومہ کہا گیا کیونکہ اس وقت بڑے ہی رحم کی ضرورت تھی اور اسی
لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸)
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۴۶ ، ۱۴۷)

قرآن شریف جس وقت نازل ہوا ہے کیا اس وقت نظام روحانی یہ نہیں چاہتا تھا کہ خدا کا کلام نازل ہو اور
کوئی مرد آسمانی آوے جو اس گم شدہ متاع کو واپس دلائے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ بعثت کی
تاریخ پڑھو تو معلوم ہو جاوے گا کہ دنیا کہ کیا حالت تھی ۔ خدا تعالیٰ کی پرستش دنیا سے اُٹھ گئی تھی اور توحید کا
نقش پا مٹ چکا تھا۔ باطل پرستی اور معبودان باطلہ کی پرستش نے اللہ جلشانہ کی جگہ لے رکھی تھی۔ دنیا پر
جہالت اور ظلمت کا ایک خوفناک پردہ چھایا ہوا تھا۔ دنیا کے تختہ پر کوئی ملک، کوئی قطعہ کوئی سرزمین ایسی نہ رہ
نہرہ
گئی تھی جہاں خدائے واحد ہاں حی و قیوم خدا کی پرستش ہوتی ہو۔ عیسائیوں کی مردہ پرست قوم تثلیث کے چکر
میں پھنسی ہوئی تھی اور ویدوں میں توحید کا بیجا دعویٰ کرنے والے ہندوستان کے رہنے والے ۳۳ کروڑ
دیوتاؤں کے پجاری تھے ۔ غرض خود خدا تعالی نے جو نقشہ اس قت کی حالت کا ان الفاظ میں کھینچا ہے ظَهَرَ
الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یہ بالکل سچا ہے اور اس سے بہتر انسانی زبان اور قلم اس حالت کو بیان نہیں کر سکتی ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۱ صفحه ۳)
ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ۔۔۔۔ اعتقادی اور عملی حالت بالکل خراب ہو گئی تھی اور نہ
صرف عرب کی بلکہ کل دنیا کی حالت بگڑ چکی تھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ -
اس فساد عظیم کے وقت خدا تعالیٰ نے اپنے کامل اور پاک بندہ کو مامور کر کے بھیجا جس کے سبب سے تھوڑی ہی
مدت میں ایک عجیب تبدیلی واقع ہوگئی ۔ مخلوق پرستی کی بجائے خدا تعالیٰ پوجا گیا بد اعمالیوں کی بجائے
اعمال صالحہ نظر آنے لگے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۵)
دریا بھی بگڑ گئے اور جنگل بھی بگڑ گئے ۔ دریاؤں سے مراد وہ لوگ ہیں جن کو پانی دیا گیا یعنی شریعت اور ا
کتاب اللہ ملی اور جنگل سے مراد وہ ہیں جن کو اس سے حصہ نہیں ملا تھا ۔ مطلب یہ ہے کہ اہلِ کتاب بھی بگڑ
گئے اور مشرک بھی۔ الغرض آپ کا زمانہ ایسا زمانہ تھا کہ دنیا میں تاریکی پھیلی ہوئی تھی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۳)
جو تقوی اختیار کرتا ہے وہ ہمارے ساتھ ہی ہے خواہ اس نے ہماری دعوت سنی ہو یا نہ سنی ہو کیونکہ یہی غرض
ہے ہماری بعثت کی ۔ اس وقت تقومی عنقا یا کبریت کی طرح ہو گیا ہے۔ کسی کام میں خلوص نہیں رہا بلکہ ملونی ملی
ہوئی ہے۔ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس ملونی کو جلا کر خلوص پیدا کرو۔ اس وقت ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا
نمونہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یورپ اور دیگر ممالک کی بگڑی ہوئی حالتوں کا علم نہ تھا

خدا تعالیٰ کی وحی پر ایمان تھا اور اب عرفان کی حالت پیدا ہوگئی ہے جو چاہے ان ممالک میں جا کر دیکھ لے۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ صفحہ ۱۱،۱۰)
اس وقت لوگ روحانی پانی کو چاہتے ہیں۔ زمین بالکل مر چکی ہے۔ یہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ
الْبَحْرِ کا ہو گیا ہے۔ جنگل اور سمندر بگڑ چکے ہیں ۔ جنگل سے مراد مشرک لوگ اور بحر سے مراد اہلِ کتاب
ہیں۔ جاہل و عالم بھی مراد ہو سکتے ہیں۔ غرض انسانوں کے ہر طبقہ میں فساد واقع ہو گیا ہے جس پہلو اور جس
رنگ میں دیکھو دنیا کی حالت بدل گئی ہے۔ روحانیت باقی نہیں رہی اور نہ اس کی تاثیر میں نظر آتی ہیں اخلاقی
اور عملی کمزوریوں میں ہر چھوٹا بڑا مبتلا ہے۔ خدا پرستی اور خدا شناسی کا نام ونشان مٹا ہوا نظر آتا ہے اس لئے اس
وقت ضرورت ہے کہ آسمانی پانی اور نور نبوت کا نزول ہو اور مستعد دلوں کو روشنی بخشے ۔ خدا تعالیٰ کا شکر کرو۔
اس نے اپنے فضل سے اس وقت اس نور کو نازل کیا ہے مگر تھوڑے ہیں جو اس نور سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه (۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں آنا اور پھر وہاں سے رخصت ہونا قطعی دلیل آپ کی نبوت پر ہے۔ آئے
آپ اس وقت جبکہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا مصداق تھا اور ضرورت ایک نبی کی تھی ۔ ضرورت
پر آنا بھی ایک دلیل ہے اور آپ اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے جب اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ (النصر :۲) کا آوازه
دیا گیا اس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ آپ کس قدر عظیم الشان کامیابی کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے۔
الحکم جلدے نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۰)
آنحضرت کی آمد اس وقت ہوئی کہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا مصداق تھا اور گئے اس وقت
جبکہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ (النصر :(۲) کی سند آپ کو مل گئی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۵۷)
صحابہ کرام سارے ہی باخدا اور عاقل تھے مگر آنحضرت ان سے بڑھ کر ایسے وفادار تھے کہ کوئی سمجھ ہی
نہیں سکتا تھا اس لئے آپ کو سانپوں اور درندوں اور خاردار کانٹوں والا جنگل اس کے درندے ، حیوانات ،
انسانی شکل میں دکھلائے گئے۔ پھر ملک بھی ایسا اس کے سپرد کیا کہ جس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی شریر النفس نہ
تھا۔ پھر آئے ایسے وقت پر کہ تمام مردہ اور فساد کی جڑھ تھے جیسے فرما یا ظهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ اور گئے
ایسے وقت پر کہ فرمایا اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة : (۴) إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ

آج 10 میں سے 10 باقی