سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَالْفَتْحُ (النصر : ٢) ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۸، ۳۹ مورخه ۱۰ تا ۱۷ رنومبر ۱۹۰۴ صفحه ۸)
میں جانتا ہوں کہ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوش قسمتی ثابت ہوتی ہے اور کوئی دوسرا اس میں شریک
نہیں ۔ امور رسالت میں یہ کامیابی اور سعادت کسی اور کو نہیں ملی ۔ آپ کی آمد کا وہ وقت تھا جس کو اللہ تعالیٰ
نے خود ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ سے بیان کیا ہے یعنی نہ خشکی میں امن تھا نہ تری میں ۔ مراد اس سے یہ
ہے کہ اہلِ کتاب اور غیر اہلِ کتاب سب بگڑ چکے تھے اور قسم قسم کے فساد اور خرابیاں ان میں پھیلی ہوئی
تھیں ۔ گویا زمانہ کی حالت بالطبع تقاضا کرتی تھی کہ اس وقت ایک زبردست ہادی اور مصلح پیدا ہو ایسی حالت
میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا اور پھر آپ ایسے وقت دنیا سے رخصت ہوئے جب آپ کو یہ آواز آ گئی
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ( المائدة : (۴) یہ آواز
کسی اور نبی اور رسول کو نہیں آئی۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
آپ کے متعلق ایک ایسا نکتہ ہے جو آپ کی عظمت کو اور بھی بڑھا دیتا ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ ایسے وقت
تشریف لائے جبکہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا وقت تھا یعنی اہلِ کتاب بھی بگڑ چکے تھے اور غیر اہلِ کتاب
بھی بگڑے ہوئے تھے اور یہ بات مخالفوں کی تصدیق سے بھی ثابت ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ صفحه (۴)
آنحضرت اس وقت مبعوث ہوئے تھے جب فسق و فجور، شرک اور بت پرستی اپنے انتہاء کو پہنچ چکی تھی
اور ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ والا معاملہ ہو رہا تھا اور گئے اس وقت تھے جب وَرَأَيْتَ النَّاسَ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ۳) والا نظارہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا تھا اور یہ ایک ایسی
بات ہے جس کی نظیر تمام دنیا میں نہیں پائی جاتی اور یہی تو کاملیت ہے کہ جس مقصود کے لئے آئے تھے اس کو
پورا کر کے دکھا دیا۔ حضرت عیسی علیہ السلام تو صلیب کا ہی منہ دیکھتے پھرے اور یہودیوں سے رہائی نہ پاسکے
مگر ہمارے نبی کریم صلعم نے غالب ہو کر وہ اخلاق دکھائے جن کی نظیر نہیں۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۶)
قرآن ( مجید ) ایک ایسی پاک کتاب ہے جو اس وقت دنیا میں آئی تھی جب کہ بڑے بڑے فساد پھیلے
ہوئے تھے اور بہت سی اعتقادی اور عملی غلطیاں رائج ہو گئی تھیں اور تقریباً سب کے سب لوگ بداعمالیوں اور
بد عقید گیوں میں گرفتار تھے اسی کی طرف اللہ جل شانہ قرآن مجید میں اشارہ فرماتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ

وَالْبَحْرِ یعنی تمام لوگ کیا اہلِ کتاب اور کیا دوسرے سب کے سب بدعقید گیوں میں مبتلا تھے اور دنیا میں
فساد عظیم بر پا تھا۔ غرض ایسے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے تمام عقائد باطلہ کی تردید کے لئے قرآن مجید جیسی کامل
کتاب ہماری ہدایت کے لئے بھیجی جس میں گل مذاہب باطلہ کا رد موجود ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۵)
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی دریا بھی بگڑ گئے اور خشک زمین بھی بگڑ گئی مطلب یہ کہ جس قوم کے
ہاتھ میں کتاب آسمانی تھی وہ بھی بگڑ گئی اور جن کے ہاتھ میں کتاب آسمانی نہیں تھی اور خشک جنگل کی طرح
تھے وہ بھی بگڑ گئے اور یہ امر ایک ایسا سچا واقعہ ہے کہ ہر ایک ملک کی تاریخ اس پر گواہ ناطق ہے۔ کیا آریہ
ورت کے دانا مورخ اس سے انکار کر سکتے ہیں کہ آنجناب کے ظہور کا زمانہ در حقیقت ایسا ہی تھا اور بت
خانوں کو اس قدر عزت دی گئی تھی کہ گو یا وید کا اصل مذہب یہی ہے ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۷۹، ۳۸۰)
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلُ كَانَ
اكْثَرُهُمْ مُشْرِكِينَ ۔
کہہ زمین پر سیر کرو پھر دیکھو کہ جو تم سے پہلے کافر اور سرکش گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا اور اکثر ان
میں سے مشرک ہی تھے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۳۴)
وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إِلى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ
الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ )
اور ہم نے تجھ سے پہلے کئی پیغمبر ان کی قوم کی طرف بھیجے اور وہ بھی روشن نشان لائے۔ پس آخر ہم نے
ان مجرم لوگوں سے بدلہ لیا جنہوں نے ان نبیوں کو قبول نہیں کیا تھا اور ابتدا سے یہی مقرر ہے کہ مومنوں کی مدد
کرنا ہم پر ایک حق لازم ہے یعنی قدیم سے عادت الہیہ اسی طرح پر جاری ہے کہ سچے نبی ضائع نہیں چھوڑے
جاتے اور ان کی جماعت متفرق اور پراگندہ نہیں ہوتی بلکہ ان کو مد دملتی ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۱ حاشیہ نمبر ۱۱)

یعنی ہم جو ابتدا سے مومنوں کے لئے نصرت اور مدد کا وعدہ دے چکے ہیں اس لئے ہم اپنے پر یہ حق
ٹھہراتے ہیں کہ ان کی مدد کریں ورنہ دوسرا شخص اس پر کوئی حق نہیں ٹھہر اسکتا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۵،۳۴)
اللهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَ
يَجْعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلْلِهِ ۚ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ
عِبَادِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ مِّنْ قَبْلِهِ
لَمُبْلِسِيْنَ فَانْظُرُ إِلَى اثْرِ رَحْمَتِ اللهِ كَيْفَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ ذَلِكَ
لمُحْيِ الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ
خدائے تعالیٰ وہ ذات کریم و رحیم ہے کہ جو بر وقت ضرورت ایسی ہوائیں چلاتا ہے جو بدلی کو اُبھارتی
ہیں پھر خدائے تعالیٰ اس بدلی کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کو تہہ بہ تہہ رکھتا ہے پھر تو
دیکھتا ہے کہ اس کے بیچ میں سے مینہ نکلتا ہے پھر جن بندوں کو اپنے بندوں میں سے اس مینہ کا پانی پہنچاتا ہے تو
وہ خوش وقت ہو جاتے ہیں اور ناگہانی طور پر خدا ان کے غم کو خوشی کے ساتھ مبدل کر دیتا ہے اور مینہ کے
اترنے سے پہلے ان کو باعث نہایت سختی کے کچھ امید باقی نہیں رہتی پھر یک دفعہ خدائے تعالیٰ ان کی دستگیری
فرماتا ہے یعنی ایسے وقت میں بارانِ رحمت نازل ہوتا ہے جب لوگوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں اور مینہ
برسنے کی کوئی امید باقی نہیں رہتی اور پھر فرمایا کہ تو خدا کی رحمت کی طرف نظر اُٹھا کر دیکھ اور اس کی رحمت کی
نشانیوں پر غور کر کہ وہ کیوں کر زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے زندہ کرتا ہے بیشک وہی خدا ہے جس کی یہ بھی
عادت ہے کہ جب لوگ روحانی طور پر مر جاتے ہیں اور سختی اپنی نہایت کو پہنچ جاتی ہے تو اسی طرح وہ ان کو بھی
زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر اور توانا ہے۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۷ تا ۵۲۹ )
اللهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ
بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعْفًا وَشَيْبَةً يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ
خدا وہ خدا ہے جس نے تمہیں ضعف سے پیدا کیا پھر ضعف کے بعد قوت دے دی پھر قوت کے بعد

ضعف اور پیرانہ سالی دی ۔ یہ آیت بھی صریح طور پر اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ کوئی انسان اس
قانون قدرت سے باہر نہیں اور ہر یک مخلوق اس محیط قانون میں داخل ہے کہ زمانہ اس کی عمر پر اثر کر رہا ہے
یہاں تک که تا ثیر زمانه ۔۔۔۔۔ سے وہ پیر فرتوت بن جاتا ہے اور پھر مر جاتا ۔
ر ہے۔
از اله او بام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۹، ۴۳۰)
یہ آیت تمام انسانوں کے لئے ہے یہاں تک کہ تمام انبیاء علیہم السلام اس میں داخل ہیں اور خود
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو نبیوں کے سردار ہیں وہ بھی اس سے باہر نہیں آپ پر بھی پیرانہ سالی کے
علامات ظاہر ہو گئے تھے اور چند بال سفید ریش مبارک میں آگئے تھے اور آپ خود اپنی آخری عمر میں آثار
پیرانہ سالی کے ضعف کے اپنے اندر محسوس کرتے تھے لیکن بقول ہمارے مخالفین کے حضرت عیسی اس سے
بھی باہر ہیں وہ کہتے کہ یہ ایک خصوصیت ان کی ہے جو فوق العادت ہے اور یہی حضرت عیسی علیہ السلام کی
خدائی پر ایک دلیل ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۹۵)

آج 10 میں سے 10 باقی