سورة النَّاس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَلَا الْأَمْوَاتُ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِع
مَّنْ فِي الْقُبُورِ
نور اور حیات سے مراد روح القدس ہے کیونکہ اس سے ظلمت دور ہوتی ہے اور وہ دلوں کو زندہ کرتا ہے
اسی لئے اس کا نام روح القدس ہے یعنی پاکی کی روح جس کے داخل ہونے سے ایک پاک زندگی حاصل
ہوتی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۹)
إِنَّا أَرْسَلْتُكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
ان مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ یعنی کوئی ملک آباد نہیں جس میں پیغمبر اور مصلح نہیں گزرا۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۹۳)
کوئی بستی اور کوئی آباد ملک نہیں جس میں پیغمبر نہیں بھیجا گیا۔ (نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲۸)
میرا یہ مذہب نہیں ہے کہ اسلام کے سوائے باقی سب مذاہب کی بنیاد ہی جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔ میرا یہ ایمان
ہے کہ وہ خدا جو تمام مخلوق کا خدا ہے وہ سب پر نظر رکھتا ہے اور جیسا وہ سب کی جسمانی ضروریات کو پورا کر رہا ہے
ایسا ہی روحانی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ یہ سچ نہیں کہ دنیا کی ابتداء سے اس نے صرف ایک قوم کو ہی
چن لیا ہے اور دوسروں کی کچھ پرواہ نہیں کی۔ ہاں یہ سچ ہے کہ کبھی کسی قوم پر وہ وقت آجاتا ہے اور کبھی کسی
پر۔ میں یہ باتیں کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں کہتا بلکہ خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ راجہ رام چندر اور
کرشن جی وغیرہ بھی خدا کے راست باز بندے تھے اور اس سے سچا تعلق رکھتے تھے۔ میں اس شخص سے بیزار
ہوں جو ان کی نند یا یا توہین کرتا ہے ۔ اس کی مثال کنوئیں کے مینڈک کی سی ہے جو سمندر کی وسعت سے
ناواقف ہے ۔ جہاں تک ان لوگوں کے صحیح سوانح معلوم ہوتے ہیں ان سے پایا جاتا ہے کہ ان لوگوں نے
خدا کی راہ میں بڑے بڑے مجاہدات کئے اور کوشش کی کہ اسی راہ کو پائیں جو خدائے تعالیٰ تک پہنچنے کی حقیقی
راہ ہے جو شخص یہ کہتا ہے کہ وہ راست باز نہ تھے وہ قرآن شریف کے خلاف کہتا ہے کیونکہ اس میں فرمایا ہے
إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ یعنی کوئی قوم اور امت ایسی نہیں گزری جس میں کوئی نذیر نہ آیا ہو۔ پس اس
میں شک نہیں کہ ابتداء میں ان تمام مذاہب کی بنیا د حق اور راستی پر تھی مگر مرورِ زمانہ سے ان میں

طرح طرح کی غلطیاں داخل ہو گئیں یہاں تک کہ اصل حقیقت انہیں غلطیوں کے نیچے چھپ گئی ۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱۰ صفحه ۳۵۲)
خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ کوئی آباد بستی اور ملک نہیں جس میں اس نے کوئی نبی نہ بھیجا ہو جیسا کہ
وہ خود فرماتا ہے وَ إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ یعنی کوئی ایسی امت نہیں جس میں خدا کا کوئی نبی نہ آیا ہو
مگر ہم اس عقیدہ کو سمجھ نہیں سکتے کہ باوجود خدا کے وسیع بلاد اور اقالیم کے جو سب اس کی ہدایت کے محتاج ہیں
اور سب اس کے بندے ہیں پھر بھی خدا تعالیٰ کا قدیم سے آریہ ورت سے ہی تعلق رہا اور دوسری قو میں اس کی
براہ راست ہدایت سے محروم رہی ہیں۔ خدا کا موجودہ قانون بھی ہم اس کے برخلاف پاتے ہیں وہ دوسرے
ممالک میں اب اپنی وحی اور الہام سے اپنے وجود کا پتہ دیتا ہے اپنے بندوں کی نسبت خدا کی طرف سے یہ
پکش پات اور طرفداری اس کی ذات کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی ۔ جو شخص اس کی طرف دل اور جان سے
رجوع کرے وہ بھی اس کی طرف رجوع برحمت کرتا ہے۔ خواہ ہندی ہو خواہ عربی وہ کسی کو ضائع کرنا نہیں
چاہتا۔ اس کی رحمت عام ہے کسی خاص ملک سے محدود نہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ جسمانی طور پر بھی خدا تعالیٰ کی
نعمتیں ہر ایک جگہ پائی جاتی ہیں۔ ہر ایک ملک میں پانی موجود ہے جیسا کہ آریہ ورت میں موجود ہے ہر ایک
ملک میں اناج موجود ہے جیسا ہے جیسا کہ آریہ ورت میں موجود ہے ۔ ہر ایک ملک میں وہ نعمتیں موجود ہیں جیسا کہ
آریہ ورت میں موجود ہیں تو پھر جبکہ خدا نے جسمانی طور پر اپنے فیضان میں کسی قوم اور ملک سے فرق نہیں کیا
تو کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ روحانی طور پر اس نے فرق کیا ہے۔ اس کے سب بندے ہیں کیا کالے اور کیا
گورے اور کیا ہندی اور کیا عربی ۔ پس یہ غیر محدود صفات والا خدا کسی تنگ دائرہ میں محدود نہیں ہو سکتا اور اس
کو محدود کرنا تنگ ظرفی اور نادانی ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰۳، ۳۰۴)
کوئی قوم نہیں جس میں ڈرانے والا نبی نہیں بھیجا گیا۔ یہ اس لئے کہ تا ہر ایک قوم میں ایک گواہ ہو کہ خدا
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۰)
موجود ہے اور وہ اپنے نبی دنیا میں بھیجا کرتا ہے۔
جیسا کہ خدا ہر ایک ملک کے باشندوں کے لئے ان کے مناسب حال ان کی جسمانی تربیت کرتا آیا ہے
ایسا ہی اس نے ہر ایک ملک اور ہر ایک قوم کو روحانی تربیت سے بھی فیضاب کیا ہے جیسا کہ وہ قرآن شریف
میں ایک جگہ فرماتا ہے وَ إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ کوئی ایسی قوم نہیں جس میں کوئی نبی یا رسول نہیں
بھیجا گیا ۔۔۔۔ خدا کا فیض عام ہے جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہو رہا ہے یہ اس لئے ہوا

که تاکسی قوم کو شکایت کرنے کا موقع نہ ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں فلاں قوم پر احسان کیا مگر ہم پر نہ کیا
یا فلاں قوم کو اس کی طرف سے کتاب ملی تا وہ اس سے ہدایت پاویں مگر ہم کو نہ ملی یا فلاں زمانہ میں وہ اپنی وحی
اور الہام اور معجزات کے ساتھ ظاہر ہوا مگر ہمارے زمانہ میں مخفی رہا۔ پس اس نے عام فیضان دکھلا کر ان تمام
اعتراضات کو دفع کر دیا اور اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو اپنے جسمانی اور روحانی فیضوں سے
محروم نہیں رکھا اور نہ کسی زمانہ کو بے نصیب ٹھہرایا۔ پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۴۲)
کوئی قوم اور امت ایسی نہیں گزری جس میں کوئی نذیر نہ آیا ہو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۷ ارستمبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۷)
( اس سوال کے جواب میں کہ زردشت نبی تھا یا نہیں فرمایا )
ہم تو یہی کہیں گے کہ آمَنْتُ بِاللهِ وَ رُسُلِہ خدا کے کل رسولوں پر ہمارا ایمان ہے ۔۔۔۔۔ اتنے کروڑ
مخلوقات پیدا ہوتی رہی اور کروڑ ہا لوگ مختلف ممالک میں آباد ر ہے۔ یہ تو ہو نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو
یونہی چھوڑ دیا ہوا اور کسی نبی کے ذریعہ سے ان پر اتمام حجت نہ کی ہو۔ آخران میں رسول آتے ہی رہے ہیں
ممکن ہے کہ یہ بھی انہیں میں سے ایک رسول ہوں مگر ان کی تعلیم کا صیح صحیح پتہ اب نہیں لگ سکتا کیونکہ زمانہ دراز
گزر جانے سے تحریف لفظی اور معنوی کے سبب بعض باتیں کچھ کا کچھ بن گئی ہیں ۔ حقیقی طور پر محفوظ رہنے کا
وعدہ تو صرف قرآن مجید کے لئے ہی ہے۔ مومن کو سوء ظن کی نسبت نیک ظن کی طرف جانا چاہیے۔ قرآن مجید
میں وَ إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ لکھا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ بھی ایک رسول ہوں ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۵)
قرآن شریف سے صاف طور سے ثابت ہے کہ ہندوستان میں بھی نبی گزرے ہیں چنانچہ قرآن شریف
میں آیا ہے کہ اِن مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِیرًا اور حضرت کرشن بھی انہیں انبیاء میں سے ایک تھے جو خدا
کی طرف سے مامور ہو کر خلق اللہ کی ہدایت اور توحید قائم کرنے کو اللہ کی طرف سے آئے ۔اس سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک قوم میں نبی آئے ہیں یہ بات الگ ہے کہ ان کے نام ہمیں معلوم نہ ہوں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
کوئی قوم اور بستی نہیں جس میں کوئی نبی نہیں گزرا۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۷۶)
ہمارے اصول کی رو سے وہ ( اللہ تعالیٰ ۔ ناقل ) رب العالمین ہے اور اس نے اناج ، ہوا، پانی ، روشنی

وغیرہ سامان تمام مخلوق کے واسطے بنائے ہیں ۔ اسی طرح سے وہ ہر ایک زمانہ میں ہر ایک قوم کی اصلاح کے
واسطے وقتا فوقتا مصلح بھیجتا رہا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ہے وَ إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ خدا تمام
دنیا کا خدا ہے کسی خاص قوم سے اس کا کوئی رشتہ نہیں۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲ جون ۱۹۰۸ صفحه ۶)
وَ مِنَ النَّاسِ وَ اللَّهَ وَابِ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ كَذَلِكَ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ
مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ
خدا سے وہی لوگ ڈرتے ہیں جو اہلِ علم ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار خصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۰۰ )
اللہ جل شانہ سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جو اس کی عظمت اور قدرت اور احسان اور حسن اور جمال پر علم کامل
رکھتے ہیں۔ خشیت اور اسلام در حقیقت اپنے مفہوم کے رو سے ایک ہی چیز ہے کیونکہ کمال خشیت کا مفہوم
اسلام کے مفہوم کو مستلزم ہے۔ پس اس آیت کریمہ کے معنوں کا مال اور ماحصل یہی ہوا کہ اسلام کے حصول
کا وسیلہ کاملہ یہی علم عظمت ذات وصفات باری ہے۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۵)
انسان کی خاصیت اکثر اور اغلب طور پر یہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی نسبت علم کامل حاصل کرنے سے
ہدایت پالیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا ہاں جو لوگ شیطانی
سرشت رکھتے ہیں وہ اس قاعدہ سے باہر ہیں۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۲ حاشیه )
علم سے مراد منطق یا فلسفہ نہیں ہے بلکہ حقیقی علم وہ ہے جو اللہ تعالی محض اپنے فضل سے عطا کرتا ہے یہ علم
اللہ تعالیٰ کی معرفت کا ذریعہ ہوتا ہے ( اور اس سے۔ ناقل ) خشیت الہی پیدا ہوتی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں
ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا اگر علم سے اللہ تعالیٰ کی خشیت میں ترقی نہیں
ہوتی تو یا د رکھو کہ وہ علم ترقی معرفت کا ذریعہ نہیں ہے۔ (الحکم جلد نمبر ۲۱ مورخہ ۱۰ رجون ۱۹۰۳ صفحه ۲)
عالم ربانی سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ صرف و نحو یا منطق میں بے مثل ہو بلکہ عالم ربانی سے مراد وہ شخص
ہوتا ہے جو ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور اس کی زبان بیہودہ نہ چلے مگر آج یہ زمانہ ایسا آ گیا ہے کہ مردہ
شو تک بھی اپنے آپ کو علماء کہتے ہیں اور اس لفظ کو ذات میں داخل کر لیا ہے اس طرح پر اس لفظ کی بڑی تحقیر
ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کے منشاء اور مقصد کے خلاف اس کا مفہوم لیا گیا ہے ورنہ قرآن شریف میں تو علماء کی یہ

صفت بیان کی گئی ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے اللہ تعالیٰ کے
وہ بندے ہیں ۔ جو علماء ہیں اب یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ جن لوگوں میں یہ صفات خوف وخشیت اور تقوی
اللہ کی نہ پائی جاویں وہ ہرگز ہرگز اس خطاب سے پکارے جانے کے قابل نہیں ہیں۔
اصل میں علماء عالم کی جمع ہے اور ( علم ۔ ناقل ) اس چیز کو کہتے ہیں جو یقینی اور قطعی ہو اور سچ علم قرآن کریم
سے ملتا ہے یہ نہ یونانیوں کے فلسفہ سے ملتا ہے نہ حال کے انگلستانی فلسفہ سے بلکہ یہ سچا ایمانی فلسفہ سے حاصل
ہوتا ہے۔ اور مومن کا معراج اور کمال یہی ہے کہ وہ علماء کے درجہ پر پہنچے اور و حق الیقین کا مقام اسے حاصل
ہو جو عم کا انتہائی درجہ ہے لیکن جو شخص علوم حقہ سے بہرہ ور نہیں ہیں اور معرفت اور بصیرت کی راہیں ان پر کھلی
ہوئی نہیں ہیں وہ خود عالم کہلا ئیں مگر علم کی خوبیوں اور صفات سے بالکل بے بہرہ ہیں اور وہ روشنی اور نور جو
حقیقی علم سے ملتا ہے ان میں پایا نہیں جاتا بلکہ ایسے لوگ سراسر خسارہ اور نقصان میں ہیں۔ یہ اپنی آخرت
دخان اور تاریکی سے بھر لیتے ہیں ۔۔۔۔ جن لوگوں کو سچی معرفت اور بصیرت دی جاتی ہے اور وہ علم جس کا نتیجہ
خشیت اللہ ہے عطا کیا جاتا ہے وہ وہ ہیں جن کو ۔۔۔۔۔ حدیث میں انبیاء بنی اسرائیل سے تشبیہ دی گئی ہے
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۵)
یا در کھولغزش ہمیشہ نادان کو آتی ہے شیطان کو جو لغزش آئی وہ علم کی وجہ سے نہیں بلکہ نادانی سے آئی ۔ اگر وہ
علم میں کمال رکھتا تو لغزش نہ آتی ۔ قرآن شریف میں علم کی مذمت نہیں بلکہ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ
الْعُلَموا اور نیم ملاں خطرہ ایمان مشہور مثل ہے۔ پس میرے مخالفوں کو علم نے ہلاک نہیں کیا بلکہ جہالت
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ صفحه ۲)
نے۔
علماء کے لفظ سے دھو کہ نہیں کھانا چاہیے۔ عالم وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ
عِبَادِهِ الْعُلَموا یعنی بیشک جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اس کے بندوں میں سے وہی عالم ہیں ۔ ان
میں عبودیت تامہ اور خشیت اللہ اس حد تک پیدا ہوتی ہے کہ وہ خود اللہ تعالیٰ سے ایک علم اور معرفت سیکھتے
ہیں اور اسی سے فیض پاتے ہیں اور یہ مقام اور درجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور آپ سے
پوری محبت سے ملتا ہے یہاں تک کہ انسان بالکل آپ کے رنگ میں رنگین ہو جاوے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
تقویٰ اور خدا ترسی علم سے پیدا ہوتی ہے جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ

الْعُلَموا یعنی اللہ تعالیٰ سے وہی لوگ ڈرتے ہیں جو عالم ہیں۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی علم
خشیت اللہ کو پیدا کر دیتا ہے اور خدا تعالیٰ نے علم کو تقوی سے وابستہ کیا ہے کہ جو شخص پورے طور پر عالم ہوگا
اس میں ضرور خشیت اللہ پیدا ہوگی ۔ علم سے مراد میری دانست میں علم القرآن ہے اس سے فلسفہ، سائنس یا
اور علوم مروجہ مراد نہیں کیونکہ ان کے حصول کے لئے تقوی اور نیکی کی شرط نہیں بلکہ جیسے ایک فاسق فاجران کو
سیکھ سکتا ہے ویسے ہی ایک دیندار بھی۔ لیکن علم القرآن بحجر متقی اور دیندار کے کسی دوسرے کو دیا ہی نہیں جاتا۔
پس اس جگہ علم سے مراد علم القرآن ہی ہے جس سے تقویٰ اور خشیت پیدا ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۶ء صفحه (۴)
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۚ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ۚ وَ
مِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ
بعض مسلمانوں میں سے ایسے ہیں جن پر نفسانی جذبات غالب ہیں اور بعض درمیانی حالت کے ہیں اور
بعض وہ ہیں کہ انتہاء کمالات ایمانیہ تک پہنچ گئے ہیں پھر اگر اللہ تعالیٰ نے برعایت اس طبقہ مسلمانوں کے جو
ضعیف اور بزدل اور ناقص الایمان ہیں یہ فرما دیا کہ کسی جان کے خطرہ کی حالت میں اگر وہ دل میں اپنے
ایمان پر قائم رہیں اور زبان سے گو اس ایمان کا اقرار نہ کریں تو ایسے آدمی معذور سمجھے جاویں گے مگر ساتھ اس
کے یہ بھی تو فرما دیا کہ وہ ایماندار بھی ہیں کہ بہادری سے دین کی راہ میں اپنی جانیں دیتے ہیں اور کسی سے
نہیں ڈرتے۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۷۶)
بنی آدم کی فطرتیں مختلف ہیں ۔ بعض لوگ ظالم ہیں جن کے نور فطرتی کو قوی بہیمیہ یا غضبیہ نے دبایا ہوا
ہے بعض درمیانی حالت میں ہیں بعض نیکی اور رجوع الی اللہ میں سبقت لے گئے ہیں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۸۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
ایک وہ گروہ ہے جن پر شیطانی ظلمت غالب ہے اور روح القدس کی چمک کم ہے اور دوسری وہ گروہ ہے
جو روح القدس کی چمک اور شیطانی ظلمت ان میں مساوی ہیں اور تیسری وہ گروہ ہے جن پر روح القدس کی
چمک غالب آگئی ہے اور خیر محض ہو گئی ہیں ۔ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۷)
قرآن کریم کے اتارنے سے اللہ جل شانہ کا یہ مقصد تھا کہ وہ تمام بنی آدم اور تمام زمانوں اور تمام

استعدادوں کی اصلاح اور تکمیل اور تربیت کر سکے اور اسلام کی پوری شکل اور پوری عظمت بنی آدم پر ظاہر ہو
اور اس کے ظہور کا وقت بھی آ پہنچا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے قرآن مجید کو تمام قوموں اور تمام زمانوں کے لئے
جو قیامت تک آنے والے تھے ایک کامل اور جامع قانون کی طرح نازل فرمایا اور ہر یک درجہ کی استعداد
کے لئے افادہ اور افاضہ کا دروازہ کھول دیا جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ
عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَ مِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ
الْفَضْلُ الْكَبِيرُ ۔ یعنی پھر ہم نے اپنی کتاب کا ان لوگوں کو وارث کیا جو ہمارے بندوں میں سے برگزیدہ
ہیں اور وہ تین گروہ ہیں (۱) ایک اُن میں سے ظالموں کا گروہ جو اپنے نفس پر ظلم کرتے ہیں یعنی اکراہ اور جبر
سے نفس امارہ کو خدا تعالیٰ کی راہ پر چلاتے ہیں اور نفس سرکش کی مخالفت اختیار کر کے مجاہدات شاقہ میں
مشغول ہیں ۔ (۲) دوسری میانہ حالت آدمیوں کا گروہ جو بعض خدمتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے نفس سرکش
سے باکراہ اور جبر لیتے ہیں اور بعض للہی کاموں کی بجا آوری میں نفس ان کا بخوشی خاطر تابع ہو جاتا ہے اور
ذوق اور محبت اور ارادت سے ان کاموں کو بجالاتا ہے غرض وہ لوگ کچھ تو تکلف اور مجاہدہ سے خدا تعالیٰ کے
حکموں پر چلتے ہیں اور کچھ طبعی جوش اور دلی شوق سے بغیر کسی تکلف کے اپنے رب جلیل کی فرمانبرداری ان
سے صادر ہوتی ہے یعنی ابھی پوری موافقت اللہ جلشانہ کے ارادوں اور خواہشوں سے ان کو حاصل نہیں اور نہ
نفس کی جنگ اور مخالفت سے بکلی فراغت بلکہ بعض سلوک کی راہوں میں نفس موافق اور بعض راہوں میں
مخالف ہے۔ (۳) تیسری سابق بالخیرات اور اعلیٰ درجہ کے آدمیوں کا گروہ ہے یعنی وہ گروہ جو نفس امارہ پر
بکلی فتحیاب ہو کر نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں جن کے نفوس کی سرکشی اور امارگی بکلی دور ہو گئی ہے اور
خدا تعالیٰ کے احکام سے اور اس کی شریعت کی تمام راہوں سے اور اس کی تمام قضا و قدر سے اور اس کی تمام
مرضی اور مشیت کی باتوں سے وہ طبعاً پیار کرتے ہیں نہ کسی تکلف اور بناوٹ سے اور کوئی دقیقہ اطاعت اور
فرمانبرداری کا اٹھا نہیں رکھتے اور اللہ جل شانہ کی فرمانبرداری ان کی طبیعت کی جزو اور ان کی جان کی راحت
ہو جاتی ہے کہ بغیر اس کے وہ جی ہی نہیں سکتے اور ان کا نفس کمال ذوق اور شوق اور لذت اور شدت میلان اور
خوشی سے بھرے ہوئے انشراح کے ساتھ خدا تعالیٰ کی اطاعت بجالاتا ہے اور اس بات کی طرف وہ کسی
وقت اور کسی می اور کسی محل اور کسی حکم الہی یا مشیت الہی کی نسبت محتاج نہیں ہوتے کہ اپنے نفس سے باکراہ اور جبر کام
لیں بلکہ اُن کا نفس نفس مطمئنہ ہو جاتا ہے اور جو خدا تعالیٰ کا ارادہ وہ ان کا ارادہ اور جو اس کی مرضی وہ ان کی

مرضی ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے حکموں اور مشیتوں سے ایسا پیار کرتے ہیں کہ جیسا خدا تعالیٰ ان امور سے
پیار کرتا ہے اسی وجہ سے وہ خدا تعالیٰ کے امتحانوں کے وقت پیچھے نہیں ہٹتے بلکہ چند قدم آگے رکھ دیتے ہیں ۔
پھر بعد اس کے اللہ جل شانہ فرماتا ہے کہ ان تینوں گروہوں پر میرا بڑا فضل ہے یعنی ظالم بھی مورد فضل اور
برگزیدہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے بندے ہیں اور ایسا ہی مقتصد بھی اور سابق بالخیرات تو خود ظاہر ہیں ۔
اب ظاہر ہے کہ اس آیت میں اللہ جلشانہ نے ظالموں کو بھی اپنے برگزیدہ بندے اور مورد فضل قرار دے
دیا ہے اور ان کو اپنے ان پیارے اور چنے ہوئے اور قابلِ تحسین لوگوں میں شمار کر لیا ہے جن سے وہ بہت ہی
خوش ہے حالانکہ قرآن کریم اس مضمون سے بھرا پڑا ہے کہ اللہ جل شانہ ظالموں سے پیار نہیں کرتا اور عدل کو
چھوڑنے والے کبھی مورد فضل نہیں ہو سکتے ۔ پس اس دلیل سے بہ بداہت معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت میں
ظالموں کے گروہ سے مراد وہ گروہ نہیں ہے جو خدا تعالیٰ کا سرکش اور نافرمان اور مشرک اور کافر اور طریق عدل
اور راستی کو چھوڑنے والا اور خدا تعالیٰ کی مخالفت کو اختیار کرنے والا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کو تو قرآن کریم مردود
اور مورد غضب ٹھہراتا ہے اور صاف کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ ظالموں اور معتدین کو جو طریق عدل اور انصاف چھوڑ
دیتے ہیں دوست نہیں رکھتا پھر وہ لوگ مورد فضل کیوں کر ٹھہر سکتے ہیں اور کیوں کر ان کا نام مصطفی اور برگزیدہ
اور چنا ہوا رکھا جاسکتا ہے۔ سو ان یقینی اور قطعی دلائل سے ہمیں ماننا پڑا کہ اس جگہ ظالم کا لفظ کسی مذموم معنی کے
لئے استعمال نہیں ہوا بلکہ ایک ایسے محمود اور قابل تعریف معنوں کے لئے استعمال ہوا ہے جو درجہ سابق
بالخیرات سے حصہ لینے کے مستحق اور اس درجہ فاضلہ کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ معنے بجز اس کے اور کوئی نہیں
ہو سکتے کہ ظالم سے مراد اس قسم کے لوگ رکھے جائیں کہ جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنے نفس مخالف پر جبر اور کراہ
کرتے ہیں اور نفس کے جذبات کم کرنے کے لئے دن رات مجاہدات شاقہ میں مشغول ہیں کیونکہ یہ تو لغت کی
رو سے بھی ثابت ہے کہ ظالم کا لفظ بغیر کسی اور لحاظ کے فقط کم کرنے کے لئے بھی آیا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ
قرآن کریم میں ایک دوسرے مقام میں فرماتا ہے وَ لَمْ تَظْلِمُ مِنْهُ شَيْئًا أَ وَلَمْ تَنْقُصُ اور خدا تعالیٰ کی
راہ میں نفس کے جذبات کو کم کرنا بلاشبہ ان معنوں کی رو سے ایک ظلم ہے ماسوا اس کے ہم ان کتب لغت کو جو
صد ہا برس قرآن کریم کے بعد اپنے زمانہ کے محاورات کے موافق طیار ہوئی ہیں قرآن مجید کا حکم نہیں ٹھہرا
سکتے ۔ قرآن کریم اپنی لغات کے لئے آپ متکفل ہے اور اس کی بعض آیات بعض دوسری آیات کی شرح
کرتی ہیں یہ بات ظاہر ہے کہ اصطفاء کا عزت بخش لفظ کبھی دوسرے ظالموں کے حق میں خدا تعالیٰ نے

استعمال نہیں کیا بلکہ ان کو مردود اور مخذول اور مورد غضب ٹھہرایا ہے مگر اس جگہ ظالم کو اپنا برگزیدہ قرار دیا اور
مورد فضل ٹھہرایا ہے اور اس آیت سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ جیسے مقتصد اس لئے برگزیدہ ہے کہ
مقتصد ہے اور سابق بالخیرات اس لئے برگزیدہ ہے کہ وہ سابق بالخیرات ہے۔ اسی طرح ظالم بھی اس لئے
برگزیدہ ہے کہ وہ ظالم ہے۔ پس کیا اب اس ثبوت میں کچھ کسر رہ گئی کہ اس جگہ ظلم سے مراد وہ ظلم ہے جو خدا
تعالیٰ کو پیارا معلوم ہوتا ہے یعنی خدا تعالیٰ کے لئے اپنے نفس پر اکراہ اور جبر کرنا اور نفس کے جذبات کو اللہ
جلشانہ کے راضی کرنے کی غرض سے کم کر دینا اور گھٹا دینا اور اس قسم کے ظالموں کا قرآن کریم کے دوسرے
مقامات میں تو امین بھی نام ہے جن سے اللہ جل شانہ پیار کرتا ہے۔ غرض ایسا خیال کرنا نعوذ باللہ سخت دھوکا ہے
کہ ان ظالموں سے جو اس آیت میں درج ہیں وہ ظالم مراد لئے جائیں جو خدا تعالیٰ کے سخت نا فرمان ہیں اور
شرک اور کفر اور فسق کو اختیار کرنے والے اور اس پر راضی ہو جانے والے اور ہدایت کی راہوں سے بغض
رکھنے والے ہیں بلکہ وہ ظالم مراد ہیں جو باوجود نفس کے سخت جذبات کے پھر افتاں خیزاں خدا تعالیٰ کی طرف
دوڑتے ہیں۔ اس پر ایک اور قرینہ یہ ہے کہ اللہ جل شانہ نے قرآن کریم کے نزول کی علت غائی ھدی
هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ قرار دی ہے اور قرآن کریم سے رشد اور ہدایت اور فیض حاصل کرنے والے با تخصیص متقیوں کو ہی
ٹھہرایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ( البقرة : (٣) ۔ پس اس
علت غائی پر نظر ڈال کر یقینی اور قطعی طور پر یہ بات فیصلہ پا جاتی ہے کہ ظالم کا لفظ اس آیت میں ایسے شخص کی
نسبت ہرگز اطلاق نہیں پایا کہ جو عمداً نا فرمان اور سرکش اور طریق عدل کو چھوڑ نے والا اور شرک اور بے ایمانی
کو اختیار کرنے والا ہو۔ کیونکہ ایسا آدمی تو بلا شبہ دائرہ اتقا سے خارج ہے اور اس لائق ہرگز نہیں ہے کہ ادنی
سے ادنیٰ قسم متقیوں میں اس کو داخل کیا جائے مگر آیت ممدوحہ میں ظالم کو متقیوں اور مومنوں کے گروہ میں نہ
صرف داخل ہی کیا ہے بلکہ متقیوں کا سردار اور ان میں سے برگزیدہ ٹھہرا دیا ہے۔ پس اس سے جیسا کہ ہم
ابھی بیان کر چکے ہیں ثابت ہوا کہ یہ ظالم ان ظالموں میں سے نہیں ہیں جو دائرہ اتقا سے بکلی خارج ہیں بلکہ
اس سے وہ لوگ مراد ہیں کہ جو ظلمت معصیت میں مبتلا تو ہیں مگر با ایں ہمہ خدا تعالیٰ سے سرکش نہیں ہیں بلکہ
اپنے سرکش نفس سے کشتی کرتے رہتے ہیں اور تکلف اور تصنع سے اور جس طرح بن پڑے حتی الوسع نفس کے
جذبات سے ے رکھنا چاہتے ہیں مگر کبھی نفس غالب ہو جاتا ہے اور معصیت میں ڈال دیتا ہے اور کبھی وہ غالب
آ جاتے ہیں اور رو رو کر اس سیہ دھبے کو دھو ڈالتے ہیں اور یہ صفت جوان میں موجود ہوتی ہے دراصل مذموم نہیں
ر

ہے بلکہ محمود اور ترقیات غیر متناہیہ کا مرکب اور مجاہدات شاقہ کا ذریعہ ہے اور در حقیقت یہی صفت مخالفت نفس
کی جو دوسرے لفظوں میں ظلومیت کے اسم سے بھی موسوم ہے ایک نہایت قابل تعریف جو ہر انسان میں ہے جو
فرشتوں کو بھی نہیں دیا گیا اور اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ جلتا نہ فرماتا ہے وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ
ظَلُومًا جَهُولًا ( الاحزاب : (۷۳)۔ یعنی انسان میں ظلومیت اور جہولیت کی صفت تھی اس لئے اس نے اس
امانت کو اٹھا لیا۔ جس کو وہی شخص اٹھا سکتا ہے جس میں اپنے نفس کی مخالفت اور اپنے نفس پر سختی کرنے کی صفت
ہو۔ غرض یہ صفت ظلومیت انسان کے مراتب سلوک کا ایک مرکب اور اس کے مقامات قرب کے لئے ایک
عظیم الشان ذریعہ اس کو عطا کیا گیا ہے جو بوجہ مجاہدات شاقہ کے اوائل حال میں نار جہنم کی شکل پر تجلی کرتا ہے لیکن
آخر نعماء جنت تک پہنچا دیتا ہے اور در حقیقت قرآن کریم کے دوسرے مقام میں جو یہ آیت ہے وَ اِنْ مِنْكُمْ
إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ نَذَرُ الظَّلِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا (مريم : ۷۳)۔
یہ بھی در حقیقت صفت محمودہ ظلومیت کی طرف ہی اشارہ کرتی ہے اور ترجمہ آیت یہ ہے کہ تم میں سے کوئی بھی
ایسا نفس نہیں جو آگ میں وارد نہ ہو یہ وہ وعدہ ہے جو تیرے رب نے اپنے پر امر لازم اور واجب الادا ٹھہرا
رکھا ہے پھر ہم اس آگ میں وارد ہونے کے بعد متقیوں کو نجات دے دیتے ہیں اور ظالموں کو یعنی ان کو جو
مشرک اور سرکش ہیں جہنم میں زانو پر گرے ہوئے چھوڑ دیتے ہیں ۔ اس جگہ الظالمین پر جو الف لام آیا
ہے۔ وہ فائدہ تخصیص کا دیتا ہے اور اس سے غرض یہ ہے کہ ظالم دو قسم کے ہیں ۔
(1) ایک متقی ظالم جن کی نجات کا وعدہ ہے اور جو خدا تعالیٰ کے پیارے ہیں۔ اور جو آیت فَمِنْهُم
ظالم میں ناجیوں میں شمار کئے گئے ہیں ۔
(۲) دوسرے مشرک اور کافر اور سرکش ظالم جو جہنم میں گرائے جائیں گے اور اس آیت میں بیان فرمایا
کہ متقی بھی اس نار کی مس سے خالی نہیں ہیں۔ اس بیان سے مراد یہ ہے کہ متقی اسی دنیا میں جو دار الا بتلا ہے
انواع اقسام کے پیرایہ میں بڑی مردانگی سے اس نار میں اپنے تئیں ڈالتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے لئے اپنی
جانوں کو ایک بھڑکتی ہوئی آگ میں گراتے ہیں اور طرح طرح کے آسمانی قضاء و قدر بھی نار کی شکل میں ان
پر وارد ہوتے ہیں وہ ستائے جاتے اور دکھ دیئے جاتے ہیں اور اس قدر بڑے بڑے زلزلے ان پر آتے ہیں
کہ ان کے ماسوا کوئی ان زلازل کی برداشت نہیں کر سکتا اور حدیث صحیح میں ہے کہ تپ بھی جو مومن کو آتا ہے وہ
نار جہنم میں سے ہے اور مومن بوجہ تپ اور دوسری تکالیف کے نار کا حصہ اسی عالم میں لے لیتا ہے اور ایک

دوسری حدیث میں ہے کہ مومن کے لئے اس دنیا میں بہشت دوزخ کی صورت میں متمثل ہوتا ہے یعنی خدا تعالیٰ
کی راہ میں تکالیف شاقہ جہنم کی صورت میں اس کو نظر آتی ہیں پس وہ بطیب خاطر اس جہنم میں وارد ہو جاتا
ہے تو معا اپنے تئیں بہشت میں پاتا ہے۔ اسی طرح اور بھی احادیث نبویہ بکثرت موجود ہیں جن کا ما حصل
یہ ہے کہ مومن اسی دنیا میں نار جہنم کا حصہ لے لیتا ہے اور کافر جہنم میں بحبر واکراہ گرایا جاتا ہے لیکن مومن
خدا تعالیٰ کے لئے آپ آگ میں گرتا ہے۔ ایک اور حدیث اسی مضمون کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ایک حصہ
نار کا ہر یک بشر کے لئے مقدر ہے چاہے تو وہ اس دنیا میں اس آگ کو اپنے لئے خدا تعالیٰ کی راہ میں قبول کر
لیوے اور چاہے تو تنعم اور غفلت میں عمر گزارے اور آخرت میں اپنے تنعم کا حساب دیوے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۲۸ تا ۱۴۶)
چار قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک از لی کافر جو بے قیدی اور اباحت کی زندگی کو چاہتے ہیں اور تین قسم کے
مومن ۔ ظالم لنفسه - مقتصد ۔ سابق بالخیرات ۔ پہلی قسم کے مومن وہ ہیں جو ظالم ہیں یعنی ان پر کچھ کچھ جذبات
نفس غالب آجاتے ہیں ، دوسرے میانہ رو، اور تیسرے خیر مجسم ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۷ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۲)
جب انبیاء علیہم السلام مامور ہو کر دنیا میں آتے ہیں تو لوگ تین ذریعوں سے ہدایت پاتے ہیں یہ اس
لئے کہ تین ہی قسم کے لوگ ہوتے ہیں ؛ ظالم ، مقتصد اور سابق الخیرات ۔
اول درجے کے لوگ تو سابق بالخیرات ہوتے ہیں جن کو دلائل اور معجزات کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ۔ وہ
ایسے صاف دل اور سعید ہوتے ہیں کہ مامور کے چہرہ ہی کو دیکھ کر اس کی صداقت کے قائل ہو جاتے ہیں اور
اس کے دعوی کو ہی سن کر اس کو برنگ دلیل سمجھ لیتے ہیں ان کی عقل ایسی لطیف واقع ہوئی ہوتی ہے کہ وہ انبیاء
کی ظاہری صورت اور ان کی باتوں کو سن کر قبول کر لیتے ہیں ۔ دوسرے درجہ کے لوگ مقتصد ین کہلاتے ہیں
جو ہوتے تو سعید ہیں مگر ان کو دلائل کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ شہادت سے مانتے ہیں۔
تیسرے درجہ کے لوگ جو ظالمین ہیں ان کی طبیعت اور فطرت کچھ ایسی وضع پر واقع ہوتی ہے کہ وہ بجز
مار کھانے اور سختی کے مانتے ہی نہیں۔
الحکم جلد نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۶)
دنیا میں ہمیشہ انسانوں کے تین طبقے ہوتے ہیں۔ سابق بالخیرات مقتصد اور ظالم ۔ سابقین کو نشانات اور
معجزات کی ضرورت نہیں ہوتی وہ تو قرائن اور حالات موجودہ سے پہچان لیتے ہیں۔ مقتصد ین کو کچھ حصہ روشن دماغی

کا ملا ہوا ہوتا ہے اور کچھ تاریکی کا۔ اس لئے وہ دلائل اور معجزات کے محتاج ہوتے ہیں۔ مگر تیسر اطبقہ جو ظالمین کا
ہوتا ہے وہ چونکہ بہت ہی غبی اور بلید ہوتے ہیں۔ بجز مار کھانے کے وہ نہیں مانتے ۔ یہ ایک قسم کا جبر ہوتا ہے
جو ہر مذہب حق میں پایا جاتا ہے کیونکہ ظالمین بجز اس کے سمجھ نہیں سکتے ۔ حضرت مسیح کے لئے طیطا ؤس رومی کا
اتفاق ہو گیا۔ موسیٰ کی قوم جو پہلے ہی سے مزدوریوں اور فرعون کی سختیوں سے نالاں تھی اس نے حضرت موسیٰ
کی دعوت کو قبول کر لینا اپنی نجات کا موجب سمجھا اور پھر بھی اللہ تعالیٰ ان کی اصلاح کے لئے وقتاً فوقتاً ان پر
عذاب بھیجتا رہا۔ کبھی طاعون کبھی زلزلے مختلف طریق پر انہیں منوایا اور اسی طرح ہوتا رہا ہے۔
غرض یہ ایک سنت اللہ ہے کہ ظالمین کو اللہ تعالیٰ اس طریق پر سمجھاتا ہے کیوں؟ یہ فرقہ زیادہ بھی ہوتا ہے
اور غبی بھی۔ اس وقت بھی یہ فرقہ زیادہ ہے۔ جو نشانات خدا نے ظاہر کئے ان پر بھی بھی جرح کرتے ہیں ۔
کسوف خسوف کی حدیث کو مجروح قرار دے دیا لیکھرام کی پیشگوئی پر اعتراض کر دیا۔ ہر نشان جو ظاہر ہوتا
ہے اعتراض کر دیتے ہیں مگر خدا تو سب کا مرشد ہے اس لئے تیسری صورت اور آخری حجت اختیار کی ہے جو
طاعون ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ ء صفحه ۶ )
مومن کی جو تقسیم قرآن شریف میں کی گئی ہے اس کے تین ہی درجے اللہ تعالیٰ نے رکھے ہیں ظالم ، مقتصد،
سابق بالخیرات ۔ یہ ان کے مدارج ہیں ورنہ اسلام کے اندر یہ داخل ہیں ۔ ظالم وہ ہوتا ہے کہ ابھی اس میں
بہت غلطیاں اور کمزوریاں ہیں اور مقتصد وہ ہوتا ہے کہ نفس اور شیطان سے اس کی جنگ ہوتی ہے مگر کبھی یہ
غالب آجا آجاتا ہے اور اور کبھی مغلوب ہوتا ہے۔ کچھ غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور صلاحیت بھی۔ اور سابق بالخیرات وہ
ہوتا ہے جو ان دونوں درجوں سے نکل کر مستقل طور پر نیکیاں کرنے میں سبقت لے جاوے اور بالکل
صلاحیت ہی ہو۔ نفس اور شیطان کو مغلوب کر چکا ہو۔ قرآن شریف ان سب کو مسلمان ہی کہتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
مقتصد سے مراد نفس لوامہ والے ہیں اور یہ تکالیف نفس لوامہ تک ہوتی ہیں کہ اس میں انسان کے ساتھ
کشاکش نفس امارہ کی ہوتی ہے۔ وہ کہتا ہے کہ راحت اور آرام کی یہ بات اختیار کر اور لوامہ وہ نہیں کرتا اس
وقت انسان مجاہدہ کرتا ہے اور نفس امارہ کو زیر کرتا ہے اور اسی طرح جنگ ہوتی رہتی ہے حتی کہ امارہ شکست
کھا جاتا ہے اور پھر نفس مطمئنہ رہ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ اس آیت میں ظالم سے مراد نفس امارہ والے اور مقتصد
سے مراد لوامہ والے اور سابق بالخیرات سے مراد مطمئنہ والے ہیں ۔ پوری تبدیلی زندگی میں جب تک نہ

آج 10 میں سے 10 باقی